Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • 20 سالہ ڈائریکٹر کی فلم نے بیسٹ ایوارڈ جیت لیا

    20 سالہ ڈائریکٹر کی فلم نے بیسٹ ایوارڈ جیت لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ ڈائریکٹر کی فلم نے بیسٹ ایوارڈ جیت لیا

    مصری فلم لترا پر تیس منٹ کی ہے ، اس نے بیسٹ فلم کا ایوارڈ جیتا ہے ، فلم کے ڈائریکٹر کی عمر صرف 20 سال ہے ، اس فلم میں بتایا گیا ہے کہ انسان کس طرح تنہا ہو گئے ہیں ،

    بیس سالہ ڈائریکٹر کی اس فلم کو دیکھنے والوں نے کافی پسند کیا ہے.

  • اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز پی ایس ایل فائیو میں کب اور کہاں ہوں گی مد مقابل؟

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز پی ایس ایل فائیو میں کب اور کہاں ہوں گی مد مقابل؟

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز پی ایس ایل فائیو میں کب ہوں گی مد مقابل؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شائقینِ کرکٹ گذشتہ چار ایڈیشنز سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز میچوں سے محظوظ ہورہے ہیں۔ ابتدائی دو ایڈیشنز میں پانچ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کے تیسرے ایڈیشنز میں چھٹی ٹیم، ملتان سلطانز کو ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا۔

    یوں تو ملتان سلطانز کی ٹیم اب تک کسی ایڈیشن کے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کرسکی تاہم ایونٹ میں بہتر کارکردگی کے باعث ملتان سلطانز حریف ٹیموں پر اپنی دھاک بٹھانے میں کامیاب رہی ہے۔

    اس دوران ملتان سلطانز نے ایونٹ میں متعدد سنسنی خیز میچوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ان کے ٹاکرے مشہور ہیں۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اولیاء کے شہر اور اسلام آباد یونائیٹڈ وفاقی دارالحکومت کی نمائندگی کرتی ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹاکرا 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور اور دوسرا 8 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا۔

    سابقہ نتائج:

    دونوں ٹیموں کے درمیان سابقہ مقابلوں کے نتائج کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

    دونوں ٹیموں کے درمیان جیت کا تناسب 50،50 فیصد ہے۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل 4 مرتبہ مدمقابل آئیں جہاں 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 میں ملتان سلطانز نے کامیابی حاصل کی۔

    دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں مدمقابل آئیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2018 کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان گروپ مرحلے میں 2 میچز کھیلے گئے۔ 25 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو بآسانی شکست سے دوچار کیا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 14 گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 13 مارچ 2018 کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ لیوک رونکی کی نصف سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو مقررہ 20 اوورز میں 186 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں کیرون پولارڈ نے ملتان سلطانز کی جانب سے جارحانہ اننگز کھیلی مگر وہ ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔ کیرون پولارڈ نے 47 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 33 رنز سے میچ میں کامیابی حاصل کی۔

    لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دونوں گروپ میچز میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آؤٹ کلاس کرکے گذشتہ ایڈیشن کا بدلہ چکا دیا۔ ایڈیشن 2019 کے دونوں میچوں میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بالترتیب 5 اور 6 وکٹوں سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا پہلا میچ 16 فروری کو کھیلا گیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز ہی بناسکی، کپتان شعیب ملک نے ناقابل شکست 31 رنز بناکر ملتان سلطانز کو ایونٹ میں کامیابی دلادی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا دوسرا میچ 26 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں دونوں ٹیموں میں شامل اہم کھلاڑی:

    اسلام آباد یونائیٹڈ سے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں بہتر کارکردگی کی امید کی جارہی ہے۔ 2 مرتبہ کی چیمپئن فرنچائز نے ایڈیشن فائیو کے لیے ایک مضبوط ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ دنیائے کرکٹ کے بہترین فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین پہلی بار ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں وہ ایڈیشن 2020 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے فہیم اشرف بھی لیگ اسپنر شاداب خان کی زیر قیادت میدان میں اتریں گے۔

    مضبوط باؤلنگ لائن اپ کا سامنا کرنے کے لیے معین علی، شاہد آفریدی، روی بوپارہ، جیمز ونس، ریلی روسو اور خوشدل شاہ ملتان سلطانز کی جانب سے جارحانہ بلے بازی کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ معین علی پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کررہے ہیں۔ ٹیم کی قیادت تجربہ کار ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود کررہے ہیں۔

    ٹی ٹونٹی اسپیشلسٹس سہیل تنویر، محمد عرفان اور عمران طاہر پر مشتمل ملتان سلطانز کے باؤلنگ اٹیک کا سامنا کرنے کے لیے کولن انگرام، کولن منرو، آصف علی، لیوک رونکی اور ڈیوڈ ملان اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب ہوں گے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 بیس فروری سے بائیس مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی میں جبکہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    لیگ کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ www.yayvo.com پر دستیاب ہے جبکہ شائقین کرکٹ ٹی سی ایس کے ایکسپریس سنٹرز سے بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

    اسکواڈز:

    اسلام آباد یونائیٹڈ:

    شاداب خان (کپتان)، ڈیل اسٹین، کولن انگرام، کولن منرو، فہیم اشرف، آصف علی، رومان رئیس، لیوک رونکی، حسین طلعت، فل سالٹ، ظفر گوہر، عماد بٹ، رضوان حسین، موسیٰ خان، عاکف جاوید، احمد صفی عبداللہ، سیف بدر اور ڈیوڈ ملان۔

    ملتان سلطانز:

    شان مسعود (کپتان)، شاہد آفریدی، معین علی، رائیلی روسو، محمد عرفان، ذیشان اشرف، روی بوپارہ، سہیل تنویر، جنید خان، جیمز ونس، خوشدل شاہ، عثمان قادر، فابیئن ایلن، علی شفیق، روحیل نذیر، محمد الیاس، عمران طاہر، وائن میڈسن، اور بلاول بھٹی۔

    شیڈول:

    22 فروری2020: شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
    8 مارچ 2020: دوپہر 2 تا شام 5:15 بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

  • ترک صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب، مشعال یاسین ملک نے ردعمل میں کیا کہا؟

    ترک صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب، مشعال یاسین ملک نے ردعمل میں کیا کہا؟

    ترک صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب، مشعال یاسین ملک نے ردعمل میں کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ردعمل میں کہا کہ ترک صدر ہمیشہ کشمیریوں کی آواز بنے ہیں اور کشمیر کا مسئلہ دبنگ طور پر اٹھایا، آج ان کے خطاب کر ویلکم کرتے ہیں، اس مسئلے کو حل کی طرف لے کر جائیں کشمیر میں چھ ماہ سے کرفیو ہے ، سب کچھ ہمارے سامنے ہے، دنیا کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، کشمیر اقوام متحدہ میں سب سے پرانا مسئلہ ہے اس پر بات ہونی چاہئے اور مسئلہ حل ہونا چاہئے.

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ مسلم امہ کو کشمیر کا مسئلہ اٹھانا چاہئے، کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے، کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو خطرناک صورتحال پیدا ہو گی اور دنیا کے امن کو خطرہ ہو گا، طیب اردگان کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لئے کردار ادا کریں،کشمیریوں کے لئے ایسا کردار ادا کریں جس سے کشمیریوں کو آزادی ملے، مودی سرکار کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے،

    ترک صدر نماز جمعہ کہاں کریں گے ادا اور آج کی کیا ہوں گی مصروفیات؟ اہم خبر

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

  • ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو احترام اور محبت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں،پاکستان کے دورے پر آپ سے مخاطب ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے،پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کا تہہ دل سے مشکور ہوں، ایسے محسوس ہوتا ہے پاکستان آ کر میں اپنے گھر میں ہوں،

    ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر دونوں ملکوں کی قیادت کو یکجا کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،پاکستان اور ترکی کے تعلقات سب کے لئے قابل رشک ہیں، اگر ہم آپ سے محبت نہیں کریں گے تو کس سے کریں گے. ترک صدر نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا

    ترک صدر رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر ہمارے لئے وہی ہے جو آپ کے لئے ہے.کشمیر ترکوں کے لیے ایسا ہی ہے جیسے پاکستانیوں کے ‘چنا قلعے’ تھا۔ علامہ اقبال ترک عوام کے لئے قابل احترام ہیں.چنا قلعے کی لڑائی میں ترک عوام کی حمایت ہماری تاریخ کا حصہ ہے،کشمیر کا حل جھڑپوں اور لڑائی سے نہیں بلکہ انصاف سے ہو گا، پاکستان میں زلزے اور سیلاب کے دوران ترکی نے بھر پور مدد کی.کوئی بھی فاصلہ اور سرحد، مسلمانوں کے دلوں کے درمیان حائل نہیں ہو سکتا، لاہور میں ہونے والے جلسوں کو نہیں بھول سکتے.

    ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ترکی کے لئے دعائیں کرنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، ہم دباؤ اور غربت کے باوجود بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑتے، پاکستان کے ساتھ ازل سے چلنے والے تعلقات ابد تک قائم رہیں گے ،یہ اخوت کی رشتے داری نہیں بلکہ دل کی لگن کا رشتہ ہے، ہماری دوستی مفادات کی نہیں بلکہ دل سے ہے، پاکستان کا دکھ اور درد ہمارا، پاکستان کی خوشی ہماری خؤشی پاکستان کی کامیابی ہماری کامیابی ہے، 15 جولائی کی ناکام بغاوت پر ہم نے پاکستان کے جذبات کو دل کی گہرائیوں سے محسوس کیا، پاکستان نے ترکی کے حقیقی دوست ہونے کا ثبوت پیش کیا، حکومت پاکستان اور عوام نے ترکی کا ساتھ دیا

    ترک صدر رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ اے اللہ ہمارا یہ تعاون قائم ودائم رکھنا ،پاکستان اور ترکی ماضی کی طرح اب بھی بہترین دوست اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے، آپ کو بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری میں بہتری لائے گا ، پاکستان میں سرمایہ کاری آئے گی، شدید دباؤ، غربت کے باوجود پاکستانی مدد کو ہم نہیں بھول سکتے.

    ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کے عوام اکٹھے چلیں گے، پاکستان ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے، دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کرنے پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہم پاکستان کی مشکلات سے آگاہ ہیں، پاکستان کے ساتھ تعاون کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے،ہم پاکستان کو کیسے بھول سکتے ہیں جنہوں نے اپنے پیٹ کاٹ کر ہماری مدد کی. مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں، تجارت ،سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا رہے ہیں،

    ترک صدر کا مشرق وسطیٰ کے حوالہ سے کہنا تھا کہ ٹرمپ کا فلسطین کے حوالہ سے امن منصوبہ نہیں ہے،کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کو امریکہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں، امریکہ فلسطین پر قابض ہونا چاہتا ہے،

    ترک صدر رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے، ہماری دوستی مفاد پر نہیں، عشق اور محبت پر قائم ہے،میں پاکستان میں آتا ہوں کبھی محسوس نہیں کرتا کہ بیرون ملک ہوں، اپنے ملک جیسا محسوس کرتا ہوں،اقتصادی ترقی چند دنوں میں حاصل نہیں ہوتی. پاکستان اور ترکی کے تعلقات سب کے لئے قابل رشک ہیں،

    ترک صدر کا کہنا تھا ہمارے دکھ اور خوشیاں مشترکہ ہیں، پاکستان کے ساتھ دل کا رشتہ ہے، پاکستانی بہن بھائیو، آپ سے نہیں تو کس سے محبت کریں گے، سرمایہ کاروں کے بڑے گروپ کے ساتھ پاکستان آیا ہوں۔ انہوں نے کہا دباؤ کے باوجود ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو تعاون کا یقین دلاتا ہوں، مستقبل میں بھی پاکستان کا ساتھ دیتے رہیں گے، ہر دکھ، درد میں ساتھ دینے پر پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں۔مظلوم مسلمانوں کاساتھ دیناہمارامذہبی اوراخلاقی فرض ہے،مذاکرات کےذریعےکشمیرکاحل،اپنے موقف پرقائم رہیں گے،.

    ترک صدر کے خطاب سے قبل سپیکر قومی اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رجب طیب اردوان پاکستان کے دوست اور امت کے دانشور ہیں، پاکستان کا نمائندہ ایوان آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہے، اس ایوان کو ماضی میں آپ کو سننے کا موقع ملا، آج بھی سننا چاہتے ہیں، ترک قوم کے نمائندے ہیں، جن سے لگاؤ ہے، تحریک خلافت کے پرچم تلے ہمارے آباؤ اجداد متحد ہوئے تھے، آپ کا موجودہ دورہ ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب دنیا میں دہشت گردی کے منڈلا رہے ہیں، گزشتہ سال اگست میں بھارت نے آئین کو پامال کیا، کشمیر میں کرفیو لگایا، اس ظالمانہ اقدام کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، مودی نے ظالمانہ اقدام کیا، کشمیرمیں چھ ماہ سے کرفیو میں نافذ ہے، آپ نے کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کی، اس مسئلے پر دو ٹوک موقف پر یہ ایوان، اہل کشمیر اور اہل پاکستان آپ کو اور آپ کی قوم کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم امید رکھتے ہیں کہ موجودہ دورہ دونوں ملکوں کے مابین نئی جہت دے گا، آپ کا خطاب ایوان کو نئی اور کامیاب حکمت عملی سے روشناس کروائے گا، انہوں نے آخر مین پاک ترک دوستی زندہ باد کا نعرہ لگایا

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، ترک صدر کا کیسے کیا گیا استقبال؟

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، ترک صدر کا کیسے کیا گیا استقبال؟

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، ترک صدر کا کیسے کیا گیا استقبال؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل ترکی اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے، اس موقع پر ترک صدر، وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان کی عسکری قیادت، اپوزیشن رہنما، غیر ملکی سفیر پارلیمنٹ میں موجود تھے.

    ترک صدر کے خطاب سے قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوا،تلاوت کلام پاک کے بعد نعت پڑھی گئی، اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی،

    ترک صدر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم عمران خان نے انکا استقبال کیا، اس موقع پر ریڈ زون کو سیل کیا گیا تھا، اور خیر مقدمی بیرز لگائے گئے تھے، ترک صدر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا، اجلاس میں جمعیت علما اسلام ف کے اراکین بھی موجود رہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،راجہ ظفر الحق بھی ایوان میں موجود تھے.

    ترک صدر نماز جمعہ کہاں کریں گے ادا اور آج کی کیا ہوں گی مصروفیات؟ اہم خبر

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

    پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مجموعی طورپر یہ چوتھا خطاب ہو گا، ترک صدر کو بطوروزیراعظم دو بارپاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ بطورصدر وہ دوسری بار پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق رجب طیب اردوان بطور ترک وزیر اعظم 26 اکتوبر 2009 اور 21 مئی 2012 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔ رجب طیب اردوان نے بطور صدر 17نومبر 2017 کوپہلی مرتبہ خطاب کیا تھا جبکہ وہ بطور ترک صدر پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوسرا خطاب کریں گے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے چوتھی بار خطاب کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ان کا پارلیمنٹ سے خطاب پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اورلازوال دوستی کی غماز ی کرتا ہے۔

    صدر رجب طیب اردوان کے خطابات سے پہلے ترکی کے صدر کینان ایورن بھی 15نومبر 1985کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرچکے ہیں۔ترکی اورپاکستان ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات اسلام ، اخوت ، مساوات ، بھائی چارے ، ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں پر استوار ہیں۔ بیان کے مطابق پاکستان کی پارلیمنٹ ،سینٹ اور آئینی اسمبلی سے دیگر غیرملکی شخصایات بھی خطاب کرچکی ہیں۔

    ترک صدرپارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، ریڈ زون سیل، خیر مقدمی بینرز لگ گئے

  • منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

    منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

    منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں‌ قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی، احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز کو عدالت مین پیش کیا گیا،

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیس کے ریفرنس کی کیا صورتحال ہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے ،عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع کر دی.

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

    حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت ۔عدالت نے سنایا بڑا فیصلہ

  • ترک صدرپارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، ریڈ زون سیل، خیر مقدمی بینرز لگ گئے

    ترک صدرپارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، ریڈ زون سیل، خیر مقدمی بینرز لگ گئے

    ترک صدرپارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، ریڈ زون سیل، خیر مقدمی بینرز لگ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ ہاؤس میں پہنچ چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں، وہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے،

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری، ن لیگ کے رانا ثناء اللہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں. صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، خواجہ آصف، چیف الیکشن کمشنر بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ریڈ زون کو سیل کیا گیا ہے، ریڈ زون میں رجب طیب اردوان کے خیر مقدمی بینرز لگائے گئے ہیں، ریڈ زون میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے. مشترکہ اجلاس کی صدرات چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کریں گے، اجلاس میں اپوزیشن رہنما بھی موجود ہوں گے جبکہ ملک کی عسکری قیادت، غیر ملکی سفرا بھی مہمان ہوں گے اور خطاب سنیں گے.

    ترک صدر نماز جمعہ کہاں کریں گے ادا اور آج کی کیا ہوں گی مصروفیات؟ اہم خبر

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مجموعی طورپر یہ چوتھا خطاب ہو گا، ترک صدر کو بطوروزیراعظم دو بارپاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ بطورصدر وہ دوسری بار پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق رجب طیب اردوان بطور ترک وزیر اعظم 26 اکتوبر 2009 اور 21 مئی 2012 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔ رجب طیب اردوان نے بطور صدر 17نومبر 2017 کوپہلی مرتبہ خطاب کیا تھا جبکہ وہ بطور ترک صدر پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوسرا خطاب کریں گے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے چوتھی بار خطاب کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ان کا پارلیمنٹ سے خطاب پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اورلازوال دوستی کی غماز ی کرتا ہے۔

    صدر رجب طیب اردوان کے خطابات سے پہلے ترکی کے صدر کینان ایورن بھی 15نومبر 1985کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرچکے ہیں۔ترکی اورپاکستان ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات اسلام ، اخوت ، مساوات ، بھائی چارے ، ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں پر استوار ہیں۔ بیان کے مطابق پاکستان کی پارلیمنٹ ،سینٹ اور آئینی اسمبلی سے دیگر غیرملکی شخصایات بھی خطاب کرچکی ہیں۔

    ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

  • ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

    ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

    ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان آج پارلمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے اس ضمن میں پارلیمنٹ میں پاکستانی پرچم کے ساتھ ترک پرچم بھی لہرا دیا گیا،

    پارلیمنٹ میں مہمانوں کی آمد جاری ہے، وزیراعظم عمران خان، علی محمد خان، رانا ثناء اللہ، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت متعدد مہمان پارلمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں، غیر ملکی سفارتکار بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں

    ترک صدر رجب طیب اردوان 11 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، ان کا پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مجموعی طورپر یہ چوتھا خطاب ہو گا، ترک صدر کو بطوروزیراعظم دو بارپاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ بطورصدر وہ دوسری بار پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق رجب طیب اردوان بطور ترک وزیر اعظم 26 اکتوبر 2009 اور 21 مئی 2012 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔ رجب طیب اردوان نے بطور صدر 17نومبر 2017 کوپہلی مرتبہ خطاب کیا تھا جبکہ وہ بطور ترک صدر پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوسرا خطاب کریں گے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے چوتھی بار خطاب کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ان کا پارلیمنٹ سے خطاب پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اورلازوال دوستی کی غماز ی کرتا ہے۔

    صدر رجب طیب اردوان کے خطابات سے پہلے ترکی کے صدر کینان ایورن بھی 15نومبر 1985کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرچکے ہیں۔ترکی اورپاکستان ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات اسلام ، اخوت ، مساوات ، بھائی چارے ، ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں پر استوار ہیں۔ بیان کے مطابق پاکستان کی پارلیمنٹ ،سینٹ اور آئینی اسمبلی سے دیگر غیرملکی شخصایات بھی خطاب کرچکی ہیں۔

    ترک صدر نماز جمعہ کہاں کریں گے ادا اور آج کی کیا ہوں گی مصروفیات؟ اہم خبر

  • ویلنٹائن ڈے، پولیس کی بڑی کاروائی، گیسٹ ہاؤس سے کتنے جوڑے کیے گئے گرفتار؟

    ویلنٹائن ڈے، پولیس کی بڑی کاروائی، گیسٹ ہاؤس سے کتنے جوڑے کیے گئے گرفتار؟

    ویلنٹائن ڈے، پولیس کی بڑی کاروائی، گیسٹ ہاؤس سے کتنے جوڑے کیے گئے گرفتار؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پولیس نے بڑی کاروائی کی ہے اور 17 لڑکیوں ، 10 لڑکوں کو گرفتار کر لیا ہے

    واقعہ بھارتی ریاست راجھستان کے دارالحکومت جے پور کا ہے جہاں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 27 افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے اسٹیٹ ہائی والے کے علاقے میں کاروائی کی، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، اور ویلنٹائن ڈے منانے کے لئے مقامی گیسٹ ہاؤس میں جانے والے 27 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں انہیں کافی لوگوں سے شکایات ملی تھی کہ ویلنٹائن ڈے کے حوالہ سے گیسٹ ہاؤس میں بکنگ ہو رہی ہے، پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا اور 17 لڑکوں، 17 لڑکیوں کو گرفتار کر لیا، جنہیں عدالت پیش کیا جائے گا.

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    پولیس کے مطابق کاروائی سے قبل 4 پولیس اہلکاروں کو گیسٹ ہاؤس میں بطور کسٹمر بکنگ کے لئے بھیجا گیا، جب اسکی بکنگ ہو گئی تو پھر اس کے بعد پولیس نے کاروائی کی ،دوران کاروائی معلوم ہوا کہ مختلف شہروں سے اس گیسٹ ہاؤس میں جوڑے آئے ہوئے تھے. پولیس نے جائے وقوعہ سے منشیات کی بھی بھاری مقدار برآمد کر لی ہے.

  • کرونا وائرس، پاکستانی طلبا نے کیا عدالت سے رجوع، وزارت صحت نے کیا دیا جواب؟

    کرونا وائرس، پاکستانی طلبا نے کیا عدالت سے رجوع، وزارت صحت نے کیا دیا جواب؟

    کرونا وائرس، پاکستانی طلبا نے کیا عدالت سے رجوع، وزارت صحت نے کیا دیا جواب؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی.

    وزارت صحت کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ چین میں 4 طلبا کو کرونا وائرس ہوا تھا جن میں سے ایک طالب علم تندرست ہو چکا، تین کا علا ج جاری ہے وہ بھی جلد صحتیاب ہو جائیں گے

    عدالت نے کہا کہ ہم وزارت داخلہ کی پالیسی میں مداخلت نہیں کریں گے، افغانستان نے بھی چین میں پھنسے لوگوں کو نکالا وہ کیا کر رہے ہیں، ہم کیوں نہیں نکال سکتے، باقی ممالک بھی طلبا کو نکال رہے ہیں، عدالت نے مزید کہا کہ چین میں پھنسے طلبا نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی ای میل کے ذریعے رابطہ کیا ہے.

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت نے ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر مربوط اقدامات کو یقینی بنایا ہے، وزارت ہیلتھ میں ایمرجنسی آپریشن سیل بنایا ہے جو تازہ صورتحال کی نگرانی کررہی ہے، کورونا وائرس پر ایمرجنسی گروپ بنایا ہے، کور گروپ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لیتا ہے، روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کو کو یقینی بناتا ہے،

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایئرپورٹس اور داخلی مقامات پر سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا ہے،تمام بین الاقوامی اداروں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے