Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنیوالے افسران کو کیوں نہ مس فٹ قرار دیا جائے؟ عدالت برہم

    عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنیوالے افسران کو کیوں نہ مس فٹ قرار دیا جائے؟ عدالت برہم

    عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنیوالے افسران کو کیوں نہ مس فٹ قرار دیا جائے؟ عدالت برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی کمشنر لاہور افضال دانش کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ۔عدالت نے ڈی سی لاہور کو اے سی کے فیصلہ کردہ ریونیو ریکارڈ کو پیس کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت کے حکم پر ڈی سی مچلکے جمع کروا کر عدالت میں پیش ہو گئے ،ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عارف راجہ نے کہا کہ متعلقہ پٹواری کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ افسر شاہی عدالتوں کے احکامات پر عمل نہین کرتی ۔کیوں نہ ایسے افسروں کو مس فٹ قرار دے کر ہٹا دیا جائے جو عدالت کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کرتے ۔متعلقہ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر کے خلا ف کیوں ایکشن نہیں لیا گیا ۔

    سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت کے حکم کی تعمیل کر دی جائے گی مہلت دی جائے ،ڈی سی لاہور نے کہا کہ درخواستگزار نے جعلی دستاویزات پر وراثتی اراضی انتقال کروانے کی کوشش کی ۔عدالت نے استفسار کیا کہ 2016 سے اب تک کیوں ایکشن نہ لیا گیا ۔اب صرف پٹواری کو معطل کر دیا گیا ۔

    ڈی سی لاہور نے کہا کہ وفات کے جعلی سرٹیفیکیٹ کے ذریعے انتقال کی کوشش کی گئی ،

    عدالت نے پیش نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر افضال دانش کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے ، عدالت نے ڈی سی لاہور کے خود پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کا اظہار کیا تھا ،جسٹس شاہد وحید نے مقامی شہری عبدالباری کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ عدالت میں پیش ہوئے تھے

    درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو کارروائی کیلئے بھجوائی، عدالتی حکم کے باوجود ڈپٹی کمشنر لاہور افضال دانش نے کارروائی نہیں کی، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، عدالت ڈی سی لاہور کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے،

  • رجسٹرار  پنجاب یونیورسٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی ۔ درخواست چیف جسٹس کو دوسرے بنچ کی تشکیل کے لیے بھجوا دی ۔

    عدالت نے نوٹ میں لکھا کہ میں یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کمیٹی کا ممبر ہوں ایسے میں درخواست پر سماعت نہیں کر سکتا ۔مسٹر جسٹس شاہد وحید نے اسلامک سٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکتر عثمان احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔

    درخواست گزار نے کہا کہ وہ ایکس پاکستان لیو پر دو سال کے لیے پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک چلا گیا ۔اسکی 2014 سے تنخواہوں سے کٹوتی شروع کر دی گئی ۔اس پر بغیر اجازت بیرون ملک جانے کا الزام عائد کیا گیا ،عدالت نے اسکی کٹوتی کے خلاف درخواست دادرسی کے لیے رجسٹرار یونیورسٹی کو بھجوا دی

    درخواستگزار نے اب تک مزید کہا کہ اسکی اب تک 8لاکھ 40ہزار کی کتوتی کی گئی ۔عدالت کے سات ستمبر 2018 پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ۔عدالت رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے

  • کرونا وائرس، چین میں نئی سفری پابندیاں،58 ملین افراد گھروں میں محصور،جنازہ کی تقریبات پر بھی پابندی

    کرونا وائرس، چین میں نئی سفری پابندیاں،58 ملین افراد گھروں میں محصور،جنازہ کی تقریبات پر بھی پابندی

    کرونا وائرس، چین میں نئی سفری پابندیاں،58 ملین افراد گھروں میں محصور،جنازہ کی تقریبات پر بھی پابندی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبہ ہوبی جہاں سے کرونا وائرس ہھیلا نے اعلان کیا ہے کہ اس بیماری کو روکنے کے لئے صوبے میں رہائشی افراد پر نئی سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی اور انہیں مزید سخت کیا جائے گا.

    چینی میڈیا کے مطابق نئے قواعد کے تحت ، تمام کاروبار بند ہوجائیں گے اور صوبے کے 58 ملین لوگ اپنی رہائشی برادری یا گاؤں نہیں چھوڑ سکیں گے۔ کسی بھی رہائشی برادری یا دیہات میں کسی بھی گاڑی یا زائرین کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی جب تک کہ "ضروری” نہ ہو۔ ہوبی نے پولیس گاڑیوں ، ایمبولینسوں ، ضروری سامان کی نقل و حمل کرنے والوں ، اور دیگر مجاز گاڑیوں کے استثنیٰ کے علاوہ سڑک سے آنے والی تمام گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

    حکام کے مطابق کرونا وائرس سے بچنے کے لئے یہ فیصلے کے گئے ہیں کیونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے چین میں مشکل صورتحا ل ہے، سب سے زیادہ کرونا کے مریض صوبہ ہوبی میں ہیں،

    حکومت نے صوبے کے تمام "غیرضروری” اسٹوروں کو بند رکھنے اور تمام عوامی تقریبات کو منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ میڈیکل سٹورز کو کھلا رکھنے کے لئے ان سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ،جبکہ میڈیکل سٹورز سے اس بات کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے کہ جو لوگ نزلہ، کھانسی یا بخار کی دوا خریدتے ہیں،

    حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی گاؤں ، برادری یا دفتر کی عمارت جس میں وائرس کی تصدیق ہو گی اس پرمقدمہ ہوگا اور متعلقہ شخص کو 14 دن کے لئے قید رکھا جائے گا۔ کسی بھی فیکٹری یا کام دوبارہ شروع کرنے کے لئے خصوصی طور پر اجازت لینی ہو گی.

    چینی اخبار کے مطابق صوبے کے رہائشیوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عاید کی گئی ہے، شادی کی تقریبات پر پابندی لگا دی گئی ہے، حتیٰ کی نماز جنازہ کی تقریبات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، تمام غیر ضروری اجتماعات کرنے سے منع کر دیا گیا ہے، چین کے وینزہو ، ہانگجو ، ننگبو اور تائیزوؤ شہروں جن کی مشترکہ آبادی 30 ملین سے زیادہ ہے – ہر گھر کو ایک "پاسپورٹ” جاری کیا گیا ہے جس سے ہر گھر میں ایک فرد ہر دو دن بعد گھر سے باہر نکل سکتا ہے،

    چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان ، ایم آئی فینگ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کا تناسب جو شدید طور پر بیمار تھے ، ووہان ، ہوبی اور مجموعی طور پر ملک میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ چین کے صوبے ہوبی میں تمام ایئر لائن، ریلویز،سڑکیں بند کر دی گئی ہیں،کسی کو بھی صوبے میں داخل ہونے یا نکلنے کی اجازت نہیں،

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1775 ہو گئی۔ چین سے باہر کرونا وائرس کے باعث 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    چین میں کرونا سے متاثر افراد کی تعداد 68 ہزار 500 ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ افراد طبی نگرانی میں ہیں۔ چین کے علاوہ 29 ممالک میں بھی کرونا کے مریضوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس، جاپان اور ہانگ کانگ میں اب تک کرونا وائرس سے ایک ایک ہلاکت سامنے آچکی ہے۔

    چینی شہر چونگ چنگ میں ڈس انفیکشن ٹنل بنادی گئی ہے، 20 سیکنڈ میں لوگ اس کے ذریعے انفیکشن پیدا کرنے والے جراثیم سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

    برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثر 9 میں سے 8 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں ڈسچارج کردیا گیا۔برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ برطانیہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں، برطانیہ میں کرونا وائرس 4 لاکھ افراد کی جان لے سکتا ہے۔حکام کے مطابق برطانیہ کرونا وائرس ویکسین کے لیے 40 ملین پاؤنڈز خرچ کر رہا ہے

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

  • مہاجراور سندھ کارڈ کے خاتمے کے لئے کیا کام کیا جائے؟ مصطفیٰ کمال نے بتا دیا

    مہاجراور سندھ کارڈ کے خاتمے کے لئے کیا کام کیا جائے؟ مصطفیٰ کمال نے بتا دیا

    مہاجراور سندھ کارڈ کے خاتمے کے لئے کیا کام کیا جائے؟ مصطفیٰ کمال نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے ڈسٹرکٹ سینٹر کے آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا، اس موقع پر صدر انیس قائمخانی، ڈسٹرکٹ سینٹر کے صدر عبدالله شیخ، سینٹر ایکزیکٹو اور نیشنل کونسل کے اراکین بھی موجود تھے.

