Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • تیسری شادی کی تقریب میں پہنچی پہلی بیوی تو دولہا کے ساتھ کیا ہوا سلوک؟

    تیسری شادی کی تقریب میں پہنچی پہلی بیوی تو دولہا کے ساتھ کیا ہوا سلوک؟

    تیسری شادی کی تقریب میں پہنچی پہلی بیوی تو دولہا کے ساتھ کیا ہوا سلوک؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں تیسری شادی کرنے والے کی پہلی بیوی شادی کی تقریب میں پہنچ گئی

    نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں تیسری شادی کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا۔ شادی میں سابقہ بیوی نے دولہے کی پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ واقعے کے ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں دولہے کے کپڑے پھٹے دیکھے جاسکتے ہیں۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ میں اسکی پہلی بیوی ہوں اور یہ اسکا بیٹا ہے ،جبکہ اس کی دوسری بیوی بھی ہے جو بیمار ہے اسکو بتا دیا ہے

    پولیس کے مطابق تقریب میں موجود افراد کی اطلاع پر شادی ہال پہنچے۔دولہے کو زخمی حالت میں تیموریہ تھانے منتقل کیا گیا ہے۔ دونوں فیملیز کو تھانے طلب کیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے بعد واقعے کی تفصیل سامنے آئے گی، ابتدائی طور پر سابقہ بیوی کا الزام ہے کہ شوہر بنا بتائے تیسری شادی کر رہا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • استعفے آنا شروع، انتہائی اہم شخصیت نے دیا استعفیٰ،پھر دیا اپنا موقف

    استعفے آنا شروع، انتہائی اہم شخصیت نے دیا استعفیٰ،پھر دیا اپنا موقف

    استعفے آنا شروع، انتہائی اہم شخصیت نے دیا استعفیٰ، پھر دیا اپنا موقف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    شبر زیدی نے صحت خرابی کے باعث عہدہ چھوڑا،شبرزیدی نے اپنے فیصلے سے اعلٰی حکام کوآگاہ کردیا

    بعد ازاں چیئرمین ایف بی آر نے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ شبر زیدی خراب طبیعت کے باعث چھٹی پر ہیں۔

    شبر زیدی کی جگہ ایف بی آر کی 22ویں گریڈ کی آفیسر نوشین امجد اسوقت ایف بی آر کے چیئرمین کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

    گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات اورتحفظات بارے بھی بات چیت ہوئی،

    وزیراعظم عمران خان نے پارٹی و حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں‌کہا کہ نیا چیئرمین ایف بی آر لائیں گے،مشیر خزانہ حفیظ شیخ ہی رہیں گے ان کو تبدیل نہیں کیا جا رہا تا ہم شبر زیدی کی بیماری کی وجہ سے نیا چیئرمین ایف بی آر لایا جائے گا،

    دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ممبر ایڈمن اور گریڈ 22 کی آفیسر ان لینڈ ریونیو نوشین جاوید امجد کو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا ہے۔نوٹی فیکیشن کے مطابق نوشین جاوید امجد کو 31 جنوری سے یہ نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

    شبر زیدی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی تھی

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں، خورشید شاہ کا دعویٰ

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی بحران ہے عدالت کیوں مداخلت کرے؟کیا عدالت معاشی صورتحال کو کنٹرول کرسکتی ہے ،

    بزنس کو نقصان پہنچانے والا اقدام نہیں کیاجائے گا: شبر زیدی

    واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرمین شبر زیدی کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا،ایف بی آر کے انیسویں گریڈ کے افسر علی محمد نے شبر زیدی کی تعیناتی چیلنج کی تھی، درخواست میں کہا گیا کہ شبر زیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا جائے، شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے۔

  • منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

    منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

    منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،

    جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز کی طرف سے سلمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، غیر سیاسی قوتیں نیب سمیت دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہیں۔

    وکیل حمزہ شہباز نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری 12 اپریل 2019ء کو جاری کئے گئے، ان کے والد شہباز شریف 3 بار صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں، حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی گرفتاری کی وجوہات کی بنیاد پر ریفرنس بنایا گیا ہے، نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے ملازمین کو ہی بے نامی دار بنا دیا، حمزہ شہباز کو 189 دنوں سے گرفتار کیا گیا ہے مگر ابھی تک کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔

    سلمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ملزم کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے نیب آرڈیننس کی دفعہ 18 کو پس پشت ڈالا گیا، چیئرمین نیب نے تحقیقات کیلئے قانونی رائے نہیں مانگی، حمزہ شہباز کیخلاف کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی گئی، حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات آئین کے آرٹیکل 10 اے کی بھی خلاف ورزی ہے، نیب کو سرے سے ہی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کا اختیار نہیں۔

    وکیل حمزہ شہباز نے موقف اپنایا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ خصوصی قانون ہے جس میں چیئرمین نیب کو مداخلت کا اختیار نہیں، چیئرمین نیب کو صرف آرڈیننس کی دفعہ 18 کے تحت تحقیقات کا اختیار ہے، نیب کی تحقیقات 2005 سے 2008 کے دوران بیرون ملک سے موصول ہونے والی رقم کے گرد گھومتی ہیں، 2005 سے 2008ء حمزہ شہباز پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے، بیرون ملک سے وصول رقم 14 سال پرانی ہے جس کا صرف محدود ریکارڈ موجود ہے۔

    سلمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، منی لانڈرنگ تحقیقات غیر قانونی ہونے کی بنیاد پر ضمانت پر رہا کرنے کا بھی حکم دیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا بھی حکم دیا جائے .

    واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی عدالت نے ضمانت منظور کر رکھی ہے،

    حمزہ شہباز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کی ،درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر رمضان شوگر ملز میں تحقیقات کا آغاز کیا، نیب نے رمضان شوگر ملز کے معاملے پر متعدد بار انکوائری کی مگر کچھ بھی نہیں ملا،تحصیل بھوانہ میں نالہ عوامی مفاد میں بنایا گیا تھا، صوبائی کابینہ اور صوبائی اسمبلی نے سیوریج نالے کی تعمیر کی منظوری دی تھی،حمزہ شہباز کیخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں،

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز میں شریک ملزم شہباز شریف کو پہلے ہی ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے، رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے،حمزہ شہباز صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے اور گرفتاری سے ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے،حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے،

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

  • تحریک انصاف کے سرگرم رہنما کے بھائی کو قتل کر دیا گیا

    تحریک انصاف کے سرگرم رہنما کے بھائی کو قتل کر دیا گیا

    تحریک انصاف کے سرگرم رہنما کے بھائی کو قتل کر دیا گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف کے سرگرم رہنما کے بھائی کو قتل کر دیا گیا

    واقعہ بٹگرام میں پیش آیا جہاں تحریک انصاف کے ضلعی رہنما نیاز خان کے بھائی عبداللطیف کو قتل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق عبداللطیف بھی پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن تھا، موت گولی لگنے اور تیز دھار آہنی آلے کے وار سے ہوئی.

    پولیس کے مطابق قتل ہونے والا عبداللطیف خان سکول میں ایس ایس ٹی کی پوسٹ پر تعینات تھا،

    پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق مقتول کے بھائی نے کہا کہ رات کو سوئے ہوئے تھے کہ فون پر اطلاع ملی کہ بھائی کو قتل کر دیا گیا ہے ،قریبی مکان میں جا کر دیکھا تو بھائی کی خون آلود لاش پڑی تھی۔

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    ماں اور بیوی نے ملکر ڈانٹا تو 22 سالہ نوجوان نے کیا زندگی کا خاتمہ

    پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ موت گولی لگنے اور تیز دھار آہنی آلے کے وار سے ہوئی۔ ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ،پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائے گا

  • کرونا وائرس، پاکستانی شہریوں کو چین سے واپس لانے بارے عدالت کا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس، پاکستانی شہریوں کو چین سے واپس لانے بارے عدالت کا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس، پاکستانی شہریوں کو چین سے واپس لانے بارے عدالت کا بڑا فیصلہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کرونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی،

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کو چین سے واپس کیوں نہیں لارہا؟ کیا ریاست بیان حلفی دے گی شہریوں کو نہ نکالنے کی وجہ سے کچھ ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا؟ بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک اپنے شہریوں کو چین سے نکال رہے ہیں، بنگلہ دیش شہریوں کو نکال سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں ؟

    نمائندہ وزارت صحت نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو الگ کیا جائے،ویکسین ابھی تک نہیں لائی گئی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا سوال ہے صرف ہم اپنے شہریوں کو کیوں نہیں نکال رہے؟

    چیف جسٹس نے کہا کہ چین میں پھنسےپاکستانیوں سے متعلق فیصلہ کرناوزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے ،عدالت چاہتی ہے ریاست اپنے شہریوں کی ذمہ داری لے ،عدالت کسی قسم کاحکم نامہ جاری نہیں کرےگی،شہریوں کی واپسی سےمتعلق جوکرنا ہےوہ وزارت خارجہ کوکرناہے،

    دوسری جانب چین میں کرونا وائرس سے مزید 108 افراد ہلاک ہوگئے، مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سولہ ہوگئی، کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار 638 تک پہنچ گئی۔

    صوبہ ہبئی میں سب سے زیادہ 103 ہلاکتیں ہوئیں، جس کے بعد چین میں اب تک کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سولہ ہوگئی جبکہ 2500 نئے کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 42 ہزار 638 ہوگئی ہے۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت نے ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر مربوط اقدامات کو یقینی بنایا ہے، وزارت ہیلتھ میں ایمرجنسی آپریشن سیل بنایا ہے جو تازہ صورتحال کی نگرانی کررہی ہے، کورونا وائرس پر ایمرجنسی گروپ بنایا ہے، کور گروپ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لیتا ہے، روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کو کو یقینی بناتا ہے،

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایئرپورٹس اور داخلی مقامات پر سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا ہے،تمام بین الاقوامی اداروں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

  • وفاقی حکومت کوبڑا دھچکا، صدراتی آرڈیننس کالعدم قرار

    وفاقی حکومت کوبڑا دھچکا، صدراتی آرڈیننس کالعدم قرار

    وفاقی حکومت کوبڑا دھچکا، صدراتی آرڈیننس کالعدم قرار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قراردے دیا

    وفاقی حکومت کوبڑا دھچکا لگا ہے پی ایم ڈی سی صدراتی آرڈیننس کے ذریعے ختم کرنے کا فیصلہ غیر قانونی قراردے دیا گیا عدالت پاکستان میڈیکل کمیشن ختم کرکے تمام برطرف ملازمین بحال کردیے

    عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ،پی ایم ڈی سی کے ملازمین نے صدارتی آرڈیننس کوچیلنج کررکھا تھا ،21اکتوبرکوپی ایم ڈی سی کو صدارتی آرڈیننس کےذریعے تحلیل کر دیا گیا تھا ،پی ایم ڈی سی کےملازمین کوبحال کردیاگیا

    پی ایم ڈی سی کو تحلیل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ نیا آرڈیننس وقت کی ضرورت ہے۔دنیا ترقی کرچکی ہے اور ہم میڈیکل کی تعلیم کے لیے دہائیوں پرانے طریقوں پر عمل کررہے ہیں، ہمیں طبی تعلیم کو آزاد بنانے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے دیگر ممالک کے طریقہ کار کو اپنایا جائے گا.

    1962 میں پی ایم ڈی سی وجود میں آئی،پوری دینا میں میڈیکل میں بہت ترقی ہوئی لہذا یہاں بھی اسکو تبدیل کرنا ضروری تھا، ہم نے 2019 کا آرڈیننس متعارف کرایا ہے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ آرڈیننس ہمیں میڈیکل کی لائسنسنگ کو بہتر بنانے میں مددگار ہوگا۔ پہلے چند ایک گورنمنٹ میڈیکل کالجز تھے ،پہلے پرائیویٹ میڈیکل کالجز نہیں تھے آج 150 کے قریب میڈیکل کالجز ہیں۔

    سیاسی جماعتوں نے بھی اس حکومتی فیصلے کی مخالفت کی تھی

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمشنر اور آئی جی کو کیا طلب، کہا ہم کیس کو مثال‌ بنائیں گے

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمشنر اور آئی جی کو کیا طلب، کہا ہم کیس کو مثال‌ بنائیں گے

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمشنر اور آئی جی کو کیا طلب، کہا ہم کیس کو مثال‌بنائیں گے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی ایم اور عوامی ورکرز پارٹی کے مظاہرین کی گرفتاریوں کا معاملہ ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی

    عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ مجسٹریٹ سٹی غلام مرتضی چانڈیو نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ کون سا طریقہ ہے آپ پرامن مظاہرین پر غداری کی دفعات لگائیں اور بعد ازاں دہشت گردی کی دفعات لگا دیں، آج آپ کہہ رہے ہیں دہشتگردی کی دفعات حذف کردی گئی ہیں،

    عدالت نے کہا کہ اندارج مقدمہ کا حکم دینے والے مجسٹریٹ کیخلاف کیوں نہ کارروائی کی جائے، عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا، عدالت نے کہا پیش ہو کر عدالت کو بتائیں کہ غداری کا مقدمہ کیوں درج کیا گیا۔ عدالت

    اندارج مقدمہ کا حکم دینے والے مجسٹریٹ سے وضاحتی بیان حلفی بھی طلب کر لیا گیا، عدالت نے کہا کہ مجسٹریٹ پیش ہوکر وضاحت کریں کہ انہوں سے ایسے احکامات کیوں دیے،کیوں نہ مجسٹریٹ سے جوڈیشل اختیارات واپس لے لیے جائیں ، ہم اس کیس کو سب کے لیے مثال بنائیں گے،

    کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی گئی

  • جعلی اکاؤنٹ کیس، کون پلی بارگین کرنا چاہتا ہے؟ نیب نے عدالت میں بتا دیا

    جعلی اکاؤنٹ کیس، کون پلی بارگین کرنا چاہتا ہے؟ نیب نے عدالت میں بتا دیا

    جعلی اکاؤنٹ کیس، کون پلی بارگین کرنا چاہتا ہے؟ نیب نے عدالت میں بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹ کیس، میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی

    سابق صدر آصف زرداری علالت کے باعث احتساب عدالت پیش نہ ہوئے،آصف زرداری کی حاضری سے استشنی کی درخواست پیش کی گئی، فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں حاضریاں لگوائی

    جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ خواجہ انور مجید کہاں ہیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ انور مجید کو کراچی سے لانے کیلئے نیب ہیڈ کوارٹرز کو لکھاہے،زین ملک تمام کیسز میں پلی بارگین کرنا چاہتا ہے ، نیب تمام کیسز میں پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیلات اکٹھی کر رہا ہے،

    آصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ ہمیں ابھی تک ریفرنس کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئی،عدالت ریفرنسز کی کاپیاں فراہم کدنے کی ہدایت دے،

    جج احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی،احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 3مارچ تک ملتوی کر دی.

    احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کو 12 فروری کو طلب کر لیا، نیب نے سابق صدر کو ضمنی ریفرنس میں ملزم نامزد کیا تھا۔

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    جعلی اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، فاضل جج نے سابق صدر آصف علی زرداری کو عدالت طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے، آصف زرداری کے ساتھ انچارج نوڈیرو ہاؤس ندیم بھٹو، شریک ملزم اشفاق لغاری کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ نوٹسز احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جاری کئے.

    جعلی بینک اکاوَنٹس کیس، آصف زرداری کےخلاف ضمنی ریفرنس دائر کردیا گیا،نیب راولپنڈی نے ہریشن کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس نیب کورٹ میں دائر کیا ,نیب راولپنڈی نے ضمنی ریفرنس میں 15 ملزمان کو نامزد کیا،ریفرنس میں ندیم بھٹو، احمد لغاری،علی اکبرابڑو،حسن میمن اوراعجازاحمد شامل ہیں،نامزدملزمان پرٹھٹھہ واٹرسپلائی اسکیم میں خوردبردکا الزام ہے،

    نیب کے مطابق ملزمان نےاسکیم کےفنڈجعلی بینک اکاوَنٹس میں منتقل کیے،ہریش کمپنی پارک لین کمپنی کی فرنٹ کمپنی کے طورپرکام کررہی تھی.

    واضح رہے کہ آصف زرداری منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں 6 ماہ اور 2 دن زیرحراست رہے۔ پمز میں زیر علاج رہے ،جیل حکام کی جانب سے پمز کو سب جیل قرار دیا گیا تھا، آصف زرداری کی رہائی ہسپتال سے ہوئی،

    سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، آصف زرداری کی ہمشیرہ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا نیب کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورپرسمٹ بینک میں خوردبردکا الزام ہے،ملزمان پرمختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طور  پر فنڈز جاری کرنے کا بھی الزام ہے، ریفرنس میں 24 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے.ملزمان پر 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کاالزام ہے

    آصف زرداری کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

    زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک

    جعلی بینک اکاونٹس کیس کے بارے میں تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر شروع ہوئیں. ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دو ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ چھ ریفرنسز میں تحقیقات چل رہی ہیں. نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز جاری ہیں

  • خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع، وعدہ معاف گواہ کے وارنٹ جاری

    خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع، وعدہ معاف گواہ کے وارنٹ جاری

    خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع، وعدہ معاف گواہ کے وارنٹ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،ن لیگی اراکین اسمبلی خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے.

    ریفرنس میں نیب کے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ عدالت میں پیش نہ ہوئے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ قیصر امین بٹ بیماری کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت نے 24 فروری کو قیصر امین بٹ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم دیدیا اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

    عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 فروری تک توسیع کردی،

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا

  • فیکٹری کی چھت گرنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ نے کی رپورٹ طلب

    فیکٹری کی چھت گرنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ نے کی رپورٹ طلب

    فیکٹری کی چھت گرنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ نے کی رپورٹ طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد کے علاقے میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹر ی کی چھت گرنے کے باعث مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی ہے، وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ زخمی مزدروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ افسوسناک واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے

    وزیراعلیٰ نے کمشنر فیصل آبادڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی۔

    پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر ٹیکسٹائل ملز کا بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    واقعہ فیصل آباد کے علاقے سرگودھا روڈ پر پیش آیا، سمانہ پُل کے قریب ٹیکسٹائل ملز کا بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جھلس کر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    بوائلر پھٹنے سے ملز کی عمارت بھی زمین بوس ہوگئی۔ چھت کے ملبے تلے دب کر متعدد افراد لاپتہ بھی ہوگئے جن کی تلاش کیلئے ریسکیو کی جانب سے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ ریسکیو کے مطابق بوائلر گیس کا پریشر زیادہ ہونے کے باعث پھٹا جس سے ناخوشگوار واقع پیش آیا۔