Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بحریہ ٹاؤن نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، حکومت کی آنکھیں کیوں بند ہیں؟ چیف جسٹس

    بحریہ ٹاؤن نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، حکومت کی آنکھیں کیوں بند ہیں؟ چیف جسٹس

    بحریہ ٹاؤن نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، حکومت کی آنکھیں کیوں بند ہیں؟ چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جنگلات کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت2ماہ تک ملتوی کر دی گئی ،عدالت نے جنگلات کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے حکم دیا کہ جنگلات کی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کر کے واپس کی جائے،محکمہ جنگلات عدالتی حکم پر عملدرآمد کرکے رپورٹ دے،عدالت نےجنگلات کی زمین کی سیٹلائٹ رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے حکم دیا کہ جنگلات کی زمین پرقبضہ واپس لیا جائے

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیوں نہ وزیر اعلیٰ سندھ کو بلالیں،سندھ کی محکمہ جنگلات کی ساری زمین پر قبضے ہیں،سکھرمیں وزرااور ایم پی ایز نے سرکاری زمین پر قبضے کررکھے ہیں،بحریہ ٹاؤن کا بھی محکمہ جنگلات کی زمین پر قبضہ ہے،سندھ حکومت نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں،نوابشاہ میں بھی تو کہیں بحریہ ٹاؤن نہیں بن رہا؟ جس پر وکیل نے کہا کہ 3ہزار134ایکڑپر بحریہ ٹاؤن بن چکا ہے،

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی وی پر تسلیم کررہے ہیں کہ میں سرکاری زمین فروخت کررہا ہوں، سندھ میں 5ہزارایکڑرقبہ محکمہ جنگلات کا ہے،جنگلات کی زمین پر غیر قانونی قبضہ میں محکمے کے لوگ بھی ملوث ہیں،

    جب تک 50 لوگوں کو فارغ نہ کیا بہتری نہیں آئیگی، چیف جسٹس کے ریمارکس

  • جب تک 50 لوگوں کو فارغ نہ کیا بہتری نہیں آئیگی، چیف جسٹس کے ریمارکس

    جب تک 50 لوگوں کو فارغ نہ کیا بہتری نہیں آئیگی، چیف جسٹس کے ریمارکس

    جب تک 50 لوگوں کو فارغ نہ کیا بہتری نہیں آئیگی، چیف جسٹس کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری گھروں کی خلاف قانون الاٹمنٹ پر ازخودنوٹس کی سماعت 2ہفتے تک ملتوی کر دی گئی،سپریم کورٹ نے سرکاری گھروں میں رہائش پذیر افسران کی تفصیلات طلب کر لیں

    سپریم کورٹ نے کہا کہ اسلام آباد کے کتنے سرکاری گھروں پر قبضہ ہے، آگاہ کیا جائے،عدالت نے سرکاری گھر کرایے پر دینے والے افسران کےخلاف کریمنل کارروائی کا حکم دے دیا،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب تک فراڈ کرنے والے 50لوگ فارغ نہ کیے بہتری نہیں آئے گی،80فیصد افسران نے سرکاری گھر کرایے پر دے رکھے ہیں،افسران نے اپنے گھر بنا لیے لیکن سرکاری گھر چھوڑنے کو تیار نہیں، سرکاری گھروں پر زبردستی قابض افسران بے ایمان ہیں،

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیا سرکاری گھر کرایے پر دینے والے افسران نوکری پر رہنے کے قابل ہیں؟ چیف جسٹس نے سیکرٹری ہاؤسنگ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران کو گھر دینا ہی بند کر دیں،جس پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ سرکاری گھروں کے حوالے سے کام کر رہے ہیں،اسلام آباد کے 1517 سرکاری گھروں کا قبضہ واگزار کرالیا

    چیف جسٹس نے کہا کہ قبضہ کرنے والے افسران کےخلاف کیا کارروائی ہو رہی ہے؟سرکاری افسران کےخلاف آپ کی کارروائی کا بھی الٹا ہی نتیجہ نکل رہا،

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

  • فیصل واوڈا کی نااہلی کے لئے ایک اور درخواست دائر

    فیصل واوڈا کی نااہلی کے لئے ایک اور درخواست دائر

    فیصل واوڈا کی نااہلی کے لئے ایک اور درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی،وکیل میاں محمد فیصل نے ایڈووکیٹ جہانگیر خان جدون کے ذریعے درخواست دائر کی۔

    درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کے نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے،الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا نے دوہری شہریت نہ ہونے کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا ،

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ فیصل واوڈا نے دوہری شہریت چھپا کر اور جھوٹ حلف دے کر بددیانتی کی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیصل واوڈا کودوہری شہریت اورجھوٹاحلف نامہ دینے پرنااہل کیاجائے،درخواست میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا،سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور سیکرٹری قانون ،سیکرٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کوفریق بنایا گیا ہے۔

    فیصل واوڈا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست بھی درخواست زیر سماعت ہے جس پر عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف کا نوٹس لیتے ہوئے ان پر ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    اس حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ان کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ منگل کی رات 8 بجے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اپنے ساتھ ایک بوٹ لے کر آئے تھے جو انہوں نے پروگرام کے دوران میز پر رکھ دیا تھا. فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن اور بالخصوص مسلم لیگ ن نے لیٹ کر اس بُوٹ کو عزت دی ہے اور اس بُوٹ کو انہوں نے زبان سے چمکایا ہے. اس پروگرام میں شریک دیگر دو مہمان پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ احتجاجاً اٹھ کر چلے گئے تھے

    فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

  • اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ریلوے ایم ایل کا فنانس کہاں سے لائے گی،سالانہ اربوں کا خسارہ ہورہا ہے،جس پر شیخ رشید نے عدالت میں جواب دیا کہ 5 سال میں ریلوے کا خسارہ ختم ہو جائے گا حکومت پنشن لے لے توخسارہ آ ج ہی ختم ہو جائے گا

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    ایم ایل ون کے حوالہ سے شیخ رشید نے عدالت میں کہا کہ وزارت منصوبہ بندی تعاون نہیں کررہی۔ جس پر عدالت نے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کو طلب کرلیااور آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم سناتے ہوئے سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کردی

    عدالت نے پلاننگ ڈویژن ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کے لیےرپورٹ طلب کر لی،آئندہ سماعت پر وزیر منصوبہ بندی اور سیکریٹری کو بھی طلب کرلیا گیاوزیرریلوےسےادارےکومنافع بخش بنانے کے لیےبزنس پلان طلب کر لیا گیا،

  • نیب جس مقصد کے لئے بنایا گیا وہ پورا نہیں ہو رہا،ان میں صلاحیت نہیں، چیف جسٹس نیب پر برہم

    نیب جس مقصد کے لئے بنایا گیا وہ پورا نہیں ہو رہا،ان میں صلاحیت نہیں، چیف جسٹس نیب پر برہم

    نیب جس مقصد کے لئے بنایا گیا وہ پورا نہیں ہو رہا،ان میں صلاحیت نہیں، چیف جسٹس نیب پر برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے سندھ میں واٹر کمیشن کا کام پورا ہونے کے بعد تمام درخواستیں نمٹا دیں،دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نیب کی کارکردگی پر برہم ہو گئے.

    چیف جسٹس نے کہا کہ نیب کا تفتیشی افسر ریفرنس تیار کرنے میں 5 سال لگاتا ہے،نیب کو جس مقصد کے لیے بنایا گیا وہ پورا نہیں ہوا،نیب کوجوکرداراداکرناچاہیےوہ نہیں کررہا،نیب لوگوں پر ہاتھ ڈالتا ہے ایک دن نیب کا افسر خود کہتا ہےکہ ملزم کو جانے دیا جائے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

    آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کے خلاف نیب انکوائری بند

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کے قید میں گزرے سال کہاں سے واپس لائیں گے؟نیب والوں پر کھربوں روپے کے جرمانے ہونے چاہئیں،جرمانے کی رقم افسران اور عملے کی جیب سے لینی چاہیے،نیب والوں کو علم نہیں کہ کیا ہورہا ہے،نیب کے تفتیشی افسرمیں تفتیش کرنے کی اہلیت نہیں،نیب کا تفتیشی کیس کو انجام تک پہنچانےکی کوشش نہیں کرتا،اس کیس میں نیب نے سالوں سے اصل شخص کے خلاف چالان نہیں کاٹا،