    پاک سرزمین پٔارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پیپلز پارٹی کی بدولت کراچی میں اداروں کا برا حال ہے، پیپلز پارٹی سندھیوں کے حقوق کی جماعت نہیں، ویسے ہی جیسے ایم کیو ایم مہاجروں کے حقوق کی پارٹی نہیں ہے۔ ایم کیو ایم سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کرتی ہے، مہاجروں سے اپیل کرتا ہوں کہ پی ایس پی میں شامل ہوجائیں، ہم نے مہاجر کارڈ اور سندھ کارڈ کو نہیں چلنے دینا ہے۔

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ لاڑکانہ 90 فیصد مہاجروں کا شہر تھا، ایم کیو ایم کی پالیسیوں کی وجہ سے آج نہیں ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کیا مہاجروں کے لئے یہ بات اچھی نہیں کہ لاڑکانہ، خیر پور کا سندھی، بلوچی، پنجابی مہاجروں کے لئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہیں اور ان کے لئے تالیان بجاتے ہیں، پہلے مہاجر کے نام پر سیاست کی جاتی تھی، طعنوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا، نفرت اور اندھیرے کے دورے سے نکل آئے، بند گلی سے نکل آئے، اب پی ایس پی کے علاوہ کسی کے پا س کوئی راستہ نہیں، اللہ کے ہاں دیرہے اندھیر نہیں، مصطفیٰ کمال سب کو ساتھ لے کر چلے گا

  • کرونا وائرس کی تباہی جاری، ہلاکتوں میں مزید اضافہ

    کرونا وائرس کی تباہی جاری، ہلاکتوں میں مزید اضافہ

    کرونا وائرس کی تباہی جاری، ہلاکتوں میں مزید اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1775 ہو گئی۔ چین سے باہر کرونا وائرس کے باعث 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    چین میں کرونا سے متاثر افراد کی تعداد 68 ہزار 500 ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ افراد طبی نگرانی میں ہیں۔ چین کے علاوہ 29 ممالک میں بھی کرونا کے مریضوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس، جاپان اور ہانگ کانگ میں اب تک کرونا وائرس سے ایک ایک ہلاکت سامنے آچکی ہے۔

    چینی شہر چونگ چنگ میں ڈس انفیکشن ٹنل بنادی گئی ہے، 20 سیکنڈ میں لوگ اس کے ذریعے انفیکشن پیدا کرنے والے جراثیم سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

    برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثر 9 میں سے 8 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں ڈسچارج کردیا گیا۔برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ برطانیہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں، برطانیہ میں کرونا وائرس 4 لاکھ افراد کی جان لے سکتا ہے۔حکام کے مطابق برطانیہ کرونا وائرس ویکسین کے لیے 40 ملین پاؤنڈز خرچ کر رہا ہے

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

    کرونا وائرس،تحفظ کے لئے سامان مہنگے داموں فروخت، حکومت کا نوٹس

  • سنگاپور میں کرونا وائرس کے 75 کیسز،معیشت کو دھچکا لگنے کا امکان

    سنگاپور میں کرونا وائرس کے 75 کیسز،معیشت کو دھچکا لگنے کا امکان

    سنگاپور میں کرونا وائرس کے 75 کیسز،معیشت کو دھچکا لگنے کا امکان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سنگا پور میں کرونا وائرس کے 75 کیسز سامنے آئے ہیں، مریضوں کی زیادہ ہونے کی وجہ سے سنگا پور کی معیشت کو دھچکا لگنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق سنگاپور کی جی ڈی پی کی پیشن گوئی 0.5 سے 1.5 تک ہے جو پہلے 2.5 تک تھی، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سنگاپور کی جی ڈی پی اس سال منفی ہی ہو سکتی ہے،

    اس حوالہ سے وزیر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تجارت، سیاحت اور ٹرانسپورٹ، خوراک کے شعبوب میں اثر پڑے گا جس کی وجہ سے معیشت کو گہرا دھچکا لگنے کا امکان ہے. سنگا پور نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بھاری پیکج کا اعلان کرنے کے لئے بھی تیار ہے تا اہم ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سنگا پور حکومت دہائی کے سب سے بڑے خسارے کا منصوبہ بنا رہی ہے، گھریلو تیل کی برآمد کے لئے بھی شرح کم کر دی گئی ہے.

