Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • حکومت سنبھالی تو ریلوے کا خسارہ کتنا تھا؟ شیخ رشید سچ سامنے لے آئے

    حکومت سنبھالی تو ریلوے کا خسارہ کتنا تھا؟ شیخ رشید سچ سامنے لے آئے

    حکومت سنبھالی تو ریلوے کا خسارہ کتنا تھا؟ شیخ رشید سچ سامنے لے آئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے سالانہ 38 ارب روپے پنشنرز کو خود دیتا ہے،اگر وفاق ذمہ داری اٹھا لے تو خسارہ صرف4ارب روپے رہ جائے گا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے باعث خسارہ بھی بڑھ سکتا ہے،

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ پشاور سے طورخم تک ٹریک جو انگریز نے بنایا تھا وہ ٹوٹ چکا ہے،جلدچین کے اشتراک سے ٹریک بچھانے کے منصوبے پر کام شروع ہوجائے گا،پشاور تاکراچی ریلوے کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہو جائے گا،منصوبے کا اگلے تین ماہ میں ٹینڈر ہوگا،پشاورتاکراچی ریلوے ٹریک کی اپگریڈیشن کاپی سی ون منصوبہ بندی کمیشن کےپاس ہیں،

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی ریلوے کا خسارہ 40 ارب روپے تھا،ہم نے خسارہ 8 ارب روپے کم کیا ہم اس مالی سال میں ریلوے خسارے میں مزید 4 سے 6 ارب روپے کم کریں گے

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 6ماہ کے دوران کا خسارہ نہیں بتا سکتے ،ایک سال خسارہ بتا سکتےہیں،گزشتہ سال بھی 40ارب میں سے 6ارب روپے کا خسارہ کم کیا،

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

  • منشیات کے عادی افراد بارے سروے کب ہوا تھا؟ شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے

    منشیات کے عادی افراد بارے سروے کب ہوا تھا؟ شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے

    منشیات کے عادی افراد بارے سروے کب ہوا تھا؟ شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کے اعدادوشمار کا معاملہ،وزارت انسداد منشیات نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں جواب جمع کردیا

    حکومت نے اعتراف کیا کہ منشیات کےعادی افرادسے متعلق 2012کے بعد سروے نہیں ہوا ،شہر یار آفریدی کہتے ہیں کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں کوئی ڈرگ سروے نہیں ہوا،این جی اوز کی جانب سے دیئے گئے اعداد شمار غلط ہیں،اعدادوشمار کے پیچھے این جی اوز کے اپنے مفادات ہیں،

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    وزیر مملکت شہر یار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ 2012میں یواین کی معاونت سےمنشیات کےاستعمال سےمتعلق سروے ہوا ،منشیات کے عادی افراد سے متعلق اعداد و شمار سال 2013 میں جاری کیے گئے،2012میں 67 لاکھ افراد منشیات کے عادی تھے،2012میں ملک کی آبادی کا 6 فیصد حصہ نشے کا عادی تھا،بھنگ استعمال کرنے والے افراد کا تناسب آبادی کا 3 اعشاریہ 6 فیصد ہے

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے ایران اور پاکستان کریں گے یہ اہم کام

  • وزیراعظم نے آئی جی سندھ کے تبادلے کی کب تک یقین دہانی کروائی تھی؟ مرتضیٰ وہاب بول پڑے

    وزیراعظم نے آئی جی سندھ کے تبادلے کی کب تک یقین دہانی کروائی تھی؟ مرتضیٰ وہاب بول پڑے

    وزیراعظم نے آئی جی سندھ کے تبادلے کی کب تک یقین دہانی کروائی تھی؟ مرتضیٰ وہاب بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کا کام تقریر کرنا نہیں ہے، ہم کلیم امام کی پرفارمنس سے متاثر نہیں تھے، کسی سرکاری ملازم کو اس طرح کے بیانات دینا زیب نہیں دیتا۔

    مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کل وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ 24 گھنٹے میں آئی جی سندھ تبدیل ہوں گے، وفاقی حکومت کا استحقاق ہے کہ ان کو کہیں بھی تعینات کرے۔ آئی جی سندھ کا کام پولیسنگ کرنا ہے، وہ بیانات دے رہے ہیں.آئی جی سندھ کیسے اس طرح کی بات کرسکتے ہیں

    آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟

    مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نےریلوےکی ناقص کارکردگی کاپول کھول دیا،شیخ رشیدباتوں سےزیادہ ریلوے کی کارکردگی پر توجہ دیتے تو یہ حال نہ ہوتا،سیاسی پیشن گوئیاں کرنے والے مدبر کے اپنے محکمے کی حالت خراب ہے، عدلیہ نے ریلوے کو کرپٹ ترین ادارہ کہا ہے،اگر شیخ رشید میں اخلاقی جرات ہے تو فی الفور مستعفی ہوجائیں،ریلوےآڈٹ رپورٹ شیخ رشیدکی اہلیت پرسوالیہ نشان ہے،

    سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تنقید کا سامنا پولیس کو نہیں سیاسی حضرات کو اور حکومت وقت کو کرنا پڑتا ہے، وزیراعظم نے بھی اس بات کا اعتراف کیا، 23 دسمبر کو وزیراعلیٰ وزیراعظم کی ملاقات میں باہمی رضا مندی کے بعد تبادلے کی بات ہوئی، وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو آئی جی سندھ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا، کرائم بڑھا ہے اس کی روک تھام کے لئے آئی جی نے کوئی پیشرفت نہیں کی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جو خطوط لکھے گئے تھے انکا کوئی جواب نہیں دیا گیا اسلئے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    جب تک 50 لوگوں کو فارغ نہ کیا بہتری نہیں آئیگی، چیف جسٹس کے ریمارکس

    بحریہ ٹاؤن نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، حکومت کی آنکھیں کیوں بند ہیں؟ چیف جسٹس

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیاسی نہیں بنانا چاہتے۔ پولیس کے کمانڈر کو سیاسی بیانات نہیں دینے چاہیں۔ وزرا کا کہنا تھا کہ جس ایس ایس پی یا پولیس افسر کو سیاست کا شوق ہے، وہ سیاست کرے

    وزیر اطلاعات سعید غنی نے کابینہ اجلاس کے بعد کہا کہ  صرف ایک نکاتی ایجنڈے پر ہماری میٹنگ ہوئی جو آئی جی کلیم امام کی تبدیلی تھا۔ کابینہ نے ان کو ہٹانے کی منظوری دیدی ہے۔ آئی جی سندھ کلیم امام نے غیر ذمہ دارانہ بیانات بھی دیئے۔ آخری خط میں انھیں بتا دیا گیا تھا کہ آپ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو اگر کوئی افسر لینا ہو یا دینا ہو تو صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جاتا ہے۔ سندھ میں لا ان آرڈر کی صورتحال خراب ہو گئی ہے۔ کلیم امام کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کی جانی چاہیے۔

    سندھ حکومت کی خواہش رہی ادھوری، میں کہیں نہیں جا رہا، آئی جی سندھ نے کیا اعلان

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن، عزیر بلوچ بارے جے آئی ٹیز کی رپورٹس پبلک کرنے بارے عدالت کا بڑا حکم

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن، عزیر بلوچ بارے جے آئی ٹیز کی رپورٹس پبلک کرنے بارے عدالت کا بڑا حکم

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن، عزیر بلوچ بارے جے آئی ٹیز کی رپورٹس پبلک کرنے بارے عدالت کا بڑا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر علی زیدی کی لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ، فشریز کے سابق چیئرمین نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ ٹاون کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

    علی زیدی نے 2 سال قبل رپورٹس منظرعام پر لانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا تو صوبائی حکومت کے وکلا مسلسل کوشاں رہے کہ درخواست کی سماعت نہ ہو، علی زیدی وزیر بن گئے مگر درخواست کی پیروی کرتے رہے۔ وفاقی وزیرعلی زیدی نے اپنے وکیل بیرسٹر عمر سومرو کے توسط سے موقف اپنایا کہ حقائق جاننا عوام کا حق ہے، ان کا موقف تھا کہ بلدیہ فیکٹری میں 200 سے زائد بے گناہ لوگوں کو زندہ جلا دیا گیا، جے آئی ٹی نے حقائق اکٹھے کرلئے۔

    عمر سومرو ایڈوکیٹ نے کہا کہ سندھ حکومت نے سانحہ بلدیہ، عزیر بلوچ اور نثار مورائی کے جرائم اور وجوہات جاننے کے لیے وفاقی حکومت سے مدد مانگی، ملزمان کی جے آئی ٹیز میں آئی ایس آئی، ایم آئی، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے نمائندے شامل تھے، جے آئی ٹی قتل وغارت گری کی وجوہات پتا لگا لیا تو حکومت چھپا رہی ہے،بلدیہ فیکٹری میں 2 سو سے زائد افراد زندہ جلا کرراکھ کردیا گیا،
    دنیا بھر کے میڈیا سے واقعہ کو رپورٹ کیا، لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ نے لیاری کو وار زون بنایا ہواتھا،

    وکیل علی زیدی نے عدالت میں کہا کہ کراچی میں ہونے والی قتل غارت گری میں پولیس اور سرکاری افسران بھی ملوث رہے، اب وہ پولیس اہلکار اور افسران ترقی کرچکے ہیں اور اہم عہدوں پر تعینات ہیں ،چیف سیکریٹری سندھ ان افسران کو بچانا چاہتے ہین، علی زیدی نے عوام میں سے ہیں، جب درخواست دائر کی اس وقت تو انتخابات میں امیدوار بھی نہیں تھے،علی زیدی آجکل وفاقی وزیر اور معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، عمر سومرو ایڈووکیٹ

    وکیل بیرسٹر عمر سومرو نے کہا عزیر بلوچ نے لیاری کو وار زون میں تبدیل کئے رکھا، ذمہ داروں کے نام بھی اگلے ہیں جبکہ نثار مورائی جے آئی ٹی کے سامنے بھتہ خوری، لیاری گینگ وار کے کارندوں کو نوکریاں دینے اسلحہ فراہم کرنے کا اعتراف کرچکا ہے، لہذا ان تمام حقائق کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔ عدالت نے 2 سال بعد درخواست منظور کر لی۔

  • اور احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سنایا لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ

    اور احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سنایا لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ

    اور احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سنایا لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی،احد چیمہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ڈیڑھ سال سے ایل ڈی اے سٹی کا ریفرنس ہی نہیں پیش کیا گیا،

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس میں احد چیمہ کی ضمانت منظور کی جائے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، احد چیمہ کے وکیل نے کہا کہ احد چیمہ کے علاوہ ایل ڈی اے کا کوئی بھی ملازم ملزم نہیں بنایا گیا ،نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی کیس پرسپریم کورٹ نے فیصلہ کر دیا ہے،ایل ڈی اے سٹی نے متاثرہ افراد کو پلاٹس دینے کی یقین دہانی کروائی ہے،

    لاہور ہائیکورٹ نے احد چیمہ کی ضمانت منظور کر لی.

    واضح رہے کہ احتساب عدالت میں عدالتی سماعت کے دوران نیب تفتیشی افسر کی جانب سے احد چیمہ کے متعلق تفتیشی رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الفاء سٹیٹ کے مالک گرفتار ملزم آصف ملک اور عبدالرشید نے احد چیمہ وغیرہ کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی خوردبرد کی ،ملزمان ایل ڈی اے سٹی میں ڈویلپمنٹ پارٹنر تھے لیکن غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دئیے، ابتدائی اندازے کے مطابق اربوں روپے کی فائلیں فروخت کی گئیں ، اب تک ایل ڈی اے سٹی میں سترہ سو بارہ فائلیں فروخت کیں اور پیسے اکٹھے کئے .

  • ایم سی سی کے خلاف پاکستان شاہینز کی قیادت کون کرے گا؟ اعلان ہو گیا

    ایم سی سی کے خلاف پاکستان شاہینز کی قیادت کون کرے گا؟ اعلان ہو گیا

    ایم سی سی کے خلاف پاکستان شاہینز کی قیادت کون کرے گا؟ اعلان ہو گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019 کی فاتح ٹیم کے کپتان سعود شکیل کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ 24 سالہ سعود شکیل مارلی بون کرکٹ کلب کے خلاف 50 اوورز پر مشتمل میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ ایم سی سی کی ٹیم 13 سے 19 فروری تک لاہور کا دورہ کرے گی تاہم دورے کے دوران شیڈول میچوں کی حتمی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019 کے فائنل میں بنگلہ دیش کو 77 رنز سے شکست دینے والی قومی ایمرجنگ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل11 کھلاڑیوں کو پاکستان شاہینز میں برقرار رکھا گیا ہے۔ایونٹ کا فائنل نومبر 2019 میں ڈھاکہ میں کھیلا گیا تھا۔ سعود شکیل کے علاوہ اسکواڈ میں شامل عاکف جاوید، حیدر علی، حسن محسن، عمران رفیق، محمد محسن، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر، سیف بدر، ثمین گل اور عمر خان کو ایم سی سی کے خلاف اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

    ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ذیشان ملک کو ایم سی سی کے خلاف اعلان کردہ 12 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں 23سالہ ذیشان ملک نے 52 کی اوسط سے 780 رنز بنائے تھے۔

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی سینئر اسکواڈ میں جگہ بنانے والےعماد بٹ، خوشدل شاہ اور محمد حسنین کو پاکستان شاہینز میں شامل نہیں کیا گیا۔ تینوں کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطحی کرکٹ میں ترقی پانے کے باعث ایم سی سی کے خلاف اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

    قومی ایمرجنگ ٹیم میں شامل اسپنر محمد اسد کو پاکستان شاہینز کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

    کوآرڈینٹر برائے سلیکشن کمیٹی ندیم خان کاکہنا ہےکہ پی سی بی نے ڈھاکہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے ، ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ذیشان ملک کوایم سی سی کے خلاف اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہاکہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم کا 48 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنا ایک خوش آئند عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ مارلی بون کرکٹ کلب کے صدر اور نامور کرکٹر کمار سنگا کارا کا خود ٹیم کی قیادت کرنا اس دورے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا ہےکہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، پی سی بی کی ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کی کاوش ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں مکمل سیریز کھیلنا، ٹی ٹونٹی سیریز کھیل کر وطن واپس لوٹنے والی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ کے لیے پاکستان آمدپر رضامندی ظاہر کرنااور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سمیت کرکٹ آسٹریلیا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اورکرکٹ آئرلینڈ کے اعلیٰ حکام کی پاکستان آمد، پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    پاکستان شاہینز:

    سعودشکیل ،کپتان(سندھ)، عاکف جاوید (بلوچستان)، حیدر علی (ناردرن)، حسن محسن (سندھ)، عمران رفیق (سدرن پنجاب)، محمد محسن (خیبرپختونخوا)، عمیر بن یوسف (سندھ)، روحیل نذیر ،وکٹ کیپر(ناردرن)،سیف بدر (سدرن پنجاب)، ثمین گل (خیبرپختونخوا)، عمر خان (خیبرپختونخوا) اور ذیشان ملک (ناردرن)۔

    اس موقع پر ناردرن کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے بھی ایم سی سی کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    ٹیم کی قیادت روحیل نذیر کریں گےجبکہ علی عمران، حیدر علی اور زید عالم کو اسکواڈ میں برقرار رکھاگیا ہے۔ چاروں کھلاڑی قومی ٹی ٹونٹی کپ میں ناردرن کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ ایونٹ کے فائنل میں ناردرن نے بلوچستان کو 52 رنز سے شکست دی تھی۔

    پی سی بی کی جانب سے منتخب کردہ اسکواڈز کے علاوہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف 2ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے گی۔ دونوں میچز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے لیے وارم اپ میچز کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک دیگر چاروں ٹیمیں اس دوران کراچی میں ایک دوسرے کےخلاف وارم اپ میچز کھیلنے میں مصروف ہوں گی۔

    ناردرن:

    روحیل نذیر، کپتان (وکٹ کیپر)،فیضان ریاض (نائب کپتان)، علی عمران، حیدر علی، مبشر خان (ناردرن انڈر19)، موسیٰ خان، نعمان علی، سرمد بھٹی، شہزاد اعظم، شیراز خان (ناردرن انڈر19)، زید عالم اور ذیشان ملک۔

  • سندھ حکومت کی خواہش رہی ادھوری، میں کہیں نہیں جا رہا، آئی جی سندھ نے کیا اعلان

    سندھ حکومت کی خواہش رہی ادھوری، میں کہیں نہیں جا رہا، آئی جی سندھ نے کیا اعلان

    سندھ حکومت کی خواہش رہی ادھوری، میں کہیں نہیں جا رہا، آئی جی سندھ نے کیا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف شدید سازش ہوئی،اس تقریب کو آخری تقریب سے منسوب کردیا گیا،میں اتنی آسانی سے نہیں جاوَں گا،اگرمیں گیا بھی تو ہاتھی سوا لاکھ کا ہی رہتا ہے فکر نہ کریں ،ہم نے جتنا کام بھی کیا یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،

    آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سے پہلے بھی بہت اچھے آئی جی رہے ہیں،ہمارے تمام افسران میں بہت قابلیت ہے، دفترمیں آنےوالوں کوعلم ہوگاکہ یہ وہ ہیں جن کی وجہ سےامن قائم ہوا،ایسے دن بھی آئے جب کلمے پڑھ لئے تھے کہ آج آخری دن ہے،ہم سب افسران ایک رول قانون کے تحت کام کرتے ہیں،قانون نافذکرنےکی کوشش کرتےہیں تواس میں رکاوٹیں آتی ہیں،لگتا ہےسندھ پولیس اپنابجٹ بچارہی ہے،ابھی میرا تبادلہ نہیں ہو رہا،

    آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟

    آئی جی سندھ کليم امام کی تبديلی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے خط کا جواب دے ديا۔وفاق کی جانب سے سندھ حکومت جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی درخواست پر غور جاری ہے، حتمی فيصلے تک کليم امام عہدے پر کام کرتے رہيں گے، فيصلے تک ايڈيشنل آئی جی کو چارج نہیں دیا جا سکتا۔

    سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تنقید کا سامنا پولیس کو نہیں سیاسی حضرات کو اور حکومت وقت کو کرنا پڑتا ہے، وزیراعظم نے بھی اس بات کا اعتراف کیا، 23 دسمبر کو وزیراعلیٰ وزیراعظم کی ملاقات میں باہمی رضا مندی کے بعد تبادلے کی بات ہوئی، وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو آئی جی سندھ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا، کرائم بڑھا ہے اس کی روک تھام کے لئے آئی جی نے کوئی پیشرفت نہیں کی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جو خطوط لکھے گئے تھے انکا کوئی جواب نہیں دیا گیا اسلئے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیاسی نہیں بنانا چاہتے۔ پولیس کے کمانڈر کو سیاسی بیانات نہیں دینے چاہیں۔ وزرا کا کہنا تھا کہ جس ایس ایس پی یا پولیس افسر کو سیاست کا شوق ہے، وہ سیاست کرے

    وزیر اطلاعات سعید غنی نے کابینہ اجلاس کے بعد کہا کہ  صرف ایک نکاتی ایجنڈے پر ہماری میٹنگ ہوئی جو آئی جی کلیم امام کی تبدیلی تھا۔ کابینہ نے ان کو ہٹانے کی منظوری دیدی ہے۔ آئی جی سندھ کلیم امام نے غیر ذمہ دارانہ بیانات بھی دیئے۔ آخری خط میں انھیں بتا دیا گیا تھا کہ آپ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو اگر کوئی افسر لینا ہو یا دینا ہو تو صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جاتا ہے۔ سندھ میں لا ان آرڈر کی صورتحال خراب ہو گئی ہے۔ کلیم امام کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کی جانی چاہیے۔

    سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

  • کرونا وائرس، چین میں مقیم پاکستانی طلبا کا شکوے، قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    کرونا وائرس، چین میں مقیم پاکستانی طلبا کا شکوے، قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    کرونا وائرس، چین میں مقیم پاکستانی طلبا کا شکوے، قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اوورسیزکےاجلاس میں کوروناوائرس سےمتعلق بحث ہوئی، رکن کمیٹی زہرہ ودود نے کہا کہ چین اوردیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کےلیےکیا اقدام کیا ؟

    وزارت اوورسیز حکام نے کہا کہ چین کی یونیورسٹیوں میں مقیم طلبہ کواشیا نہیں مل رہیں ہمارے کسی ایک طالب علم میں کوروناوائرس کی تصدیق نہیں ہوئی چین کےسفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں،پاکستانی طلبہ ابھی تک چین میں کوروناوائرس سے محفوظ ہیں ،

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    رکن کمیٹی شاہداحمدنےکمیٹی کو چین میں طلبہ کے مسائل سے آگاہ کر دیا،چین میں زیر تعلیم طلبہ کی مدد کی اپیل کے وائس ریکارڈ قائمہ کمیٹی میں پیش کی گئی،جس میں پاکستانی طلبا کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے باعث یونیورسٹی میں خوراک کا شدید مسئلہ ہے پاکستانی سفارتخانےنےای میل کا کوئی جواب نہیں دیا

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ووہان شہر میں موجود پاکستانی طلبہ سے رابطے میں ہیں،اسلام آباد میں بھی چینی حکام سے رابطے میں ہیں آج بھی چینی سفیر کے ساتھ دفترخارجہ میں فارن سیکریٹری کی ملاقات ہوئی،چین میں مقیم طلباء اوردوسرے پاکستانی محفوظ ہیں,

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں موجود کوئی پاکستانی کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ اور بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

  • امریکا نے کی افغانستان میں طیارہ گرنے کی تصدیق

    امریکا نے کی افغانستان میں طیارہ گرنے کی تصدیق

    امریکا نے کی افغانستان میں طیارہ گرنے کی تصدیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں اپنے ایک طیارے کے گرنے کی تصدیق کی ہے ، امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کی وجوہات کی تفتیش جاری ہے ، ابھی تک اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ یہ حادثہ دشمن کی فائرنگ سے ہوا.

    امریکی فوج نے طیارے میں جانی نقصان کے حوالہ سے کوئی بات چیت نہیں کی،

    انٹرنیشنل خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق حادثے کی جگہ سے منسلک تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کہ بمبارڈیئر ای 11 اے طیارے کی باقیات کیا ہوسکتی ہیں۔ سینئر افغان عہدیداروں نے خبر رساں ادارے رائیٹرز کو بتایا کہ حکام نے ایک پہاڑی علاقے میں جزوی طور پر جو طالبان کے زیر کنٹرول علاقے میں ہے، طیارے کے ملبے کا پتہ لگانے اور اس کی شناخت کے لئے مقامی اہلکاروں کو بھیجا تھا۔

    دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجاہدین نے ایک امریکی طیارے کو مار گرایا ہے جس میں متعدد افسران سوار تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تباہ ہونے والے طیارے میں سی آئی اے کے اعلیٰ افسران سوار تھے جو جاسوسی کے مشن کیلئے طیارہ استعمال کر رہے تھے، طالبان کے زیر انتظام علاقوں میں جاسوسی کیلئے مسافر طیارے استعمال کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران غیر ملکی ہیلی کاپٹرز اور طیاروں کی تباہی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

    برطانوی اخبار دی گارڈین سے گفتگو کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس طیارے کی تباہی کا امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ہوگا، فریقین کے مابین تاحال کوئی باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا، امریکیوں کی جانب سے بھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    طالبان نے تباہ طیارے کی ویڈیو بھی جاری کر دی،غزنی پولیس چیف کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ ضلع دہ یک کے مرکز سے تین کلومیٹر دور سوڈو گاؤں میں پیش آیا جسے ایک غیر محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے۔

  • اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی، خراب موسم، کتنے خریدار پہنچے؟

    اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی، خراب موسم، کتنے خریدار پہنچے؟

    اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی، خراب موسم، کتنے خریدار پہنچے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی روک دی گئی،اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لیے لگائے گئے بینرز اور کرسیاں ہٹا دی گئیں،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاوَن لاہورنے نیلامی اگلی تاریخ تک موخر کر دی

    اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے اس موقع پر کہا کہ اسحاق ڈار کے سیکریٹری نے اسٹے آرڈر دکھایاہے قانونی ٹیم اسٹے آرڈر کا جائزہ لے گی،بارش اور موسم خراب ہونے کےباعث خریدار نہیں پہنچ سکے دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلی تاریخ تک نیلامی موخر کر دی ہے

    اسحاق ڈار کی اہلیہ کا نیب کی جانب ضبط شدہ گھر واپس لینے کا کیس،تبسم اسحاق کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 نومبر 2019 کے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کردیا

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرکے 13 فروری تک جواب طلب کر لیا،وکیل نے کہا کہ گلبرگ لاہور میں گھر 14 فروری 1989 کو اسحاق ڈار نے حق مہر کے عوض اہلیہ کو دیا، نیب نے گھر منجمد کرتے ہوئے نیلامی کیلئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دے دیا، احتساب عدالت نے تبسم اسحاق کی نیب کے اقدام کیخلاف درخواست 7 نومبر 2019 کو خارج کی،