Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئی

    واقعہ نوشہرو فیروز میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری پر فائرنگ کی، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق رکن اسمبلی کو تین گولیاں لگیں ، ایم پی اے شہناز انصاری کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن ہسپتال جا کر وہ جان کی بازی ہار گئیں.

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے کے بہنوئی کا اپنے بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع تھا اور انہیں گاؤں سے آنے سے منع کیا گیا تھا لیکن وہ چالیسویں کی تقریب میں گاؤں آئیں اور واپسی پر ان پر حملہ کیا گیا.

    شہناز انصاری پیپلز پارٹی کی دیرینہ رکن تھیں اور وومین ونگ کی رہنما بھی رہیں، پولیس کے مطابق دشمنی کی وجہ سے ایم پی اے کو قتل کیا گیا،ابتدائی معلومات کے مطابق انہیں 3 گولیاں لگیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہو گئے جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی،

  • آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

    آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

    آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب کیا، تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے شہریوں میں صحت کارڈ تقسیم کئے، اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور بھی موجود تھے.

    وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مینار پاکستان کے جلسے کے بعد لاہور کے کارکنان سے پہلی بار ملاقات ہو رہی ہے، اب تک 50 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے ،خراج تحسین پیش کرتا ہوں،میں نے وعدہ کیا تھا اور وعدہ پورا کر کے دکھاؤں گا، میں نے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے میں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر پاکستان کو چلائیں گے، مدینہ کی ریاست کا سب سے بڑا اصول انسانیت ہے، کہ ریاست کمزور طبقے کی ذمہ داری لے، مشکل وقت کمزور گھرانے پر بیماری کے وقت آتا ہے جب کوئی مریض ہو اور علاج کے پیسے نہ ہوں

    شوکت خانم کی وجہ یہی تھی کہ میو میں ایک آدمی دوائیاں خریدنے کی کوشش کر رہا تھا ،اس نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ ساری دوائیاں آ گئیں تو ڈاکٹر نے کہا کہ ابھی یہ بھی لینی ہیں، اس کے چہرے پر مایوسی مجھے آج بھی نہیں بھولتی، اس دن میری زندگی بدلی، پھر کینسر کا ہسپتال بنایا اور سیاست میں بھی آیا، مخلوق کی خدمت کرتے ہیں تو زندگی بدل جاتی ہے، میو ہسپتال سے شروع ہونے والا سفر چل رہا ہے، سوچا تھا کہ ان لوگوں کے لئے زندگی گزاروں گا جن کو حکومت نے پیچھے چھوڑ دیا، کے پی کے میں پہلی بار ہیلتھ انشورنش شروع کیا ،کے پی کے والے حکومت کو ایک ایک باری دیتے ہیں لیکن ہمیں دوسری بار دو تہائی اکثریت ملی، اسکی بہت بڑی وجہ ہیلتھ کارڈ سسٹم تھا، اس کارڈ کے‌ذریعے کسی بھی ہاسپٹل میں علاج ہو سکتا تھا ،لوگوں کو سمجھ آئی کہ فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ برطانیہ میں دیکھا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کا مفت علاج ہوتا تھا، بچے سرکاری ہسپتالوں میں مفت پڑھتے تھے، بے روزگاروں کو وظیفہ ملتا تھا، ہم بھی اسی طرز پر پاکستان میں کام کرنا چاہتے ہیں، چینل پروپیگنڈہ کر رہے ہیں غریب آدمی سے پوچھتے ہیں کہ کیا مہنگائی ہے اور کدھر گیا نیا پاکستان، یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے، پہلے دن ہی مدینہ کی ریاست نہیں بن گئی تھی، یہ ایک سفر تھا ،جنگ احد، خندق ہوئی، مشکل وقت تھا لیکن اس کے بعد اسی ریاست نے دنیا کی تاریخ بدل دی، ہم اسی راستے پر چل رہے ہیں، ساٹھ لاکھ ،بہتر لاکھ خاندانوں کو پنجاب میں کارڈ ملیں گے، ہر سال ہم غریب کے اور قریب جائیں گے،