    نیب افسران کے خلاف اختیارات کا غیر قانونی استعمال،عدالت نے کیا کہا؟

  • سپریم کورٹ پیشی کے بعد شیخ رشید نے کیا اہم اعلان

    سپریم کورٹ پیشی کے بعد شیخ رشید نے کیا اہم اعلان

    سپریم کورٹ پیشی کے بعد شیخ رشید نے کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم کی دلچسپی ایم ایل ون میں ہے ، آج چیف جسٹس نے ریلوے کی بہتری اور بھلائی کیلئے احکامات دیئے ہیں ، چیف جسٹس کی ہدایت پر ریلوے آگے بڑھے گی ، ہمیں 15دن کا نوٹس دیا گیاہے ،

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ ایم ایل ون پر فی الفور ٹینڈر دیا جائے عدالت کے مشکور ہیں اور چیف جسٹس کی ہدایت کے مطابق ریلوے کو آگے لے کر جائیں گے ،چیف جسٹس نے جو بھی ہدایت کی ہے اس پر عملدر آمد کریں گے ۔

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہناتھا کہ چیف جسٹس کہیں تو استعفیٰ بھی دیدو ں گا لیکن آپ کی خواہش پر نہیں

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

  • شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے خسارہ کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے کے پاس نہ سگنل ہے نہ ٹریک اور نہ بوگیاں،ریلوے میں لوٹ مار مچی ہوئی ہے،ریلوے افسران جس کو چاہتے ہیں زمین دے دیتے ہیں،

    چیف جسٹس نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ ہمارے سامنے پرانے رونے نہ روئیں ،شیخ رشید نے کہا کہ عدالت مہلت دے معیار پر پورا نہ اترا تو استعفا دے دوں گا

    چیف جسٹس نے کہا کہ سرکلر ریلوے کی 38 کنال زمین عدالتی حکم پر خالی ہوئی،کراچی میں کالا پل دیکھیں ،کیماڑی جائیں دیکھیں کیا حال ہے،ریلوے جا کدھر رہی ہے

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ریلوے ایم ایل کا فنانس کہاں سے لائے گی،سالانہ اربوں کا خسارہ ہورہا ہے،جس پر شیخ رشید نے عدالت میں جواب دیا کہ 5 سال میں ریلوے کا خسارہ ختم ہو جائے گا حکومت پنشن لے لے توخسارہ آ ج ہی ختم ہو جائے گا

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ریلوے کا ہر افسر پیسے لے کر بھرتی کررہا ہے ایم ایل منصوبہ کیا جادوگری ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ٹرینیں وقت پر نہیں پہنچتیں ،انجن راستے میں خراب ہو جاتے ہیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ شیخ رشید صاحب بطورسینیروزیرآپکی کارکردگی سب سے اچھی ہونی چاہیے تھی،لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن آپکا ادارہ سب سےنااہل ہے،

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

  • 70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کر دی گئی،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں ڈیلی ویجزپررقم لے کر بھرتیاں کی جاتی ہیں،وفاقی وزیرشیخ رشیدادارے کو منافع بخش بنائیں،کراچی سرکلر ریلوےکو چلانے کے لیے اقدامات کریں،سندھ حکومت سرکلر ریلوے کی زمین کے لیے مدد کرے

    عدالت نے پلاننگ ڈویژن ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کے لیےرپورٹ طلب کر لی،آئندہ سماعت پر وزیر منصوبہ بندی اور سیکریٹری کو بھی طلب کرلیا گیاوزیرریلوےسےادارےکومنافع بخش بنانے کے لیےبزنس پلان طلب کر لیا گیا،

    عدالت نے کہا کہ بزنس پلان پر عمل نہ کیا گیاتو توہین عدالت اور کرمنل کارروائی کریں گے،دوران سماعت چیف جسٹس نے وفاقی وزیر شیخ رشید پر اظہاربرہمی کیا اور کہا کہ جی منسٹرصاحب، بتائیں آپ کیا کر رہے ہیں،آپ کا سارا کچا چٹھا ہمارے سامنے ہے،آپ کی انتظامیہ سے ریلوے نہیں چلے گی، آتشزدگی کے واقعے سے متعلق بتائیں،

