Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • فیض حمید کی سزا  تاریخی فیصلہ،حق و سچ کی فتح ہے،عطا تارڑ

    فیض حمید کی سزا تاریخی فیصلہ،حق و سچ کی فتح ہے،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فیض حمید کی سزا ایک تاریخی فیصلہ اور حق و سچ کی فتح ہے، پاک فوج کا سسٹم بہت مضبوط ہے، قانونی میکنزم بہت مضبوط ہیں، اس معاملے پر ایک لمبا عرصہ شواہد پیش کیے جاتے رہے، گواہان کے بیانات قلمبند کیے جاتے رہے۔

    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فیض حمید نے بطور پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر ملک میں سازشیں کی، آج کا فیصلہ تاریخی ہے، فیض حمید کی جانب سے ریڈ لائن کراس کی گئی، ریٹائرمنٹ کے بعد جب سیاسی سرگرمیوں پر قدغن تھی تب یہ پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بنے اور ان کی پوری سیاسی سپورٹ کی، 9 مئی جیسے واقعات میں انتشار پھیلانا اور ریاست کے خلاف بغاوت کرنا ان پر ثابت ہوا ہے، ہاؤسنگ سوسائٹی کا کیس سامنے ہے، ناجائز اختیار ات اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرنا یہ سب ناقابل تردید ہے، یہ لینڈ مارک فیصلہ ہے، اس سے قانون و انصاف کے نظام کو بہت تقویت ملی ہے، یہ ایک فیئر ٹرائل ہوا اور بھرپور موقع دیا گیا، اپنے دفاع میں ثبوت اور گواہان پیش کریں، سیاسی معاملات کی بھی تحقیق ہورہی ہے، سب چیزیں فیض حمید پر ثابت ہوچکی ہیں، سیاسی وابستگی بہت زیادہ تھی، بطور پی ٹی آئی سیاسی مشیر ملک میں آگے بڑھ کر سازشیں کی گئیں اور انتشار پھیلایا گیا۔

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی بہت سنگین معاملہ ہے اس پر تحقیقات ہوں گی، ان کی سیاسی اسسٹنٹ کی سنگین صورتحال کی تحقیقات کی جارہی ہیں، یہ ریاسٹ کی رٹ کمزور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

  • کہوٹہ،مسافر وین دریا میں گر گئی، 3 مسافروں کی موت

    کہوٹہ،مسافر وین دریا میں گر گئی، 3 مسافروں کی موت

    سدہنوتی ، کہوٹہ آزاد پتن روڈ کے قریب وین دریامیں گرنے سے3افرادجاں بحق ہوگئے

    مسافر ہائی ایس وین۔ہجیرہ سے راولپنڈی کی طرف سفر کر رہی تھی ۔گاڑی میں عملہ سمیت 18 افراد سوار 4 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کیوٹہ منتقل کردیا گیا ہے،باقیوں کی تلاش جاری ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی 6 گاڑیاں اور 20 سے زائد اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 4 افراد اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے نکل آئے اور ان افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ امدادی ٹیموں نے 3 لاشیں دریا سے نکال لی ہیں اوردیگر کی تلاش جاری ہے۔

  • فیض حمید کو سزا پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردعمل

    فیض حمید کو سزا پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردعمل

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ‏قوم برسوں فیض حمید اورجنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہ اللّٰہ ہمیں معاف کرے، اللّٰہ طاقت اور اقتدار کو ‏اللّٰہ کی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کی توفیق عطا فرمائے،وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا دعا کرتے ہوئے کہناتھا کہ خوفِ خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔

    واضح رہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ہے سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا

  • سگریٹ سازی کی غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی پر وزیراعظم کی ایف بی آر کی پذیرائی

    سگریٹ سازی کی غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی پر وزیراعظم کی ایف بی آر کی پذیرائی

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا

    وزیراعظم نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کے 11 فیصد کے ہدف کے حصول کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے ٹیکس محصولات کے اہداف کے حصول کے لیے ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کی ،کسٹمز کلیئرنس میں جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کے استعمال سے کلیئرنس کے دورانیے میں خاطر خواہ کمی پر وزیراعظم نے ایف بی آر حکام کی پزیرائی کی اور ہدایت کی کہ درآمدات اور برآمدات کی کسٹمز کلیئرنس کے دورانیے کو مزید کم کیا جائے، حکومتی محصولات بڑھانے کے لیے وزیراعظم نے معیشت کے تمام شعبوں میں ٹیکس انفورسمنٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی،

    وزیراعظم نے سگریٹ سازی کی غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پزیرائی کی ،وزیراعظم نے ایف بی ار کے ٹیکس چوروں اور غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف اقدامات میں صوبائی حکومتوں کو ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی،

    اجلاس میں وزیراعظم کو ٹیکس محصولات کے اہداف کے حصول کی پیشرفت، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی،بتایا گیا کہملک بھر میں تمباکو کے شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایف بی آر اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے متعدد فوکل پرسن تعینات کیے گئے ہیں، حالیہ دنوں میں مؤثر کاروباری کے نتیجے میں غیر قانونی سگریٹس کی بڑی تعداد قبضے میں لی گئی ہے، وزیراعظم کو ٹربیونلز اور مختلف اداروں میں ٹیکس کے زیر التواء مقدمات کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، اٹارنی جنرل اف پاکستان، چئیرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

  • پی ایس ایل کا روڈ شو نیویارک میں، تیاریاں مکمل

    پی ایس ایل کا روڈ شو نیویارک میں، تیاریاں مکمل

    لندن کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو عالمی سطح پر مزید فروغ دینے کے لیے امریکا کا رخ کر لیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیویارک میں پی ایس ایل کے روڈ شو کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ یہ اہم تشہیری ایونٹ 13 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا، جس میں قومی کرکٹرز، سابق لیجنڈز اور شوبز شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ نیویارک روڈ شو میں پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا سمیت اہم کھلاڑی ابرار احمد، فہیم اشرف، صائم ایوب، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ ان کرکٹرز کی موجودگی کا مقصد نہ صرف ایونٹ کو عالمی سطح پر روشناس کرانا ہے بلکہ پی ایس ایل کی برانڈ ویلیو میں اضافہ کرنا بھی ہے۔ایونٹ کو مزید رنگین بنانے کے لیے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، سابق چیئرمین پی سی بی و معروف کمنٹیٹر رمیز راجا اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر بھی روڈ شو کا حصہ ہوں گے۔ منتظمین کے مطابق پروگرام میں کرکٹ کے فروغ، نئی فرنچائزز کے اجراء اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی جیسے اہم موضوعات پر بھی گفتگو ہوگی۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے روڈ شو کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کو عالمی سطح پر متعارف کرانا وقت کی ضرورت ہے، اور ’’نئی ٹیموں میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی خوش آئند اور پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے حوصلہ افزا ہے۔‘‘

  • عدم پیشی،عدالت کا علیمہ کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم

    عدم پیشی،عدالت کا علیمہ کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم

    انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دے دیا

    راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں آج علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں علیمہ خان اور ان کے وکلا عدالت پیش نہیں ہوئے،عدالت میں عدم حاضری پر پراسیکیوشن نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ نےعدالت کو یقین دہانی کرائی ہے وہ ہر سماعت پر پیش ہوں گی،پراسیکیوٹر کی استدعا پر عدالت نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیا اور ان کے قابل ضمانت وارنٹ اور ضمانت منسوخی کے نوٹس بھی جاری کردیے،عدالت نے علیمہ خان کے 10، 10 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیا۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی اور عدالتی کارروائی ملتوی کیے جانے کے بعد علیمہ خان اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پہنچیں۔

  • آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالرموصول

    آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالرموصول

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرض کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی رقم منتقل کر دی ہے، جس کی باضابطہ تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے تازہ اعلامیے میں کی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) کے تحت ایک ارب ڈالر جب کہ ریزلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے تحت 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ رقم 1.2 ارب ڈالر بنتی ہے، جو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اہم اضافہ ہے۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ 20 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، ماحول دوست منصوبوں کی بہتری اور پائیدار ترقی کے اہداف میں معاونت کے لیے جاری کی گئی ہے۔

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے حال ہی میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کی منظوری دی تھی، جس کے تحت یہ پہلی بڑی قسط پاکستان کو ادا کی گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق یہ ادائیگی پاکستان کے مالیاتی استحکام، کرنسی مارکیٹ اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق آنے والے مہینوں میں اصلاحاتی پروگرام کے تسلسل اور مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی صورت میں آئی ایم ایف سے مزید قسطوں کی وصولی بھی متوقع ہے۔

  • سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 برس قید کی سزا

    سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 برس قید کی سزا

    سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی،سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈجنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا ، ملزم کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی، الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور متعلقہ افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں،طویل اور محنت طلب قانونی کارروائی کے بعد ملزم تمام الزامات میں قصور وار قرار پایا گیا ہے، عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے اور ملزم کو دفاع کےلیے وکیلوں کی ٹیم منتخب کرنے سمیت تمام قانونی حقوق فراہم کیےگئے،ملزم کے سیاسی عناصرکے ساتھ ملی بھگت، سیاسی افراتفری اور عدم استحکام کے معاملات الگ سے دیکھے جارہے ہیں۔

  • نئے صوبوں کے مسئلے پر سیاست کرنے والے عوام کو گمراہ کرنا بند کریں،شازیہ مری

    نئے صوبوں کے مسئلے پر سیاست کرنے والے عوام کو گمراہ کرنا بند کریں،شازیہ مری

    پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم ایسے غیر ذمہ دارانہ منصوبوں کو مسترد کرتے ہیں جن میں درجنوں نئے صوبے بنانے کی بات کر کے قومی استحکام کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ آئین کو بار بار سیاسی مفاد کیلئے تبدیل نہیں کیا جا سکتا، پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ پارلیمنٹ کو جنوبی پنجاب پر موجود اتفاقِ رائے کو نافذ کرنا چاہیئے،بلاول بھٹو نے واضح کیا ہے کہ کوئی صوبہ تقسیم یا ٹکراؤ کے ذریعے نہیں بنایا جا سکتا، بلاول بھٹو زرداری وہ انتظامی اصلاحات چاہتے ہیں جو وفاق کو مضبوط کریں، کمزور نہیں، پیپلز پارٹی ہر آئینی معاملے میں اتحاد، استحکام اور ذمہ دارانہ فیصلہ سازی کی علمبردار ہے، نئے صوبوں کے مسئلے پر سیاست کرنے والے عوام کو گمراہ کرنا بند کریں، قومی فیصلوں کیلئے قومی اتفاقِ رائے ضروری ہے،

    شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مکالمے کو ترجیح دے گی، تقسیم کو نہیں،بلاول بھٹو کا مؤقف اصولی اور واضح ہے کہ حکمرانی کو مضبوط کریں اور وفاق کو کمزور نہ کریں، پیپلز پارٹی صوبائی خودمختاری کو اپنی جمہوری جدوجہد کی بنیاد سمجھتی ہے، صوبوں کے حقوق اور اختیارات کا تحفظ ہی مضبوط وفاق کی ضمانت ہے،

  • یو اے ای میں غیر قانونی رہائش و ملازمت فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت سزاؤں کا اعلان

    یو اے ای میں غیر قانونی رہائش و ملازمت فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت سزاؤں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک میں عوامی تحفظ، سماجی استحکام اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو رہائش، ملازمت یا کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے والوں کے لیے سخت ترین سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا اعلان کردیا ہے۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یو اے ای حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر باشندوں کی معاونت ایک سنگین جرم ہے، جو نہ صرف قانون شکنی کے مترادف ہے بلکہ عوامی سلامتی کے لیے بھی بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔ حکام کے مطابق ایسے افراد اکثر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں جو ریاستی سیکیورٹی اور سماجی نظم کے لیے نقصان دہ ہے، لہٰذا سخت قوانین کا اطلاق ناگزیر ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی افراد کو چھپانا یا انہیں ملازمت دینا متعدد سنگین خطرات کو جنم دیتا ہے، جن میں
    عوامی سیکیورٹی کو لاحق خدشات،غیر قانونی دھندوں اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے امکانات،سماجی عدم استحکام کا پیدا ہوناشامل ہے،

    اسی پس منظر میں یو اے ای نے قوانین کے نفاذ میں سختی کا فیصلہ کیا ہے۔2021 کے داخلہ و رہائش قوانین کے مطابق، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی معاونت پر درج ذیل سزائیں مقرر ہیں،
    1 لاکھ سے 50 لاکھ درہم تک جرمانہ
    کم از کم 2 ماہ قید کی سزا
    یہ سزائیں ان تمام افراد پر لاگو ہوں گی جو غیر قانونی تارکین وطن کو کسی بھی شکل میں سہولت فراہم کرتے ہیں، خواہ وہ رہائش ہو، ملازمت ہو یا مالی مدد۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ وزٹ یا ٹورسٹ ویزا پر آنے والے افراد کا ملازمت کرنا ایک سنگین خلاف ورزی ہے۔یسی صورت میں 10 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔اسی طرح جعلی یا جعل سازی شدہ رہائشی دستاویزات استعمال کرنے والوں کے لیے سب سے سخت کارروائی کی جائے گی،