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے کمزور طبقے کو اٹھانا ہے، پاکستان میں پہلی بار میڈیکل پر باہر سے آنے والے سامان پر ڈیوٹیز اٹھا دی ہیں، ہم چاہتے ہیں لوگ ہسپتال بنائیں، سرکار نہین بنا سکتی، کارڈ کا حامل کسی بھی ہسپتال میں جا سکتا ہے، آبادی میں بہت زیادہ ہسپتال چاہئے، ہم اپنا سسٹم ہسپتالوں کا منیجمنٹ کا بدل رہے ہیں، ایم ٹی آئی ریفارمز کو جلدی کریں تب ہسپتال ٹھیک کام کریں گے ، ہسپتالوں میں سزا و جزا ہو تو سسٹم کھڑا ہوتا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں سزا وجزا نہیں ، اچھا علاج کریں یا نہیں پیسے ان کو ملتے ہیں، غریب آدمی سرکاری ہسپتال اور پیسے والا لندن جاتا ہے، ہم ہیلتھ ریفارمز لائے، لوگ اس کو پرائیوٹائزیشن کہتے ہیں حالانکہ ایسا نہیں ،ہم انفرسٹرکچر ٹھیک کرنا چاہتے ہیں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مہنگائی کے حوالہ سے کام کر رہے ہیں، جب بھی روپیہ گرے گا باہر کی چیزیں مہنگی ہو جائیں گی، جب حکومت ملی تھی تو ساٹھ ارب کی چیزیں خرید رہے تھے اور بیس ارب کی بیچ رہے تھے اسلئے روپے پر اثر پڑا، جو بھی باہر سے چیزیں منگواتے ہیں وہ مہنگی ہو گئیَ بد قسمتی سے حکومت ملی تو پرانی حکومت خسارے چھوڑ کر گئی تھی، گھی اسلئے مہنگا ہوا کہ ہم باہر سے منگواتے ہیں لیکن کئی چیزیں آٹا اور چینی جو مہنگا ہوا اس میں ہماری کوتاہی ہے، میں اس کو مانتا ہوں، تحقیقات ہو رہی ہے، جو بھی اس میں ملوث ہو گا سب کا پتہ چلتا جا رہا ہے، ان کو کسی کو نہیں چھوڑیں گے جنہوں نے مہنگائی کر کے پیسہ بنایا، ہم ایسا سسٹم لائیں گے کہ کوئی چیز کم ہو گی تو ہمیں پہلے ہی پتہ چل جائے گا

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرانے ورکرز یہاں بیٹھے ہیں میں کہتا ہوں کہ آپ لوگ مشکل وقت میں میرے ساتھ تھے، جب کوئی نہیں سمجھتا تھا کہ ہماری پارٹی جیتے گی، ہمارا مذاق اڑایا جاتا تھا، مشکل وقت تھا ، اس کو سامنے رکھ کر کہتا تھا کہ تحریک انصاف حکومت بنائے گی، میں آج کہتا ہوں کہ یہ وہ پاکستان ہے جو 27 رمضان کو بنا تھا یہ وہ پاکستان ہے جس کا عظیم لیڈر قائداعظم اور علامہ اقبال تھے، ڈیڑھ سال حکومت مین رہ کر کہتا ہوں کہ اندازہ نہین کہ یہ ملک کتنا عظیم ملک بننے جا رہا ہے، اللہ نے ملک کو جتنی نعمتیں دیں مجھے بھی نہیں اندازہ تھا، مہینوں، سالوں میں تبدیل ہو گا، سب سے بڑی رکاوٹ مافیا کو شکست دیں گے، یہ وہ ملک بنے گا ہرا پاسپورٹ لے کر جائیں گے تو دنیا میں عزت ہو گی، آج بھی عزت ہے، اس ملک کی عزت بڑھتی جائے گی، یہ عظیم ملک بنے گا، یہ وہ ملک بنے گا جب باہر سے لوگ نوکریاں ڈھونڈنے پاکستان آئیں گے.

  • بیٹی کا نام تجویز کریں اور انعام پائیں، شاہد آفریدی نے دی چاہنے والوں کو آفر

    بیٹی کا نام تجویز کریں اور انعام پائیں، شاہد آفریدی نے دی چاہنے والوں کو آفر

    بیٹی کا نام تجویز کریں اور انعام پائیں، شاہد آفریدی نے دی چاہنے والوں کو آفر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف کرکٹر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے گھر آنے والے نئے مہمان کے نام کے لئے اپنے چاہنے والوں سے رائے مانگ لی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میری چاروں بیٹیوں کے نام ” الف “ یعنی ” A“ سے شروع ہوتے ہیں ، اس لیے میری حال ہی میں پیدا ہونے والی بیٹی کے نام کیلئے تجاویز دیں اور اس کا نام بھی الف سے ہی شروع ہونا چاہیے ،جس صارف کا نام میں منتخب کروں گا اسے انعام دیا جائے گا ، شاہد آفریدی نے اپنی دیگر بیٹیوں کے نام بھی شیئر کئے ہیں،ان کی بیٹیوں کے نام اقصیٰ ، انشاء،اجوا ئ، اسمارا ہیں اور وہ اپنی پانچویں بیٹی کا نام بھی (A) سے ہی رکھنا چاہتے ہیں

     

    پاکستان کے معروف کرکٹر، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہو ئی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے اپنی فیملی کے ہمراہ نئے مہمان کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں شاہد آفریدی نے نئے آنے والے مہمان کو اٹھایا ہوا ہے اور وہ کافی پرجوش لگ رہے ہیں، شاہد آفریدی نے جو تصویر شیئر کی ہے اس میں انکی دیگر بیٹیاں بھی ان کے ہمراہ ہیں، شاہد آفریدی کی پہلے چار بیٹیاں ہیں اب پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے.

    شاہد آفریدی نے تصویر کے ساتھ پیغام میں کہا کہ مجھ پر اللہ کی بے پناہ رحمتیں اور برکتیں ہیں ،میری پہلے ہی چار بہت خوبصورت بیٹیاں ہیں اور اب اللہ نے مجھے ایک اور بیٹی سے نوازا ہے،میں اپنے تمام خیر خواہوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہا ہوں.

    دوسری جانب شاہد آفریدی کی بیٹی کی پیدائش پر چاہنے والوں نے انہیں مبارکباد دی ہے،اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کمنٹس میں انکی بیٹی کے لئے دعا کی ہے.

  • ملاقات میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو دیں اہم ہدایات، کہا یہ کام فوری کریں

    ملاقات میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو دیں اہم ہدایات، کہا یہ کام فوری کریں

    ملاقات میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو دیں اہم ہدایات، کہا یہ کام فوری کریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح امن و امان اور قانون پر علمدرآمد کو ممکن بنانا ہے، ملک میں محفوظ ماحول کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،حکومت کی ترجیح عام آدمی کو ارزاں نرخوں پر اشیاء کی فراہمی ہے اسلئے یوٹیلٹی سٹور پر 15 ارب روپے کا پیکج دیا،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے، اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہین کی جائے گی.ہماری اولین ترجیح عوام باالخصوص غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے جس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر حد تک جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

    ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان

    ترک صدر کا اپنی قومی زبان میں خطاب، نماز جمعہ ایوان صدر میں کی ادا

    ترک صدر کا خطاب سننا اعزاز کی بات، اسد عمر نے مزید کیا کہا؟

    وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان نے سیف سٹی میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا،

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری سرور بھی موجود تھے، زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، سیف سٹی میں وزیراعظم عمران خان کو پروجیکٹ بارے بریفنگ دی گئی.

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    وزیراعظم عمران خان کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، اپوزیشن بھی حیران

    وزیراعظم صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کی  گورنر سے ملاقات بھی ہوگی۔

    https://login.baaghitv.com/pm-ki-pics-use-karnewala-khod-sakhta-musheer-arrest/

  • تبدیلی کے لیے کافی کارڈ موجود،مولانا سے معاہدے بارے سوال پر بلاول نے کیا کہا؟

    تبدیلی کے لیے کافی کارڈ موجود،مولانا سے معاہدے بارے سوال پر بلاول نے کیا کہا؟

    تبدیلی کے لیے کافی کارڈ موجود،مولانا سے معاہدے بارے سوال پر بلاول نے کیا کہا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاست کو کسی سازش کے تحت نہیں عوام کی مرضی کے مطابق چلنا چاہیے۔ ہم اس سلیکٹڈ کو نہیں مانتے تو کسی اور سلیکٹڈ کو نہیں مانیں گے، ہم صرف اور صرف جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ جمہوری طریقے سے ہی عوام کے معاشی حقوق کا تحفط کروا سکتے ہیں۔

    پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے مطابق ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت صرف اور صرف سیاسی مخالفین کے خلاف ڈٹی ہوئی ہے چاہے وہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ یا سوشل میڈیا پر پابندیوں کا معاملہ حکومت نے سنسرشپ کی تاریخ آج قائم کی ہے۔ سوشل میڈیا پر غیرجمہوری طریقے سے پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ ہمارا فوکس مہنگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کرنا ہے۔ اپوزیشن حکمت عملی کے متعلق کنفیوز نہیں ہے۔ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے پاس بہت سارے آپشنز موجود ہیں۔

    بلاول زرداری نے کہا کہ میں نے جیسے ہی مارچ کا اعلان کیا تو نوٹس جاری کرکے مجھے ڈرانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ مارچ کا ٹارگٹ عوام تک پہنچانا ہے۔ مارچ کا ٹارگٹ حکومت تک عوام کا پیغام پہنچانا ہے۔

    ایک سوال کہ مریم نواز کی خاموشی اور رہنماﺅں کی بیرون ملک روانگی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے، کے جواب میں بلاول زرداری نے کہا کہ نہیں ، میں سمجھتا ہوں کہ ہر سیاسی جماعت کا اپنا کردار ہوتا ہے۔ امید رکھتا ہوں کہ یہ کوئی ڈیل یا مک مکا کا نتیجہ نہیں ہوگا۔ میں ملک میں موجود ہوں، میں کہیں بھاگنے والا نہیں۔ عوام کے مسائل پر اپنی آواز اٹھاتا رہوں گا۔ انہیں مولانا فضل الرحمن سے کسی معاہدے کا علم نہیں۔ ہم دھرنے کے دوران بھی اس بات پر اعتراض کرتے رہے۔ ہم نے کہا تھا کہ ہم جمہوری طریقے مانتے ہیں۔ نہ کسی معاہدے کا حصہ تھے اور نہ ہو سکتے ہیں۔

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

    بلاول زرداری نے مزید کہا 2020ء تبدیلی کا سال ہے۔ ہم نے اسی لئے ہی کہا تھا کہ کیونکہ ہم سیاست اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ حکومت سے نہ سیاست اور نہ معیشت چلا پار ہی ہے۔ ہر شخص مہنگائی اور بیروزگاری کا شکار ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف ڈیل عوام پر زبردستی تھونپا ہے۔ عوام اس حکومت کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کر سکتے۔ تبدیلی کے لئے بہت سارے کارڈ موجود ہیں۔ اِن ہاﺅس تبدیلی اور انتخابات کا آپشن بھی ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ انہیں جینے دو جبکہ حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی ناکامی کے بعد پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کرنے کا فیصلہ کر لیا، پیپلز پارٹی کا ٹرین مارچ بلاول زرداری کی قیادت میں ماہ مارچ میں ہو گا.

    پی پی کے ٹرین مارچ میں آصف زرداری شرکت نہیں کریں گے بلکہ بلاول قیادت کریںگے اور آصف زرداری ہدایات دیں گے، مارچ کا آغاز شہر قائد کراچی سے 26 مارچ کو ہو گا، اور دو دن میں لاڑکانہ پہنچے گا، لاڑکانہ میں بلاول زرداری جلسہ سے خطاب کریں گے.

    بختاور زرداری کتنے برس کی ہو گئیں؟ آج ہو گی سالگرہ کی تقریب

    بختاور کی سالگرہ پر بلاول زرداری نے کیا دیا پیغام؟ جیالے ہو گئے حیران

    اس ضمن میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں بلاول بھی شریک ہوئے، اجلاس میں بتایا گیا کہ پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کیخلاف احتجاجی ٹرین مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے اور اختتام سرشاہنواز بھٹو ریلوے اسٹیشن پرہوگا۔ اجلاس میں پی پی کی تمام رہنماں اور کارکنان کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ٹرین مارچ میں لازمی شریک ہوں

    مولانا کے علاوہ کس کس پر غداری کا مقدمہ بنائے جانے کا امکان ؟ بلاول بول پڑے

  • شراب کی فروخت سے آنیوالی رقم سے ملتی ہیں صدر مملکت سمیت سب کو تنخواہیں

    شراب کی فروخت سے آنیوالی رقم سے ملتی ہیں صدر مملکت سمیت سب کو تنخواہیں

    شراب کی فروخت سے آنیوالی رقم سے ملتی ہیں صدر مملکت سمیت سب کو تنخواہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے شراب فروشی اور اقلیتوں کو شراب کی فروخت کے پرمٹ جاری کرنے کے اقدام پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا ہے کہ تمام الہامی کتب میں شراب حرام ہے۔ ان کا تعلق مسیحی مذہب سے ہے، 1979ء میں ضیاء الحق نے بلا مطالبہ مسیح برادری کو پرمٹ جاری کئے جو ہمارے مذہب کی بدنامی کا باعث ہے۔

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شراب کی فروخت سے حاصل ہونیوالا ریونیو ہمارے سالانہ بجٹ میں شامل ہوتا ہے جس سے تمام سرکاری ملازمین، ارکان پارلیمنٹ حتیٰ صدر مملکت سے لے کر نیچے تک تنخواہیں اسی بجٹ میں ملتی ہیں۔ اسی بجٹ میں شراب کی آمدن بھی شامل ہوتی ہے، اس طرح ہماری تنخواہیں فاسق ہو جاتی ہیں۔

    رکن اسمبلی نے قرار داد میں کہا ہے کہ ایوان متفقہ قرارداد منظور کرے اور شراب کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے اور تمام جاری شدہ پرمٹس بھی منسوخ کئے جائیں، جن جن ہوٹلوں میں شراب فروخت ہوتی ہے ان کے تمام بارز فوری سیل کئے جائیں.

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں موجود مندروں کے 250 میٹر کے اندر اندر شراب اور گوشت کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے. بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے اس سے قبل ورنداون، ایودھیا، چترکوٹ، دیوبند، دیوا شریف، مشرخ میں شراب اور گوشت کی پابند ی کا اعلان کیا تھا ،اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ 250 میٹر کے اندر شراب اور گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے.

    رام مندر کی تعمیر کیلئے انتہا پسند ہندو تنظیم نے مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا

    سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

    واضح رہے کہ وارانسی مودی کا پارلیمانی حلقہ ہے، یہاں تقریبا 2000 سے زیادہ مندر ہیں. وارانسی کو ہندو تہذیب میں آخری رسومات کے لیے سب سے بہتر مقام تصور کیا جاتا ہے

    خاتون ٹیچر نے شراب پی کر ایسا “کام” کیا کہ طلبا بھی حیران رہ گئے

  • نیب کا ن لیگی دفاتر پر چھاپہ، رانا ثناء اللہ میدان میں آ گئے، حکومت سے بڑا مطالبہ بھی کر دیا

    نیب کا ن لیگی دفاتر پر چھاپہ، رانا ثناء اللہ میدان میں آ گئے، حکومت سے بڑا مطالبہ بھی کر دیا

    نیب کا ن لیگی دفاتر پر چھاپہ، رانا ثناء اللہ میدان میں آ گئے، حکومت سے بڑا مطالبہ بھی کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا آپ پچھلے ڈیڑھ سال سے مہنگائی کے انتظامات کر رہے ہیں، کونسی چیز ہے جس میں ٹیکسز پر اضافہ نہین کیا، پٹرول ،بجلی،گیس کی قیمتیں بڑھائی گئیں اس کے بعد مہنگائی بڑھنی تھی، جب ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی تھی تو آٹے، گندم، چینی کی قیمت بھی بڑھنی تھی لیکن یہ اپریل میں بڑھنی تھی

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ہے، مریم نواز کا حق ہے کہ وہ والد کے پاس جائیں اور عیادت کریں، حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالے، ایک بیٹی کا حق اس سے نہیں چھینا جا سکتا ، مریم نواز کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد کیس بنایا گیا ہے،حکومت کی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں.حکومت اپنی پالیسیوں‌کو مافیا کا نام دیتی ہے،

    رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ نیب نےشریف فیملی کےکمپنیزدفاترپرآج دوبارہ چھاپہ مارا،نیب چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں ،سرکاری افسران سرکاری حیثیت آئینی مقاصد کیلیے استعمال کریں یہ لوگوں کو چور ڈاکو کہتے ہیں یہ خود وارداتیے ہیں،نوازشریف کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانےکے لیے چھاپہ مارا گیا، حکومت کی جانب سے انتہائی شرمناک ریلیف پیکج دیا گیا

    واضح رہے کہ نیب شریف فیملی کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، نواز شریف کے خلاف چوھدری شوگر ملز کی تحقیقات ہو رہی ہے، مریم نواز، یوسف عباس سے بھی چودھری شوگر ملز کیس میں تحقیقات ہو رہی ہے، حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تحقیقات ہو رہی ہے، شہباز شریف سے بھی تحقیقات ہو رہی ہیں.

    شریف فیملی کے دفاتر پر نیب کا چھاپہ، کیا تحویل میں لیا؟ اہم خبر

  • کرونا وائرس،تحفظ کے لئے سامان مہنگے داموں فروخت، حکومت کا نوٹس

    کرونا وائرس،تحفظ کے لئے سامان مہنگے داموں فروخت، حکومت کا نوٹس

    کرونا وائرس،تحفظ کے لئے سامان مہنگے داموں فروخت، حکومت کا نوٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ ) نے کرونا وائرس سے تحفظ کے سامان کی مہنگے داموں فروخت کا سخت نوٹس لیا ہے ۔

    ڈریپ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرجیکل ، این 95 ، خصوصی سوٹ، چشموں ، ڈسپوزایبل بیگز سمیت دیگر اشیاء کی مہنے داموں فروخت اسلامی اقتدار اور ملک کے قانون کی خلاف ورزی ہے ، اس حوالے سے تمام کیمیسٹس ، فارما کیمبٹس ، میڈیکل سٹورز کے مالکان ، ہول سیلز ڈیلرز ، درآمد کنندگان سمیت کاروبار سے وابسطہ تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے تحفظ کا احتیاطی سامان دسمبر2019ء کے نرخوں پر فروخت کریں۔

    ڈریپ نے عوام الناس کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ قیمتوں کے حوالے سے کسی بھی کیمیسٹس ، فارماسسٹ یا اشیاء فروخت کرنیوالے عناصر کے خلاف مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کریں ۔ ڈریپ حکام سے رابطہ کیلئے اسلام آباد میں 0300-5277129، لاہور میں 0333-4891155، کراچی میں 0321-9535828 اور پشاور میں 0345-9174582پر اپنی شکایات کا اندراج کرایا جاسکتا ہے.

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

    کرونا وائرس کا گلگت بلتستان میں بھی مشتبہ مریض سامنے آ گیا

  • آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں کو "اشتہاری” قرار دینے کا حکم

    آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں کو "اشتہاری” قرار دینے کا حکم

    آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں کو "اشتہاری” قرار دینے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی،

    عدالت نے بیرون ملک مفرور4 اہم ملزمان کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کردی،عدالت نے یونس قدوائی،اعظم وزیر،مشتاق احمد اورحاجی ہارون کے اشتہارجاری کرنے کاحکم دے دیا، مفرور4 ملزمان سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی ہیں ،

    عدالت نے نیب کو24 فروری تک جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے سندھ بینک میں قرضوں سے کرپشن کا آٹھواں ریفرنس دائر کر دیا۔ ریفرنس میں بلال شیخ، طارق احسن سمیت 20 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں جن پر اومنی گروپ کو 29 ارب روپے کا قرضہ دینے کا الزام ہے۔

    نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں ملزمان پر اومنی گروپ کو 29 ارب روپے کا قرضہ دینے کا الزام ہے، 29 ارب روپے میں سے 25 ارب روپے تاحال واجب الادا ہیں، 1.84 بلین اومنی کی تین بے نامی کمپنیوں کو فراڈ کے ساتھ دیئے گئے۔

    ریفرنس میں نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ 1.84 بلین کا قرضہ سمیٹ بینک کی کیپیٹل کو پورا کرنے کیلئے دیئے گئے، جعلی کمپنی اومنی کے ہی 6 ملازمین کے نام پر بنائی گئی، بلال شیخ اور طارق احسن سندھ بینک کے صدر کے طور پر بھی فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ بلال شیخ اور طارق احسن جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ ریفرنس کو سکروٹنی کیلئے رجسٹرار آفس بھیج دیا گیا ہے.

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں پہلا نیب ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لیے 4 اپریل 2019 کو مقرر کیا گیا تھا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی، عدالت نے جن افراد کو طلب کیا تھا ان میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی، کے ایم سی کے چار سابق اور چار اس وقت کے موجودہ افسران شامل تھے۔

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین بھی کی ہے، ملزمان نے سندھ اور اسٹیل ملز کی سرکاری زمینوں میں خرد برد کی تھی.

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

    سال2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں پلی بار گین کی درخواست بھی جمع کروائی گئی،ریکوری 8ملزمان سے پلی بار گین کی صورت میں کی گئی ،جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 42 ملزمان گرفتار ہیں ،ملزمان حماد شاہد،عبدالغنی، طارق بیگ،محمد اقبال سے ریکوری کی گئی ،پلی بارگین کرنے والوں میں محمد توصیف،عامراورسراج شاہد بھی شامل ہیں

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

  • شریف فیملی کے دفاتر پر نیب کا چھاپہ، کیا تحویل میں لیا؟ اہم خبر

    شریف فیملی کے دفاتر پر نیب کا چھاپہ، کیا تحویل میں لیا؟ اہم خبر

    شریف فیملی کے دفاتر پر نیب کا چھاپہ، کیا تحویل میں لیا؟ اہم خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے شریف گروپ کے دفاتر ماڈل ٹاﺅن لاہور میں چھاپے مارے ،نیب نے شریف گروپ کے 55 کے اور91 ایف دفتر پر چھاپہ مارااور ریکارڈ قبضہ میں لینے کی کوشش کی۔

    نیب کی جانب سے چھاپہ سلمان شہباز اور محمد عثمان کے دفتر پر مارا گیا، نیب کے انٹیلی جنس ونگ، سی آئی ٹی ونگ ٹو اور دیگر نے اسٹنٹ ڈائریکٹر حامد جاوید کی سربراہی میں چھاپا مارا، شریف گروپ آف انڈسٹریز کے چیف فنانشل آفیسر کے دفتر سے اہم دستاویزات قبضہ میں لے گئیں۔

    ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی منی لانڈرنگ اور بے نامی کمپنیاں 55 کے سے آپریٹ ہوتی تھی، نیب کو شریف فیملی کی بے نامی کمپنی یونی ٹاس، وقار ٹریڈنگ سمیت دیگر سے متعلق ریکارڈ مطلوب ہے، 55 کے سے متعلقہ ریکارڈ غائب کیا جا چکا ہے

    ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ ایک گھنٹہ قبل مارا۔ چھاپہ شریف گروپ کے 55 کے اور 91 ایف دفتر پر مارا گیا اور ریکارڈ قبضے میں لیا گیا،چھاپہ عثمان شہباز کے دفتر پر مارا گیا،نیب حکام نے لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے لیں.

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    واضح رہے کہ نیب شریف فیملی کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، نواز شریف کے خلاف چوھدری شوگر ملز کی تحقیقات ہو رہی ہے، مریم نواز، یوسف عباس سے بھی چودھری شوگر ملز کیس میں تحقیقات ہو رہی ہے، حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تحقیقات ہو رہی ہے، شہباز شریف سے بھی تحقیقات ہو رہی ہیں.

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ماہ دسمبر میں بھی مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ پرایف آئی اے نے چھاپہ مار اتھا جس پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کے لاہور میں مرکزی سیکرٹریٹ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے چھاپے کی مذمت اور شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‎قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بغیر وارنٹ چھاپے پر واجد ضیا کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ پر ایف آئی اے کے چھاپے سے بشیر احمد میمن کی کہانی سچ ثابت ہو گئی۔ ‎سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے وزیراعظم عمران خان کے دباؤ میں نہ آئے اور نالائق اور نااہل عمران خان کا آلہ کار بننے سے انکار کر دیا تھا۔ ‎نواز شریف کے خلاف بدنام زمانہ ’ہیروں‘ کو ہی پھر سے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ‎چھاپے سے ثابت ہوگیا کہ جج ارشد ملک کی وڈیو اصلی ہے اور جج ارشد ملک نے دباؤ میں آ کر نواز شریف کو سزا سنائی تھی۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ‎مسلم لیگ نواز کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ نالائق اور نااہل عمران خان کے کہنے پر مارا گیا، بد عنوانی کے جھوٹے مقدمات کے ثبوت نہیں مل رہے تو ایف آئی اے کو اب دباؤ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ‎افسوس کا مقام ہے کہ سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو بھی سیاسی انتقام کے تحت پامال کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپے سے ہمارے حوصلے پست ہوں گے اور نہ ہم سچ بولنا چھوڑیں گے۔ ‎

    ایف آئی اے کی جانب سے جج بلیک میلنگ کیس سے متعلق شواہد حاصل کرنے کیلئے ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ ایف آئی اے اہلکاروں نے ن لیگ سیکرٹریٹ میں حمزہ شہباز کے دفتر میں جانے کی کوشش کی تو وہاں موجود ملازمین نے مزاحمت کی۔

    مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءتارڑ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے مریم نواز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ لینے کیلئے چھاپہ مارا ہے۔ انہوں نے ن لیگ کے ملٹی میڈیا سیل کا سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے نے عمران خان کے غیر قانونی احکامات نہیں مانے،ارشد ملک کے معاملے میں وفاقی حکومت پارٹی بن گئی ہے ،رنگ روڈ کا کانٹریکٹ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے دیا گیا.

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے،عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،ارشد ملک کے معاملے میں وفاقی حکومت پارٹی بن گئی،نیب صرف اپوزیشن کو نوٹسز جاری کرتا ہے،سیکیورٹی فراہم کی گئی توناصربٹ پاکستان آنے کو تیار ہے، ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب 16 اگست کو جمع کرایا تھا، ویڈیواورفوٹیج کی بات کرنے والاعقل سےعاری ہے،