Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • یکجہتی کشمیر کے لئے مہم،سب سے پہلے ہوگا” کشمیر کلچرل شو،وزیر خارجہ نے کیا اعلان

    یکجہتی کشمیر کے لئے مہم،سب سے پہلے ہوگا” کشمیر کلچرل شو،وزیر خارجہ نے کیا اعلان

    یکجہتی کشمیر کے لئے مہم،سب سے پہلے ہو کشمیر کلچرل شو،وزیر خارجہ نے کیا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرسے متعلق25 جنوری سے مہم چلا رہے ہیں،27جنوری کو اسلام آباد میں کلچرل شو ہوگا،3فروری کوکنونشن سنٹرمیں بھی کشمیرسےمتعلق تقریب کا انعقاد ہوگا،28جنوری کوملک بھر میں تصاویری نمائش ہوگی30جنوری کو اسلام آباد میں کشمیر سے متعلق سیمینار ہوگا  ،31جنوری کو کشمیر کمیٹی کے سربراہ پریس کانفرنس کریں گے،5فروری کوبھی مقبوضہ کشمیرسےمتعلق مختلف سرگرمیوں کا انعقادکریں گے،4فروری کو ایوان صدرمیں مقبوضہ کشمیرسےمتعلق تقریب کا انعقاد کریں گے،

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ 5فروری کوانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائےگی،انسانی زنجیر بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، یہ پیغام پوری دنیا کو جائے گا,وزیراعظم 5فروری کو کشمیر کے حوالے سے عوامی جلسے سے بھی خطاب کرینگے،فیصلہ کیاگیا کہ صدراوروزیراعظم آزادکشمیرہیڈآف اسٹیٹ کوخطوط لکھیں,چاروں وزرائے اعلیٰ سےدرخواست ہے ریلیوں کی خود قیادت کریں,5فروری کووزیراعظم مظفرآبادمیں کشمیرریلی سے خطاب کریں گے

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق مسئلہ کشمیرعالمی تنازع اورحل طلب مسئلہ ہے،بار بار کہا بھارت ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے،بھارت کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے،بھارت کی جانب سے جعلی آپریشن کا بھی خدشہ ہے.

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں،مقبوضہ وادی کے حالات سے عالمی برادری کو آگاہ کررہے ہیں،سیکیورٹی کونسل کے15ممبرزہیں،مسئلہ کشمیرپربحث میں تمام ممبران نےحصہ لیا،امریکی صدر کو بھی کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حالیہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں , وزیر اعظم کی زیر صدارت کشمیر سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں رواں سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔  وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رہے گی۔

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
    یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ہوئی ہے جس کے بعد وادی بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بنی ہوئی ہے جہاں پر 80 لاکھ مسلمانوں کے لیے 9 لاکھ بھارتی فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں 165 روز سے جاری بھارت کے غیر انسانی لاک ڈاؤن اور 9 لاکھ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے حقوق کی پامالیوں کی مذمت کی

  • 12 برس بعد ہوں گی پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان میں  مدمقابل

    12 برس بعد ہوں گی پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان میں مدمقابل

    12 برس بعد ہوں گی پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان میں مدمقابل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ ديش کے درميان ٹي ٹوينٹي کرکٹ سيريز کا پہلا ميچ قذافي سٹيڈيم ميں کھيلا جاے گا۔ دونوں ٹيموں کي پريکٹس سيشن ميں شرکت سيريز کي ٹرافي کي رونمائي کردي گي۔

    بنگلہ ديش کي ٹيم بارہ سال کے وقفے کے بعد پاکستاني سرزمين پر مدمقابل ہوگي۔ ميچ کے ليے بيٹنگ فرينڈلي پچ تيار کي گي ہے جس پر گھانس موجود نہيں ہے اس ليے اس بات کا امکان ہے کہ شاہقين کو چوکوں اور چھکوں سے بھري دونوں ٹيموں کي بارياں ديکھنے کو مليں گي۔ پاکستاني ٹيم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمارا فوکس ميچيز جيت کر اپني نمبر ون رينکينگ برقرا ر رہے گا،سنئير کھلاڑيوں کي ٹيم ميں واپسي سے ٹيم مضبوط ہوئي ہے تمام کھلاڑي فارم ميں ہيں اور ہماري اسٹرينٹ بيٹنگ ہے جوکہ آٹھ نمبر تک جاتي ہے۔

    بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کیسے کریں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا

    بنگلہ ديش کے کپتان محمود اللہ کا کہنا تھا کہ تمام تر توجہ کاميابي پر ہے سيکورٹي خدشات بنگلہ ديش ہي چھوڑ آئے ہيں يہاں کھيل کا اچھا ماحول ہے اس ليے کوئي مسلہ نہيں ہوگا ٹيم ميں شامل نئے کھلاڑيوں کے ليے ٹيم ميں جگہ بنانے کا موقع ہے۔ پي سي بي نے صوبائي حکومت اورسيکورٹي اداروں کے ساتھ مل کر سيکورٹي کے سخت اقدامات کيے ہيں ۔

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعے کو دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ ہفتے کو شیڈول ہے تیسرا اور آخری میچ پیر کو رکھا گیا ہے۔ بنگلہ دیش ٹیم میں محمود اللہ کپتان ،تمیم اقبال خان ،سومیا سرکار شامل نعیم شیخ، نجم الحسین شانتو، لٹن کمار داس، ایم ڈی مٹھن الامین حسین ، روبیل حسین اور حسن محمود بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ عفیف حسین ، مہدی حسن ، مستفیض الرحمن ، شفیع الاسلام ٹیم کا حصہ ہیں

  • تحریک انصاف کے پنجاب میں ناراض اراکین نے کیا بڑا مطالبہ، کہا کریں گے نئے وزیراعلیٰ کی حمایت

    تحریک انصاف کے پنجاب میں ناراض اراکین نے کیا بڑا مطالبہ، کہا کریں گے نئے وزیراعلیٰ کی حمایت

    تحریک انصاف کے پنجاب میں ناراض اراکین نے کیا بڑا مطالبہ، کہا کریں گے نئے وزیراعلیٰ کی حمایت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب میں فارورڈ بلاک کے رکن غضنفرعباس چھینہ نے کہا ہے کہ ہم سے اپوزیشن سمیت کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا،وزیراعلیٰ پنجاب سے ناراض ہیں ہمیں فنڈزنہیں مل رہے،

    سردار شہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ تبدیل ہوتاہے تووزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے، وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے جسے نامزدکریں گے قبول ہوگا، اگرفنڈزنہ ملے توپھرمستقبل بارے سوچنا پڑے گا،وزیراعظم عمران خان پرویزالہی سمیت کسی کو نیا وزیراعلی مقرر کردیں ہم اس کی حمایت کریں گے۔

    حکمران جماعت کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی، ابھی تک اتحادی جماعتیں نہیں مانیں اور تحریک انصاف کے اپنے ہی اراکین نے فارورڈ بلاک بنا لیا،

    فارورڈ بلاک پنجاب میں بنایا گیا ہے،تحریک انصاف کے متعدد ممبران پنجاب اسمبلی نے اپنی ہی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فارورڈ بلاک بنا لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مختلف حلقوں کے بیس ارکان اسمبلی نے یہ گروپ بنا کر حلف اٹھایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے اور مل کر اپنے مطالبات منوائیں گے۔

    پی ٹی آئی میں یہ فارورڈ گروپ جنوبی اور وسطی پنجاب کے بیس ارکان نے گروپ بنایا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے اپنے حلقوں کے لیے فنڈز اور عوامی منصوبوں کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار شہاب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے اور اسی پلیٹ فارم سے ہی آئندہ الیکشن لڑیں گے۔

    سردار شہاب نے تصدیق کی کہ حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے بیس ارکان نے گروپ بنایا ہے۔ ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں عوامی مسائل کے حل پر بات کی جبکہ یہ درست ہے کہ ہم نے اکٹھے رہنے کا حلف بھی اٹھایا ہے.

    ان ہاؤس تبدیلی، حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کر دیا

  • بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کیسے کریں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا

    بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کیسے کریں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا

    بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کیسے کریں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ٹی ٹونٹی قائد بابر اعظم نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ہار کا کوئی پریشر نہیں ہے۔ آئی لینڈرز کی طرح غلطیاں نہیں دہرائیں گے بلکہ بنگلا دیش کے خلاف بہترین رزلٹ دینے کی کوشش کریں گے۔ بیٹنگ ہمارا اصل ہتھیار ہوگا ہمارے پاس نمبر 1 سے 9 تک بہترین بیٹسمین موجود ہیں، بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ یا باؤلنگ کرنے کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کروں گا۔میرے خیال میں اس وکٹ پر 180سے 190اچھا سکور ہوگا۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بنگلا دیشی کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیل کر آئے ہیں، مقابلہ خوب ہو گا۔ بنگال ٹائیگرز کے خلاف ہماری تیاریاں بہترین ہیں، چار پریکٹس میچز بھی کھیلے ہیں، بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ وکٹ سلو لگ رہی ہے، سیریز کے میچوں کے دوران بھی پچ سلو ہوگی۔

    ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ شعیب ملک سینئر کھلاڑی ہیں ان کی موجودگی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ شعیب اور حفیظ کی واپسی میری خواہش پر ہوئی، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو تینوں میچوں میں موقع دیں گے، احسان علی اور حارث رؤف کو ڈیبیو کرا سکتے ہیں۔

    بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سریز کے لئے لاہور پہنچ گئی جہاں پی سی بی حکام نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کی خصوصی طیارے پر ڈھاکہ سے لاہور آمد ہوئی ہے، آیئر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعے کو دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ ہفتے کو شیڈول ہے تیسرا اور آخری میچ پیر کو رکھا گیا ہے۔ بنگلہ دیش ٹیم میں محمود اللہ کپتان ،تمیم اقبال خان ،سومیا سرکار شامل نعیم شیخ، نجم الحسین شانتو، لٹن کمار داس، ایم ڈی مٹھن الامین حسین ، روبیل حسین اور حسن محمود بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ عفیف حسین ، مہدی حسن ، مستفیض الرحمن ، شفیع الاسلام ٹیم کا حصہ ہیں

  • آئی سی سی چیف ایگزیکٹو پہنچے لاہور،پاکستان کونسے ایونٹ کی میزبانی کا ہے خواہشمند؟

    آئی سی سی چیف ایگزیکٹو پہنچے لاہور،پاکستان کونسے ایونٹ کی میزبانی کا ہے خواہشمند؟

    آئی سی سی چیف ایگزیکٹو پہنچے لاہور،پاکستان کونسے ایونٹ کی میزبانی کا ہے خواہشمند؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے اور جی ایم کمرشل کیمبل جیمیسن اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ،آئی سی سی ایلیٹ پینل ریفری رنجن مدوگالے بھی پاکستان پہنچ گئے

    چئیرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی ائی سی سی آفیشلز کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں ،دونوں آئی سی سی آفیشلز کو وزرات داخلہ کی جانب سے سیکورٹی بریفنگ دی گئی ،پی سی بی مستقبل میں ائی سی سی ایونٹ کی میزبانی کا خواہشمند ہے

    آئی سی سی چیف ایگزیکٹو اور جنرل مینجر سیف سٹی نے قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی سے بھی ملاقات کی.

    پاکستان انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کرنے کا خواہشمند ہے، جب کہ آئندہ فیوچر ٹور پروگرام میں ٹورنامنٹ کرانے کا حق بڈنگ کے ذریعے لینے کا پلان زیر غور ہے۔آئی سی سی کے سی ای او مانو ساہنی آئندہ فیوچر ٹور پروگرام پر بات چیت کیلئے مختلف بورڈزحکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،

    موجودہ ایف ٹی پی2016سے 2023تک تھا جس میں آئی سی سی ایونٹس کا بڑا حصہ بگ تھری بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے حاصل کیا، 2024 سے 2031تک کے آئندہ پروگرام میں طریقہ کار تبدیل کرنے پر غور ہورہا ہے۔

    پہلے یہ عمل مذاکرات کے ذریعے مکمل ہوتا تھا، اب اولمپک اور فیفا کی طرز پر بڈنگ کی مدد سے کسی ایونٹ کی میزبانی دینے کا فیصلہ کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے، زیادہ بولی دینے والا ملک فل ممبر نہ بھی ہوتو آئی سی سی کا ٹورنامنٹ کرا سکے گا۔

  • صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

    صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

    صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کے ساتھ ٹریفک وارڈنز اور سی ٹی او کی بدتمیزی کا معاملہ،پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی نے اسمبلی کاروائی کا بائیکاٹ کردیا.

