Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا  تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود بارے اہم اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود بارے اہم اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود بارے اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود کی آواز بن گئے۔ وزیراعلیٰ نے طالبہ آمنہ محمود کی تعلیم کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت آمنہ محمود کے تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔ آمنہ جہاں تک چاہے تعلیم حاصل کرے، حکومت پنجاب پوری معاونت کرے گی۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آج تھیلیسیمیا اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بہاولپور کے دورے کے دوران تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود کی عیادت کی۔گورنمنٹ صادق ماڈل گرلز ہائی سکول بہاول پور میں زیر تعلیم میٹرک کی طالبہ آمنہ محمود نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے کہا کہ وہ مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن وسائل اجازت نہیں دیتے، جس پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے باہمت طالبہ کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ بیٹی آمنہ! آپ کے تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اسی وقت آمنہ کی خواہش پر متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اورکہا کہ آمنہ میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، اس کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا میرا فرض ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداربلوچستان سے واپسی پر اچانک بہاولپور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں بننے والے تھیلیسیمیا اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کے منصوبے کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تھیلیسیمیا اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر میں زیرعلاج بچوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زیر علاج بچوں کے لواحقین سے سینٹر میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔

    ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینٹر کی عمارت کے مختلف حصے دیکھے اور منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بہاولپور کیلئے 90 کروڑ روپے کے فنڈز فی الفور فراہم کئے جائیں گے اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کے منصوبے کو جلد آپریشنل کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت بون میرو ٹرانسپلانٹ کے منصوبے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مہیا کرے گی اور یہ منصوبہ ہر صورت اگلے مالی سال میں فنکشنل ہو جائے گا۔ منصوبے کیلئے ضروری مشینری اور آلات خریدے جائیں گے۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کے منصوبے کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے۔ اس منصوبے کی تکمیلسے جنوبی پنجاب سمیت دیگر علاقو ں کے مریضوں کو بہت سہولت ملے گی کیونکہ جنوبی پنجاب میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت موجود نہیں۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بہاولپور کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا دورہ کرکے زمینی حقائق سے آگاہی حاصل کی ہے اور انشاء اللہ ہماری حکومت اس اہم منصوبے کو جلد مکمل کرے گی اور تھیلیسیمیا اور بون میرو کے مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں میسر آئیں گی۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سول ہسپتال بہاولپور کو نواب صادق محمد خان عباسی کے نام منسوب کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ سول ہسپتال بہاولپورکو نواب صادق محمد خان عباسی کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز مناسب ہے اور ہم سول ہسپتال بہاولپور کا نام نواب صادق محمد خان عباسی سے منسوب کرنے کا جائزہ لیں گے کیونکہ نواب صادق محمدخان عباسی کی بہاولپور کیلئے بہت خدمات ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے بہاولپور کے صحافیوں کیلئے جرنلسٹ کالونی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں جلد اقدامات کئے جائیں گے اور صحافیوں کو صحت انصاف کارڈ بھی دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہاولپور شہر کا بھی دورہ کیا اور شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فوارہ چوک میں آٹے کے سیل پوائنٹ کا بھی اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ٹرسٹ پارک کی صفائی کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور کمشنر بہاولپور ڈویژن کو ہدایت کی کہ پارک کی صفائی کو بہتر بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے سیل پوائنٹ پر شہریوں کو آٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں۔ پنجاب میں آٹا وافر دستیاب ہے اور 20کلو آٹے کا تھیلہ 805روپے میں عوام کو فراہم کیا جارہا ہے۔میں خود آٹے کی دستیابی کیلئے فیلڈ میں جا کر زمینی حقائق کا جائزہ لے رہا ہوں۔پنجاب بھر میں آٹے کے سیل پوائنٹس کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے اور آٹا سیل پوائنٹس عوام کی سہولت کیلئے قائم کئے گئے ہیں۔ محکمہ خوراک اورانتظامیہ کی کاوشوں سے صورتحال معمول پر ہے۔ کسی کو آٹے کی قیمت بڑھانے نہیں دیں گے۔

  • اسلام آباد پولیس کی وردی پر نصب ہو گئے خفیہ کیمرے

    اسلام آباد پولیس کی وردی پر نصب ہو گئے خفیہ کیمرے

    اسلام آباد پولیس کی وردی پر نصب ہو گئے خفیہ کیمرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ناکے پر موجود اہلکاوں نے مکمل ٹریننگ کے بعد باقاعدہ طور پر کیمروں کا استعمال شروع کردیا.

    آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ سے ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید بھی موجود تھے ،آئی جی اسلام آباد نے ناک جات پر مامور جوانوں کی وردی میں نصب کیے جانے والے ویڈیو کیمروں کے بارے میں بریف کیا ،آئی جی اسلام آباد نے وفاقی وزیر داخلہ کو کیمروں کے فوائد کے بارے میں بتایا،وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کے اس اقدام کی تعریف کی،

    وردی پر نصب شدہ ویڈیو کیمرے اندھیرے میں بھی ویڈیو بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ،نصب کیے گئے کیمرہ جات شہریوں اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ کریں گے. ناکہ جات پر ریکارڈ شدہ ویڈیو کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر زونل ایس پی کے دفتر میں  محفوظ رکھا جائے گا.

    ابتدائی طور پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت 10 کیمروں کی خریداری کی ،کیمرے ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر نصب کئے گئے ہیں   ،کیمرے جدید ترین ٹیکنالوجی سے منسلک ہوں گے ،جلد ضلع بھر کے تمام ناکہ جات پر یہ کیمرے فراہم کردئیے جائیں گے

    دوسرے مرحلے میں گشت پر مامور اہلکاروں اور تھانوں کی سطح پر ڈیوٹی آفیسر کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی ،مستقبل میں ان کیمروں سے لاء اینڈ آرڈر جیسے موقعوں پر بھی مدد حاصل کی جاسکے گی کمیروں کو سیف سٹی پراجیکٹ کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے 

    ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکاروں اور اور شہریوں کے درمیان گفتگو کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا،ویڈیو کیمرے نصب کرنے سے شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے کی جانے والی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے گا

  • آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟

    آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟

    آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انہیں کئی ماہ قبل یہ پیشگی اطلاع مل گئی تھی کہ پولیس سندھ حکومت کی شخصیات کے خلاف جھوٹے کیس بنائے گی اس معاملے کی تحقیقات ایک اچھے پولیس افسر سے کرائی گئی لیکن آئی جی سندھ نے یہ رپورٹ ہی دبالی۔ سندھ حکومت آئی جی پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکی ہے لیکن وہ اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

    انہوں نے یہ بات جمعرات کو سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے آئی جی سندھ کے تبادلے سے متعلق ایک توجہ دلاﺅ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ الزام توسب سے پہلے مجھ پر لگا کہ میں ایک دہشت گرد سے ملا ہوں۔ کچھ عرصے قبل ایک دہشت گرد کے پاس اخباری نمائندے کو رسائی بھی دی گئی جس کا مقصد مجھے بدنام کرنا تھا۔ اگر میں کسی دہشت گرد سے ملا ہوں تو کارروائی کرو۔ ہمارے قانون کے مطابق وزیراعلی اور آئی جی کی مشاورت سے ایس ایس پی لگتا ہے ہمیں بلا وجہ الزام نہ دیا جائے۔

    سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شکارپور کے ایس ایس پی رضوان کی آئی جی نے سفارش کی تھی لیکن یہ اچھے افسر نہیں ہیں ،اس ایس ایس پی کے خلاف اسکے ایڈیشنل آئی جی نے رپورٹ دی۔ میرے پاس اکتوبر میں ایک ڈاک آئی کہ پولیس نے ہمارے خلاف من گھڑت کیس بنائے گی ،میں نے ایک اچھے افسر سے انکوائری کروائی مگر وہ انکوائری رپورٹ مجھے آج تک نہیں ملی ،کیونکہ وہ رپورٹ آئی جی پولیس نے دبا لی ہے ۔ پولیس میں کچھ کالی بھیڑیں بھی ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ امتیازشیخ نے دس دفعہ آئی جی کو شکارپور پولیس کے بارے میں بتایا لیکن ایس ایس پی چونکہ آئی جی کا چہیتا تھا اس لئے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ ایس ایس پی نے جن آٹھ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی وہ ملک میں ہی موجود نہیں ہیں ایک نااہل پولیس افسر کو شکارپورمیں لگایاگیا۔ شکار پور میں 22غریب گاوں والوں کو اے ٹی سی دفعات پر چالان کیاگیا لیکن اب آئی جی پولیس کو تبادلہ کردیاگیاہے ۔سندھ کے عوام آئی جی کومسترد کرچکے ہیں ،سندھ کابینہ نے بھی ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کہ آئی جی پولیس اب اوچھی حرکتوں پر اترآئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے کہا کہ میڈیا میں رپورٹس چلیں اورڈاکٹررضوان کی طرف سے صوبائی وزراء پر سنگین الزامات لگائے گئے ۔اگر اسمبلی میں بیٹھے ہوئے لوگ غلط ہیں تو ان کو ا وراگرایس ایس ایس پی غلط ہیں تو اس کو سزادی جائے۔ ایک نالائق پولیس افسر نے منتخب رکن اسمبلی کےخلاف بھونڈی رپورٹ بنائی ہے سعید غنی پردوسال پرانی رپورٹ ڈال دی گئی ،اگر امتیازشیخ کرمنل ہے تو پولیس نے گرفتارکیوں نہیں کیا؟کیاوزیراعلی نے گرفتاری سے روکا تھا۔ آئی جی نے چیف سیکریٹری کو خط لکھا کہ مجھ سے پوچھے بغیر افسران کی خدمات واپس کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ بڑی ہوشیاری سے آئی جی کا خط میڈیا میں لیک کیاگیا۔ پنجاب میں چار بار آئی جی تبدیل ہوگئے اور وہاں امن وامان کی صورتحال بھی خراب ہے۔ سندھ کے بارے میں یکطرفہ کام نہیں چلے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے اس معاملے پر بات ہوئی ہے جس کی تفصیل میں اپوزیشن لیڈر کو بتانے کاپابند نہیں ہوں ،وزیراعظم سے اس حوالے سے تین بار بات ہوئی ہے اوروزیراعظم نے مجھے یقین دہانی کرائی ہے۔ ہم نے آئی جی پولیس کو چلانے کی کوشش کی مگر وہ اس قابل نہیں کہ انہیں سندھ میں مزید رکھاجائے ،آئی جی کو کرسی سے چمٹے رہناکاشوق ہے ۔ آئی جی کی تبدیلی کا معاملہ وفاقی وصوبائی حکومت کے درمیان ہے ،ہم آئین قانون کےمطابق چلیں گے،ہمیں اپنی ٹیم منتخب کرنےکا حق ہے۔

    سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کیامجھے پتہ نہیں چلتاکہ وہ افسر کس سے فون پر بات کررہاہے آئی جی پولیس اب پارٹی بن چکے ہیں ہم افسران کو سیاست میں حصہ نہیں لینے دیں گے۔ مجھے کہاگیاہے کہ وزیراعظم وطن واپس آتے ہی فیصلہ کرلیں گے اور آئی جی سندھ کو تبدیل کردیا جائے گا۔ سندھ میں کوئی ناکام افسر نہیں چل سکے گا،سناہے کہ پنجاب میں چیف سیکریٹری تبدیل ہورہاہے اس صوبے میں وہ ہی افسر چلے گا جو ہماری پالیسی پرچلے گا،

  • شہر قائد میں رینجرز کی بڑی کاروائی، کالعدم تنظیم کے دو مطلوب دہشت گرد گرفتار

    شہر قائد میں رینجرز کی بڑی کاروائی، کالعدم تنظیم کے دو مطلوب دہشت گرد گرفتار

    شہر قائد میں رینجرز کی بڑی کاروائی، کالعدم تنظیم کے دو مطلوب دہشت گرد گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سی ٹی ڈی پولیس کے ساتھ اورنگی ٹاؤن کے علاقے بسم اللہ کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گردمنصور احمد عرف بلال عرف ابراہیم عرف شیخ بھائی اور فضل غنی عرف شفیق عرف نجیب کو گرفتارکیا۔

    ملزمان سی ٹی ڈی کی جاری کردہ ریڈ بُک میں مطلوب دہشتگرد ہیں اور ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان استاد اسلم گروپ سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے .

    ترجمان رینجز کے مطابق ملزم منصور احمد عرف بلال عرف ابراہیم عرف شیخ بھائی جان،ملزم کاتعلق TTP استاد اسلم گروپ سے ہے۔ ملزم انتہائی عسکری تربیت یافتہ ہے اور متعدد بار افغانستان اور وزیر ستان جاتا رہاہے۔ کراچی میں TTPاستاد اسلم گروپ کا امیر ہے اور جنداللہ گروپ کے امیر ثاقب عرف انجم اور تحریک طالبان سوات کے کراچی کے عسکری امیر سلمان عرف یاسر کا قریبی ساتھی ہے۔ گرفتار ملزم کراچی میں دہشت گردی کی متعددکاروئیوں میں ملوث ہے۔منصور احمد عرف بلال عرف ابراہیم کا نام CTD سندھ پولیس کی ریڈ بک میں سیریل نمبر 25 اور صفحہ نمبر 56 پر انتہائی مطوب ملزمان کی فہرست میں شامل ہے اور ملزم کی گرفتاری پر گورنمنٹ آف سندھ نے 30 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھاہے۔

    فضل غنی عرف شفیق عرف نجیب:۔ ملزم کا تعلق TTP استاد اسلم گروپ سے ہے اور منصور احمد عرف بلال کا انتہائی قریبی ساتھی ہے اور منصور احمد عرف بلال کے ہمراہ دہشت گردی کے تما م کاروئیوں میں ملوث رہا ہے۔ ملز م ٹر یننگ یافتہ ہے اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے بعد چمن بلوچستان اور سپن بلدک افغانستان میں روپوش رہا ہے۔ ملزم جند اللہ گروپ کے کراچی کے امیر ثاقب عرف انجم کا قریبی ساتھی ہے جوگرفتار ملزم فضل غنی عرف شفیق کا نام CTD سندھ پولیس کی ریڈبک میں سیریل نمبر 6 اور صفحہ نمبر18 پر انتہائی مطوب ملزمان کی فہرست میں شامل ہے اور ملزم کی گرفتاری پر گورنمنٹ آف سندھ نے 20 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھاہے۔

    15مئی 2011 کو سول ہسپتال کراچی میں پولیس حراست میں زیر علاج اپنے ساتھی علاء الدین کو رہا کروانے کے لئے ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور اپنے ساتھی کو چھڑوا کر لے گئے تھے۔

    25مئی 2015 کو پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس ادارے کے ساتھ ملکر ملزمان کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کے علاقہ شاہ محلہ فقیر کالونی میں آپریشن کیا۔ رینجرز اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملزمان کے تین ساتھی ناصر ڈا ڈا،انور حسین عرف دیوانہ اور عبد السلام عرف سلام ہلاک جب کہ ملزمان کے ساتھی ارشد عرف خا لد اور شہزادہ عرف عابد تراہ گرفتار کئے گئے تھے اور مذکورہ دونوں ملزمان دوران مقابلہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ملزمان کے گھر سے 3عدد بی ایم میزائل، 55کلو بارود،4عدد کلاشنکوف، 8عدد پسٹلز،ایک عدد ایل ایم جی، 10عدد ہینڈ گرنیڈ،یوریا کھاد، پر ائما کارڈ،ڈینونیٹر ز،بال بیرنگ اور نٹ بولٹ بھی بر آمد ہو ئے تھے۔

    24اپریل2017 کو پاکستان رینجرز (سندھ) نے مصدقہ انٹیلی جنس اطلاع پر صدر ٹاؤن تھانہ پریڈی کے علاقے اردو بازار میں ایک فلیٹ میں ملزمان کی اطلاع پر ریڈ کیاتھا جس کے دوران رینجرز اور ملزمان کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواتھاجس میں ملزمان کے ساتھی نعیم عرف ماما، عبدالحفیظ عرف پہلوان، محمد زاہد آفریدی عرف سپن عرف حمید اور زاہد آفریدی کی بیوی اور ایک بیٹی ہلاک ہوئے تھے جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے تھے۔

    21نومبر 2012 کو تھانہ پیر آباد کے علاقہ اورنگی ٹاؤن پونے پانچ کی مرکزی امام بارگاہ کے اندر بلاک بم نصب کر کے بلاسٹ کیا گیا تھا جس سے کو ئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔

    29جنوری 2014 کو نارتھ ناظم آباد کے علاقہ میں صائمہ ٹاور ریلوے لائن کے قریب رینجرز چیک پوسٹ پر بلاک بم بلاسٹ اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز ناظم آباد میں خود کش حملہ ہوا تھا جس میں ملزمان کے ساتھی شیر بہادر اور جنداللہ گروپ کے کمانڈر ثاقب عرف انجم ملوث تھے۔ اس کارروائی میں ملزمان نے بلاک بم فراہم کیاتھا۔اس کارروائی میں 3رینجرز اہلکار اور ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ 7افراد زخمی ہوئے تھے۔

    21نومبر2014؁ء کو تھانہ اورنگی ٹاؤن کے علاقہ اور نگی ٹاؤن نمبر 5میں ایک سیاسی جماعت کے رکن سازی کیمپ پر ہینڈ گرنیڈ بلاسٹ کیاتھا جس سے سیا سی جماعت کے 12کارکنان زخمی ہو گئے تھے۔

    3فروری 2015؁ء کو تھانہ سائیٹ اے کے علاقہ حبیب بینک چورنگی کے نزدیک رینجرز کی موبائل پر ایک بلاک بم نصب کر کے بلاسٹ کیا تھا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ 27مارچ2015؁ء کو تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقہ قائد آباد مرغی خانہ میں نیشنل ہائی وے پر SSU رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر کے اہلکاروں کی گاڑی کو بارودی موٹر سائیکل بلاسٹ کر کے تباہ کیاتھا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہیدجب کہ 15اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

    ملزمان 2014؁ ء اور 2015؁ ء کے دوران میٹروول،سعید آباد اور مومن آباد کے علاقوں میں اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں جس میں مغویان کورہا کرنے کے حوض کروڑوں مالیت کا تاوان بھی وصول کیا گیا۔ملزمان 2012؁ء اور 2013؁ء کے دوران میٹروول،بنارس چوک،رشیدآباد اور کورنگی کے علاقوں میں لاکھوں روپے مالیت کی بنک ڈکیتوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔

    درج بالاملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی بر آمد کر لیا گیا ہے اورملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

  • ایف اے ٹی ایف،چین کھل کر پاکستان کی مدد کو آ گیا، کہا دنیا کو یہ کام کرنا چاہئے

    ایف اے ٹی ایف،چین کھل کر پاکستان کی مدد کو آ گیا، کہا دنیا کو یہ کام کرنا چاہئے

    ایف اے ٹی ایف،چین کھل کر پاکستان کی مدد کو آ گیا، کہا دنیا کو یہ کام کرنا چاہئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کو فنڈنگ روکنے سے متعلق واضح اقدامات کیے ہیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔ امید ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تعمیری مدد فراہم کرے گا۔

    چین نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ بھارت سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی درخواست کا جواب دے۔

    قبل زیں ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں چین کی جائزہ اجلاس میں شمولیت خطے میں کشیدگی کم کرنے اور علاقائی امن واستحکام کے لئے ہے۔ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل جائزہ میں بھرپور انداز سے شامل ہوئے ہیں۔

    گینگ شوانگ کا کہنا تھا کہ خطے کے معاملات پر بھارت چین کے واضح موقف سے بخوبی واقف ہے، سلامتی کونسل کے دیگر ارکان نے بھی کھل کر تنازعہ جموں و کشمیر پر خدشات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ روس بھی سلامتی کونسل کے اہم رکن کے طور پر مسئلہ جموں وکشمیر پر کھل کر بولا، بھارت کو توجہ کے ساتھ سلامتی کونسل رکن ممالک کی درخواست کا جواب دینا چاہیے۔

    ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحاکم کے لئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے، سلامتی کونسل کے ازسر نو جائزے سے کشیدگی میں کمی، مسئلہ کے حل پر پیشرفت ممکن ہے۔

    وزارت منصوبہ بندی نے سی پیک پر امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلزکے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ بی آرآئی کے تحت میگاڈیولپمنٹ پروجیکٹس سےاقتصادی ترقی آئے گی، سی پیک پاکستان کی معاشی اورمعاشرتی ترقی کی جانب اہم قدم ہے، فیزون کےمنصوبوں سےعوام کوریلیف ملا،

    وزارت منصوبہ بندی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیزون سے ملک کوسماجی واقتصادی فوائد ملناشروع ہوچکے ہیں، سی پیک ملکی ترقی کی رفتاربڑھانے میں معاون ثابت ہوگا،پاکستان خودمختارملک ہے،اقتصادی شراکت داری کے انتخاب کاحق رکھتاہے،منصوبوں میں شفافیت کوترجیح دی جاتی ہے،

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے، جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین گہرے دوست ہیں، سی پیک منصبوں کی جلد تکمیل حکومت پاکستان کی ترجیح ہے، 7 ہزارمیگاواٹ کے 4.12 ارب ڈالرز کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے، سی پیک کے 9 ارب ڈالرز کے قرضے ہیں جو کل قرضوں کا دس فیصد بھی نہیں، سی پیک قرضوں کی خودمختاری کی ضمانت سے متعلق باتیں درست نہیں، پاکستان ایف اے ٹی ایف سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے پر عزم ہے.

  • لاہور ہائیکورٹ میں‌”کیا” ہو رہا ہے؟ ہوم سیکرٹری جواب دیں، چیف جسٹس برہم

    لاہور ہائیکورٹ میں‌”کیا” ہو رہا ہے؟ ہوم سیکرٹری جواب دیں، چیف جسٹس برہم

    لاہور ہائیکورٹ میں‌”کیا” ہو رہا ہے؟ ہوم سیکرٹری جواب دیں، چیف جسٹس برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فون سنگز کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے ہائیکورٹ میں موبائل سنگنلز کی بندش پر برہمی کا اظہار کیا،چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے ہوم سیکرٹری پنجاب،ایف آئی اے ڈائریکٹر اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 28جنوری کو طلب کرلیا .

    چیف جسٹس نے کہا کہ اتنے بڑے ٹاور لگنے کے باوجود ہائیکورٹ میں موبائل سگنلز نہیں آرہے ،ہوم سیکرٹری پنجاب بتائیں یہ ہائیکورٹ میں ہوکیا رہا ہے؟

    چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں موبائل فون کے سنگز نہیں آ رہے، وکلا اور سائلین کو موبائل فون کے سنگلز کی بندش سے بہت پریشانی کا سامنا ہے، موبائل فون سنگلز میں رکاوٹ آئین کرے آرٹیکلز کے منافی ہے،

    درخواست گزار نے عدالت میں‌موقف اختیار کیا کہ موبائل فون کمپنیاں اور پی ٹی اے کی ذمہ دار صارفین کو رکاوٹ کے بغیر سنگلز کی فراہمی کو یقینی بنائے،درخواست گزار نے کہا کہ موبائل فون کے سنگلز میں رکاوٹ کو فوری طور ختم کیا جائے،

  • بلدیاتی الیکشن پنجاب میں ہوں گے کب؟ حکومت نے اعلان کر دیا

    بلدیاتی الیکشن پنجاب میں ہوں گے کب؟ حکومت نے اعلان کر دیا

    بلدیاتی الیکشن پنجاب میں ہوں گے کب؟ حکومت نے اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے اپریل اور مئی میں بلدیاتی انتخاب کرانے کیلئے انتظاما ت مکمل کر لئے ہیں۔ حکومت پنجاب نے اپنے فیصلے سے باضابطہ طور پر الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔

    سیکٹریٹری بلدیات ڈاکٹرا حمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپریل اور مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیار ی مکمل کر لی ہے۔جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے . اب لیکشن کمیشن پر منصر ہے کہ الیکشن کی کیا تاریخ دی جاتی ہے

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو الیکشن کروانے کا حکم جولائی میں دیا تھا، لاہور ہائیکورٹ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،جس میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اپنی مدت پوری کرنے سے قبل نہیں ہٹایا جا سکتا، پنجاب حکومت نے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی کی ہے.عدالت نے بلدیاتی نمائندوں سے استفسار کیا کہ اب تک بلدیاتی نمائندوں نے عوام کے لئے کیا اقدامات کئے ؟

    عدالت نے حکومت کو کہا کہ الیکشن کااعلان کریں،یہ بلدیاتی نمائندے الیکشن میں حصہ لیں گے،سرکاری وکیل نے کہا کہ ابھی بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کااعلان نہیں کرسکتے۔

    لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام

    پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ نیا بلدیاتی نظام پنجاب اسمبلی سے منطور ہو چکا ہے، مسلم لیگ ن نے بل پیش کرنے کے موقع پر ایجنڈےکی کاپیاں پھاڑ دی تھیں اور بھر پور احتجاج کیا تھا، تحریک انصاف اس بل کے پاس ہونے کو بہت بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے . نئے ترمیمی بل کے تحت ناظمین اب چئیرمین کہلائیں گے، تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سٹی لوکل گورنمنٹس بنائی جائیں گی۔تحصیل کونسل چیئرمین اور میئر سٹی لوکل گورنمنٹ کے انتخابات جماعتی بنیاد پر جبکہ ویلیج و نیبر ہوڈ کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے

    مسلم لیگ ق کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراسمبلی سے منظور کردہ بلدیاتی نظام کوخیبر پختونخواکے نظام کا کاپی پیسٹ قراردے دیا .مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی کے کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا،دونوں صوبوں کی آبادی اوررقبے میں واضح فرق ہے،نئے بلدیاتی نظام میں ماضی کی طرح کئی نقائص ہیں،چارہزاریونین کونسل کی جگہ 24 ہزارولیج اور پنچایت کونسلزبہت زیادہ ہیں ،ایسے نظام سے انتظامی ڈھانچے اور مالی اخراجات میں چھ گنا اضافی ہوگا ،کم ازکم آٹھ ارب روپے سالانہ اور دیگر اخراجات ضائع ہوں گے

  • کرتارپور راہداری منصوبے کا کریڈٹ وزیراعظم کو نہیں بلکہ کس کو جاتا ہے؟ پنجاب اسمبلی میں بحث

    کرتارپور راہداری منصوبے کا کریڈٹ وزیراعظم کو نہیں بلکہ کس کو جاتا ہے؟ پنجاب اسمبلی میں بحث

    کرتارپور راہداری منصوبے کا کریڈٹ وزیراعظم کو نہیں بلکہ کس کو جاتا ہے؟ پنجاب اسمبلی میں بحث

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت ہوا ،اجلاس میں کرتار پور راہداری منصوبے کا کریڈٹ لینے پر بحث ہوئی۔ بحث کے دوران تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی مہندر پال سنگھ نے کہا کہ کرتار پور منصوبے کا اعلان وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا، اس منصوبے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو مخاطب کرکے کہا کہ کرتار پور کی پہلی سڑک جس پر آپ چل کر آئے وہ ہم نے بنائی، اگر جنرل باجوہ کا ساتھ نہ ہوتا تو کرتار پور نہ بنتا ، جس کا کریڈٹ ہوتا ہے اس کو دیا جاتا ہے.

    کرتارپور، وزیراعظم پہنچ گئے، سکھ برادری کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر

    آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

    وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

    خطے میں امن کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر تعمیر کئے گئے کرتار پور رہداری منصوبے کے اخراجات پاکستان نے ادا کیے، پاک بھارت معاہدے کے مطابق منصوبہ مرحلہ وار مکمل ہوگا، ابتدائی مرحلے میں پل اور سرنگ سمیت عمارت تعمیر کی گئی ہے، دوسرے مرحلے میں عمارت کی توسیع، یاتریوں کیلئے رہائشگاہیں تعمیر ہوں گی، کرتار پور آنیوالے یاتریوں کی سہولت کیلئے بازار بھی قائم کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

  • حج مہنگا کیوں؟ قائمہ کمیٹی نے اٹھائے سوالات، وزیر مذہبی امور کی اجلاس میں عدم شرکت

    حج مہنگا کیوں؟ قائمہ کمیٹی نے اٹھائے سوالات، وزیر مذہبی امور کی اجلاس میں عدم شرکت

    حج مہنگا کیوں؟ قائمہ کمیٹی نے اٹھائے سوالات، وزیر مذہبی امور کی اجلاس میں عدم شرکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر چیئرمین و اراکین کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاًکمیٹی کا اجلاس موخر کر دیا۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وفاقی وزیر پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کو وہ اہمیت نہیں دیتے جو دینی چاہیے۔ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اوردونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیاں حکومت سے معاملات کے حوالے سے جواب طلب کر تی ہیں مگر قائمہ کمیٹیوں میں وزراء کی عدم شرکت حکومت کی عدم دلچسپی کا اظہار ہے۔

    چیئرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ حج پورے ملک کا اہم معاملہ ہے۔ موجودہ حکومت جب سے برسراقتدار آئی ہے حج پیکج میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام فریضہ حج کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔

    قائمہ کمیٹی کا اجلاس اراکین کمیٹی کی رائے پر ملتوی کر دیا گیا۔بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت نے حج پیکج میں جو ہوش ربا اضافہ کیا ہے قائمہ کمیٹی کوآئندہ اجلاس میں وفاقی وزیر اور وزارت کے حکام تفصیلی آگاہ کریں ورنہ قائمہ کمیٹی اپنے اختیارات کا استعمال کرے گی اور حج پالیسی کو بھی مسترد کر سکتی ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ حکومت حج پیکج میں اضافہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیتی۔ جب سے میں اس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا ہوں مشاہدہ کیا گیا ہے حکومت اور وزیر اس کمیٹی کو اہمیت نہیں دے رہے اور کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرتے، ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کے دو اجلاس ہوئے مگر وفاقی وزیر نے ایک دفعہ بھی شرکت نہیں کی۔جن امور کے حوالے سے ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی وزارت مذہبی امور نے ذیلی کمیٹی کو وہ تفصیلات تک فراہم نہیں کیں۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نئے حج پیکج میں ایک حاجی سے 5.75 لاکھ وصول کیے جائیں گے جو انتہائی زیادہ ہیں۔ گزشتہ برس4.48 لاکھ میں حج ہوا تھا۔ موجودہ برس1 لاکھ25 ہزار کا اضافہ کیا اور کمیٹی کو معلوم تک نہیں۔ اس کے برعکس حجاج کو جو ریلیف دیا جاتا ہے وہ اتنا موثر نہیں ہے جتنا ہونا چاہیے تھا۔ حجاج سے 6 ماہ قبل وزارت پیسے وصول کرتی ہے اس کا کہاں استعمال کیا جاتا ہے اس کی بھی انکوائری ہونی چاہیے۔کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز بریگیڈیئر (ر) جان کنیتھ ویلمز، حاجی مومن خان آفریدی، حافظ عبدالکریم، کیشو بائی، سراج الحق کے علاوہ سیکرٹری وزارت مذہبی امور اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم

    حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

    حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور سعودی عرب میں آئے روز ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے رواں سال حج اخراجات مزید بڑھ جائیں گے اور گزشتہ سال کے مقابلہ اس سال حج مزید مہنگا ہو گا، سعودی عرب میں ٹیکسز پر ٹیکسز کے نفاذ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے حج اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں، خواہش ہے کہ سستا حج کرا سکیں لیکن اخراجات کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں امسال حج مزید مہنگا ہو گا۔ حج اور کرتارپور کا موزانہ نہیں کیا جا سکتا، کرتارپور ایک راہداری ہے جو کہ صرف 4 کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں جبکہ حج کیلئے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40 روز قیام و طعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں۔

    ہم اب بھی حج سستا کر سکتے ہیں، سابق وفاقی وزیر نے کیا موجودہ حکومت کو چیلنج

  • لاہور پولیس کی کاروائی،23 اشتہاری ملزمان سمیت 196 ملزمان کئے گرفتار

    لاہور پولیس کی کاروائی،23 اشتہاری ملزمان سمیت 196 ملزمان کئے گرفتار

    لاہور پولیس کی کاروائی،23 اشتہاری ملزمان سمیت 196 ملزمان کئے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت سٹی ڈویژن پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے،سٹی ڈویزن پولیس کی کاروائی 196 ملزمان گرفتار کر لیے.

    چوری ٫ڈکیتی٫دھوکہ دہی۔دیگر مقامات میں مطلوب 23 اشتہاری مجرمان ،عدالتی مفرور٫ریکارڈ یافتہ ملزمان کے گرد گھیرا تنگ 18 ملزمان ،ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 27 ملزمان گرفتار کئے گئے. ملزمان کے قبضے 26 پسٹنز رائفل اور گولیاں برآمد کی گئیں

    ایس پی سٹی کے مطابق منشیات فروش کے خلاف کاروائی 31 ملزمان گرفتار کئے گئے ،ملزمان سے پانچ کلو سے زائد منشیات 792 لیٹر شراب برآمد کی گئی،قمار بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران41 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،کرایہ داروں کی چیکنگ کے دوران 9 ملزمان کے خلاف کاروائی کی گئی،ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن 9 منچلوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے ۔

    ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ایک ملزم گرفتار کیا گیا ۔ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے پر پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔پتنگ بازی کرنے پر دو ملزمان گرفتار پتنگیں اورڈور برآمد کی گئی۔ سنگین وارداتیں کرنے والے 7 گینگ کے 18 ملزمان کو گرفتار کیا