Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مریم نواز نے اگر یہ "کام” کرنا ہے تو……مولانا فضل الرحمان نے غصے میں کیا کہہ دیا؟

    مریم نواز نے اگر یہ "کام” کرنا ہے تو……مولانا فضل الرحمان نے غصے میں کیا کہہ دیا؟

    مریم نواز نے اگر یہ "کام” کرنا ہے تو……مولانا فضل الرحمان نے غصے میں کیا کہہ دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے امیر مولانا فضل الرحمن نے شاہ انس نورانی کی والدہ کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی بھی بڑی تبدیلی کی ابتدا ہو سکتی ہے۔ ملک کی بڑی جماعتوں نے حکومت کو ووٹ دے کر مایوس کیا ہے ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ دھرنے کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے علامتی شرکت کی تھی۔ ان جماعتوں کی خاندانی مصحلت ہو سکتی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مریم نواز نے یہاں خاموش رہنا ہے تو والد نواز شریف کی خدمت کرنے میں بہتری ہے۔ میں نے شاہراہ دستور میں کہا تھا نواز شریف آپ جیل میں رہیں ہم آپ کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔ آج بھی کہتا ہوں آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، یکم مارچ کو اسلام آباد میں قومی کنونشن منعقد کریں گے، رہبر کمیٹی نے 23 مارچ کو کراچی مظاہرہ کا فیصلہ کیا ہے، 19 مارچ کو لاہور میں بہت بڑا عوامی مظاہرہ کریں گے۔ یکم مارچ کو کراچی میں جلسہ کریں گے۔

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی میں مایوسی پھیل رہی ہے ہم نے عزم کا اظہار کیا عام آدمی کے ساتھ کھڑے ہونگے جب تک ناجائز اور نا اہل حکمران مسلط ہیں خیر کی اُمید نہیں۔ ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ ہم نوجوان کے لئے امید کی کرن بنناچاہتے ہیں۔ عام آدمی کو سہارا دینے کے لئے ہم کھڑے ہیں۔ بے گھر لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نااہل حکمرانوں سے ملک کی جان چھڑائی جائے۔ فیصلہ کیا ہے کہ غریب آدمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو دعوت نہیں دی تھی ،ا ب جو تحریک چلائی جائے گی دونوں بڑی جماعتوں کے بغیر چلائی جائے گی.

    آزادی مارچ کے موقع پر تنہا رہنے والے مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر تنہا رہ گئے تھے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کو ایک بار تنہا چھوڑ دیا تھ اب مولانا نے انہیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ جعلی ہے اور جعلی پارلیمنٹ قانون میں ترمیم نہیں کر سکتی ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے

    پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے بھی اس حوالہ سے بیانات دیئے تھے تا ہم اہم پیشرفت دیکھنے میں آئی جب حکومتی وفد نے بلاول زرداری اور مسلم لیگ ن کے اراکین سے ملاقات کی جس میں طے پایا کہ دونوں بڑی جماعتیں آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالہ سے اسمبلی میں بل کی حمایت کریں گی اور دونوں جماعتوں نے مولانا کی خواہش کے برعکس بل کی حمایت کی تھی.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    دونوں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان ان سے اندرون خانہ ناراض ہو چکے ہیں کہ مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی ،ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول زرداری سے رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہو سکا، مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ سے بھی رابطے کی کوشش کی لیکن ان سے بھی رابطہ نہ ہو سکا، مولانا ایک تو پارلیمنٹ سے باہر ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں مسلسل مولانا کو دھوکے دے رہی ہیں، آزادی مارچ کے موقع پر بھی اسلام آباد بلا کر مولانا کو اکیلا چھوڑ دیا گیا، لاہور میں تو شہباز شریف گھر سے بھی نہیں نکلے تھے.

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

  • اسحاق ڈار کا بیٹا غصے میں آ گیا، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

    اسحاق ڈار کا بیٹا غصے میں آ گیا، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

    اسحاق ڈار کا بیٹا غصے میں آ گیا، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے خلاف عدالت جائیں گے، اس گھر سے میری یادیں وابستہ ہیں،

    نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسحاق ڈار کے بیٹے کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان واپس آںے کی ضرورت نہیں، گھر کو پناہ گاہ بنانے پر سخت غصہ آ رہا ہے، ہم حکومت کے اس اقدام کے خلاف عدالت جائیں گے، گھر کی نیلامی کو روکنے کے لئے عدالت نے حکم امتناع جاری کیا تھا اس کے باوجود حکومت باز نہیں آئی.

    مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر خزانہ کے گھر کو پناہ گاہ میں بدل دیا گیا

    حکومت نےا سحاق ڈار کے گھر میں بستر لگوا دیئے، سات کنال کے بنگلے میں تمام کمروں میں بستر لگا دیئے گئے، گھر کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ لگا دیا گیا،گھر کے دونوں طرف وسیع لان ہے،

    اسحاق ڈار کے گھر میں موجود تمام کمرے ائیر کنڈیشنڈ ہیں جہاں غریب افراد گرمیوں میں سکون سے رہ سکیں گے ۔پنا گاہ میں خواتین کی رہائش کا الگ انتظام کیا گیا ہے، کھانے کے ٹیبل بھی لگوا دیئے گئے، اسحاق ڈار جس کھانے کے میز پر بیٹھتے تھے اب وہاں غریب بیٹھیں گے

    محکمہ سوشل ویلفیئر کے مطابق اسحاق ڈار کے گھر پناہ گاہ کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی ہونی تھی تا ہم عدالتی حکم امتناع اور گاہک نہ آنے کی وجہ سے بولی روک دی گئی تھی، ،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاوَن لاہورنے نیلامی اگلی تاریخ تک موخر کر دی تھی

    اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے اس موقع پر کہا کہ اسحاق ڈار کے سیکریٹری نے اسٹے آرڈر دکھایاہے قانونی ٹیم اسٹے آرڈر کا جائزہ لے گی،بارش اور موسم خراب ہونے کےباعث خریدار نہیں پہنچ سکے دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلی تاریخ تک نیلامی موخر کر دی ہے

    قبل ازیں اسحاق ڈار کی اہلیہ کا نیب کی جانب ضبط شدہ گھر واپس لینے کا کیس،تبسم اسحاق کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 نومبر 2019 کے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کردیا

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرکے 13 فروری تک جواب طلب کر لیا،وکیل نے کہا کہ گلبرگ لاہور میں گھر 14 فروری 1989 کو اسحاق ڈار نے حق مہر کے عوض اہلیہ کو دیا، نیب نے گھر منجمد کرتے ہوئے نیلامی کیلئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دے دیا، احتساب عدالت نے تبسم اسحاق کی نیب کے اقدام کیخلاف درخواست 7 نومبر 2019 کو خارج کی،

  • بولی نہ ہوئی تو کیا ہوا؟ حکومت نے اسحاق ڈار کے گھر کو کیا بنا دیا؟ جان کر سب حیران

    بولی نہ ہوئی تو کیا ہوا؟ حکومت نے اسحاق ڈار کے گھر کو کیا بنا دیا؟ جان کر سب حیران

    بولی نہ ہوئی تو کیا ہوا؟ حکومت نے اسحاق ڈار کے گھر کو کیا بنا دیا؟ جان کر سب حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر خزانہ کے گھر کو پناہ گاہ میں بدل دیا گیا

    حکومت نےا سحاق ڈار کے گھر میں بستر لگوا دیئے، سات کنال کے بنگلے میں تمام کمروں میں بستر لگا دیئے گئے، گھر کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ لگا دیا گیا،گھر کے دونوں طرف وسیع لان ہے،

    اسحاق ڈار کے گھر میں موجود تمام کمرے ائیر کنڈیشنڈ ہیں جہاں غریب افراد گرمیوں میں سکون سے رہ سکیں گے ۔پنا گاہ میں خواتین کی رہائش کا الگ انتظام کیا گیا ہے، کھانے کے ٹیبل بھی لگوا دیئے گئے، اسحاق ڈار جس کھانے کے میز پر بیٹھتے تھے اب وہاں غریب بیٹھیں گے

    محکمہ سوشل ویلفیئر کے مطابق اسحاق ڈار کے گھر پناہ گاہ کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی ہونی تھی تا ہم عدالتی حکم امتناع اور گاہک نہ آنے کی وجہ سے بولی روک دی گئی تھی، ،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاوَن لاہورنے نیلامی اگلی تاریخ تک موخر کر دی تھی

    اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے اس موقع پر کہا کہ اسحاق ڈار کے سیکریٹری نے اسٹے آرڈر دکھایاہے قانونی ٹیم اسٹے آرڈر کا جائزہ لے گی،بارش اور موسم خراب ہونے کےباعث خریدار نہیں پہنچ سکے دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلی تاریخ تک نیلامی موخر کر دی ہے

    قبل ازیں اسحاق ڈار کی اہلیہ کا نیب کی جانب ضبط شدہ گھر واپس لینے کا کیس،تبسم اسحاق کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 نومبر 2019 کے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کردیا

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرکے 13 فروری تک جواب طلب کر لیا،وکیل نے کہا کہ گلبرگ لاہور میں گھر 14 فروری 1989 کو اسحاق ڈار نے حق مہر کے عوض اہلیہ کو دیا، نیب نے گھر منجمد کرتے ہوئے نیلامی کیلئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دے دیا، احتساب عدالت نے تبسم اسحاق کی نیب کے اقدام کیخلاف درخواست 7 نومبر 2019 کو خارج کی،

  • پناہ گاہوں کی مزید بہتری کے لئے وزیراعظم نے دیں ہدایات

    پناہ گاہوں کی مزید بہتری کے لئے وزیراعظم نے دیں ہدایات

    پناہ گاہوں کی مزید بہتری کے لئے وزیراعظم نے دیں ہدایات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمان نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملک بھر میں پناہ گاہوں کی مزید بہتری ، دائرہ کار توسیع کرنے کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بے سہارا، غریب اور نادار لوگ ریاست کی ذمہ داری ہیں، نجی شعبے پناہ گاہوں کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ نجی شعبے کا تعاون معاشرے کی مثبت اقدار کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

    گزشتہ ہفتے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں کے منصوبے کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے نسیم الرحمان کو فوکل پرسن تعینات کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بے گھر افراد اور مسافروں کے لئے مختلف شہروں میں پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں جہاں شہریوں کے رات رہنے کا انتظام موجود ہے، شہریوں کو کھانا بھی مفت دیا جاتا ہے،

    چند روز قبل وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور ٹھوکر نیاز بیگ کی پناہ گاہ کا دورہ کیا-صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،رکن پنجاب اسمبلی ندیم بارا،سیکرٹری اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے-

    وزیر اعلی نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے ملاقات کی -وزیراعلیٰ پناہ گاہ میں قیام کرنے والے لوگوں میں گھل مل گئے -وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ میں قیام کے لئے آئے افراد سے ان کے پاس جاکر فرداً فرداً ہاتھ ملایا -وزیراعلیٰ پناہ گاہ میں قیام پذیر لوگوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے- وزیراعلیٰ نے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کررات کا کھانا بھی کھایا اور بریانی اور زردے کے معیار کی تعریف کی

    احساس لنگر کا وزیراعظم عمران خان نے کیا افتتاح

    بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

    بے نامی جائیداد سے اکٹھی رقم احساس پروگرام میں شامل کریں گے، وزیراعظم

    ٕوزیراعلیٰ نے قیام کرنے والے لوگوں سے ان کے مسائل بھی پوچھے-وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں -وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ کے کچن کا بھی دورہ کیا- وزیراعلی نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا-

  • وزیراعظم عمران خان کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، اپوزیشن بھی حیران

    وزیراعظم عمران خان کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، اپوزیشن بھی حیران

    وزیراعظم عمران خان کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، اپوزیشن بھی حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی برآمد کرنے پرپابندی عائدکرنےکی تجویز منظور کرلی ہے حکومت نے چینی کی برآمد پرفوری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

    اس فیصلے کے بعد پابندی کے نتیجے میں ساڑھے3لاکھ ٹن چینی کی برآمدروک لی جائےگی، حکومت طلب اوررسدکافرق پورا کرنے کے لئے چینی درآمد بھی کرے گی اس حوالہ سے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 1100ملین ٹن چینی کے باقی ماندہ کوٹے کی برآمد نہ کرنے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے رجوع کرنے اور وفاقی سطح پر کامرس ڈویژن کو3لاکھ ملین ٹن چینی درآمد کرنے کا کہا گیا تھا ۔فیصلے کے بعد ٹیکس اور امپورٹ ڈیوٹی کے بغیر درآمد ملکی پیداوار کے مقابلے چینی سستے نرخ پر دستیاب ہوگی۔

    واضح رہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے ،چینی بازار میں 80 سے 85 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،یوٹیلٹی سٹور پر چینی لینے کے لئے جانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہاں چینی کا سٹاک ختم ہو چکا ہے، عام دکانوں پر بھی چینی کی قلت ہے جس کی وجہ سے اکثر دکاندار گاہکوں کو ایک یا دو کلو سے زیادہ چینی نہیں دے رہے.

    چینی کی قیمت میں اضافے کے خدشے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی

    درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ چینی کی قیمت میں کوئی کمی نہیں یو رہی ہیں، شوگر ملز اپنے سٹاک کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہی، پنجاب حکومت چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہی،

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    درخواست میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے منافع کا حوالہ دیا گیا، درخواست گزار کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چینی کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اقدامات نہ کرکے وقت ضائع کر رہی ہے،حکومت کو فرانزک آڈٹ کرکے چینی کی قیمت مقرر کی جائے،

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

  • کرونا وائرس، پاکستان نے کیا اقدامات کیے؟ ظفر مرزا نے بین الاقوامی اداروں کے اجلاس میں بتا دیا

    کرونا وائرس، پاکستان نے کیا اقدامات کیے؟ ظفر مرزا نے بین الاقوامی اداروں کے اجلاس میں بتا دیا

    کرونا وائرس، پاکستان نے کیا اقدامات کیے؟ ظفر مرزا نے بین الاقوامی اداروں کے اجلاس میں بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت نے ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر مربوط اقدامات کو یقینی بنایا ہے، وزارت ہیلتھ میں ایمرجنسی آپریشن سیل بنایا ہے جو تازہ صورتحال کی نگرانی کررہی ہے، کورونا وائرس پر ایمرجنسی گروپ بنایا ہے، کور گروپ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لیتا ہے، روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کو کو یقینی بناتا ہے،

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایئرپورٹس اور داخلی مقامات پر سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا ہے،تمام بین الاقوامی اداروں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت پبلک ہیلتھ پر کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ اور پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا بھی شریک ہوئے۔ اجلاس عالمی ادارہ صحت یونیسف یو ایس ایڈ اور دیگر پارٹنرز نے شرکت کی۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا تمام ایئرپورٹس اور داخلی مقامات پر سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا ہے۔ چین کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور صورتحال کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ آنے والے مسافروں کیلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم لازمی قرار دیا ہے، کرونا وائرس کے مشتبہ 25 افراد کے نمونے نیگیٹو آئے ہیں، ان میں کرونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

    واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک وائرس نے دنیا کے 15 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متعلق کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صرف چین میں ہی آج تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 563 تک پہنچ گئی۔

  • ریلوے خسارہ کیس،شیخ رشید، اسد عمر کے علاوہ سپریم کورٹ نے کس کو طلب کر لیا؟

    ریلوے خسارہ کیس،شیخ رشید، اسد عمر کے علاوہ سپریم کورٹ نے کس کو طلب کر لیا؟

    ریلوے خسارہ کیس،شیخ رشید، اسد عمر کے علاوہ سپریم کورٹ نے کس کو طلب کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے خسارہ کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، اس ضمن میں نوٹس جاری کر دیئے گئے.

    سپریم کورٹ میں پاکستان ریلوے خسارہ کیس 12فروری کو سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے،سپریم کورٹ نے شیخ رشیداور اسدعمر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، اٹارنی جنرل پاکستان اور سیکریٹری پلاننگ، چیف سیکریٹری سندھ، چیئرمین،سی ای او ریلوے ودیگر کوبھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں.

    عدالت نے ریلوے سے بزنس پلان اور سرکلر ریلوے پر عملدرآمدرپورٹ طلب کی ہے جبکہ اسد عمر سے ایم ایل ون کے ٹینڈر میں تاخیر پر جواب طلب کیا گیا ہے

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    28 جنوری کو ہونے والے سماعت میں سپریم کورٹ نے ایم ایل ون کی منظوری ترجیحی بنیادوں پر دینے کا حکم دیتے ہوئے شیخ رشید سے ریلوے کا بزنس پلان طلب کرتے ہوئے کہا تھا پلان پرعمل نہ کیا توتوہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے کے پاس نہ سگنل ہے نہ ٹریک اور نہ بوگیاں،ریلوے میں لوٹ مار مچی ہوئی ہے،ریلوے افسران جس کو چاہتے ہیں زمین دے دیتے ہیں،

    چیف جسٹس نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ ہمارے سامنے پرانے رونے نہ روئیں ،شیخ رشید نے کہا کہ عدالت مہلت دے معیار پر پورا نہ اترا تو استعفا دے دوں گا

    چیف جسٹس نے کہا کہ سرکلر ریلوے کی 38 کنال زمین عدالتی حکم پر خالی ہوئی،کراچی میں کالا پل دیکھیں ،کیماڑی جائیں دیکھیں کیا حال ہے،ریلوے جا کدھر رہی ہے

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ریلوے ایم ایل کا فنانس کہاں سے لائے گی،سالانہ اربوں کا خسارہ ہورہا ہے،جس پر شیخ رشید نے عدالت میں جواب دیا کہ 5 سال میں ریلوے کا خسارہ ختم ہو جائے گا حکومت پنشن لے لے توخسارہ آ ج ہی ختم ہو جائے گا

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ریلوے کا ہر افسر پیسے لے کر بھرتی کررہا ہے ایم ایل منصوبہ کیا جادوگری ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ٹرینیں وقت پر نہیں پہنچتیں ،انجن راستے میں خراب ہو جاتے ہیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ شیخ رشید صاحب بطورسینیروزیرآپکی کارکردگی سب سے اچھی ہونی چاہیے تھی،لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن آپکا ادارہ سب سےنااہل ہے،

  • بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام سزائے موت، شیریں مزاری نے بھی کی مخالفت

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام سزائے موت، شیریں مزاری نے بھی کی مخالفت

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام سزائے موت، شیریں مزاری نے بھی کی مخالفت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زینب الرٹ بل لانے والی شیریں مزاری نے بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام سزائے موت کی قرارداد کی مخالفت کر دی۔

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج اسمبلی میں جو قرارداد آئی وہ حکومت کی طرف سے نہیں تھی۔ آئین میں ریپ کی سزا موجود ہے، لوگوں کو کوئی تبصرہ کرنے سے قبل موجودہ قوانین پر نگاہ دوڑانی چاہیے، مسئلہ صرف اس سزا کے اطلاق اور انصاف کی تیز فراہمی کا ہے، جس پر ہم اب توجہ دے رہے ہیں۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں قرارداد انفرادی طور پر پیش کی گئی تھی، مجھ سمیت کئی لوگ اس قرارداد کے خلاف ہیں، وزارت انسانی حقوق اس قرار داد کی مخالفت کرتی ہے آج وہ ایک میٹنگ کے باعث قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکی تھیں۔

    شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ زینب الرٹ بل میں سزائے موت تجویز کی گئی تھی لیکن قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی جس کے چیئرمین بلاول زرداری ہیں نے سزائے موت ختم کر دی جس کے بعد بل قومی اسمبلی سے منظور ہوا اور اب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے پاس ہے،

    قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا، اسمبلی اجلاس میں بچوں سے زیادتی کرنے والے مجرموں کو پھانسی دینے کی قرار داد منظور کر لی گئی.

    قومی اسمبلی میں وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے بچوں سے زیادتی کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دی جائے۔ ایوان نے قرار داد منظور کر لی تا ہم اپوزیشن کی بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے مخالفت کی.

    قرارداد کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آج اس قرارداد کو پیش کرنے میں اللہ تعالیٰ نے مدد کی ہے،اللہ تعالیٰ چاہتا کہ ہے کہ ہم اس ملک کو قرآن اور سنت کے مطابق چلائیں، زینب الرٹ بل پیش ہوا تو قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے سزائے موت کی مخالفت کی، اس کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہیں ۔حکومت اب بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت کا قانون بنانا چاہتی ہے۔

    علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کی سزائے موت چاہتے ہیں۔

    قرارداد کی مخالفت پیپلز پارٹی کی جانب سے سامنے آئی۔ اس حوالے سے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کر چکا ہے ۔ دنیا اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی

    زینب الرٹ بل، کم عمر بچوں سے زیادتی اور قتل کے جرم پر سزائے موت ختم کر دی گئی،بل میں 18سال سے کم عمربچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرم کے لیے 10سے 14 سال قید تجویز کی گئی ہے.اس سے قبل پیش ہونے والے بل میں بچوں سے زیادتی اور قتل پر سزائے موت تجویز کی گئی تھی،بل میں مجرم پر ایک سے 2 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا بھی تجویز کی گئی.

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے قتل اورزیادتی کے مجرموں کے لیے 10سے14سال قید کی سزا تجویز کی،قائمہ کمیٹی کی رپورٹ میں جرمانہ کی سزا بھی ختم کردی گئی.

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کو کافی عرصے تک طول دیا ,قائمہ کمیٹی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 9 اکتوبر 2019 کو ’زینب الرٹ بل‘ کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ یہ بل صرف اسلام آباد میں لاگو ہوگا۔ اسے ملک بھر میں نافذ کرنے کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں کو بھی ’زینب الرٹ بل‘ پاس کرنا چاہیے تاکہ بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

  • آئی ایم ایف اور وزارت منصوبہ بندی میں کیا طے ہوا؟ اسد عمر نے بتا دیا

    آئی ایم ایف اور وزارت منصوبہ بندی میں کیا طے ہوا؟ اسد عمر نے بتا دیا

    آئی ایم ایف اور وزارت منصوبہ بندی میں کیا طے ہوا؟ اسد عمر نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اوروزارت منصوبہ بندی میں بات چیت ہوئی،پی ایس ڈی پی کے مکمل اور موثر انداز میں استعمال پر زور دیا گیا،مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کا مکمل استعمال یقینی بنائیں گے

    اسد عمر نے مزید کہا کہ ترقیاتی اخراجات پرکسی قسم کا کٹ نہیں لگایا جارہا،آئی ایم ایف نے بھی پی ایس ڈی پی پر کوئی کٹوتی لگانے کا نہیں کہا جولائی تا جنوری پی ایس ڈی پی کا 27 فیصد جاری کیا جا چکا ہے،اسلام آبادمیں گرمیوں میں پانی کی فراہمی کےاقدامات کیے جا رہے ہیں،پانی کی فراہمی کامنصوبہ جاری ہے جس میں چوری اور ضیاع کو روکنا ہے،

    دوسری جانب آئی ایم ایف وفد کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بھی طویل مذاکرات ہوئے جس میں آئی ایم ایف نے 200 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات کرنے پر بضد رہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس چوروں کی طرف 400 ارب روپے کے واجبات ہیں، ٹیکس چوروں سے وصولیاں تیز کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت ہوئی، ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف 200 ارب روپے نئے ٹیکس اقدامات پر بضد ہیں، آئی ایم ایف ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے پر بضد ہے،انکم ٹیکس کا نظام موثر بناکر ٹیکس آمدن بڑھانے پر غور کیا گیا۔معیشت کو دستاویزی بنا کر ٹیکس آمدن بڑھانے پر غور ہوا، بجلی اور گیس کے کمرشل صارفین سے انکم ٹیکس کی وصولی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    پاکستان میں ادارے کی نمائندہ ٹڑیسا ڈبن کا کہنا ہے کہ دورے کے اختتام پر آئی ایم ایف وفد اپنی رپورٹ جاری کرے گا۔یاد رہے کہ 3 جولائی 2019 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دے تھی جو تین سال کے دوران وقتاً فوقتاً قسط وار جاری کیے جائیں گے۔پاکستان کو اب تک آئی ایم ایف سے ایک ارب 44 کروڑ ڈالرز قرضے کی دو قسطیں مل چکی ہیں۔

  • کوہ سلیمان رینج میں بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے چھوٹے ڈیم بنانے کا منصوبہ

    کوہ سلیمان رینج میں بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے چھوٹے ڈیم بنانے کا منصوبہ

    کوہ سلیمان رینج میں بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے چھوٹے ڈیم بنانے کا منصوبہ۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چھوٹے ڈیم بنانے کیلئے فزیبلٹی اور انجینئرنگ سٹڈی پر کام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا،سیکرٹری آبپاشی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، نیسپاک کے ماہرین اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی.

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ماہرین نے کوہ سلیمان میں چھوٹے ڈیمز بنانے کیلئے 14 مقامات کی نشاندہی کا کام مکمل کر لیا۔ پہلے مرحلے میں 5 مقامات ہاتھی ماڑ، جلیبی موڑ، فاضلہ چوکی اور فورٹ منرو میں 2 مقامات پر سمال ڈیمز کی تعمیر کیلئے ضروری امور طے کئے جائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ان ڈیمز کی تعمیر سے نہ صرف بارشوں کے دوران طغیانی سے ہونے والے نقصان پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ علاقے کے لوگوں کو پینے کا پانی بھی میسر آئے گا۔ سمال ڈیمز کی تعمیر سے فصلوں کیلئے بھی پانی دستیاب ہوگا۔ہر سال موسم برسات میں بارشوں کا پانی ندی نالوں میں جا کر ضائع ہوتا ہے۔ اس پانی کو محفوظ کرکے استعمال میں لانا بہت ضروری ہے۔محکمہ آبپاشی اور ماہرین مل کر سمال ڈیمز کی تعمیر کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھائیں۔کوہ سلیمان رینج میں 5 مقامات پر فی الفور کام کا آغاز کیا جائے۔ ان ڈیمز کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

     

    حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کے لئے غیر ملکی فرم سے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان ڈیموں میں پانی ذخیرہ ہونے کی مقدار کا تعین فزیبلٹی سٹڈی میں کیا جائے گا۔ اس کے لئے صوبائی حکومت نے فنڈز مختص کردیئے ہیں۔ اس سلسلہ میں تمام ذمہ داری محکمہ آبپاشی کو سونپی گئی ہے ۔

     

    محکمہ آبپاشی کو پنجاب میں 14 چھوٹے ڈیمز بنانے کے لئے رواں سال بھی پنجاب حکومت نے تین ارب 41 کروڑ 68 لاکھ روپے فراہم کررکھے ہیں۔ جس سے رواں مالی سال کے دوران تین ڈیمز مکمل کئے جائیں گے جبکہ دیگر 11 ڈیمز کو فنڈز کی دستیابی سے مشروط کیا گیا ہے ۔ جن تین ڈیمز پر کام جاری ہے ان میں سے راولپنڈی میں ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر رواں ماہ میں شروع کی جائے گی۔

    پنجاب حکومت نے پہلی بار جنوبی پنجاب میں چھوٹے ڈیمز بنانے کے لئے فنڈز مختص کررکھے ہیں جن پر ابتدائی کام جاری ہے ۔ تاہم ابھی تک راولپنڈی کے ڈڈھوچہ ڈیم کے علاوہ دیگر کسی ڈیم کے لئے رقم جاری نہیں ہوسکی ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ آبپاشی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے دیگر ٹیموں کے تعمیر اور پانی ذخیرہ کرنے کی مقدار کا تعین کرنے کیلئے ڈیموں کے حوالہ سے کروائی جانے والی فزیبلٹی رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