Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پی آئی اے کی نجکاری پر نہیں بلکہ نظریں نیویارک پر، ہم یہ کام نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس

    پی آئی اے کی نجکاری پر نہیں بلکہ نظریں نیویارک پر، ہم یہ کام نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس

    پی آئی اے کی نجکاری پر نہیں بلکہ نظریں نیویارک پر، ہم یہ کام نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی آئی اے نجکاری و خسارہ کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ جعلی ڈگری والے جہاز چلا رہے ہیں ، جعلی ڈگری کے مقدمات یہاں سنیں گے ،جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین کو ایک ایک کرکے نکالیں گے ،

    چیف جسٹس نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین نے الخیر یونیورسٹی سے ڈگریاں لے رکھی ہیں،الخیر یونیورسٹی تعلیمی اسناد فروخت کرتی ہے۔وکیل پی آئی اے نعیم بخاری نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی ارشد محمود کو کام سے روک دیا ہے ،

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ارشد محمود کےخلاف درخواست کو پذیرائی نہیں دی تھی ،وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ نئی انتظامیہ پی آئی اے کی بحالی اور خسارہ کم کرنے کے لیے کوشاں ہے ،پی آئی اے پر426 ارب کاقرض ہو گیا ہے .

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نجکاری کی باتیں قومی ادارے کے ساتھ مذاق ہے نظریں پی آئی اے کی نجکاری پر نہیں بلکہ نیویارک پر ہیں،پی آئی اے کو ادارہ چلانا آتا ہے یا نہیں؟ایک جہاز کے لیے 700 ملازم کام کرتے ہیں

    پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں کتنی کمی آئی، چیئرمین پی آئی اے کی وزیراعظم کو بریفنگ

    پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا، یہ انکشاف آڈیٹرجنرل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے،

    پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج

    ایک سال گرائونڈ رہنے کے بعد پی آئی اے کا اے تھری ٹوئنٹی اڑان کے قابل

    وکیل نعیم بخاری نے کہا یہ پی آئی اے کی بحالی کا آخری موقع ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آخری موقع کیوں پی آئی اے کیوں نہیں چل سکتی ؟ریاستی ادارے کو بند ہونے نہیں دیں گے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پی آئی اے کو ملنے والا مالی بیل آوَٹ پیکج مہینوں میں ختم ہو جاتا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لےکرآئندہ سماعت پرمعاونت کریں

  • جعلی اکاؤنٹس کیس،سپریم کورٹ کے جج کا سماعت سے انکار

    جعلی اکاؤنٹس کیس،سپریم کورٹ کے جج کا سماعت سے انکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی،جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کے ایک جج نے سماعت سے انکارکردیا ،جس پر بنچ تحلیل ہوگیا.

    جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ بنچ کے ایک رکن سماعت نہیں کرنا چاہتے،وکیل خواجہ انور مجید نے کہاکہ آئندہ سماعت اگلے ہفتے رکھ لیں، سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی،

    نئے بنچ کی تشکیل کیلئے درخواست چیف جسٹس گلزاراحمد کو بھجوا دی گئی،جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے مختصر سماعت کی۔

    جعلی اکاونٹس کیس،روشن سندھ پروگرام میں کرپشن پرنیب تحقیقات،سندھ روشن پروگرام کاٹھیکہ لینے والی کمپنی کے 2 ڈائریکٹرز نے پلی بارگین کرلی،نیب کے مطابق ڈائریکٹرزنے سولراسٹریٹ لائٹس کی تنصیب پر32 کروڑکاغیر قانونی فائدہ لینےکا انکشاف کیا ہے،ڈائریکٹرز محمد جعفر اور عزیر تحسین نے کرپشن کا اعتراف کرلیا،

    دونوں ڈائریکٹرز نے لوٹے گئے 21 کروڑ روپے واپس کردیئے،چیئرمین نیب نے سندھ روشن پروگرام میں دونوں ڈائریکٹرز کی پلی بارگین منظور کرلی،احتساب عدالت نے بھی محمد جعفر اور عزیرتحسین کی پلی بارگین درخواست کی توثیق کردی

    جعلی اکاؤنٹ کیس میں نیب کو ملی بڑی کامیابی، ملزمان پلی بارگین کرنے کو تیار

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزم ہریش کی پلی بارگین درخواست منظور ہو گئی، ملزم ہریش نے 2 کروڑ 3 لاکھ روپے نیب کےحوالے کردیئے .احتساب عدالت نے ملزم ہریش کورہا کرنے کاحکم دے دیا

    نیب کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی کامیابی، 2 ارب 12 کروڑبرآمد

    عدالت نے دوران سماعت ملزم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پلی بارگین کےبعد بھی آپ سزایافتہ شخص کی طرح ہوں گے،آپ جانتے ہیں 10 سال الیکشن بھی نہیں لڑسکتے؟ جس پر ملزم نے کہا کہ جی میں سب جانتا ہوں، میں نے الیکشن نہیں لڑنا ،جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ پر الزام کیا تھا ؟جس پر ملزم نے جواب دیا کہ غیرقانونی ٹھیکہ اورغیرمعیاری میٹریل کاالزام ہے،

    سرگودھا یونیورسٹی کا غیرقانونی کیمپس اور لوٹ مار،نیب متحرک، طلباء کیلئے خوشخبری

     

  • بلاول کے "اثاثے” چھپانے پر کاروائی بنتی ہے، ممبر الیکشن کمیشن، سماعت ملتوی

    بلاول کے "اثاثے” چھپانے پر کاروائی بنتی ہے، ممبر الیکشن کمیشن، سماعت ملتوی

    بلاول کے "اثاثے” چھپانے پر کاروائی بنتی ہے، ممبر الیکشن کمیشن، سماعت ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے گوشواروں میں تضاد پرسماعت ہوئی،بلاول زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن کے اختیار پر اعتراض اٹھا دیا،

    ممبرالیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اثاثے چھپانے یا غلط بیانی کرنے پر کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاررروائی بنتی ہے ،وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن گوشواروں میں تضاد پرکاررروائی نہیں کرسکتا۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    الیکشن کمیشن نے بلاول زرداری کے وکیل کوگوشواروں میں تضاد 15 روز میں دور کرنے کی ہدایت کردی،الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت6 فروری تک ملتوی کردی

  • راجہ بشارت نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے دیا بڑا حکم

    راجہ بشارت نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے دیا بڑا حکم

    راجہ بشارت نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کےخلاف نااہلی کیس 4فروری تک ملتوی کر دیا گیا ،وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کی جانب سے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،راجہ بشارت کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے جواب جمع کرانے کےلیے مہلت مانگ لی،الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کے وکیل کو 4 فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی

    راجہ بشارت پر کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی اور معلومات چھپانے اور حلف نامہ پر دستِط نہ کرنے کا الزام ہے

    راجہ بشارت بھی نیب کے ریڈار پر آگئے ، اطلاعات کے مطابق گلشن اقبال نامی جعلی ہاوسنگ سکیم کا معاملہ ہر نیب میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی ، درخواست لندن میں مقیم پاکستانی سید حیدر عباس نے داٸر کی

    ذرائع کے مطابق وزیرقانون راجہ بشارت انکے فرنٹ مین شاہد اقبال راجہ اور شجاع اقبال راجہ راولپنڈی میں واقع گلشن اقبال نامی غیر قانونی ہاوسنگ سکیم کے نام پر سادہ لوح لوگوں کے کروذوں روپے ہتھیانے لگےجعلی ہاوسنگ سکیم کے نام پر لی گٸ رقم واپسی کے تقاضے پر 4 عدد چیک دٸیے گۓ جو یک بہ دیگرے باونس ہو گۓ۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جعلی ہاوسنگ سکیم میں انوسٹمنٹ کے نام پر مجھ سمیت اور بھی بہت سے لوگوں کی بھاری رقوم ہڑپ کی گٸیں۔ملزمان کیخلاف تھانوں میں متعدد ایف آئی آر کٹوائیں مگر بااثر ہونے کی وجہ سے ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوسکا ، درخواست گزار نے مزید کہا کہ وزیر قانون اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے لوگوں سے انویسٹمنٹ کے نام پر پیسہ لیتے ہیں اور بعد ازاں انکاری ہو جاتے ہیں۔

  • خودکشی کرنیوالے ایس ایس پی ابرار حسین نیکو کارہ کی نماز جنازہ ادا

    خودکشی کرنیوالے ایس ایس پی ابرار حسین نیکو کارہ کی نماز جنازہ ادا

    خودکشی کرنیوالے ایس ایس پی ابرار حسین نیکو کارہ کی نماز جنازہ ادا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول روات کی نماز جنازہ مکمل اعزاز کے ساتھ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں آر پی او، سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، سئینر پولیس افسران سمیت ملازمان کی کثیر تعداد میں شرکت کی،

    راولپنڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ کے جسد خاکی کو مکمل اعزاز کے ساتھ تدفین کے لئے آبائی علاقہ کے لئے روانہ کر دیا گیا،

    پولیس ٹریننگ اسکول روات کے پرنسپل میاں ابرار حسین نیکوکارہ نے مبینہ طورپر خود کشی کی ہے،ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ابرار حسین ڈپریشن کا شکار اور ماہر نفسیات کے زیر علاج تھے۔

    پولیس کے مطابق ایس ایس پی ابرارحسین نیکوکارہ نے پیرکی شام سوا 6 بجے کے قریب پی ٹی ایس روات میں اپنے کمرے میں خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی۔وہ پولیس ٹریننگ اسکول کے احاطہ میں واقع سرکاری رہائشگاہ میں بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھے۔

    سی پی او راولپنڈی کے مطابق بظاہر خودکشی فائر آرم کے ذریعہ کی گئی ہے ،خود کشی کا نوٹ بھی جاۓ وقوعہ سے ملا ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد مزید تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔

    میاں ابرار حسین نیکوکارہ چنیوٹ کے نواحی علاقہ ہرسہ شیخاں کے رہنے والے تھے ،انہوں نے 18 جنوری 2019 کو پی ٹی ایس روات کے پرنسپل کا چارج لیا اور تقریباً ایک سال سے وہ اس عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

  • قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو، وزیراعظم ہوں گے چیئرمین،اراکین کون؟ اہم خبر

    قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو، وزیراعظم ہوں گے چیئرمین،اراکین کون؟ اہم خبر

    قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو، وزیراعظم ہوں گے چیئرمین،اراکین کون؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نوکردی،قومی واسٹریٹجک فیصلوں کااہم ترین فورم 12 ارکان پرمشتمل ہوگا

    وزیراعظم عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کےچیئرمین ہوں گے ،کمیٹی میں وزیردفاع،وزیرداخلہ وخارجہ،مشیرخزانہ،معاون خصوصی اطلاعات شامل ہیں، ارکان میں معاون خصوصی نیشنل سیکیورٹی ڈویژن بھی شامل ہین.

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بھی رکن ہوں گے، تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی سلامتی کمیٹی کاحصہ ہوں گے،سیکریٹری کابینہ ڈویژن بھی کمیٹی کے رکن مقرر کئے گئے ہیں.

  • ڈیل یا ڈھیل، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ملی بڑی خوشخبری

    ڈیل یا ڈھیل، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ملی بڑی خوشخبری

    ڈیل یا ڈھیل، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ملی بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بڑی خوشخبری ملی ہے.فریال تالپورکی نااہلی کے لیے درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست گزارکی عدم پیروی پرپٹیشن خارج کر دی گئی.

    درخواست گزارایم پی اے ارسلان تاج کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا،فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا،فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا،الیکشن کمیشن نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی،

    رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی

    تحریک انصاف کے وکیل  کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست اقامہ ظاہر نہ کرنے سے متعلق ہے، سیکرٹری سندھ اسمبلی نے خط لکھا ہے کہ فریال تالپور کی نااہلی کا کیس نہیں بنتا، سیکرٹری سندھ اسمبلی کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

     

  • سینیٹ اجلاس ہو گا آج، ایجنڈہ جاری، زینب الرٹ بل ہو گا سینیٹ میں پیش

    سینیٹ اجلاس ہو گا آج، ایجنڈہ جاری، زینب الرٹ بل ہو گا سینیٹ میں پیش

     

    باغیسینیٹ اجلاس ہو گا آج، ایجنڈہ جاری، زینب الرٹ بل ہو گا سینیٹ میں پیش ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس آج 3بجے ہوگا ، اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا،سینیٹ اجلاس کے لیے 28 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا،وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری سینیٹ میں زینب الرٹ بل پیش کریں گی،نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2019 بھی ایجنڈے کا حصہ ہے.

    زینب الرٹ بل، کم عمر بچوں سے زیادتی اور قتل کے جرم پر سزائے موت ختم کر دی گئی،بل میں 18سال سے کم عمربچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرم کے لیے 10سے 14 سال قید تجویز کی گئی ہے.اس سے قبل پیش ہونے والے بل میں بچوں سے زیادتی اور قتل پر سزائے موت تجویز کی گئی تھی،بل میں مجرم پر ایک سے 2 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا بھی تجویز کی گئی.

    قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے قتل اورزیادتی کے مجرموں کے لیے 10سے14سال قید کی سزا تجویز کی،قائمہ کمیٹی کی رپورٹ میں جرمانہ کی سزا بھی ختم کردی گئی.

    قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں زینب الرٹ بل پیش کرنے کی تحریک منظور کی گئی، زینب الرٹ بل شیریں مزاری نے پیش کیا بعد ازاں قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر زینب الرٹ بل منظور کر لیا.

    قومی اسمبلی میں وراثتی سرٹیفکیٹ بل 2019کی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا،قومی اسمبلی نے لیگل ایڈ معاونت بل 2019 کی بھی منظوری دےدی،قومی اسمبلی میں بلز پارلیمانی سیکریٹری ملیکہ بخاری نے پیش کیے،

    قومی اسمبلی میں نیب اوربے نامی کاروباری معاملات سے متعلق بلز پیش نہیں کئے گئے،نیب اوربے نامی کاروباری معاملات سے متعلق بلز قائمہ کمیٹیوں کو بھجوادیئےگئے،قومی اسمبلی میں بے نامی لین دین اور قومی احتساب آرڈیننس بھی واپس لے لیا گیا

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کو کافی عرصے تک طول دیا ,قائمہ کمیٹی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 9 اکتوبر 2019 کو ’زینب الرٹ بل‘ کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ یہ بل صرف اسلام آباد میں لاگو ہوگا۔ اسے ملک بھر میں نافذ کرنے کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں کو بھی ’زینب الرٹ بل‘ پاس کرنا چاہیے تاکہ بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

    زینب الرٹ جوابی ردعمل اور بازیابی بل 2019ء پر قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رپورٹ شازیہ مری نے پیش کی۔ اسلام آباد میں معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بھی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ زینب الرٹ بل کو بغیر کسی تاخیر کے منظور کیا جائے۔ جمعہ کو بل منظور کر کے سینیٹ کو بھجوا دیا جائے۔ پہلے ہی بہت تاخیرہو چکی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ فوری قانون سازی کا مرحلہ مکمل ہو جائے۔

    زینب الرٹ بل قصور کی ننھی بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بعد وقافی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے پیش کیا تھا۔ بل کا مقصد 18 سال سے کم عمر لاپتہ اور اغوا شدہ بچوں کے تحفظ کے لیے قوانین واضع کرنا ہے۔ بل کے مطابق اسلام آباد میں ’چلڈرن پروٹیکشن ایکٹ 2018‘ کے تحت ادارہ قائم کیا جائے گا جبکہ لاپتہ بچوں کی فوری بازیابی کیلئے ’زارا‘ یعنی زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی کا قیام بھی بل کا حصہ ہے۔

    زیب الرٹ بل کے تحت بچوں سے متعلق معلومات کے لیے پی ٹی اے، سوشل میڈیا اور دیگر اداروں کے تعاون سے ہیلپ لائن اور ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل قومی کمیشن برائے حقوق طفل متعلقہ ڈویژن کی مشاورت سے سپرنٹنڈنٹ پولیس کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے گا۔

    اس بل کے تحت گمشدہ بچوں کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کرنے میں تاخیر پر سرکاری افسروں کو ایک سال تک قید کی سزا بھی ہو سکے گی۔

    زینب بل کے تحت زاراکے نام سے اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ بل کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچوں سے متعلق جرائم کا فیصلہ تین ماہ کے اندرہوگا۔ بچوں کے خلاف جرائم پر کم سے کم دس سال اور زیادہ سے زیادہ 14 سال قید سزا دی جاسکے گی اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہوسکے گا۔گمشدہ بچوں سے متعلق ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔

    1099فری ہیلپ لائن قائم کی جائے گی جس پر بچے کی گمشدگی، اغوا اور زیادتی کی اطلاع فوری طور پر ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، ہوائی و ریلوے اڈوں، مواصلاتی کمپنیوں کے ذریعے دی جائے گی۔ بل میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق جو سرکاری افسر دو گھنٹے کے اندر بچے کے خلاف جرائم پر ردعمل نہیں دے گا اسے بھی سزا دی جاسکے گی۔لاپتہ یا اغواشدہ بچے کی بازیابی کے لئے ضابطے کے تحت عمل نہ کرنے والا پولیس افسر دفعہ 182 کا مرتکب قرار دیا جائے گا

