Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کیخلاف درخواست دائر

    لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کیخلاف درخواست دائر

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 170 روپے سے 200 روپے فی لیٹر تک ہونی چاہئیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عالمی منڈی میں تیل سستا جبکہ پاکستان میں پیٹرول تقریباً 300 روپے فی لیٹر ہے، خام تیل 70 ڈالر فی بیرل ہے، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت عالمی معیار سے بہت زیادہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت 170 سے 190 روپے اور ڈیزل کی 180 سے 200 روپے فی لیٹر ہونی چاہئے، پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کا نفاذ عوامی استحصال ہے۔استدعا کی گئی کہ قیمتوں کا تعین شفاف، قانونی اور آئینی اصولوں کے مطابق کیا جائے، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے دباؤ پر عوام کو عالمی قیمتوں میں کمی کے فائدے سے نہیں روکا جاسکتا۔

    دنیا بھر میں پیٹرول سستا، پاکستان میں قیمتیں برقرار رکھی گئیں، ریلیف کے منتظر عوام حیران و پریشان ہیں، حکومت کا اپنی جیب بھرنے کا رویہ برقرار ہے، عوام کو 40 روپے فی لیٹر تک ریلیف سے محروم کردیا گیا۔عالمی منڈی میں خام تیل مزید ساڑھے 4 فیصد سستا ہوا لیکن مہنگائی کے بوجھ تلے دبے پاکستانی عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔کیا حکومت پر آئل کمپنیوں کا دباؤ کام کرگیا؟، کیا آئل کمپنیوں کو دیئے گئے ریلیف کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے؟یاد رہے کہ تیل کمپنیوں نے گزشتہ قیمتوں میں کمی پر بھی اعتراض کیا تھا اور وزیر پیٹرولیم کو خط لکھ کر 104 ارب روپے نقصان کا دعویٰ کیا تھا۔

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں شیئر کردیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کسی شعبے کو ترجیح دے رہے ہیں نہ کسی پر غیر ضروری بوجھ ڈال رہے ہیں، حکومت عالمی ذمہ داریوں کے دائرے میں رہتے ہوئے عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے پُرعزم ہے۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اب تک 200 روپے اور پیٹرول 155 روپے فی لیٹر سستا کرچکے ہیں۔اس ہفتے عالمی منڈی میں پیٹرول کی پلیٹس قیمت 98 سے 91 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پلیٹس قیمت 109 سے 104 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی۔

  • بلوچستان، ایام عاشورہ نہایت مذہبی عقیدت و احترام اور پُرامن ماحول میں اختتام پذیر

    بلوچستان، ایام عاشورہ نہایت مذہبی عقیدت و احترام اور پُرامن ماحول میں اختتام پذیر

    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مچھ، سبی، جھل مگسی، نصیر آباد اور جعفر آباد میں ایام عاشورہ نہایت مذہبی عقیدت و احترام اور پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہو گئے

    یکم سے دسویں محرم الحرام تک پاک فوج، ایف سی بلوچستان (نارتھ)، پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے اور عزاداروں کو مکمل تحفظ اور پُرسکون ماحول فراہم کیا گیا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے کوئٹہ شہر سمیت مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔کوئٹہ شہر میں عزاداروں کی سہولت اور طبی امداد کے لیے مختلف مقامات پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے۔بلوچستان کی تمام امام بارگاہوں اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی نگرانی یکم سے دسویں محرم الحرام تک مسلسل جاری رہی۔

    آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے جون کی شدید گرمی میں عوام کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سول انتظامیہ، ایف سی بلوچستان (نارتھ)، پولیس اور پاک فوج کے جوانوں کی دن رات محنت اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔مقامی عوام اور عزاداروں نے پاک فوج، ایف سی بلوچستان (نارتھ)، پولیس اور سول انتظامیہ کے مؤثر سیکیورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے امن و امان برقرار رکھنے کی کاوشوں پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔

  • معرکہ حق، بھارتی فوجی ہلاکتوں کا اعتراف ، پاکستانی مؤقف کی سچائی پر سرکاری مہر ثبت

    معرکہ حق، بھارتی فوجی ہلاکتوں کا اعتراف ، پاکستانی مؤقف کی سچائی پر سرکاری مہر ثبت

    بھارت کا سرکاری سطح پر اعتراف شکست، آپریشن سندور میں فوجی ہلاکتیں تسلیم کر لیں

    بھارتی حکومت نے آپریشن سندور میں مارے گئے چھ اہلکاروں کے نام سرکاری طور پر ظاہر کر دیے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجی ہلاکتیں کے اعتراف نے پاکستانی مؤقف کی سچائی پر سرکاری مہر ثبت کر دی ۔ بھارتی حکومت نے چھ اہلکاروں کے نام نیشنل وار میموریل کے رول آف آنر میں شامل کر دیے ۔ بھارتی حکومت سیاسی مفادات کی خاطر اپنے ہی فوجیوں کی قربانی کو چھپاتی رہی ۔ فوجیوں کے ورثا کے مسلسل دباؤ اور احتجاج کے بعد حکومت ان ناموں کو ظاہر کرنے پر مجبور ہوئی ۔ تسلیم شدہ ہلاکتوں میں صوبیدار میجر پون کمار، رائفل مین سنیل کمار ، لانس نائک دنیش کمار، ایوی ایشن ٹیکنیشن مود مرلی نائیک ، حوالدار سنیل کمار سنگھ، اور سارجنٹ سریندر کمار شامل ہیں- بھارتی اعترافات سے پاکستان کے اس مؤقف کو مزید تقویت ملی ہے کہ آپریشن سندور میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔ بھارت کی جانب سے نقصانات مرحلہ وار سامنے لائے جا رہے ہیں ۔ پاکستان نے ۱۰ انفنٹری بریگیڈ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ صوبیدار میجر پون کمار کا تعلق اسی بریگیڈ ہیڈکوارٹر سے ہے ۔ پاکستان نے ادھم پور میں ایس ۴۰۰ میزائل شکن سسٹم کی بیٹری بھی تباہ کی تھی۔ سارجنٹ سریندر کمار ادھم پور میں ہلاک ہوا اور انہیں وایو میڈل سے نوازا گیا ۔ بھارت نے اپنی عوام کو دھوکا دینے ایس ۴۰۰ کی بیٹری کی تباہی کی تردید کی تھی۔ سیٹیلائٹ اور بھارت کے ریکارڈز اب تصدیق کر رہے ہیں کہ یہ اہم فارورڈ بیس مکمل طور پر مفلوج ہو چکا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا نے تصدیق کی کہ پاکستان نے بھارت کے رافیل ، میراج 2000 اور متعدد دوسرے طیاروں کو مار گرایا.

  • اسلام آباد،سیکٹر ای الیون سے بھی  غیر قانونی انسانی اعضا کی بھاری تعداد برآمد

    اسلام آباد،سیکٹر ای الیون سے بھی غیر قانونی انسانی اعضا کی بھاری تعداد برآمد

    اسلام آباد سے انسانی اعضا برآمد ہونے کا معاملہ مزید سنگین ہو گیا

    ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران ایف آئی اے اور ہوٹا کی ایک اور مشترکہ کاروائی ،سیکٹر ای الیون سے بھی غیر قانونی انسانی اعضا کی بھاری تعداد برآمد کر لی گئی،مخصوص انسانی اعضا پلسنٹا PLACENTA کو پراسیس کرکے ریفریجریٹرز میں رکھا گیا تھا ،ای الیون سے انسانی اعضا پلسنٹا کے درجنوں کنٹینرز بھی برآمد کر لئے گئے،چھاپے کے دوران مزید دو پاکستانی ورکرز امجد اقبال اور محمد ناصر کو حراست میں لے لیا گیا ،ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ HOTA ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی ایڈمن آفسیر حنا کنول کی درخواست پر درج کیا گیا،مزید تفتیش کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل عمر ارسلان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم مقرر کر دی گئی،ٹیم میں سب انسپکٹر کاشف سعید ، سب انسپکٹر محمد جنید اور ایس آئی تابش بھی شامل ہیں،تیار شدہ مصنوعات شی پلیسینٹا کے نام سے بیرون ملک ویتنام برآمد کی جاتی تھیں

  • کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، گروہ میں ملوث افراد گرفتار

    کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، گروہ میں ملوث افراد گرفتار

    کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، گروہ میں ملوث افراد گرفتارکر لئے گئے

    بیرونی ایماء پر آزادکشمیر کے امن کے درپے کالعدم ایکشن کمیٹی کی اصلیت ہر گزرتے دن کے ساتھ کھل کر سامنے آنے لگی،کالعدم انتشاری کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک لوگوں کو ہراساں اور ڈرا دھمکا کے پیسے اکٹھے کرنے میں ملوث تھا، اس گروہ کے ذریعے بیرون ملک سے بھی پیسے منگوائے جا رہے تھے، کالعدم انتشاری کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک راولاکوٹ دھرنے اور پر تشدد کارروائیوں کیلئے مالی معاونت کا کام بھی کر رہا تھا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم کمیٹی کے مالیاتی نیٹ ورک کے گروہ کے افراد کو گرفتار کر لیا

    انتشاری کمیٹی کے گرفتار سہولتکار مہتاب احمد نے اعتراف کیا کہ؛کالعدم کمیٹی کے سرغنہ حمزہ نے فون کر کے مجھے مختلف افراد سے فنڈز اکٹھے کر کے راولاکوٹ بھجوانے کی ہدایات دی،آزاد جموں و کشمیر پولیس نے راولاکوٹ فنڈز لے جاتے ہوئے مجھے گرفتار کیا ،گرفتار سہولتکار رضوان نے کہا کہ سرغنہ حمزہ نے مجھے مختلف لوگوں سے پیسے لے کر مہتاب کے حوالے کرنے کا کہا تھا،انتشاری کمیٹی کے سرغنہ حمزہ کے والد نے کالعدم کمیٹی کی مالی معاونت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ؛میرے بیٹے نے راولاکوٹ کیلئے مجھ سے پیسے منگوائے تھے ، میرا آج کے بعد انتشاری کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں.

  • اٹھارہ سال سے کم عمر شادی کو جرم قرار دینے کیخلاف درخواست دائر

    اٹھارہ سال سے کم عمر شادی کو جرم قرار دینے کیخلاف درخواست دائر

    اٹھارہ سال سے کم عمر شادی کو جرم قرار دینے والے پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس 2026 کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈینینس 2026ء فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دینے کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست مفتی محمد اسلم نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر کی، جس میں گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکریٹری اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرڈیننس 2026ء کی شق 2 ڈی اور3 آئین سے متصادم ہے، 18 سے کم عمر شادی جرم ہونا شریعت کیخلاف بھی ہے۔درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ ریاست کو شریعت کے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے، ریاست کو نظم و ضبط انتظامی امور میں قانون سازی کا اختیار ہے۔

  • بلوچستان میں کامیاب آپریشنز ،صدر مملکت،وزیراعظم و دیگر کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

    بلوچستان میں کامیاب آپریشنز ،صدر مملکت،وزیراعظم و دیگر کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

    صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہباز شریف،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےبلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے

    وزیراعظم نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی اور پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ریاست کی جدوجہد بلا تعطل جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم اس جنگ میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امن کے دشمنوں کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی جائے گی اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    صدرِ مملکت نے بھی خاران اور مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ اور خاران میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔وزیر داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں اسی جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی خاران اور مستونگ میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم غیر متزلزل ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن اور عوام کے تحفظ کے لیے پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے جوان ہر محاذ پر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔حکومتی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ریاستی اداروں کی کوششوں میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔

  • کاکروچ جنتا پارٹی؛ مودی حکومت کو ٹکر دینے والی نئی سیاسی قوت

    کاکروچ جنتا پارٹی؛ مودی حکومت کو ٹکر دینے والی نئی سیاسی قوت

    کاکروچ جنتا پارٹی؛ مودی حکومت کو ٹکر دینے والی نئی سیاسی قوت بن گئی ہے

    بھارتی نوجوانوں کو کیڑے مکوڑے سمجھنے والے مودی نے بھارت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ،نوجوانوں کے مستقبل کو اندھیرے میں جھونک کر مودی نے بھارتی نوجوانوں کو شدید عوامی احتجاج پر مجبور کر دیا ،سی این این کے مطابق مودی کے دورمیں کوئی بھی سرکاری امتحان لیک ہونے سے نہیں بچتا،بھارتی طلباء مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خودکشی کے راستے پر جا رہے ہیں، مودی حکومت نے 10 سالوں میں 90 امتحانی پرچے لیک کر کے ساڑھے 6 کروڑ طلباء کی زندگیاں برباد کی ،بھارتی وزیر تعلیم کی نااہلی نے بھارت کے تعلیمی نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،مودی کا نااہل وزیر احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو دہشت گرد کہہ کر اپنی ناکامی چھپا رہا ہے،بھارتی عوام نے بی جے پی حکومت کی بدترین کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

  • امریکا کی جوابی کاروائی،ایران کے فوجی اہداف کو بنایا نشانہ

    امریکا کی جوابی کاروائی،ایران کے فوجی اہداف کو بنایا نشانہ

    امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی کارروائی کرتے ہوئے میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہوں سمیت متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ کارروائی آبنائے ہرمز میں ایک کمرشل جہاز پر مبینہ ایرانی ڈرون حملے کے جواب میں کی گئی۔

    سینٹکام کے مطابق 25 جون کو ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک تجارتی جہاز پر ڈرون حملہ کیا، جس کے بعد امریکی طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون اسٹوریج کے مراکز اور ساحلی ریڈار سائٹس پر فضائی حملے کیے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں کی محفوظ نقل و حرکت یقینی بنانے کے لیے امریکی افواج خطے میں موجود اور مکمل طور پر چوکس ہیں، جبکہ ایران کے ساتھ طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کی نگرانی بھی جاری رکھی جائے گی۔

    دوسری جانب ایرانی میڈیا نے جنوبی ایران کے ساحلی شہر سیریک میں دھماکے کی اطلاع دی ہے، جہاں ایک گولہ گرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے سے قبل ممکنہ امریکی ردعمل سے متعلق سوال پر صحافیوں سے کہا تھا کہ "آپ کو خود ہی پتہ چل جائے گا۔” بعد ازاں انہوں نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز عبور کرنے والے بحری جہازوں پر چار ڈرونز سے حملہ کیا، جن میں سے ایک ڈرون ایک بڑے کارگو جہاز سے ٹکرایا جبکہ تین ڈرون امریکی دفاعی نظام نے مار گرائے۔

    امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فضائی کارروائی کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ "تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا۔” ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کو ایم او یو پر عمل درآمد کے طریقہ کار سے متعلق کوئی اختلاف ہے تو وہ براہِ راست رابطہ کر سکتا ہے۔

    ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ بحری اور فضائی دستوں نے جزیرہ سرک پر کیے گئے امریکی حملے کو ناکام بنا دیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اس جارحیت کو ہرگز بغیر جواب کے نہیں چھوڑے گا اور اس کا ردعمل اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر تیز اور فیصلہ کن ہوگا۔ پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی نئی کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا۔ایرانی فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ امریکی فضائی حملے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

    امریکا اور ایران کے درمیان تازہ کشیدگی کے بعد آبنائے ہرمز میں سلامتی کی صورتحال ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل اسی اہم بحری گزرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے۔

  • خطے میں بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں جس کے دور رس اثرات ہوں گے، وزیراعظم

    خطے میں بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں جس کے دور رس اثرات ہوں گے، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورہ برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف تھا۔

    کراچی میں پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاس ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دوست ممالک کے کیڈٹس کو دیکھ کر خوشی ہوئی، معرکہ حق میں نیوی کا کردار شاندار رہا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان کی مخلصانہ کوششوں سے اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، اسلام آباد اکارڈ پر دستخط پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے، امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت میں دوسمت ممالک کا تعاون قابل قدر رہا جب کہ قیام امن کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر نےشب و روز انتھک محنت کی، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورہ برادرانہ تعلقات ہیں یہ پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف تھا، خطے میں بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں جس کے دور رس اثرات ہوں گے، ہمارے مشرقی ہمسائے نے شکست کے بعد پراکسیز کا استعمال شروع کردیا ہے، پاکستان بیرون سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا سامنا کررہا ہے، افواج پاکستان دہشتگردی کو مکمل ناکام بنانےاور اس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان دنیا میں امن کے علمبردار کے طور پر پہنچانا جاتا ہے، پاکستان کشمیر اور فلسطین میں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا