Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعظم کے قریب مگر اجلاس میں نہیں آتے؟ قائمہ کمیٹی نے کس بارے ایسا کہا؟

    وزیراعظم کے قریب مگر اجلاس میں نہیں آتے؟ قائمہ کمیٹی نے کس بارے ایسا کہا؟

    وزیراعظم کے قریب مگر اجلاس میں نہیں آتے؟ قائمہ کمیٹی نے کس بارے ایسا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سمندرپارپاکستانی کاچیئرمین فیاض الدین کی زیرصدارت اجلاس ہوا، سیکرٹری اوورسیز نے کہا کہ 72سال بعد پاکستان کی پہلی امیگریشن پالیسی تیار کر لی گئی نئی تیار کردہ پالیسی جلد حکومت کے سامنے پیش کی جائے گی خواتین کا بیرون ملک روزگار کے لیےجانے کارجحان کم ہے

    رکن کمیٹی مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ مشیر اوورسیز اجلاس میں کیوں نہیں آتے ،وہ وزیر اعظم کے قریب ہیں مگر اجلاس میں آنا بھی ان کی ذمہ داری ہے،نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں نہیں مل رہیں شاید بیرون ممالک مل جائیں،

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    جب تک 50 لوگوں کو فارغ نہ کیا بہتری نہیں آئیگی، چیف جسٹس کے ریمارکس

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ میڈم آپ پریشان نہ ہوں ہم نے ایک کروڑ نوکریاں 5سال میں دینی ہیں، فضل محمد خان نے کہا کہ اگر روٹی کپڑا اور مکان مل گیا ہوتا تو آج ایک کروڑ نوکریوں کی بات ہی نہ کی جاتی،

    سیکرٹری اوورسیز نے کہا کہ جاپان میں مقیم پاکستانیوں پرجاپان حکومت کا اعتبار بڑھ چکا ہے،جاپان نے بھارت کو مسترد کرکے پاکستان سے لوگوں کو لے جانے کا فیصلہ کیا

  • شاہ محمود قریشی مشیر تجارت اور سو بزنس مینوں کے ہمراہ کس ملک ہوئے روانہ؟

    شاہ محمود قریشی مشیر تجارت اور سو بزنس مینوں کے ہمراہ کس ملک ہوئے روانہ؟

    شاہ محمود قریشی مشیر تجارت اور سو بزنس مینوں کے ہمراہ کس ملک ہوئے روانہ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، دو روزہ اہم سرکاری دورے پر کینیا روانہ ہو گئے،کینیا روانگی سے قبل وزیر خارجہ نے دورہ ء کینیا کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے ویڈیو پیغام دیا ہے.

    شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایک آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسی کے لیے معاشی استحکام لازم ہے اس مقصد کو آگے بڑھانے کے لئے وزارت خارجہ نے معاشی سفارت کاری کو ایک اصول کے طور پر اپنایا ہے اور ہم اس میں آگے بڑھ رہے ہیں

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دفتر خارجہ میں ایک معاشی سفارت کاری کے تحت "انگیج افریقہ” کانفرنس منعقد کروائی گئی افریقہ ایک ایسا براعظم ہے جس میں چون ممالک ہیں اور بے پناہ وسائل موجود ہیں وہاں تجارت اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں ماضی میں افریقہ کی طرف ہم وہ توجہ نہیں دے سکے جو ہمیں دینی چاہیے تھی لہذا حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے ہم نے افریقہ کیطرف توجہ مبذول کرنے کا فیصلہ کیا

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ صدر پاکستان نے اس انگیج افریقہ کانفرنس کا افتتاح کیا اور وزیر اعظم نے اختتامی تقریب سے خطاب کیا جس سے ایک واضح سمت کا تعین ہو گیا ،اسی حکمت عملی کو آگے بڑھاتے ہوئے میں کینیا روانہ ہو رہا ہوں جہاں دو روزہ "اینگیج افریقہ، معاشی سفارتکاری کانفرنس میں شرکت کروں گا ،مشیر تجارت جناب رزاق داؤد اس کانفرنس کی سربراہی کریں گے سو کے قریب ہمارے بزنس مینوں کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    عمران نیازی اور شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں ہونگے، مگر کس کیس میں؟ عظمیٰ بخاری کا انکشاف

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے افریقہ کی اہم کاروباری شخصیات کو بھی مدعو کر رکھا ہے اور کوشش یہ ہے کہ ہم تبادلہ ء خیال کے ذریعے افریقہ میں اپنی رسائی کو فروغ دیں ، افریقی ممالک کے ساتھ اپنے سیاسی اور سفارتی تعلقات کو بڑھاتے ہوئے اپنی تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ کریں کینیا، افریقہ کا گیٹ وے ہے کینیا کے ساتھ ہمارے گہرے اور دیرینہ مراسم ہیں.

    وزیر خارجہ کو آج پھر کشمیر یاد آ گیا، کشمیر کے حوالہ سے اگلا لائحہ عمل قریشی نے بتا دیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ دیا ہے

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں کینیا کے صدر کنیاٹا اور ان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کروں گا اور میری کوشش ہو گی کہ اس کانفرنس کے ذریعے نہ صرف کینیا بلکہ دیگر افریقی ممالک کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہوں،اس کانفرنس میں افریقی ممالک میں جتنے ہمارے سفراء ہیں وہ بھی شریک ہو رہے ہیں مجھے امید ہے کہ اس کانفرنس سے پاکستان کے لیے بہتر ثمرات سامنے آئیں گے

  • پاکستان کی پشاوری چپل، بھارت نے کیا کام شروع کر دیا؟

    پاکستان کی پشاوری چپل، بھارت نے کیا کام شروع کر دیا؟

    پاکستان کی پشاوری چپل، بھارت نے کیا کام شروع کر دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس ہوا،اجلاس میں جغرافیائی انڈیکشن رجسٹریشن اینڈپروٹیکشن بل 2019پرغور کیا گیا،چیئر مین آئی پی او مجیب احمد خان نے قائمہ کمیٹی تجارت کو بل پربریفنگ دے دی.

    چیئرمین آئی پی او نے کہا کہ جغرافیائی انڈیکشن کےتحت مختلف مصنوعات کی لسٹ تیارکی ہے،بھارت نےپشاوری چپل کو اپنی مصنوعات کے طور پر بیرون ممالک مارکیٹ کرنا شروع کیا تھا،پاکستان کی قانون سازی کاعلم ہونےپربھارت نے مارکیٹنگ روک دیاس وقت 121 ممالک نے جغرافیائی انڈیکشن قانون بنایا ہوا ہے قانون سازی کے بعد’’میڈ ان پاکستان‘‘کو دنیا میں فوقیت ملے گی.

    قبل ازیں وزارت تجازت کے حکام نے قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں آگاہ کیا ہے کہ ملتانی سوہن حلوہ، پشاوری چپل اور باسمتی چاول کے برانڈر کو دنیا بھر میں پیش کرنے کا جغرافیائی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ساتھ ہی ساتھ تجویز کی گئی ہے کہ نسوار کو پاکستانی برانڈز میں شامل کیا جائے۔

    کمیٹی کا اجلاس سینیٹرمرزا محمد آفریدی کی زیرصدارت ہوا۔چیئرمین (آئی پی او) کی جانب سے بتایا گیا کہ جغرافیائی قانون میں 80 قومی و علاقائی مصنوعات اور سروسز کی فہرست تیار کی گئی ہے۔اسی موقع پر خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے نسوار کو پاکستانی برانڈز میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

    ۔چیئرمین آئی پی او نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ جغرافیائی قانون کا مسودہ 23 جنوری2018 کو پیش کیا گیا تھا جس کی منظوری20 اگست2019 کو دی گئی تھی۔واضح رہے کہ قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ نسوار اور پشاور کے مشہور خٹک ڈانس کو پاکستانی برانڈز کا درجہ دیا جائے تا کہ ان کو بھی انٹرنیشنل لیول پر جانا جائے۔ان کی اس تجویز کو اراکین کی جانب سے قہقہہ لگا کر رد کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی پشاوری چپل کافی مشہور ہے، وزیراعظم عمران خان بھی پشاوری چپل پہنتے ہیں،

  • ٹریفک پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والے ملزمان گرفتار

    ٹریفک پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والے ملزمان گرفتار

    ٹریفک پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والے ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے. گزشتہ روز ملزمان کی ٹریفک افسران کو دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی

    پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والے ملزمان کے نام حسنین حیدر اور شاہ نواز ہیں،ملزمان کی گاڑی بھی پولیس قبضہ میں لے لی گئی ہے ،ملزمان کو ٹریفک افسران نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا تھا

    ٹریفک افسران کے لائسنس طلب کرنے پر ملزمان ٹریفک افسران کو دھمکیاں دیتے رہے ،ملزمان ٹریفک افسران سے گاڑی بھگا کرلے گئے تھے ،ملزمان کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

    ایک اور کاروائی میں تھانہ رمنا پولیس نےگن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والا خطرناک ملزم گرفتار کر لیا،ملزم حماد علی کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن ،چھینا ہوا موٹرسائیکل اور 8 عدد موبائل فون برآمد کر لئے گئے،

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے گن پوائنٹ پر متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ،کاروائی ایس پی صدر کی ہدایت پر اے ایس پی رانا عبدالوہاب اور ایس ایچ او تھانہ رمنا حبیب الرحمن اور ٹیم نے کی, آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے.

  • اراکین قومی اسمبلی کو بھی "عزت” ملے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا اعلان

    اراکین قومی اسمبلی کو بھی "عزت” ملے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا اعلان

    اراکین قومی اسمبلی کو بھی "عزت” ملے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی حکومت میں رابطے کیلئے کوآرڈینیٹرز (تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل) عامر محمود کیانی اور چیف وہپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی حکومت کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ کسی کو منتخب نمائندوں کے جائز کام میں آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔ اراکین قومی اسمبلی کیلئے وزیراعلیٰ آفس کے دروازے کھلے ہیں۔اراکین قومی اسمبلی بھی اسی طرح عزیز ہیں جس طرح اراکین پنجاب اسمبلی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں بھی ترقیاتی کام کرا رہی ہے۔ اراکین قومی اسمبلی کو پورا عزت و احترام ملے گا۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے اراکین قومی اسمبلی سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔اراکین قومی اسمبلی کی تجاویز کو پوری اہمیت دی جائے گی اورقابل عمل تجاویز پر عملدرآمد ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود بارے اہم اعلان

    نوازشریف "یہ کام” کیا کرتے تھے، پنجاب اسمبلی میں بیان پر ہنگامہ

    سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پنجاب میں کتنے فنڈز جاری ہوئے؟ وزیراعلیٰ نے بتا دیا

    ان ہاؤس تبدیلی، حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کر دیا

    پنجاب میں فارورڈ بلاک، بزدار کی پریشانی دور کرنے اہم شخصیت نے کی وزیراعلیٰ سے ملاقات

    عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر میں شانہ بشانہ چلیں گے۔تنقید برائے تنقید کے باوجود پنجاب حکومت کی کارکردگی تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔سازشی عناصر تنقید کرتے رہ جائیں گے اور پنجاب آگے بڑھتا جائے گا۔

  • اسحاق ڈار کو سنائی اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑی خوشخبری

    اسحاق ڈار کو سنائی اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑی خوشخبری

    اسحاق ڈار کو سنائی اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کی اہلیہ کا نیب کی جانب ضبط شدہ گھر واپس لینے کا کیس،تبسم اسحاق کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 نومبر 2019 کے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کردیا

    عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرکے 13 فروری تک جواب طلب کر لیا،وکیل نے کہا کہ گلبرگ لاہور میں گھر 14 فروری 1989 کو اسحاق ڈار نے حق مہر کے عوض اہلیہ کو دیا، نیب نے گھر منجمد کرتے ہوئے نیلامی کیلئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دے دیا، احتساب عدالت نے تبسم اسحاق کی نیب کے اقدام کیخلاف درخواست 7 نومبر 2019 کو خارج کی،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گلبرگ لاہورمیں رہائش گاہ کونیلام کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی تھی،اسحاق ڈار کے ہجویری ہاوَس کا رقبہ 4 کنال 17 مرلے ہے،اسحاق ڈارکی رہائش گاہ کی سرکاری بولی 18کروڑ50لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، اسحاق ڈارکی رہائش گاہ کی نیلامی اے سی ماڈل ٹاون کے زیر نگرانی ہونی تھی.

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں نیب نے 71 ارب روپے خزانے میں جمع کرائے،‏اسحاق ڈار کیخلاف تحقیقات میں 50 کروڑ کی رقم بینک اکاؤنٹس برآمد کرلی، اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس کی رقم پنجاب حکومت کے حوالے کر دی، اسحاق ڈار کا گلبرگ میں 4 کنال کا گھر حکومت کے سپرد کیا جا رہا ہے،

    واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے 831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جن میں مختصر مدت کے دوران 91 گنا اضافہ ہوا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آمدن سے زیادہ اثاثوں کے ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری کے سبب انھیں اشتہاری قراردے چکی ہے، عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیدار قرق کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہوئے ہیں. سابق وزیر خزانہ علاج کی غرض سے لندن گئے لیکن تاحال پاکستان واپس نہ آئے.

  • لاکھوں روپے کھا لئے گئے اور یہ کام نہیں ہوا، چیف جسٹس ہوئے حکام پر برہم

    لاکھوں روپے کھا لئے گئے اور یہ کام نہیں ہوا، چیف جسٹس ہوئے حکام پر برہم

    لاکھوں روپے کھا لئے گئے اور یہ کام نہیں ہوا، چیف جسٹس ہوئے حکام پر برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سندھ میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں یبنچ نے سماعت کی،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ نیب کی طرف سے کون ہے، پراسیکیوٹر جنرل کو بلائیں، وکیل نیب نے کہا کہ کیس کی سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کردیں پراسیکیوٹر جنرل آجائیں گے، چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں کیا مذاق کررہے ہیں،لاکھوں روپے کھا لیے گئے ایک بھی آر او پلانٹ نہیں لگا،سب پیسے کھا گئے ہڑپ کر گئے۔

    عدالت نے کہا کہ نیب کی جانب سے آر او پلانٹس تنصیب میں کرپشن کی رپورٹ جمع کروائی گئی ہے،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ کوئی کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں ہے، ایڈووکیٹ جنرل واٹرکمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں.

    چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمے میں 4 گواہان کی جگہ آپ 200 گواہ بنالیتے ہیں، ایک سال میں مقدمات کا فیصلہ ہونا چاہیے 6،6 سال گزر جاتے ہیں، ملک کی بہتری کےلئے جو کردار ادا کرنا تھا آپ اس میں رکاوٹ بن گئے ،

    جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ آپ کے ریفرنس دائر کرنے میں کتنا عرصہ لگتا ہے ؟ 6 سال ؟چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 2سال میں ریفرنس بناتے ہیں اور 10سال ملزم کو رگڑتے رہتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی سے متعلق موثر قانون سازی کےلئے اقدامات کیے جائیں، سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق ہر ضلع سے سہ ماہی رپورٹ جمع کروائی جائے،

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    جب تک 50 لوگوں کو فارغ نہ کیا بہتری نہیں آئیگی، چیف جسٹس کے ریمارکس

    سپریم کورٹ نے سندھ واٹر کمیشن اورواٹرکمیشن سیکرٹریٹ کو تحلیل کردیا۔عدالت نے کہا کہ سندھ واٹر کمیشن اپنا تمام تر ریکارڈ چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے کرے، عدالت نے کراچی سندھ کول اتھارٹی کیس اورصاف پانی کیس کو یکجا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے نیب کو مقدمات سے متعلق ریفرنس و دیگر معاملات ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا،

    سپریم کورٹ میں سندھ میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

    بحریہ ٹاؤن نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، حکومت کی آنکھیں کیوں بند ہیں؟ چیف جسٹس

  • فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل، عدالت نے کیا برہمی کا اظہار، دیا بڑا حکم

    فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل، عدالت نے کیا برہمی کا اظہار، دیا بڑا حکم

    فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل، عدالت نے کیا برہمی کا اظہار، دیا بڑا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل کیس کی سماعت 13فروری تک ملتوی کر دی گئی، وزارت قانون اوردیگرفریقین نےجواب جمع کرانے کے لیےعدالت سےمہلت مانگ لی.

    سندھ ہائیکورٹ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عرفان عزیزمیمن پربرہم ہوئی، عدالت نےعرفان عزیزمیمن کوجواب کےہمراہ پیش ہونے کاحکم دےدیا، عدالت نے کہا کہ کیس میں وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی سمجھ سےبالاترہے،عرفان عزیزمیمن آئندہ سماعت پرضروری دستاویزات اور تیاری کےساتھ پیش ہوں،

    قبل ازیں فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے معاملے پر نیب حکام نے میکسم مارکیٹنگ کمپنی کے دفترپرچھاپہ مارا ،نیب نے میکسم مارکٹنگ کمپنی سے تنویراوربلال کوگرفتار کرلیا.نیب نے میکسم مارکیٹنگ کمپنی سے اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں،نیب کراچی نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کررکھا ہے،

    نیب کراچی نے ‘فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم’ کے خلاف درخواست پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔متاثرین کی تعداد 6 ہزار ہے جنہوں نے اسکیم میں تقریباً 13 ارب روپے لگائے گئے تھے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ چار سال سے ان کے ساتھ دھوکہ کیا جارہا ہے اور انہیں نا تو پلاٹ نہ رقم واپس کی جارہی ہے۔

    نیب کراچی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ہدایت پر نئی انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے اور انہوں نے جلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نیب کراچی جلد از جلد یہ انکوائری مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس میں ملوث تمام افراد کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • فیکٹری آتشزدگی،جاں بحق افراد کی تفصیلات آ گئیں، مالک بھی چل بسا

    فیکٹری آتشزدگی،جاں بحق افراد کی تفصیلات آ گئیں، مالک بھی چل بسا

    فیکٹری آتشزدگی،جاں بحق افراد کی تفصیلات آ گئیں، مالک بھی چل بسا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ امامیہ کالونی میں فیکٹری میں آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں فیکٹری مالک، 4 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس سے باڈی اسپرے کی فیکٹری آگ کا گولہ بن گئی، سلنڈر پھٹنے کے وقت فیکٹری میں مزدور کام کر رہے تھے، تپش سے کمزور چھت بھی گر گئی، جس سے اموات ہوئیں، فائر بریگیڈ نے آگ بجھا دی، ملبے میں دبی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔

    فیکٹری میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ زاہد ولد فضل، 55 سالہ رشیدہ بی بی زوجہ زاہد، 9 سالہ موسی ولد نادر خان، 7 سالہ اریبہ ولد نادر خان، نوید، عابد ولد بوٹا عمر 45 سال فیکٹری مالک، 25 سالہ نامعلوم خاتون،12 سالہ نامعلوم جاں بحق ہو گئے جبکہ 30 سالہ زاہد ولد عبدالمجید اور جنید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزیر توانائی اختر ملک، صوبائی وزیر ماحولیات محمد رضوان،صوبائی وزیر انسانی حقوق محبوب عالم کا امامیہ کالونی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی۔ اورزخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔واقعہ کی ہرپہلو سے تحقیقات کر کے غفلت کے ذمہ داروں کاتعین کیاجائے اور کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • فیکٹری میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ نے کی رپورٹ طلب اور دیں اہم ہدایات

    فیکٹری میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ نے کی رپورٹ طلب اور دیں اہم ہدایات

    فیکٹری میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ نے کی رپورٹ طلب اور دیں اہم ہدایات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزیر توانائی اختر ملک، صوبائی وزیر ماحولیات محمد رضوان،صوبائی وزیر انسانی حقوق محبوب عالم کا امامیہ کالونی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی۔ اورزخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔واقعہ کی ہرپہلو سے تحقیقات کر کے غفلت کے ذمہ داروں کاتعین کیاجائے اور کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    صوبائی وزیر توانائی محمد رضوان کا کہنا تھا کہ فیکٹریوں کارخانہ وغیرہ میں کام کرنے والے ملازمین کی جان کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ تمام صوبائی وزراء نے فیکٹری میں آتشزدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس،لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ھے۔

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے فیروزوالا میں کالا خطائی روڈ پر نجی فیکٹری میں سلنڈر دھماکا ہوا جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، فیکٹری میں 11 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    پیر اور منگل کی درمیانی شب سلنڈر دھماکے کے بعد سپرے اور پرفیوم کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ آگ نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا، دھماکے سے فیکٹری زمین بوس ہوگئی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے مزدوروں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں، فیکٹری سے ملحقہ گھروں کو خالی کرا لیا گیا۔ ایک ملحقہ مکان کی چھت بھی گر گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں.

    جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فیکٹری میں کولنگ کا عمل تاحال شروع نہ ہو سکا،زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے.