Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • فردوس عاشق اعوان میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئیں، کہا،میں بھی کرکٹر ہوں ، کیا بڑا اعلان

    فردوس عاشق اعوان میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئیں، کہا،میں بھی کرکٹر ہوں ، کیا بڑا اعلان

    فردوس عاشق اعوان میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئیں، کہا،میں بھی کرکٹر ہوں ، کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئیں،فردوس عاشق اعوان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا باکس کا دورہ کیا،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا باکس میں ٹیسٹ بھی میچ دیکھا

    اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ پاکستان کرکٹ کے لئے پر امن ملک ہے،وزیراعظم عمران خان امن کے علم بردار ہیں،کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے عدم برداشت کی سوچ دفن ہوتی ہے،وزیراعظم کے وژن کے باعث پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا،ساوَتھ ایشین گیمز کے ذریعے پاکستانیوں کی صلاحیتیں دنیا میں اجاگر ہورہی ہیں،ساوَتھ ایشین گیمز کا ایونٹ پاکستان کو دنیا کے ساتھ منسلک کرےگا ،ساوَتھ ایشین گیمز کی تیاریوں پر متعلقہ افسران کام کررہے ہیں

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش میچ سے پیغام جاتا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے،ملک کے دیگر شہروں میں بھی کھیلوں کے میدان بحال کریں گے،کھیل کے میدان آباد ہونے سے مثبت رویے پروان چڑھیں گے،بنگلہ دیش کی ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے

    فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ دنیا کے سامنے پاکستان کا روشن چہرہ واضح ہوا، وزیراعظم عمران خان خود ایک سپورٹس مین ہیں اور کھیلوں کی افادیت سے واقف ہیں، کھیل جسمانی نشوونما،اعصاب کو مضبوط بناتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ عمران خان ہر چیلنج کو قبول کرتے ہیں اعصاب کی جنگ جیتنے والا جیت جاتا ہے، کھیل کے میدان میں عوام کا جوش وخروش، میڈیا کی مدد سے دیکھا،

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سپورٹس بورڈ میں تبدیلیاں لا کے ہاکی، فٹبال ،کبڈی ہر سپورٹ میں ٹیلنٹ ہے اس کو اجاگر کرنا اور سرپرستی کرنا، مواقع پیدا کرنا، صلاحیتوں کو نکھارنا، دنیا کے سامنے مقابلے لئے تیار کرنا حکومت کا عزم ہے، قوم کو مبارکباد دیتی ہوں، کرکٹ کی بحالی کا سفر آگے بڑھے گا، دنیا بھر کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا رد کرنے پر بنگلہ دیش کا شکریہ ادا کرتے ہیں،پاکستان کے مخالفین کےارمان برباد اورکرکٹ کے میدان آباد ہوئے،دنیا پاکستان کےلیے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کررہی ہے،دنیا میں وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ پروان چڑھ رہا ہے،میرے پاس چھوٹی سی وزارت ہے پھر بھی 18گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے،میں خود بھی ایک کرکٹر ہوں، پاکستان امن کا علمبردار اور داعی ہے.وزیراعظم عمران خان کو ہر حال میں کرکٹ کی بہتری عزیز ہے،پاکستان میں کرکٹ کے میدان آبادہونے میں وزیراعظم کی بہت کاوشیں ہیں،پاکستان میں کبڈی کا ورلڈ کپ بھی ہونے جارہا ہے،ساوَتھ ایشین گیمز کے ذریعے دیگر ملکوں سے تعلقات بحال ہوں گے

  • سانحہ پی آئی سی، حسان نیازی سمیت دیگر کی ضمانت منسوخی کے لئے درخواست دائر

    سانحہ پی آئی سی، حسان نیازی سمیت دیگر کی ضمانت منسوخی کے لئے درخواست دائر

    سانحہ پی آئی سی، حسان نیازی سمیت دیگر کی ضمانت منسوخی کے لئے درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پی آئی سی حملہ کیس کے 8 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے رجوع کر لیا گیا،حکومت پنجاب نے حسان نیازی سمیت 8 ملزمان کی ضمانت منسوخی کےلیےاپیل دائر کردی

    زین عباس،علی جاوید،عبدالمجید،مزمل حسین،عابدناز،اسامہ معاذ اور نعیم قمر کی ضمانت منسوخی کی بھی اپیل دائر کی گئی ہے،حکومت پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ ملزمان نے 100 سے زائد وکلا کے ساتھ مل کر پی آئی سی پر حملہ کیا،وکلانے ڈنڈوں اور سوٹوں سے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی،عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرکے ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں،پی آئی سی پر حملے سے متعدد مریض جان سے گئے اور ان کا علاج متاثر ہوا، عدالت پی آئی سی حملے کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کا حکم دے،

    سانحہ پی آئی سی میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی بھی شامل تھے جن پر سوشل میڈیا پر طوفان اٹھنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا اور انکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے تا ہم وہ روپوش ہو گئے اور بعد ازاں عدالت سے ضمانت کروا لی، ایک سماعت پر عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی تا ہم اگلی پیشی پر حسان نیازی نے خود پیش ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی تھی

    قبل ازیں چند روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی واقعے پر ڈاکٹرز اور وکلا کے درمیان صلح سی سی پی او لاہور کے اجلاس میں ہوئی۔ اجلاس میں وکلا کی نمائندگی سابق وی سی پنجاب بار شاہنواز گجر، لاہور بار کے صدر عاصم چیمہ اور لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمن نے کی۔

    اجلاس میں پی آئی سی واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے جبکہ آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پی آئی سی میں مرنیوالوں کے یادگاری چبوترے پر لگی تختی سے وکلا کے خلاف لکھی تحریر ختم کرکے قرآنی آیت ‘’اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور آپس میں تفرقہ نہ ڈالو’’ لکھا جائے گا۔

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    سانحہ پی آئی سی،وکلاء نے حملہ کیوں کیا؟ عدالت میں ایسا انکشاف سامنے آیا کہ جج بھی دنگ رہ گئے

    پی آئی سی میں توڑپھوڑکامعاملہ،پولیس کے ذمہ داروں کے تعین کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی،آئی جی پنجاب نے پولیس کے ذمہ داروں کاتعین کرنے کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی،کمیٹی پولیس کی غفلت،کوتاہی اورمس ہنڈلنگ میں ملوث افسران کی نشاندہی کرے گی،کمیٹی میں واقعے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اوردیگر پہلووَں کو دیکھ کرسفارشات دے گی،کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی اظہرمحمود،ڈی آئی جی عمران محموداور اےآئی جی اطہراسماعیل شامل ہیں.

    سانحہ پی آئی سی کے حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست زیر سماعت ہے،عدالت نے وکلا اورڈاکٹرز تنازعہ کے حل کیلئے 8رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی،8رکنی کمیٹی میں 4وکلا اور 4ڈاکٹرز کے نمائندے شامل تھے، وکلا میں لاہور بار کے حفیظ الرحمان،شاہ نوازاسماعیل،اصغرگل اور مسعود چشتی شامل ہیں،،عدالت 8 رکنی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کرے گی

     

  • نیب کا نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ

    نیب کا نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ

    نیب کا نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    ڈی جی نیب راولپنڈی نے تحقیقاتی ٹیم کوانوسٹی گیشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے.نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں شامل اعلیٰ بیوروکریسی کو شامل تفتیش کرنے کافیصلہ کیا ہے،نیب نے کرپشن کے الزام میں سابق وفاقی وزیراحسن اقبال کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے

    احسن اقبال کیخلاف اقامہ ،بیرون ملک ملازمت کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں، نیب نے عدالت میں کہا کہ احسن اقبال اقامے کی بنیادپرملازمت کرتے رہے، احسن اقبال کےخلاف تحقیقات کرناچاہتے ہیں، دستاویزات بہت زیادہ ہیں ،مزید وقت درکارہے،احسن اقبال اپنے علاقے کو نوازنا چاہتے تھے ، احسن اقبال نے اپنی خواہش کیلئےسرکاری خزانہ لٹادیا،

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں  نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے گزشتہ برس اپریل میں نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ،نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ منصوبہ بناتے وقت سیکیورٹی خدشات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور ہے ۔ چیئرمین نیب نے اس بات کی بھی جانچ پڑتال کی ہدایت کی تھی کہ قواعد و ضوابط کیخلاف ڈی جی پاکستان ا سپورٹس بورڈ کو نارووال ا سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا؟.

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    احسن اقبال نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والے سوالنامے کا بھی جواب جمع کرایا تھا جبکہ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے ان سے کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی تھی.دوسری جانب رواں سال جولائی میں وزیراعظم کے قائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کےخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوا تھا، دستاویز کے مطابق احسن اقبال نے قومی خزانے کو70ارب کانقصان پہنچایا، احسن اقبال کے خلاف مبینہ کرپشن کاکیس وفاقی وزیر مواصلات مرادسعیدکی جانب سے بھیجاگیا تھا.

     

     

  • کراچی میں چیف جسٹس کس کے خلاف ایکشن لیں، سندھ حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی میں چیف جسٹس کس کے خلاف ایکشن لیں، سندھ حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی میں چیف جسٹس کس کے خلاف ایکشن لیں، سندھ حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات میں بہت سے لوگ ملوث ہوتے ہیں،900سے زائد غیرقانونی تعمیرات کو گرایاگیا،ایس بی سی اے میں غیر قانونی تعمیرات کی شکایات سے متعلق ڈیسک بنایاگیا،ویجی لنس کمیٹی قائم کی گئی جس نے کارروائیاں بھی کیں،چیف جسٹس کے احکامات پر مکمل عمل کریں گے،

    ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پرانی آبادیوں کو ریگولرائز کیا گیا ہے،گاوَں کی زمینوں پر بلڈرمافیا نے غیر قانونی قبضے کرلیے،سندھ حکومت نے بہت سی قدیمی آبادیوں کو ریگولرائز کیا،جو عمارتیں آباد نہیں انہیں سب سے پہلے گرایا جائے گا،ماضی میں کراچی کی آباد ی اتنی نہیں تھی،امید ہے چیف جسٹس غیر قانونی مقم غیر ملکی باشندوں کے خلاف بھی ایکشن لیں گے،

    صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے معاملے کو بلاوجہ متنازع بنادیاگیا ہے،امید ہے معاملہ جلد حل ہوجائے گا،وفاق سندھ حکومت کے ساتھ امتیازی سلوک کررہا ہے،آئی جی کلیم امام سینئر افسر ہیں انہیں چھٹی لے لینی چاہیے ،خیبرپختونخوا اور پنجاب میں فوری آئی جی تبدیل ہوجاتا ہے،

    سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟

    سندھ حکومت کی خواہش رہی ادھوری، میں کہیں نہیں جا رہا، آئی جی سندھ نے کیا اعلان

    آئی جی سندھ کلیم امام کی ایک سال میں شاندار کارکردگی رپورٹ سامنے آ گئی

    آئی جی سندھ کا تبادلہ کیوں نہیں ہو رہا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے پھر لکھا وزیراعظم کو خط

    ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاق نے سندھ کو کم فنڈز دیئے جس سے ترقیاتی منصوبے متاثرہوں گے،اللہ رحم کرے، معیشت اوردیگر چیزیں کہاں تک پہنچ چکی ہیں،130ارب روپےسےزائدکےترقیاتی فنڈزکم ملے،

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی سندھ نے پیش کی پولیس افسران بارے اہم رپورٹ

  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی سندھ نے پیش کی پولیس افسران بارے اہم رپورٹ

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی سندھ نے پیش کی پولیس افسران بارے اہم رپورٹ

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی سندھ نے پیش کی اہم رپورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس جاری ہے جس میں آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام بھی شریک ہیں۔

    پبلک سیفٹی کمیشن اجلاس میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، شرجیل میمن، امداد پتافی، شمیم ممتاز، حسنین مرزا، محمد علی عزیز اور دیگر بھی موجود ہیں۔ اجلاس کے ایجنڈے میں سالانہ پالیسی پلان، ضلعی سیفٹی کمیشن کا قیام، کمیشن کے قوائد و ضوابط اور سیکریٹریٹ کا قیام شامل ہیں.