    بل کے متن کے مطابق 18سال سے کم عمر بچوں کااغوا، قتل، زیادتی، ورغلانے، گمشدگی کی ہنگامی اطلاع کے لئے زینب الرٹ جوابی ردعمل و بازیابی ایجنسی قائم کی جائے گی۔ بچے کو منقولہ جائیداد ہتھیانے کے لئے اغوا پر چودہ سال قید دس لاکھ جرمانہ ہوسکے گا۔تاوان کے لئے اغوا کرنے والے کسی بھی شخص کو عمر قید اور دس سال جرمانہ ہوگا۔

     

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

     قومی اسمبلی میں زینب الرٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا . امید ہے سینیٹ میں بھی اس قانون کو جلد منظور کرلیا جائے گا معصوم بچوں کی حفاظت حکومت کی اوّلین زمہ داری ہونی چاہیے امید ہے اس قانون اور نظام سے آئندہ ہمارے معصوم بچوں کی حفاظت میں مدد ملے گی.

  • پاکستان میں سردی ،سعودی عرب میدان میں آ گیا، سرد ترین علاقوں میں ونٹرپیکج تقسیم

    پاکستان میں سردی ،سعودی عرب میدان میں آ گیا، سرد ترین علاقوں میں ونٹرپیکج تقسیم

    پاکستان میں سردی ،سعودی عرب میدان میں آ گیا، سرد ترین علاقوں میں ونٹرپیکج تقسیم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے استورزلزلہ سے متاثرہ گھرانوں میں ونٹر پیکج تقسیم کر دیا گیا،استور میں حالیہ زلزلے سے سینکڑوں گھرانے متاثر ہوئے تھے اور سردیوں میں ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا تھا،سردی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ سلمان کے فلاحی ادارے نے متاثرین کے لئے 3000 کمبل اور 1500 کٹس جن میں 3000 مردانہ و زنانہ گرم شالیں،بچوں اور بڑوں کے لئے موزے اور ٹوپیاں شامل ہیں تقسیم کر دیں

    کنگ سلمان ریلیف پاکستان کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ سردی سے بچاؤ کے لئے متاثرہ علاقوں میں سامان تقسیم کیا گیا،علاوہ ازیں 27000 گھرانوں کے لئے ونٹر پیکج کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جو پاکستان کے سرد ترین علاقوں میں تقسیم کئے جائیں گے،سامان کی مجموعی لاگت 23 کروڑ روپے بنتی ہے،جو آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان ،خیبر پختونخواہ کے سردترین 21 اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا، جس سے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہوں گے.

    بلوچستان کے سرد ترین علاقوں میں بھی امدادی سامان کے لئے ٹرک روانہ کر دئے گئے.

  • اسحاق ڈار کے گھر کی ہو گی نیلامی، کتنی قیمت مقرر کی گئی؟

    اسحاق ڈار کے گھر کی ہو گی نیلامی، کتنی قیمت مقرر کی گئی؟

    اسحاق ڈار کے گھر کی ہو گی نیلامی، کتنی قیمت مقرر کی گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی 28 جنوری کو ہوگی،لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اسحاق ڈار کی کوٹھی نیلام کرنے کا اشتہار دےدیا،

    12کمروں پر مشتمل بنگلے کی سرکاری بولی 18کروڑ50لاکھ روپےمقرر کی گئی ہے،25فیصدرقم فوری جبکہ بقیہ 7روزمیں جمع کرانا ہوگی،اسحاق ڈار کا 4کنال 17مرلے کا بنگلہ ایچ بلاک گلبرگ لاہور میں واقع ہے

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں نیب نے 71 ارب روپے خزانے میں جمع کرائے،‏اسحاق ڈار کیخلاف تحقیقات میں 50 کروڑ کی رقم بینک اکاؤنٹس برآمد کرلی، اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس کی رقم پنجاب حکومت کے حوالے کر دی، اسحاق ڈار کا گلبرگ میں 4 کنال کا گھر حکومت کے سپرد کیا جا رہا ہے،

    واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے 831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جن میں مختصر مدت کے دوران 91 گنا اضافہ ہوا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آمدن سے زیادہ اثاثوں کے ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری کے سبب انھیں اشتہاری قراردے چکی ہے، عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیدار قرق کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہوئے ہیں. سابق وزیر خزانہ علاج کی غرض سے لندن گئے لیکن تاحال پاکستان واپس نہ آئے.