Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ناراض اراکین مطالبات لئے پہنچے وزیراعلیٰ ہاؤس، عثمان بزدار سے ملاقات جاری

    ناراض اراکین مطالبات لئے پہنچے وزیراعلیٰ ہاؤس، عثمان بزدار سے ملاقات جاری

    ناراض اراکین مطالبات لئے پہنچے وزیراعلیٰ ہاؤس، عثمان بزدار سے ملاقات جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پریشرگروپ کےتحفظات کا معاملہ ناراض گروپ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے لیے وزیر اعلی ہاوس پہنچ گیا ، وزیراعلیٰ سے ناراض اراکین کی ملاقات جاری ہے،ملاقات میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی موجود ہیں

    وزیر اعلی پنجاب نے گروپ اراکین کے اعزاز میں آج عشائیہ کا اہتمام کررکھا ہے ،ارکان اسمبلی عشائیے سے قبل وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات میں انہیں اپنےتحفظات سے آگاہ کرینگے پولیس،بیورکریسی کاعدم تعاون اور ترقیاتی فنڈز کا نہ ملنا ایجنڈے کا حصہ ہے ،گروپ نے وزیر اعلی سے ملاقات سے قبل خوداجلاس میں مطالباتی ایجنڈا تیار کیا.

    ناراض گروپ کے رکن غضنفر عباس چھینہ کا کہنا ہے ملاقات میں اپنے مطالبات پیش کئے جائیں گے، علاقے کے لئے ترقی فنڈز کی فراہمی، بیوروکریسی کی طرف سے عزت فراہمی کا مطالبہ دہرایا جائے گا

    وزیراعلیٰ پنجاب ناراض اراکین کے مطالبات کل وزیراعظم عمران خان کو پیش کریں گے.وزیر اعظم عمران خان کل لاہور آئیں گے،
    وزیر اعظم دورہ لاہور میں وزیراعلی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کریں گے، عمران خان پنجا ب کے بعض الجھے معاملات کو سلجھانے کے مختلف امور کا جائزہ لیں گے، ناراض ارکان کے تحفظات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، وزیر اعظم کابینہ کے ارکان سے بھی ملیں گے۔

    وزیر اعظم سے ناراض گروپ کے ارکان کی ملاقات کا بھی امکان ہے جس کے لئے کوششیں کی جا رہی ہے، وزیر اعظم پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات میں سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے،افواہیں پھیلانےوالےاب بھی ناکام رہیں گے پنجاب میں کوئی فارورڈبلاک ہے،نہ پریشرگروپ،اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،پنجاب حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرزایک صفحے پرہیں،ڈیڑھ برس میں وہ کام کئے جو ماضی کی حکومتیں برسوں میں نہ کرسکیں،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود بارے اہم اعلان

    نوازشریف "یہ کام” کیا کرتے تھے، پنجاب اسمبلی میں بیان پر ہنگامہ

    سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پنجاب میں کتنے فنڈز جاری ہوئے؟ وزیراعلیٰ نے بتا دیا

    تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے،مل کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے،سازشیں کرنے والے پیچھے رہ جائیں گے

    شیخ رشید نے دی وزیراعلیٰ پنجاب کو ملاقات میں دعوت،وزیراعلیٰ نے کیا کہا؟

  • خیبرپختونخواہ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ،5 دن میں کتنے واقعات ہوئے؟

    خیبرپختونخواہ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ،5 دن میں کتنے واقعات ہوئے؟

    خیبرپختونخواہ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ،5 دن میں کتنے واقعات ہوئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 5 دن کے دوران نوشہرہ میں 3 زیادتی کے کیسز سامنے آئے۔

    ڈی پی او نوشہرہ کاشف کا کہنا ہے کہ پبی چوکی ممریز میں 9 سالہ بچے کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا،ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ زیادتی کیسز میں زیادتی کرنے والے چاروں ملزمان کم عمر ہیں،تمام واقعات میں ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں

    ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات نوشہرہ کلاں میں 10 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقع سامنے آیا۔کاکا صاحب میں بچی عوض نور کو قتل کیا گیا تھا

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    مانسہرہ، کمسن بچے سے 100 سے زیادہ بار بدفعلی کا ملزم "جسمانی” ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی پری کے والد نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

    والد نے مطالبہ کیا ہے کہ مجرم کو میرے اور بیوی کے سامنے سزا دی جائے۔عوض نور کے والد اسجد جہاں نے کہا کہ میں سعودی عرب میں تھا، وہیں افسوسناک واقعے کی اطلاع ملی۔ بیٹی نے سائیکل والا بستہ اور چاکلیٹ لانے کی فرمائش کی تھی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے متاثرہ بچی کے گھر پر ان کے والد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والوں نے انسانیت کی تذلیل کی ہے، اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی پر کام شروع کردیا ہے اور بہت جلد بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

    خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں سات سالہ بچی عوض نور کو مدرسہ میں پڑھنے کے لئے جاتے ہوئے راستہ اغوا کرلیا گیا ،جسے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے معصوم بچی کا گلہ دبا کر پانی کی ٹینکی میں غوطے دے دے کر قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان بچی کے چچا اور دیگر اہل علاقہ کو دیکھ کر بچی کو پانی کی ٹینکی میں پھینک کر فرارہوگئے بچی کی لاش ٹینکی سے نکالی گئی اور پھر اہل علاقہ نے ملزمان کا پیچھا کرکے رات گئے دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

     

  • ایسا کیا ہوا کہ خواجہ سراؤں نے تھانے پر کیا حملہ، پولیس نے کیا جواب ایکشن

    ایسا کیا ہوا کہ خواجہ سراؤں نے تھانے پر کیا حملہ، پولیس نے کیا جواب ایکشن

    ایسا کیا ہوا کہ خواجہ سراؤں نے تھانے پر کیا حملہ، پولیس نے کیا جواب ایکشن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مینگورہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج نہ کرنے پرخواجہ سراوَں نے احتجاج کیا ہے ،مشتعل خواجہ سراوَں نے مینگورہ تھانے پر پتھراوَکیا جس کے بعد مینگورہ روڈ بند ہو گیا،پولیس نے متعدد خواجہ سراوَں کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا

    خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہم پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو چھوڑ دیا، ایس ایچ او مینگورہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک بحال کرنے کے لیے قانونی کارروائی کی،خواجہ سرا نعمت علی اور سجاد علی اور حسین علی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا،نعمت علی کے کہنے پر ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتار ملزمان نے کو عدالت نے ضمانت دی ہے،

    ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی ضمانت پر خواجہ سرا وَں نے مشتعل ہو کر پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا

    واضح رہے کہ  ماہ اکتوبر میں پنجاب کے شہر بوریوالہ میں خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا تھا،کچہری میں جب خواجہ سرا اپنے وکیل کے پاس فیس دینے کے لئے آیا تو اسے جاننے والا ایک نوجوان اورنگ زیب بھی وہاں آگیا،اس نے خواجہ سرا سے چھیڑ چھاڑ کی اور اسے اپنے ساتھ چلنے کو کہا انکار پر انکے مابین ہاتھا پائی شروع ہوگئی ،نوجوان کے ساتھیوں نے خواجہ سرا پر شدید تشدد کیا تھا.

    واضح رہے کہ خواجہ سراؤں کے حقوق کے لئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری آواز بلند کرتی رہتی ہیں،

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے، یکساں حقوق کی فراہمی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

    انہوں نے خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں انکی بنیادی ضروریات اور حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی زمہ داری ہے اور حکومت انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا چاہتی ہے تاکہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

    خیبرپختونخواہ میں ایک اور خواجہ سرا قتل

    انہوں نے کہا کہ پہلے بھی خواجہ سراوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی گئی ہے آئندہ بھی جہاں ضرورت ہوگی قانون سازی کی جائے گی۔

  • بھارتی آرمی چیف اشتعال انگیزی کر رہے ہیں،وزیراعظم نے کیا امریکہ و اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

    بھارتی آرمی چیف اشتعال انگیزی کر رہے ہیں،وزیراعظم نے کیا امریکہ و اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

    بھارتی آرمی چیف اشتعال انگیزی کر رہے ہیں،وزیراعظم نے کیا امریکہ و اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اشتعال انگیزی کررہے ہیں،امریکی صدرٹرمپ اوراقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کیلئے کردارادا کریں، نریندرمودی آرایس ایس کا لائف ممبرہے، بھارت پر ہندو انتہا پسندوں کاقبضہ ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آرایس ایس جرمن نازیوں سے متاثرہے، آرایس ایس مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے آرایس ایس نظریے نے گاندھی کاقتل کیا،بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں 80 لاکھ افراد کا محاصرہ کیا ہواہے، مقبوضہ کشمیرمیں ہزاروں نوجوانوں کواغوا کیا گیا ہے.

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں ،دنیا کشمیر کو جتنا آسان سمجھ رہی ہے اتنا مشکل مسئلہ ہے، ٹرمپ کو کشمیر کی حساسیت سے آگاہ کیا ہے، مودی جو کر رہا ہے ایسے ماحول میں امن قائم نہیں ہو سکتا، نتائج کیا ہوں گے کوئی نہیں جانتا

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اب برملا تسلیم کررہی ہےکہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں غیرجمہوری اور فاشسٹ نظریہ مسلط کیاجارہا ہے۔ یہ خطے کی سلامتی اور امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے.

    گزشتہ برس 11 دسمبر کو کو منظور کیے گئے کالے قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

  • اینکر مرید عباس کے قاتل نے مانگی انکی اہلیہ سے معافی، کیا جواب ملا؟

    اینکر مرید عباس کے قاتل نے مانگی انکی اہلیہ سے معافی، کیا جواب ملا؟

    اینکر مرید عباس کے قاتل نے مانگی انکی اہلیہ سے معافی، کیا جواب ملا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹی وی اینکر مرید عباس کے قاتل ملزم نے اینکر کی اہلیہ سے معافی مانگ لی تا ہم زارا عباس نے معاف کرنے سے انکار کر دیا

    ملزم عاطف زمان کا مرید عباس کی بیوہ زارا عباس سے عدالت میں سامنا ہوا،عاطف زمان نے بیوہ سے مرید عباس کے قتل کی معافی مانگ لی ،عاطف زمان نے زارا عباس سے سوری کہا جس پر زارا عباس نے جواب دیا کہ میں کیا تمہیں اللہ بھی معاف نہیں کرے گا،ملزم عاطف زمان نے کہا کہ جی جانتا ہوں،

    ملزم عاطف زمان اور عادل زمان کے وکلا کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے وکلا نے پیش نہ ہونے کی وجہ سے مسلسل تیسری سماعت پر بھی فردجرم عائد نہیں کرسکے، آخری بار مہلت دے رہے ہیں، وکلا کو پیش کریں ورنہ ہم کیس کی پیروی کے لیے سرکاری وکیل فراہم کریں گے،

    مدعی کے وکیل نے کہا کہ ملزمان کے وکلا کی جانب سے جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، عدالت نے یکم فروری کی تاریخ ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی ،عدالت نے مرید عباس کے قتل کے دوران ملزم عاطف زمان اور عادل زمان کی زیر استعمال گاڑی بینک کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی

    بینک نے درخواست دے رکھی تھی کہ ملزم نے بینک سے لیز پر گاڑی حاصل کررکھی تھی واپس کی جائے،

    پولیس کی طرف سے پیش کردہ چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم عاطف زمان واقعےکےروزصبح سےہی سب کوبڑی رقم ہاتھ لگنےکادعویٰ کرتارہا، ملزم عاطف زمان نےملازم اسامہ کوکہاآج سب کی رقم واپس کردوں گا، ملزم عاطف زمان نے رات 8بجےمریدعباس اورعمرریحان کواپنےدفتربلایا، مریدعباس جونہی سامنےآیاتوعاطف زمان نےاس پرگولیاں چلادیں،

    چالان میں‌ کہا گیا ہے کہ عمرریحان نے جھپٹ کرپستول چھین لی، ملزم عاطف اورعادل نےعمرریحان سے زورآزمائی کی اورپستول چھیننے کی کوشش کی، عمرریحان بچ کربھاگ نکلا توعاطف زمان اورعادل زمان نے پیچھاکیا. ڈرائیورندیم کے  سامنے ملزم عاطف زمان نےمریدعباس اورخضرحیات کوفون کیا، گواہ ندیم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ میرے  سامنے ملزم عاطف زمان نےگاڑی میں بیٹھے ہوئے  خضرحیات پرفائرنگ کی، اسی طرح چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے سے پہلے ملزم عاطف زمان نے اپنے  اغواکاڈرامہ رچایا،ٹریول ہسٹری سےعاطف زمان کاجھوٹ سامنےآیاکہ وہ اغوانہیں ہواتھا، مرید اورعاطف زمان کےدرمیان ہونےوالی گفتگوکاریکارڈبھی حاصل کرلیاگیا، عاطف زمان نےفراڈکرکےبڑی رقم ہڑپ کی،

    مرید عباس قتل کیس، ملزم کے والد نے قانونی کاروائی کیلئے وکیل سے رجوع کر لیا

    ملزم عاطف زمان نے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور اس کے دوست خضر حیات کو کراچی میں قتل کر دیا تھا جس کے بعد سے کراچی پولیس اس سلسلہ میں‌تحقیقات کر رہی ہے، دریں‌ اثناء نیب کو بڑے پیمانے پر عوام الناس سے موصول ہونےو الی شکایات اور کراچی پولیس کو موصول ہونےو الی درخواست کی روشنی میں چیئرمین نیب نے ٹائروں کے کاروبار کے نام پر عوام کو پرکشش منافع کا جھانسہ دیکر فراڈ اور دھوکہ دہی کے ذریعہ لوٹنےو الے گروہ کے مبینہ سرغنہ ملزم عاطف زمان کیخلاف کاروائی کا حکم دیا ہے،

    مرید عباس قتل کیس: عدالت کا 9 اگست تک تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

     

  • کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات سامنے آ گئے،چین کے شہر ووہان کے رہائشی میلی کرونا وائرس کی علامات پر سروسز اسپتال لاہور میں داخل کر لیا گیا،

    میلی چند روز قبل چین کے شہر ووہان سے پاکستان آیا تھا،چینی شہری میلی کا کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے،چینی شہری میلی کو ڈاکٹرز نے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں

    چینی شہری کے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرلیے گئے ، رپورٹس کے بعد حقائق سامنے آئیں گی،

    پاکستان میں کرونا وائرس کی تصدیق کے لئے لیبارٹری موجود نہیں، مریضوں کے خون کے نمونے ہانگ کانگ بھجوائے جائیں گے

    قبل ازیں پنجاب کے شہر ملتان میں کرونا وائرس کے شبے میں چینی شہری کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مریض کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔

    40 سالہ فینگ فین ملتان میں انڈسٹریل اسٹیٹ پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے جبکہ چند روز قبل ہی چائنا کے شہر ووہان سے واپس لوٹا ہے جسے کرونا وائرس کے شبے میں نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں

    دوسری جانب قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سانس کی ایک بیماری ہے،کورونا وائرس کا آغاز دسمبر 2019 میں چین سے ہوا ،کورونا وائرس جاپان،تھائی لینڈ،جنوبی کوریا اورامریکہ میں پھیل چکا ہے

    دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے حوالہ سے کوئی سہولت موجود نہیں، دو چینی باشندوں کے خون کے نمونے بیرون ملک بھجواے جائیں گے جہاں سے ان کی رپورٹ آئے گی، اس میں تین دن لگ سکتے ہیں،

    کرونا وائرس، دنیا بھر میں 1396 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے، چین میں سرکاری طور پر 1359 مریضوں کی تصدیق کر دی گئی ، چین میں کورونا وائرس سے اب تک 41 ہلاکتیں ہو چکی ہیں 39 اموات صوبہ ہوبئی میں ہوئی ہیں

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    قومی ادارہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کوروناوائرس کا کوئی تصدیق شدہ مریض سامنے نہیں آیا،مشتبہ علامات کے ساتھ ایک مریض کو نشتراسپتال ملتان کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیاگیا ہے،مریض کی حالت بہتر ہے اورتاحال اس میں کورونا وائرس کی علامات موجود نہیں مریض کے نمونے تشخیص کے لیےلیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں،

  • شیخ رشید نے دی وزیراعلیٰ پنجاب کو ملاقات میں دعوت،وزیراعلیٰ نے کیا کہا؟

    شیخ رشید نے دی وزیراعلیٰ پنجاب کو ملاقات میں دعوت،وزیراعلیٰ نے کیا کہا؟

    شیخ رشید نے دی وزیراعلیٰ پنجاب کو ملاقات میں دعوت،وزیراعلیٰ نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور،فلاح عامہ کے منصوبوں،راولپنڈی کے ترقیاتی پراجیکٹس اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

    شیخ رشید احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب کو 5فروری کو لال حویلی میں جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصرکے ہاتھ صرف مایوسی اورناکامی آئے گی۔لوٹ مار کاد  ور گزر چکا،وزیراعظم عمران خان کی حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے۔ماضی کی بے دریغ کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے کہ ہماری حکومت کا کوئی سکینڈل نہ ہے،نہ ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کا ”کرپشن فری پاکستان“ قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے۔نئے پاکستان میں ہرعلاقے کویکساں ترقی دے رہے ہیں۔ماضی کی طرح مخصوص شہروں کیلئے وسائل مختص نہیں کیے گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود بارے اہم اعلان

    نوازشریف "یہ کام” کیا کرتے تھے، پنجاب اسمبلی میں بیان پر ہنگامہ

    سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پنجاب میں کتنے فنڈز جاری ہوئے؟ وزیراعلیٰ نے بتا دیا

    ان ہاؤس تبدیلی، حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کر دیا

    پنجاب میں فارورڈ بلاک، بزدار کی پریشانی دور کرنے اہم شخصیت نے کی وزیراعلیٰ سے ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وویمن یونیورسٹی راولپنڈی اورنئے گرلز ڈگری کالج کے امورجلد نمٹائے جائیں گے اور میں جلد دوبارہ راولپنڈی کا دورہ کروں گا۔

    شیخ رشید نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

  • مقبوضہ کشمیر میں یہ کام کیا جائے، امریکہ نے کیا بھارت سے بڑا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیر میں یہ کام کیا جائے، امریکہ نے کیا بھارت سے بڑا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیر میں یہ کام کیا جائے، امریکہ نے کیا بھارت سے بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے بھارت سے مقبوضہ کشمیرکی سیاسی قیادت کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیری سیاسی قیادت کوجلدرہاکرے،

    امریکی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت امریکی سفارتکاروں کومقبوضہ کشمیرمیں رسائی دے، بھارت شہریت قانون میں برابری کی بنیادپرتحفظ یقینی بنائے،

    بھارتی خبر رساں ادارے ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  امریکی معاون نائب وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی رہنماؤں کو رہا کرے جنہیں بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھا ہوا ہے۔

    ایلس ویلز نے غیر ملکی سفارت کاروں کے حالیہ دورہ کشمیر کو مفید اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ہمارے سفارت کاروں کو کشمیر تک مسلسل رسائی دے۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    بھارت میں متنازع شہریت قانون کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے دورہ بھارت کے دوران شہریت قانون سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا، بھارت میں سڑکوں پر سیاسی اپوزیشن اور میڈیا سمیت عدالتوں کی جانب سے بھی اس قانون کا کڑا جمہوری جائزہ لیا جارہا ہے، امریکا قانون کے تحت سب کو مساوی تحفظ دینے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ہوئی ہے جس کے بعد وادی بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بنی ہوئی ہے جہاں پر 80 لاکھ مسلمانوں کے لیے 9 لاکھ بھارتی فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر انسانی لاک ڈاؤن اور 9 لاکھ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے حقوق کی پامالیوں کی مذمت کی

  • ٹی 20سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش سے دوسرا میچ بھی جیت لیا

    ٹی 20سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش سے دوسرا میچ بھی جیت لیا

    ٹی 20سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش سے دوسرا میچ بھی جیت لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو ہرا کر سیریز جیت لی۔

    کپتان بابر اعظم اور محمد حفیظ نے شاندار نصف سنچریاں بنائیں۔ سیریز میں قومی ٹیم نے 0-2 سے برتری حاصل کر لی۔ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ بنگال ٹائیگر کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا مگر محمد نعیم بڑا سکور نہ بناسکے اور بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے، انہیں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔

    بنگال ٹائیگر کی دوسری وکٹ 22 رنز کے مجموعی سکور پر گری، مہدی حسن 9 رنز بناکر ہی ہمت ہار بیٹھے، بنگالی بلے باز محمد حسنین کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    تمیم اقبال اور لٹن داس نے تیسری وکٹ میں 21 رنز کی شراکت قائم کی، مگر لٹن داس بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہر نہ سکے اور 8 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، اس کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز عفف حسین تھے جو محمد حسنین کی گیند کا شکار بنے۔

    بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 2، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے بابر اعظم اور احسان علی نے اننگز کا آغاز کیا تو نوجوان بیٹسمین احسان علی سات گیندوں کھیلنے کے بعد صفر پر شفیع الاسلام کی گیند پر حریف کپتان محمود اللہ کو کیچ دے بیٹھے۔

    بابر اعظم اور محمد حفیظ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں اچھی اننگز کھیلی، حفیظ نے 39 گیندوں پر ففٹی بنائی جبکہ کپتان نے 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔قومی ٹیم نے ہدف 17 اوورز میں حاصل کر لیا۔ کپتان بابر اعظم 66جبکہ محمد حفیظ 67رنز بنائے۔ مہمان باؤلر صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

    صدرمملکت جناب ڈاکٹرعارف علوی بھی کرکٹ میچ کے شیدائی نکلے اورپاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچ کوبراہ راست دیکھنے کےلیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کےمطابق آج پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوینٹی میچ کودیکھنے کےلیے دیگرہم وطن پاکستانیوں کیطرف صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی خصوصی لاونج میں بیٹھ کرکرکٹ میچ کا نظارہ کررہے ہیں ، صدرمملکت کے ساتھ ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدرناظم الحسن اورچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی بھی موجود ہیں‌

  • شیخ رشید نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

    شیخ رشید نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

    شیخ رشید نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رواں ماہ میں 5ڈرائی پورٹس کھولنے جارہے ہیں، ریلوے کی ترقی ملک کی ترقی ہے،چین کے وزیرریلوے میرے پرانے دوست ہیں،چین پاکستان سے محبت کرنے والا ملک ہے،سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ چین ہمارا ہے اور ہم چین کے ،ایم ایل ون ہرصورت مکمل ہوگا،فریٹ ٹرینوں پر ٹریکر نصب کیے جائیں گے،دنیا میں اسی کو یادرکھا جاتا ہے جو خدمت خلق کرےمیری زندگی کامقصدایم ایل ون ہے،ایم ایل ون کے بعد مستعفی ہوجاوَں گا، ہم میں کوتاہیاں ہیں، آٹے کا بحران ہے، میں غریب کی آواز ہوں، میری خواہش ہےکہ غریب کو زیادہ روزگار ملے، ایم ایل ون ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دے گا، اکانومی مضبوط ہو گی تو ملکی دفاع، خارجہ پالیسی مضبوط ہو گی

    شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی ہے، آٹے کو ہم ڈیل نہیں کر سکے میں نے آٹے کو ایکسپورٹ کرنے کے خلاف آواز کابینہ میں اٹھائی تھی، پاکستان کے پاس آٹے کی مقدار موجود ہے، عمران خان عنقریب لاہور ہیڈ کوارٹر آئیں گے اور پنڈی کیرج کا دورہ بھی کریں گے، ہم نے ٹریکر بنایا لوگ اپنی گاڑیوں کو دیکھ سکتے ہیں. ہماری 354 فریٹ گاڑیاں نظر ہی نہیں آ رہی کہ کدھر گئی، اس حکومت نے دیانت کی بنیاد رکھی ہے، ایک روپے کی چیز ریلوے میں امپورٹ نہیں ہوئی،اس سال ریلوے ٹارگٹ پورا کرے گا،

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج میری وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات ہے وہاں سوال کیے جا سکتے ہیں، میں ایک ووٹ کا لیڈرہوں جتنی میری بات مانی جاتی ہے بہت ہے وہاں تو اتحادی موجود ہے، چینی کا مافیا اب قیمت بڑھائے گا، رات بھی وزیراعظم کو کہا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی مضبوط ہونی چاہئے تبھی مہنگائی کم ہو سکتی ہے، چینی کابینہ میں مزید کم کرواؤں گا، چینی کی مہنگائی کے ذمہ دار فیکٹری اونر ہیں.

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیٹی پڑی ہے، لندن جا کر انہوں نے ٹوپیاں نئی خرید لیں اور کچھ نہیں کیا،