    اجلاس میں آئی جی سندھ نے 23 پولیس افسران کے خلاف رپورٹ پیش کر دی،گریڈ 19 کے اےڈی آئی جی کرائم برانچ پرویز عمرانی کے خلاف الزامات سیکریٹری داخلہ کو بھیجےگئے،گریڈ 20 کے ذوالفقار شاہ کے خلاف الزامات کی رپورٹ چیف سیکریٹری کو دسمبر 2019 میں بھیجی،گریڈ19کے ڈی پی او سکھراعتزازگوریا کے خلاف الزامات سیکریٹری داخلہ کو دسمبر 2019 میں بھیجے،گریڈ 18 کے ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے خلاف رپورٹ دسمبر 2019 میں بھیجی،

    سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟

    سندھ حکومت کی خواہش رہی ادھوری، میں کہیں نہیں جا رہا، آئی جی سندھ نے کیا اعلان

    آئی جی سندھ کلیم امام کی ایک سال میں شاندار کارکردگی رپورٹ سامنے آ گئی

    رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کےاعجاز ہاشمی کے خلاف الزامات کی تفصیل سیکریٹری داخلہ کو اکتوبر 2019 میں بھیجی،ایس پی گلشن ڈویژن طاہر نورانی کے خلاف بداخلاقی کی تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری کو بھیجی،گریڈ 18 کے کامران راشدکے خلاف الزامات سیکریٹری داخلہ کو اکتوبر 2019 میں بھیجے،سابق ایس ایس پی راوَ انوار کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری کو جنوری 2018 میں بھیجی

    آئی جی سندھ کا تبادلہ کیوں نہیں ہو رہا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے پھر لکھا وزیراعظم کو خط

  • وفاقی اداروں میں ملازمین کی ترقیاں کیوں نہیں ہوئیں؟ وزیراعظم ان ایکشن ، بڑا حکم دے دیا

    وفاقی اداروں میں ملازمین کی ترقیاں کیوں نہیں ہوئیں؟ وزیراعظم ان ایکشن ، بڑا حکم دے دیا

    وفاقی اداروں میں ملازمین کی ترقیاں کیوں نہیں ہوئیں؟ وزیراعظم ان ایکشن ، بڑا حکم دے دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ملازمین کی ترقیوں سے متعلق معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ایم ڈیلوری یونٹ نے مراسلہ جاری کر دیا، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ 60روزمیں تمام ترقیوں پرکارروائی مکمل کی جائے

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    کاشانہ کیس،بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی، رحمان ملک نے بڑا حکم دے دیا

    وزیراعظم آفس کے مطابق جاری مراسلے میں کہا گیا کہ ترقیوں کے معاملے پر کارروائی مکمل کر کے رپورٹ بھی جمع کروائی جائے، وفاقی وزارتوں اور اداروں میں 7ہزار سے زائد ترقیوں کا معاملہ زیر التوا ہے،1991سے سابق کیڈرملازمین ترقیو ں کے منتظر ہیں، 1991سے 2017 تک 37 فیصد ترقیاں نہیں کی جا سکیں،ملازمین کی بہتر کارکردگی میں یہ معاملہ رکاوٹ ہے

    افشاں لطیف کے خدشات درست ثابت،کاشانہ اسکینڈل کے اہم راز جاننے والی اقرا کائنات کی پراسرار حالات میں موت

  • نواز شریف کے بیٹوں کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ

    نواز شریف کے بیٹوں کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ

    نواز شریف کے بیٹوں کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری شوگر ملز کیس میں حسن نواز اور حسین نواز بھی شامل تفتیش ہیں لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جس پر نیب نے انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالہ سے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی

    چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو گرفتار کیا گیا تھا، اب وہ ضمانت پر ہیں، حمزہ شہباز سے بھی تفتیش ہوئی، سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی کوٹ لکھپت جیل سے نیب نے ایک بار پھر گرفتار کیا تھا چوھدری شوگر ملز کی تحقیقات کے لئے ،بعد ازاں نواز شریف نیب حراست میں بیمار ہوئےاور عدالت سے ضمانت لے کر لندن منتقل ہو گئے.

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شوگر مل کےلیے آف شور کمپنی سے 40 کروڑ روپےبطورقرض لیے گیے ،میسرز چیرڈن جرسی نامی آف شور کمپنی کے نام سے قرض ظاہر کیا گیا، چودھری شوگر مل کے قیام کے لیے شریف فیملی نے 70 کروڑ روپے سے زائد رقم لگائی، چودھری شوگر مل میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت متعدد افراد شراکت داررہے .

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

    چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

    واضح رہے کہ شریف خاندان نیب کے ریڈار پر ہے، شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں، حمزہ شہباز جیل میں ہیں، شہباز شریف فیملی کے اثاثے اور بینک اکاونٹس نیب نے منجمند کرنے کا حکم دیا ہے، نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے تھے کہ لندن منتقل ہو گئے، شباز شریف ،مریم نواز ضمانت پر ہیں، یوسف عباس جیل میں ہیں

  • بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سر عام پھانسی، وفاقی وزیر قانون نے کیا اہم اعلان

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سر عام پھانسی، وفاقی وزیر قانون نے کیا اہم اعلان

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سر عام پھانسی، وفاقی وزیر قانون نے کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت قانون نے زیادتی کے مجرموں کو سرعام سزائےموت کی مخالفت کر دی،وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا سرعام پھانسی اسلامی تعلیمات اورآئین کےمنافی ہے۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ 1994 میں سپریم کورٹ سرعام پھانسی کی سزاغیر آئینی قراردے چکی اور کہہ چکی ہے کہ سرعام پھانسی آئین ،شریعت کی خلاف ورزی ہے ، وزارت قانون آئین اورشریعت کے خلاف کوئی قانون نہیں بنائے گی.

    زینب الرٹ بل لانے والی شیریں مزاری نے بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام سزائے موت کی قرارداد کی مخالفت کر دی۔

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج اسمبلی میں جو قرارداد آئی وہ حکومت کی طرف سے نہیں تھی۔ آئین میں ریپ کی سزا موجود ہے، لوگوں کو کوئی تبصرہ کرنے سے قبل موجودہ قوانین پر نگاہ دوڑانی چاہیے، مسئلہ صرف اس سزا کے اطلاق اور انصاف کی تیز فراہمی کا ہے، جس پر ہم اب توجہ دے رہے ہیں

    قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا، اسمبلی اجلاس میں بچوں سے زیادتی کرنے والے مجرموں کو پھانسی دینے کی قرار داد منظور کر لی گئی.

    قومی اسمبلی میں وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے بچوں سے زیادتی کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دی جائے۔ ایوان نے قرار داد منظور کر لی تا ہم اپوزیشن کی بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے مخالفت کی.

    قرارداد کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آج اس قرارداد کو پیش کرنے میں اللہ تعالیٰ نے مدد کی ہے،اللہ تعالیٰ چاہتا کہ ہے کہ ہم اس ملک کو قرآن اور سنت کے مطابق چلائیں، زینب الرٹ بل پیش ہوا تو قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے سزائے موت کی مخالفت کی، اس کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہیں ۔حکومت اب بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت کا قانون بنانا چاہتی ہے۔

    علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کی سزائے موت چاہتے ہیں۔

    قرارداد کی مخالفت پیپلز پارٹی کی جانب سے سامنے آئی۔ اس حوالے سے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کر چکا ہے ۔ دنیا اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی

    زینب الرٹ بل، کم عمر بچوں سے زیادتی اور قتل کے جرم پر سزائے موت ختم کر دی گئی،بل میں 18سال سے کم عمربچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرم کے لیے 10سے 14 سال قید تجویز کی گئی ہے.اس سے قبل پیش ہونے والے بل میں بچوں سے زیادتی اور قتل پر سزائے موت تجویز کی گئی تھی،بل میں مجرم پر ایک سے 2 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا بھی تجویز کی گئی.

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے قتل اورزیادتی کے مجرموں کے لیے 10سے14سال قید کی سزا تجویز کی،قائمہ کمیٹی کی رپورٹ میں جرمانہ کی سزا بھی ختم کردی گئی.

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کو کافی عرصے تک طول دیا ,قائمہ کمیٹی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 9 اکتوبر 2019 کو ’زینب الرٹ بل‘ کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ یہ بل صرف اسلام آباد میں لاگو ہوگا۔ اسے ملک بھر میں نافذ کرنے کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں کو بھی ’زینب الرٹ بل‘ پاس کرنا چاہیے تاکہ بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے.

  • کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پی ایس پی کا جنرل ورکرز اجلاس، مصطفیٰ کمال نے کیا خطاب

    کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پی ایس پی کا جنرل ورکرز اجلاس، مصطفیٰ کمال نے کیا خطاب

    کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پی ایس پی کا جنرل ورکرز اجلاس، مصطفیٰ کمال نے کیا خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں جنرل ورکرز اجلاس میں کارکنان سے خطاب کیا. اس موقع پر صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائمخانی بھی موجود ہیں

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کیا مہاجروں کے لئے یہ بات اچھی نہیں کہ لاڑکانہ، خیر پور کا سندھی، بلوچی، پنجابی مہاجروں کے لئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہیں اور ان کے لئے تالیان بجاتے ہیں، پہلے مہاجر کے نام پر سیاست کی جاتی تھی، طعنوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا، نفرت اور اندھیرے کے دورے سے نکل آئے، بند گلی سے نکل آئے، اب پی ایس پی کے علاوہ کسی کے پا س کوئی راستہ نہیں، اللہ کے ہاں دیرہے اندھیر نہیں، مصطفیٰ کمال سب کو ساتھ لے کر چلے گا

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کراچی کی کسی سیاسی جماعت سے مقابلہ کرنے کے لیے نہیں بنائی گئی بلکہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں سے مقابلہ کرکہ عوام کو انکا حق دلوانے کے لیے بنائی گئی ہے،حقیقت تو یہ ہے کہ جو کراچی کی پارٹی ہے وہ گروپ بندی کا شکار ہے،میں حکومت سے کہتا ہوں کہ ایم کیوایم سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، یہ حکومت سے کبھی بھی علیحدہ نہیں ہونگے، آپ خود حکومت چھوڑ دینگے لیکن یہ حکومت نہیں چھوڑیں گے، کیونکہ انکی کرپشن کی سانسیں حکومت کی ڈور سے بندھی ہوئی ہیں،یہ جس دن حکومت سے باہر آئیں گے اسی دن سب گرفتار ہوجائیں گے۔

  • تنخواہوں کی عدم ادائیگی، سٹی 42 کا کیمرہ مین ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا

    تنخواہوں کی عدم ادائیگی، سٹی 42 کا کیمرہ مین ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا

    ایک اور چراغ گل ہوا۔سٹی 42 کا نوجوان کیمرہ میں ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹی 42 سے وابستہ رضوان ملک ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق ہو گئے،سٹی 42 بارے کہا جا رہا ہے کہ ادارے میں ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں،

    سٹی فورٹی ٹو کے کیمرہ مین رضوان ملک معمول کے مطابق اپنے گھر پر موجود تھے کہ اس دوران ان کی اچانک طبیعت بگڑگئی، رضوان ملک کوکوٹ خواجہ سعید ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

    ڈاکٹرز کے مطابق رضوان کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی ہے، رضوان ملک گزشتہ کئی سالوں سے سٹی نیوز نیٹ ورک کے ساتھ منسلک تھا، متوفی رضوان ملک کی نماز جنازہ بعد از نماز ظہر ان کی رہائشگاہ گجر پورہ کے علاقے مکہ کالونی میں ادا کی جائے گی۔

    سٹی 42 کے ملازمین کو ٹریکرز اور لوکیشن کے زریعے لمحہ بہ لمحہ اپنی سرگرمی سے آگاہ رکھنے کا پابند کیا گیا ہے.

    صحافیوں کے گروپ پروگریسو لورز کے مطابق سٹی 42 کے مالک محسن نقوی نے شام چھ بجے تمام کیمرہ مینوں کو ایک کمرے میں طلب کیا گیا تو ملازمین کو خیال آیا کہ شاید محسن صاحب تنخواہ بارے خوشخبری دیں گے اور تنخواہوں میں تاخیر پر معزرت کریں گے ۔۔لیکن جب ۔میٹنگ شروع ہوئی توانہوں ھے کمیرہ مینوں کی ڈیڑھ گھنٹہ جو کلاس لے سکتا تھے، لی اور بغیر تنخواہ کام کرنے والے اپنی غربت اور بے بسی کی تصویر بنے سنتے رہے ان سب میں رضوان ملک بھی شامل تھا جس کی ڈیڑھ سال پہلے ہی شادی ہوئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور نجی ٹی وی کی ملازم تنخواہ نہ ملنے کے باعث ہارٹ اٹیک سے فوت ہو گیا تھا، فوت ہونے کے بعد ادارے نے اس کی تنخواہوں کی ادائیگی کی،اس موقع پر صحافیوں نے بھر پور احتجاج کیا تھا