Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • منشیات کیس، رانا ثناء اللہ عدالت پیش، وکیل نے عدالت میں کیا کہہ دیا؟

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ عدالت پیش، وکیل نے عدالت میں کیا کہہ دیا؟

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ عدالت پیش، وکیل نے عدالت میں کیا کہہ دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،رانا ثنااللہ کے وکیل نے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا کردی ، وکیل نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ بار کے الیکشن ہیں ،29 فروری کے بعد کی تاریخ دی جائے،اس عدالت میں اور بھی کیسزہیں،کیا پراسیکیوشن کو ان کیسز میں جلدی نہیں ،

    پراسیکیوشن نے کہا کہ راناصاحب الزام لگاتے ہیں پراسیکیوشن تاخیری حربے استعمال کررہی ہے

    عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

    سپریم کورٹ میں راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی گئی،راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست نےاے این ایف نےدائر کی،ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے ،

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

  • راولپنڈی ٹیسٹ،234 رنز کے ہدف پر پاکستان کی بیٹنگ جاری

    راولپنڈی ٹیسٹ،234 رنز کے ہدف پر پاکستان کی بیٹنگ جاری

    راولپنڈی ٹیسٹ،234 رنز کے ہدف پر پاکستان کی بیٹنگ جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، قومی اوپنرز عابد علی اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔ بنگال ٹائیگرز پہلی اننگز میں صرف 233 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    اس سے پہلے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کر فیلڈ سنبھالنے کا فیصلہ کیا تو دن کی تیسری بال پر شاہین آفریدی نے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سیف حسن کو صفر کا تحفہ تھما دیا جبکہ دوسرے اوور میں محمد عباس نے تھرڈ امپائر کی مدد لے کر تمیم اقبال کے ایل بی ڈبلیو کو ثابت کر دیا جو تین رنز بنا سکے تھے۔

    نجم الحسین شانتو اور کپتان مومن الحق نے تیسری وکٹ کیلئے 59 رنز جوڑ کر اننگز کو سنبھالا لیکن شاہین آفریدی نے پانچ چوکوں سمیت 30 رنز بنانیوالے مومن الحق کو وکٹوں کے عقب میں کیچ کرا دیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے تین وکٹوں پر 95 رنز کے ساتھ دوسرا سیشن شروع کیا تو پہلے ہی اوور میں محمد عباس نے محمد رضوان کی مدد سے نجم الحسین شانتو کی مزاحمت کا خاتمہ کر ڈالا جو 44 رنز میں چھ چوکے لگا چکے تھے جبکہ بارہ رنز کا اضافہ محمود اللہ کو بھی لے ڈوبا جو چار چوکوں سمیت 25 رنز بنا سکے۔

    5 وکٹیں 107 رنز پر گنوانے کے بعد محمد متھن اور لیٹن داس نے ایک مرتبہ پھر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش میں چھٹی وکٹ کیلئے 54 رنز جوڑے مگر سات چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنانے والے لیٹن داس کا خطرہ حارث سہیل نے ایل بی ڈبلیو کر کے ختم کر ڈالا۔ اگرچہ نصف سنچری کا مرحلہ پار کرنے والے محمد متھن کا تیج الاسلام نے 24 رنز بنا کر ساتھ نبھایا اور ساتویں وکٹ کی رفاقت میں 53 رنز کی بدولت بنگال ٹائیگرز نے دو سو رنز کا سنگ میل بھی پار کرلیا لیکن آخری چار وکٹیں محض 19 رنز پر ضائع کر کے مہمان ٹیم 233 رنز پر محدود ہو گئی۔ محمد متھن نے 63 رنز میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ ابو جاوید کھاتہ کھولنے سے قبل رن آؤٹ ہو گئے۔

    بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں نے جمعرات کو ایوان صدر کا دورہ کیا اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

    اس موقع پر بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے پر بنگلہ دیش کی حکومت، کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے شکر گزار ہیں۔

    قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے، پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور یہاں شائقین کرکٹ کو کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا، امید ہے دونوں ٹیمیں عمدہ کھیل پیش کریں گی۔

    صدر مملکت نے پاکستان ایک خوبصورت اور مہمان نواز ملک ہے اور امید ہے کہ مہمان ٹیم کا دورہ خوشگوار رہے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ وہ کرکٹ کے کھیل کے مداح ہیں، پاکستان میں کرکٹرز کو ہیرو کا درجہ دیا جاتا ہے، یہاں مقامی سطح پر کرکٹ کے فروغ پر کام ہو رہا ہے، پی ایس ایل کی طرح ہاکی اور کبڈی کی لیگ پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے

  • شاہی قلعہ کا بارود خانہ بن گیا میٹنگ روم ،حکومت شاہی قلعہ میں کیا کرنے جا رہی؟ لاہوریوں کیلیے اچھی خبر

    شاہی قلعہ کا بارود خانہ بن گیا میٹنگ روم ،حکومت شاہی قلعہ میں کیا کرنے جا رہی؟ لاہوریوں کیلیے اچھی خبر

    شاہی قلعہ کا بارود خانہ بن گیا میٹنگ روم ،حکومت شاہی قلعہ میں کیا کرنے جا رہی؟ لاہوریوں کیلیے اچھی خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہی قلعہ کا بارود خانہ میٹنگ روم بن گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے شاہی قلعہ کادورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بارود خانے کی اصل حالت میں بحالی کے پراجیکٹ کا جا ئزہ لیا۔

    ڈی جی والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کامران لاشاری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بارود خانے کی اصل حالت میں بحالی کے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بارود خانے کی اصل حالت میں بحالی کے پراجیکٹ کو سراہا۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت بارود خانے میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا اجلاس منعقدہوا،جس میں شاہی باورچی خانے میں ریسٹورنٹ کے قیام کیلئے عدلیہ کی ہدایات کی روشنی میں قواعد و ضوابط کے مطابق مزید اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ عدلیہ،ہیرٹیج بورڈاوریونیسکو کی گائیڈلائنز کی روشنی میں ریسٹورنٹ کے قیام کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری دی

    ۔اجلاس میں والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اتھارٹی کا دائر کار بڑھانے کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔اجلاس میں والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کیلئے 250نئی آسامیوں اوروالڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کے ریگولر ملازمین کیلئے 50فیصد الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی اور اس ضمن میں سمری محکمہ خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی میں کام کرنے والے انجینئرز کو انجینئرنگ و ٹیکنیکل الاؤنس دینے پر غورکیا گیااوراس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کمیٹی 15روز میں حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

    اجلاس میں ٹورسٹ گائیڈ زکوگریڈ7کی بجائے گریڈ12دینے کی تجویز منظور کی گئی جبکہ اندورن شہر میں متاثرین کے امورطے کرنے کیلئے کمیٹیوں کو نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی گئی۔رم مارکیٹ کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔کمیٹی میں تمام محکموں اوراداروں کے سٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔کمیٹی ایک ماہ میں رم مارکیٹ کو دوسری جگہ منتقل کرنے اوردیگر امور کے بارے میں ٹائم لائن کے ساتھ سفارشات پیش کرے گی۔محکمہ آرکیالوجی کے شاہدرہ کمپلیکس کو والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کو منتقل کرنے کی تجویز پر غورکیا گیا۔

    سیاحت کے فروغ اورمسافروں کی سہولت کے لئے خیبر پختونخواہ حکومت بازی لے گئی

    مرنا ، جینا کشمیریوں کے ساتھ ، محکمہ سیاحت پنجاب نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا

    ے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی پہلی ٹورازم موبائل ایپ متعارف کرا دی

    سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت

    وزیراعلی عثمان بزدار نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کے ہر شہرتک بڑھائیں گے۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی تاریخی عمارتوں کو اس کی اصل حالت میں بحال کیاجائے گا۔تاریخی عمارتوں کی بحالی سے شہروں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگااورسیاحت کو فروغ ملے گا۔لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر تاریخی اہمیت رکھتے ہیں۔ تاریخی شہر سیاحت کے فروغ کا باعث ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کے شعبہ کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے کام کر رہی ہے۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    وزیراعلی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ برطانوی راج میں شاہی قلعہ کے بارود خانے کو اسلحہ کا بنکر بنایا گیا اوریہ عمارت پہلے نو گو ایریا تھی۔والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی نے بارود خانے کو اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے دن رات محنت کی۔اندرون لاہور میں دہلی دروازے سے چوک کوتوالی تک عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کردیاگیاہے۔بھاٹی گیٹ کی بحالی کے کام کی منظوری ہوچکی ہے اوراس پراجیکٹ پر جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ رم مارکیٹ کو بھی دوسری جگہ منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ 115خستہ حال عمارتوں کو بھی بحال کیا گیا ہے۔شاہی قلعہ 40ایکڑ پرمشتمل ہے۔شاہی قلعہ میں دیوان خاص،شاہجانی خواب گاہ،موتی مسجد،عالمگیری گیٹ،دیوان عام،دولت خانہ خاص اوراکبری حمام کے پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔اوکاڑ ہ میں میر چاکر اعظم رند مقبرے کی بحالی کے پراجیکٹ کو بھی شروع کیا گیاہے۔

    شاہی قلعہ کا 180 سال پرانا تاریخی روشنائی گیٹ گر گیا، سبب کیا بنا؟ ڈائریکٹر والڈ سٹی نے بتا دیا

    مذہبی سیاحت، بڑے صوبے میں "بدھ مت” کانفرنس کی تیاریاں جاری

    ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے ادارے کی کارکردگی اوراندرون شہر کو اصل حالت میں بحال کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری،چیئرمین ہیرٹیج کنزرویشن بورڈ میاں یوسف صلاح الدین، ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری،کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری قانون، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری بلدیات ،سیکرٹری اطلاعات،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی.

    ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2018 میں 66 لاکھ افراد نے سیاحتی نظارے کیے پاکستان کے ثقافتی اور سیاحتی پر سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ 5 سالوں میں 315 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس میں پنجاب میں سب سے زیادہ 95 فیصد سیاحوں کی آمد ہوئی۔اور اگر یہی رفتار رہی تو اگلے پانچ سالوں میں یہ تعداد دگنی ہوجائے گی

    پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے گیلپ پاکستان کی تحقیق کے مطابق ’پاکستان میں ثقافتی ورثے اور عجائب گھروں کے دورے‘ نامی رپورٹ میں اس بات کی جان اشارہ کیا گیا کہ سیاحت ملک کی معیشت کی بہتری میں ایک ممکنہ گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔

    گیلپ کی تحقیق میں بہت دلچسپ معلومات بھی سامنے آئی ہیں جن کے مطابق مذکورہ رپورٹ میں دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سیاحتی اور ثقافتی مقامات پر سیاحوں کی آمد میں 2014 سے اضافہ ہوا اور 16 لاکھ سے 317 فیصد بڑھ کر یہ تعداد 2018 میں 66 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔اسی طرح پاکستان میں ثقافتی مقامات او عجائب گھروں میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں بھی 2 گنا سے زائد اضافہ ہوا۔

    اس میں سب سے زیادہ 95 فیصد سیاح ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں آئے جبکہ ان سالوں میں خیبرپختونخوا اور سندھ میں سیاحوں کی تعداد بڑھتی اور گھٹتی رہی۔اسی طرح عجائب گھروں کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا اور 2014 مییں 17 لاکھ افراد سے بڑھ کر 2018 میں یہ 27 لاکھ ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں میں میوزیم آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 130 فیصد جبکہ غیر ملکی سیاحوں کے دورے میں 100 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں یہ اضافہ چاروں صوبوں میں دیکھا گیا تاہم خیبر پختونخوا اس حوالے سے سرِ فہرست رہا جہاں 2018 میں عجائب گھروں کے دوروں میں 250 فیصد ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق لاہور کا شاہی قلعہ سیاحوں میں سب سے مقبول ثقافتی مقام رہا جس کے بعد سال 2016 اور 2018 میں شالیمار گارڈن سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا مقام تھا جبکہ 2017 میں سیاحوں نے سب سے زیادہ شیخوپورہ کے ہرن مینار کی سیر کی۔

    دوسری جانب غیر ملکی سیاحوں کے حوالے سے صوبہ پنجاب سے سرفہرست رہا جہاں 2016 اور 2017 میں لاہور میوزیم سب سے زیادہ مقبول رہا تاہم 2018 میں ٹیکسلہ میوزیم کو مقام تھا جہاں سب سے زیادہ سیاح سیر کے لیے گئے۔

  • بلاول کے شہر لاڑّکانہ میں فروری کے چھ دن میں کتوں نے کتنے افراد کو کاٹا؟

    بلاول کے شہر لاڑّکانہ میں فروری کے چھ دن میں کتوں نے کتنے افراد کو کاٹا؟

    بلاول کے شہر لاڑّکانہ میں فروری کے چھ دن میں کتوں نے کتنے افراد کو کاٹا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کے شہر لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے سے بچاؤ کی ویکسین اینٹی ربیز کی کمی پوری نہیں کی جا سکی، دور دراز سے آنے والے مریض پریشان ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں.

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے آبائی حلقے لاڑکانہ میں رواں برس جنوری کے مہینے میں 972 اور فروری کے 6 دنوں کے اندر 192 افراد کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوئے، اکثر متاثرین کو بروقت ویکسین فراہم نہیں کی جا سکی،

    ویکسین سینٹر انچارج نے بھی سینٹر کو کمشنر آفیس سے شعبہ حادثات چانڈ کا اسپتال شفٹ کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ کو لیٹر لکھ کر دیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر آفس میں احتجاج کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ویکسین فراہم کردی جاتی ہے لہٰذا سینٹر یہیں رہنا چاہیے۔

    اس سلسلے میں اینٹی ریبیز سینٹر کے انچارج ڈاکٹر نور الدین قاضی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی کمی کے باعث مشکلات کا اور پھر احتجاج کا سامنا رہتا ہے، جنوری میں 972 نئے اور 2093 فالو اپ کیسز آئے،

    اس موقع پر متاثرین کے ورثا نے بتایا کہ ہم دو دراز علاقوں سے آئے ہوئے ہیں لیکن یہاں ہمارے پیاروں کو سگ گزیدگی کی ویکسین نہیں دی جارہی، جس کے باعث مریضوں کی حالت تشویش ناک ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سگ گزیدگی کی ویکسین فراہم کرکے متاثرین کی زندگیاں بچائی جائیں۔

    سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد بھی سائیں حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

    محکمہ صحت سندھ نے اگست تک ڈاگ بائٹ واقعات کےاعداد وشمارجاری کردیئے ،رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد ڈاگ بائٹ کاشکار ہوئے ہیں،قمبرمیں رواں سال 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکارہوئے ،دادو میں 11 ہزار 330 جبکہ نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا

    آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے

    رپورٹ کے مطابق خیرپور میں 8 ہزار 958 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ،جناح اسپتال میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ،ستمبر تک7ہزار 741 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا تھا .

    یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

    سندھ کے بعد لاہور میں کتوں کے وار، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.

    سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کی ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، بلدیات، صحت ، پلاننگ حکام اور ٹاسک فورس کے اراکین عدالت میں پیش ہوئے.ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے اطفال ڈاکٹر جمال رضا بھی عدالت میں پیش ہوئے،

    عدالت نے کہا کہ چانڈکا میڈیکل اسپتال میں حسنین کا صحیح علاج نہیں ہوا،لاڑکانہ میں بہترعلاج کی عدم فراہمی پرآپ لوگوں نے کوئی ایکشن لیا؟ پلاننگ حکام نے جواب دیا کہ محکمہ لائیو اسٹاک اور فشریز کا ان پٹ نہیں،پی سی ون کا فارمیٹ درست نہیں تھا

    عدالت نے پلاننگ حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا پہلی بار پی سی بنائی گئی تھی؟یہ صرف وقت کےضیاع کی باتیں ہیں،جب پی سی ون بن رہا تھا تو آپ نے ان پٹ کیوں نہیں لیا ؟ عدالت نے استفسار کیا کہ کتوں سے لائیواسٹاک کا کیا تعلق ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ سندھ میں 64 وٹرنری اسپتال لائیو اسٹاک کے ماتحت ہیں،

    عدالت نے چیئرمین ٹاسک فورس اور اسپیشل سیکریٹری بلدیات کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیا.عدالت نےاسپیشل سیکریٹری بلدیات کو شو کاز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا،

    ایڈیشنل سیکریٹری منصوبہ بندی وترقی کی جانب سے عدالت سے معافی کی درخواست کی گئی تو عدالت نے کہا کہ درمیان میں مت بولیں ورنہ آپ کو نوٹس جاری کردیں گے،عدالتی حکم کے باوجود ہیلپ لائن کے متعلق اشتہار جاری نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،عدالتی حکم پر کیوں عمل درآمد نہیں کیا گیا،سیکرٹری بلدیات کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے جواب طلب کر لیا.

    این آئی سی ایچ نے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا کہ بچہ جب داخل کیا گیا تو اس کی حالت تشویشناک تھی،بچےکا این آئی سی ایچ میں 27 روز تک علاج کیا گیا،عدالت نے ڈی جی صحت کی سربراہی میں حسنین کی ہلاکت کی انکوائری کا حکم دے دیا

    عدالت نے ڈی جی صحت کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کو لاڑکانہ، حیدرآباد اورکراچی جانے کی ہدایت کی، عدالت نے حکم دیا کہ رپورٹ میں اس بات کا تعین کیا جائے کہ کس کی غفلت کے باعث ہلاکت ہوئی،

  • سات ماہ سے مدرسے کا استاد کر رہا تھا 14 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی،عدالت نے دیا "جسمانی” ریمانڈ

    سات ماہ سے مدرسے کا استاد کر رہا تھا 14 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی،عدالت نے دیا "جسمانی” ریمانڈ

    سات ماہ سے مدرسے کا استاد کر رہا تھا 14 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی،عدالت نے دیا "جسمانی” ریمانڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 14 سالہ طالب علم سے زیادتی کے ملزم کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا

    سول جج وجوڈیشنل مجسٹریٹ نمبر10کی عدالت نے 14سالہ طالب علم کے ساتھ بدفعلی اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد عامر کو سات روزہ تفتیشی ریمانڈ پر ہوسڑی تھانے کی تحویل میں دے دیا۔ ملزم کے خلاف ہوسڑی تھانے میں والد نے مقدمہ درج کرایا گیا تھا

    ملزم کے خلاف درج مقدمہ میں لڑکے کے والد نے کہا کہ اس کا 14سالہ بیٹا عاصم جو کہ مقامی مدرسے میں زیر تعلیم ہے 4فروری کو اس کے چھوٹے بھائی ساجد اوربھائی کے دوست نے آکر بتایا کہ تمہارے بیٹے کی فحش ویڈیو ملی ہے اور مجھے دکھائی جس پراس نے اپنے بیٹے سے معلوم کیا تو اس نے بتایا کہ 7ماہ قبل مدرسے کے استاد محمد عامر نے اسے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بناکر اس کی ویڈیو بنالی اور اب وہ بلیک میل کرکے مسلسل بدفعلی کرتا ہے جبکہ کئی مرتبہ پیسے بھی لے چکا ہے ۔

    مقدمے کے اندراج کے بعد ایس ایچ او محمد فاروق نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 7روزہ تفتیشی ریمانڈ پر تھانے کے حوالے کردیا گیا۔

    قبل ازیں شہر قائد کراچی کے علاقے قائد آباد میں 5 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کے کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنادی ، سفاک درندے پر اہلیان علاقہ نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ،

    قائدآباد تھانے کی حدود نیو مظفر آباد کالونی مکی مسجد کے قریب 5 سالہ معصوم بچی الف نامی کو گلی میں اکیلا کھیلتے ہوئے دیکھ کر سفاک درندہ بچی کو قریبی مسجد کے واش روم میں لے گیا ، قریب موجود دکاندار نے شک گزرنے پر پیچھا کیا تو ملزم مسجد کے واش روم میں بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر رہا تھا.

    دکاندار نے شور مچا کا اہل محلہ کو اکٹھا کیا اور ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا. ملزم کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی، بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا.

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    بعد ازاں بچی کے ماموں کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

    جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں شہریوں نے بچے سے مبینہ بدفعلی کرنے والے ملزمان کو پکڑ کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    واقعہ مظفرگڑھ کے علاقے محمود کوٹ میں پیش آیا،جہاں مبینہ طور پر معصوم بچوں سے زیادتی کرنیوالا اوباش شہریوں کےہتھے چڑھ گیا۔ شہریوں نے نوجوان کی خوب پٹائی کی، شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور درخت سے باندھ کر منہ کالا کیا،

    بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا، شہریوں کا الزام تھا کہ ملزم نے بچوں کے ساتھ زیادتی کی ہے اور اسے بچوں کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا گیا ہے

  • پنجاب کے بڑے شہر میں آتشزدگی کا واقعہ،2 بچے جاں بحق

    پنجاب کے بڑے شہر میں آتشزدگی کا واقعہ،2 بچے جاں بحق

    پنجاب کے بڑے شہر میں آتشزدگی کا واقعہ،2 بچے جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گجرات میں آتشزدگی کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں جھگیوں میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے

    اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھائی، ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ گجرات کے علاقے شادیوال میں پیش آیا جہاں جھگیوں میں آتشزدگی ہوئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے اور سات افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 8 سے 10سال ہیں جبکہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق کہا جارہا ہے کہ جھگی میں مقیم افراد موم بتی جلا کر سوگئے تھے جس سے آگ لگی تا ہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آگ لگنے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہے،

    واضح رہے کہ 28 جنوری کو لاہور کے علاقے شاہدرہ امامیہ کالونی میں فیکٹری میں آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں فیکٹری مالک، 4 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس سے باڈی اسپرے کی فیکٹری آگ کا گولہ بن گئی، سلنڈر پھٹنے کے وقت فیکٹری میں مزدور کام کر رہے تھے، تپش سے کمزور چھت بھی گر گئی، جس سے اموات ہوئیں

  • شادی سے ایک دن قبل دولہا میاں فرار، لڑکی کے والدین نے کیا قدم اٹھایا؟

    شادی سے ایک دن قبل دولہا میاں فرار، لڑکی کے والدین نے کیا قدم اٹھایا؟

    شادی سے ایک دن قبل دولہا میاں فرار، لڑکی کے والدین نے کیا قدم اٹھایا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیر معیاری ساڑھی لانے پر شادی منسوخ کر دی گئی،دلہن کے والد نے دولہا کے والدین پر مقدمہ درج کروا دیا

    واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں کرناٹک میں ایک شادی صرف اس وجہ سے منسوخ کر دی گئی کہ دلہن کے والدین نے جو ساڑھی بھجوائی وہ اچھی نہیں تھی بلکہ غیر معیاری تھی،

    واقعہ کے خلاف خواتین پولیس سٹیشن نے مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس کے مطابق دلہن بی آر سنگیتا کے والدین نے دولہے کے والد کے خلاف درخواست دی جس پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا رگھو کمار گھر سے بھاگ گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے. دولہا شادی سے ایک روز قبل ہی گھر سے بھاگ گیا تھا جس کی وجہ سے اسکے والدین کو شادی منسوخ کرنا پڑی اور انہوں نے ناقص ساڑھی کا بہانہ بنا کر شادی کو منسوخ کیا، پولیس کے مطابق دولہے کو جلد گرفتار کیا جائے اور تحقیقات کی جائے گی کہ شادی سے ایک روز پہلے وہ کیوں فرار ہو گیا

  • 8 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں 52 سالہ پرنسپل گرفتار

    8 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں 52 سالہ پرنسپل گرفتار

    8 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں 52 سالہ پرنسپل گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 52 سالہ سکول کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے دوسری کلاس کی 8 سالہ طالبہ کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی ہے

    واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست حیدرآباد کے بالاپور پولیس کے مطابق ایرہ کنٹہ علاقے میں موجود مدر میری سکول کے پرنسپل 52 سالہ جوزف عرف یوسف کے خلاف لڑکی کے والد نے مقدمہ درج کروایا جس پر پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا.

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    پولیس کے مطابق 8 سالہ لڑکی جو دوسری کلاس کی طالبہ ہے اس کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا، والد کا کہنا تھا کہ پرنسپل نے میری بیٹی کو کافی دنوں سے پریشان کر رکھا تھا اور وہ مختلف بہانوں سے لڑکی کو چھوتا تھا، ایک دن لڑکی پانی لینے اسکے دفتر گئی تو پرنسپل نے لڑکی کے ساتھ دست درازی کی جس پر اسنے گھر بتایا اور پولیس میں رپورٹ درج کروا دی.

  • بھارت کا میڈیا بکاؤ، نقد پیسوں کے عوض کچھ بھی کرنے کو تیار

    بھارت کا میڈیا بکاؤ، نقد پیسوں کے عوض کچھ بھی کرنے کو تیار

    بھارت کا میڈیا بکاؤ، نقد پیسوں کے عوض کچھ بھی کرنے کو تیار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا میڈیا بکاؤ، نقد پیسوں کے عوض کچھ بھی کرنے کو تیار، خاتون اینکر نے بھارتی میڈیا کو بے نقاب کر دیا

    خاتون اینکر کا کہنا تھا کہ ہم کئی عرصے سے سن رہے تھے کہ بھارت کا میڈیا بکاؤ ہے اور پیسے کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہے، آج پہلی بار ثبوت ہمارے سامنے آئے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کا میڈیا کا بڑا حصہ واقعی بکاؤ ہے اور پیسے کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے،

    خاتون اینکر کا مزید کہنا تھا کہ کوبرا پوسٹ نامی ویب سائٹ نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے، انڈر کور انویسٹی گیشن کی ہے ،ملک کے بڑے ٹی وی چینل، اخبارات، ویب سائٹ کے دفاتر مین گئے اور ایڈیٹرز،سی ای اوز، نیوز روم میں گئے ان لوگوں سے ملے جو فیصلے لیتے ہیں،بات چیت کی اور پیسہ آفر کیا کہ کہ وہ انکے لئے کام کریں ،

    کوبرا پوسٹ کے مطابق نیوز چینلز کو کہا گیا کہ کیا وہ اس ایجنڈا چلانے کو تیار ہیں جس کا فائدہ سیاسی جماعت کو ہو گا ، تین مہینے تک خبریں چلائی جائیں گی جس سے سیاسی جماعت کو فائدہ ہو گا، نیوز چینلز یہ سب کرنے کو تیار ہو گئے ، ایک طرف وہ لوگ تیار ہو گئے کہ سب کچھ چلائیں گے، چھ کروڑ سے 50 کروڑ تک آفر کئے گئے اور نیوز چینلز مالک کیش میں پیسے لینے کو تیار ہو گئے

    خاتون اینکر کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو یاد ہو گا کہ مودی کی الیکشن مہم میں کس طرح چینلز نے مہم چلائی کہ بلیک منی کے وہ خلاف ہیں،بلیک منی بھارت کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے لیکن یہی چینلز بلیک منی، نقد کیش لینے کو تیار ہو گئے، کیش کے بدلے ایمان، دیس بیچنے کو یہ تیار ہو گئے. انہوں نے اس آفر کو قبول کیا اور طریقے بھی بتائے کہ کیسے کوریج اچھی بنائی جا سکتی ہے، راہول گاندھی، سونیا گاندھی کے خلاف مہم چلانے کو وہ تیار ہو گئے کہ ان کی کردار کشی کی جائے گی جس سے عوام میں ان کے خلاف نفرت ہو گی، مایاوتی کے خلاف بھی مہم چلانے کو وہ تیار ہو گئے.

    کوبرا پوسٹ نے مزید کہا کہ تمام نیوز چینلز، اخبارات، ویب سائٹ بلیک منی لینے کو تیار ہو گئے، ہندو کٹر مت پھیلانے کی بھی بات کی گئی اور چینلز نے اسے مان لیا، چینلوں کی خاص کوریج کیوں ہوتی ہے ، بلیک منی کے بدلے وہ کوریج کے لئے تیار ہوئے، جس طرح کی کوریج چینلز میں ہو رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے، ہمیں اس پر حیران نہیں ہونا چاہئے

    کوبرا پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ نہ صرف دہلی بلکہ دیگر شہروں میں پیکج بنا کر رابطہ کیا گیا اور چینلز کو آفر کی گئی،جو قبول کی گئی، دکھ کی بات ہے کہ میڈیا چوتھا ستون ہے لیکن سب کچھ یہ فروخت کرنے کو تیار ہے، عزتیں اچھالنے کو تیار ہے، بھارت کے میڈیا کا بڑا حصہ بکاؤ ہے،

  • گھر پناہ گاہ میں تبدیل کرنے پر اسحاق ڈار خود میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    گھر پناہ گاہ میں تبدیل کرنے پر اسحاق ڈار خود میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    گھر پناہ گاہ میں تبدیل کرنے پر اسحاق ڈار خود میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مجھے ابھی علم ہوا ہے کہ عمران نیازی اور پنجاب حکومت گٹھ جوڑ نے میری رہائشگاہ جو 1988 سے ہے، نیلامی میں 28 جنوری کو ناکام ہوئے تو انہوں نے اعلان کیا کہ اس کو لوگوں کے لئے وقف کر دیا ہے اور چالیس لوگ اس میں شفٹ کر رہے ہیں.

    اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کی امانت ہے، ہماری جان بھی اللہ کی امانت ہے، 27 جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلیئر فیصلہ کیا، اسی وجہ سے 28 جنوری کو نیلامی نہیں ہو سکی، انہوں نے فیصلے کی خلاف ورزی کی ،یہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ہم اس حوالہ سے عدالت جائیں گے اور توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے

    اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ ایکشن لئے ، یہ غیر قانونی ہیں، ہماری پٹیشن کافی عرصے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جب انہوں نے نیلامی کا فیصلہ کیا تو ہم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی کہ اس کو ارجنٹ سنا جائے، تو کہا گیا کہ اپنی باری پر کچھ عرصے بعد سنی جائے گی ابھی آپ کی باری نہیں آئی ، کس کو نہیں پتہ کہ میرا کیس ہی فراڈ ہے، جے آئی ٹی کی رپورٹ بہت بڑے جھوٹ پر مبنی ہے کہ پاکستان میں میں نے 20 سال ٹیکس ریٹرن نہیں دی میری ایک ایک ریٹرن وقت پر جمع ہوئی، 36 سال کی کاپی موجود ہیں، ہر چیز کے کاغذات موجود ہیں

    اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں شاید کوئی بدترین ہی ایسی انتقامی کاروائیاں ہوں جو میرے ساتھ ہو رہی ہیں اور کی گئی ہیں، دنیا کے بہترین اداروں کی میڈیکل رپورٹ ان کے پاس موجود ہیں، یو کے کے فارن آفس نے بھی اس کو تصدیق کیا ہوا ہے،ایک کھلا مذاق کہنا چاہے ، یہ بدترین سیاسی انتقام اور ریاستی دہشت گردی ہے، پنجاب حکومت اس میں استعمال ہو رہی ہے،یہ قابل مذمت ہے، اگر انصاف پاکستان میں ہوا تو سب دنیا دیکھے گی، وہ وقت دور نہین جب قوم اور عوام کے سامنے سب آئے گا،مین لیگل پروسیس کا انتظار کر رہا ہوں، میں پریس کانفرنس میں سب کچھ سامنے لا سکتا ہوں لیکن مناسب نہیں سمجھتا،

    اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ میرے گھر میں جو قدم اٹھایا اس سے یہ باز آئیں اور فوری طور پر ختم کریں