Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز،ٹیم پاکستان کب پہنچے گی؟

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز،ٹیم پاکستان کب پہنچے گی؟

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز،ٹیم پاکستان کب پہنچے گی؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ میچ میں شرکت کے لیے مہمان ٹیم 5 فروری بروز بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچے گی جبکہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی 3 فروری بروز پیر کی شام راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے۔

    پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میچ کے لیے اپنے تربیتی سیشن کا آغاز منگل سے کرے گی جبکہ بنگلہ دیش ٹیم بدھ کی دوپہر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پریکٹس کرے گی۔

    اس حوالے سے دونوں ٹیموں کی ٹریننگ اور پریس کانفرنس کی میڈیا کوریج کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

    4 فروری بروز منگل:

    • دوپہر 12:30 بجے: پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ایک ممبر کی پریس کانفرنس
    • دوپہر 1 بجے: قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کا آغاز

    5 فروری بروز بدھ:

    • دوپہر 1:30 بجے:دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشن کا آغاز
    • پریکٹس سیشنز سے قبل دونوں ٹیموں کے اسکواڈ میں شامل ایک ایک ممبر پریس کانفرنس کریں گے
    • برائے رابطہ: رضا کیچلو، میڈیا منیجر برائے پاکستان کرکٹ ٹیم (03018440280)؛ رابید امام، میڈیا منیجر برائے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم (008801713046531)

    6 فروری بروز جمعرات:

    • صبح 10 بجے: پنڈی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشن کا آغاز
    • دوپہر 12 بجے: دونوں ٹیموں کے کپتان پری سیریز میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے
    • پری سیریز میڈیا کانفرنس کے بعد دونوں کپتان سیریز کی ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شریک ہوں گے

    7 تا 11 فروری:

    • صبح9:30 بجے: ٹاس
    • صبح 10 بجے: میچ کا آغاز
    • جمعہ کے روز پہلا سیشن صبح 10 سے 12:30 بجے تک جاری رہے گا جس کے بعد ایک گھنٹے کی لنچ بریک ہوگی
    • میچ کے دوران ہر روز کھیل کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے نمائندگان پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
    • پی سی بی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کی مکمل ویڈیو فراہم کرے گا

    نوٹ:

    میچ ڈیز پر نان رائٹس ہولڈرز ٹی وی کیمرہ مینز کو وینیو میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی سی بی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کی ان ایڈیٹ ویڈیو کا لنک جلداز جلد فراہم کردے گا۔ تمام پریس کانفرنسز پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر ہوں گی۔

    میڈیا پارکنگ:

    • میڈیا نمائندگان، پیر مہر علی شاہ ایگری کلچرل یونیورسٹی میں واقع پولٹری ریسرچ، میں گاڑیاں پارک کرسکتے ہیں
    • میڈیا نمائندگان کا داخلہ مری روڈ کی طرف موجود فوڈ اسٹریٹ گیٹ سے ہوگا

  • کیپٹن ر صفدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر ہوئی سماعت

    کیپٹن ر صفدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر ہوئی سماعت

    کیپٹن ر صفدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر ہوئی سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کیپٹن ر صفدر کی ضمانت منسوخی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی

    پراسکیوٹر ارشد فاروقی نے کہا کہ ریکارڈ کی فراہمی اور کیس کی تیاری کے لیے وقت دیا جائے ،جس پر عدالت نے کیس پر مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی

    ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ کیپٹن ر صفدر نے سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف میڈیا ٹاک کی، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی میڈیا ٹاک قابل اعتراض اور مواد غداری کے زمرے میں آتا یے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف درج مقدمے میں دفعہ 124 اے لگائی گئی جو قابل ضمانت نہیں۔

    سرکاری وکیل نے کہا کہ سیشن عدالت نے حکومتی مؤقف کو نظرانداز کرکے ملزم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کی۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے

    نوازشریف سزا معطلی کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد پر الزام ہے کہ نواز شریف کی صحت کی خرابی پر اشتعال انگیز تقریر کی اور لوگوں کو بھڑکاتے رہے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے،سیشن عدالت نے اُنہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے اُنہیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکےجمع کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    واضح رہے کہ لاہور پولیس نے محمد صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گرفتاری کے اگلے روز جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے ان پر مزید دو مقدمات درج کرلیے تھے۔

    نواز کی ضمانت، ہسپتال میں مریم نواز کو کس نے دیا بوسہ؟

  • لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فون کے سگنل نہ آنے پر چیف جسٹس نے کیا حکم دیا؟

    لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فون کے سگنل نہ آنے پر چیف جسٹس نے کیا حکم دیا؟

    لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فون کے سگنل نہ آنے پر چیف جسٹس نے کیا حکم دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خراب موبائل فون سگنل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے موبائل نیٹ ورک کمپنی سے ہائیکورٹ میں سگنل کوالٹی بہتر بنانے کے لیے رپورٹ طلب کر لی ،عدالت نے موبائل کمپنیز کو ہائیکورٹ میں سگنل کی کوالٹی بہتر بنانے کے لیے سروے کروانے کا حکم دے دیا

    چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ ہائیکورٹ میں موبائل فون کے سگنل کی پرابلم ہے، اگر ہائیکورٹ میں سگنل خراب ہے تو کمپنیز پیسے کس مد وصول کر رہی ہے، ہائیکورٹ میں سگنل پرابلم سے 20 سے 25 ہزار لوگ متاثر ہو رہے ہیں،

    موبائل فون کمپنیز کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں سگنل پرابلم ایمپلی فائر کی وجہ سے ہو رہی ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ سے تمام ایمپلی فائر اتار دیتے ہیں، اگر ایمپلی فائر اتارنے کے باجود ٹھیک نہ ہوے تو ساری کمپنیز کو بند کر دیا جائے گا،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی ،درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور موبائل فون کمپنیز ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فون کے سگنلز نہیں آرہے، موبائل فون کے سگنلز نہ آنے کی وجہ سے وکلاء اور سائلین کو رابطے میں مشکلات پیش ارہی ہیں، وکلاء اور سائلین کا رابطہ نہ ہونے سے کیسز کی سماعت متاثر ہو رہی ہے، سگنلز. مہیا کرنے والے ٹاور بھی پرانے ہو چکے ہیں،اگر ہائیکورٹ کے اندر احاطہ میں جیمرز لگائے گئے ہیں تو انہیں ہٹانے کا حکم دے، عدالت موبائل فون کمپنیز کو نئے ٹاورز لگانے کا حکم دے

  • پاکستان میں کرونا وائرس کے کتنے مریض؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتائی حقیقت

    پاکستان میں کرونا وائرس کے کتنے مریض؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتائی حقیقت

    پاکستان میں کرونا وائرس کے کتنے مریض؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتائی حقیقت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کی صورتحال بڑھتی جا رہی ہے، وائرس سے 17 ہزار سے زائد کیسز اور 300 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، چین سے آنے والے مسافروں کا خود استقبال کیا، ان کی ایئرپورٹ پر ہی سکریننگ کی گئی، ان میں کوئی بھی ایسا مشتبہ شخص نہیں تھا جسے ہسپتال میں زیر علاج رکھنے کی ضرورت ہو۔ ہسپتال میں خیال رکھنے کے حوالہ سے ہم نے جامع اقدامات کئے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ہمارے جو بھی ایس او پیز ہوں گے جاری کر دیئے جائیں گے اور صوبوں سے مشاورت بھی ہو گی، ہماری ٹیمیں صوبوں میں جائیں گی تاکہ سب ایک پیج پر ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کٹس مل چکی ہیں، اب تشخیص پاکستان میں ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ سات لوگ اب تک زیر نگہداشت تھے ،ان کے سیمپل چیک کئے وہ سب نیگٹو ہیں۔ چین میں نیوایئر کے حوالہ سے فروری کے پہلے ہفتے میں پروازوں میں تعطل پیدا ہو جاتا ہے، کل اور آج بھی ایئرپورٹ پر ٹیموں کے ہمراہ موجود تھا، کوئی بھی چینی یا پاکستانی 14 دن کا مانیٹرنگ پیریڈ گزارے بغیر چین نہیں چھوڑ سکتا، اس قدم کی وجہ سے ہمارے بچے محفوظ ہوگئے ہیں، آج جو بچے آئے ان سے ہیلتھ ڈیکلیئرشب فارم لئے، صورتحال تسلی بخش ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ ایمرجنسی آف انٹرنیشنل کنسرن میں ٹریڈ پر پابندی نہیں ہے، ٹریڈ میں پروٹیکشن کے حوالہ سے اقدامات اپنی جگہ لیکن کرونا وائرس کے حوالہ سے اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پمز میں آئے شہری کا چین کے سفر کے حوالہ سے کوئی ریکارڈ نہیں ہے، کرونا وائرس کی شرح اموات 2.2 ہے، یعنی 100 میں سے 3 افراد کی موت ہو سکتی ہے باقی ایک تہائی کو شدید نمونیا ہوتا ہے، اس پر بے تحاشا ریسرچ ہو رہی ہے تاکہ اس کا علاج اور ویکسین بنائی جائے، تاحال اس وائرس کا کوئی علاج نہیں، ان کا ہم علامتی علاج ہی کر پاتے ہیں۔ ظفر مرزا نے کہا کہ مریض کو کنفرم ہونے کے بعد آئی سولیشن میں رکھا جاتا ہے تاکہ بیماری پھیل نہ سکے، ایک خاص مدت کے بعد مریض خود بخود ٹھیک ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قوت مدافعت کے باعث اس بیماری میں 98 فیصد مریض خود ٹھیک ہو جاتے ہیں، وائرس وقت کے ساتھ بدلتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کے اقدامات کے مطابق وہاں سے کسی کو باہر آنے کی اجازت نہیں، ہمیں اپنے شہریوں کی بہت فکر ہے لیکن عالمی ادارہ صحت کی ہدایات ہیں کہ بیماری کو پھیلاوسے روکنے کےلئے یہ اقدامات فوری ضروری ہیں، مفاد عامہ کےلئے اس بات پر اتفاق ہے کہ ان کو وہاں سے نکالنے سے بیماری پھیل سکتی ہے، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن فی الحال یہ ہی بہترین فیصلہ ہے، مناسب وقت پر مناسب اقدامات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک فارم ڈیزائن کیا گیا ہے جو بطور فلٹر استعمال ہو گا، اس میں مسافر کی چین میں سفر کی ہسٹری معلوم ہوتی ہے، ہم نے پورا ڈیٹا بیس بنایا ہے، یہ اقدامات پاکستان کے لوگوں کو محفوظ بنا سکیں گے۔

    اس موقع پر چینی سفیریاؤجنگ کا کہنا تھا کرونا وائرس سے چین میں 371 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، چیلنج سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، ملک میں تمام تقریبات کو منسوخ کر دیا ہے، دنیا کو اپنے اقدامات سے آگاہ کر رہے ہیں، ڈبلیو ایچ او نے ہمارے اقدامات کو سراہا ہے، پر امید ہیں اس وبا سے نمٹ لیں گے، پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو خط بھی لکھا۔

    چینی سفیر یاؤجنگ کا کہنا تھا چین میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد ہے، مشکلات وقتی ہیں، تمام پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، چین میں پاکستانی شہریوں کو اپنا ہم وطن سمجھتے ہیں، آج 12 چینی باشندے بھی پاکستان آئے ہیں، سفر کیلئے 2 ہفتے معائنے میں رکھا جاتا ہے، پاکستان آنیوالے 12 چینی باشندوں میں 4 بزنس مین ہیں، سخت مانیٹرنگ کے بعد ان افراد کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی، چین نے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کیے

    پاکستان اور چین کے درمیان فضائی آپریشن آج سے بحال ہوگیا ہے، فضائی آپریشن کرونا وائرس کے باعث بند کیا گیا تھا، آج 9 بجے ارومچی سے سدرن چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ 6007 اسلام آباد پہنچی۔

    چین سے آنے والی پرواز کے ذریعے 61 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں،اس موقع پراسلام آباد ایئرپورٹ پروزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا بھی موجود تھے جوسکریننگ کی نگرانی کر رہے ہیں،

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

  • منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتارافراد بارے عدالت کا بڑا حکم

    منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتارافراد بارے عدالت کا بڑا حکم

    منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتارافراد بارے عدالت کا بڑا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کیے گئے کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پشتون تحفظ موومنٹ اور عوامی عوامی ورکرز پارٹی سے تعلق رکھنے والے 23 کارکنان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت عالیہ کے چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس کے سربراہ کی عدالت میں غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔

    چیف جسٹس نے پوچھا کہ آئی جی کہاں ہیں انہیں بلایا تھا، جس پر ڈی آئی جی نے عدالت کو بتایا کہ وہ چھٹی پر ہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ڈپٹی کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہمیں آپ سے اور موجودہ حکومت سے یہ توقع نہیں تھی، کیا آپ نے ایف آئی آر پڑھی ہے، دہشت گردی کی دفعات کس قانون کےتحت لگائی گئی۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ موجود ہے جس میں دہشت گردی کی تعریب بیان کی گئی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ ریاست کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ریاست کا کام لوگوں کی حفاظت کرنا ہے، آپ کسی کے محب وطن ہونے پر کیسے شک کر سکتے ہیں؟

    سماعت کے دوران چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ آئینی عدالتیں اس معاملے پر آنکھیں بند کردیں گی، اس مقدمے کی تح تک جائیں گئے، اگر حکومت نے کچھ غلط کیا ہے تو اسے مانیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی سی آپ اور آئی جی ایک ساتھ بیٹھ کر اس معاملے کو دیکھیں، ایک ہفتے کا وقت دے رہا ہوں اس معاملے کو دیکھ کر رپورٹ جمع کروائیں۔

    عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی.

    واضح رہے کہ منظور پشتین کی گرفتاری کے بعد پولیس نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر سے کارکنان کو گرفتار کیا تھا.

    پی ٹی ایم کے منظورپشتین کو عدالت نے جیل بھجوا دیا، پولیس نے منظور پشتین کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان تھانے میں منظور پشتین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ایف آئی آر کے متن کے مطابق منظور پشتین کے خلاف شکایت 20 جنوری کو درج کی گئی، جس میں 18 جنوری کو ہونے والی ایک تقریب کا حوالہ دیا گیا ہے۔

    ادارے پی ٹی ایم کے حوالہ سے قانون پر سختی سے عمل کریں، عدالت کا حکم

    آزادی اظہار رائے لا محدود نہیں، پی ٹی ایم پر پابندی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس

    معلوم ہے پی ٹی ایم کی لیڈر شپ کا این ڈی ایس سے کیا تعلق ہے؟ فوج کو گالی دیکر اپنی نااہلی مت چھپائیں. مراد سعید

    ایف آئی میں کہا گیا ہے کہ منظور پشتین نے حکومت وقت کے خلاف بیانات دیئے۔ منظور پشتین نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ 1973 کا پاکستانی آئین نہیں مانتا کیوں کہ یہ غلط ہے اور انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ منظور پشتین نے اپنے بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ آئین پنجاب کو اکثریت اور پختونوں کو اقلیت میں رکھنے کی سازش تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق جنوری 18 کو ہونے والی اس تقریب میں منظور پشتین نے حکومت اور حکمرانوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور لوگوں کو حکومت ختم کرانے پر اکسایا۔ منظور پشتین کے خلاف سیکشن 506 ، 153 اے ،120 بی ، 124 اے اور 123 اے کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں.

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    ریاست مخالف مہم، پی ٹی ایم کے خلاف پاکستان کے وکلاء نے کاروائی کا مطالبہ کردیا

    پی ٹی ایم کا بیانیہ نیا نہیں ،فواد چودھری

    پی ٹی ایم پاکستان کا نعرہ لگائے تو….وزیر داخلہ کی پی ٹی ایم کو بڑی پیشکش

    پولیس کے مطابق رات ایک بجے کے قریب تہکال کے علاقے شاہین کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے منظور پشتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔منظور کے ہمراہ مزید چار سے پانچ افراد ہیں جنھیں کرایہ داری قانون پر عمل درآمد نہ کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں بری ہونے والا ملزم لاپتہ ،عدالت نے کیا جواب طلب

    کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں بری ہونے والا ملزم لاپتہ ،عدالت نے کیا جواب طلب

    کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں بری ہونے والا ملزم لاپتہ ،عدالت نے کیا جواب طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں بری ہونے والا ملزم ندیم پٹیل عرف برگر بھی لاپتہ ہوگیا

    عدالت نے ایس ایچ او فیروز آباد، سی ٹی ڈی حکام، رینجرز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ،عدالت نے درخواست پر 27 فروری تک جواب طلب کرلیا

    ندیم پٹیل کے بھائی اقبال پٹیل نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ندیم پٹیل عرف ندیم برگر گزشتہ 5 روز سے لاپتہ ہے اب تک گھر نہیں آیا،میرے بھائی کو سی ٹی ڈی نے پہلے بھی اغواء کیا تھا، اور نام ائیر پورٹ حملہ کیس میں ڈال دیا، ائیر پورٹ حملہ کیس میں بھائی بری ہوا جس کے بعد اسے دوبارہ اغواء کرلیا گیا،

  • شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے دیا نیب کو بڑا حکم

    شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے دیا نیب کو بڑا حکم

    شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے دیا نیب کو بڑا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا.

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ،عدالت نے نے نیب سے 10 فروری تک جواب طلب کرلیا اور حکم دیا کہ درخواست گزار کو نیب کے جواب کی کاپی آئندہ سماعت سے پہلے فراہم کی جائے،

    ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا،شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریفرنس کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا کیا جائے،نیب میرے خلاف کوئی بھی کیس بنانے میں ناکام رہا،میں نے کوئی جرم نہیں کیا نہ ہی میں نے کسی کی معاونت کی، نیب کی جانب سے عدالت میں محض ایک عبوری ریفرنس دائر کیاگیا،نیب قانون اورنہ کسی اورقانون کے تحت مجھ پر کوئی کیس بنتا ہے ۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ میں ضمانت نہین کرواؤں گا ، نیب میرے خلاف جرم ثابت کرے، انہوں نے نیب آرڈیننس سے بھی فائدہ لینے کی مخالفت کی تھی تا ہم شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے درخواست ضمانت دائر کر دی

    ایل این جی ریفرنس،شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کر دی گئی،

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عدالتیں اپوزیشن رہنماؤں آصف زرداری، فریال تالپور، مفتاح اسماعیل، نواز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ کو ضمانت پر رہا کر چکی ہیں، خورشید شاہ کی بھی عدالت نے ضمانت کی تھی تا ہم بعد ازاں ہائیکورٹ نے ضمانت کا حکم نامہ معطل کر دیا.

    نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

    ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

    سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے،

  • احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت

    احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت

    احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کر لیا.

    عدالت نے نیب کو 10 فروری تک جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی.

    سلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

    احسن اقبال کے بھائی نے ضمانت بعد ازگرفتاری کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ احسن اقبال کو26 دسمبر2019 کو گرفتار کیا گیا،26 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں رکھا گیا، درخواست میں احسن اقبال کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    احسن اقبال کیخلاف اقامہ ،بیرون ملک ملازمت کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں، نیب نے عدالت میں کہا کہ احسن اقبال اقامے کی بنیادپرملازمت کرتے رہے، احسن اقبال کےخلاف تحقیقات کرناچاہتے ہیں، دستاویزات بہت زیادہ ہیں ،مزید وقت درکارہے،احسن اقبال اپنے علاقے کو نوازنا چاہتے تھے ، احسن اقبال نے اپنی خواہش کیلئےسرکاری خزانہ لٹادیا،

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں  نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

  • اتحادیوں کو منانے کے لئے حکومت ایک بار پھر متحرک، کمیٹی کی چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات طے

    اتحادیوں کو منانے کے لئے حکومت ایک بار پھر متحرک، کمیٹی کی چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات طے

    اتحادیوں کو منانے کے لئے حکومت ایک بار پھر متحرک، کمیٹی کی چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات طے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی قیادت آج ملاقات کرے گی،وفاقی وزیر شفقت محمود مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات کریں گے

    وزیر اعظم کی ہدایت پر شفقت محمود اسپیکر پرویز الہیٰ سے ملاقات کریں گے،شفقت محمود اور چودھری پرویزالہیٰ کی ملاقات 3بجے لاہور میں ہوگی،ملاقات میں شفقت محمود وزیر اعظم کا پیغام پرویز الہیٰ کو پہنچائیں گے

    دوسری جانب نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ق اور حکومت کے درمیان تحریری معاہدے میں طے ہونے والے نکات سامنے آگئے۔ چار نکاتی معاہدے میں پاور شیئرنگ کے اصول طے کیے گئے تھے۔ وفاق میں 2 اور پنجاب میں میں بھی 2 وزارتیں ملنا تھیں جس پرحکومت عمل نہ کرسکی۔

    پاور شیئرنگ کے تحت ضلعی سطح اور مختلف حکومتی اداروں میں مسلم لیگ ق کے رہنماوں کو نمائندگی ملنا تھی۔ ڈے ٹو ڈے افیئرز میں بھی تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان مشاورت کا معاہدہ ہوا۔ پالیسی میکنگ میں بھی حکومت نے معاہدے میں مسلم لیگ ق کو شریک کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ ترقیاتی فنڈز اور عوامی مسائل کے حل کے لئے مسلم لیگ ق کے ارکان کو با اختیار بنانا بھی معاہدے کا حصہ تھا۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ اتحادی امور طے پانے تک مسلم لیگ ق کی قیادت ہر چار پانچ روز بعد اجلاس کرے گی، ہم حکومت پر واضح کرچکے ہیں کہ ہمیں مرکز میں دوسری وزارت نہیں چاہیے، مونس الہی کی وزارت کے معاملے پر منفی پراپیگنڈہ کیا گیا، پارٹی میں اختلاف پیدا کرنے کی بھی کوشش کی گئی، پنجاب میں بھی جو وزارتیں ملی ہیں ان میں کوئی اختیار نہیں، ہر تین ماہ بعد پنجاب کی وزارتوں میں سیکرٹری تبدیل کر دیا جاتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے لئے کمیٹی بنائے جانے پر مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الہیٰ میدان میں آ گئے.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے چودھری مونس الہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی خود معاملات کو کیوں خراب کررہی ہے؟ حکومت کی سابقہ کمیٹی سےمثبت پیش رفت ہورہی تھی، سابقہ کمیٹی میں جہانگیرترین، پرویزخٹک اور شہزاد اکبر شامل تھے.

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مسلم لیگ ق سے وعدہ کیا تھا کہ مونس الہیٰ کو وزارت دی جائے گی لیکن ابھی تک وعدہ وفا نہ ہوا جس کی وجہ سے مسلم لیگ ق میں بے چینی پائی جاتی ہے، حکومتی کمیٹی کے وفد نے چند روز قبل ق لیگ سے ملاقات کی تھی اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ق کے تحفظات کو جائز قرار دیا تھا.

    قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ایک کمیٹی بنتی ہے ،دوسری ڈالی جاتی ہے، اب حکومت کی نئی کمیٹی سامنے آگئی ، پہلی کمیٹی سے مذاکرات کےبعدمعاملات میں بہتری آئی،

    پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اتحادیوں کو سوتن نہیں سمجھا چاہئے، حکومت کو نقصان پہنچا تو ہمیں بھی پہنچے گا، چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے، حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، جس کے ساتھ چلتے ہیں نیک نیتی کے ساتھ چلتے ہیں، موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اچھے طریقے سے اجاگر کیا، وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا کیس احسن طریقے سے لڑا

    وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

    اس حوالے سے فیصلہ اتحادی جماعتوں کی جانب سے اٹھائے گئے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جو  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ رابطوں کا یہ عمل مزید مضبوط اور باضابطہ ہونا چاہئے تاکہ تمام حکومتی اتحادیوں کے درمیان رابطوں میں کسی قسم کی کمی نہ رہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ساتھ رابطے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں اسد عمر (کنوینر)، عمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ رابطے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں چوہدری محمد سرور (کنوینر)، سردار عثمان بزدار اور شفقت محمود شامل ہیں۔ اسی طرح بی اے پی، بی این پی اور جے ڈبلیو پی کے ساتھ رابطے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں پرویز خٹک (کنوینر)، قاسم سوری اور میر خان محمد جمالی شامل ہیں۔

  • مشرف کو سزا دینے والی خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

    مشرف کو سزا دینے والی خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

    مشرف کو سزا دینے والی خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے،

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، لاہور ہائیکورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار ہی نہیں تھا

    سابق صدر ہائیکورٹ بار راولپنڈی توفیق آصف نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ،درخواست میں مزید کہا گیا کہ پرویزمشرف کو پیش ہونے کیلئے کئی مواقع دیے گئے

    لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ سنا یا تھا عدالت نے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا ۔درخواست سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر کی گئی تھی. کالعدم قرار دی گئی خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں‌ پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی۔

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا

    قبل ازیں سابق صدرپرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،پرویزمشرف کی درخواست میں وفاق اور خصوصی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے،

    درخواست میں خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت نے ٹرائل مکمل کرنے میں آئین کی 6 بارخلاف ورزی کی،خصوصی عدالت کے 17 دسمبر کے فیصلے سے غیر مطمئمن ہوں ،انصاف کا قتل نہ ہو اسی لیے مقررہ قانونی مدت میں اپیل دائر کی،سزا کا فیصلہ ٹرائل آئین اور ضابطہ فوجداری اور اسلامی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ,مشرف کے وکیل نے 67 صفحات پر مشتمل درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی.