Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کوئٹہ دھماکہ، کس نے کی ذمہ داری قبول، طالبان رہنما مارے گئے یا زخمی ہوئے؟ متضاد دعوے

    کوئٹہ دھماکہ، کس نے کی ذمہ داری قبول، طالبان رہنما مارے گئے یا زخمی ہوئے؟ متضاد دعوے

    کوئٹہ دھماکہ، کس نے کی ذمہ داری قبول، طالبان رہنما مارے گئے یا زخمی ہوئے؟ متضاد دعوے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ہونے والی پوسٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے، داعش نے حملہ آور کی تصویر بھی جاری کی ہے اور کہا ہے کہ ابوجراح بلوچ نے طالبان پر حملہ کیا

    https://twitter.com/Shaforama/status/1215710418007740418

    دوسری جانب افغان نیوز ایجنسی نے طالبان کے چیف جسٹس کے دھماکے میں مارے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان چیف جسٹس دو بیٹوں کے ہمراہ زخمی ہوئے، افغان نیوز ادارے نے طالبان چیف جسٹس کی زخمی حالت میں تصویر بھی جاری کر دی.

    ایک اور افغان نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں افغان طالبان کے چیف جسٹس شیخ عبد الکریم کے بھائی ، حاجی محمد حلیم ، مولوی حاجی احمد خان ، گل آغا اخوند ، مولوی امان اللہ اور حاجی احمد خان بھی مارے گئے ہیں جو طالبان کے رہنما تھے..

    دوسری جانب وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کوئٹہ مسجد دھماکے میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے۔ بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے،

    وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، سرحد پر باڑ لگانا شروع کردی ہے، باڑ لگانے سے بلوچستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال کررہا ہے، سی پیک کی وجہ سے پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی اور امام مسجد سمیت 14افراد شہید جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق جمعہ کی شام سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقے غوث آباد کے مسجد کے اندر نماز مغرب کے وقت ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور مسجد کے امام سمیت 14افراد شہید ہوگئے جبکہ 19زخمی ہوگئے۔

    کوئٹہ دھماکہ میں شہید اور زخمی افراد کے نام جاری، صدر مملکت، نیول چیف، وزیر خارجہ کی مذمت

    کوئٹہ دھماکہ ،آرمی چیف کی مذمت، مزید کیا کہا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

    دھماکے میں شہید ہونے والوں کی شناخت ڈی ایس پی امان اللہ ،حافظ الرحمن،رفیع اللہ،اللہ محمد،حمد اللہ ،کاکا ،مطیع اللہ ،جہانگیر کے ناموں سے ہوئی ہیں جبکہ6افراد کے ناموں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ،دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ،عظمت اللہ ،عبدالہادی ،معاذ اللہ،حکمت خان،شمس اللہ،انعام اللہ ،قدرت اللہ ،جنید ،مطیع اللہ ،ذاکراللہ ،مغفور اللہ ،مولوی محمد ،جمیل احمد ،عبداللہ ،عزیزاللہ،عبدالغفور ،عبداللہ جان ،اکبر خان ،سیف اللہ سے ہوئی ہے ۔

    کوئٹہ دھماکے میں طالبان کی انتہائی اہم شخصیت کے مارے جانے کی اطلاعات

  • عمران صاحب انڈے ، مرغی ، کٹے اور لنگر کی سوچ رکھنے والے…مریم اورنگزیب کی کڑی تنقید

    عمران صاحب انڈے ، مرغی ، کٹے اور لنگر کی سوچ رکھنے والے…مریم اورنگزیب کی کڑی تنقید

    عمران صاحب انڈے ، مرغی ، کٹے اور لنگر کی سوچ رکھنے والے…مریم اورنگزیب کی کڑی تنقید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آج پھر آپ نے ایسے منصوبے پر تختی لگائی جس کی بنیاد نواز شریف نے رکھی تھی۔ آپ اتنے نالائق ہیں کہ 16ماہ میں نواز شریف کے منصوبوں جیسا ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کرسکے۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب، آپ کی قابلیت پشاور میٹرو کے ایک کھرب 25 کروڑ کے کھڈوں سے عیاں ہے۔ہر روز نوازشریف،شہبازشریف کےمنصوبوں پراپنی تختی؟شرم توآتی ہوگی؟عمران صاحب آپ نے یہ منصوبہ بھی 16 ماہ میں تباہ کر دیا عمران صاحب کے پی میں اضاخیل ڈرائی پورٹ جیسا منصوبہ دکھا دیں؟،

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب پہلے ملک آئی ایم ایف کے حوالے کیا، اب اپنے دوستوں کو نوازنے کے لئے سرکاری زمینیں بیچنے کی تیاری ہے ،عمران صاحب آپ نے تو پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا ، آپ تو سرکاری زمین بیچنے لگے ؟عمران صاحب انشاالللہ عوام کو بھی پتہ ہے کہ پچاس لاکھ گھر اور ایک کڑوڑ نوکری نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں سے ملیں گے

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب ڈرائی پورٹ کا منصوبہ نواز شریف نے پچاس کروڑ کی لاگت سے شروع کیا تھا اور 2018 میں اس پر 90 فیصد کام مکمل ہو گیا تھا ،عمران صاحب پچھلے پانچ سال میں جتنے پیسے ریلوے پر خرچ ہوئے ہیں وہ آپ کی سوچ اور سمجھ سے بالاتر ہیں ،عمران صاحب انڈے ، مرغی ، کٹے اور لنگر کی سوچ رکھنے والے نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر صرف تالیاں بجوا سکتے ہیں ،عمران صاحب آپ کے حسد اور بغض نے ازا خیل نوشہرہ ریلوے ڈرائی پورٹ کے تیار منصوبے کو سولہ ماہ کی تاخیر سے شروع کیا

  • کوئٹہ دھماکے میں طالبان کی انتہائی اہم شخصیت کے مارے جانے کی اطلاعات

    کوئٹہ دھماکے میں طالبان کی انتہائی اہم شخصیت کے مارے جانے کی اطلاعات

    کوئٹہ دھماکے میں طالبان کی انتہائی اہم شخصیت کے مارے جانے کی اطلاعات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ دھماکے میں افغان طالبان کے جج مارے گئے، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ دھماکے میں افغان طالبان کے چیف جسٹس شیخ عبدالحکیم بھی مارے گئے جبکہ ان کے دو بیٹے زخمی ہوئے،

    دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں طالبان کا کوئی عہدیدار موجود نہیں تھا.

    واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی اور امام مسجد سمیت 14افراد شہید جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق جمعہ کی شام سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقے غوث آباد کے مسجد کے اندر نماز مغرب کے وقت ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور مسجد کے امام سمیت 14افراد شہید ہوگئے جبکہ 19زخمی ہوگئے۔

    دھماکے میں شہید ہونے والوں کی شناخت ڈی ایس پی امان اللہ ،حافظ الرحمن،رفیع اللہ،اللہ محمد،حمد اللہ ،کاکا ،مطیع اللہ ،جہانگیر کے ناموں سے ہوئی ہیں جبکہ6افراد کے ناموں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ،دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ،عظمت اللہ ،عبدالہادی ،معاذ اللہ،حکمت خان،شمس اللہ،انعام اللہ ،قدرت اللہ ،جنید ،مطیع اللہ ،ذاکراللہ ،مغفور اللہ ،مولوی محمد ،جمیل احمد ،عبداللہ ،عزیزاللہ،عبدالغفور ،عبداللہ جان ،اکبر خان ،سیف اللہ سے ہوئی ہے ۔

    کوئٹہ دھماکہ میں شہید اور زخمی افراد کے نام جاری، صدر مملکت، نیول چیف، وزیر خارجہ کی مذمت

  • ڈینگی کے خلاف ایک بار پھر جنگ کا اعلان،دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

    ڈینگی کے خلاف ایک بار پھر جنگ کا اعلان،دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

    ڈینگی کے خلاف ایک بار پھر جنگ کا اعلان،دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈینگی پر انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد بہت خوش آئند ہے‘ کانفرنس میں بیرون ممالک کے ماہرین نے حصہ لیاہے‘ ڈینگی کے تدارک کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جانا چاہیے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد اور ان کی ٹیم کو عالمی کانفرنس منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘حالیہ ڈینگی مہم میں وفاقی حکومت نے ڈینگی کے تدارک اور علاج کیلئے موثر اقدامات کئے ،حکومت قومی سطح پر ڈینگی کے تدارک کیلئے ایکشن پلان بنا رہی ہے‘قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں ڈینگی پر ایمرجنسی آپریشن سیل قائم کیا‘ڈینگی کیس رسپانس کی ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 100 کی جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس حوالے سے جو بھی مدد کر سکا کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے لاہور میں ڈینگی پر منعقدہ انٹر نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک اور علاج کیلئے ایک جامع قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے“متعدی اور غیر متعدی امراض کی روک تھام کیلئے حکومت پر عزم ہیں‘عوام کی آگاہی کیلئے وزارت صحت میں ایک ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے‘انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانا ہمارا مشن ہے‘پرائمری ہیلتھ سسٹم کو مضبوط بنا رہے ہیں‘انہوں نے کہاکہ جو لوگ علاج کی سکت نہیں رکھتے ان کو ہیلتھ انشورنس پالیسی دے رہے ہیں‘

    انہوں نے کہاکہ کچھ سالوں پہلے ڈینگی نے پنجاب کو بالخصوص لاہور کو کافی نقصان پہنچایاتب ڈاکٹرز کو یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ اس کا علاج کیسے کرنا ہے ایسے میں ڈاکٹر فیصل مسعود نے اس پر بہت کام کیا‘اس وقت میرے گھر میں بھی دو ڈینگی کے مریض تھے ڈاکٹرز پہلے اینٹی بائیوٹیک سے اس مرض کے علاج کی کوشش کرتے رہے پھر پتہ لگا ایسے مریض کو اینٹی بائیٹکس نہیں دینے‘

    اب پھر ایک بار ڈینگی نے پنجاب میں سر اٹھایا ہے ،اس کانفرنس کا مقصد بھی ایک دوسرے سے سیکھنا تھاجتنا زیادہ آپس میں رابطہ بہتر ہوگا اتنا ہی ڈینگی کے خلاف جنگ آسان ہو گی‘میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس حوالے سے جو بھی مدد کر سکا کروں گا‘

    انہوں نے کہاکہ پچھلی دفعہ جب ڈینگی نے حملہ کیا ہمیں محسوس ہوا کہ ہم نے اس سے جنگ شروع کرنے میں دیری کی لیکن اب ایک جامع پالیسی مرتب کی جارہی ہے،میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور انکی ٹیم کو اس عالمی کانفرنس منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ کانفرنس میں بہت سے بین الاقوامی ماہر ین نے شمولیت کی کیونکہ عالمی طور پر ایک سوچ پائی جاتی ہے کہ ایسا ہیلتھ سسٹم بننا چاہیے جس سے پوری دنیا میں کسی بھی جگہ کوئی شخص بیمار ہوتو اس ہیلتھ سسٹم سے فائدہ اٹھا سکے‘ ورلڈ ہیلتھ آگنائزیشن نے بھی خود کو دوبارہ سے آرگنائز کیا‘ڈبلیو ایچ او میں ایک سیگمبٹ ہے جو یونیورسل بیماریوں پر کام کر رہا ہے‘

    صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے بین الاقوامی ڈینگی کانفرنس کے دوسرے روزکے پہلے سیشن میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پرصوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی، صوبائی سیکرٹری بلوچستان مدثروحیدملک، وفاقی سیکرٹری صحت ملک اللہ بخش، ڈاکٹرمنیر، ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر، غیرملکی ڈیلیگیٹس اورعالمی ادارہ صحت کے نمائندگان اور خواتین وحضرات کی کثیرتعدادموجودتھی،

    مقررین نے ڈینگی بیماری پرقابوپانے کے حوالہ سے مختلف آراءپیش کیں اورکامیاب کانفرنس منعقدکروانے پرانتظامیہ کو مبارکباد دی ،وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی کانفرنس ڈینگی بیماری سے بچاو اورآگاہی پھیلانے میں معاون ثابت ہوئی ہے، بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد تمام سٹیک ہولڈرزکی کاوش سے ڈینگی بیماری کے مکمل خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی بناناہے، پنجاب میں ریفرنس لیبارٹریزبنائی جائیں گی، سرکاری ہسپتالوں کواپ گریڈکیاجارہاہے،ڈینگی سرویلنس کیلئے تمام عملہ کوجدیدتقاضوں کے مطابق تربیت دی جائے گی،

    ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ بین الاقوامی ڈینگی کانفرنس کے انعقادکیلئے صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان اور ان کی ٹیم کی کاوش قابل ستائش ہے

  • کوئٹہ دھماکہ میں شہید اور زخمی افراد کے نام جاری، صدر مملکت، نیول چیف، وزیر خارجہ کی مذمت

    کوئٹہ دھماکہ میں شہید اور زخمی افراد کے نام جاری، صدر مملکت، نیول چیف، وزیر خارجہ کی مذمت

    کوئٹہ دھماکہ میں شہید اور زخمی افراد کے نام جاری، صدر مملکت، نیول چیف، وزیر خارجہ کی مذمت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت، نیول چیف، وزیر خارجہ، سپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی سپیکر نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے.

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے شہداءکے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداءکے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی.

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ مسجد میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں، قوم ان ناپاک سازشوں کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے شہداءکی بلندی درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کےلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سیٹلائٹ ٹاﺅن کوئٹہ میں ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکہ کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دھماکہ میں جام شہادت نوش کرنے والے بلوچستان پولیس کے بہادر افسران خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاون میں دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجہ میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے دھماکہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اور عبادت گاہیں امن کا گہوارہ ہیں، انہیں نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، ہماری پولیس، عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والا دھماکہ ملک میں امن و امان کو تباہ کرنے کی گھناونی سازش ہے، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم کوشش کرنے والے ملک دشمن عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیر خارجہ نے بلوچستان دھماکہ میں شہید ہونے والوں کیلئے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی

    واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی اور امام مسجد سمیت 14افراد شہید جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق جمعہ کی شام سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقے غوث آباد کے مسجد کے اندر نماز مغرب کے وقت ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور مسجد کے امام سمیت 14افراد شہید ہوگئے جبکہ 19زخمی ہوگئے۔

    دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سول ہسپتال ،بولان میڈیکل ہسپتال اور کوئٹہ کے دیگر ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کرکے تمام طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں،ڈپٹی انسپکٹر پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ کی شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    دھماکے کے بعد پولیس،سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو کے عملے کے ساتھ زخمیوں کوسول ہسپتال ٹراماسینٹر اور بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا۔ ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق ہسپتال میں 14لاشوں اور 19زخمیوں کو لایاگیا ہے،

    پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تاحال علم نہیں تاہم بی ڈی اےس سمیت فورسز کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے ،دھماکے سے مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا اور مسجد کے دروازے کھڑکیاں اور الماریاں ٹوٹ گئیںاور دیگر سامان بھی بکھر گیا ،دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    دھماکے میں شہید ہونے والوں کی شناخت ڈی ایس پی امان اللہ ،حافظ الرحمن،رفیع اللہ،اللہ محمد،حمد اللہ ،کاکا ،مطیع اللہ ،جہانگیر کے ناموں سے ہوئی ہیں جبکہ6افراد کے ناموں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ،دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ،عظمت اللہ ،عبدالہادی ،معاذ اللہ،حکمت خان،شمس اللہ،انعام اللہ ،قدرت اللہ ،جنید ،مطیع اللہ ،ذاکراللہ ،مغفور اللہ ،مولوی محمد ،جمیل احمد ،عبداللہ ،عزیزاللہ،عبدالغفور ،عبداللہ جان ،اکبر خان ،سیف اللہ سے ہوئی ہے ۔

  • فواد چودھری بدنامی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں، ایسا کس نے کہہ دیا

    فواد چودھری بدنامی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں، ایسا کس نے کہہ دیا

    فواد چودھری بدنامی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں، ایسا کس نے کہہ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل پر بلاجواز تنقید کرنے والے وزیربدنامی کو ہی اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔اسلام اور علماء کے خلاف تعصب اور بدکلامی ان کا وطیرہ بن چکا ہے ۔

    جماعت اسلامی میڈیا سیل سے جاری اعلامیہ کے مطابق حافظ محمد ادریس کا کہنا تھا کہ جس ملک کے صدر ،وزیراعظم ،چیف جسٹس اور آرمی چیف مسلمان ہیں وہاں اسلامی نظام کے بجائے انگریز کا نظام رائج ہونا بدقسمتی ہے ۔لا الہ الا اللہ چند الفاظ نہیں اللہ کے ساتھ ایک عہد ہے اور جو اس عہد کو پورا نہیں کرتا اسے دنیا و آخرت میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے ۔

    حافظ محمد ادریس نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر میں اسلام کی روشنی پھیل رہی ہے لیکن اسلام کے نام پر بننے والا پاکستان بابرکت اسلامی نظام سے محروم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کے نظام میں ہے حکمرانوں کو عالمی استعمار سے ڈرنے کی بجائے اللہ اور اس کے رسول ۖ سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کرنا چاہئے۔

    فواد چودھری کے اسلامی نطریاتی کونسل بارے بیان کے بعد کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز میدان میں آ گئے، قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ فواد چودھری ہماری سفارشات پر شرعی دلیل دیں ،فواد چودھری نے کہا کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں،20ارکان پر مشتمل اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ہے،ارکان و چیئرمین کی تقرری وزیراعظم کی سفارش صدر مملکت کرتے ہیں،فواد چودھری کا ٹویٹ سمجھ سے بالاتر ہے،

    قبہ ایاز کا مزید کہنا تھا کہ نیب قوانین پرحکومت خود بھی عدم اطمینان کا اظہار کرچکی ہے،سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ بھی نیب پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکی ہے،ہم نے نیب قوانین کا شرعی لحاظ سے جائزہ لیا ہے،فواد چودھری کے ساتھ بہت اچھے مراسم ہیں،ہم سے رابطہ کرناچاہیےتھا،فواد چودھری ہمارے ساتھ رابطہ کرتے تو ان کومطمئن کرتے،

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی جب سے اطلاعات کی وزارت سے ہٹائے گئے ہیں انہوں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں پر تنقید وطیرہ بنا لیا ہے، کبھی وہ اپوزیشن جماعتوں پر ایسے تنقید کرتے ہیں کہ جیسے ان کا تو پیپلز پارٹی سے کبھی کوئی تعلق تو تھا ہی نہیں، کبھی وہ رویت ہلال کمیٹی کے خلاف بولتے نظر آتے ہیں تو کبھی صحافیوں کو بھی دھمکیاں دیتے نظر آتے ہیں.

    فواد چودھری کی مبشر لقمان سے بدتمیزی، اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان نے جواب دے دیا

    فواد چودھری کی بدتمیزی، مبشر لقمان نے کیا اہم اعلان،ثاقب کھرل نے معافی کیوں مانگی؟ انکشاف کر دیا

    اب فواد چودھری رویت ہلال کمیٹی کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کے بھی خلاف ہو گئے، فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے پوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں، آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئ رہنمائی نہیں ملی، ایسے ادارے پرکروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز میری سمجھ سے بالاتر ہے، ادارے کی تشکیل نؤ کی ضرورت ہے۔ جدید تقاضوں سےہم آھنگ ، انتہائ جید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں.

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    فواد چودھری کی ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ہزار ہا سفارشات پر اگر من و عن عمل ھوجاتا تو تجھ جیسے "حریم خور” پارلیمنٹ میں پہنچتے ہی نہیں اس ادارے کے سفارشات پر عمل درآمد کا مطالبہ مولانا فضل الرحمٰن کئی بار پارلیمنٹ میں کرچکے ہیں.

  • امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں، تفصیلات سامنے آ گئیں

    امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں، تفصیلات سامنے آ گئیں

    امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں، تفصیلات سامنے آ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران پر امریکی اضافی پابندیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی شامخانی پر پابندی عائد کر دی گئی،رضاکار فورس بسیج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل غلام رضا سلیمانی پر بھی امریکی پابندیاں عائد کر دی گئیں

    امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی سفارت خانوں سمیت امریکی اہداف کو نشانہ بنانے والے تھے،امریکہ کے پاس قاسم سلیمانی کےممکنہ حملوں کی انٹیلی جنس معلومات تھیں،حملوں کے فوری خطرے کو ٹالنے کے لیے قاسم سلیمانی کے خلاف کاروائی کی،عراق حملوں میں ایران امریکی فوجیوں کو مارنے کا ارادہ رکھتا تھا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد ایران پر مزید پابندیاں لگا دی گئی ہیں.

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    مشرق وسطیٰ جنگ کی طرف، ہائی پروفائل قتل کا امکان،سعودی عرب پر بھی حملہ ہو سکتا ہے، قریشی

    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے

  • مشرق وسطیٰ، کشیدگی کم کروانے کے لئے وزیر خارجہ متحرک

    مشرق وسطیٰ، کشیدگی کم کروانے کے لئے وزیر خارجہ متحرک

    مشرق وسطیٰ، کشیدگی کم کروانے کے لئے وزیر خارجہ متحرک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراق اور بحرین کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

    عراقی اور بحرینی وزرائے خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے۔ یہ خطہ کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ فریقین اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں معاملہ افہام وتفہیم سے حل کریں اور ایک دوسرے کی خود مختاری اور سالمیت کا احترام کریں۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی کشیدگی میں کمی لانے کیلئے پاکستان کیساتھ مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    مشرق وسطیٰ جنگ کی طرف، ہائی پروفائل قتل کا امکان،سعودی عرب پر بھی حملہ ہو سکتا ہے، قریشی

    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے

  • کوئٹہ دھماکہ ،آرمی چیف کی مذمت، مزید کیا کہا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

    کوئٹہ دھماکہ ،آرمی چیف کی مذمت، مزید کیا کہا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

    کوئٹہ دھماکہ ،آرمی چیف کی مذمت، مزید کیا کہا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد ایف سی بلوچستان کے جوان کوئٹہ میں دھماکا کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر لکھا کہ ایف سی نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور پولیس کیساتھ مل کر سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں لکھا کہ آرمی چیف نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ جن لوگوں نے مسجد میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے وہ سچے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ پولیس اور انتظامیہ کو ہر ممکن سہولت دی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے زودار دھماکے میں‌ ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید جبکہ متعدد ہو گئے ہیں۔

  • اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال سینٹورس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا عدالتی حکم

    اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال سینٹورس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا عدالتی حکم

    اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال سینٹورس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا عدالتی حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی ایک عدالت نے چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ ومالک سنٹورس سردارتنویرالیاس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ،عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ سردارتنویر الیاس نے تاج ریزیڈنشیا کیلیے شہری کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا اور تعمیرات مسمار کیں۔

    ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد نے سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلیے تھانہ نصیر آباد کواحکا مات جاری کر د ئیے ،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ چئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ و مالک سنیٹورس سردار تنویر الیاس نے کچھ عرصہ قبل تاج ریذیڈنشیا کے نام پر بابر محمود نامی شہری کی دو کنال اراضی پر قبضہ کرکے تعمیرات مسمار کر دیں

    جس پر شہری نے سردار تنویر الیاس کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف متعلقہ تھانے میں متعدد درخواستیں دیں لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا،ل پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کی وجہ سے متاثرہ شہری نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے وکیل سید عمر سہیل شاہ کے زریعے باقاعدہ عدالت میں پیش ہوکر روبرو عدالت اپنی داد رسی و حصول انصاف کیلیے سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست کی اور پولیس کی کوتاہی پرشکایت کی.

    وکیل عمرسہیل شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کسی کی زمین پرناجائز قبضہ کرنا اورچاردیواری کو مسمار کرنا کریمینل ایکٹ ہے جس پرپولیس کو فوری مقدمے کے اندراج کے احکامات جاری کیے جائیں جس پر وکیل سید عمرسہیل شاہ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد کو مقدمے کے اندراج کے احکامات جاری کر دئیے.