Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • امریکی صدر سے ملاقات میں وزیراعظم نے کن ایشو پر بات کی؟

    امریکی صدر سے ملاقات میں وزیراعظم نے کن ایشو پر بات کی؟

    امریکی صدر سے ملاقات میں وزیراعظم نے کن ایشو پر بات کی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے اہم ایشوز اٹھائے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا ایشو بھی اٹھایا وزیراعظم نے صدرٹرمپ کو ایف اے ٹی ایف پر سپورٹ کا کہا، وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے صدرٹرمپ کو ٹریول ایڈوائزی میں بہتری کا بھی کہا، وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سے تجارت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ امریکا کا تجارتی وفد پاکستان آئے گا، وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال سے صدرٹرمپ کو آگاہ کیا۔

    شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ صدرٹرمپ نے کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا، صدر ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلے پر بات کرنے کا یقین دلایا ہے، ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کی خواہش کا اظہار بھی کیا، انہوں نے عمران خان پر بھی اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے صدرٹرمپ کو ایران کے معاملے پر تشویش سے آگاہ کیا۔ ٹرمپ سے افغانستان، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر ٹرمپ سے بہت اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی۔

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیوس میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض پہن رکھا تھا، وزیراعظم عمران خان نے کالے رنگ کی شلور قمیض اور نیلے رنگ ویسٹ کورٹ پہن رکھی تھی. وزیراعظم نے مشہور پشاوری چپل پہنی ہوئی تھی.

    امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے قومی لباس کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہا ہے.

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان و بیرون ملک جہاں بھی جاتے ہیں قومی لباس ہی زیب تن کرتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان گزشتہ برس ماہ جولائی میں امریکی صدر سے ملنے وائیٹ ہاؤس بھی پاکستان کے قومی لباس میں گئے تھے، وزیراعظم نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی،انہوں نے نیلی شلوار قمیض کے اوپر ویسٹ کوٹ بھی پہنا ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے مشہور پشاوری چپل پہن کر وائیٹ ہاوس گئے ہیں.

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے، وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ٹرمپ سے بے تکلفانہ گفتگو کرتے رہے اور گفتگو کرتے ہوئے مسکراتے رہے

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڑھ سال کے دوران یہ تیسری ملاقات ہے، انہوں نے ہمیشہ امریکی صدر کے سامنے پاک بھارت تنازعات میں سرفہرست کشمیر ایشو کو اجاگر کیا۔ دو ملاقاتیں امریکہ میں ہوئی تھیں،

    ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں جس پر بھارت سیخ پا ہو گیا تھا.

  • وزیراعظم عمران خان سے سنگاپور کے وزیراعظم کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان سے سنگاپور کے وزیراعظم کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان سے سنگاپور کے وزیراعظم کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سنگاپور کے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ موجود ہیں،مشیر تجارت عبدالرزاق داوَداور اور اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی بھی ہمراہ ہیں

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور معاشی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم عمران خان اور سنگا پور کے وزیراعظم کے مابین ملاقات میں تجارتی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی،وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی سنگاپور کے وزیراعظم کوآگاہ کیا.

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیوس میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض پہن رکھا تھا، وزیراعظم عمران خان نے کالے رنگ کی شلور قمیض اور نیلے رنگ ویسٹ کورٹ پہن رکھی تھی. وزیراعظم نے مشہور پشاوری چپل پہنی ہوئی تھی.

    امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے قومی لباس کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہا ہے.

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان و بیرون ملک جہاں بھی جاتے ہیں قومی لباس ہی زیب تن کرتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان گزشتہ برس ماہ جولائی میں امریکی صدر سے ملنے وائیٹ ہاؤس بھی پاکستان کے قومی لباس میں گئے تھے، وزیراعظم نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی،انہوں نے نیلی شلوار قمیض کے اوپر ویسٹ کوٹ بھی پہنا ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے مشہور پشاوری چپل پہن کر وائیٹ ہاوس گئے ہیں.

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے، وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ٹرمپ سے بے تکلفانہ گفتگو کرتے رہے اور گفتگو کرتے ہوئے مسکراتے رہے

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڑھ سال کے دوران یہ تیسری ملاقات ہے، انہوں نے ہمیشہ امریکی صدر کے سامنے پاک بھارت تنازعات میں سرفہرست کشمیر ایشو کو اجاگر کیا۔ دو ملاقاتیں امریکہ میں ہوئی تھیں،

    ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں جس پر بھارت سیخ پا ہو گیا تھا.

  • چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی، وزیراعظم کے ساتھ ہو گیا "ہاتھ” نواز شریف کا قریبی بنا چیف الیکشن کمشنر

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی، وزیراعظم کے ساتھ ہو گیا "ہاتھ” نواز شریف کا قریبی بنا چیف الیکشن کمشنر

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی، وزیراعظم کے ساتھ ہو گیا "ہاتھ” نواز شریف کا قریبی بنا چیف الیکشن کمشنر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے موقع پر ایک بار پھر کپتان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری کے داماد سکندر سلطان راجہ کا نام وزیراعظم نے کس کے کہنے پر دیا؟ چہ میگوئیاں جاری ہیں.

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری کے داماد، آصف زرداری کے ساتھ گھوڑوں اور اصطبل کیس میں گرفتار رہنے والے سعید مہدی کے داماد ،چوہدری نثار علی خان کے یار غار ، مقتدر حلقوں کے منظور نظر سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر نامزد ہو گئے ،نام تحریک انصاف نے دیا ، لیکن امیدوار ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا قریبی نکلا

    وزیراعظم عمران خان کو چکما کس نے دیا ،کپتان کیوں بے خبر رہے ،کیا تحریک انصاف کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ؟ یہ آنے والے وقت میں پتہ چلے گا، سکندر سلطان راجہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے قریب سمجھے جاتے ہیں اس لئے اپوزیشن نے انکے نام کو قبول کر لیا

    اسلام آباد سے ایک صحافی نے دعویٰ کیا کہ سکندر سلطان راجہ فواد حسن فواد کے بیج میٹ ہیں اور فواد حسن فواد کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا جس پر شہباز شریف نے مسرت کا اظہار کیا.صحافی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کا ایک بھائی ڈی آئی جی ہے جبکہ دوسرا بھائی ایف آئی اے کا ڈائریکٹر ہے اور ان کے عزیز سی ڈی اے کے چیئرمین ہیں، سکندر سلطان راجہ شہبازشریف کے کافی قریب سمجھے جاتے ہیں.

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جہاں کچھ حلقے نامزد چیف الیکشن کمشنر کو حکومت کے قریب سمجھتے ہیں وہیں کئی لوگ ان کو سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے قریب بھی تصور کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ گذشتہ حکومت کے دور میں بھی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ سکندر سلطان راجہ کے سُسر سعید مہدی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ان کے ایک بھائی فخر وصال سلطان راجہ پولیس سروس میں ہیں اور راولپنڈی میں ریجنل پولیس افسر کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں جبکہ ان کے ایک برادرِ نبستی عامر علی احمد اس وقت اسلام آباد میں چیف کمشنر کے عہدے پر فائز ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کسی غیر متنازعہ اور غیر سیاسی شخص کو چیف الیکشن کمشنر بنانا چاہتے تھے، ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزر گیا کوئی فیصلہ نہ ہوا لیکن آخر میں نواز شریف کے قریبی کا نام جب وزیراعظم نے دیا تو اپوزیشن نے دیر نہ لگائی اور فوری منظوری دے دی.

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے شہباز شریف نے تین نام تجویز کیے تھے جو وزیراعظم نے رد کئے بعد ازاں وزیراعظم نے تین نام دیئے، ان پر بھی اتفاق نہ ہو سکا،بعد ازاں حکومت و اپوزیشن دونوں نے اپنے نام واپس لئے اور ایک بار پھر نئے نام دیئے جس کے بعد سکندر سلطان راجہ کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا، سکندر سلطان راجہ کے نام پر اپوزیشن نے بھی اتفاق کیا، وزیراعظم کی جانب سے نام پیش کرنے کے صرف چار دن بعد فیصلہ ہو گیا.

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو لکھے گئے خط میں 3 نام تجویز کئے گئے تھے، جس کے جواب میں شہباز شریف کے خط میں حکومت کو کہا گیا تھا کہ 25 نومبر کو شروع ہونے والے عمل کو غیر ضروری طور پر التوا کا شکار کیا جا رہا ہے، اپوزیشن کے ناموں پر بھی نظرثانی کی جائے۔ شہباز شریف نے ناصر کھوسہ، اخلاق تارڑ اور عرفان قادر کے نام تجویز کئے تھے تاہم بعد ازاں حکومت اور اپوزیشن کے مابین رابطوں میں موجودہ ناموں پر اتفاق طے پا گیا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ 6 دسمبر سے خالی ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرریاں بھی گزشتہ ایک برس سے نہیں ہو سکی تھیں۔

    سکندر سلطان راجہ نے چیف سیکرٹری کے عہدے پر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ یکم دسمبر 1959ء کو پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے 4 جون 1987ء کو پاکستان سول سروس جوائن کی اور 30 نومبر 2019ء کو گریڈ بائیس کے افسر کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوئے۔ اپنی مدت ملازمت کے دوران سکندر سلطان راجہ سیکرٹری پیٹرولیم، سیکرٹری ریلوے، چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور گلگت بلتستان بھی رہے۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز،میچ آفیشلز کا ہوا اعلان

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز،میچ آفیشلز کا ہوا اعلان

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز،میچ آفیشلز کا ہوا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل میں شامل سینئر رکن رنجن مدوگالے سیریز میں شامل تینوں میچز میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    قومی امپائرز احسن رضا اور شوزب رضا کو آن فیلڈ امپائرز جبکہ احمد شہاب کو تھرڈ امپائر اور طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے تین میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    رنجن مدوگالے سے قبل ڈیوڈ بون(ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز ، سری لنکا ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ سیریز)، جیف کرو (سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ)، اینڈی پائی کرافٹ (سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ) اور رچی رچرڈسن (ورلڈ الیون) نے حالیہ چند ماہ میں آئی سی سی میچ ریفری کی حیثیت سے پاکستان میں فرائض انجام دئیے۔

    رنجن مدوگالے اس سے قبل بطور ریفری آخری مرتبہ جنوری 2006 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ذمہ داریاں نبھانے پاکستان آئے تھے۔

    102 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے 60 سالہ رنجن مدوگالے نے بطور ریفری27 سال قبل پاکستان میں ہی ڈیبیو کیا تھا۔ دسمبر 1993 میں پاکستان اور زمباوے کے درمیان ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ ریفری کی ذمہ داریاں نبھانے والے رنجن مدوگالے نے ایک روزہ ڈیبیو بھی اسی ماہ کیا تھا۔

    مدوگالے نے اس سے قبل پاکستان میں کسی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں ذمہ داری کے فرائض انجام نہیں دئیے تاہم وہ پاکستان میں کھیلی گئی 5 سیریز کے 15 ٹیسٹ اور آئی سی سی ورلڈکپ 1996 کے 6 میچز سمیت کل 20 ایک روزہ میچوں میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔

    میچ ریفری کی حیثیت سے تعیناتی سے قبل رنجن مدوگالے سری لنکا کی جانب سے 21 ٹیسٹ اور 63 ایک روزہ میچوں میں شرکت کرچکے ہیں۔ اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران رنجن مدوگالے 2 ٹیسٹ اور 13 ایک روزہ میچز میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کرچکے ہیں۔

    میچ آفیشلز:

    پہلا ٹی ٹونٹی میچ بتاریخ 24 جنوری 2020بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور بوقت دوپہر 2 بجے آغاز: احسن رضا اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائر)، احمد شہاب (تھرڈ امپائر)، طارق رشید(فورتھ امپائر) اور رنجن مدوگالے (میچ ریفری)

    ‏دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بتاریخ 25 جنوری 2020بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور بوقت دوپہر 2 بجے آغاز: احسن رضا اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائر)، احمد شہاب (تھرڈ امپائر)، طارق رشید(فورتھ امپائر) اور رنجن مدوگالے (میچ ریفری)

    تیسراٹی ٹونٹی میچ بتاریخ 27 جنوری 2020بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور بوقت دوپہر 2 بجے آغاز: احسن رضا اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائر)، احمد شہاب (تھرڈ امپائر)، طارق رشید(فورتھ امپائر) اور رنجن مدوگالے (میچ ریفری)

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلےٹیسٹ میچ کے لیے آئی سی سی کی جانب سے امپائرز اور میچ ریفری کی تعیناتی بعد میں کی جائے گی۔

    شیڈول:24جنوری بروز جمعہ: پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور،25 جنوری بروز ہفتہ: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور،27 جنوری بروزپیر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور،7تا 11 فروری: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام راولپنڈی،3اپریل بروز جمعہ: واحد ایک روزہ میچ بمقام کراچی،5تا 9اپریل: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام کراچی

  • پاک سرزمین پارٹی کا لاڑکانہ میں ہو گا جلسہ ،تیاریاں جاری،انیس قائمخانی نے کیا جلسہ گاہ کا دورہ

    پاک سرزمین پارٹی کا لاڑکانہ میں ہو گا جلسہ ،تیاریاں جاری،انیس قائمخانی نے کیا جلسہ گاہ کا دورہ

    پاک سرزمین پارٹی کا لاڑکانہ میں ہو گا جلسہ ،تیاریاں جاری،انیس قائمخانی نے کیا جلسہ گاہ کا دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر پاک سر زمین پارٹی انیس احمد قائم خانی وائس چیرمین اشفاق احمد منگی، صدر سندھ کونسل و ممبر نیشنل کونسل شبیر احمد قائم خانی، سندھ کونسل زمہ دران کے ہمراہ رات گئے جلسہ گاہ جناح باغ چوک لاڑکانہ پہنچ گئے،

    انہوں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈویزن صدر لاڑکانہ بشیر میرانی، ڈسٹرکٹ صدر لاڑکانہ نادر مگسی بھی موجود تھے.

    پاک سرزمین پارٹی لاڑکانہ میں 24 جنوری کو جلسہ کر رہی ہے جس سے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال خطاب کریں گے. جلسہ کی تیاریاں عروج پر ہیں.

    پاک سر زمین پارٹی سینئر وائس چئیرمین اشفاق احمد منگی، صدر سندھ کونسل و ممبر نیشنل کونسل شبیر احمد قائم خانی نے 24 جنوری لاڑکانہ میں ہونے والے جلسے کے سلسلے میں لاڑکانہ کی مختلف شاہراہوں پر ہینڈ بل تقسیم کیے ۔ لاڑکانہ میں پاک سرزمین پارٹی نے مختلف مقامات پر کیمپ لگائے ہوئے ہیں.

    گوٹھ ملاح ابڑو میں جنرل سیکریٹری سندھ مقبول ابڑو نے گوٹھ کے معزیزین سے ملاقات کی اور 24 جنوری کے جلسے کی دعوت دی معززین نے شرکت کی یقین دہانی کرائی کہ بھرپور شرکت کریں گے

  • وزیراعظم عمران خان سے ترک کمپنی کے چیئرمین کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟

    وزیراعظم عمران خان سے ترک کمپنی کے چیئرمین کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟

    وزیراعظم عمران خان سے ترک کمپنی کے چیئرمین کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ترک کمپنی کیلک ہولڈنگ کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈلائن پرہوئی

    ملاقات میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ،مشیرتجارت رزاق داؤد شریک تھے، اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری اور معیدی وسف  بھی موجود تھے، ترک کمپنی توانائی،تعمیرات،ٹیکسٹائل،معدنیات اورڈیجیٹل سیکٹرمیں کام کرتی ہے

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیوس میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض پہن رکھا تھا، وزیراعظم عمران خان نے کالے رنگ کی شلور قمیض اور نیلے رنگ ویسٹ کورٹ پہن رکھی تھی. وزیراعظم نے مشہور پشاوری چپل پہنی ہوئی تھی.

    امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے قومی لباس کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہا ہے.

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان و بیرون ملک جہاں بھی جاتے ہیں قومی لباس ہی زیب تن کرتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان گزشتہ برس ماہ جولائی میں امریکی صدر سے ملنے وائیٹ ہاؤس بھی پاکستان کے قومی لباس میں گئے تھے، وزیراعظم نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی،انہوں نے نیلی شلوار قمیض کے اوپر ویسٹ کوٹ بھی پہنا ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے مشہور پشاوری چپل پہن کر وائیٹ ہاوس گئے ہیں.

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے، وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ٹرمپ سے بے تکلفانہ گفتگو کرتے رہے اور گفتگو کرتے ہوئے مسکراتے رہے

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڑھ سال کے دوران یہ تیسری ملاقات ہے، انہوں نے ہمیشہ امریکی صدر کے سامنے پاک بھارت تنازعات میں سرفہرست کشمیر ایشو کو اجاگر کیا۔ دو ملاقاتیں امریکہ میں ہوئی تھیں،

    ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں جس پر بھارت سیخ پا ہو گیا تھا.

  • ایسا کیا ہوا کہ مولانا فضل الرحمان کے حلقے میں شہریوں نے دھرنا دے دیا

    ایسا کیا ہوا کہ مولانا فضل الرحمان کے حلقے میں شہریوں نے دھرنا دے دیا

    ایسا کیا ہوا کہ مولانا فضل الرحمان کے حلقے میں شہریوں نے دھرنا دے دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور ناجائز جرمانوں کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی، ٹائر جلاکر احتجاجا روڈبند کردیا.

    ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل درابن کلاں میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور واپڈا کے مقامی افسران کی جانب سے کنڈہ مافیا کیخلاف آپریشن کے نام پر صارفین پر25ہزار سے زائد کے جرمانوں اور پکڑ دھکڑ کیخلاف عوام مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئی۔ سینکڑوں مشتعل مظاہرین نے درازندہ موڑ پر ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب/کوئٹہ بین الاصوابائی شاہر پر رکائوٹیں کھڑی کرکے اور ٹائر جلاکر روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جس سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    مظاہرین نے الزم عائد کیا کہ واپڈا ٹیموں نے کنڈہ مافیا کیخلاف آپریشن کی آڑ میں صارفین پر25/25ہزار کے ناجائز جرمانے عائد کئے اور کئی افراد کو بجلی چوری کے الزام میں تھانے میں بند کرادیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ناروا لوڈ شیڈنگ، ناجائز جرمانوں کے خاتمے اور گرفتار افراد کی رہائی تک احتجاج جاری رکھیں گے

  • پی آئی اے کا کل خسارہ کتنا ہو گیا؟ سینیٹ میں رپورٹ پیش

    پی آئی اے کا کل خسارہ کتنا ہو گیا؟ سینیٹ میں رپورٹ پیش

    پی آئی اے کا کل خسارہ کتنا ہو گیا؟ سینیٹ میں رپورٹ پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور خان نے سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کا کل خسارہ 482 ارب روپے ہوگیا ہے ہمارے دور میں خسارہ کم ہو رہا ہے ،پچھلے سالوں کے مقابلے میں پی آئی اے کے سالانہ خسارے میں کمی آرہی ہے 2019میں آمدن 146.386ارب اور خسارہ 11.3ارب ہے 2018میں 103.49ارب آمدن ہوئی تھی اور خسارہ 32ارب روپے ہوا تھا تمام اعدادوشمار سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ آمدن بڑھ رہی ہے اور خسارہ کم ہورہاہے۔

    پی آئی اے کی نجکاری پر نہیں بلکہ نظریں نیویارک پر، ہم یہ کام نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس

    غلام سرور نے مزید کہا کہ پی آئی اے میں 15پائلٹ جعلی ڈگری پر کام کررہے تھے ان کو نکالاہے۔ کل 466افراد جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہوئے تھے ان کونوکریوں سے نکال دیاہے، پی آئی اے نے پانچ نئے روٹ پر جہاز چلائے ہیں جن میں سیٹ فیکٹر 81فیصد سے لے کر 89 فیصد تھا ہے خسارے والے روٹ بند کئے ہیں ۔ کوئٹہ تربت کولنک کرنے کے حوالے سے کام ہورہاہے۔پی آئی اے اس حوالے سے کام کررہی ہے اس کے ساتھ سوات ائیرپورٹ کی بحالی ضروری ہے اس کی بحالی کررہے ہیں اور سوات ائیرپورٹ تک سیاحتی فلائیٹ بھی چلانا زیر غور ہے ۔دالبندین کی فلائیٹ جہازوں کی کمی اور مسافروں کی کمی کی وجہ سے بند ہیں پی آئی اے 2020میں مزید تین جہاز لے گی اس کے بعد یہ سروس بحال کرنے کی کوشش کریں گے ۔

    پی آئی اے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں،عدالت کا ائیر کموڈور کو ٹھیکہ دینے کے معاملے پر تشویش کا اظہار

    پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں کتنی کمی آئی، چیئرمین پی آئی اے کی وزیراعظم کو بریفنگ

    پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا، یہ انکشاف آڈیٹرجنرل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے،

    پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج

    سینیٹر جہانزیب جمال دینی نے کہا کہ تربت میں نیوی نے ایک بڑی رن وے بنا دیا ہے اس پر بڑے جہاز کیوں نہیں چلائے جارہے ہیں جس پرغلام سرور خان نے کہا کہ مسافروں کی تعداد کم ہے اس لیے چھوٹا طیارہ اے ٹی آر ہی چلارہے ہیں۔

    پی آئی اے طیارے میں ایسا کیا ہوا کہ مسافروں کو مٹھائی کھلا دی گئی

  • پنجاب میں ٹڈی دل کا حملہ، سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ میں کیا کہا؟

    پنجاب میں ٹڈی دل کا حملہ، سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ میں کیا کہا؟

    پنجاب میں ٹڈی دل کا حملہ، سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ میں کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سند ھ ،بلوچستان او ر پنجاب میں ٹڈی دل کے حملوں، ملک بھر میں شدید بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی فوری امداد کے لیے قرار دادیں اور آٹے کے بحران پر سینیٹ میں تحریک پیش کردی ہے ۔

    ایک قرار داد میں کہا گیاہے کہ سینیٹ کا یہ ایوان صوبہ بلوچستان، سندھ کے بعد پنجاب کے جنوبی اضلاع میں فصلوں اور باغات پر ٹڈی دل کے تباہ کن حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور وفاقی حکومت کی طرف سے بروقت امدادی کارروائیاں نہ کرنے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتا ہے اور متاثرہ کسانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

    سینیٹ کا یہ ایوان وفاقی حکومت کو یاددہانی کراتا ہے کہ ٹڈی دل نے بلوچستان میں مارچ، اپریل 2019میں حملہ کیاوہاں نقصان کے بعد سندھ کے علاقوں خیرپور،مٹھی ،عمرکوٹ ،بدین ،نوشہروفیروز،کھپرو،سانگھڑ،ڈھرکی،پنوعاقل سمیت دیگر علاقوں میں نقصان کیا اورپھلتی پھولتی رہی اسکے بعدپنجاب کا رخ کیا اور صادق آباد،رحیم یار خان ،یزمان ،ہارون آباد ،بہاولنگر سمیت دیگر علاقوں میں اب تک حملہ آور ہے جس میں سرسوں ،کینولہ ،اسپغول ،چارہ جاتی فصلوں کا شدید نقصان ہوا ہے لیکن اس کو کنٹرول کرنے کے لیے وفاق نے محدود اقدام سمیت کوئی مضبوط منصوبہ بندی کے ساتھ کارروائی نہیں کی ۔

