Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں جو نیپال سرحد سے متصل گاؤں میں جا کر شہریوں کے ٹیسٹ کریں گے

    بھارتی وزارت صحت نے اس حوالہ سے ٹیم تشکیل دی ہے جو میڈیکل سٹاف پر مشتمل ہے ، بھارتی ٹیمیں اترپردیش، بہار، مغربی بنگال نیپال سرحد سے متصل دیہاتوں میں جائیں گی اور کرونا وائرس کے حوالہ سے گھر گھر جا کر شہریوں کے ٹیسٹ کریں گی

    بھارتی وزارت صحت کے مطابق دور دراز علاقوں میں جا کر ٹیمیں شہریوں کو کرونا وائرس بارے آگاہی بھی دیں گی اور انہیں احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کریں گی،اس حوالہ سے بیماری کی روک تھام کے قومی مرکز، صفدرجنگ اسپتال، ڈاکٹر رام منوہر لوہیہ اسپتال اور دیگر اسپتالوں کے ڈاکٹروں کی پانچ الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1775 ہو گئی۔ چین سے باہر کرونا وائرس کے باعث 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    چین میں کرونا سے متاثر افراد کی تعداد 68 ہزار 500 ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ افراد طبی نگرانی میں ہیں۔ چین کے علاوہ 29 ممالک میں بھی کرونا کے مریضوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس، جاپان اور ہانگ کانگ میں اب تک کرونا وائرس سے ایک ایک ہلاکت سامنے آچکی ہے۔

    چینی شہر چونگ چنگ میں ڈس انفیکشن ٹنل بنادی گئی ہے، 20 سیکنڈ میں لوگ اس کے ذریعے انفیکشن پیدا کرنے والے جراثیم سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

    برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثر 9 میں سے 8 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں ڈسچارج کردیا گیا۔برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ برطانیہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں، برطانیہ میں کرونا وائرس 4 لاکھ افراد کی جان لے سکتا ہے۔حکام کے مطابق برطانیہ کرونا وائرس ویکسین کے لیے 40 ملین پاؤنڈز خرچ کر رہا ہے

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

  • اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے حریت کانفرنس نے کیا مظاہرہ

    اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے حریت کانفرنس نے کیا مظاہرہ

    اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے حریت کانفرنس نے کیا مظاہرہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کرانے کے لئے حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں مظاہرہ کیا، مظاہرے میں بھارت مخالف نعرے بازی کی گئی.

    مظاہرے میں مقبوضہ کشمیر کے دیرینہ حل طلب مسلے کو کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق حل کر نے پر زور دیا گیا،مظاہرے کا مقصد سکرٹری جنرل اونتینو گوتریس کو بھارت کی طرف سے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کی حالت زار سے بھی آگاہ کرنا ہے

    مظاہرے سے حریت رہنما الطاف وانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری آج پاکستان کے دارالحکومت میں ہیں ،یہ ایک خوش آئیند بات ہے کہ سیکرٹری جنرل یہاں ہمارے پاس آئے ہیں جس طرح کل شاہ محمود قریشی صاحب نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، ہم شاہ محمود قریشی صاحب کے اس بیان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ، ہم شاہ محمود قریشی کے کشمیر سے متعلق بیان کو خوش آئیند قرار دیتے ہیں،کشمیر میں آج 197 روز سے لاک ڈاؤن ہے سب کچھ بند ہے ، کنٹرول لائن کی صورتحال نہایت کشیدہ ہے ، ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر حرکت میں آئے اور اپنا کردار ادا کرے ،

    سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ر حمید گل کی صاحبزادی عظمیٰ گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں آگ و خون کی ہولی جاری ہے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اسلام آباد آئے ہیں ،ہم اقوام متحدہ کا احترام کرتے ہیں جس طرح اقوام متحدہ نے کردار ادا کرنا تھا نہیں کیا ،موجودہ صورتحال میں ہمیں اقوام متحدہ سے کوئی امید نہیں ہے

  • وزارتیں سو رہی ہیں، وزیراعظم کو بلا کر پوچھنا پڑے گا، عدالت نے کیا برہمی کا اظہار

    وزارتیں سو رہی ہیں، وزیراعظم کو بلا کر پوچھنا پڑے گا، عدالت نے کیا برہمی کا اظہار

    وزارتیں سو رہی ہیں، وزیراعظم کو بلا کر پوچھنا پڑے گا، عدالت نے کیا برہمی کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ تیز گام کے حوالہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی،

    دوران سماعت جب پانچ مہینے بعد بھی حتمی رپورٹ جمع نہیں کرائی تو عدالت نے وزارت ریلوے اور وزارت داخلہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے دونوں وزارتوں کے سیکرٹریز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ پیش نہ ہونے پر وزارت ریلوے پر برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے کہا کہ پانچ ماہ ہو گئے ابھی تک کہہ رہے ہیں کہ رپورٹ آئے گی تو دیں گے، اگر وزیراعظم کو بھی بلانا پڑا تو بلائیں گے، دونوں وزارتیں سو رہی ہیں، ایسے لگ رہا ہے جیسے کسی کی موت ہی نہ ہوئی ہو،

    عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی

    ٹرین حادثے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے  درخواست دائرکر دی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، وزیرریلوے شیخ رشید اور دیگرکوفریق بنایا گیا ہے،

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرین حادثے میں 75 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوئے ہیں،شیخ رشید حادثات کی روک تھام میں ناکام ہوچکے،حادثے کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

    واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌ آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

    ریلوے حکام کے مطابق تین بوگیوں میں 209 مسافر سوار تھے،آگ 2 اکانومی اورایک بزنس کلاس کے ڈبے میں لگی ، اکانومی بوگیوں میں مجموعی طور پر 156مسافر سوار تھے،بزنس بوگی میں 50 سے زائدافراد سوار تھے، بوگیوں کی بکنگ امیرحسین کے نام سے ہوئی، امیرحسین نے حیدرآباد اسٹیشن سے بکنگ کرائی تھی ،

  • نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کرنی ہے یا نہیں؟ پنجاب حکومت نے کیا بڑا فیصلہ

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کرنی ہے یا نہیں؟ پنجاب حکومت نے کیا بڑا فیصلہ

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کرنی ہے یا نہیں؟ پنجاب حکومت نے کیا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت کی منسوخی یا توسیع پر فیصلے کے لئے پنجاب حکومت نے کمیٹی قائم کر دی ہے

    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میڈیکل رپورٹس کے مطابق درخواست ضمانت پر رائے دے گی۔ کمیٹی کی سربراہی پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کریں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد اور مومن آغا بھی کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر محکمہ داخلہ نے تحفظات کا اظہار کیا تھا.

    اس سے قبل نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل ہونے پر اعتراضات اٹھائے گئے، حکومت پنجاب نے نواز شریف کی میڈیکل اور ٹیسٹ رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں جمع کروائی گئی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے۔ عدالت میں جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی انجیو گرافی جلد از جلد کروانے کی سفارش کی گئی ہے۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی اگر انجیو گرافی نہ کرائی گئی تو ان کی صحت کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ نواز شریف کے غیر متوازن پلیٹ لیٹس کی وجہ سے پہلے ہی علاج موخر ہوتا رہا تاہم ان کے پلیٹ لیٹس اب ٹھیک ہیں۔ ںواز شریف کا ماہر امراض خون ڈاکٹر کاظمی سے 24 فروری کا وقت لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کاظمی سے کنسلٹ کرکے دل کے علاج کی طرف جائیں گے۔ نواز شریف کو علاج کے لیے برطانیہ میں طبی ماہرین کی زیر نگرانی رہنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ شریف خاندان نیب کے ریڈار پر ہے، شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں، حمزہ شہباز جیل میں ہیں، شہباز شریف فیملی کے اثاثے اور بینک اکاونٹس نیب نے منجمند کرنے کا حکم دیا ہے، نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے تھے کہ لندن منتقل ہو گئے، شباز شریف ،مریم نواز ضمانت پر ہیں، یوسف عباس جیل میں ہیں

    واضح رہے کہ نوازشریف کی لندن میں شہبازشریف، بیٹوں اور بھتیجوں کے ہمراہ تصویر منظر عام پر آئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ہشاش بشاش انداز میں ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پر موجود نظر آ رہے ہیں ،اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تصویر دیکھ کر ڈاکٹر عدنان کو فون کیا، ان سے پوچھا نوازشریف کا گھومنا علاج کا حصہ ہے، حکومت کو علاج سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    نواز شریف کی سوشل میڈیا پر جو تصویر وائرل ہوئی اس میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

     

  • مریم نواز کے شوہر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کیوں نہ ہو سکی؟

    مریم نواز کے شوہر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کیوں نہ ہو سکی؟

    مریم نواز کے شوہر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کیوں نہ ہو سکی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر آج سماعت نہ ہو سکی،

    لاہور ہائیکورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ میں بنچ کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی کی گئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے آج پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کرنا تھی۔ گزشتہ سماعت پر سرکاری وکیل نے ریکارڈ کی فراہمی اور کیس کی تیاری کیلئے وقت مانگا تھا۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ کیپٹن ر صفدر نے سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف میڈیا ٹاک کی، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی میڈیا ٹاک قابل اعتراض اور مواد غداری کے زمرے میں آتا یے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف درج مقدمے میں دفعہ 124 اے لگائی گئی جو قابل ضمانت نہیں۔

    سرکاری وکیل نے کہا کہ سیشن عدالت نے حکومتی مؤقف کو نظرانداز کرکے ملزم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کی۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے

    لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد پر الزام ہے کہ نواز شریف کی صحت کی خرابی پر اشتعال انگیز تقریر کی اور لوگوں کو بھڑکاتے رہے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے،سیشن عدالت نے اُنہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے اُنہیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکےجمع کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    واضح رہے کہ لاہور پولیس نے محمد صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گرفتاری کے اگلے روز جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے ان پر مزید دو مقدمات درج کرلیے تھے۔

    نواز کی ضمانت، ہسپتال میں مریم نواز کو کس نے دیا بوسہ؟

  • آئی ایس پی آر کے ڈرامے "عہد وفا” پر پابندی کے لئے درخواست دائر

    آئی ایس پی آر کے ڈرامے "عہد وفا” پر پابندی کے لئے درخواست دائر

    آئی ایس پی آر کے ڈرامے "عہد وفا” پر پابندی کے لئے درخواست دائر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سریل ”عہدوفا“ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، ہائیکورٹ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا اوردرخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی

    نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سریل ”عہدوفا“میں سیاستدانوں اورمیڈیا کی کردارکشی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد وحید نے محمد ذیشان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرامے میں سیاستدان ،میڈیا،بیوروکریسی کے کرداردکھائے گئے ،ڈرامہ عہد وفا میں سیاستدانوں اورمیڈیا کی کردارکشی کی جارہی ہے ،

    درخواست میں مزید کہاگیا کہ سیاستدانوں کی کردارکشی سے بیرونی دنیا میں پاکستان کامنفی تاثر جارہاہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈرامہ عہد وفا پرپابندی عائد کرنے کا حکم دے. عدالت نے درخواست سماعت کے لئے جلد مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے.

    پاک فوج کے تعاون سے بننے والے ڈرامہ سیریل "عہد وفا”نے اپنی مقبولیت کے بھارت میں‌جھنڈے گاڈ دیئے ، اطلاعات کے مطابق یہ ڈرامہ اس وقت بھارت میں بہت زیادہ دیکھا جارہا ہے اورپسند بھی کیا جارہا ہے،ڈرامہ سیریل”عہد وفا”پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر اورایم ڈی کی مشترکہ کاوش ہے، اس ڈرامے کومصطفیٰ‌ آفریدی سنگ مر مر والے نے لکھا ہے

    ذرائع کے مطابق اس ڈرامے کی مقبولیت سرحد پاربہت زیادہ بتائی جارہی ہے، اسی سلسلے میں آئی ایس پی آر نے ایک ویڈیوشیرکی ہے ،میجرجنرل اپنے انسٹاگرام کے ذریعے ایک ایسی ویڈیوشیرکرتے ہیں‌کہ جس سے اس ڈرامے کی مقبولیت کااندازہ لگایا جاسکتا ہے، کرتار پورراہداری کے موقع پرسرحد پار سے بڑی تعداد میں جب بھارتی سکھ پاکستان پہنچتے ہیں‌تو پوچھنے والے نے پوچھا جناب آپ کو کون سا ڈرامہ اچھا لگتا ہے تو وہاں کھڑے تمام سکھوں نے بتایا کہ انہیں ڈراما "عہدوفا”اچھالگتا ہے

     

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی افتتاحی تقریب میں کتنے فنکار کریں گے فن کا مظاہرہ؟

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی افتتاحی تقریب میں کتنے فنکار کریں گے فن کا مظاہرہ؟

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی افتتاحی تقریب میں کتنے فنکار کریں گے فن کا مظاہرہ؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کی افتتاحی تقریب 20 جنوری بروز جمعرات کی شام 6:45 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگی۔ ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں کُل 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کررہی ہے۔ اس دوران مختلف گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ دیگر فنکار اپنے رقص سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔

    بیس فروری کے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی فضائیں پاپ، راک، صوفی اور علاقائی موسیقی کی دھنوں میں رنگ جائیں گی۔ ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ میں شامل گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں شامل چاروں گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔

    لیگ کے مکمل ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد کا جشن منانے کے لیے تقریب کےدوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

    ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ رات 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔

    ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد نے کہا یہ پہلا موقع ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب پاکستان میں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار ایونٹ سے قبل ایک بہترین تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جہاں ملک کے معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 بیس فروری سے بائیس مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ کا پہلا میچ کراچی جبکہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    لیگ کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ www.yayvo.com پردستیاب ہے جبکہ شائقین کرکٹ ٹی سی ایس کے ایکسپریس سنٹرز سے بھی ٹکٹ خریدسکتے ہیں۔

  • بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

    بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

    بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20سال پاکستانی عوام کیلیےاقتصادی لحاظ سے بہت مشکل رہے ،افغان مہاجرین کے بچوں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنا سیکھی ، سخاوت کا بینک بیلنس سے تعلق نہیں میری والدہ بھی ہجرت کر کے ہندوستان سے پاکستان آئیں

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے کرکٹ میں افغانستان کی مدد کی ،نائن الیون کے بعد اسلام اور دہشتگردی کوساتھ جوڑا گیا تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان نے افغان مہاجرین کی مدد جاری رکھی،سیاسی لیڈرز نے ووٹوں کےلیے لوگوں کو تقسیم کیا

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے سرحد پار بھارت میں انتہاپسندی کی صورتحال سے بہت تشویش ہے،بھارت میں متنازع شہریت بل سے 20کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنایاجا رہاہے،بی جے پی لیڈرز احتجاج کرنےوالے مسلمانوں کو پاکستان جانے کا کہتے ہیں،ایک ارب سے زائد آبادی والے ملک میں انتہا پسندی کی سوچ کا غلبہ ہو چکا،دعا ہے افغانستان میں امن مذاکرات کامیاب ہوں افغان عوام نے 40برس میں کسی بھی قوم سےزیادہ مشکلات اٹھائی ہیں،ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں ،افغانستان کے عوام امن کے مستحق ہیں ،پاکستان افغان امن عمل کیلیے جو کچھ ہو سکتاہے وہ کر رہا ہے،افغانستان میں تنازع جاری رہنا پاکستان کے حق میں نہیں،

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

    ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان

    ترک صدر کا اپنی قومی زبان میں خطاب، نماز جمعہ ایوان صدر میں کی ادا

    ترک صدر کا خطاب سننا اعزاز کی بات، اسد عمر نے مزید کیا کہا؟

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مغربی دنیا نے اسلامو فوبیا کے ذریعے مہاجرین کی مشکلات میں اضافہ کیا، اسلام مسلمانوں کے حقوق کے ساتھ احترام انسانیت کا بھی درس دیتا ہے،ڈیڑھ برس کےدوران میری حکومت نےافغان امن عمل کیلیے جوہوسکا کیا ہے، پاکستان میں حکومت اور ادارے ایک صفحہ پر ہیں،پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں، سرحد پر باڑ غیر قانونی آمدورفت کے لئے لگا رہے ہیں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا بھارت نہرواور گاندھی کا بھارت نہیں،بھارت کی صورتحال پر ہمیں تشویش ہے ، بھارتی وزیراعظم اور آرمی چیف کے بیان انتہا پسندانہ ہیں، پاکستان امن چاہتا ہے،آج کے بھارت کی آئیڈیا لوجی نفرت پر مبنی ہے ،بھارت میں 20 کروڑ مسلمانوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جاتا ہے،بھارت میں نفرت کی آئیڈیالوجی کوکنٹرول نہ کیا گیا توبڑے پیمانے پرخونریزی ہونے کا خدشہ ہے،

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کیا پاکستان کی بہترین خدمات کا اعتراف

  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کیا پاکستان کی بہترین خدمات کا اعتراف

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کیا پاکستان کی بہترین خدمات کا اعتراف

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کیا پاکستان کی بہترین خدمات کا اعتراف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چالیس برس سے مقیم افغان مہاجرین سے متعلق کانفرنس جاری ہے، جس میں وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل شریک ہیں،

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کوآگےآناچاہیئے،پاکستان کی خدمات کےاعتراف میں عالمی تعاؤن بہت کم ہے، پاکستان مہاجرین کوپناہ دینے والادنیا کادوسرابڑاملک ہے،ایران اور پاکستان دو بڑے ممالک ہیں جو بڑی تعداد میں مہاجرین کو پناہ دیتے ہیں، پاکستان کی فراخ دلی دہائیوں پرمحیط ہے،40 سال پاکستان نے افغان مہاجرین کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھے،40 سال سے افغان عوام مسائل کا شکار ہیں،

    افغان مہاجرین کانفرنس سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا افغان مسئلہ صرف امن سے ہی حل ہو سکتا ہے، افغانستان میں ابھی بھی خانہ جنگی مکمل ختم نہیں ہوئی، پاکستان اور ایران خطے کے 90 فیصد مہاجرین کی کفالت کر رہے ہیں، مہاجرین کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں، پاکستان افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان 40 سال سے لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان نے 50 لاکھ مہاجرین کو پناہ دی، مہاجرین کو اسلامی اقدار کے مطابق پناہ دی، ہر مہاجر کی اس کانفرنس سے امیدیں وابستہ ہیں، کوئی بھی ملک اس مسئلے سے اکیلے نہیں لڑسکتا، مسائل کے باوجود لاکھوں مہاجرین کو سہولتیں مہیا کیں، افغانستان میں امن اور مسائل کا حل ناگزیر ہے، پاکستان اور افغانستان کا تعلق مشترکہ مذہب ثقافت پر قائم ہے، پاکستان 40 سال سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے، مہاجرین کی واپسی کے روڈ میپ پر عالمی برادری سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں

  • سکھ لڑکی سے شادی، ہراساں کرنے پر عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    سکھ لڑکی سے شادی، ہراساں کرنے پر عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    سکھ لڑکی سے شادی، ہراساں کرنے پر عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ننکانہ میں سکھ لڑکی سے شادی کرنے والے جوڑے کو حراساں کرنے کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ میں عائشہ اور حسن کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست۔ پر سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی ۔

    عدالت نے ڈائریکٹر سائبر کرائم عبدالرب کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ،عدالت نے ڈائریکٹر فرانزک لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان صابر کو ریکارڈ سمیت دیگر سمت طلب کر رکھا ہے

    گزشتہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر فرانزک سائنس رضوان صابر نے عدالت میں پیش کردہ اپنی رپورٹ میں ٹیلی فون گفتگو کو منفی قرار دے دیا تھا اور تسلیم کیا تھا کہ مدعی کے فون میں تمام ڈیٹا موجود ہے ۔عدالت نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا۔

    عدالت نے عائشہ سے والدہ کی بجائے اسکی بڑی بہن کو دارالامان میں ملاقات کی اجازت دے رکھی

    سکھوں نے کشمیر پر دلیرانہ موقف اپنا کر کشمیریوں کو حوصلہ دیا ، عثمان بزدار

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے عائشہ اور حسن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ننکانہ کی سکھ لڑکی عائشہ کو مسلمان کر کے لاہور میں اس سےشادی کی۔ شادی کرنے پر سکھوں کی جانب سے دھمکیاں اور حراساں کیا جا رہا ہے ۔گورنر پنجاب نے صلح بھی کروائی ۔لیکن اس کے بعد پھر مسلسل حراساں کیا جا رہا ہے ۔دارالامان لاہور میں مقیم ہیں ۔سکھ ملاقاتوں میں مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں ۔عدالت ہمیں تحفظ اور سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دے ۔

    یاد رہے کہ ننکانہ صاحب کے سکھ خاندان نے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ لڑکی کو اغواء کے بعد زبردستی مذہب تبدیل کروا کر شادی کی گئی ہے۔ متاثرہ خاندان نے حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    سکھ لڑکی سے شادی، گورنر کی صلح کے باوجود دھمکیاں مل رہی ہیں، نوجوان کا عدالت سے رجوع