Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،پاکستان کا دبنگ اعلان

    کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،پاکستان کا دبنگ اعلان

    کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،پاکستان کا دبنگ اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ میں قائم کشمیر سیل میں کشمیر جرنلسٹس فورم اور اے کے این ایس کے نمائندہ وفد کو بریفنگ دی گئی، دفتر خارجہ کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ اور سیل کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ 1971ءکے بعد سکیورٹی کونسل میں کشمیر کا ذکر تک نہیں ہوا تھا لیکن پانچ اگست کے فیصلے کے بعد یہ مسئلہ وہاں زیر بحث آیا اور بھارت کے اس دعوے کی قلعی کھل گئی کہ کشمیر دو طرفہ مسئلہ ہے بلکہ یہ ثابت ہوا کہ کشمیر عالمی مسئلہ ہے، لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کی وجہ سے آزاد کشمیر کے لوگ بھی اس سے براہ راست متاثر ہیں، وزیراعظم کی یہ واضح ہدایت ہے کہ مرکزی سطح پر اس مسئلہ کو ہمیں قومی دھارے میں لانا ہے، سارے مشنز 25 جنوری سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں بیرون ممالک تقاریب منعقد کر رہے ہیں، پارلیمان کی سطح پر اب کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آرہا ہے، 83 امریکی کانگریس ممبران اس مسئلہ پر لب کشائی کر چکے ہیں۔ برطانیہ کی پارلیمنٹ ‘ یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں یہ مسئلہ آیا۔ بھارت کے نہ چاہتے ہوئے کشمیر کا مسئلہ انٹرنیشنلائز ہو چکا ہے۔ عالمی میڈیا میں ہندوستان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے ہر عالمی فورم پر بھرپور انداز میں مسئلہ کشمیر اٹھایا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کے لئے کور ایشو ہے۔ کشمیر پر 72 سال میں چھ جنگیں لڑی گئیں۔ یہ سوال آتا ہے کہ کشمیر پر سودے بازی ہو رہی ہے، بھارت سے کشمیر کے علاوہ پاکستان کی اور کیا لڑائی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اور کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں موثر کردار ادا کیا ہے۔ امریکہ میں اس مسئلہ پر بات ہو رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے سات سے آٹھ بار اس مسئلہ کا ذکر کیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک میں اس پر بات ہوئی ہے۔ یہ سنٹرل ایشو بنتا جارہا ہے۔

    ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ 124 سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم ہو چکا ہے۔ بھارت کے دفتر خارجہ نے سات بار اس ڈیسک اور سیل کو بند کرنے کی بات کی۔ انڈین سول سوسائٹی کی لاپتہ بچوں کے حوالے سے آٹھ رپورٹس شائع ہوگئی ہیں وہ ہم نے اپنے مشن کو بھجوائی ہیں۔

    ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ پانچ اگست کے بعد تین بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یہ مسئلہ زیر غور آیا۔ اس حوالے سے چین کی کشمیر کے مسئلہ پر بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔ چین کا کشمیر کی آواز اٹھانے میں سلامتی کونسل میں بھرپور کردا رہا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے تنازعہ کا حل ہونا چاہیے۔

    ڈاکٹر فیصل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سے ہماری باقاعدگی سے ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں ابہام ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 11 قراردادیں ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہیں۔ میڈیا اس ابہام کو دور کرے کہ کشمیر کی قیادت کو حکومت پاکستان اہمیت نہیں دے رہی۔ آزاد کشمیر کو ضم کرنے کے سوالات کی بغیر کسی لیت و لعل کے تردید کرتے ہیں۔ ایسی کوئی تجویز کہیں زیر غور نہیں ہے۔ یہ وسوسے ڈالنا دشمن کا ہتھکنڈا ہو سکتا ہے۔

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

    ماہ جنوری میں مودی سرکار نے کتنے کشمیریوں کو کیا شہید؟ رپورٹ جاری

  • سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، 3 دہشت گرد گرفتار، 10 بارودی جیکٹس برآمد

    سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، 3 دہشت گرد گرفتار، 10 بارودی جیکٹس برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے بڑے شہر میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا.

    سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق فیصل آباد میں کاروائی کی گئی ہے اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا گیا ہے ،دہشت گردوں کے قبضے سے 10 باردوی جیکٹس، اسلحہ و دیگر سامان برآمد ہوا ہے.

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عبدالسلام، معدود چشتی اور علی محمد خان کے طور ہوئی. کالعدم تنظیم کے ان خطرناک دہشت گردوں کی جانب سے اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی

    گزشتہ ماہ 27 جنوری کو سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں دو مختلف واقعات میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوا تھا پشین کےعلاقےسرخاب میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کی ہے،جس میں 2دہشتگردہلاک ہو گئے ہیں، سی ٹی ڈی نے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا ہے.

    دوسری جانب سی ٹی ڈی کا ٹانک میں بھی دہشتگردوں سے مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں‌ 2دہشتگردہلاک ہو گئے ہیں،واقعہ کے بعد سی ٹی ڈی اورسیکیورٹی فورسزکاعلاقےمیں سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں اول خان اورجہانزیب شامل ہیں،دونوں دہشتگردکئی مقدمات میں پولیس کومطلوب تھے

    ایک ہفتہ قبل پنجاب کے ضلع بہاولنگرسے کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے، گرفتاردہشت گردوں میں سعید اکبراورحسیب جاوید شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    قبل ازیں سی ٹی ڈی نے 13 ستمبر کو جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا تھا.

  • ن لیگی رہنما پر قاتلانہ حملہ، گاڑی سے اتار کر گولیاں مار دی گئیں

    ن لیگی رہنما پر قاتلانہ حملہ، گاڑی سے اتار کر گولیاں مار دی گئیں

    ن لیگی رہنما پر قاتلانہ حملہ، گاڑی سے اتار کر گولیاں مار دی گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے سابق یوسی چیئرمین پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی ہے، واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا.

    پولیس کے مطابق راولپنڈی کی یوسی 89 کے سابق چیئرمین چوہدری ساجد پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، نامعلوم مسلح ملزمان نے سابق یوسی چیئرمین کو گاڑی سے اتار کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چوہدری ساجد کو گردن پر گولی لگی۔

    اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور چودھری ساجد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،وااقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا.

    اطلاع پر چودھری ساجد کے لواحقین اور ن لیگی کارکنان بھی ہسپتال پہنچنا شروع ہو گئے.

  • پنڈی ٹیسٹ سیریز، ٹکٹوں کی فروخت کا کب ہو آغاز؟ شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم

    پنڈی ٹیسٹ سیریز، ٹکٹوں کی فروخت کا کب ہو آغاز؟ شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم

    پنڈی ٹیسٹ سیریز، ٹکٹوں کی فروخت کا کب ہو آغاز؟ شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت 4 جنوری بروز منگل سے شروع ہوگی۔

    شائقین کرکٹ 7 سے 11 فروری تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹیں ٹی سی ایس کے ایکسپریس سنٹر سے خرید سکتے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے ایکسپریس سنٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت منگل کی دوپہر 2 بجے سے شروع ہوگی۔

    5 فروری کو عام تعطیل کے باوجود پلاٹ نمبر 394/اے، پوٹھوہار روڈ نزد پولیس اسٹیشن، سیکٹر آئی نائن میں واقع ٹی سی ایس ایکپریس سنٹر میں ٹکٹوں کی فروخت جاری رہے گی۔

    شائقین کرکٹ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ٹی سی ایس سنٹرز سے ٹکٹ خریدتے وقت قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کی سہولت اور دلچسپی کے پیش نظر ٹکٹوں کے نرخ کم رکھے ہیں۔

