Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعظم پہنچے لاہور، سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ، اہم منصوبے کا کیا افتتاح

    وزیراعظم پہنچے لاہور، سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ، اہم منصوبے کا کیا افتتاح

    وزیراعظم پہنچے لاہور، سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ، اہم منصوبے کا کیا افتتاح
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان نے سیف سٹی میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا،

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری سرور بھی موجود تھے، زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، سیف سٹی میں وزیراعظم عمران خان کو پروجیکٹ بارے بریفنگ دی گئی.

    وزیراعظم صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر سے ملاقات بھی ہوگی۔

    سردار عثمان بزدار اور چودھری سرور وزیراعظم کو صوبے کے امور پر بریف کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مہنگائی کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کریں گے

  • پنجاب میں واٹس ایپ بارے بڑی پابندی عائد، کون کون استعمال نہیں کر سکتا؟

    پنجاب میں واٹس ایپ بارے بڑی پابندی عائد، کون کون استعمال نہیں کر سکتا؟

    پنجاب میں واٹس ایپ بارے بڑی پابندی عائد، کون کون استعمال نہیں کر سکتا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری دستاویزات شیئر کرنے پر پابندی لگا دی ہے اس حوالہ سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے

    ایڈیشنل سیکرٹری بی این ٹی و دیگر کو مراسلہ بھجوا دیا، تمام سرکاری ملازمین وفاقی و صوبائی اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سرکاری دستاویزات واٹس ایپ کے ذریعے نہیں بھیجیں گے، سرکاری ملازمین کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی ہو گی، سیکرٹری پنجاب کو بھی اس حوالہ سے کاپی بھیجی گئی ہے

    حکومت چاہتی ہے کہ کوئی بھی ایسی انفارمیشن جس کی عام بندے تک رسائی نہ ہو وہ لیک نہ ہو، حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں میں تحصیل لیول پر واٹس ایپ پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے، عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں کاروائی کی جائے گی.

    گزشتہ برس ماہ نومبر میں اسرائیلی ٹیکنالوجی سے پاکستانی حکام کے واٹس ایپ کی ہیکنگ کے حوالہ سے برطانوی اخبارنے رپورٹ جاری کر دی، دی گارڈین نے رپورٹ میں کہا کہ اسرائیلی کمپنی این ایس او کی ٹیکنالوجی نے 2 درجن پاکستانی سرکاری حکام کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا،ممکن ہے کہ پاکستان کا روایتی حریف بھارت اس سازش کے پیچھے ہو.

    برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق رواں برس کے اوائل میں اسرائیلی کمپنی این ایس او کی بنائی گئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کم از کم دو درجن پاکستانی سرکاری حکام کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جن پاکستانی حکام کے موبائل فون کو نشانہ بنایا گیا ان میں بیشتر وزارت دفاع اور انٹیلی جنس کے عہدیدار تھے۔

    قبل ازیں گزشتہ روزپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان سمیت دنیا میں واٹس ایپ صارفین پر ہیکنگ کے حملوں کا معاملہ واٹس ایپ انتظامیہ کے سامنے اٹھایا ہے۔پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف واٹس ایپ انتظامیہ سے ہیکنگ کا شکار ہونے والے پاکستانی صارفین کی تفصیلات مانگی ہیں، بلکہ یہ بھی پوچھا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ نے مستقبل میں ہیکنگ کے ایسے واقعات کے تدارک کے لیے کیا تدابیر اختیار کی ہیں۔پی ٹی اے نے لوگوں کو واٹس ایپ اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ ہیکنگ سے بچنے کے لیے اپنے موبائل فون کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ نومبر میں پاکستانیِ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سینیئر حکومتی اہلکار جو کہ حساس عہدوں پر فائز ہیں وہ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ پر سرکاری دستاویزات نہ بھیجیں، اپنے واٹس ایپ کو تازہ ترین اپ ڈیٹ کے ساتھ استعمال کریں اور 10 مئی 2019 سے پہلے خریدے گئے اپنے فون کا استعمال ترک کریں.

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

    پی ٹی اے حکام نے وٹس ایپ سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ اس حوالے سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن استعمال کریں جبکہ متاثر ہونیوالے پاکستانی صارفین پی ٹی اے کو شکایت درج کروائیں.

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

    ٹویٹر استعمال کرنے والوں کی لئے بری خبر، پاکستان میں ٹویٹر بند کرنیکی تجویز

    دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی انسٹینٹ میسیجنگ ایپ ‘واٹس ایپ’ میں ایک نئے کمال کے کال ویٹنگ فیچر کو شامل کر دیا گیا ہے ۔

    فیس بک کی دوستی، عاشق نے محبوبہ کی خاطر ہاتھ کاٹ ڈالا، محبوبہ کے ساتھ پھر کیا کیا؟ پڑھیے

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اس کے ذریعے اب واٹس ایپ پر کال کے دوران دیگر کال آنے پر صارف کو کال ویٹنگ نوٹیفکیشن ملنے لگے گا واٹس ایپ پر اب تک کال کے دوران آنے والی دوسری کال کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملتا تھا والي نئے کال ویٹنگ فیچر کو واٹس ایپ پر استعمال کرنے کیلئے یوزر کو گوگل پلے سٹور پر جاکر واٹس ایپ کو لیٹیسٹ ورژن 2.19.357 ميں ايڈٹ کرنا ہوگا۔

    یادرہےکہ واٹس ایپ مسلسل کئی دنوں اپنے پرانے فیچرزتبدیل کرکے نئے شامل کررہا ہے،یہی وجہ ہے کہ اس وقت سوشل میڈیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ذریعہ بھی واٹس ایپ بن گیا ہے

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

  • پاک فوج کے تعاون سے خیبر پختونخواہ میں کیا کام ہوا؟ آئی جی کے پی کے بول پڑے

    پاک فوج کے تعاون سے خیبر پختونخواہ میں کیا کام ہوا؟ آئی جی کے پی کے بول پڑے

    پاک فوج کے تعاون سے خیبر پختونخواہ میں کیا کام ہوا؟ آئی جی کے پی کے بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی خیبر پختونخواہ ثناءاللہ عباسی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے تعاون سے شھروں میں رونقیں بحال ھو ئی ھیں۔ پاک فوج نے انسانی حقوق کی بحالی،دھشت گردی، ڈرگ مافیا اور جرائم پیشہ افراد کے جتھوں سے نجات دلائی،

    آئی جی کے پی کے کا مزید کہنا تھا کہ اب صورتحال بھت بھتر ھے۔پھلے دھماکے روزانہ کی بنیاد پر ھوتے تھے۔اب کچھ نھیں ھے۔انضمام کے ثمرات ظاھر ھوں گے۔جنوبی وزیرستان میں پھلی مرتبہ منشیات اور اسلحہ لہرانے پر 19 مقدمات درج ھو ئے۔جو ناقابل یقین تصور کئے جاتے تھے اسپیشل فورس کچھ دنوں تک ریگولر پولیس کا حصہ بن جائے گی۔

    آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ انضمام کے اثرات خیبر پختونخواہ کے علاوہ ریجن میں نظر آئیں گے۔ دو سو شھداء کے خاندانوں کے سرکاری روزگار کےحصول کے لئے حکومت سے رابطے میں ھیں۔ امن امان صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ھے۔پولیس سے مکمل تعاون کیا جارھا ھے۔لیویز ،خاصہ داروں کے معاملات تین سے چھ ماہ تک حل ھو جائیں گے۔قبائلی علاقوں میں پولیس مکمل فنکشنل ھو گئی ھے۔انضمام اچھا فیصلہ ھے۔اس سے حقوق کی بحالی ھو گی۔۔

     

    آئی جی کے پی کے کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔ پولیس نے وردی اپنے لئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے پہنی ہے۔ پولیس کے لئے ویلفیئر پراجیکٹ شروع کئے گئے ہیں۔ اور اس کے لئے ویلفیئر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ پولیس کی تنخواہ بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔پولیس نے بے شمار قربانیاں دی ہے جو رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • سرکلرریلوے، سپریم کورٹ سے میئر کراچی نے کی بڑی درخواست، سندھ حکومت کو ٹھہرایا ذمہ دار

    سرکلرریلوے، سپریم کورٹ سے میئر کراچی نے کی بڑی درخواست، سندھ حکومت کو ٹھہرایا ذمہ دار

    سرکلرریلوے، سپریم کورٹ سے میئر کراچی نے کی بڑی درخواست، سندھ حکومت کو ٹھہرایا ذمہ دار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں جہاں تک بہتری لا سکے مختلف یوسز میں لائیں گے،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے سرکلر ریلوے کو کلیئر کروانا ہے ،حکومت اپنا کام کر رہی ہے، ہماری سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ جن لوگوں کے گھر ہیں ان کو متبادل جگہ دی جائے، جن لوگوں نے گھر بنائے اس کی ذمہ داری حکومت پر آتی ہے کہ آپ نے کیسے گھر بننے دیئے، حکومت کو چاہئے کہ وہ ان کو پلاٹنگ کر کے جگہ دے تا کہ لوگوں کو ریلیف ملے،

    وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ یوسی کے چیئرمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ کام کرے ، اگر میئر یا کمشنر چیزوں کو مانیٹر کریں گے تو تعریف کرنی چاہئے، آج چھٹی کا دن ہے اور ہم فیلڈ میں ہیں، اپنے لوگوں کے لئے کام کر رہے ہیں، سیوریج کو کلیئر کریں گے، سیوریج کا ایشو نہیں پھر بھی ہم بہتر کریں گے، فیکٹری والوں کو کہا ہے کہ صفائی وقفوں کی صورت میں کریں تا کہ سیوریج لائنوں کو خطرہ نہ ہو، کراچی کو بہترین اور روشنیوں کا شہر بنانا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے.

    کراچی کے مسائل،اراکین کے وزیراعظم کو شکوے،خود کراچی جاؤں گا ،وزیراعظم

    وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سمجھ لے کہ کراچی کو آج گرانٹ ملے گی تو نتیجہ ایک سال بعد ملے گا، کراچی ٹیکس دیتا ہے اسے اس کا حق دیا جائے،کراچی کو کمیٹیوں کی نہیں بلکہ فوری وسائل کی ضرورت ہے،کراچی کے مسائل کو سنجیدہ لینا چاہیے

  • جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی

    جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی

    جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقے منچن آباد کے نواحی علاقہ میکلوڈگنج میں جعلی پیر نے خاتون کے ہاتھ جلا دیئے

    پولیس کے مطابق خادم نامی جعلی پیر نے خاتون کو جن نکانے کے بہانے کمرے میں بند کیا اور ہاتھوں پاؤں پر آگ کے انگارے رکھ دیئے ، جس کے باعث خاتون کے دونوں ہاتھ جھلس گئے۔ خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    خاتون کے ہاتھ پاؤں جلے تو اس نے چیخنا ،چلانا شروع کر دیا جس پر وہاں موجود لوگوں نے دروازہ توڑ کر خاتون کو باہر نکالا، جعلی پیر نے جن نکالنے کی فیس بھی لی تھی

    منچن آباد تھانہ میکلوڈگنج میں متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور جعلی پیر کو میکلوڈگنج پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جس کے بعد مزید تفشیش جاری ہے۔

    راولپنڈی پولیس نے پیرودھائی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں،پولیس نے ایک کاروائی کےدوران جعلی پیر گرفتار کر لیا.جعلی پیر کی شناخت محمد اعجاز اعوان کے نام سے ہوئی. ملزم نے گلی نمبر2 محلہ امام بارگاہ میں جعلی پیر خانہ بنا رکھا تھا.

    پولیس کے مطابق جعلی پیر اعوان کالونی میں آلو چھولے کی ریڑھی لگاتا تھا بعد ازاں اس نے پیر کا روپ دھار کر لوگوں کو بے وقوف بنانا شروع کر دیا، پیر کے خلاف متاثرہ خواتین نے تھانے میں درخواست دی تھی

    ایس ایچ او تھانہ پیر ودھائی کے مطابق ملزم سادہ لوح لوگوں کو تعویذ کے بہانے بھاری نذرانے لے کر لوٹتا تھا.ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے. ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود کا کہنا ہے کہ کسی غیر قانونی فعل کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون شکنوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہو گی.

    چند روز قبل پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں جعلی عامل نے کالے جادو کا جھانسہ دیکرملائیشین خاتون کولوٹ لیا تھا ،متاثرہ خاتون ازلیناکی شکایت پرایف آئی اے نےکارروائی کی اورجعلی عامل کو بیٹے سمیت گرفتارکر لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کوایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے لاہور سے گرفتار کیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل کو گرفتار کر کے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی تھیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم شاہنواز ایک جعلی آستانے کا گدی نشین بنا ہوا تھا اور آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرتا اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتا تھا اور ان سے پیسےبٹور تا تھا.

    https://login.baaghitv.com/pm-ki-pics-use-karnewala-khod-sakhta-musheer-arrest/

  • شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری بارے اہم خبر دے دی

    شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری بارے اہم خبر دے دی

    شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری بارے اہم خبر دے دی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ امید ہے کہ مولانا اسلام آبا دنہیں آئیں گے اگر آئے تو سرکاری مہمان ہوں گے، اس بار مارچ والوں سے پہلے جیسا برتاؤ نہیں ہو گا،وہ شوق سے آئیں ، انکو سرکاری مہمان بنایا جائے گا،مولانا فضل الرحمان نے جو گفتگو کی اس پر آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے،

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات ختم کرنا حکومت کا کام ہے، مین حکومت کا حصہ ہوں، میرے شہر میں ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں ہے، اگر کہیں ہوئی تو سب سے پہلے وہ ختم کرواؤں گا،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنا سب کا کام ہے

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام کسی رپورٹ میں نہیں، کھانوں کے حوالے سے میری میٹنگز ہوتی رہتی ہیں، سیکورٹی ادارے عمران خان کے ساتھ ہیں،ایم ایل ون ہمارے کھاتے میں پانچ سے آٹھ سال ہیں، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ دو سال میں مکمل کرو،چاہتے ہین کہ دو لاکھ مزدور رکھ لیں

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ فیض آباد دھرنے میں پیسے نہیں بانٹے، میں نے اس حوالہ سے اپیل کی ہوئی ہے، شہباز شریف کا مارچ کے آخری ہفتے میں واپس آنے کا ارادہ ہے لیکن پیغام بھیجا ہے کہ وہاں مزے کرو،اور نئے ہیٹ لو ،وہاں سیل لگی ہوئی ہے، شہباز شریف میری پارٹی کے ہیں وہ آ ئیں گے تو گڈی گڈی کھیلیں گے،بلاول بھٹو کے کھیلنے کودنے کے دن ہیں، بلاول سے دل لگی ہے اسلئے نہیں چاہتا کہ وہ جیل جائے،

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

    مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

    خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ترکی کیساتھ 13 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے،سپریم کورت نے کراچی کی جائیدادیں فروخت کرنے کی اجازت دی،عوام سے 5 سال میں ریلوے کا خسارہ کم کرنے کا وعدہ کیا ہے. کراچی سرکلرریلوےمیں بہت سی رکاوٹیں ہیں، کراچی سرکلرریلوے کا وزیراعلیٰ سندھ سےمل کرحل نکالیں گے

    مریم نواز آسمان سے نہیں اتری،وزیر زیادہ ہوں تو برکت ہوتی ہے، شیخ رشید

  • پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟ ایف اے ٹی ایف اجلاس ہو گا کل

    پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟ ایف اے ٹی ایف اجلاس ہو گا کل

    پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟ ایف اے ٹی ایف اجلاس ہو گا کل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے بارے ایف اے ٹی ایف کا حتمی اجلاس کل پیرس میں شروع ہو گا، اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستانی حکام کا وفد پیرس روانہ ہو گیا.اجلاس 21 فروری تک جاری رہے گا جس کے آخر میں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اعلان کیا جائے گا.

    پاکستان کو اجلاس میں شریک 39 ممالک کے نمائندوں پر مشتمل فیٹف تنظیم میں کسی بھی خطرناک فیصلے سے بچنے کیلئے 3 ووٹ درکار ہیں تاہم پاکستان کو ان کے مقابلے میں سعودی عرب، ترکی، ملائشیا، چائنا، گلف کو آپریشن کونسل، امریکہ، یورپی یونین کی سفارتی حمایت حاصل ہوگئی ہے، توقع ہے کہ سعودی عرب، ترکی، ملائشیا، چائنا، کینیڈا، امریکہ، برطانیہ، روس، سنگاپور، اٹلی، جاپان، فرانس، جرمنی، یونان، ارجنٹینا، آسٹریلیا کی حمایت ملنے کی صورت میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا متفقہ فیصلہ ہو جائے گا

    وفاقی وزیراقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد پیرس روانہ ہو گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ بھی شامل ہیں، وفد پیرس جائزہ مکمل ہونے تک قیام کرے گا،

    ایف اے ٹی ایف اجلاس میں اگر پاکستان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تو پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے اور کمپلا ئنٹ ممالک کی صف میں شامل کر لیا جائے گا اور اگر ایسا نہ ہو سکا تو پاکستان کے ذ مہ بقیہ 22 شرائط میں سے 12 شرائط پر عمل درآمد کیلئے ستمبر 2020 تک کی ڈیڈ لائن د ی جائیں گی،بقیہ 12 شرائط پر عمل درآمد کیلئے پاکستان کو مزید 2 جائزہ سیشن کا سامنا کرنے کا پابند کر دیا جائے گا جن میں پہلا فیٹف جائزہ جون 2020 میں اور دوسرا فیٹف جائزہ ستمبر 2020 میں مکمل کر کے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جا سکتا ہے.

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ کے خلاف کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مذاکرات کے دوران پاکستان نےایف اے ٹی ایف حکام کو گزشتہ ساڑھے چار ماہ کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    وفاقی وزیر حماد اظہر نے بریفنگ میں بتایا کہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، منی لانڈرنگ روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے، ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے کیس رجسٹریشن 451 فی صد اضافے کے ساتھ 827 ہو گئی، اس حوالے سے گرفتاریوں کی تعداد 1104 رہی، جو چھ سو ستتر فی صد زیادہ ہے۔

    پاکستان نے بتایا کہ ٹیرر فنانسنگ کیسز میں سزائیں دینے کے عمل میں 403 فی صد کا اضافہ ہوا جب کہ 196 سزائیں ہوئیں، ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں اکتیس کروڑ بیالیس لاکھ کی برآمدگی ہوئی اور خیبر پختون خوا میں 387 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کی رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا۔

    پاکستان 650 صفحات پر مشتمل رپورٹ پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کو بھجوا چکا ہے، یہ رپورٹ 16 فروری سے شروع ہونے والے پیرس اجلاس میں زیر غور لائی جائے گی۔ پیرس اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے ووٹنگ ہو سکتی ہے۔

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو بھجوائے جانے والے جوابی رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات، دہشت گردوں تک رقوم روکنے کے طریقہ کار، دہشت گردوں تک اثاثوں اور زیورات کی منتقلی روکنے کے اقدامات کے حوالہ سے بتایا گیا ہے.

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو جواب میں کہا ہے کہ دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی تحقیقات کیں، کالعدم تنظیموں تک رقوم پہنچانے والے 190 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے پر 170افراد زیر حراست ہیں، کالعدم تنظیموں کی ایک ہزار سے زائد جائیدادیں ضبط کیں

    پاکستان کوایف اے ٹی ایف نے 150سوالات پرمشتمل سوال نامہ بھیجا تھا،سوال نامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئیں، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں،ایف اےٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کوسزادلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے،

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے 40 اہداف کے حصول پر پیشرفت کاجائزہ لینے کے بعد سوالنامہ بھیجا، پاکستان نے 40 اہداف میں سے 36 پرپیشرفت دکھائی، 4 اہداف کےحصول پرطریقہ کاروضع کردیا گیا،