    چیف جسٹس نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تو استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا،میرے خیال سے ریلوے کو آ پ بند ہی کردیں جیسے ریلوے چلائی جا رہی ہے ہمیں ایسی ریلوے کی ضرورت نہیں،70لوگ جل گئے بتائیں کیا کارروائی ہوئی، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ 19 لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہے ،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ گیٹ کیپراور ڈرائیوز کو نکالا ،بڑوں کو کیوں نہیں،جس پر شیخ رشید نے کہا کہ بڑوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی،

    چیف جسٹس نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بتا دیں 70 آدمیوں کےمرنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے سب سے بڑے تو آپ خود ہیں،ریل جلنے کے واقعے 70 آدپر تو آپکو استعفادے دینا چاہیے تھا، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ آپ کہتے ہیں تو میں استعفا دے دیتا ہوں

    عدالت نےریلوے سے متعلق تفصیلی رپورٹ 2ہفتوں میں طلب کر لی،عدالت نے کہا کہ اگر عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو فوجداری کارروائی ہوگی،

    سپریم کورٹ نے ایم ایل1کی منظوری نہ ہونے پر وفاقی وزیر اسد عمر کو بھی آ یندہ سماعت پربلا لیا،عدالت نے کہا کہ سرکلر ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے مزید وقت نہیں دیا جائے گا،سرکلر ریلوے ٹریک سے بے گھر ہونے والوں کی بحالی ریلوے کی ذمے داری ہوگی،

    سپریم کورٹ نے ریلوے خسارہ کیس کی سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی

  • پولیس مقابلے میں 14 افراد کو قتل کرنیوالا ملزم دو ساتھیوں اور خاتون سمیت ہلاک

    پولیس مقابلے میں 14 افراد کو قتل کرنیوالا ملزم دو ساتھیوں اور خاتون سمیت ہلاک

    پولیس مقابلے میں 14 افراد کو قتل کرنیوالا ملزم دو ساتھیوں اور خاتون سمیت ہلاک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے لکی مروت میں پولیس نے بڑی کاروائی کی ہے،ٹانک پولیس کو انتہائی مطلوب اشتہاری انعام مروت دو ساتھیوں اور خاتون سمیت مارا گیا،انعام مروت نے کچھ عرصہ پہلے ملازئی ٹانک میں فلائنگ کوچ پر فائرنگ کرکے 14 بے گناہ افراد کو قتل کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ غزنی خیل دمساز خان معمول کے گشت پر تھا کہ انہیں اطلاع ملی کہ ایک گھر میں بدنام زمانہ اشتہاری ساتھیوں سمیت موجود ہے،جس پر پولیس پارٹی نے اس گھر کا محاصرہ کر لیا،اشتہاریوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی،جوابی فائرنگ میں انعام مروت دو ساتھیوں مرسلین اور بلقیاز مارے گئے،

    فائرنگ کے نتیجے میں بلقیاز کی ہمشیرہ بھی موقع پر ماری گئی،مقابلے میں ڈی ایس پی رورل ٹانک خالد محمود اور ایک ایلیٹ اہلکار بھی زخمی ہوئے۔یہ مقابلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی۔

    انعام مروت ٹانک پولیس کو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا اور حکومت نے ان کے سر پر انعام بھی مقرر کیا تھا،کچھ عرصہ قبل انعام مروت نے ملازئی کے قریب فلائنگ کوچ پر فائرنگ کرکے 14 بے گناہ افراد کو بھی قتل کیا تھا۔لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت منتقل کر دیا گیا ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق مقابلے میں بھاری ہتھیاروں کااستعمال بھی ہوا ہے۔

  • لاہورمیں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    لاہورمیں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    لاہورمیں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے فیروزوالا میں کالا خطائی روڈ پر نجی فیکٹری میں سلنڈر دھماکا ہوا جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، فیکٹری میں 11 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    پیر اور منگل کی درمیانی شب سلنڈر دھماکے کے بعد سپرے اور پرفیوم کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ آگ نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا، دھماکے سے فیکٹری زمین بوس ہوگئی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے مزدوروں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں، فیکٹری سے ملحقہ گھروں کو خالی کرا لیا گیا۔ ایک ملحقہ مکان کی چھت بھی گر گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں.

    جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فیکٹری میں کولنگ کا عمل تاحال شروع نہ ہو سکا،زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے.