Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ،10 سے زائد زخمی

    ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ،10 سے زائد زخمی

    ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ،10 سے زائد زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب میں افسوسناک حادثہ ہوا ہے، ٹریفک حادثے میں‌ تین افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا.

    حادثہ حب کے علاقے گڈانی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں مزدا اور کوچ آپس میں ٹکرا گئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو حب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا،

    حادثے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر لواحقین کے گھروں میں کہرام مچ گیا، مرنے والوں اور زخمیوں کے لواحقین بھی ہسپتال پہنچنا شروع ہو گئے،

    پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کو تلاش کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، پولیس نے دونوں گاڑیاں تحویل میں لے لی ہیں.

  • مودی کو عالمی سطح پر ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا

    مودی کو عالمی سطح پر ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا

    مودی کو عالمی سطح پر ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکارکے لیے عالمی سطح پرایک بارپھرشرمندگی ،برطانوی جریدے دی اکنامسٹ نے بھارت کامتعصبانہ چہرہ عیاں کردیا،

    دی اکنامسٹ نےبھارت میں اقلیتوں کےخلاف متعصبانہ اقدامات کوبے نقاب کردیا،دی اکانومسٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی دنیاکی سب سےبڑی جمہوریت کوخطرے میں ڈال رہے ہیں، برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے”متعصب انڈیا” شہ سرخی لگادی، دی اکانومسٹ کی شہ سرخی نے نام نہاد بھارتی جمہوریت کی قلعی کھول دی ، دی اکانومسٹ نےبھارت میں اقلیتوں کیخلاف متعصبانہ اقدامات کاپردہ چاک کردیا

     

    دی اکنامسٹ نےبھارت میں اقلیتوں کےخلاف متعصبانہ اقدامات کوبےنقاب کردیا.

    عالمی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نریندر مودی سب سے بڑی جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے۔ مودی سرکار کی پالیسیاں بھارت میں عدم استحکام کا باعث ہیں، بی جے پی سرکار بھارت کے لئے زہرقاتل ثابت ہورہی ہے۔مودی سرکارسیاسی مفاد کیلئےمذہبی تفریق ،تقسیم کا پرچار کررہی ہے، جو سیکولربھارتی آئین کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندوتوا کا پرچار کررہی ہے۔ بھارتی آئین اقلیتوں،زبان،لسانی،گروہی تحفظ کاضامن ہے، مودی آئینی حقوق غصب کرکےآئین کی خلاف ورزی کررہے۔

    بی جے پی پالیسیاں بھارت میں بڑی خون ریزی کا باعث بن سکتی ہیں، شہریت قانون کیخلاف بڑے پیمانے پر احتجاج حکومت پرعدم اعتماد ہے، بھارتی شہریوں کی اکثریت مودی سرکارکی نئی پالیسیاں مستردکرچکی ہے

    گزشتہ برس 11 دسمبر کو کو منظور کیے گئے کالے قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹی 20، آج سجے گا میدان، لاہوریوں میں جوش و خروش

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹی 20، آج سجے گا میدان، لاہوریوں میں جوش و خروش

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹی 20، آج سجے گا میدان، لاہوریوں میں جوش و خروش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20آج کھیلا جائے گا،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم 12 سال بعد پاکستان میں میچ کھیلے گی،دونوں ممالک کے درمیان 3ٹی20 میچوں کی سیریز ہو گی،دوسرا ٹی 20میچ 25 اورتیسرا27 جنوری کو کھیلا جائے گا،

    دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 10 ٹی 20میچز کھیلے گئے،8ٹی20میچز پاکستان اور 2بنگلہ دیش نے اپنے نام کیے.

    پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹی 20سیریز کے پہلے میچ کیلئے آج قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں ،میچ دوپہر 2بجے شروع ہوگا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. میچ دیکھنے کے لئے لاہوری پرجوش ہیں.

    پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے میدان سنبھالیں گی تو عالمی نمبر ایک ہوم ٹیم محض ایک ناکامی کی صورت میں اپنی ٹاپ پوزیشن گنوا دے گی جسے دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلین ٹیم پر محض ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے اور اس صورتحال سے بچاؤ کیلئے پاکستان کو سیریز کے تینوں میچوں میں کامیابی درکار ہے اور ہوم ٹیم دو،ایک سے کامیابی کی صورت میں بھی سرفہرست پوزیشن سے پھسل جائے گی۔

    بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کیسے کریں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا

    آئی سی سی رینکنگ میں نویں نمبر کی بنگلہ دیشی ٹیم کیخلاف میدان سنبھالنے سے قبل گزشتہ روز پریس کانفرنس میں قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ٹی ٹونٹی درجہ بندی کو برقرار رکھنے پر متوجہ ہیں لیکن یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ پاکستانی ٹیم سیریز میں مکمل طور پر کامیابی حاصل کرے اور پھر یہ بات بھی ہے کہ جب ٹاپ پوزیشن کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہو اور معاملہ مارو یا مرجاؤ والا آجائے تو پھر اس کے مطابق ہی منصوبہ بندی بھی کرنا پڑتی ہے

    بنگلہ دیش ٹیم میں محمود اللہ کپتان ،تمیم اقبال خان ،سومیا سرکار شامل نعیم شیخ، نجم الحسین شانتو، لٹن کمار داس، ایم ڈی مٹھن الامین حسین ، روبیل حسین اور حسن محمود بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ عفیف حسین ، مہدی حسن ، مستفیض الرحمن ، شفیع الاسلام ٹیم کا حصہ ہیں

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پاکستان میں آخری میچ 20اپریل 2008کو کراچی میں کھیلا گیاتھا جس میں پاکستان کو 102رنز سے فتح ملی ، پاکستان ایک بار پھر ہوم گراؤنڈ پر میزبانی کے فرائض انجا م دے رہاہے

    12 برس بعد ہوں گی پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان میں مدمقابل

  • سینیٹ اجلاس ہو گا آج ، ایجنڈہ جاری، کونسے بل ہوں گے پیش؟ اہم خبر

    سینیٹ اجلاس ہو گا آج ، ایجنڈہ جاری، کونسے بل ہوں گے پیش؟ اہم خبر

    سینیٹ اجلاس ہو گا آج ، ایجنڈہ جاری، کونسے بل ہوں گے پیش؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس آج ہو گا،سینیٹ اجلاس کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا

    سینیٹرجاویدعباسی کانسٹیٹیوشن بل 2019سےمتعلق تحریک پیش کریں گے.سینیٹرولیداقبال قائمہ کمیٹی دفاع کی رپورٹ سے متعلق تحریک پیش کریں گے،رحمان ملک انسداد دہشت گردی اتھارٹی ایکٹ بل 2019 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے،وزیر قانون فروغ نسیم انفورسمنٹ آف وویمن پراپرٹی رائٹس آرڈیننس 2019 پیش کریں گے

    سینیٹ اجلاس میں مختلف بلوں کی منظوری کا امکان ہے، زینب الرٹ بل بھی قائمہ کمیٹی کے پاس ہے جو سینیٹ میں پیش کرنے کے بعد قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا، سینیٹ اجلاس میں آٹے بحران اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر سخت تنقید کا بھی امکان ہے.

    سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لئے حکومتی پارٹی نے تمام اراکین سینیٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں.

  • پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز، سیکورٹی کے انتظامات ہوں گے کیسے؟ جان کر ہوں حیران

    پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز، سیکورٹی کے انتظامات ہوں گے کیسے؟ جان کر ہوں حیران

    پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز، سیکورٹی کے انتظامات ہوں گے کیسے؟ جان کر ہوں حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ آج ہو گا، اس حوالہ سے لاہور پولیس نے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں.

    ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران10ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات ہونگے۔ 17ایس پیز ،48 ڈی ایس پیز،134انسپکٹرزاور592اپر سب آرڈینیٹس فرائض سر انجام دیں گے۔ میچ کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پوری طرح تیار ہیں۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے لاہور پولیس بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ ٹیموں اور شائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطہ میں ہیں۔ ٹیموں کی قیام گاہ، روٹ اورسٹیڈیم کے گردو نواح میں سرچ اینڈسویپ آپریشنز جاری ہیں۔کرکٹ میچز کاپر امن انعقاد یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افراد سے ضمانتی مچلکے بھی لئے گئے ہیں۔ ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ اور پیرو ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی، بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے۔سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹیموں اور سٹیڈیم کے اطراف کی موثرمانیٹرنگ کی جائیگی۔

    رائے بابر سعید کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک رواں رکھنا ترجیح ہو گی، کوشش ہے میچز کے دوران شہریوں کو کم سے کم دشواری کا سامنا کرنا پڑے۔ ممنوعہ اشیاء سٹیڈیم میں لانے پر مکمل پابندی ہے۔ شائقین کرکٹ کے لمحات سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لئے لاہور پولیس سے تعاون کریں۔ پارکنگ کیلئے مقامات مخصوص ہیں ،شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے سٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔ سکیورٹی انتظامات میں پاک آرمی اور رینجرز سمیت تمام متعلقہ اداروں کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔پاکستا ن بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے تحت لاہور میں 24،25اور 27جنوری کو 03ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

  • ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب اور اہم ملاقاتوں کے بعد وزیراعظم کہاں پہنچ گئے؟

    ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب اور اہم ملاقاتوں کے بعد وزیراعظم کہاں پہنچ گئے؟

    ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب اور اہم ملاقاتوں کے بعد وزیراعظم کہاں پہنچ گئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ڈیووس کےد ورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،وزیراعظم نے سوئس شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کیا،وزیراعظم نے امریکی صدر سمیت کئی عالمی رہنماوَں سے ملاقاتیں کیں.

    وزیراعظم عمران خان سے جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کوجرمنی کے دورے کی خصوصی دعوت دی ہے۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات سوئٹزلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کی سائڈ لائن پر ہوئی۔ عمران خان اور اینگلا مرکل نے باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں غیر رسمی ملاقات ہوئی.

    وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین عالمی مشروب سازکمپنی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن پرہوئی

    وزیراعظم عمران خان نے 1953 سے کمپنی کے پاکستان کے ساتھ طویل تعلق کوسراہا ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کاروبارمیں آسانی کیلئے موثراقدامات کیے، سرمایہ کاری میں اضافے سے روزگارکے مواقع پیدا ہوتےہیں،

    ملاقات میں حفیظ شیخ،زلفی بخاری،علی جہانگیر صدیقی بھی شریک تھے،وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سرمایہ کاروں کوہرممکن تعاون فراہم کرے گی،کلین اینڈ گرین پاکستان کےلیے ماحول دوست ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں،حکومت کاروبار کی آسانی کےلیے موثراصلاحاتی ایجنڈے پرعمل پیرا ہے،

    کوکا کولا کمپنی کے چیئرمین نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کااظہار کیا،

    وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاز شواب سے عالمی اقتصادی فورم کے کانگریس سنٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پروفیسر شواب کو 50 ویں اجلاس پر مبارکباد دی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اس سال ورلڈ اکنامک فورم میں اجاگر کئے گئے مسائل پاکستان سے بھی متعلقہ ہیں۔ کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت دس ارب دررخت لگائے جا رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے ملک میں شجرکاری کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نوجوان طبقے کو معاشی ترقی میں شراکت دار بنانے کے لئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھا رہے ہیں، فورم غربت کے خاتمے اور تعلیم کے حوالے سے پاکستان سے شرکت داری کر سکتا ہے

    وزیراعظم عمران خان سے چیئرپرسن ٹیلی نار گن ورسٹڈ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سیگیو بریک نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی ذوالفقار بخاری، سفیر عمومی برائے سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی اور گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں وزیراعظم نے ٹیلی نار کی پاکستان میں 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو سراہا۔ ملاقات میں گڈ گورننس کیلئے ڈیجیٹل ذرائع کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور موبائل کے ذریعے معاشی تعاون کے فروغ اور باہمی روابطہ میں اضافہ پر بھی گفتگو ہوئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے 2005ء سے ٹیلی نار کی موجودگی اور پاکستان پر اعتماد کی بھی تعریف کی۔انہوں نے مہارتوں میں اضافے کے لئے حکومتوں کو نوجوانوں کی تربیت اور ترقی میں سرمایہ کاری پر بھی توجہ دینے پر زور دیا،گڈ گورننس کے لیے ڈیجیٹل حل کا اطلاق بڑھانے،رابطے کے استعمال سے غربت کے خاتمے اور موبائل کے ذریعے معاشی لین دین میں اضافہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    ٹیلی نار کا پاکستانی ٹیکنالوجی کے شعبہ میں مضبوط شراکت داری کے عزم کا اعادہ ،کمپنی وفد نے وزیراعظم عمران خان کو مستقبل کے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے ڈیووس میں ہیں انکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت مختلف ممالک کے وزراء اعظم سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں،

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیوس میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض پہن رکھا تھا، وزیراعظم عمران خان نے کالے رنگ کی شلور قمیض اور نیلے رنگ ویسٹ کورٹ پہن رکھی تھی. وزیراعظم نے مشہور پشاوری چپل پہنی ہوئی تھی.

    امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے قومی لباس کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہا ہے.

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان و بیرون ملک جہاں بھی جاتے ہیں قومی لباس ہی زیب تن کرتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان گزشتہ برس ماہ جولائی میں امریکی صدر سے ملنے وائیٹ ہاؤس بھی پاکستان کے قومی لباس میں گئے تھے، وزیراعظم نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی،انہوں نے نیلی شلوار قمیض کے اوپر ویسٹ کوٹ بھی پہنا ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے مشہور پشاوری چپل پہن کر وائیٹ ہاوس گئے ہیں.

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    جنگ شروع ہوئی تو ختم نہیں ہو سکے گی،بھارت کا تذکرہ مناسب نہیں، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے، وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ٹرمپ سے بے تکلفانہ گفتگو کرتے رہے اور گفتگو کرتے ہوئے مسکراتے رہے

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڑھ سال کے دوران یہ تیسری ملاقات ہے، انہوں نے ہمیشہ امریکی صدر کے سامنے پاک بھارت تنازعات میں سرفہرست کشمیر ایشو کو اجاگر کیا۔ دو ملاقاتیں امریکہ میں ہوئی تھیں،

    ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں جس پر بھارت سیخ پا ہو گیا تھا.

  • بلاول کے آبائی حلقے میں کتے شہریوں کو کاٹنے لگے،45 شہریوں کو ویکسین نہ ملی

    بلاول کے آبائی حلقے میں کتے شہریوں کو کاٹنے لگے،45 شہریوں کو ویکسین نہ ملی

    بلاول کے آبائی حلقے میں کتے شہریوں کو کاٹنے لگے،45 شہریوں کو ویکسین نہ ملی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے علاقے لاڑکانہ کے کمشنر آفس میں قائم اینٹی ربیز سینٹر میں لاڑکانہ شہر اور گردونواح سے آئے ہوئے 45 سے زائد متاثرین کو ویکسین نہ مل سکی، متاثرین اپنے ورثا کے ہمراہ کئی گھنٹوں تک سینٹر کے باہر انتظار کرتے ہوئے نظر آئے۔