    لاہور پریس کلب کی اپیل پر اسمبلی کاروائی کے ساتھ تمام سرکارئ تقریبات کی بائیکاٹ کا بھی اعلان کر دیاگیا، اسمبلی کاروائی اجلاس شروع ہونے سے قبل صحافیوں نے وزیر اطلاعات کو بھی بات کرنے سے روک دیا

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے صحافیوں کے معاملے پر مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کیا، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے ساتھ ٹریفک وارڈنز کا رویہ شرمناک ہے ارباب اختیار کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے،

    صحافیوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں پنجاب حکومت اور سی ٹی او لاہور کیخلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی،

    پی سی بی ذمہ داران اور پی سی بی سیکورٹی کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ نا زیبا سلوک پر پنجاب اسمبلی کے احاطے میں صحافی برادری نے احتجاج کیا،صحافیوں کو کوریج کے معاملے پر رکاوٹ پیدا کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا،

    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے ساتھ افتخار نامی ٹریفک وارڈن اور ساتھی وارڈنز کی جانب سے بدتمیزی کرنے اور موبائل فون چھیننے کی شدید اور پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا) کے صدر محمد آصف بٹ، سینئر نائب صدر جوادملک، نائب صدر عرفان ملک، سیکرٹری ایمرا سلیم شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری نعمان شیخ، فنانس سیکرٹری ارشد چوہدری، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کنور عزیراسے صحافت اورصحافیوں کی توہین قرار دیا ہے اورکہا ہےکہ پہلے وفاقی وزیرکی طرف سے یہ انداز اختیار کیا گیا ہے اورٹریفک وارڈنز کے ذریعے بدمعاشی کی تاریخ دہرائی جارہی ہے،

    ٹریفک وارڈنز کی طرف سے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر ایمرا کے جوائنٹ سیکرٹری قادر خواجہ،سیکرٹری انفارمیشن شفیق شریف، آفس سیکرٹری افضل سیال، ممبران گورننگ باڈی روباعروج، آصف خاور، ثاقب سلیم بٹ،منصوربٹ،ذمل خان اسرارخان نوین علی ، حامدخان،شاکراعوان،صادق بلوچ،احمرکھوکھر، محمدعبداللہ،برہان الدین، یار محمد، رانا وحید حسین،عباس حیدر، عرفان ڈوگر، سید عمران شمسی، ابوبکربلال،علی وقار، شکیل ملک اور محمد وقاص نے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے ساتھ افتخار نامی ٹریفک وارڈن اور ساتھی وارڈنز کی جانب سے بدتمیزی کرنے اور موبائل فون چھیننے کی شدید اور پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق ایمرا صدر محمد آصف بٹ نے آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی جانب صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا رویہ اختیار کرنے والے ٹریفک وارڈنز کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

    آئی جی پنجاب پولیس بے لگام ٹریفک وارڈن افتخارسمیت اس کے ساتھیوں کو لگام ڈالیں۔ کیونکہ موجودہ سی ٹی او لاہور جب سے تعینات ہوئے ہیں تب سے صحافتی برادری کو ٹریفک وارڈنز کی جانب سے آئے روز بدتمیزی اور نازیبا رویہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس اس پر فوری طور پر نوٹس لیں اور ذمہ دار وارڈنز کے خلاف فوری طور پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائیں۔

    لاہور پریس کلب سے تعلق رکھنے والی تمام صحافتی تنظیموں اورشخصیات نے کہا ہے کہ ہم آئی جی پنجاب پولیس سمیت تمام ذمہ داران کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا رویہ اختیار کرنے والے وارڈنز کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو ایمرا ، لاہور پریس کلب، پی یو جے اور پی ایف یو جے سمیت تمام صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر آئی جی پنجاب پولیس سمیت تمام ذمہ داران کے دفاتر کا گھیراوکرے گی اور گھیراوتب تک جاری رہے گا جب تک ذمہ دار وارڈنز کے خلاف کاروائی عمل میں لانے سمیت آئندہ اس طرح کےواقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں

  • سی پیک بارے امریکی نائب وزیر خارجہ کا متنازعہ بیان، پاکستان نے دیا ردعمل

    سی پیک بارے امریکی نائب وزیر خارجہ کا متنازعہ بیان، پاکستان نے دیا ردعمل

    سی پیک بارے امریکی نائب وزیر خارجہ کا متنازعہ بیان، پاکستان نے دیا ردعمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے سی پیک پر امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلزکے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ بی آرآئی کے تحت میگاڈیولپمنٹ پروجیکٹس سےاقتصادی ترقی آئے گی، سی پیک پاکستان کی معاشی اورمعاشرتی ترقی کی جانب اہم قدم ہے، فیزون کےمنصوبوں سےعوام کوریلیف ملا،

    وزارت منصوبہ بندی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیزون سے ملک کوسماجی واقتصادی فوائد ملناشروع ہوچکے ہیں، سی پیک ملکی ترقی کی رفتاربڑھانے میں معاون ثابت ہوگا،پاکستان خودمختارملک ہے،اقتصادی شراکت داری کے انتخاب کاحق رکھتاہے،منصوبوں میں شفافیت کوترجیح دی جاتی ہے،

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے، جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین گہرے دوست ہیں، سی پیک منصبوں کی جلد تکمیل حکومت پاکستان کی ترجیح ہے، 7 ہزارمیگاواٹ کے 4.12 ارب ڈالرز کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے، سی پیک کے 9 ارب ڈالرز کے قرضے ہیں جو کل قرضوں کا دس فیصد بھی نہیں، سی پیک قرضوں کی خودمختاری کی ضمانت سے متعلق باتیں درست نہیں، پاکستان ایف اے ٹی ایف سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے پر عزم ہے.

    امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے بیان پر چینی سفارتخانے نے درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک اور پاک چین تعلقات میں امریکی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    چینی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے منفی پراپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ امریکی اقدامات عالمی معیشت کے لیے نہیں، اپنے مفاد کے لیے ہوتے ہیں۔امریکا دنیا بھر میں پابندی کی چھڑی لے کر گھومتا ہے اور ممالک کو بلیک لسٹ کرتا ہے۔ امریکا حقائق سے آنکھیں چرا کر سی پیک پر اپنی بنائی ہوئی کہانی پر قائم ہے۔

    چینی ترجمان نے کہا کہ سی پیک کام کر رہا ہے یا نہیں؟ اس کا جواب پاکستانی عوام نے دینا ہے نہ کہ امریکا نے۔ امریکا خود ساز قرضہ جات کی کہانی میں مبالغہ آرائی کر رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستانی عوام کے مفادات کو ترجیح دیتا ہے۔ گزشتہ 5 برسوں میں 32 منصوبے قبل ازوقت مکمل ہوئے۔ ان منصوبوں سے 75 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) چینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس سے نہ صرف پاکستان کی اقتصادی ترقی کو تقویت دینے میں مدد ملے گی بلکہ علاقائی خوشحالی بھی آئے گی۔

    سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

    امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

  • ایف اے ٹی ایف مذاکرات کا دور ختم،اگلا اجلاس کب اور کہاں ہو گا؟ اہم خبر

    ایف اے ٹی ایف مذاکرات کا دور ختم،اگلا اجلاس کب اور کہاں ہو گا؟ اہم خبر

    ایف اے ٹی ایف مذاکرات کا دور ختم،اگلا اجلاس کب اور کہاں ہو گا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اورایف اےٹی ایف حکام کےدرمیان مذاکرات ختم ہو گئے،ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کی رپورٹ پرتفصیلی غورکیا،سیشن میں ایف اےٹی ایف حکام نے پاکستان وفدسےکوئی سوال نہیں کیا،

    ایف اےٹی ایف ٹیم کی سربراہی چین کےڈی جی فنانشل انویسٹی گیشن یونٹ کےسربراہ کررہےتھے،مجموعی طورپرپاکستان کی پیشرفت رپورٹ پرردعمل حوصلہ افزارہا،پاکستان اورایف اےٹی ایف حکام کےدرمیان باضابطہ مذاکرات21اور 22جنوری کوہوئے،جوائنٹ ورکنگ گروپ پاکستان سےمتعلق رپورٹ ایف اےٹی ایف اجلاس میں پیش کریگا،ایف اےٹی ایف کا اجلاس 16 سے19فروری کوپیرس میں ہوگا.

    بیجنگ میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ کے خلاف کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مذاکرات کے دوران پاکستان نےایف اے ٹی ایف حکام کو گزشتہ ساڑھے چار ماہ کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے بریفنگ میں بتایا کہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، منی لانڈرنگ روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے، ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے کیس رجسٹریشن 451 فی صد اضافے کے ساتھ 827 ہو گئی، اس حوالے سے گرفتاریوں کی تعداد 1104 رہی، جو چھ سو ستتر فی صد زیادہ ہے۔

    پاکستان نے بتایا کہ ٹیرر فنانسنگ کیسز میں سزائیں دینے کے عمل میں 403 فی صد کا اضافہ ہوا جب کہ 196 سزائیں ہوئیں، ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں اکتیس کروڑ بیالیس لاکھ کی برآمدگی ہوئی اور خیبر پختون خوا میں 387 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کی رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا۔

    پاکستان 650 صفحات پر مشتمل رپورٹ پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کو بھجوا چکا ہے، یہ رپورٹ 16 فروری سے شروع ہونے والے پیرس اجلاس میں زیر غور لائی جائے گی۔ پیرس اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے ووٹنگ ہو سکتی ہے۔

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو بھجوائے جانے والے جوابی رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات، دہشت گردوں تک رقوم روکنے کے طریقہ کار، دہشت گردوں تک اثاثوں اور زیورات کی منتقلی روکنے کے اقدامات کے حوالہ سے بتایا گیا ہے.

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو جواب میں کہا ہے کہ دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی تحقیقات کیں، کالعدم تنظیموں تک رقوم پہنچانے والے 190 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے پر 170افراد زیر حراست ہیں، کالعدم تنظیموں کی ایک ہزار سے زائد جائیدادیں ضبط کیں

    پاکستان کوایف اے ٹی ایف نے 150سوالات پرمشتمل سوال نامہ بھیجا تھا،سوال نامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئیں، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں،ایف اےٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کوسزادلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے،

     

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے 40 اہداف کے حصول پر پیشرفت کاجائزہ لینے کے بعد سوالنامہ بھیجا، پاکستان نے 40 اہداف میں سے 36 پرپیشرفت دکھائی، 4 اہداف کےحصول پرطریقہ کاروضع کردیا گیا،

    پاکستان نے مالیاتی اداروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کا ہدف پورا کیا، پاکستان نے 9 اہداف پر بڑی پیش رفت کی، بے نامی داروں کے خلاف کارروائی میں بھی بہتری کی گئی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے۔

    وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان 2020 میں گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بالخصوص  آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیشرفت کا اعتراف کیا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے،

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی محکمے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

    واضح رہے ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معانت کی روک تھام کے لیے بنائی گئی عالمی تنظیم ہے۔اس تنظیم نے 18 اکتوبر کو 4 ماہ کی مہلت دہتے ہوئے پاکستان پر زور دیا تھا کہ فروری 2020 تک ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرے کیونکہ اس وقت تک پاکستان ’گرے لسٹ‘ میں ہی موجود رہے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان سے جرمن چانسلر اینگلا مرکل کی ملاقات، دی جرمنی کے دورے کی دعوت

    وزیراعظم عمران خان سے جرمن چانسلر اینگلا مرکل کی ملاقات، دی جرمنی کے دورے کی دعوت

    وزیراعظم عمران خان سے جرمن چانسلر اینگلا مرکل کی ملاقات، دی جرمنی کے دورے کی دعوت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کوجرمنی کے دورے کی خصوصی دعوت دی ہے۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات سوئٹزلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کی سائڈ لائن پر ہوئی۔ عمران خان اور اینگلا مرکل نے باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں غیر رسمی ملاقات ہوئی.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے ڈیووس میں ہیں انکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت مختلف ممالک کے وزراء اعظم سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں،

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیوس میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض پہن رکھا تھا، وزیراعظم عمران خان نے کالے رنگ کی شلور قمیض اور نیلے رنگ ویسٹ کورٹ پہن رکھی تھی. وزیراعظم نے مشہور پشاوری چپل پہنی ہوئی تھی.

    امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے قومی لباس کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہا ہے.

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان و بیرون ملک جہاں بھی جاتے ہیں قومی لباس ہی زیب تن کرتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان گزشتہ برس ماہ جولائی میں امریکی صدر سے ملنے وائیٹ ہاؤس بھی پاکستان کے قومی لباس میں گئے تھے، وزیراعظم نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی،انہوں نے نیلی شلوار قمیض کے اوپر ویسٹ کوٹ بھی پہنا ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے مشہور پشاوری چپل پہن کر وائیٹ ہاوس گئے ہیں.

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    جنگ شروع ہوئی تو ختم نہیں ہو سکے گی،بھارت کا تذکرہ مناسب نہیں، وزیراعظم

    امریکی صدر ٹرمپ کا کب ہو گا دورہ پاکستان؟ پہلے جائیں گے کہاں؟

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے، وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ٹرمپ سے بے تکلفانہ گفتگو کرتے رہے اور گفتگو کرتے ہوئے مسکراتے رہے

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڑھ سال کے دوران یہ تیسری ملاقات ہے، انہوں نے ہمیشہ امریکی صدر کے سامنے پاک بھارت تنازعات میں سرفہرست کشمیر ایشو کو اجاگر کیا۔ دو ملاقاتیں امریکہ میں ہوئی تھیں،

    ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں جس پر بھارت سیخ پا ہو گیا تھا.

  • ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر سعید غنی نے دیا ردعمل ،کہا خان ہو گئے بے نقاب

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر سعید غنی نے دیا ردعمل ،کہا خان ہو گئے بے نقاب

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر سعید غنی نے دیا ردعمل ،کہا خان ہو گئے بے نقاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ 10 سال بعد ملک کا ٹرانسپیرنسی انڈیکس تنرلی کا شکار ہوا۔ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اس سال کرپشن میں اضافہ ہوا۔
    مہنگائی و بیروزگاری نے گذشتہ ایک سال میں غریب کی کمر توڑ دی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے عمران خان کے دعووں کو بے نقاب کردیا۔

    سعید غنی نے مزید کہا کہ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیرھ سال میں ملک ہر حوالے سے پیچھے چلا گیا۔ قانون کی حکمرانی کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بھی پاکستان مزید تنرلی کی طرف گیا۔ ایک سال میں پاکستان جمہوری اقدار کے حوالے سے بھی پیچھے چلا گیا۔ ملک میں گذشتہ ایک سال میں عدلیہ اور میڈیا پر بھی حملے بڑھ گئے۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے بھی پاکستان کا درجہ گذشتہ ایک سال میں خراب ہوا۔ میڈیا پر آج جتنی قدغنیں ہیں پہلے کبھی دیکھنے کو نہ ملیں۔ اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیاں بھی بڑھ گئیں ہیں

     

    پاکستان میں کرپشن کے اضافے کا دعویٰ‌ حکومت نے پراپیگنڈہ پھیلانے پرٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خلاف جوابی حکمت عملی تیار کرلی ،اطلاعات کےمطابق حکومت نے اس ادارے کی طرف سے بے بنیاد افواہوں‌کے پھیلانےکا نوٹس لیا گیا ہے اور بہت جلد اس ادارے کو کرپشن کے حوالے سے دعوے کے مطابق ثبوت پیش کرنے کے لیے نوٹسز بھی ارسال کئے جائیں گے

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے وزیراعظم کی وطن واپسی پرفیصلہ ہوگا ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اگرٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اپنے دعوے کو ثابت نہ کرسکا تو اس کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی کی جائے گی بلکہ جن لوگوں نے یہ رپورٹ پیش کی ان کے مستقبل کا فیصلہ بھی کیا جائے گا

    واضح رہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سال 2018 کے مقابلے 2019 کرپشن بڑھ گئی، 2018 کے انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 33 تھا اور 2109 میں یہ 32 ہوگیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2019 میں زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے۔