    سینیٹ کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ٹڈی دل سے متأثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کرے ۔بلوچستان ،سندھ اور پنجاب کے متاثرہ علاقوں کا سروے کرکے فوری طور پر تخمینہ لگائے ہوئے متعلقہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھرپور کوآرڈی نیشن کے ذریعے فی الفور امدادی کارروائیوں کا آغاز کرے۔متأثرہ کسانوں کو نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔ٹڈی دل کے حملوں سے بچنے کے لیے موثر احتیاطی تدابیر کی جائیں۔

    ٹڈی دل کا حملہ ٹڈی دل تاندلیانوالہ پہنچ گئی چند ہی منٹوں میں فصلوں کا صفایا کر دیا ٹڈی دل سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ٹڈی دل کے حملہ کے پیش نظر محکمہ زراعت کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا محکمہ زراعت کے مطابق ٹڈی دل کو تاندلیانوالہ کے چک نمبر404,403,400، 601 گ ب سمیت دیگر علاقوں میں پایا گیا، ٹڈی دل کے حملہ سے گنا، گندم اور چارے کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ محکمہ زراعت کی جانب سے تمام ملازمین کو فیلڈ میں آگاہی کے لئے تعینات کر دیا گیاکاشتکار حملے کی صورت میں ڈھول اورپٹاخوں کے ذریعے شور مچائیں حملے کی صورت میں سپرے بار ے بھی آگاہی دی جا رہی ہے

    دوسری قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں شدید طوفانی بارشوں، برف باری سے متأثرہ علاقوں، بالخصوص آزاد کشمیر کے علاقہ وادیٔ نیلم میں برفانی تودہ گرنے سے 100 سے زائد افراد جاں بحق اور دیگر درجنوں زخمی ہوئے ہیں، کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہنگامی اقدامات اُٹھائے۔یہ ایوان حالیہ طوفانی بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ بلاتاخیر اِن نقصانات کا درست تخمینہ لگاکر تمام متأثرین کو معقول مالی امداد / معاوضہ اور موسم کی شدّت سے بچنے کے لیے ضروری ساز و سامان مہیا کیا جائے۔

    یہ ایوان وفاقی حکومت کو مشورہ دیتا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت اور متعلقہ صوبائی حکومتوں کیساتھ بھرپور رابطہ کے ذریعے بارشوں اور برفباری سے متأثرہ خاندانوں / افراد کو ریلیف دینے کے لیے بلاتاخیر ضروری ساز و سامان کی فراہمی اور مالی امداد کو یقینی بنایا جائے۔آٹے کے بحران پر پیش کردہ تحریک میں کہا گیاہے کہ یہ ایوان گندم اور آٹے کے بحران کے نتیجے میں ملک بھر میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اچانک غیرمعمولی اضافہ سے پیدا شدہ صورتِ حال اور اس حوالے سے انتظامی اُمور پر وفاقی حکومت کی کمزور گرفت کو زیر بحث لائے

    سردی بھی سردی سے پناہ مانگنے لگی :ملک بھر میں برف باری اور لینڈسلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 120 سے تجاوز کرگئی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق آزاد کشمیرمیں برفانی تودے گرنے سے76، بلوچستان میں برف باری کے باعث مختلف حادثات میں 21، خیبرپختونخوا میں 2 اور گلگت بلتستان میں برفباری سے 7 افراد جاں بحق ہوئے.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ آزاد جموں کشمیر میں موت اور تباہی کا پیغام لیکر آئیں۔ میں نے آزاد جموں کشمیر کے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی, فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

  • مرد کو مرد کیخلاف ہراسگی کی شکایت کا حق حاصل، چائے کی آفر،ایس ایم ایس بھی ہراسگی میں آتا ہے، کشمالہ طارق

    مرد کو مرد کیخلاف ہراسگی کی شکایت کا حق حاصل، چائے کی آفر،ایس ایم ایس بھی ہراسگی میں آتا ہے، کشمالہ طارق

    مرد کو مرد کیخلاف ہراسگی کی شکایت کا حق حاصل، چائے کی آفر،ایس ایم ایس بھی ہراسگی میں آتا ہے، کشمالہ طارق

    ایس ایم ایس ، زبانی کلامی خوف پیداکرنا، غیر ضروری طور پر کھانے اور چائے کی آفر کرنا ، اشارے بازی ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے،حکومت کی اولین ترجیح خواتین کے ذہنوں سے خوف دور کرنا ہے تاکہ وہ اپنا تحفظ کرسکیں ، ان کے ذہنوں سے معاشرتی خوف کہ لوگ کیا کہیں گے کو ختم کرنا ہے ،

    ان خیالات کااظہار وفاقی ادارہ محتسب برائے تحفظ جنسی استحصال و ہراسگی برائے خواتین کی محتسبہ کشمالہ طارق نے نیوپورٹس انسیٹیٹوٹ میں طلبااور فیکلٹی ممبران سے اپنے ادارے فوسپا کی کارکردگی سے آگہی کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر نیوپورٹس کی چیئرپرسن بخاری ، ڈین ڈاکٹرعبدالرحمن ، ڈاکٹراطہر اکبر اعوان نے بھی خطاب کیا

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    کشمالہ طارق نے کہا کہ اس ادارے کے قیام کا سے خواتین کے حوصلے میں اضافہ ہوا ہے یہ ادارہ معاشرتی چیلنج ہے ، جسکا مقصد ایسے معاشرے کاقیام ہے جس میں خواتین و حضرات کویکساں انصاف فراہم کرنا ہے ، ہمارے ادارے میں 60یوم میں شکایت کافیصلہ کردیا جاتا ہے اور ادارہ بطور عدالت کام انجام دیتاہے ، سزا دینے معطل کرنے جیسے اقدام کرنے کی قانونی حیثیت حاصل ہے ،

    کشمالہ طارق کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں خواتین ورک فورس کی کمی ہے ، صرف خواتین کی ہراسگی استحصال کے کیسز ہی نہیں بلکہ مرد کو مرد اور عورت کو عورت یا مرد کو عورت اور عورت کو مرد کے خلاف ہراسگی کی شکایت کرنے کا برابر حقوق حاصل ہیں معاشرے میں مردوں کوبھی برابری کے حقوق حاصل ہیں ،

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    کشمالہ طارق نے مزید کہا کہ ہراسگی کے ذمرے میں بہت سی باتیں کرنا ہے جسمیں ایس ایم ایس ، زبانی کلامی خوف پیداکرنا، غیر ضروری طور پر کھانے اور چائے کی آفر کرنا ، اشارے بازی ، دفتر میں پر سکون ماحول کو ذہنی دبا کاشکار بنانا،ودیگر شامل ہیں ، ہمارے ادارے میں آن لائن بھی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے اور 24گھنٹے میں ہمارادفتری عملہ رابطہ کرتا ہے اور شکایت رجسٹرڈ کی جاتی ہے اس کے لیےکسی بھی وکیل کی خدمات حاصل کرنا ضروری نہیں ہے ، شکایت کندہ خود بھی اپنا کیس لڑسکتاہے ،ہم ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی انصاف فراہم کرتے ہیں تاکہ سائل کو اضافی اخراجات نہ اٹھانا پڑیں ،

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    کشمالہ طارق کا مزید کہنا تھا کہ مارچ 2018میں یہ عہد ہ سنبھالاہے ،اس وقت ماہانہ 5شکایات رجسٹرڈ ہوتی تھیں اب تعداد 60سے زائد ماہانہ ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ خواتین میں آگہی بڑھ رہی ہے ،