سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے سندھ حکومت کی سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ کا دعویٰ کرکے ضبط کرلیا۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو گاڑی سے متعلق تمام سرکاری دستاویزات دکھائی گئیں لیکن اس کے باوجود سرکاری گاڑی ضبط کر لی گئی،ضبط کی گئی گاڑی محکمہ اطلاعات سندھ کی ملکیت ہے،گاڑی انڈس موٹر کمپنی کے آفیشل آؤٹ لیٹ سے خریدی گئی تھی،صوبائی حکومت کےادارے کےساتھ ایسا رویہ قبول نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کسٹمز فوری طور پر گاڑی کو محکمے کے سپرد کرے اور معاملے پر تحریری معذرت جاری کرے۔
دوسری جانب سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عید الفطر کے موقع پر زائد کرایوں کے خلاف مہم شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں،پولیس، تمام اضلاع کی انتظامیہ، این ایچ اے، ٹریفک اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام متعلقہ حکام کو کارروائیوں کی ہدایات دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بعض ٹرانسپورٹرز کی جانب سے خودساختہ طور پر کرایوں میں اضافہ مسافروں پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے،عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اور بغیر اجازت کرایوں میں اضافہ روکنا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے،تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں،روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ محکمہ کو ارسال کی جائے، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے رہی ہے، مسافروں کو سرکاری مقررہ کرایوں پر محفوظ اور سہل سفر کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں متحرک رہیں، عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں،