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

    کرونا وائرس،تحفظ کے لئے سامان مہنگے داموں فروخت، حکومت کا نوٹس

  • زہریلی گیس سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، 100 سے زائد متاثر

    زہریلی گیس سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، 100 سے زائد متاثر

    زہریلی گیس سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، 100 سے زائد متاثر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں زہریلی گیس کے اخراج سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 100 سے زائد افراد متاثر ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    پولیس کے مطابق ہسپتال پہنچنے والوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ گیس کا اخراج کہاں سے ہوا معلوم نہیں ہو سکا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی وزیر سعید غنی، سماجی رہنما فیصل ایدھی و دیگر ہسپتال پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

    وفاقی وزیر علی زیدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نیوکلیئر بایولوجیکل کیمیکل ڈفینس کی ٹیم نے تحقیات شروع کر دی ہیں، زہریلی گیس کہاں سے آئی جلد معلوم ہوجائیگا۔

    زہریلی گیس سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر کسی بحری جہاز سے کیمیکل نکالنے کے دوران ہوا میں گیس شامل ہوئی۔ ترجمان کے پی ٹی کے مطابق پورٹ پر کوئی ایسا جہاز نہیں لگا جس سے بو پھیلی ہو، تمام متاثرہ افراد کو روڈ سے اٹھایا گیا، پورٹ پر بو پھیلنے کی کوئی اطلاع نہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کے نمونے حاصل کر لئے ہیں جن کے مختلف ٹیسٹ کئے جائیں جس سے معلوم ہوسکے گا کہ کون سی گیس ہے جس سے اتنے لوگ مثاثر ہوئے۔

    پولیس کی جانب سے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، زہریلی گیس سے متاثرہ تین افراد آئی سی یو میں داخل ہیں جبکہ ایک شخص وینٹی لیٹر پر وارڈ میں زیر علاج ہے. گیس سے متاثرہ افراد کے لواحقین بھی ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے.

  • فردوس عاشق اعوان کھانا کھانے کہاں پہنچ گئیں؟ کہا "شریفوں” کی وجہ سے مہنگائی ہے

    فردوس عاشق اعوان کھانا کھانے کہاں پہنچ گئیں؟ کہا "شریفوں” کی وجہ سے مہنگائی ہے

    فردوس عاشق اعوان کھانا کھانے کہاں پہنچ گئیں؟ دیکھ کر سب حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آئی الیون پناہ گاہ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے پناہ گاہوں میں مقیم افراد کے مسائل جانے ، ان کے ساتھ بات چیت کی اور کھانا بھی کھایا،

    اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ پناہ گاہ ریاست مدینہ کی فلاحی سوچ کی عکاس کرتی ہے جہاں 300سے زائد افراد کو قیام و طعام کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر یہاں آئی ہوں اور یہاں قیام پذیر اپنے بہن، بھائیوں کے لئے پیغام لیکر آئی ہوں کہ آپ کی فلاح و بہبود ریاست کی ذمہ داری ہے اور وزیر اعظم جب ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تو اس سے مراد وہ فلاحی ریاست ہوتی ہے جو ریاست کے پیسے ہوئے طبقات، بے گھر اور مہنگائی کے ستائے ہوئے لوگوں کو متبادل فراہم کرے ، انہیں سینے سے لگائے اور ان کی داد رسی کرے۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وہ نادان دوست جو لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کا مذاق اڑاتے ہیں انہیں غریب کے دکھ اور درد کا احساس نہیں۔ ماضی کی حکومتوں کے مہنگے معاہدوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ۔ ماضی میں کی گئی منی لانڈرنگ ، کرپشن اور شریفوں کی ٹی ٹیاں مہنگائی کے اسباب ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے غریبوں کے خون پیسے کی کمائی کے پیسے کو واپس لانے کا وعدہ کیا ہے۔ آج سے پہلے کسی حکومت کو فٹ پاتھوں اور پارکوں میں کھلے آسماں تلے سونے والوں اور روزانہ دور دراز سے یہاں آنے والے غریب مسافروں کا احساس نہیں کیا،

    ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کا قتل سندھ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ سندھ پولیس مخصوص خاندانوں کی سکیورٹی پر مامور ہے اور سندھ کی ایک بیٹی کا یہ قتل اس کی ایک تصویر ہے، ذاتی مفاد کے لئے سندھ حکومت کی طرف سے پولیس کا اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہو گا۔

    وزیراعظم عمران خان سے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمان نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملک بھر میں پناہ گاہوں کی مزید بہتری ، دائرہ کار توسیع کرنے کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بے سہارا، غریب اور نادار لوگ ریاست کی ذمہ داری ہیں، نجی شعبے پناہ گاہوں کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ نجی شعبے کا تعاون معاشرے کی مثبت اقدار کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

    گزشتہ ہفتے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں کے منصوبے کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے نسیم الرحمان کو فوکل پرسن تعینات کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بے گھر افراد اور مسافروں کے لئے مختلف شہروں میں پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں جہاں شہریوں کے رات رہنے کا انتظام موجود ہے، شہریوں کو کھانا بھی مفت دیا جاتا ہے،

    چند روز قبل وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور ٹھوکر نیاز بیگ کی پناہ گاہ کا دورہ کیا-صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،رکن پنجاب اسمبلی ندیم بارا،سیکرٹری اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے-

    وزیر اعلی نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے ملاقات کی -وزیراعلیٰ پناہ گاہ میں قیام کرنے والے لوگوں میں گھل مل گئے -وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ میں قیام کے لئے آئے افراد سے ان کے پاس جاکر فرداً فرداً ہاتھ ملایا -وزیراعلیٰ پناہ گاہ میں قیام پذیر لوگوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے- وزیراعلیٰ نے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کررات کا کھانا بھی کھایا اور بریانی اور زردے کے معیار کی تعریف کی

    احساس لنگر کا وزیراعظم عمران خان نے کیا افتتاح

    بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

    بے نامی جائیداد سے اکٹھی رقم احساس پروگرام میں شامل کریں گے، وزیراعظم

    ٕوزیراعلیٰ نے قیام کرنے والے لوگوں سے ان کے مسائل بھی پوچھے-وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں -وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ کے کچن کا بھی دورہ کیا- وزیراعلی نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا-

  • جرمنی میں مسلمانوں پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 12 افراد گرفتار

    جرمنی میں مسلمانوں پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 12 افراد گرفتار

    جرمنی میں مسلمانوں پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 12 افراد گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں پر حملہ کی منصوبہ بندی کرنے والے 12 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی 6 ریاستوں میں پولیس نے 13 مقامات پر کاروائی کی اور پولیس کے سپیشل یونٹ نے 12 افراد کو گرفتار کیا جو جرمنی میں پناہ گزینوں، سیاستدانوں اور مسلمانوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے،

    جرمنی کے فیڈرل پراسیکیوٹر کے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار شدہ افراد میں 4 مرکزی ملزمان سیاستدانوں، پناہ کے طلبگار اور مسلمان کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملے کر کے خانہ جنگی جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتے تھے دیگر 8 ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے گروہ کی مالی معاونت کرنے، ہتھیار فراہم کرنے اور مستقبل میں ہونے والے حملوں میں شمولیت اختیار کرنے پر اتفاق کیا تھا.

    ملزمان کی گرفتاری کے حوالہ سے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی وزارت داخلہ کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گرفتار 12 افراد میں شامل ایک پولیس افسر کو پہلے معطل کیا گیا تھا ، تفتیش کاروں کو یقین ہے کہ ستمبر 2019 میں اپنے قیام کے بعد سے اس گروہ کا مقصد ’ریاست اور جرمنی کے سماجی نظام کو تہہ و بالا کرنا اور آخر میں اسے ختم کرنا تھا، ان حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے گروہ مبینہ طور پر باقاعدہ ملاقاتیں کرتا تھا جس کا انتظام اور تعاون وارنر ایس اور ٹونی ای نامی- 2 مرکزی ملزمان کرتے تھے۔

    اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ تمام ملزمان جرمن شہری ہیں جو میسینجر ایپلیکیشن کے ذریعے رابطے کرتے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ماہ جولائی میں اسلا م اور مسلمانوں کے خلاف یورپ اور مغرب میں ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے ذریعے سازشیں عروج پر پہنچ چکی .اب تو یورپی ممالک خاص طور سے برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں اسلاموفوبیا کا سلسلہ جاری ہے اور کسی نہ کسی بہانے سے مسلمانوں یا ان کے مقدسات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق جرمنی میں بیک وقت 3 مساجد کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئیں جس پر بھگڈر مچ گئی، پولیس نے مساجد کو خالی کروا کر سرچ آپریشن کا آغاز کیا تاہم اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئیں اور مساجد سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔

    جرمنی میں بم کی اطلاعات میونخ کے دو اضلاع پاسنگ اور فریئمنگ کی مساجد اور ایک آئسرلوہن کی مسجد کو موصول ہوئی تھیں۔ مساجد میں بم کی اطلاع انتظامیہ کو ای میل کے ذریعے دی گئی تھیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اوراصل ملزموں تک پہنچنے کے لیے سائبر فورس کی مدد سے بم کی اطلاع دینے والی ای میلز کی کھوج شروع کردی ہے

    یاد رہے کہ یورپی ممالک خاص طور سے برطانیہ،فرانس اور جرمنی میں مسلمانوں اور مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نفرت آمیز برتاؤ کا سامنا رہا ہے اور گزشتہ دو برسوں کے دوران مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔جرمنی کی حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے

    واضح رہے کہ جرمن حکام نے گزشتہ برس جون میں قدامت پسند مقامی سیاستدان کے قتل اور ایسٹرن سٹی ہال میں ایک یہودی عبادت گاہ پر حملہ کے بعد ملک میں انڈر گراؤنڈ انتہا پسندوں کے خلاف کاروائیاں تیز کی ہوئی ہیں۔ مذکورہ بالا دونوں واقعات میں گرفتار ہونے والے ملزمان انتہائی دایئں بازو سے تعلق رکھتے تھے۔

    وزیراعظم عمران خان سے جرمن چانسلر اینگلا مرکل کی ملاقات، دی جرمنی کے دورے کی دعوت

  • رکن اسمبلی کا قتل، بلاول نے کیا تحقیقات کا مطالبہ

    رکن اسمبلی کا قتل، بلاول نے کیا تحقیقات کا مطالبہ

    رکن اسمبلی کا قتل، بلاول نے کیا تحقیقات کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہناز انصاری کے قتل کی خبر سن کر صدمے میں ہوں، وہ ایک بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں۔ شہناز انصاری کے قتل کی فوری تحقیقات کی جائیں۔

    بلاول زرداری نے مزید کہا رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قاتلوں کو فی الفور کیفرکردار تک پہنچایا جائے، غم کی اس گھڑی میں شہناز انصاری کے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ ہوں۔

    پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے ایم پی اے کے قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ واقعے کی انکوائری کے بعد ملزمان کیخلاف ایکشن ہو گا، اس قتل میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئی

    واقعہ نوشہرو فیروز میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری پر فائرنگ کی، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق رکن اسمبلی کو تین گولیاں لگیں ، ایم پی اے شہناز انصاری کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن ہسپتال جا کر وہ جان کی بازی ہار گئیں.

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے کے بہنوئی کا اپنے بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع تھا اور انہیں گاؤں سے آنے سے منع کیا گیا تھا لیکن وہ چالیسویں کی تقریب میں گاؤں آئیں اور واپسی پر ان پر حملہ کیا گیا.

    شہناز انصاری پیپلز پارٹی کی دیرینہ رکن تھیں اور وومین ونگ کی رہنما بھی رہیں، پولیس کے مطابق دشمنی کی وجہ سے ایم پی اے کو قتل کیا گیا،ابتدائی معلومات کے مطابق انہیں 3 گولیاں لگیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہو گئے جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،

    دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے ایم پی اے شہناز انصاری پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز کو حکم دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کے قتل میں ملوث حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی ایم پی اے فائرنگ چھوٹی بہن کے دیور نے کی، دیور وقار فائرنگ کر کے فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

    تفتیشی حکام کا مزید کہنا ہے کہ چھوٹی بہن کا سسرالیوں سے جگہ کے تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا، خاتون ایم پی اے بہن کے شوہر کے انتقال پر سسرالیوں کے گھر گئیں تھیں۔ جگہ کہ تنازعے پر خاتون ایم پی اے کو مقدمہ درج کرانے کو کہا تھا۔