Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آٹا بحران،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت، چیف جسٹس کا بڑا حکم

    آٹا بحران،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت، چیف جسٹس کا بڑا حکم

    آٹا بحران،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت، چیف جسٹس کا بڑا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں آٹا بحران کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی،چکی مالکان کو گندم فراہم کرنے کا ڈیٹا لاہورہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا

    چیف جسٹس سے درخواست گزار وکیل نے استفسار کیا کہ کیاآٹاچکی ایسوسی ایشن رجسٹرڈہے؟لاہور میں کتنے آٹا چکی مالکان ہیں ؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ لاہور میں 33 آٹا چکی مالکان سرکاری نرخوں پر آٹا فراہم کررہے ہیں

    عدالت نے کہا کہ آپ نے گندم کا ریٹ دینا ہے اورکاغذات میں آٹے کی قیمت لگائی ،آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کی فہرست فراہم کی جائے،گندم کا اوپن مارکیٹ ریٹ بھی بتایا جائے،

    قبل ازیں چند روز قبل آٹا بحران پر تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ تیار کر لی، وزیراعظم عمران خان کے حکم پر تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ تیار کی جو 21 صفحات پرمشتمل ہے.

    رپورٹ میں آٹابحران کے ذمہ داربیوروکریٹس اورسیاسی شخصیات کی نشاندہی کی، رپورٹ میں کہا گیا کہ محکمہ خوراک پرسیاسی دباؤ ،انتظامی نااہلی کے باعث آٹابحران پیداہوا گندم 1950 روپے فی من تک منصوبہ بندی کےتحت پہنچائی گئی، 2 ماہ پہلےمارکیٹ میں گندم وافرمقدارمیں موجودتھی،

    وزیراعظم عمران خان کوآٹابحران سے متعلق رپورٹ بھجوادی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ دسمبر2019 میں گندم مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہوئی، گزشتہ ماہ لاہورکی فلارملزکاکوٹہ 50 سے 45 بوری کیاگیا راولپنڈی کی فلارملزکاکوٹہ 25 سے بڑھاکر 30 کیاگیا،دسمبرمیں گندم 1550 سے 1625 بعدمیں 1950 روپےفی من ہوگئی

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیکرٹری خوراک فلارملزکوٹہ بڑھانےسےمتعلق فیصلہ نہ کرسکے گندم 2100 فی من ملنے پر چکی مالکان نے آٹے کی قیمتیں بڑھائیں، ضلعی انتظامیہ نےآٹابحران پرقابوپانے کیلئے اقدامات نہ کیے، وزیراعظم کےنوٹس پرافسران اورسیاسی افرادایکشن میں آئے،

    وزیراعلی کے پی کے مشیر ا جمل وزیر نے کہا ہے کہ آٹا کا کے پی کے میں کوٸی بحران نہیں ہے ,منصوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کا حکم دیدیا گیا .آٹے کے بحران پر وڑیراعظم عمران ایکشن لے چکے ہیں. عمران کے وژن پر احتساب کا عمل بلاتفریق جاری ہے.سابقہ حکمرانوں سے جب احتساب کا سوال کرتے ہیں تو انکے پلیٹ کم ہونے لگتے ہیں. پشاور ٹو ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا وزیراعلی نے دو دن پہلے دورہ پر اعلان کردیا تھا.

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    آٹے کا بحران ، بات سینیٹ میں جا پہنچی، اپوزیشن نے سینیٹ میں کیا اقدام اٹھا لیا؟

    وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

  • یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم کریں گے قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ سیشن سے خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم کریں گے قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ سیشن سے خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم کریں گے قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ سیشن سے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پانچ فروری کو آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم 5 فروری کو قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ سیشن سے خطاب کریں گے۔

    بیرسٹر سلطان محمود کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 6 فروری کو ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے، یہ جلسہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، جس میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سمیت تمام لیڈر شریک ہوں گے، کشمیری عوام وزیر اعظم کا تاریخ ساز استقبال کریں گے۔ جلسہ میر پور میں متوقع ہے.

    5فروری یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور انداز میں منانے کے لئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ،

    وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سٹی برانڈنگ کے سلسلے میں مختلف مقامات پر کشمیر میں ظلم وستم کو تصویری صورت میں نمایاں کیا گیا ہے۔ دارلحکومت کے اہم پلوں کو یوم یکجہتی کے بینروں سے سجانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے مواد اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔

    اس سال یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایک ہفتہ قبل سے ہی بھرپور مہم شروع کر دی گئی ہے، اہم شاہرائوں پر آزاد کشمیر کے پرچم آویزاں کئے جا رہے ہیں، بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں،

    ۔4فروری کو ایوان صدر میں سفراء کانفرنس ہوگی جس سے صدر ممت ڈاکٹر عارف علوی کے علاوہ حریت رہنماء بھی خطاب کریں گے۔ 5فروری کو وزیر اعظم عمران خان مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

  • ملائیشیا میں کن معاہدوں پر دستخط ہوئے؟ پاکستانی ورکروں کے لئے سنائی وزیر خارجہ نے اچھی خبر

    ملائیشیا میں کن معاہدوں پر دستخط ہوئے؟ پاکستانی ورکروں کے لئے سنائی وزیر خارجہ نے اچھی خبر

    ملائیشیا میں کن معاہدوں پر دستخط ہوئے؟ پاکستانی ورکروں کے لئے سنائی وزیر خارجہ نے اچھی خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دورے سے ملائیشیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اسٹریٹجک تعلقات میں بدلنے میں مددملےگی ،ملائیشیا کے ساتھ تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی،وزیراعظم کے حالیہ دورے میں ملائیشیا کے ساتھ 3معاہدوں پردستخط ہوئے،ملائیشیامیں 82ہزار پاکستانی افرادی قوت مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے،

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک معاہدہ ملائیشیا میں پاکستانی افرادی قوت کے حقوق کےتحفظ کےلیے کیا گیا، اگر کوئی پاکستانی ورکر ملائیشیا میں جاں بحق ہوگیا تو اس کے خاندان کو پنشن ملےگی،ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے رواں سال ایک ارب55کروڑ ڈالر وطن بھجوائے،وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم امہ کو تقسیم نہیں بلکہ متحد رکھنا چاہتا ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے پتراجایا میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی اس موقع پر موجود تھے.

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    ملائشیا کانفرنس میں شرکت سے متعلق اردگان کا بیان اور انکا درد امت، باغی سپیشل رپورٹ

    پاکستان اور ملائیشیا کےدرمیان قیدیوں کی حوالگی کے معاہدےپردستخط کردیئے گئے ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورملائیشین وزیرقانون نےمعاہدےپردستخط کئے، دستخط کی تقریب میں پاکستان اورملائیشیاکےوزرائےاعظم نے شرکت کی۔

    وزیراعظم عمران خان اور ہم منصب مہاتیرمحمد نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی ، ملائیشین وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان اور ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے کامعاہدہ کیا ہے ، قیدیوں کے تبادلے سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملےگی۔

    قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے عمران خان نے کہا معاہدےسے پہلےبھی ملائیشیانے جرائم میں ملوث شخص کوحوالےکیاتھا۔

    وزیراعظم کی مہاتیر محمد سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

  • یہ کوئی طریقہ تو نہیں، لارجر بینچ بنا رہا ہوں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ برہم

    یہ کوئی طریقہ تو نہیں، لارجر بینچ بنا رہا ہوں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ برہم

    یہ کوئی طریقہ تو نہیں، لارجر بینچ بنا رہا ہوں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی سیکیورٹی کاخط لیک ہونے پردرخواست کی سماعت ہوئی ،درخواست گزار نے کہا کہ یہ خط جان بوجھ کر لیک کیا تاکہ عدلیہ کو بدنام کیا جا سکے،

    چیف جسٹس مامون الرشید نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ رول بک میں کیا لکھا ہے،اگر خط کی تشہیر ہوجائے تو سیکیورٹی کیا رہ جائے گی؟یہ کوئی طریقہ تو نہیں ہے،درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بینچ بنا رہا ہوں،

    درخواست گزار اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے کبھی سکیورٹی کا تقاضا نہیں کیا ،پنجاب حکومت نے ازخودسکیورٹی کی فراہمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ اس نوٹیفیکیشن کوسوشل میڈیا پروائرل کردیا گیا۔

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    درخواست گزار نے کہا کہ نوٹیفکیشن کاوائرل ہونا سائبرقانون کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نوٹیفیکیشن لیک اور وائرل کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دے۔

  • جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کے خلاف اب ہو گی کاروائی،وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا حکم

    جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کے خلاف اب ہو گی کاروائی،وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا حکم

    جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کے خلاف اب ہو گی کاروائی،وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب حکومت نے ڈرگ اینڈکاسمیٹکس ترمیمی ایکٹ 2019کی منظوری دےدی

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی میں غیرمعیاری وجعلی کاسمیٹکس تیارو فروخت کرنےو الےمافیاپرہاتھ نہیں ڈالا گیا،سابق حکومتیں سوئی رہیں اورجعلسازی کےذریعےعوام لٹتےرہے،غیرمعیاری وجعلی کاسمیٹکس تیاراورفروخت کرنے والے مافیاکے لیےکوئی گنجائش نہیں،غیرمعیاری کاسمیٹکس تیار اور فروخت کرنےوالےعوام کی صحت سے کھیل رہے ہیں،

    واضح رہے کہ جعلی کاسمیٹکس کے خاتمے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے سفارشات مرتب کی تھیں ، کمیٹی کی سفارشات پر جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے.

  • منشیات سے ادویات بنانے کا شہریار آفریدی کا بیان درست، سینیٹر فیصل جاوید بھی میدان میں آ گئے

    منشیات سے ادویات بنانے کا شہریار آفریدی کا بیان درست، سینیٹر فیصل جاوید بھی میدان میں آ گئے

    منشیات سے ادویات بنانے کا شہریار آفریدی کا بیان درست، سینیٹر فیصل جاوید بھی میدان میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاوید نے کہا ہے کہ شہریارآفریدی نے ادویات کےلیے منشیات کے استعمال سے متعلق درست بات کی،منشیات کو ضائع کرنے کے بجائے ادویات میں استعمال کیاجائے تو مثبت سوچ ہے

    فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کے بل کو مسترد کرنا عام آدمی کی زندگی بدلنے سے مشروط کیا،جب تک عام آدمی کی زندگی نہیں بدلتی تب تک ہماری تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے،چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز شامل تھی،سینیٹر کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ ہوتی ہے،میڈیکل انشورنس ہوتا ہے،سینیٹرکسی بھی شہر جائےتو ان کو ٹی اے ڈی اے ملتا ہے

    فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ میں نے تجویز دی تھی کہ 19گریڈ سےاوپر کے افسران کی تنخواہوں کو بھی کم کیاجائے،

    واضح رہے کہ وزیر مملت شہر یار آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری لگانا چاہتے ہیں

  • حکومت ختم ،جنازہ جب مرضی پڑھ لیں، شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

    حکومت ختم ،جنازہ جب مرضی پڑھ لیں، شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

    حکومت ختم ،جنازہ جب مرضی پڑھ لیں، شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ سے متعلق گھبرائیں نہیں،سب ٹھیک ہوجائے گا،حکومت آج بھی ناکام ہے،جب آئی تھی تب بھی ناکام تھی،آٹے اورچینی کی قیمتوں میں اضافے کا اثر عالمی معاملات کانہیں،ہرروزعوام سے2ارب روپےلوٹےجارہےہیں،

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ کون لوٹ رہاہے،کوئی ذمہ دار ہے،جواب ہے حکومت کے پاس؟ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب کےپاس جواب ہے؟چوروں کی حکومت ہے،یہ عوام کو لوٹ رہے ہیں،جنوری میں 24 فیصدمہنگائی بڑھی،کوئی پوچھنےوالا ہے نہ جواب دینے والا،عرصے سے کہہ رہا ہوں،حکومت ختم ہوچکی ہے،یہ ایک جنازہ رکھا ہوا ہے جب مرضی پڑھ لیں،حکومت میں کوئی تبدیلی کردیں بہتری نہیں آئے گی،

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ یوٹرن کو چھوڑیں،آٹا اور چینی سستی کردیں،چینی 100روپے فی کلوپر پہنچنے لگی ہے،عوام کا پیسہ اے ٹی ایم کھا گئے ہیں،

  • خورشید شاہ کی رہائی کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی سماعت

    خورشید شاہ کی رہائی کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی سماعت

    خورشید شاہ کی رہائی کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ میں رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی رہائی سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی، سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے خورشید شاہ کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی.

    احتساب عدالت سکھر نے 17 دسمبرکوخورشید شاہ کو ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیا تھا،نیب سکھر نے عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی

    قبل ازیں احتساب عدالت سکھر میں خور شید شاہ کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 18فروری تک ملتوی کر دی

    پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خور شید شاہ سمیت نامزد 18ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا.عدالت نے تمام ملزموں کو 18 فروری تک پیش کرنے کا حکم دے دیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، خورشید شاہ کو ایمبولینس پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا.

    احتساب عدالت سکھر نے نیب راولپنڈی کی طرف سے خورشید شاہ سے تفتیش کی درخواست منظور کردی ,خورشید شاہ کے وکلاء نے دس سوالناموں کے جوابات بھی جمع کروادیئے ،عدالتی اجازت کے بعد نیب دوبارہ خورشید شاہ سے تفتیش کرے گی۔

    نیب راولپنڈی نے بھی خورشیدشاہ سے تحقیقات کیلئے درخواست احتساب عدالت میں دی تھی،درخواست میں خورشیدشاہ سے وزارت پاور اینڈلیبر میں کرپشن کی تحقیقات کی اجازت دینے کی استدعاکی گی ہے،نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے 10 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی جمع کرادیا،

    خورشید شاہ کیس کی انکوائری کے لیے 5رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی،ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمان جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے،ٹیم میں ایف بی آر سے عبد الحفیظ،ایس ای سی پی کے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون شامل ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد مصطفی ٰباجوہ جے آئی ٹی کاحصہ ہیں،جے آئی ٹی میں خورشید شاہ کیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عبادالحسن کاشان کا نام بھی شامل ہے.

    نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے.

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

  • ملزمان کی عدم گرفتاری پرسپریم کورٹ کا برہمی کا اظہار، سندھ پولیس بارے دیئے ریمارکس

    ملزمان کی عدم گرفتاری پرسپریم کورٹ کا برہمی کا اظہار، سندھ پولیس بارے دیئے ریمارکس

    ملزمان کی عدم گرفتاری پرسپریم کورٹ کا برہمی کا اظہار، سندھ پولیس بارے دیئے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں تہرےقتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ملزمان غلام مرتضیٰ اور ذوالفقارچانڈیو کی عدم گرفتاری پرسپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے پولیس کوملزمان کی گرفتاری کے لیے6 ہفتوں کی مہلت دے دی

    جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس مفرور ملزمان کو پکڑنے کےلیے2 سال میں کچھ نہ کرسکی،بااثر ملزمان ہونے کے باعث ہر بارپولیس کی ایک جیسی رپورٹ آ جاتی ہے،ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو سپریم کورٹ سے کیس کا خاتمہ نہیں ہو گا،

    جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ کیا وجہ ہے ،پولیس کیوں ملزمان کو نہیں پکڑ رہی؟ ڈی آئی جی سکھر نے کہا کہ ممکن ہے کہ ملزمان بلوچستان میں ہوں جلد گرفتار کرلیں گے ،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سندھ پولیس کی کارکردگی پر ہم مایوس ہیں پولیس میں صلاحیت ہے بس آزادانہ کام کرنا ہو گا اب کیس کو عدالت میں سنیں گے رپورٹس نہیں مانگیں گے

  • شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

    شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

    شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

    عدالت نے کہا کہ ایل این جی ریفرنس کےکچھ ملزمان کے مچلکے جمع نہیں ہوئے،ملزم شاہد محمدخان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے،کیا پیش رفت ہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم شاہد محمدخان کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ پیش کی ہے،ملزم کی ٹریول ہسٹری رپورٹ کےساتھ منسلک ہے،

    احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کہا کہ ملزم کو نوٹس کس پتے پر کیا جائے؟ پوری دنیا میں نہیں کر سکتے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،کارروائی کریں گے،اس کے بعد ملک واپس لانے کے لیے کاروائی کریں گے،

    احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس 21 فروری تک ملتوی کر دیا گیا،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 فروری تک توسیع کردی