Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شاہ محمود قریشی سے نئے ایرانی سفیر کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    شاہ محمود قریشی سے نئے ایرانی سفیر کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    شاہ محمود قریشی سے نئے ایرانی سفیر کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات وزیر خارجہ کے چیمبر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی،دوران ملاقات ،ایران امریکہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بطور سفیر پاکستان تعیناتی پرسید محمد علی حسینی کو مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا، اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین دیرینہ تاریخی، مذہبی و کثیرالجہتی برادرانہ تعلقات ہیں مجھے توقع ہے کہ آپ جیسے منجھے ہوئے سفارتکار کی تعیناتی سے پاک ایران دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد نہیں پاکستان ،خطے میں کشیدگی کم کروانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے .

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ خطے کے مختلف وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہوں وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر جلد ایران سمیت اہم بیرونی دوروں پر روانہ ہو رہا ہوں

    ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ،پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    مشرق وسطیٰ جنگ کی طرف، ہائی پروفائل قتل کا امکان،سعودی عرب پر بھی حملہ ہو سکتا ہے، قریشی

    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے

    پاکستان کی خودمختاری کا کبھی نہ سودا کیا ہے اور نہ کریں گے، شاہ محمود قریشی

  • یہ کہاں کا انصاف کہ سنے بغیر ہی سزا سنا دیں، عدالت کے پرویز مشرف سزا کیخلاف کیس میں ریمارکس

    یہ کہاں کا انصاف کہ سنے بغیر ہی سزا سنا دیں، عدالت کے پرویز مشرف سزا کیخلاف کیس میں ریمارکس

    یہ کہاں کا انصاف کہ سنے بغیر ہی سزا سنا دیں، عدالت کے پرویز مشرف سزا کیخلاف کیس میں ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف کی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، علی ظفر ایڈووکیٹ نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد لازم تھا کہ آرٹیکل 6 آنے کے بعد 1973ء اور 1976ء کے سنگین غداری قوانین میں ترمیم کی جاتی، آرٹیکل 6 نیا جرم تو شامل ہوا مگر اس میں سزا کا طریقہ کار طے نہیں کیا گیا،ایسا ممکن نہیں کہ 18 ویں ترمیم کے بعد آرٹیکل 6 کے تحت خود بخود سزا ہو جائے، کوئی بھی عدالت وفاقی حکومت کی مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد غداری کی کارروائی کر سکتی ہے، یہاں وفاقی حکومت نے قانون کی پاسداری نہیں کی، وفاقی حکومت نے خصوصی عدالت تو بنا دی اور فوجداری کیسے چلے گی اس کا طے ہی نہیں کیا گیا، اس کیس میں مدعی پر کوئی جرح نہیں کی گئی، اس وقت کے وزیراعظم نے عدالت بنانے کے بعد انکوائری کا حکم دیا، کیس آنے کے پہلے دن ہی خصوصی عدالت نے فرد جرم عائد کر دی،

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ 2007ء میں ایمرجنسی لگی اور یہ کہتے ہیں کہ آئین معطل ہوا، 2007 سے 2009ء میں فیصلہ آیا جس میں اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیا گیا، 2007 سے 2013ء سے خاموشی اور پھر یہ کیس آجاتا ہے،

    خواجہ طارق رحیم ایڈوکیٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کہیں بھی نہیں کہا کہ پرویز مشرف نے آئین معطل کیا، علی ظفر ایڈوکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 6 کے ساتھ تعلق نہیں بتایا مگر اسے غیر آئینی اقدام قرار دیا،

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ بغیر حلف کے بیان لیا جاتا ہے کیونکہ وکیل بھی لکھوا سکتا ہے، اگر 342 کا بیان نہیں لے رہا تو اس سے منگوایا جاسکتا ہے، یہی اس میں غیر قانونی کام ہوا، اس فیصلے کو پڑھیں تو اس میں اعانت جرم کا ذکر کیاگیا، اعانت جرم میں پوری فوج کے لوگوں کر رگڑ دیا گیا ہے، اس طرح تو اس وقت کی عدلیہ کے حلف لینے والے بھی شامل ہو جائیں گے، جسٹس مسعود جہانگیر نے کہا کہ اس وقت خصوصی عدالت ترمیمی کیس بھی مانگ سکتی تھی،

    جسٹس نقوی نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ آپ نے ایک آدمی سے پوچھے بغیر سزا سنا دی،342کے بیان ریکارڈ کیئے بغیر اس سے جواب منگوالیں وہ بھی نہیں کیا،فل بینچ نے کہا کہ ایکورینس پہلے کا ہے اور قانون بعد کا ہے.

    عدالتی معاون نے کہا کہ اس وقت کے وزیر اعظم نے اکیلے ہی کیس شروع کرنے کا فیصلہ کیا جو قانون کے منافی ہے ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فرد جرم میں آرٹیکل 6 کا ذکر ہی نہیں کیا گیا ۔ جسٹس مسعود جہانگیر نے کہا کہ جب وفاقی حکومت دیگر کو ملزم نہیں بناتی تو خصوصی عدالت دیگر ملزموں کو بلوا سکتی ہے؟ علی ظفر ایڈوکیٹ نے کہا کہ خصوصی عدالت کو دیگر ملزموں کو طلب کرنے کا اختیار نہیں تھا، غداری ایک شخص نہیں کر سکتا یہ جرم مجموعی طور پر لیا جا سکتا ہے، یہ رشوت والے قانون کی طرح لیا جابسکتا ہے رشوت دینے اور لینے والا دونوں جرم دار ہیں، اگر سیلیکٹیڈڈ لوگوں کے خلاف کاروائی ہو یہ آئین کے خلاف ہوگا۔

    عدالت نے کہا کہ 3 نومبر 2017 کا پرویز مشرف کا اقدام تھا کیا ۔وفاق کے وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف نے 3 نومبر کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی.

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    سابق صدر پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کوچیلنج کررکھا ہے.

    درخواست گزار نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کے استغاثہ کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے،پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی، خصوصی عدالت کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سمیت کوئی عمل قانون کے مطابق نہیں کیا گیا،

    لاہور ہائی کورٹ میں  سابق صدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

    درخواست میں پرویز مشرف نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کودوبارہ سماعت کے لئےشروع کیا جائے ،

  • رہائی کے بعد رانا ثناء اللہ کا اسمبلی میں پہلا خطاب، بھینس چوری کے مقدمے کا ذکر

    رہائی کے بعد رانا ثناء اللہ کا اسمبلی میں پہلا خطاب، بھینس چوری کے مقدمے کا ذکر

    رہائی کے بعد رانا ثناء اللہ کا اسمبلی میں پہلا خطاب، بھینس چوری کے مقدمے کا ذکر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منیشات کیس میں رہا ہونے والے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے قرآن پاک بھی ساتھ اٹھالائے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ کلام اللہ پر ہاتھ رکھ کرکہتے ہیں کہ وہ جھوٹ نہیں بول رہے۔ ناکے پر گاڑی روکی گئی گارڈ نے جاکر بتایا بھی کہ کس کی گاڑی ہے لیکن انہوں نے ڈرائیور کو گھسیٹ کر باہر نکالا اور اہلکار گاڑی میں آکر بیٹھ گئے جس کے بعد انہیں اے این ایف تھانہ لے جایا گیا۔رانا ثنا اللہ کے مطابق تفتیشی افسر ان سے ملا تک نہیں نہ ہی کوئی انکوائری کی گئی بس انہیں قید کردیا گیا۔

    رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ کہا گیا مجھ سے منشیات برآمدگی کی ویڈیو موجود ہے۔ ایک نیٹ ورک ہے جو افغانستان سے ہیروئن فیصل آباد پہنچاتا ہے۔وہاں سے وہ ہیروئن لاہور پہنچتی ہے اور پھر دنیا بھر میں جاتی ہے اور یہ کام سالہا سال سے جاری ہے۔انہوں نے کہاچھ ماہ وہ جیل میں رہے اس دوران اس گروہ کے لوگوں کو پکڑا جانا چاہئے تھا، جن کا تعلق مجھ سے ثابت کیاجاتا۔ عدالت پیشی پر بتایا گیا مجھ سے 15 کلو ہیروئن برآمد ہوئی، انہوں نے 15 کلو ہیروئن اپنے گودام سے ڈالی ہے، تفتیشی افسر کی مجھ سے بات کرتے ہوئے فوٹیج دکھا دیں،

    رانا ثنااللہ نکا مزید کہنا تھا کہ وہ پانچ بار ایم پی اے بنے، اس بار ایم این اے ہیں اوردس سال صوبائی وزیرقانون رہے ہیں ۔اس پچیس سالہ سیاسی کیریئر میں کسی منشیات فروش کی سفارش کی ہو، کسی کیلئے رعائت مانگی ہو یا کوئی تعلق رکھا ہو تو کوئی انہیں یاد کرادے۔انہوں نے کہا وہ خدا کو حاضر جان کر کہتے ہیں کہاگر انہوں نے کچھ غلط کیا ہوتو ان پر ورنہ جن لوگوں نے ان پر ظلم کیااور ظلم کا حکم دیا ان سب پر اللہ پاک کا قہر اور غضب نازل ہو۔انہوں نے کہاجو سچ کیلئے اٹھ کھڑے نہیں ہوئے اللہ پاک ان پربھی اپنا قہر اور غضب نازل کرے۔

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان پر کوئی شک ہے توکابینہ کمیٹی سمیت کوئی بھی کمیٹی بنا دیں وہ ہر فورم پر پیش ہونے کو تیار ہیں، اور ہر عمل سے گزرنے کو تیار ہیں، دوسری صورت میں ان کے کیس کے معاملے میں فیکٹ فائنڈنگ کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔آج اگر ان کیخلاف یہ کارروائی ہوئی ہے تو کل کو کسی اور کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ 60 سال پہلے چودھری ظہور الہٰی پر بھینس چوری کا مقدمہ درج ہوا، آج تک بھینس چوری کا مقدمہ پاکستانی سیاست پر کالک ہے، بطور شہری شفاف تحقیقات کا مطالبہ میرا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بل پاس نہیں ہونیوالے تھے وہ آپ نے پاس کرائے، آپ نے بل پاس ہونے کے بعد ان پر بحث کرائی، نہیں چاہتا تھا پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی آؤں۔

    نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں رانا ثنا اللہ کو دوبارہ 28 جنوری کو طلب کرلیا۔ نیب نے اثاثوں اور ٹیکس سے متعلق ریکارڈ بھی مانگ لیا۔ نیب نے رانا ثناءاللہ کو دوبارہ پیشی پر اثاثہ جات فارم مکمل کر کے ساتھ لانے کا کہا ہے۔ الیکشن کمشن آف پاکستان اور ایف بی آر کا ریکارڈ، مشترکہ پراپرٹی، کاروبار، قرض سمیت دیگر تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ اثاثہ جات فارم کے ساتھ 20 سال کا انکم ٹیکس اور آمدنی کا ریکارڈ لف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نیب نے رانا ثناء اللہ کی والدہ، بیوی، بیٹی، داماد اور بھائیوں کے ساتھ مشترکہ جائیداد اور شئیرز سے متعلق تفصیلات بھی مانگ لیں۔ نیب نے پوچھا کہ وراثت میں کیا کچھ ملا، فیملی کے ارکین کو کیا گفٹس اور اثاثے منتقل کیے، بچوں اور بیوی کے نام اثاثے کیا ہیں، سیاست میں آنے کے بعد جو پراپرٹیز اور اثاثے بنائے ان کا سورس آف انکم کیا ہے۔اثاثہ جات فارم میں منقولہ وغیر منقولہ جائیدادوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

    اس سے قبل بھی رانا ثناء اللہ کو نیب نے طلب کیا تھا اور وہ نیب میں پیش ہوئے تھے.رانا ثناء اللہ سے نیب تحقیقات کرے گا

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے جنہیں آج نیب نے طلب کر لیا،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

  • حکومت نے قومی اسمبلی سے ایک اور بل منظور کروا لیا.

    حکومت نے قومی اسمبلی سے ایک اور بل منظور کروا لیا.

    حکومت نے قومی اسمبلی سے ایک اور بل منظور کروا لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں زینب الرٹ بل پیش کرنے کی تحریک منظور کی گئی، زینب الرٹ بل شیریں مزاری نے پیش کیا بعد ازاں قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر زینب الرٹ بل منظور کر لیا.

    قومی اسمبلی میں وراثتی سرٹیفکیٹ بل 2019کی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا،قومی اسمبلی نے لیگل ایڈ معاونت بل 2019 کی بھی منظوری دےدی،قومی اسمبلی میں بلز پارلیمانی سیکریٹری ملیکہ بخاری نے پیش کیے،

    قومی اسمبلی میں نیب اوربے نامی کاروباری معاملات سے متعلق بلز پیش نہیں کئے گئے،نیب اوربے نامی کاروباری معاملات سے متعلق بلز قائمہ کمیٹیوں کو بھجوادیئےگئے،قومی اسمبلی میں بے نامی لین دین اور قومی احتساب آرڈیننس بھی واپس لے لیا گیا

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کو کافی عرصے تک طول دیا ,قائمہ کمیٹی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 9 اکتوبر 2019 کو ’زینب الرٹ بل‘ کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ یہ بل صرف اسلام آباد میں لاگو ہوگا۔ اسے ملک بھر میں نافذ کرنے کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں کو بھی ’زینب الرٹ بل‘ پاس کرنا چاہیے تاکہ بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

    زینب الرٹ جوابی ردعمل اور بازیابی بل 2019ء پر قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رپورٹ شازیہ مری نے پیش کی۔ اسلام آباد میں معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بھی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ زینب الرٹ بل کو بغیر کسی تاخیر کے منظور کیا جائے۔ جمعہ کو بل منظور کر کے سینیٹ کو بھجوا دیا جائے۔ پہلے ہی بہت تاخیرہو چکی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ فوری قانون سازی کا مرحلہ مکمل ہو جائے۔

    زینب الرٹ بل قصور کی ننھی بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بعد وقافی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے پیش کیا تھا۔ بل کا مقصد 18 سال سے کم عمر لاپتہ اور اغوا شدہ بچوں کے تحفظ کے لیے قوانین واضع کرنا ہے۔ بل کے مطابق اسلام آباد میں ’چلڈرن پروٹیکشن ایکٹ 2018‘ کے تحت ادارہ قائم کیا جائے گا جبکہ لاپتہ بچوں کی فوری بازیابی کیلئے ’زارا‘ یعنی زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی کا قیام بھی بل کا حصہ ہے۔

    زیب الرٹ بل کے تحت بچوں سے متعلق معلومات کے لیے پی ٹی اے، سوشل میڈیا اور دیگر اداروں کے تعاون سے ہیلپ لائن اور ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل قومی کمیشن برائے حقوق طفل متعلقہ ڈویژن کی مشاورت سے سپرنٹنڈنٹ پولیس کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے گا۔

    اس بل کے تحت گمشدہ بچوں کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کرنے میں تاخیر پر سرکاری افسروں کو ایک سال تک قید کی سزا بھی ہو سکے گی۔

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بچوں پر تشدد کی روک تھام اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ بین الاقوامی انسانی اور بچوں کے حقوق کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں بچوں پر تشدد کا معاملہ اٹھایا اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو صحت و تعلیم کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔

    شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جس میں بچوں کے اغواء سے متعلق شکایت درج کرائی جا سکتی ہے،بچوں پر تشدد کی روک تھام اور حقوق کے تحفظ کے قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، معاشرہ میں بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اس حوالہ سے ہمیں معاشرہ کی سوچ تبدیل کرنا ضروری ہے، بچے ہمارا مستقبل اور ملک کا اثاثہ ہیں۔

    لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری برائے انسانی حقوق رابعہ جویری آغا نے وزارت کی جانب سے بچوں پر تشدد کی روک تھام اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

  • ن لیگ اور پی پی کے اکیلا چھوڑنے پر مولانا نے کس سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا؟

    ن لیگ اور پی پی کے اکیلا چھوڑنے پر مولانا نے کس سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا؟

    ن لیگ اور پی پی کے اکیلا چھوڑنے پر مولانا نے کس سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج 2روزہ دورے پر کراچی سے لاہور پہنچیں گے،مولانا فضل الرحمان اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات طے ہو گئی ہے،مولانا فضل الرحمان اور چودھری برادران کے درمیان کل لاہور میں ملاقات ہوگی،ملاقات کے دوران ملکی سیاسی مجموعی صورت حال پرگفتگوہوگی

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چودھری برادران سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر جے یو آئی رہنماؤں نے مسلم لیگ ق سے رابطہ کیاہے اور چودھری براردارن سے ملاقات کے لئے وقت مانگا ہے، چودھری برادران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کو ویلکم کریں گے.

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے جب اسلام آباد میں آزادی مارچ کیا تھا اسوقت بھی چودھری برادران نے ہی مولانا سے ملاقاتیں کی تھیں جس کے بعد مولانا نے پلان بی اور سی دیئے جو سب ختم ہو گئے.

    آزادی مارچ کے موقع پر تنہا رہنے والے مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر تنہا رہ گئے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کو ایک بار تنہا چھوڑ دیا، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ جعلی ہے اور جعلی پارلیمنٹ قانون میں ترمیم نہیں کر سکتی ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے

    پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے بھی اس حوالہ سے بیانات دیئے تھے تا ہم گزشتہ روز اہم پیشرفت دیکھنے میں آئی جب حکومتی وفد نے بلاول زرداری اور مسلم لیگ ن کے اراکین سے ملاقات کی جس میں طے پایا کہ دونوں بڑی جماعتیں آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالہ سے اسمبلی میں بل کی حمایت کریں گی.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    دونوں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان ان سے اندرون خانہ ناراض ہو چکے ہیں کہ مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی ،ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول زرداری سے رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہو سکا، مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ سے بھی رابطے کی کوشش کی لیکن ان سے بھی رابطہ نہ ہو سکا، مولانا ایک تو پارلیمنٹ سے باہر ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں مسلسل مولانا کو دھوکے دے رہی ہیں، آزادی مارچ کے موقع پر بھی اسلام آباد بلا کر مولانا کو اکیلا چھوڑ دیا گیا، لاہور میں تو شہباز شریف گھر سے بھی نہیں نکلے تھے.

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

  • مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، امریکی انتہائی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

    مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، امریکی انتہائی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

    مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، امریکی انتہائی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز 13 جنوری سے جنوبی ایشیا کا دورہ کریں گی، امریکی نایب وزیر خارجہ پاکستان بھی آئیں گی۔ امریکی نائب وزیر خارجہ سب سے پہلے کولمبو کا دورہ کریں گی، سری لنکا کے بعد ایلس ویلز بھارت کا 4 روزہ دورہ کریں گی۔ جس کے بعد وہ 19 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی،

    دورے کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی،ملاقاتوں میں خطے کی سیکورٹی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی، ایلس ویلز کی پاکستان میں سول سوسائٹی اور سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

    جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل حملے کیے گئے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکر کارروائی کی سربراہی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے۔

    پنٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کر دی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا

    ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ متناسب جواب دے دیا، اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل کو ہدف بنایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سیلف ڈیفنس میں کارروائی کی۔

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے،

  • مضاربہ سیکنڈل،نیب کو ملی بڑی کامیابی، کس کو کیا گرفتار؟

    مضاربہ سیکنڈل،نیب کو ملی بڑی کامیابی، کس کو کیا گرفتار؟

    مضاربہ سیکنڈل،نیب کو ملی بڑی کامیابی، کس کو کیا گرفتار؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی اشتہاری قاضی ابو بکر کو گرفتار کرلیا۔ قاضی ابوبکر پر عوام سے کروڑوں روپے فراڈ کا الزام ہے۔نیب عدالت نے مفتی احسان مضاربہ اور دیگر مجرمان کو اربوں کا جرمانہ اور سزا کا حکم سنا رکھا ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق مضاربہ کیس میں پکڑی جانے والی 13 لگژری قیمتی گاڑیاں بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پکڑی جانے والی کوٹھیاں اراضی اور دیگر قیمتی جائدادیں بھی فروخت کی جائیں گی، گاڑیوں کی فروخت سے ملنے والی رقم متاثرین میں تقسیم ہوگی۔

    مضاربہ کیس میں درجنوں قیمتی گاڑیاں پکڑی گئی تھیں، اس سیکنڈل میں اب تک نیب نے 44 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ‎برآمد رقم متاثرین کو سکروٹنی کے بعد واپس کی جائے گی۔

    چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ مضاربہ/مشارکہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے میرٹ، شفافیت، شواہد اور قانون کے مطابق موثر پیروی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں مضاربہ مقدمات کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب راولپنڈی نے متعلقہ احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 30 ریفرنس دائر کئے ہیں، 644.877837 ملین روپے برآمد کئے گئے ہیں، منجمد کئے گئے اثاثوں کی مالیت 1646.5 ملین روپے ہے جبکہ مفتی احسان الحق، مفتی ابرار الحق، حافظ محمد نواز، معین اسلم، عبید اﷲ، مفتی شبیر احمد عثمانی، سجاد احمد، آصف جاوید، غلام رسول ایوبی، محمد حسین احمد، حامد نواز، محمد عرفان، بلال خان بنگش، مطیع الرحمن، محمد نعمان قریشی، سیّد عکشید حسین، محمد عادل بٹ، محمد ثاقب، عمیر احمد، عقیل عباسی، مفتی حنیف خان، نذیر احمد ابراہیم اور سیف اﷲ سمیت 45 ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    نیب کے نام پر لوٹ مار، چیئرمین نیب کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    افسران کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر کام کریں، چیئرمین نیب

    چیئرمین نیب نے تاجروں کی بڑی بات مان لی، تاجروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

    اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ احتساب عدالت اسلام آباد میں مضاربہ کیس میں نجم الدین اور غلام رسول کو 14 سال قید اور 67 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزمان نجم الدین اور غلام رسول ایوبی کے خلاف تمام الزامات سچ ثابت ہوئے ہیں۔ ملزمان کو نیب راولپنڈی نے مضاربہ سکینڈل میں اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر بڑے پیمانے پر عوام سے دھوکہ کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔ احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کی پراپرٹی بھی ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

    اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ نیب راولپنڈی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز فیاضی گروپ آف انڈسٹریز مفتی احسان الحق اور دیگر 9 ملزمان کو 10 سال قید اور ایک ارب روپے جرمانہ کی سزا سنائی، یہ نیب کی تاریخ کی سب سے زیادہ سزا ہے۔

    چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

    چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

    نیب راولپنڈی کے ایک اور ریفرنس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز فیاضی گروپ آف انڈسٹریز مفتی احسان الحق اور دیگر 9 ملزمان کو احتساب عدالت اسلام آباد نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مجرم ٹھہرایا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز فیاضی گروپ آف انڈسٹریز مفتی احسان الحق اور دیگر 9 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب راولپنڈی نے جامع اور ٹھوس شواہد پیش کئے۔

    اجلاس کے دوران یہ بتایا گیا کہ نیب راولپنڈی نے بدعنوانی اور اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی سے 95.52 ملین روپے لوٹنے کے الزامات پر مضاربہ کیس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلامک انویسٹمنٹ محمد نذیر اور دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت راولپنڈی میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ نیب راولپنڈی نے مضاربہ کیس میں بدعنوانی اور اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی سے 48.410 ملین روپے لوٹنے کے الزامات پر بلال ٹریڈنگ کارپوریشن کے محمد بلال اور دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت راولپنڈی میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔

    نیب راولپنڈی نے مضاربہ کیس میں بدعنوانی اور اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی سے 5.95 ملین روپے لوٹنے کے الزامات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر الجزیرہ انٹرنیشنل محمد یاسر اور دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت راولپنڈی میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ نیب راولپنڈی نے مضاربہ کیس میں بدعنوانی اور اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی سے 25.02 ملین روپے لوٹنے کے الزامات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز البراکہ مارکیٹنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت راولپنڈی میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب مضاربہ/مشارکہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے نیب کے تمام افسران و اہلکاران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مضاربہ/مشارکہ سکینڈلز کے بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم کی وصولی کیلئے بھرپور کوششیں کریں۔ چیئرمین نیب نے یہ بھی ہدایت کی کہ مضاربہ/مشارکہ سکینڈلز کے متاثرین سے لوٹی گئی رقم انہیں واپس دلانے کیلئے مضاربہ/مشارکہ مقدمات کی میرٹ، شواہد اور قانون کی بنیاد پر موثر پیروی کی جائے۔

     

  • غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقہ فیروزوالہ کے علاقے خانپور سے 8 روز قبل ملنے والی 15 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا، پولیس کے مطابق باپ ہی بیٹی کا قاتل نکلا، باپ بیٹی کی لاش کو خانپور نہر کے پاس پھینک کر گمشدگی کا ڈرامہ رچاتا رہا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فیروز والا کے علاقے میں سنگدل باپ نے پہلے اپنی 15 سالہ بیٹی کو گولیاں ماریں اور لاش نہر کے پاس پھینک کر گمشدگی کی درخواست دے دی، پولیس نے تحقیقات کیں تو پتہ چلیا کہ باپ نے ہی اپنی بیٹی کو قتل کیا ہے، ملزم نے اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کیا،

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم اختر نے بیٹی کا ذہنی توازن خراب بتا کر تھانہ شاہدرہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی تا ہم پولیس تحقیقات میں گمشدگی کا رخ باپ کی جانب گیا تو پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، پولیس کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ باپ ہی بیٹی کا قاتل ہے. ملزم کا کہنا ہے بیٹی کے کردار پر شک تھا،اس لئے اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا.پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے.

  • بلوچستان کو سوئی گیس نہ ملنے پر سینیٹ میں کیا سرفراز بگٹی نے "انوکھا” احتجاج

    بلوچستان کو سوئی گیس نہ ملنے پر سینیٹ میں کیا سرفراز بگٹی نے "انوکھا” احتجاج

    بلوچستان کو سوئی گیس نہ ملنے پر سینیٹ میں کیا سرفراز بگٹی نے "انوکھا” احتجاج
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے،اجلاس میں بلوچستان سے سینیٹر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کو گیس کی عدم فراہمی پر دھرنا اور واک آوَٹ کیا،سرفراز بگٹی نے کہا کہ درخواست دی تھی مگر مجھے جواب نہیں دیا گیا،سوئی میں خواتین آج بھی لکڑیوں پر کھانا پکارہی ہیں،

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ میرا ضمیر گوارہ نہیں کرتا کہ میری بہنیں سوئی پلانٹ کے نیچے لکڑیاں جلائیں اور میں سینیٹ میں خاموش بیٹھوں،احتجاج کے لیے پارلیمنٹ سے بہتر کوئی فورم نہیں

    سرفراز بگٹی چیئرمین سینیٹ کے سامنے زمین پر بیٹھے رہے،مسلم لیگ ن کے رکن مشاہداللہ خان نے کہا کہ سرفراز بگٹی حکومتی رکن ہیں انہیں واپس لیاجائے،جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو ڈھونڈ کر واپس لایا جائے

  • مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ پابندی ،بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ پابندی ،بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ پابندی ،بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات اور مواصلاتی نظام پر عائد پابندیوں سے متعلق درخواستوں پر بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات پر کورٹ فیصلہ نہیں کر سکتی ۔ جینے کے حق کی حفاظت کی جانی چاہیے۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح انداز میں کہا کہ انٹرنیٹ پر پابندی لگانا مناسب نہیں ہے۔ یہ جمہوری ملک ہے، یہاں ہم کسی کو اس طرح نہیں رکھ سکتے۔ انٹرنیٹ پر پابندی اظہار رائے پر پابندی لگانے کے مترادف ہے۔ لوگوں کے حقوق نہیں چھینے جانے چاہیے۔ سات دنوں کے اندر دفعہ 144 پر جائزہ لیا جانا چاہیے۔ حکومتی دلائل کو سپریم کورٹ نے رد کر دیا۔ کہیں بھی دفعہ144 لگائی جائے تو اسے غیرمعینہ نہیں کیا جاسکتا۔ غیر معمولی حالات میں ہی اس کا نفاذ کیا جاسکتا ہے۔اس دفعہ کا استعمال بار بار نہیں کیا جانا چاہیے۔ حکومت کو اس پر واضح موقف پیش کرنا چاہیے۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    مودی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے وادی میں مسلسل انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں ۔ بھارتی سپریم کورٹ میں متعدد افراد نے درخواست دائر کی تھی کہ جموں و کشمیر میں عائد پابندیوں سے متعلق سپریم کورٹ مداخلت کرے اور جلد از جلد وادی کے باشندوں کو پریشانیوں سے نجات دلائے۔

    بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو پارلیمنٹ میں بل پاس کرکے اس کی خصوصی ریاست کا درجہ دلانے والی دفعہ 370 کو منسوخ کردیا تھا۔ جس کے بعد سے وہاں انٹرنیٹ سروسزمتاثر ہیں۔سپریم کورٹ مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے بیشتر دفعات کوغیر موثر کرنے کے بعد مواصلات سمیت مختلف سروسز پر لگائی گئی پابندیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا.

    جسٹس این وی رمن، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سبھاش ریڈی کی تین رکنی بینچ نے تمام فریقوں کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست میں امن کی بحالی کے لیے پابندیاں لگائی گئی تھیں۔

    5 اگست 2019: آرٹیکل 370 کو کالعدم کردیا گیا تھا،10 اگست 2019: انورادھا بھاسن نے میڈیا پر پابندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ،12 ستمبر 2019: غلام نبی آزاد نے کشمیر میں عائد پابندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دی،5 نومبر 2019: سپریم کورٹ نے درخواستوں میں سماعت شروع کردی ،27 نومبر 2019: سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا