Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سعودی عرب میں پاکستانی خاتون کو سزائے موت سنائے جانے کا امکان

    سعودی عرب میں پاکستانی خاتون کو سزائے موت سنائے جانے کا امکان

    سعودی عرب میں پاکستانی خاتون کو سزائے موت سنائے جانے کا امکان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی خاتون کو سعودی عرب میں منشیات کیس میں سزا سنائے جانے کا امکان ہے.

    پشاور کی رہائشی رانی بی بی کو مئی 2019ءمیں منشیات سمگلنگ کیس میں جدہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ زیر سماعت کیس میں رانی بی بی کو سزائے موت یا 20 سال قید کی سزا کا امکان ہے

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری کی کاوشوں سے چار سالہ ایمن کی 10 ماہ بعد جدہ سے پاکستان واپسی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ جدہ میں پاکستانی قونصل خانہ کے فلاحی ونگ نے چار سالہ ایمن کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ ایمن 10 ماہ سے جدہ میں محکمہ سوشل پروٹیکشن میں مقیم تھی۔ ایمن کو اپنی والدہ سے آخری ملاقات کےلئے جیل لے جایا گیا تھا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ ایمن کو جدہ سے پشاور پی آئی اے کی پرواز PK0736 کے ذریعے پشاور ایئرپورٹ لائی جائے گی جہاں اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن ایمن کے چچا کے ساتھ پشاور ایئرپورٹ پر اس کا استقبال کریں کرے گی۔

  • خواتین اور بچے یکجہتی کشمیر کے لئے اسلام آباد میں کیا کریں گے؟  فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    خواتین اور بچے یکجہتی کشمیر کے لئے اسلام آباد میں کیا کریں گے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    خواتین اور بچے یکجہتی کشمیر کے لئے اسلام آباد میں کیا کریں گے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لئے ہر سال کی طرح پاکستان کے 22کروڑ عوام کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرینگے، وفاقی دارالحکومت میں خواتین اور بچے مقبوضہ کشمیر می ظلم و بربریت کا شکار ہونے والی خواتین اور بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے دفتر میں قرارداد جمع کرائیں گے،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں ، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے وکیل ،سفیر بن کر اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر مقدمہ لڑ رہے ہیں، پہلی مرتبہ یورپین پارلیمنٹ، برطانیہ، فرانس کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی ، کشمیریوں نے اپنے خون اور ملائشیاءنے اپنی معیشت کو داﺅ پر لگا کر کشمیریوں کی جدوجہد کے لئے جو تاریخ رقم کی ہے دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی،

    معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیریوں کی طاقتور آواز اور حقوق کی جدوجہد کو دنیا بھر تک پہچانے کے لئے بدھ کو مختلف پروگرامات ترتیب دیئے گئے ہیں ، ہر شہر ،قریہ قریہ ،گاﺅں گاﺅں ،وفاقی اور صوبائی اداروں میں مختلف تقاریب منعقد ہونگی، تمام ادارے اور سول سوسائٹی یکجا ہو کردنیا کو ایک ہی پیغام دینے جارہے ہیں کہ کشمیریوں کے دکھ درد اور انکے حق کے لئے ان کے ساتھ ہیں، پوری دنیا کے لئے واضح پیغام ہوگا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کا نگہبان اور پاسبان ہے ،کوئی کشمیریوں کو انکے حق خودد ارادیت کے حصول سے نہیں روک سکتا اور نہ بھارت کی کوئی بھی ریاستی دہشت گردی کی کارروائی انھیں اس حق سے محروم کرسکتی ہے ۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام جہاں جہاں پر بستے ہیں ان کے دل کشمیریوں کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں، پاکستان کا اپنا وجود کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، قائداعظم محمد علی جنا ح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا ،آج ہماری اسی شہ رگ سے خون رس رہا ہے، ہر سال 5فروری کو پاکستان دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے اور کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لئے ملک گیر سطح پر یوم یکجہتی کشمیر مناتا ہے ، بدھ کو ملک بھر میں مائیں ، بہنیں ،بیٹیاں ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری ماﺅں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دنیا کو پیغام دیں گی کہ دنیا ان کی عصمت دری ،حرمت کی پامالی اور انکے ساتھ ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکے ، اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سامنے اسلام آباد میں رہنے والی ہماری مائیں ،بہنیں اور بیٹیاں جن کا زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق ہے بھرپور شرکت کر کے ثابت کرینگی کہ یہ مسئلہ ہمارا اپنا مسئلہ ہے ۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملک بھر کی سول سائٹی ، خواتین اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ صبح ساڑھے 10بچے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے اور یاداشت جمع کرانے کے لئے فارن آفس کے باہر پہنچیں ۔ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کا وکیل اور سفیر بن کر وعدے پر عمل کررہے ہیں انہی کی ترجمانی کراتے ہوئے قرارداد اقوام متحدہ کے ادارے میں جمع کرائی جائے گی ، خواتین کا ٹھاٹھے مارتا سمندر عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے اور کشمیریوں کے زخم پر مرہم رکھے گا ۔ ہمارے بچے مقبوضہ کشمیر میں سکولوں سے محروم بچوں کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرینگے ، بچے اپنے کشمیری بچوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے ہوئے قرارداد جمع کرائیں گے ۔

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

    یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم کریں گے قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ سیشن سے خطاب

  • دو روزہ دورہ ملائیشیا کے بعد وزیراعظم واپس، کس نے کیا الوداع؟

    دو روزہ دورہ ملائیشیا کے بعد وزیراعظم واپس، کس نے کیا الوداع؟

    دو روزہ دورہ ملائیشیا کے بعد وزیراعظم واپس، کس نے کیا الوداع؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔

    ملائیشیا کے وزیر خارجہ دتوسیف الدین اور وزیر دفاع محمد صابو نے کوالالمپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے بنگا رائیہ کمپلیس پر وزیر اعظم عمران خان کو الوداع کیا۔ وزیراعظم نے دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات کی جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔

    بعد ازاں دونوں رہنماﺅں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے دورے کے دوران انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس اسلامک سٹڈیز میں علاقائی امن و استحکام کے لئے وژن سے متعلق فورم سے خطاب بھی کیا۔ وزیر اعظم کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے دوران ملزمان کی حوالگی کے معاہدہ سمیت تین معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔

    وزیراعظم عمران خان نے پتراجایا میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    ملائشیا کانفرنس میں شرکت سے متعلق اردگان کا بیان اور انکا درد امت، باغی سپیشل رپورٹ

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی اس موقع پر موجود تھے.

    ملائیشین ہم منصب کے آفس آمد پر وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ بعد میں وزیراعظم عمران خان کی ملائیشین ہم منصب کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم پاکستان کے دورہ ملائیشیا کے دوران اہم ترین پیشرفت کے طور پر پاکستان اور ملائیشیا کی حکمران جماعتوں کے مابین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور ملائیشین یونائیٹیڈ انڈیجینس پارٹی کے مابین تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورملائیشین یونائیٹڈ انڈیجینس پارٹی کی جانب سے سیکرٹری جنرل مرزوکی یحییٰ نے معاہدے پر دستخط کئے۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیاءکے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد بھی موجود تھے۔ دونوں جماعتوں کے مابین اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر دونون جماعتوں کے مابین تعاون و اشتراک آگے بڑھایا جائے گا۔ سماجی سطح پر علوم و تجربات کے تبادلے کیلئے بھی مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    دونوں جماعتوں کے مابین مشترکہ پروگراموں کے اہتمام پر بھی مکمل اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کی جانب سے پاکستان اور ملائیشیا کی حکمران جماعتوں کے مابین معاہدے پر نہایت مسرت و اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور برساتو کے مابین تعاون و اشتراک کے حوالہ سے نہایت گرمجوشی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے

    دہشت گردی کا اسلام سمیت کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں،وزیراعظم

  • پاک فضائیہ نے کیا نیا نغمہ جاری

    پاک فضائیہ نے کیا نیا نغمہ جاری

    پاک فضائیہ نے کیا نیا نغمہ جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مالم جبہ اسکی ایونٹس کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے ایک نیا نغمہ جاری کردیا۔

    وِنٹراسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان اور پاک فضائیہ کے زیر اہتمام ملک میں سرمائی کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔وادی سوات کا پر فضا مقام مالم جبہ 5 فروری سے الپائن اسکیئنگ کے دو ایونٹس کا مرکز ہو گا.

    ان مقابلوں میں مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ اور چیف آف ایئر اسٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ شامل ہیں. ان دلچسپ مقابلوں میں 63پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ 09 ممالک سے 36بین الاقوامی اسکئیرز بھی جلوہ گر ہونگے.

    اس موقع پر پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک نغمہ جاری کیا ہے ۔جسے خدیجہ حیدر اور ابھرتے گلوکار تیمور ظفر نے گایا ہے. اس گانے میں پاکستان کی قدرتی خوبصورتی اور ہماری روایتی مہمان نوازی کو دکھایا گیا ہے ۔ ان کھیلوں کے انعقاد سے پاکستان میں سرمائی کھیلوں کے ساتھ ملک میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا ۔

    صدر مملکت نے کیا شہر قائد میں نئے تعمیر شدہ فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج کا افتتاح

  • صدر مملکت نے کیا شہر قائد میں نئے تعمیر شدہ فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج کا افتتاح

    صدر مملکت نے کیا شہر قائد میں نئے تعمیر شدہ فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج کا افتتاح

    صدر مملکت نے کیا شہر قائد میں نئے تعمیر شدہ فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج کا افتتاح

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں نئے تعمیر شدہ فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج (ایف آر پی ایم سی) کا افتتاح کیا۔ ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے پاکستان میڈیکل کونسل کے معیار کے عین مطابق ریکارڈ وقت میں اس شاندار منصوبے کی تکمیل پر ٹیم ممبران کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ تعمیرملت کے پروگراموں بالخصوص صحت اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک فضائیہ کی عوامی خدمات کی فہرست میں یہ کالج ایک قابل قدر اضافہ ثابت ہوگا۔

    بعد ازاں مہمان خصوصی نے میڈیکل کالج کی تختی کی نقاب کشائی کی او ر اس منصوبے کی کامیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کالج کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور فیکلٹی اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے گفتگو کی۔ پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور اعلی سول و فوجی عہدیداروں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

    پی اے ایف اسپتال فیصل اور پی اے ایف اسپتال مسرور اس کالج کے ساتھ بطور ٹیچنگ اسپتال منسلک ہونگے اس کے علاوہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ڈائگناسٹک سنٹر بھی ہے جس میں ا ایم آر آئی،سی ٹی اسکین، ڈیجیٹل ایکسرے، میموگرافی، اور فلوروسکوپی کی سہولیات شامل ہیں۔اس اسپتال میں ہیماٹولوجی، سیرولوجی، کیمیکل پیتھالوجی، بلڈ بینک، مائیکرو بیالوجی، کلینیکل پیتھالوجی اور ہسٹوپیتھولوجی کی سہولیات سے لیس ایک جدید لیبارٹری بھی موجود ہے۔

  • حکومت کے ساتھ ہمارے کیا معاملات طے ہوئے تھے؟ مونس الہیٰ نے بتا دیا

    حکومت کے ساتھ ہمارے کیا معاملات طے ہوئے تھے؟ مونس الہیٰ نے بتا دیا

    حکومت کے ساتھ ہمارے کیا معاملات طے ہوئے تھے؟ مونس الہیٰ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کےساتھ پہلی ملاقات اچھی رہی،وزیراعظم عمران خان سے کھل کرباتیں ہوئیں تھیں،خیال تھاسب باتیں ہونے کے بعد معاملات ٹھیک ہوجائیں گے وزیراعظم عمران خان نےجوباتیں کیں ان کوکلیئر کیا

    مونس الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ وزیراعظم عمران خان کوفیل کرناچاہتے ہیں ہمارامعاہدہ تھاکہ ہمارے وزرا باا ختیار ہوں گے تین اضلاع کے حوالے سے معاملات طے ہوئے تھے طے ہوا تھاکہ ہماری وزارتوں میں مداخلت نہیں کی جائے گی،شفقت محمودنے کہا جو پہلی کمیٹی سے معاملات طے ہوئے اس پرعمل ہوگا،پہلی کمیٹی سے جومعاملات طے ہوئے تھےان پرکام شروع ہوگیا تھا،

    مونس الہیٰ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے لوگوں سےملاقات ہوتی رہتی ہے،اسمبلی میں کئی لوگ ہیں جوہماری سوچ کے ہیں، ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔ چاہتے ہیں معاملات احسن انداز سے حل ہوں۔ تاہم ایک کمیٹی کے ہوتے ہوئے دوسری کمیٹی کا قیام بلا جواز تھا۔

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے لئے کمیٹی بنائے جانے پر مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الہیٰ میدان میں آ گئے.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے چودھری مونس الہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی خود معاملات کو کیوں خراب کررہی ہے؟ حکومت کی سابقہ کمیٹی سےمثبت پیش رفت ہورہی تھی، سابقہ کمیٹی میں جہانگیرترین، پرویزخٹک اور شہزاد اکبر شامل تھے.

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مسلم لیگ ق سے وعدہ کیا تھا کہ مونس الہیٰ کو وزارت دی جائے گی لیکن ابھی تک وعدہ وفا نہ ہوا جس کی وجہ سے مسلم لیگ ق میں بے چینی پائی جاتی ہے، حکومتی کمیٹی کے وفد نے چند روز قبل ق لیگ سے ملاقات کی تھی اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ق کے تحفظات کو جائز قرار دیا تھا.

    قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ایک کمیٹی بنتی ہے ،دوسری ڈالی جاتی ہے، اب حکومت کی نئی کمیٹی سامنے آگئی ، پہلی کمیٹی سے مذاکرات کےبعدمعاملات میں بہتری آئی،

    پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اتحادیوں کو سوتن نہیں سمجھا چاہئے، حکومت کو نقصان پہنچا تو ہمیں بھی پہنچے گا، چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے، حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، جس کے ساتھ چلتے ہیں نیک نیتی کے ساتھ چلتے ہیں، موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اچھے طریقے سے اجاگر کیا، وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا کیس احسن طریقے سے لڑا

    وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

    اس حوالے سے فیصلہ اتحادی جماعتوں کی جانب سے اٹھائے گئے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جو  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ رابطوں کا یہ عمل مزید مضبوط اور باضابطہ ہونا چاہئے تاکہ تمام حکومتی اتحادیوں کے درمیان رابطوں میں کسی قسم کی کمی نہ رہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ساتھ رابطے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں اسد عمر (کنوینر)، عمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ رابطے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں چوہدری محمد سرور (کنوینر)، سردار عثمان بزدار اور شفقت محمود شامل ہیں۔ اسی طرح بی اے پی، بی این پی اور جے ڈبلیو پی کے ساتھ رابطے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں پرویز خٹک (کنوینر)، قاسم سوری اور میر خان محمد جمالی شامل ہیں

  • بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری،4 افراد زخمی

    بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری،4 افراد زخمی

    بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری،4 افراد زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، آزاد کشمیر کے علاقے لیپا ویلی میں بھارتی افواج نے ایک بار پھر اشتعال انگیز فائرنگ کی جس سے خواتین اور بچے سمیت چار افراد کو زخمی ہو گئے.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائرنگ کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے لیپا ویلی میں اشتعال انگیزی کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور شہری آبادی کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے 2 خواتین اور بچے سمیت 4 شہری زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    دوسری جانب بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت 2003ء کے سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کرے۔ اس کے اقدامات خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔بھارتی فورسز ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں,بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،

    واضح رہے کہ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے جس کا پاکستانی فورسز بھی بھرپور جواب دیتی ہیں،

  • ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث رینجرز اہلکار کی برطرفی کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث رینجرز اہلکار کی برطرفی کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث رینجرز اہلکار کی برطرفی کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث رینجرز اہلکار کی برطرفی کےخلاف اپیل خارج کر دی گئی،

    جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ فوج اوررینجرزکی بدنامی کا باعث بننے والے کو کیسے چھوڑدیں؟برطرف اہلکارپر بہت سنجیدہ الزامات لگے تھے،برطرف اہلکار بھارت کو اشیاکی سمگلنگ میں بھی ملوث رہا،

    عدالت نے کہا کہ ملزم پر ہیروئن اسمگلنگ اور 5ماہ بغیر اطلاع چھٹی پر رہنے کا الزام بھی ثابت ہوا،

    وکیل برطرف اہلکار نے کہا کہ ڈی جی رینجرز کو ملازمت سے برطرفی کا اختیار نہیں،ڈی جی رینجرز صرف چھوٹی موٹی سزائیں دے سکتے ہیں، ملازمت سے برطرفی کےلیےمتعلقہ قواعد موجود ہی نہیں،

    عدالت نے ملزم کی اپیل کی درخواست خارج کر دی.

    چیف جسٹس پاکستان کے 2 عہدوں کےخلاف دائر درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

  • چیف جسٹس پاکستان کے 2 عہدوں کےخلاف دائر درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    چیف جسٹس پاکستان کے 2 عہدوں کےخلاف دائر درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    چیف جسٹس پاکستان کے 2 عہدوں کےخلاف دائر درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کے 2 عہدوں کےخلاف دائر درخواست خارج کر دی گئیں،

    سپریم کورٹ نے کہا کہ چیف جسٹس کی جوڈیشل پالیسی سازکمیٹی کی سربراہی آئین کے خلاف نہیں،جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی آرڈیننس عدلیہ کومزیدطاقتور بناتا ہے،چیف جسٹس کو بطور چیئرمین جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کوئی مراعات نہیں ملتیں،

    درخواست گزار نے کہا کہ پالیسی بنانا عدلیہ کا نہیں ایگزیکٹو کا اختیار ہے،جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی عدلیہ کی کارکردگی کا جائزہ لےکرفیصلے کرتی ہے،عدلیہ کی کارکردگی کے حوالے سے فیصلہ ایگزیکٹو کیسے کر سکتا ہے؟ پالیسی ساز کمیٹی میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز شامل ہوتے ہیں،پرویز مشرف کیس کا اطلاق آپ کے مقدمہ پر کیسے ہو سکتا ہے؟ہر صدر مملکت پی سی بی کے پیٹرن ان چیف ہوتے ہیں، کوئی چیف جسٹس اپنی خواہش سے پالیسی ساز کمیٹی اور جوڈیشل کمیشن کا سربراہ نہیں بنتا، قانون کے مطابق اگر کوئی عہدہ ملتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں،سابق چیف جسٹس نے خود مقدمہ سننے سے معذرت کی تھی،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کے موقف سے متفق ہونا لازمی نہیں،عدالت نے کیس کسی اور بینچ میں منتقل کرنے کی استدعا بھی مسترد کر دی

  • چیف جسٹس نے کونسا کیس سننے سے کی معذرت؟

    چیف جسٹس نے کونسا کیس سننے سے کی معذرت؟

    چیف جسٹس نے کونسا کیس سننے سے کی معذرت؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں نئی گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی،چیف جسٹس گلزاراحمدنےنئی گاج ڈیم تعمیر کیس کی سماعت سےمعذرت کرلی

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ درخواست گزارکےوکیل رشیدرضوی کی التواکی درخواست آئی ہے،میں اس درخواست کی سماعت نہیں کروں گا،نئی گاج ڈیم کی تعمیر کی درخواست پر سماعت کسی اور بنچ میں مقررکی جائے،

    گزشتہ سماعت پرجسٹس اعجازالاحسن نے کہا تھا کہ نئیں گاج ڈیم فنڈزسے 6 ارب روپے غائب ہوگئے لیکن ایک اینٹ تک نہیں لگی، گزشتہ 5 سماعتوں سے سندھ حکومت کا کا رویہ معذرت خواہانہ ہے،سپریم کورٹ سندھ حکومت کی کارکردگی سے ناخوش ہے

    پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ اور تحصیل جوہی کی سرحدوں میں کھیرتھر پہاڑی سلسلے میں گاج نئہ کے کنارے پر تعمیر کیا گیا ہے جو دادو شہر سے 65 سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ نئہ گاج ڈیم کی تعمیر 2012ء میں شروع ہوئی اور جب مکمل ہو گا تب پاوراسٹیشن میں 4.2 میگا واٹ توانائی کی گنجائش ہوگی۔

    ڈیم سے 50 کیوسک کے مقدار کا پانی پائیپ لائین کے ذریعے منچھر جھیل کو اور کاچھو کے صحرا اور ضلع دادو کے کوہستان کے علائقے کو بھی پانی دینے کا منصوبہ ہے۔ نئہ گاج ڈیم میں سے 300000 ایکڑ ضلع دادو کی زمین کے لیے پانی جمع کرنے اور اس کے علاوہ ڈیم کے ذریعے 28000 ایکڑ/رقبہ ایراضی جوہی تحصیل کی زمین سیراب کرنے کے لیے پانی دینے کا منصوبہ بھی ہے۔ 2013ء میں نئہ گاج ڈیم کی تعمیر کے لیےحکومت پاکستان نے ایک ارب روپے مختص کیے تھے۔اب تک کام مکمل نہیں ہو سکا