    پاکستان نے مالیاتی اداروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کا ہدف پورا کیا، پاکستان نے 9 اہداف پر بڑی پیش رفت کی، بے نامی داروں کے خلاف کارروائی میں بھی بہتری کی گئی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے۔

    وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان 2020 میں گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بالخصوص  آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیشرفت کا اعتراف کیا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے،

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی محکمے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

    واضح رہے ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معانت کی روک تھام کے لیے بنائی گئی عالمی تنظیم ہے۔اس تنظیم نے 18 اکتوبر کو 4 ماہ کی مہلت دہتے ہوئے پاکستان پر زور دیا تھا کہ فروری 2020 تک ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرے کیونکہ اس وقت تک پاکستان ’گرے لسٹ‘ میں ہی موجود رہے گا

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،کن ممالک نے کی پاکستان کی حمایت؟

  • پاکستان اورترکی کے ڈراموں کی کب ہو گی نمائش؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    پاکستان اورترکی کے ڈراموں کی کب ہو گی نمائش؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    پاکستان اورترکی کے ڈراموں کی کب ہو گی نمائش؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے سرکاری ابلاغی اداروں کے مابین تعاون مثبت پیش رفت ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن ، ریڈ یو پاکستان اور ٹی آر ٹی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہونا خوش آئند ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مفاہمت کی ان یادداشتوں کے تحت پاکستان اور ترکی کے ٹی وی ڈراموں کی ایک دوسرے کے ممالک میں نمائش ہوگی۔ یہ دو طرفہ تعاون دونوں ممالک کے مابین نہ صر ف پروگراموں کے تبادلوں میں معاون ثابت ہو گا بلکہ مسلم امہ کے کاز کو اجاگر کرنے کیلئے بیانیہ کو تقویت بھی دے گا ۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یادداشت ترکی کے تجربات سے اس شعبہ میں مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سیاحت کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی ۔سینما کے شعبہ میں دونوں ممالک میں تعاون پر اتفاق سے پاکستانی فلمی شعبے کی بحالی اور فروغ میں مدد ملے گی۔ سیاحت کی ترقی اور فروغ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

    ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان

    ترک صدر کا اپنی قومی زبان میں خطاب، نماز جمعہ ایوان صدر میں کی ادا

    ترک صدر کا خطاب سننا اعزاز کی بات، اسد عمر نے مزید کیا کہا؟

    دو روزہ دورہ پاکستان کی یادیں واپس لیے ترک صدر وطن روانہ،کس نے کیا الوداع؟

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ثقافت اور ورثہ کے شعبوں میں نمائشوں اور خطاطی ورکشاپ کے انعقاد کو ممکن بنایا جا ئے گا ۔اسلامی فن تعمیر کی ترویج اور ورثے کو محفوظ بنانے کے مشترکہ منصوبے بھی زیر غور ہیں ۔

    ترک صدر کے کامیاب دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم کی بڑی غلطی

     

  • دوستی سے انکار، پولیس اہلکار نے کی خاتون کے ساتھ زیادتی،ڈی پی او نے کیا موقف دیا؟

    دوستی سے انکار، پولیس اہلکار نے کی خاتون کے ساتھ زیادتی،ڈی پی او نے کیا موقف دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں دوستی نہ کرنے پر پولیس اہلکار نے خاتون کو اغوا کر کے دوستوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، عدالتی حکم پر مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی

    شیخوپورہ کی متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکار نے ساتھی کے ساتھ ملکراغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا،تھانہ صدر کے مقدمہ درج کرنے کے انکار پر خاتون عدالت پہنچ گئی ،عدالتی احکامات پر پولیس نے اہلکار کیخلاف مقدمہ تو درج کرلیاتاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا رہا، خاتون جب تھانے جاتی ہے تو اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے اور اس پر فقرے کسے جاتے ہیں جبکہ پولیس صلح کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے

    خاتون کے مطابق ملزم کو تھانے میں وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جاتا ہے، تفتیشی کے سامنے ملزم نے گالیاں دیں اور مجھے تھانے سے نکال دیا گیا،خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو وہ خودکشی کر لے گی.

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    ڈی پی او شیخو پورہ غازی صلاح الدین کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست کرنا ضروری ہے کہ اس کیس میں کوئی پولیس ملازم نہیں، عورت نے جو نام لکھوایا وہ پولیس کا ملازم نہیں، مدعیہ نے جس شخص پر الزام لگایا وہ پولیس میں کسی سطح پر بھی ملازم نہیں، کچھ برس قبل وہ رضاکار کے طور پر آیا اور پھر بعد میں چھوڑ دیا.

    ڈی پی او شیخوپورہ کا مزید کہنا تھا کہ خاتون نے تھانے میں درخواست دی تھی جس پر انکوائری ہوئی تھی اور جھوٹی ثابت ہوئی تھی، خاتون اور ملزم دونوں ایک دوسرے کو جانتے ہیں، ملزم عدالت سے عبوری ضمانت پر ہے، میرٹ پر تفتیش ہو گی.

  • پی آئی اے کیس، حکومت ارشد ملک کو بچانے میدان میں آ گئی، سپریم کورٹ میں جمع کروایا جواب

    پی آئی اے کیس، حکومت ارشد ملک کو بچانے میدان میں آ گئی، سپریم کورٹ میں جمع کروایا جواب

    پی آئی اے کیس، حکومت ارشد ملک کو بچانے میدان میں آ گئی، سپریم کورٹ میں جمع کروایا جواب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے سی ای او پی آئی اے تقرری کیس میں سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کو بدنیتی قراردیتے ہوئے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا

    وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ارشد محمود کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی ،ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سی ای او پی آئی اے نے غیرقانونی کاموں کیخلاف سخت ایکشن لیا، ارشدمحمود ملک نے جعلی ڈگری اورغیرقانونی تقرریوں والوں کیخلاف بھی ایکشن لیا،سی ای او کی تعیناتی کے بعد پی آئی اے کے ریونیو میں 44 فیصداضافہ ہوا اور75 فیصد آپریشنل لاسز میں کمی آئی ۔

    وفاقی حکومت کے جواب میں مزید کہا گیا کہ ارشد محمود ملک نے بطورڈپٹی چیئرمین کامرہ میں ریکارڈ16 تھنڈر طیارے بنائے،بطور چیئرمین جے ایف تھنڈربلاک 3 بھی بنایا۔

    قبل ازیں آڈیٹر جنرل نے قومی ایئر لائن کے سی ای او کو ہٹانے کی سفارش کردی،آڈیٹر جنرل نے اپنی سفارشات میں کہا کہ ایئرمارشل ارشد ملک کو سی ای او کے عہدے سے برطرف کیا جائے،ایئرمارشل ارشد ملک کی پی آئی اے میں تقرری غیر قانونی ہے،ارشد ملک کی غیر قانونی تقرری کی تحقیقات غیرجانبدار ادارے سے کرائی جائے،ارشد ملک نے تقرری کے 8 ماہ کے دوران 30 لاکھ روپے الاؤنس وصول کیا،سی ای او پی آئی اے سے تمام الاوَنس واپس لئے جائیں،بورڈ آف ڈائریکٹر نےغیرملکی سی ای او کی طرح اس تقرری میں بھی غلطی کی،

    رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ اگر قواعد و ضوابط کے مطابق ائیر مارشل ارشد ملک انٹرویو بورڈ میں پیش ہوتے تو انہیں پاک فضائیہ سے مستعفی ہونا پڑتا۔ پی آئی اے نے آڈیٹر جنرل کے عملے سے تعاون نہیں کیا اس لیے نہیں بتایا جاسکتا کہ ارشد ملک نے کتنا مالی فائدہ ناجائز طور پر اٹھایا تاہم ایک تخمینے کے مطابق 8 ماہ کے دوران یہ فائدہ تقریباً 30 لاکھ روپے ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ قواعد کے مطابق پی آئی اے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی مدت ملازمت ختم ہونے سے تین ماہ قبل اخبارات میں اس عہدے کے لیے درخواستیں طلب کی جانی چاہییں لیکن ائیر مارشل ارشد ملک کے کیس میں بالکل الٹ کیا گیا۔

    انہیں 26 اپریل 2019 کو پہلے ایک حکم نامے کے ذریعے تین سال کی مدت کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا اور اس کے بعد اخبار میں جو اشتہار دیا گیا اس میں وار کورس، شپنگ، نیول ایوی ایشن اور ملٹری آپریشنز یا ایسے ہی کسی متعلقہ تجربے کو شامل کیا گیا تاکہ دیگر امیدواروں کے مقابلے میں ائیر مارشل ارشد ملک کو ناجائز فائدہ پہنچایا جاسکے۔

    واضح رہےکہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت بھی ارشد ملک کو بحال کرنے کی استدعا مسترد کر چکی،سپریم کورٹ میں سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی کام پر بحالی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ۔

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی آئی اے کو قانون کے مطابق آنا چاہئے،معلوم نہیں کوئی ایئر مارشل پی آئی اے کو کیسے چلائے گا؟ بہتر ہے ایئرمارشل پیک اپ کرلیں ۔چیف جسٹس نے حکومت کو طریقہ کار کے مطابق نیا پی آئی اے سربراہ تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

    چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ ہمارا کوئی ذاتی مفاد نہیں یہ موصوف خود ڈیپوٹیشن پر آئے اور10 بندوںکو ساتھ لائے ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے پاکستان ایئر فورس کو ہی دے دیں حکومت کیوں چلا رہی ہے ؟،جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ جب سے یہ آئے ہیں 100 فیصد کرایہ بڑھا دیا ،اٹارنی جنرل نے کہا کہ سی ای او کی تقرری کا اشتہاردیاگیا تھا ،

    جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ دیکھنا ہوگا اشتہارکو کوئی خاص ڈیزائن دے کر تو جاری نہیں کیا گیا،پرانے اشتہارات کا بھی جائزہ لیں گے ۔جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ اخبار میں خبر لگی ہے سی ای او نے کسی کموڈورکو 70 کروڑ کا بزنس دیا،جس کمپنی کو بزنس دیاگیا وہ 2 ماہ پہلے رجسٹرڈ ہوئی ۔

    چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ عوام کے اثاثوں کے ساتھ کھلواڑنہیں ہوسکتا ،پی آئی اے قوم کا اثاثہ ہے اس کیساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے ،سی ای او کو عارضی انتظامات کے تحت لایاگیا تھا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ارشد محمود کو طریقہ کار کے مطابق پی آئی اے میں سی ای او کنفرم کردیاگیاتھا،چیف جسٹس نے کہا کہ چیئرمین پی آئی اے کو قانون کے مطابق آناچاہئے،پی آئی اے کسی کی جاگیر نہیں قوم کا اثاثہ ہے

    عدالت نے سی ای او پی آئی اے ارشد محمود کو کام پر بحال کرنے کی استدعا مستردکردی،عدالت نے پی آئی اے کے بورڈآف ڈائریکٹرز کو کام کرنے کی اجازت دے دی،عدالت نے سندھ ہائیکورٹ سے مقدمے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

    پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں کتنی کمی آئی، چیئرمین پی آئی اے کی وزیراعظم کو بریفنگ

    پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا، یہ انکشاف آڈیٹرجنرل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے،

    پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج

    واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرائیرمارشل ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا تھا، اس درخواست میں پی آئی اے کےاثاثوں کے حوالے سے بھی اہم اعتراضات اٹھائے گئے تھے، جس پرعدالت نے کہاکہ پی آئی اے میں خریدو فروخت پالیسی سازی اور ایک کروڑ سے زائد کے اثاثے بھی فروخت نہیں کرسکتے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ عدالت نے پی آئی اے میں نئی بھرتیوں،ملازمین کو نکالنے اورتبادلوں سے بھی روک دیا

    یاد رہے کہ ارشد ملک کے خلاف ساسا کے جنرل سیکٹری صفدر انجم نے عدالت سے رجوع کیا تھا،جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ائیر مارشل ارشد ملک تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتے، درخواست گزارنے یہ بھی اعتراض کیا کہ ائیر مارشل ارشد ملک کا ائیر لائن سے متعلق کوئی تجربہ نہیں ہے