    سات تا گیارہ فروری تک راولپنڈی میں شیڈول ٹیسٹ میچ کے لیے اظہر محمود، عمران خان، جاوید اختر اور جاوید میانداد انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس میچ کے لیے میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات انکلوژرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

    سیریز میں شامل واحد ایک روزہ اور دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی مکمل تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

    شیڈول:

    7 تا 11 فروری: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام راولپنڈی
    3 اپریل بروز جمعہ: واحد ایک روزہ میچ بمقام کراچی
    5 تا 9 اپریل: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام کراچی

  • اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ میں پیش، ہم مزدور لوگ ہیں تنخواہ بڑھنی چاہئے، بیرسٹر سیف

    اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ میں پیش، ہم مزدور لوگ ہیں تنخواہ بڑھنی چاہئے، بیرسٹر سیف

    اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ میں پیش، ہم مزدور لوگ ہیں تنخواہ بڑھنی چاہئے، بیرسٹر سیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اوراسپیکرکی تنخواہیں،الاؤنسزاورمراعات ایکٹ 1975میں مزید ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا،بل سینیٹرنصیب اللہ بازئی سمیت 6ممبرکی جانب سے پیش کیاگیا

    سینیٹرنصیب اللہ بازئی نے کہا کہ اس بل کی بہت اہمیت ہے،چیئرمین سینیٹ اوراسپیکراسمبلی بہت اہمیت کے حامل ہیں،ان دونوں کی تنخواہ کوبڑھایاجائے

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اس وقت تنخواہیں بڑھانےکافیصلہ مناسب نہیں،جب تک عام آدمی کی معاشی حالت ٹھیک نہ ہوہمیں اس تنخواہ پرگزاراکرناچاہیے،وزیراعظم عمران خان نےاپنی تنخواہ میں اضافہ نہیں کرایا،معیشت مکمل طورپرٹھیک ہونےتک اس بل کو موَخر کیا جائے،

    سینیٹ اجلاس میں ارکان کی تنخواہ اورمراعات بڑھانےپربحث ہوئی، بیرسٹر سیف نے کہا کہ سینیٹ ایک بااختیارادارہ ہے،ماضی میں بھی کئی لوگوں نےبطورممبرتنخواہ نہیں لی،تنخواہ بڑھانے سے خزانے پراتنا بوجھ نہیں بڑھتاجتنا باقی چیزوں سے بڑھے گا،تنخواہ بڑھانے کا مقصدیہ نہیں کہ وہ تنخواہ لی بھی جائے،

    سنیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس بل کی مخالفت کرےگی،ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں خطےمیں سب سےکم ہیں،زیادہ ترارکان کاموجودہ تنخواہ میں گزارانہیں ہوتا،ملک کےمعاشی حالت بہت خراب ہیں،اس وقت تنخواہ بڑھانےسےاچھاپیغام نہیں جائےگا،

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ ارکان پارلیمان کی تنخواہ ضروربڑھانی چاہیئں، سینیٹ میں امیرلوگ بھی ہیں لیکن میرےجیسےمزدورلوگ بھی ہیں،

    سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ بہت سارےارکان تنخواہ بڑھانے پرخوش ہیں لیکن اس پرسیاست کررہےہیں،جج کی تنخواہ 10لاکھ سے زیادہ ہے،سینیٹ میں ارب پتی بھی ہیں لیکن وہ ڈیڑھ لاکھ چھوڑنے کیلئے تیارنہیں،17گریڈافسرکی تنخواہ بھی ممبرپارلیمنٹ سے زیادہ ہے

    بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ سپریم کورٹ کے جج کی بنیادی تنخواہ کے مطابق مقرر کی جائے، اور 2 لاکھ 25 ہزار سے بڑھا کر 8 لاکھ ، 79 ہزار روپے کی جائے، جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی بنیادی تنخواہ کے برابر کرتے ہوئے ایک لاکھ 85 ہزار سے بڑھا کر 8 لاکھ 29 ہزار روپے کی جائے۔ ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہ 1 لاکھ 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے مقرر کی جائے۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز کو پہلے ہی مسترد کر دیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کہہ چکے ہیں کہ اضافے کا مطالبہ غیر مناسب ہے۔

  • مدرسہ سے واپس آنے والی لڑکی کے ساتھ گاڑی میں زیادتی ،ملزمان گرفتار

    مدرسہ سے واپس آنے والی لڑکی کے ساتھ گاڑی میں زیادتی ،ملزمان گرفتار

    مدرسہ سے واپس آنے والی لڑکی کے ساتھ گاڑی میں زیادتی ،ملزمان گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ میں پڑھنے والی 15 سالہ لڑکی کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنانے پر پولیس حرکت میں آ گئی، ملزمان کو گرفتار کر لیا

    واقعہ جہلم کی لڑکی کے ساتھ پیش آیا،جب وہ تلہ گنگ کے مقامی مدرسہ سے چھٹی لے کر واپس جہلم آ رہی تھی، ملزمان نے راستے میں گاڑی میں سے سواریاں اترنے کے بعد کنڈیکٹر اور ڈرائیور نے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا بعد ازاں لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے تھے.

    لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں لڑکی نے ہوش میں آنے کے بعد والدین کو صورتحال سے آگاہ کیا، جس کے بعد لڑکی کے والد نے تھانے میں مقدمہ درج کروایا،اورپولیس کو بیان میں کہا کہ میری بیٹی تلہ گنگ چکوال سے کھاریاں آرہی تھی کہ چلتی وین میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر راستے میں ہی اتار دیا۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں وین ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا گیا اور 24 گھنٹے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو میانوالی سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی اور واقعے کے تمام کردار و حقائق ایک دو دن میں بے نقاب ہوجائیں گے،

  • ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی کاروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی کاروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی کاروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں دھشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے،

    ترجمان پولیس کے مطابق ۔ٹانک پولیس نے دھشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈبرہ میں ایک مکان پر کا روائی کی۔ ٹانک میں دھشت گردوں نے پولیس کے جوانوں پر فائرنگ کر دی، جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا.جبکہ ایک زخمی ہو گیا،

    واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تا حال دہشت گردوں کو شناخت نہیں ہوئی، تا ہم ایک دہشت گرد جوابی حملے میں ہلاک ہو گیا.

  • بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر تباہ

    بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر تباہ

    بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر تباہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر جموں میں گر کر تباہ ہو گیا، واقعہ آج صبح پیش آیا.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر چیتا جموں کے علاقے ریاسی میں گر کر تباہ ہوا ہے، چیتا ہیلی کاپٹر اڑانے والے دونوں پائلٹوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے.

    چیتا ہیلی کاپٹر ایک اعلی کارکردگی کا ہیلی کاپٹر ہے جو بہت وسیع وزن ، مرکز کشش ثقل اور اونچائی کے حالات پر کام کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    واقعہ کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ہیلی کیسے تباہ ہوا؟
    قبل ازیں گزشتہ برس 24 اکتوبر کو بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر پونچھ میں تباہ ہو گیا تھا تباہ ہونے والے ہندوستانی فوجی ہیلی کاپٹر میں 9 افراد کے علاوہ بھارتی فوج کے ساوتھرن آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیرسنگھ بھی سوار تھے،

    واضح رہے کہ گزشتہ برس فروری اور مارچ کے دوران بھارتی ہیلی کپٹرز کے علاوہ فضائیہ کے مجموعی طور پر 10 جنگی طیارے تباہ ہوچکے ہیں جن میں سے دو کو پاکستانی فضائیہ نے مار گرایا تھا، میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اربوں روپے مالیت کے طیاروں میں سے چار فنی خرابیوں کے باعث اور دو آپس میں ہی ٹکرانے سے تباہ ہوئے تھے،

    آئے دن بھارتی طیاروں کی تباہی پر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مودی حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے

  • شاہین شاہ آفریدی  نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے کو یادگار لمحہ قرار دے دیا

    شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے کو یادگار لمحہ قرار دے دیا

    شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے کو یادگار لمحہ قرار دے دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ 7 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ یہ وہی مقام ہے جہاں 19 سالہ ٹیسٹ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے ڈیموتھ کارونارتھنے کوپویلین کی راہ دکھائی تھی۔ شاہین شاہ آفریدی کی یہ وکٹ ہمیشہ منفرد رہے گی کیونکہ 10 سال بعد پاکستان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران کسی بھی باؤلر کی جانب سے حاصل کی گئی یہ پہلی وکٹ تھی۔

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تقریباً 2 ماہ بعد اب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی یہاں بھی فائنل الیون کا حصہ بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور وہ ایک بار پھر ہوم گراؤنڈ پر تیز رفتار گیندوں سے حریف کھلاڑیوں پر دھاک بٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی:

    شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ 2 ماہ قبل راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کا شور اس قدر زیادہ تھا کہ ہمیں ٹی ٹونٹی میچ کا گمان ہونے لگا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ سے دور کرکٹ کھیلنے کے باعث انہیں اس جوش و جذبے کی اہمیت کا خوب اندازہ ہے۔

    اس موقع پر سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ کیرئیر میں یہ کارنامہ پہلی بار سرانجام دینے پر انہیں خوشی ہے تاہم سونے پہ سہاگہ یہ کہ ان کی یہ پرفارمنس ہوم گراؤنڈ پر ہوئی۔

    شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں تو فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بوجھل دل کے ساتھ ان کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ وہ پہلی اننگز میں اچھی باؤلنگ کے باوجود زیادہ وکٹیں حاصل نہ کرنے پر مایوسی کا شکار ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اس موقع پر انہوں نے نوجوان فاسٹ باؤلر کی ہمت بندھائی اور انہیں یقین دلایا کہ اچھی باؤلنگ کا ثمر انہیں جلد ملے گا۔

    شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ نسیم شاہ اور ان کے درمیان زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے لیے ایک مثبت رقابت رہتی ہے جو ٹیم اور باؤلرز دونوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

    نسیم شاہ نے دوسری اننگز میں سری لنکا کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تو شاہین شاہ آفریدی نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ نسیم شاہ میں وکٹیں حاصل کرنے کی بھوک ہے اور مثبت پہلو یہ ہے کہ وہ ہر طرح کی وکٹ پر طویل اسپل کرنے کے صلاحیت رکھتے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ماضی میں وسیم اکرم اور وقار یونس کے درمیان بھی زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کی جنگ رہتی تھی،جس کا فائدہ پاکستان کو ہوا۔

    اسکواڈ:

    اظہر علی، سنٹرل پنجاب (کپتان)، عابد علی (سندھ)، اسد شفیق (سندھ)، بابراعظم (سنٹرل پنجاب)، بلال آصف (سنٹرل پنجاب)، فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، حارث سہیل (بلوچستان)، امام الحق (بلوچستان)، عمران خان سینئر (خیبرپختونخوا)، محمد عباس (سدرن پنجاب)، محمد رضوان (خیبرپختونخوا)، نسیم شاہ (سنٹرل پنجاب)، شاہین شاہ آفریدی (ناردرن)، شان مسعود (سدرن پنجاب) اور یاسر شاہ (بلوچستان)۔

    شیڈول:
    7تا11فروری،پہلا ٹیسٹ میچ: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش بمقام پنڈی اسٹیڈیم، راولپنڈی

  • باتوں کا وقت ختم، اب عمل کا وقت ہے،پاکستان کو کشمیر کے لئے اب یہ کرنا ہو گا، مشعال ملک

    باتوں کا وقت ختم، اب عمل کا وقت ہے،پاکستان کو کشمیر کے لئے اب یہ کرنا ہو گا، مشعال ملک

    باتوں کا وقت ختم، اب عمل کا وقت ہے،پاکستان کو کشمیر کے لئے اب یہ کرنا ہو گا، مشعال ملک
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرسال پانچ فروری کو ٹربیوٹ دیا جاتا ہے جہادیوں کو ،گذشتہ دور میں تو منایا جاتا تھا اس بار تو شہ رگ ہی کٹ گئی ،آرٹیکل تین سوچالیس نے الگ ہی کردیا اقوام متحدہ میں سب سے پرانا مسئلہ کشمیر ہے ،پانچ اگست دوہزار انیس کو مودی نے ایک دستخط سے تمام قوانین اور قرارداد کو سبوتاژ کردیا

    مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارت نے ایک غیر قانونی عمل کیا،بھارت نےکشمیریوں کے پاس سے انکی زمین چھین لی جو فلسطینیوں کے ساتھ ہوا ،آج کے دور میں انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے ،قائد کی جدوجہد نے پاکستان کی تحریک چلائی ،قائد پاکستان کی جدوجہد کے جمہوری طور پر کیا ،اتنا بدترین دور کبھی نہیں آیا جو اب کشمیریوں کو دیکھنا پڑرہا ہے

    مشعال ملک کا زمید کہنا تھا کہ کشمیریوں نے الگ وطن کی تحریک چلانی ہے ،اب عمل کا وقت آگیا ہے ،اب اپنے وطن سے محبت ثابت کرنے کا وقت آگیا ہے ،پرامن انداز سے بچے ہوں یابڑے اپنی تحریک چلانی پڑے گئ ،کشمیریوں کی وجہ سے پاکستان زندہ ہے انکا خون یہاں پہنچتا ہے ،بھارت صرف دھمکیاں نہیں دیتا وہ کردیتا ہے

    بھارت میں سول نافرمانی جاری ہے ،بھارت میں تقریق تضاد ڈالنے کی ضرورت ہے ،بھارت میں جنگل کا قانون ہے ،سکول بند ٹیلیفون بند ہسپتال کی ایمبولینس جلائی گئی ہیں ،اٹھارہ مہینے کی بچیوں کو چھرے سے خراب کردیا ،اب بچوں کا وقت ہے بڑے ہونے کا انتظار نہیں کرنا ہے ،پاکستان میں جتنا بھی پانی ہے وہ سب کشمیر سے آتا ہے

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نیوکلئیر پاور بنا کشمیر سے ،پاکستان تب ہی مضبوط ہوگا جب وہ کشمیر کو آزاد کرائے گا ،پاکستان جب تک کشمیر پر ٹھوس پالیسی نہیں بنائی جاتی کامیابی نہیں ملے گی سارے ادارے ایجوکیشنست رائیٹرز مل کرپالیسی بناکر اپنا کردار اداکرنا ہوگا کشمیریوں نے ستر سال سے آپ پر جو احسان کیا وہ کبھی بھی اتارا جاسکتا ہے

    مشعال ملک نے مزید کہا کہ یاسین ملک تہاڑ جیل میں ہیں وہ ایک ڈیتھ سیل میں ہیں ،برہان وانی، یاسین ملک سید علی گیلانی اصل ہیرو ہیں ،دشمن کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ وہ ایک ہیں ،وہ باہر جا کر پی ٹی آئی مسلم لیگ ق ن نہیں بلکہ ایک ہیں ،وہ بی جے پی کانگریس نہیں بلکہ ہندوستانی بن کر اپنا جھوٹا ایجنڈا دیکھاتے ہیں قائد نے اپنی ایک سوچ سے تحریک کو کامیاب کیا

    سب طلبہ مل کر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک ای میل دیں ،چاہے ایک لائن میں لکھیں دیں ،بھارت نے بہت سے ٹویٹر سوشل میڈیا پر بین لگارکھا ہے ،مجھے پیغام آتے ہیں کہ میری پوسٹ بھارت مخالف ہیں ،بہت سے اکاونٹس بند ہوگئے ہیں ،آرٹیکل لکھیں اور کشمیر کی آواز بنیں یہی پاکستان کی آواز ہوگی