    لاڑکانہ شہر گورنمنٹ پائلٹ اسکول میں کھیلنے کے دوران آٹھویں جماعت کے طالبعلم فرمان عمرانی، بھینس کالونی کے رہائشی 7 سالہ زوہیب جاگیرانی، سی ایم سی اسٹا کالونی کے رہائشی 4 سالہ شبیر گوپانگ، درویش واہن کی خاتون افروز بیگم، گاؤں دودو سنہڑی کی رہائشی 6 سالہ بچی ہیر شیخ، گاؤں سفر جتوئی کے رہائشی 12 سالہ ظفر علی جتوئی، ذوالفقار ابڑو، عجیب چانڈیو سمیت 45 سے زائد مرد، خواتین اور بچوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا، جنہیں ورثا نے ویکسین دینے کے لیے کمشنر آفس میں قائم اینٹی ربیز سینٹر میں لایا گیا، تاہم کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد چند ہی متاثرین کو ویکسین دے کر دیگر متاثرین کو ویکسین فراہم نہیں کی گئی۔

    اس موقع پر متاثرین کے ورثا نے بتایا کہ ہم دو دراز علاقوں سے آئے ہوئے ہیں لیکن یہاں ہمارے پیاروں کو سگ گزیدگی کی ویکسین نہیں دی جارہی، جس کے باعث مریضوں کی حالت تشویش ناک ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سگ گزیدگی کی ویکسین فراہم کرکے متاثرین کی زندگیاں بچائی جائیں۔

    دوسری جانب سندھ کے علاقے جھڈو میں کتے بے قابو، ایک دن میں سگ گزیدگی کے سات واقعات پیش آئے پانچ بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے، .

    پاگل کتوں نے دو اشخاص زوالفقار قائم خانی، عبدالمجید ولد وریام دو بہنوں سمیت پانچ بچوں جن میں ستارا دختر سائیں بخش پتافی خاتوں دختر سائیں بخش، فضیلہ دختر امیر بخش، پروین دختر علی بخش صائم ولد محمد بخش کو کاٹ لیا، جنہیں دیہی مرکز صحت جھڈو میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

    اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران تالپور کاکہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں سگ گزیدگی سے متاثرہ کئی درجن مریضوں کو اسپتال لایا گیا جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔ فی الوقت تو کتے کے کاٹے کی ویکسین اسپتال میں دستاب ہے لیکن اگر سگ گزیدگی کے واقعات اسی رفتار سے بڑھتے رہے تو ویکسین کی قلت پیدا ہوسکتی ہے،

    سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد بھی سائیں حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

    محکمہ صحت سندھ نے اگست تک ڈاگ بائٹ واقعات کےاعداد وشمارجاری کردیئے ،رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد ڈاگ بائٹ کاشکار ہوئے ہیں،قمبرمیں رواں سال 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکارہوئے ،دادو میں 11 ہزار 330 جبکہ نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا

    آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے

    رپورٹ کے مطابق خیرپور میں 8 ہزار 958 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ،جناح اسپتال میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ،ستمبر تک7ہزار 741 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا تھا .

    یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.

    سندھ کے بعد لاہور میں کتوں کے وار، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا

  • جنسی زیادتی کی کوشش کرنے پر "بلاول” ہوا گرفتار

    جنسی زیادتی کی کوشش کرنے پر "بلاول” ہوا گرفتار

    جنسی زیادتی کی کوشش کرنے پر "بلاول” ہوا گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سکول وین میں کالج کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار کر لیا،پولیس نےفوری طورپرملزم بلاول کوگرفتارکرکے طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

    ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ خواتین پرکسی قسم کاتشددناقابل برداشت ہے، ایسےافراد کوقانون کے کٹہرےمیں لائیںگے۔

    ایک اور کاروائی میں روات پولیس نے راہزنی اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث راجہ 302 گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 پسٹل، ایمونیشن، چاقو اور رقم برآمد۔ ملزمان جڑواں شہروں میں متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو راہزنی اور ڈکیتی کی واداتوں میں چالان ہو کر جیل جا چکے ہیں۔روات پولیس کی ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے، جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او تھانہ روات کاشف اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کئے جا رہے ہیں

