Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پنجاب کے بڑے شہر میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ،ایک ڈاکو ہلاک ،ایک گرفتار، باقی فرار

    پنجاب کے بڑے شہر میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ،ایک ڈاکو ہلاک ،ایک گرفتار، باقی فرار

    پنجاب کے بڑے شہر میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ،ایک ڈاکو ہلاک ،ایک گرفتار، باقی فرار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی میں وارث خان سرفراز روڈ پر ڈاکوؤں نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کی ہے،

    ترجمان پنڈی پولیس کے مطابق ڈکیتوں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، ڈکیتوں کی فائرنگ سے ان کے اپنے 2 ڈکیت ساتھی زخمی ہوئے، ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ 5ڈکیت فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، دو زخمیوں‌کو گرفتار کیا گیا ،

    زخمی ڈکیتوں کی شناخت ولائیت شاہ اور نور خان کے نام سے ہوئی، ڈکیتوں سے موٹرسائیکل اور اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،ڈکیتوں کی فائرنگ سے پولیس پارٹی محفوظ رہی،

    پولیس کے مطابق زخمی ڈکیتوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی ولائیت شاہ دم توڑ گیا،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نےڈکیتی کی وارداتوں پرایس پی راول کو ڈکیتوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی، ایس ایچ او تھانہ وارث خان غضنفر عباس اور ٹیم نے 2 اہم ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،

    ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے، فرار ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ،پولیس کے مطابق 7رکنی ڈکیت گینگ کا وارث خان کے علاقہ میں الیکٹرانکس اور پی سی او کی درجنوں راہزنی اور ڈکیتی کی کروڑوں کی وارداتوں کا انکشاف، مزید انٹروگیشن جاری، مقدمہ درج کیا جا رہا ہے،ڈکیت گینگ کی ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد فوٹیجز موجود ہیں،

    ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے راولپنڈی پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرئے گی، سی پی راولپنڈی کی جانب سے ڈکیتوں کی گرفتاری پر ایس پی راول اور ٹیم کو شاباش دی گئی ہے اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے.

  • نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت پیش، کب تک رہیں گے لندن؟ وکیل نے کیا کہا؟

    نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت پیش، کب تک رہیں گے لندن؟ وکیل نے کیا کہا؟

    نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت پیش، کب تک رہیں گے لندن؟ وکیل نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں  چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،جیل حکام نے یوسف عباس کو عدالت میں پیش کر دیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی، عدالت نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی. وکیل نے کہا کہ نواز شریف کا 24 فروری کو لندن میں علاج شروع ہو رہا ہے، ڈاکٹرز نے نواز شریف کو لندن میں ہی رہنے کا کہا ہے

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے. اس کیس میں مریم نواز کو عدالت نے حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے؛ عدالت نے یوسف عباس کا 14 روزہ مزید ریمانڈ دے دیا اور کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    چوہدری شوگرملز کیس میں نواز شریف اورمریم نواز کی ضمانت منظورکی جاچکی ہے،مریم نوازکی4 نومبر کولاہورہائیکورٹ سے ضمانت منظور کی گئی، مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شوگر مل کےلیے آف شور کمپنی سے 40 کروڑ روپےبطورقرض لیے گیے ،میسرز چیرڈن جرسی نامی آف شور کمپنی کے نام سے قرض ظاہر کیا گیا، چودھری شوگر مل کے قیام کے لیے شریف فیملی نے 70 کروڑ روپے سے زائد رقم لگائی، چودھری شوگر مل میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت متعدد افراد شراکت داررہے .

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

    چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

    واضح رہے کہ شریف خاندان نیب کے ریڈار پر ہے، شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں، حمزہ شہباز جیل میں ہیں، شہباز شریف فیملی کے اثاثے اور بینک اکاونٹس نیب نے منجمند کرنے کا حکم دیا ہے، نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے تھے کہ لندن منتقل ہو گئے، شباز شریف ،مریم نواز ضمانت پر ہیں، یوسف عباس جیل میں ہیں

  • کورکمانڈر حملہ کیس، ملزمان کی اپیل پر سندھ ہائیکورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ

    کورکمانڈر حملہ کیس، ملزمان کی اپیل پر سندھ ہائیکورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ

    کورکمانڈر حملہ کیس، ملزمان کی اپیل پر سندھ ہائیکورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورکمانڈر حملہ کیس کا عدالت نے فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ملزمان کی اپیل مسترد کر دی اور 9 ملزمان کی سزا برقرار رکھی. ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی، ملزمان نے کورکمانڈر کراچی پر حملہ کیا تھا.

    پولیس کے مطابق مذکورہ دہشت گردوں نے 10جون 2004 کو کراچی کے علاقے کلفٹن پل پر کور کمانڈر کراچی کے قافلے پر حملہ کیا تھا ۔حملے میں کورکمانڈراحسن سلیم حیات محفوظ رہے تھے جبکہ چھ جوان شہید ہوگئے تھے ۔ دہشت گردوں کے اس حملے میں نذیر احمد سمیت تین پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے تھے۔

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم جند اللہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عطا الرحمان کو اس کے گیارہ ساتھیوں سمیت سزا ئے موت سنائی تھی۔ ملزمان میں عطاالرحمن، شہزاد باجوہ، دانش امام، یعقوب سعید خان، خرم سیف اللہ، عزیز احمد، نجیب اللہ، شہزاد مختار، راؤ خالد، شعیب صدیقی اور محمد خالد شامل ہیں۔

    سنہ 2006 میں عدالت نے قتل کے الزام میں ملزمان کو سزائے موت، بم دھماکے کے الزام میں عمر قید اور جائیداد ضبط کرنے، کورکمانڈر پر حملے کے الزام میں 14 برس قید اور 50 ہزار جرمانہ اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ آج سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی اپیل مسترد کر دی.

  • اسلام آباد کے تعلیمی اداروں بشمول مدارس میں ضلعی انتظامیہ نے بڑی پابندی عائد کر دی

    اسلام آباد کے تعلیمی اداروں بشمول مدارس میں ضلعی انتظامیہ نے بڑی پابندی عائد کر دی

    اسلام آباد کے تعلیمی اداروں بشمول مدارس میں ضلعی انتظامیہ نے بڑی پابندی عائد کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سکولز و مدارس پر بڑی پابندی لگا دی،ڈی سی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولز میں کولڈ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی لگا دی،پابندی کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولز اور مدارس پر ہو گا

    اس حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پابندی دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے، ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ایک سروے کے تحت 91 فیصد لوگوں کی رائے کو مدے نظر رکھتے ہوئے پابندی عائد کی گی، اس سے قبل سافٹ ڈرنکس پر پنجاب میں بھی پابندی عائد کی گی،

    ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا اور عالمی ادارہ صحت کی رپورٹس کے مطابق بھی سافٹ کولڈ ڈرنکس ڈرنکس بچوں کے لیے مضر صحت قرار دی گئی،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تجاویز کو مدے نظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں بھی پابندی لگا دی گئی ہے،
    پابندی سے متعلق اور عوامی آگاہی کے لیے جلد تشہیر کا بھی آغاز کیا جائے گا،انتظامیہ کی۔جانب سے قانون سازی کے لیے جلد تجویز وفاقی حکومت کے سامنے پیش کی جائے گی،

    واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد کی جا چکی ہے

  • ترک صدر نماز جمعہ کہاں کریں گے ادا اور آج کی کیا ہوں گی مصروفیات؟ اہم خبر

    ترک صدر نماز جمعہ کہاں کریں گے ادا اور آج کی کیا ہوں گی مصروفیات؟ اہم خبر

    ترک صدر نماز جمعہ کہاں کریں گے ادا اور آج کی کیا ہوں گی مصروفیات؟ اہم خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان آج نماز جمعہ فیصل مسجد میں ادا کریں گے، ترک صدر اور وزیراعظم عمران خان کی ون ٹو ون ملاقات ہو گی، دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر بزنس کونسل سے بھی خطاب کریں‌ گے،پاک ترک کونسل کا اجلاس بھی شام 5 بجے ہو گا جس میں ترک صدر شریک ہوں گے. نسٹ یونیورسٹی میں ترک صدر کو اعزازای ڈگری دی جائے گی ،

    ترک صدر رجب طیب اردوان 11 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، ان کا پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مجموعی طورپر یہ چوتھا خطاب ہو گا، ترک صدر کو بطوروزیراعظم دو بارپاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ بطورصدر وہ دوسری بار پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق رجب طیب اردوان بطور ترک وزیر اعظم 26 اکتوبر 2009 اور 21 مئی 2012 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔ رجب طیب اردوان نے بطور صدر 17نومبر 2017 کوپہلی مرتبہ خطاب کیا تھا جبکہ وہ بطور ترک صدر پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوسرا خطاب کریں گے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے چوتھی بار خطاب کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ان کا پارلیمنٹ سے خطاب پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اورلازوال دوستی کی غماز ی کرتا ہے۔

    صدر رجب طیب اردوان کے خطابات سے پہلے ترکی کے صدر کینان ایورن بھی 15نومبر 1985کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرچکے ہیں۔ترکی اورپاکستان ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات اسلام ، اخوت ، مساوات ، بھائی چارے ، ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں پر استوار ہیں۔ بیان کے مطابق پاکستان کی پارلیمنٹ ،سینٹ اور آئینی اسمبلی سے دیگر غیرملکی شخصایات بھی خطاب کرچکی ہیں۔

    قبل ازیں گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچے تو ان کا نہایت پرتپاک استقبال کیا گیا اور ایوان وزیراعظم میں ان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو نورخان ایئربیس پر ترک صدر کا پرجوش خیرمقدم کیا۔ کابینہ کے بعض ارکان اور سینئر پاکستانی حکام کے علاوہ پاکستان میں ترکی کے سفیر بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔

    اس موقع پر قومی لباس میں ملبوس دو بچوں نے صدر رجب طیب اردوان اور ترک خاتون اول کو گلدستے پیش کئے جبکہ گارڈز کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے ایئربیس سے ایوان وزیراعظم تک ترک صدر کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔ بعد ازاں وزیراعظم ہاﺅس میں ترک صدر کے اعزاز باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ رجب طیب اردوان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کا وفاقی کابینہ کے ارکان سے تعارف کرایا۔ ترک صدر نے کابینہ کے ارکان سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔ ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان کا ترک وفد سے تعارف بھی کرایا.

  • پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

    پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

    پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ پھٹ پڑی۔ لگایا جنسی طورپر ہراساں کرنے کا الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 14 فروری 2019 کو پلوامہ حملے میں مارے گئے ایک بھاتی فوجی نصیر احمد کی بیوہ شازیہ کوثر کا کہنا ہے کہ وہ اس سانحہ کے بعد در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ سراج الدین، جو شازیہ کے دیور ہیں، نے عدالت میں نصیر کے بچے کی سرپرستی کا ایک مقدمہ دائر کیا تھا جس پر عدالت نے انہیں بچے کی حفاظت کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم نصیر کی بیوہ کا کہنا ہے کہ سراج عدالت کے حکمنامے کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شازیہ کا کہنا ہے کہ سراج انہیں بچوں سے ملنے نہیں دیتا اور اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کر کے سبھی بینک اکاونٹس بند کر دئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔

    نصیر کی ہلاکت کے بعد مختلف تنظیموں بشمول حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں نے نصیر احمد کے بچوں اور اہلیہ کی مدد کرنے کا اعلان کیا تھا۔نصیر کی اہلیہ نے دیور پر ہراسانی کا الزام لگایا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شازیہ نے کہا سراج کا کہنا ہے کہ ان کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے جمع کرائے گئے ہیں۔

     انہوں نے دعوی کیا کہ سراج نے ان سے شادی کرنے کی خواہش کی تھی جس کو انہوں نے مسترد کیا۔ انہوں نے کہا اس کے بعد انہیں تنگ اور ہراساں کرنا معمول بن گیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شازیہ نے الزام عائد کیا کہ سراج الدین انہیں دھمکیاں دے رہا ہے کہ وہ نصیر احمد کی 13 سالہ بیٹی کو بھی اپنے ساتھ لے جائے گا۔ انہوں نے کہا سراج کی نظر بھائی کی رقم پر ہے جو شہید نصیر احمد کی اہلیہ اور بچوں کا قانونی حق ہے۔انہوں نے لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں تاکہ وہ اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ خوف سے آزاد زندگی گزار سکیں۔اس سلسلہ میں سراج الدین یا پولیس کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

  • حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت ۔عدالت نے سنایا بڑا فیصلہ

    حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت ۔عدالت نے سنایا بڑا فیصلہ

    *حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد*

    لاہور ہائی کورٹ نے ن لیگ کے رہنماحمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔
    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فیصلہ سنایا۔
    دوران سماعت وکیل نیب نے موقف اپنایا کہ حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے،حمزہ شہبازکےاکاؤنٹ میں مختلف اوقات میں بیرون ملک سے پیسے ٹرانسفر ہوئے۔
    وکیل حمزہ شہباز نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ قانون کا اطلاق نہیں ہوتا اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ منی لانڈرنگ قانون کیوں لاگو نہیں ہوتا؟
    حمزہ شہباز کے وکیل نے جواب دیا کہ حمزہ شہباز شریف کے اکاونٹ میں پیسے قانون بننے سے پہلے ٹرانسفر ہوئے،منی لانڈرنگ کا پہلا آرڈیننس 2007 میں آیا، یہ آرڈینس 90 روز بعد ختم ہوگیا،دوسرا آرڈینس 2009 میں آیا، جبکہمنی لانڈرنگ کا قانون 2010 میں آیا۔
    انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے پاس گرفتاری کا وارنٹ جاری کرنے کا اختیار نہیں، نیب نے منی لانڈرنگ قانون کا غلط استعمال کیا اور وارنٹ جاری کیے۔
    عدالت نے استفسار کیا کہحمزہ کے اثاثہ جات میں بوم کب آیا جس نے نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دو ہزار اٹھارہ میں 41 کروڑ کا اضافہ ہوا۔
    عدالت نےوکیل سے سوال کیا کہ آپ ان پیسوں کے آنے کا سورس بتائیں۔
    نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ ان پیسوں کا آنے کادورانیہ 2008 سے 2018 ہے،ایف بی آر رکارڈ میں تمام تفصیلات درج ہیں۔
    دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سلمان شہباز کے اکاونٹ میں ڈیڑھ ارب سے زیادہ کی ٹرانزکشن ہوئی، 55 کروڑ رابعہ عمران کے اکاونٹ میں آیا اور ٹرانسفر ہوا، یہ پیسے گفٹ کی مد میں حمزہ شہباز کے اکاونٹ میں بھجوائے گئے۔
    اس پر عدالت نے کہا کہ  ممکن ہے کہ سالگرہ پر تحفے دئیےہوں۔
    حمزہ شہباز کے وکیل نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جن رشتے داروں کا نام لے رہے ہیں یہ کیس انکے خلاف نہیں۔
    اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رشتے داروں کے اکاونٹ سے حمزہ کے اکاونٹ میں پیسہ آیا ہے تو اس کا تعلق بنتا ہے۔
    واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی

  • امل عمر قتل کیس، سپریم کورٹ نے از خود نوٹس نمٹا دیا

    امل عمر قتل کیس، سپریم کورٹ نے از خود نوٹس نمٹا دیا

    امل عمر قتل کیس، سپریم کورٹ نے از خود نوٹس نمٹا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے امل عمر ہلاکت سےمتعلق از خود نوٹس نمٹا دیا،عدالت نے امل عمر کے والدین اور راہ امل ٹرسٹ کو 5،5لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم دیا

    سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالتی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،واقعہ میں ملوث اسپتالوں سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کی جائے،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی.

    گزشتہ ماہ سات جنوری کو بھی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق امل عمرازخود نوٹس کی سماعت ہوئی تھی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل سندھ حکومت نے کہا کہ امل کو جن 2 اہلکاروں کی گولی لگی انہیں برطرف کر دیا، امل کے والدین کو عدالتی حکم پر امداد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، وکیل سندھ حکومت نے کہا کہ امل کے والدین کو 5 لاکھ روپے امداد کی پیشکش کی گئی ۔

    چیف جسٹس پاکستا ن گلزاراحمد نے استفسار کیا کہ امل پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی ،پولیس کیا امداد دے گی؟پیسہ اور امدادی رقم کسی کی جان کا متبادل نہیں ہو سکتے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سندھ حکومت نے باضابطہ طور پر رپورٹ جمع کیوں نہیں کرائی؟ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل میڈیکل انکوائری پر ہم نے حکم دیا تو اپیل کا حق نہیں رہے گا۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 3 ماہ میں امل عمر قتل کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ پولیس سے امل کے والدین کو امداد دینے کی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے سندھ حکومت کو اپنی رپورٹ امل کے والدین کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ امل کے والدین چاہیں تو رپورٹ پر اعتراضات جمع کروا سکتے ہیں

    واضح رہے کہ 13 اگست 2018 کی شب کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ملزم کے ساتھ ساتھ جائے وقوع پر موجود گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی 10 سالہ بچی امل بھی جاں بحق ہوگئی تھی۔

    رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ امل کی موت پولیس اہلکار کی گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی، دوسری جانب بچی کے والدین کا مؤقف تھا کہ اسپتال انتظامیہ نے بھی بچی کو وقت پر طبی امداد نہیں دی تھی، جس کی وجہ سے وہ دم توڑ گئی جس کے بعد اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے 18 ستمبر کو واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

    اس وقعے کے بعد زخمیوں کے لازمی و فوری علاج اور بعد میں کرمنل سمیت دیگر امور کو مکمل کرنے کا بل سندھ اسمبلی سے منظور کیا گیا جسے ڈیفنس میں فائرنگ سے جاں بحق بچی امل عمر کا نام دیا گیا ہے

  • مجھے یہ "کام ” کرنے کا حق ہے، شیری رحمان قائمہ کمیٹی اجلاس میں برس پڑیں

    مجھے یہ "کام ” کرنے کا حق ہے، شیری رحمان قائمہ کمیٹی اجلاس میں برس پڑیں

    مجھے یہ "کام ” کرنے کا حق ہے، شیری رحمان قائمہ کمیٹی اجلاس میں برس پڑیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا،پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا گیس بحران پر توجہ دلاوَ نوٹس ایجنڈا میں شامل تھا،وفاقی وزیر پٹرولیم کی عدم موجودگی پر شیری رحمان نے اظہار برہمی کیا،

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پارلیمانی کمیٹیز کا تماشہ بنایا ہوا ہے،وزیر پٹرولیم قائمہ کمیٹی کےاجلاس میں کیوں نہیں آئے؟

    وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر پھر مہربان، بڑا عہدہ دے دیا

    وزیر اعظم نے اسد عمر کوکونسا عہدہ دیدیا ؟ بڑی خبر آ گئی

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    شیری رحمان نے کہا کہ پورے ملک میں گیس کا شدید بحران ہے، اگر وزیر نہیں تو اجلاس کیوں رکھا گیا ہے، 70 فیصد گیس پیدا کرنے والے صوبے میں گیس بحران کیوں ہے یہ پوچھنے کا حق ہے۔ 6 ماہ گزر گئے حکومت جواب نہیں دے رہی گیس کا بحران کیوں اور کیسے پیدا ہوا، مجھے گیس بحران پر وزیر سے جواب چاہئے،

    ڈپٹی اسپیکرقاسم خان سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے متعلق تحریری جواب اسمبلی میں جمع کروا دیا گیا،قومی اسمبلی میں وزیر برائے پٹرولیم ڈویژن عمرایوب نےتحریری جواب جمع کرایا

    قومی اسمبلی میں توہین قرآن کیخلاف متفقہ قرارداد منظور،کشمیر پر احسن اقبال کو دیا قریشی نے جواب

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 17بار تبدیل کیاگیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 بار اضافہ جبکہ 11 بارکمی کی گئی،یہ بات درست نہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،یہ کہنا بھی درست نہیں کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کبھی کمی اور کبھی اضافہ ہوتا ہے،

  • وفاقی کابینہ اجلاس میں آج ہوں گے عوام کو ریلیف دینے کے بڑے فیصلے

    وفاقی کابینہ اجلاس میں آج ہوں گے عوام کو ریلیف دینے کے بڑے فیصلے

    وفاقی کابینہ اجلاس میں آج ہوں گے عوام کو ریلیف دینے کے بڑے فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہو گا، کابینہ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، اب کابینہ اجلاس تین بجے شروع ہو گا ، وفاقی کابینہ اجلا س میں بڑے فیصلوں کا اعلان متوقع ہے

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا,پاک امریکہ کارگو ٹرانزٹ کے ایم او یو میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہے،وزارت دفاع سمری منظوری کیلیےکابینہ اجلاس میں پیش کرے گی ،وفاقی کابینہ مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کرنے کی منظوری دے گی ،کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2020 کی منظوری دی جائے گیرواں سال حج اخراجات کیا ہوں گے؟ کابینہ فیصلہ کرے گی

    وزیراعظم نے مہنگائی کے ستائے عوام کی ریلیف کیلئے تقریباً 15 ارب روپے تک کا پیکج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام کو یہ ریلیف یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے کھانے پینے کی مختلف چیزوں پر دیا جائے گا، قیمتوں کو ضلع کی سطح پر انتظامیہ کے ذریعے مانیٹرکیا جائے گا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ 15 ارب روپے کے پیکج میں تمام اہم اشیائے خور و نوش شامل ہوں گی، عام شہریوں کو یوٹیلیٹی سٹورز سے سستی اشیاء ملیں گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی، عوام بالخصوص غریب اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت ہر حد تک جائے گی،

    وزیراعظم کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام بالخصوص غریب اور تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ذوالفقار علی خان، وزارتِ خزانہ، صنعت و پیداوار اور سماجی تحفظ ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

    اجلاس میں غریب اور تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے ضروریہ سستے نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی جانب سے لیے گئے بڑے فیصلوں کا اعلان کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ہماری اولین ترجیح عوام باالخصوص غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے جس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر حد تک جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے چنانچہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔ اسی اثناء میں تمام متعلقہ حکومتی ادارے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے اسباب کی جامع تحقیقات کا آغاز کرچکے ہیں۔ قوم اطمینان رکھے کہ ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    وزیراعظم عمران خان کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، اپوزیشن بھی حیران

    وزیراعظم نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ہر صورت کم کرنے کی ہدایت کی،اجلا س میں آٹا ،گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ بھی کریں عوام کو ریلیف دیں،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف کے لیےکچھ بھی کرنا پڑے کروں گا،قیمتوں میں کمی کے لیےہر حد تک جائیں گے، احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیں گے اگر غریب کا احساس نہیں کر سکتے توحکومت میں رہنے کاحق نہیں،

    اگر یہ کام نہیں کر سکتے تو حکومت میں رہنے کا حق نہیں، وزیراعظم عمران خان

    واضح رہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے ،چینی بازار میں 80 سے 85 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،یوٹیلٹی سٹور پر چینی لینے کے لئے جانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہاں چینی کا سٹاک ختم ہو چکا ہے، عام دکانوں پر بھی چینی کی قلت ہے جس کی وجہ سے اکثر دکاندار گاہکوں کو ایک یا دو کلو سے زیادہ چینی نہیں دے رہے