    ایک اور کاروائی میں تھانہ بنی پولیس نےسنیپ چیکنگ کےدوران 2 جعلسازوں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان طارق شاہ اور عبدالغفور شاہ سے پنجاب کے 8 اور اسلام آباد کے 13 جعلی ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوئے۔ملزمان اپنی ٹریول ایجنسی کےآفس میں جعلی ڈرائیونگ لائسنس بناتےتھے۔ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

    ایک اور کاروائی میں راولپنڈی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل کے دو ملزمان گرفتار کر لیے، نصیر آباد پولیس نے قتل کے دو ملزمان رفعت اور طاہر کوگرفتار کر لیا۔ملزمان نے گزشتہ رات فائرنگ کرکے ربنواز نامی شخص کو قتل کیا اور وقوعہ کو چھپانے کے لئے نعش کھلی جگہ پھینک دی۔

    قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی ارم شہزاد کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں درج ہوا۔نصیر آباد پولیس نے کامیاب حکمت عملی کے تحت ریڈ کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرکے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

  • حریت رہنما سید علی گیلانی شدید علیل، دعاؤں کی اپیل

    حریت رہنما سید علی گیلانی شدید علیل، دعاؤں کی اپیل

    حریت رہنما سید علی گیلانی شدید علیل، دعاؤں کی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ کے کنوینر سید عبداللہ گیلانی نے کشمیری عوام سے کہا ہے کہ حریت چیئرمین سیدعلی گیلانی گزشتہ کئی دنوں سے علیل ہیں اور وہ انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

    سید عبداللہ گیلانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر ، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام بالخصوص عالم اسلام کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حریت چیئرمین سیدعلی گیلانی کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔انہوں نے آئمہ مساجد سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے اجتماعات میں رب کے حضور قائد تحریک سیدعلی گیلانی کو صحت کاملہ عطافرمانے کیلئے دعائوں کا اہتمام کریں.

    واضح رہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیّد علی گیلانی نے کشمیر کاز کی بھرپور حمایت اور مظلوم کشمیریوں کے لیے قربانیوں پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اورعوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت چیئرمین نے وزیراعظم پاکستان کے نام ایک خط میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ وزیراعظم کواپنی عظیم ذمہ داریاں پوری کرنے کی طاقت اورہمت عطافرمائے کیونکہ اللہ ہی نے انہیںاسلامی جمہوریہ پاکستان کی قیادت کے لیے چناہے۔ سیّد علی گیلانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں اورجموںوکشمیر کی متنازعہ حیثیت غیرقانونی طریقے سے تبدیل کرنے کے بھارتی فیصلے کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے خطاب کی تعریف کی۔

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    انہوں نے کہاکہ یہ غیر قانونی فیصلہ کشمیریوں پر مسلط کرنے کی بھارتی کوشش کے نتیجے میں خطے میں بڑے پیمانے پر کرفیو لگایا گیا۔ سیّد علی گیلانی نے کہاکہ1947ء سے بھارتی قبضے اورمظالم کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کئی مراحل سے گزری ہے۔1988، 2008، 2010 اور2016 اس جدوجہد کے تاریخی سال ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ لوگوں کی مجموعی مزاحمت کی وجہ سے بھارت جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام ہوگیا ہے۔ مقبوضہ علاقے میں فون اور انٹرنیٹ سمیت مواصلات کے ہرقسم کے ذرائع منقطع کردیئے گئے ہیں۔ سیّد علی گیلانی نے کہاکہ بچوں، بزرگوں، نوجوانوں، تاجروں، وکلائ، طلباء اورحریت قیادت اوران کے عزیزوں سمیت ہزاروں لوگوں کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 2010ء سے نوجوانوں کو اندھا کرنا کا سلسلہ جاری ہے اورجدوجہد کے اس مرحلے میں بھی سینکڑوں نوجوانوں کو پیلٹ گن کے ذریعے زخمی کیا گیاہے۔

    مقبوضہ کشمیر، خواتین مظاہرہ کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    انہوں نے کہاکہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی ، جنسی ہراسانی اورزیادتی کو لوگوں کو دبانے کے لیے مسلسل ریاستی پالیسی کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے۔ قابض بھارتی فورسز اب بھی گھروںمیں داخل ہوکر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کررہی ہیں۔ نوجوان لڑکیوں کے والدین سے ان کی عمریں پوچھی جارہی ہیں اورقابض فورسز لوگوں کو کشمیر ی مسلم خواتین کی بے حرمتی کے اپنے ارادوں کے بارے میں بتارہی ہیں۔ نوے سالہ بزرگ رہنما نے کہاکہ بہت سے لوگوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں کہ ان کو اپنے گھروں سے باہر پھینکا جائے گااور ان لوگوں کے گھروں کو ضبط کرنے کے لیے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ لداخ کے مسلمانوں کو ظالم بھارتی فورسز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ اس خطے کے لوگ بھی بھارت کے غیر قانونی اقدام کی مخالفت کررہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، موبائل فون سروس کی بحالی کے بعد ہی اہم سروس بند

    حریت چیئرمین نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ تاشقند، شملہ اور لاہور معاہدوں سمیت بھارت کے ساتھ تمام معاہدوں سے علیحدہ ہونے کا اعلان کریں کیونکہ بھارت نے یکطرفہ طوپر ان معاہدوں کو ختم کردیا ہے۔ انہوں نے عمران خان پرزوردیا کہ وہ کنٹرول لائن کو دوبارہ جنگ بندی لائن کا نام دے دیں کیونکہ بھارت مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو 1947 اور1948سے پہلے والی پوزیشن پر واپس لے گیا ہے۔

    سیّد علی گیلانی نے کہاکہ حکومت پاکستان کو کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے اقوام متحدہ میں ہرممکن کوششیں اور عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بھارت کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق دینے سے انکار کرتا ہے تو پاکستان کو اس کے خلاف پابندیاں عائد کرانے کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں۔

    سید علی گیلانی کے خط کے بعد وزیراعظم کشمیر کے لئے کیا اقدامات کریں؟ جماعت اسلامی کا مشورہ

  • مریم کو نوجوان نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج

    مریم کو نوجوان نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمسن بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 8 سالہ مریم کو نوجوان نے جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

    مریم نامی بچی گلی میں کھیل رہی تھی تو راشد نامی محلہ دار نے اسکو اپنے گھر لے جا کر زبردستی جنسی زیادتی کی اور بچی کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار هو گیا ۔تھانہ ملت ٹاون پولیس نے فوری طور پر وقوع کا جائزہ لیا ۔اور فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی ۔

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم تھانہ ملت ٹاؤن پولیس کی حراست میں ہے جس سے تفتیش شروع کردی گئی ۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں سات سالہ بچی عوض نور کو مدرسہ میں پڑھنے کے لئے جاتے ہوئے راستہ اغوا کرلیا گیا ،جسے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے معصوم بچی کا گلہ دبا کر پانی کی ٹینکی میں غوطے دے دے کر قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان بچی کے چچا اور دیگر اہل علاقہ کو دیکھ کر بچی کو پانی کی ٹینکی میں پھینک کر فرارہوگئے بچی کی لاش ٹینکی سے نکالی گئی اور پھر اہل علاقہ نے ملزمان کا پیچھا کرکے رات گئے دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

    بچی کا پورسٹ مارٹم خیبر میڈیکل کالج میں کرایا گیا بچی اور ملزمان کے نمونے ڈ ی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیبارٹری روانہ کردئیے گئے۔کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر علاقہ بھر میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور عبرت کا نشان بنایا جائے