Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • حافظ محمد سعید کیس کی سماعت ملتوی، حتمی بیان کے لئے سوالنامہ جمع

    حافظ محمد سعید کیس کی سماعت ملتوی، حتمی بیان کے لئے سوالنامہ جمع

    حافظ محمد سعید کیس کی سماعت ملتوی، حتمی بیان کے لئے سوالنامہ جمع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پروفیسر حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے خلاف کیس کی سماعت کل 11 جنوری تک کے لیے ملتوی کر دی ہے،

    جمعہ کے دن انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پروفیسر حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے حتمی بیان کیلئے سوالنامہ جمع کروا دیا گیا ہے، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرؤف وٹو کی طرف سے سوالنامہ دیے جانے پر عدالت نے کیس کی سماعت کل ہفتہ تک کیلئے ملتوی کر دی،

    حافظ محمد سعید و دیگر کے وکلاء نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے ایک دن قبل گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی تھی اب ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے دیے گئے سوالنامہ کا جواب جمع کروایا جائے گا،

    واضح رہے کہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی قرارداد 1267کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف درج مقدمات الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جو ملک بھر میں مساجداور دینی ادارے تعمیر کرنے والا ادارہ ہے۔

    ایلس ویلز پاکستان کیوں آ رہی ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آئی جسے سن کر ہر پاکستانی غصہ میں آ جائے

  • وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا

    وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا

    وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا،‏معمولی سی گاڑی لگنے پر دوسری گاڑی کی چابی نکال کر گاڑی کو ٹھو بھی ماری،‏دونوں گاڑیاں ایک نجی کلب میں داخل ہوتے ہوئے آپس میں ٹکرائیں، حسان نیازن نے دوسری گاڑی کے ڈرائیو ر کو دھمکیاں بھی دیں، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے.

    https://twitter.com/TayyabGulfam/status/1215598394351243265

    واضح رہے کہ حسان نیازی پی آئی سی حملہ کیس میں بھی ملزم ہیں اور عبوری ضمانت پر ہیں

    میرے کپڑے اتار دیئے گئے، کیا میری کوئی اوقات نہیں…..وزیراعظم کے بھانجے نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

    لاہور میں پی آئی سی کے باہر وکلا کے پرتشدد احتجاج کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان خان نیازی بھی ساتھی وکلا کے ساتھ موجود تھے، حسان خان نیازی معروف تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے اس موقع پر دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں، حسان نیازی کی موجودگی پر مسلم لیگ ن بھی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم کا بھتیجا بھی سانحہ پی آئی سی میں ملوث ہے.

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

  • ایلس ویلز پاکستان کیوں آ رہی ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آئی جسے سن کر ہر پاکستانی غصہ میں آ جائے

    ایلس ویلز پاکستان کیوں آ رہی ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آئی جسے سن کر ہر پاکستانی غصہ میں آ جائے

    ایلس ویلز پاکستان کیوں آ رہی ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آئی جسے سن کر ہر پاکستانی غصہ میں آ جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز ایشیا کے دورے کے دوران بھارت سے ہوتے ہوئے 19 جنوری کو پاکستان آئیں گی، ایلس ویلز پاکستان کا دورہ کیوں کر رہی ہیں؟ اہم ترین انکشافات سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ایلس ویلز پاکستان سے قبل بھارت کا چار روزہ دورہ کریں گی جس کے بعد پاکستان آئیں گی، ذرائع کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہیں کہ جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو سزا دی جائے، حافظ محمد سعید کو پاکستانی حکومت نے گرفتار کر رکھا ہے اور ان پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں روزانہ کی بنیاد پر مقدمات کی سماعت ہو رہی ہے. اور سماعت آخری مراحل میں ہے،

    ایلس ویلز کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، عدالت نے جب حافظ محمد سعید پر فرد جرم عائد کی تھی تو اسوقت امریکی نایب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے فرد جرم عائد کرنے پر خیر مقدم کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم حافظ محمد سعید اور ان کے ساتھیوں پر فرد جرم عائد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اور ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کے تدارک کے لیے بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق مکمل قانونی چارہ جوئی اور مقدمے کی فوری سماعت کو یقینی بنائے اور 26/11 جیسے حملوں کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے.

    گزشتہ برس 6 ستمبر کو امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کھنا تھا کہ امریکہ بھارت کی جانب سے لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید اور ذکی الرحمان لکھوی کو دھشت گرد قرار دینے کی مکمل حمایت کرتا ھے .

    پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے، ایف اے ٹی ایف کے حوالہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز ہی پاکستان کو ڈیل کر رہی ہیں، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے چند روز قبل پاکستان سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو سزائیں دی جائیں، پاکستان نے اس حوالہ سے ایف اے ٹی ایف میں رپورٹ جمع کروا دی ہے ،ایف اے ٹی ایف کے ڈومود کے آگے پاکستان جھکتا چلا جا رہا ہے اور حقیقت میں اس کے پیچھے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز ہیں جو پاکستان پر دباؤ ڈال کر مطالبات منواتی جا رہی ہیں.

    امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز کا دورہ ایسے وقت میں ہو گا جب حافظ محمد سعید کے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو رہی ہے، ایلس ویلز دورہ سے قبل ہی حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہیں کہ حافظ محمد سعید کو سزا دی جائے، ایف اے ٹی ایف بھی یہ مطالبہ کر چکا ہے.

    ایلس ویلز کے دباؤ پر پاکستانی عدالتیں حافظ محمد سعید کو سزا سناتی ہیں تو اس سے پاکستانی عدالتوں کی آزادی اورخود مختاری پر سوالیہ نشان اٹھے گا بلکہ پاکستان کی بھی سلامتی اور خود مختاری پر سوال اٹھے گا ،امریکہ ابھی بھی پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے سے باز نہیں آ رہا، پاکستان کو قومی سلامتی اور اندرونی فیصلے خود کرنے چاہئے، کسی کے دباؤ پر فیصلے کرنے سے ماضی میں بھی مثبت نتائج نہیں آئے، اب بھی اگر ایسا ہوا تو اس کے غلط اثرات مرتب ہوں گے.

    ایف اے ٹی ایف کے ڈو مور پر پاکستان نے چند روز قبل قومی اسمبلی سے ایک بل بھی پاس کیا ہے ، دیگر ممالک سے ملزمان کے تبادلے کا باہمی قانونی معاونت (فوجداری معاملات) بل 2019 اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود کثرت رائے سے منظور کیا گیا،وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ قانونی معاونت (فوجداری معاملات) بل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے مطالبے پر منظور کیا گیا۔

    بل کے تحت کسی بھی ملک کو باہمی قانونی معاونت دو طرفہ طے کردہ اقرار نامے کی بنیاد پر ہوگی، دیگر ممالک سے باہمی قانونی معاونت کے لیے سیکریٹری داخلہ بطور مرکزی اتھارٹی کام کرے گا۔بل کے مطابق پاکستان کسی ملک کو گواہان، مشتبہ افراد اور مجرمان کی جگہ اور شناخت اور انہیں پاکستان منتقل کرنے سے متعلق قانونی معاونت کی درخواست کر سکے گا جب کہ کوئی دوسرا ملک بھی پاکستان میں تلاشی وارنٹ یا شہادت اکٹھا کرنے اور قیدی کی منتقلی کی درخواست دے سکے گا۔

    بل کے تحت پاکستان مفاد عامہ یا قومی مفاد کو ضرر پہنچنے کے خدشے کی صورت میں معاونت سے انکار کر سکتا ہے۔اپوزیشن نے بل کو پاکستان کی خود مختاری کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں سید نوید قمر اور خواجہ آصف نے اعتراض کیا کہ قانون کے ذریعے پاکستان کی خود مختاری پہ سمجھوتہ کیا جا رہا ہے اس طرح بغیر معاہدے کے کوئی بھی ملک پاکستان سے ملزم منتقل کر لے گا۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے بھی اس بل پر شدید احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ اہم ایف اے ٹی ایف کی ہر ڈکٹیشن کو نہیں مان سکتے، یہ بل پاکستان کی قومی سلامتی و خود مختاری کے خلاف ہے.

    موجودہ حکومت اگرچہ کہتی ہے کہ اب ڈومور کا دور ختم ہو گیا لیکن حقیقت میں امریکی ڈومور کے سامنے موجودہ حکومت بھی بے بس ہو چکی ہے اسی لئے ایف اے ٹی ایف کی سب سفارشات پر من و عن عمل کیا گیا اور پاکستان کی محب وطن شخصیات و جماعتوں پر پابندی لگا کر انہیں گرفتار کیا گیا، حالانکہ ان کا جرم صرف اور صرف پاکستان و کشمیر سے محبت تھا،دو قومی نظریہ کے محافظ، کشمیریوں کے وکیل اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو امریکی اور ایف اے ٹی ایف کے دباؤ پر گرفتار کیا گیا اور ان پر مقدمات چلائے جا رہے ہیں.

    ایلس ویلز امریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی وسطی ایشیا ہیں وہ پاکستان کے گزشتہ برس بھی دو دورے کر چکی ہیں جس میں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر حکام سے ملاقات کی تھی، ایلس ویلز کے اس دورے کو مشرق وسطیٰ کے حالات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے لیکن حقیقت میں وہ پاکستان کی خودمختاری پر کاری ضرب لگانے آ رہی ہیں، حافظ محمد سعید کو سزا ایلس ویلز کا مشن ہے.

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا. انہیں گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا. جس پر عدالت نے جوڈیشیل ریمانڈ پر حافظ محمد سعید کو جیل منتقل کر دیا تھا. حافظ محمد سعید و دیگر رہنماو ں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1267کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف درج مقدمات الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جو ملک بھر میں مساجداور دینی ادارے تعمیر کرنے والا ادارہ ہے۔

    میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

  • مصطفیٰ کمال کی لاہورآمد، داتا دربار پر حاضری، اچھے حکمرانوں کیلئے رب کو راضی کریں، مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کی لاہورآمد، داتا دربار پر حاضری، اچھے حکمرانوں کیلئے رب کو راضی کریں، مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کی لاہورآمد، داتا دربار پر حاضری، اچھے حکمرانوں کیلئے رب کو راضی کریں، مصطفیٰ کمال
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال لاہور کے دورے پر ہیں،چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال مرکزی قیادت کے ہمراہ عظیم صوفی بزرگ حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری کے لیے داتا دربار پہنچ گئے

    پاک سر زمین پارٹی کی ترجمان کے مطابق چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے داتا دربار پہ فاتحہ خوانی اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی ،چیئرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال کے ہمراہ مرکزی نیشنل کونسل کے اراکین ڈاکٹر فوزیہ حمید، آفاق جمال سینٹرل پنجاب کے صدر بیرسٹر مختار ٹاٹرے کے علاؤہ سینٹرل پنجاب کمیٹی کے اراکین موجود تھے.

    قبل ازیں لاہور پہنچنے پر ایئر پورٹ پرمصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات ٹھیک کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں،سارے اختیارات چاروں وزرائے اعلیٰ اورِ وزیرِ اعظم کے پاس ہیں۔اکسی کو بتانے کی ضرورت نہیں، ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، مہنگائی عروج پر ہے، پینے کا صاف پانی تک موجود نہیں، سندھ میں ماں باپ اپنے بچوں کی لاشیں اٹھانے پر مجبور ہیں۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حالات ٹھیک ہونے کی امید بھی نہیں ہے، بجلی کی قیمتیں روز بڑھائی جا رہی ہیں، اللّٰہ تعالیٰ ہم سے ناراض ہو گئے ہیں، آئیے معافی مانگیں۔ میرا کردار سب کے سامنے ہے، میرے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں، ہم شارٹ کٹ اور مصلحت پسندی سے اقتدار میں نہیں آنا چاہتے۔

    سربراہ پاک سر زمین پارٹی نے یہ بھی کہا کہ ہم بند گلی میں کھڑے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ 2020ءالیکشن کا سال ہے۔ ملک میں 45 فیصد بچے ایسے ہیں جن کو غذائی قلت ہے، پینےکا لوگوں کوصاف پانی نہیں مل رہا، سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی دوا نہیں ہے،12 لاکھ لوگ ایک سال میں بےروزگار ہوگئے اورمہنگائی میں خطرناک اضافہ ہوگیا ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کے دوران بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں تاکہ لوگوں کو پتہ نہ چل سکے۔ اب وزیراعظم کے ہاتھوں کی بات نہیں رہی،ہمارا رب ہم سے ناراض ہے،جب ہم نے رب کو راضی کرلیا تو ہمیں اچھے حکمران مل جائیں گے۔

    چئیرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ پاکستان میں کوئی شریف آدمی سیاست نہیں کرسکتا کیونکہ ان کے پاس پیسہ نہیں ہے، پاکستان کے مسائل کوئی انسان ٹھیک نہیں کر سکتا، پاکستان میں وزیراعظم سے لے کرکونسلر کی سیٹ تک کوئی کردار والا نہیں بیٹھا۔

  • کراچی سے پشاور کا سفر 8 گھنٹے میں، وزیراعظم نے سنائی بڑی خوشخبری

    کراچی سے پشاور کا سفر 8 گھنٹے میں، وزیراعظم نے سنائی بڑی خوشخبری

    کراچی سے پشاور کا سفر 8 گھنٹے میں، وزیراعظم نے سنائی بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ میں‌ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ سے تجارت بڑھے گی .اضاخیل ڈرائی پورٹ سے نوشہرہ کے لوگوں کو فائدہ ہوگا،اضاخیل ڈرائی پورٹ 2006 سے بنا ہواتھا،نوشہرہ والوں میں سیاسی شعور ہے اس لیے پی ٹی آئی کو ووٹ دیتے ہیں،انگریز پاکستان کو ریلوے کازبردست نظام دے کر گیا،انگریزوں کے جانے کے بعد پٹڑیاں کم ہوگئیں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومتیں خاص طبقے کے لیےآئیں،ملک میں امیر اور غریب کےلیے الگ نظام تھا،ریلوے غریب طبقے کے لیے ہے،ایم ایل ون سے پاکستان میں انقلابی تبدیلی آئےگی،چین ریلوے ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے،ایم ایل ون کے بعد کراچی سے پشاور کا سفر8گھنٹے میں ہوگا،ایم ایل ون کے آنے سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا،ریلوے نےگزشتہ 5سال کے مقابلے5ارب روپے زیادہ پیسہ کمایا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کو اب پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے،تحریک انصاف حکومت سفارشی نظام اور کرپشن کےخلاف ہے،کرپشن کےخلاف پرائم منسٹر پورٹل پر شکایت کریں،ریلوے کی زمینوں کو کمرشل کریں گےاورخسارہ پورا کریں گے،حکومت کا سب سے بڑا چیلنج پاکستان کو فلاحی ریاست بناناہے،کوشش ہے تمام پالیسیاں کمزور طبقے کو اوپر اٹھائیں،کمزور طبقے کےلیے190ارب روپے کا احساس پروگرام لائے،تاریخ میں سب سے زیادہ اسکالر شپس اور قرضے دےرہے ہیں،غریب خاندان کو احساس صحت کارڈدیں گےنیا پاکستان ہاوَسنگ سوسائٹی کے ذریعے 50لاکھ گھر بنا رہے ہیں،یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیائے خورونوش سستی کی ہیں،نوجوانوں کو نوکریاں دینے کےلیےپالیسی بنائیں گے،

    شیخ رشید نے وزیراعظم کی موجودگی میں حکومتی آرڈنیننس کی مخالفت کا اعلان کر دیا

  • شیخ رشید نے وزیراعظم کی موجودگی میں حکومتی آرڈنیننس کی مخالفت کا اعلان کر دیا

    شیخ رشید نے وزیراعظم کی موجودگی میں حکومتی آرڈنیننس کی مخالفت کا اعلان کر دیا

    شیخ رشید نے وزیراعظم کی موجودگی میں حکومتی آرڈنیننس کی مخالفت کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اضاخیل میں ڈرائی پورٹ کا افتتاح کردیا،وفاقی وزراپرویزخٹک،رشیخ رشید اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوابھی ہمراہ تھے،

    اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ کے عوام نے پی ٹی آئی کو بھرپور عوامی مینڈیٹ دیا،اگلے چند برسوں میں نوشہرہ کے تمام مسائل حل کریں گے،نوشہرہ اور پشاور میں کئی ریلوے پھاٹک ریگولرائز نہیں ہیں،وزیرریلوے سے درخواست ہے ریلوےپھاٹک ریگولرائز کرائیں

    شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ28ایکڑ پر محیط ہے،ریلوے کی آمدن میں گزشتہ سال10ارب روپے کااضافہ ہوا،ریلوے میں 70لاکھ مسافروں کا اضافہ ہوا ہے،ملک میں پہلی بار فری ٹریک پالیسی متعارف کرائی ہے،رواں ماہ 11مسافر ٹرینیں نجی شعبے کو دے رہے ہیں،

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ رائل پام کا کیس میں نے خود لڑا اور جیتا،دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں رائل پام میں ٹینڈر کررہی ہیں،پرویزخٹک سے کہا تھا آپ کو ریڈی میڈ اپوزیشن ملے گی،چور،ڈاکو اور لٹیرے جیلوں کے پیچھے ہوں،نیب آرڈیننس کےخلاف ہوں،ڈیزل کی بات ابھی رہنے دیں،دسمبر چلاگیا،منور ظریف کی فلم کا ڈائیلاگ ہے مینوں وی آکھو،

  • رانا ثناء اللہ کا اسمبلی میں خطاب، مراد سعید نے دیا جواب ،لگائے سنگین الزام

    رانا ثناء اللہ کا اسمبلی میں خطاب، مراد سعید نے دیا جواب ،لگائے سنگین الزام

    رانا ثناء اللہ کا اسمبلی میں خطاب، مراد سعید نے دیا جواب ،لگائے سنگین الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماوں کے عدالت میں کیسز چلتے ہیں، اسمبلی اجلاس میں آکر وہ تقریریں جھاڑتے ہیں، رانا ثنااللہ پر بہت سے الزامات ہیں، کیا ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن بھول گئے جس میں کئی افراد کو قتل کیا گیا۔

    مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کا معاملہ عدالت میں ہے جس پرایوان میں بات کی جاتی ہے، دو موقف ہیں ایک رانا ثنا اللہ کا اور دوسرا انٹی نارکوٹکس فورس کا موقف ہے جو ریاستی ادارہ ہے، عدالت میں زیر التوا معاملات کو ایوان میں اٹھانا درست نہیں۔

    مراد سعید نے مزید کہا کہ کیا ہم سانحہ ماڈل ٹاون بھول گئے، ماڈل ٹاؤن سانحہ بھی اس شخص کے احکامات پر پیش آیا۔ کیا ہم اس بچی کی فریاد بھول جائیں جو چیخ چیخ کرایوان سے سوال کر رہی تھی کہ میری والدہ کا کیاقصور تھا۔ یہاں پر قرآن اٹھا کر اپنا موقف پیش کر دیا گیا۔ ہم بھی حلف لیکر آئے ہیں، ایوان میں جوبات کی جاتی ہے وہ سچی ہوتی ہے، اگرایوان میں ہم سچ نہ بولیں توحلف کی خلاف ورزی ہوگی، ایوان میں قرآن پاک ہاتھ میں لیکرنہیں آنا چاہیے۔

    منیشات کیس میں رہا ہونے والے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے قرآن پاک بھی ساتھ اٹھالائے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ کلام اللہ پر ہاتھ رکھ کرکہتے ہیں کہ وہ جھوٹ نہیں بول رہے۔ ناکے پر گاڑی روکی گئی گارڈ نے جاکر بتایا بھی کہ کس کی گاڑی ہے لیکن انہوں نے ڈرائیور کو گھسیٹ کر باہر نکالا اور اہلکار گاڑی میں آکر بیٹھ گئے جس کے بعد انہیں اے این ایف تھانہ لے جایا گیا۔رانا ثنا اللہ کے مطابق تفتیشی افسر ان سے ملا تک نہیں نہ ہی کوئی انکوائری کی گئی بس انہیں قید کردیا گیا۔

    رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ کہا گیا مجھ سے منشیات برآمدگی کی ویڈیو موجود ہے۔ ایک نیٹ ورک ہے جو افغانستان سے ہیروئن فیصل آباد پہنچاتا ہے۔وہاں سے وہ ہیروئن لاہور پہنچتی ہے اور پھر دنیا بھر میں جاتی ہے اور یہ کام سالہا سال سے جاری ہے۔انہوں نے کہاچھ ماہ وہ جیل میں رہے اس دوران اس گروہ کے لوگوں کو پکڑا جانا چاہئے تھا، جن کا تعلق مجھ سے ثابت کیاجاتا۔ عدالت پیشی پر بتایا گیا مجھ سے 15 کلو ہیروئن برآمد ہوئی، انہوں نے 15 کلو ہیروئن اپنے گودام سے ڈالی ہے، تفتیشی افسر کی مجھ سے بات کرتے ہوئے فوٹیج دکھا دیں،

    رانا ثنااللہ نکا مزید کہنا تھا کہ وہ پانچ بار ایم پی اے بنے، اس بار ایم این اے ہیں اوردس سال صوبائی وزیرقانون رہے ہیں ۔اس پچیس سالہ سیاسی کیریئر میں کسی منشیات فروش کی سفارش کی ہو، کسی کیلئے رعائت مانگی ہو یا کوئی تعلق رکھا ہو تو کوئی انہیں یاد کرادے۔انہوں نے کہا وہ خدا کو حاضر جان کر کہتے ہیں کہاگر انہوں نے کچھ غلط کیا ہوتو ان پر ورنہ جن لوگوں نے ان پر ظلم کیااور ظلم کا حکم دیا ان سب پر اللہ پاک کا قہر اور غضب نازل ہو۔انہوں نے کہاجو سچ کیلئے اٹھ کھڑے نہیں ہوئے اللہ پاک ان پربھی اپنا قہر اور غضب نازل کرے۔

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان پر کوئی شک ہے توکابینہ کمیٹی سمیت کوئی بھی کمیٹی بنا دیں وہ ہر فورم پر پیش ہونے کو تیار ہیں، اور ہر عمل سے گزرنے کو تیار ہیں، دوسری صورت میں ان کے کیس کے معاملے میں فیکٹ فائنڈنگ کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔آج اگر ان کیخلاف یہ کارروائی ہوئی ہے تو کل کو کسی اور کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ 60 سال پہلے چودھری ظہور الہٰی پر بھینس چوری کا مقدمہ درج ہوا، آج تک بھینس چوری کا مقدمہ پاکستانی سیاست پر کالک ہے، بطور شہری شفاف تحقیقات کا مطالبہ میرا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بل پاس نہیں ہونیوالے تھے وہ آپ نے پاس کرائے، آپ نے بل پاس ہونے کے بعد ان پر بحث کرائی، نہیں چاہتا تھا پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی آؤں۔

    نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں رانا ثنا اللہ کو دوبارہ 28 جنوری کو طلب کرلیا۔ نیب نے اثاثوں اور ٹیکس سے متعلق ریکارڈ بھی مانگ لیا۔ نیب نے رانا ثناءاللہ کو دوبارہ پیشی پر اثاثہ جات فارم مکمل کر کے ساتھ لانے کا کہا ہے۔ الیکشن کمشن آف پاکستان اور ایف بی آر کا ریکارڈ، مشترکہ پراپرٹی، کاروبار، قرض سمیت دیگر تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ اثاثہ جات فارم کے ساتھ 20 سال کا انکم ٹیکس اور آمدنی کا ریکارڈ لف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نیب نے رانا ثناء اللہ کی والدہ، بیوی، بیٹی، داماد اور بھائیوں کے ساتھ مشترکہ جائیداد اور شئیرز سے متعلق تفصیلات بھی مانگ لیں۔ نیب نے پوچھا کہ وراثت میں کیا کچھ ملا، فیملی کے ارکین کو کیا گفٹس اور اثاثے منتقل کیے، بچوں اور بیوی کے نام اثاثے کیا ہیں، سیاست میں آنے کے بعد جو پراپرٹیز اور اثاثے بنائے ان کا سورس آف انکم کیا ہے۔اثاثہ جات فارم میں منقولہ وغیر منقولہ جائیدادوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

    اس سے قبل بھی رانا ثناء اللہ کو نیب نے طلب کیا تھا اور وہ نیب میں پیش ہوئے تھے.رانا ثناء اللہ سے نیب تحقیقات کرے گا

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے جنہیں آج نیب نے طلب کر لیا،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

  • حریم شاہ مشکل میں،دبئی سے پاکستان ڈی پورٹ کرنے کی غیر مصدقہ اطلاعات

    حریم شاہ مشکل میں،دبئی سے پاکستان ڈی پورٹ کرنے کی غیر مصدقہ اطلاعات

    حریم شاہ مشکل میں،دبئی سے پاکستان ڈی پورٹ کرنے کی غیر مصدقہ اطلاعات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک مشکلات کا شکار ہیں، حریم شاہ اور صندل خٹک کو دبئی حکومت نے ڈی پورٹ کر دیا اور انہیں پاکستان واپس بھیج دیا، باغی ٹی وی اس خبر کی تصدیق کر رہا ہے.

    باغی ٹی وی کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق حریم شاہ اور صندل خٹک کو دبئی میں سائبر کرائم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور چند روز جیل میں رکھا گیا تھا جس کے بعد انہیں پاکستان واپس بھجوا دیا گیا،

    حریم شاہ اور صندل خٹک کے حوالہ سے باغی ٹی وی کو ملنے والی دستاویزات اور ٹکٹ کے حوالہ سے باغی ٹی وی کنفرم کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ وہ مصدقہ ہیں یا غیر مصدقہ، تاہم اطلاعات ہیں کہ انہیں دبئی حکام نے پاکستان واپس بھجوا دیا ہے.

    باغی ٹی وی کو ملنے والے ایئر ٹکٹ کے مطابق حریم شاہ کو 8 جنوری کو دبئی سے ملتان ڈی پورٹ کیا گیا،دونوں نے بلیو ایئر لائن کے طیارے پر سفر کیا اور ملتان پہنچیں، انہوں نے فلائٹ نمبر پی اے 811 کی اکانومی کلاس میں سفر کیا.اور بدھ کی شب گیارہ بجے ملتان پہنچیں.

    باغی ٹی وی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک دونوں دبئی میں منشیات بھی سمگل کر رہی تھیں،تا ہم اس بارے میں حتمی کچھ نہیں کہا جا سکتا، حریم شاہ کو ڈی پورٹ کرنے کی خبر کو باغی کنفرم کر رہا ہے جیسے ہی کنفرم ہو گی، قارئین کو آگاہ کر دیا جائے گا

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    حریم شاہ خود کو پاکستانی اور پی ٹی آئی کی کہتی ہیں تا ہم انہوں نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے خلاف ایک محاذ بنایا ہوا ہے ، حریم شاہ روزانہ ٹویٹ کر کے پھر ڈیلیٹ کر دیتی ہے، کہتی ہے عمران خان کو دھمکی نہیں دی لیکن تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف شاید مریم نواز اتنے ٹویٹ نہیں کرتی تھی جتنے حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ہوتے ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت کے فیاض الحسن چوہان حریم شاہ سے رابطے میں ہیں.

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

    حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

    غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

    حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

    حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

    معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے

  • زینب الرٹ بل، بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت ختم، اب کونسی سزا ملے گی؟

    زینب الرٹ بل، بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت ختم، اب کونسی سزا ملے گی؟

    زینب الرٹ بل، بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت ختم، اب کونسی سزا ملے گی؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زینب الرٹ بل، کم عمر بچوں سے زیادتی اور قتل کے جرم پر سزائے موت ختم کر دی گئی،بل میں 18سال سے کم عمربچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرم کے لیے 10سے 14 سال قید تجویز کی گئی ہے.اس سے قبل پیش ہونے والے بل میں بچوں سے زیادتی اور قتل پر سزائے موت تجویز کی گئی تھی،بل میں مجرم پر ایک سے 2 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا بھی تجویز کی گئی.

    قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے قتل اورزیادتی کے مجرموں کے لیے 10سے14سال قید کی سزا تجویز کی،قائمہ کمیٹی کی رپورٹ میں جرمانہ کی سزا بھی ختم کردی گئی.

    قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں زینب الرٹ بل پیش کرنے کی تحریک منظور کی گئی، زینب الرٹ بل شیریں مزاری نے پیش کیا بعد ازاں قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر زینب الرٹ بل منظور کر لیا.

    قومی اسمبلی میں وراثتی سرٹیفکیٹ بل 2019کی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا،قومی اسمبلی نے لیگل ایڈ معاونت بل 2019 کی بھی منظوری دےدی،قومی اسمبلی میں بلز پارلیمانی سیکریٹری ملیکہ بخاری نے پیش کیے،

    قومی اسمبلی میں نیب اوربے نامی کاروباری معاملات سے متعلق بلز پیش نہیں کئے گئے،نیب اوربے نامی کاروباری معاملات سے متعلق بلز قائمہ کمیٹیوں کو بھجوادیئےگئے،قومی اسمبلی میں بے نامی لین دین اور قومی احتساب آرڈیننس بھی واپس لے لیا گیا

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کو کافی عرصے تک طول دیا ,قائمہ کمیٹی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 9 اکتوبر 2019 کو ’زینب الرٹ بل‘ کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ یہ بل صرف اسلام آباد میں لاگو ہوگا۔ اسے ملک بھر میں نافذ کرنے کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں کو بھی ’زینب الرٹ بل‘ پاس کرنا چاہیے تاکہ بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

    زینب الرٹ جوابی ردعمل اور بازیابی بل 2019ء پر قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رپورٹ شازیہ مری نے پیش کی۔ اسلام آباد میں معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بھی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ زینب الرٹ بل کو بغیر کسی تاخیر کے منظور کیا جائے۔ جمعہ کو بل منظور کر کے سینیٹ کو بھجوا دیا جائے۔ پہلے ہی بہت تاخیرہو چکی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ فوری قانون سازی کا مرحلہ مکمل ہو جائے۔

    زینب الرٹ بل قصور کی ننھی بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بعد وقافی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے پیش کیا تھا۔ بل کا مقصد 18 سال سے کم عمر لاپتہ اور اغوا شدہ بچوں کے تحفظ کے لیے قوانین واضع کرنا ہے۔ بل کے مطابق اسلام آباد میں ’چلڈرن پروٹیکشن ایکٹ 2018‘ کے تحت ادارہ قائم کیا جائے گا جبکہ لاپتہ بچوں کی فوری بازیابی کیلئے ’زارا‘ یعنی زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی کا قیام بھی بل کا حصہ ہے۔

    زیب الرٹ بل کے تحت بچوں سے متعلق معلومات کے لیے پی ٹی اے، سوشل میڈیا اور دیگر اداروں کے تعاون سے ہیلپ لائن اور ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل قومی کمیشن برائے حقوق طفل متعلقہ ڈویژن کی مشاورت سے سپرنٹنڈنٹ پولیس کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے گا۔

    اس بل کے تحت گمشدہ بچوں کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کرنے میں تاخیر پر سرکاری افسروں کو ایک سال تک قید کی سزا بھی ہو سکے گی۔

    زینب بل کے تحت زاراکے نام سے اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ بل کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچوں سے متعلق جرائم کا فیصلہ تین ماہ کے اندرہوگا۔ بچوں کے خلاف جرائم پر کم سے کم دس سال اور زیادہ سے زیادہ 14 سال قید سزا دی جاسکے گی اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہوسکے گا۔گمشدہ بچوں سے متعلق ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔

    1099فری ہیلپ لائن قائم کی جائے گی جس پر بچے کی گمشدگی، اغوا اور زیادتی کی اطلاع فوری طور پر ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، ہوائی و ریلوے اڈوں، مواصلاتی کمپنیوں کے ذریعے دی جائے گی۔ بل میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق جو سرکاری افسر دو گھنٹے کے اندر بچے کے خلاف جرائم پر ردعمل نہیں دے گا اسے بھی سزا دی جاسکے گی۔لاپتہ یا اغواشدہ بچے کی بازیابی کے لئے ضابطے کے تحت عمل نہ کرنے والا پولیس افسر دفعہ 182 کا مرتکب قرار دیا جائے گا

    بل کے متن کے مطابق 18سال سے کم عمر بچوں کااغوا، قتل، زیادتی، ورغلانے، گمشدگی کی ہنگامی اطلاع کے لئے زینب الرٹ جوابی ردعمل و بازیابی ایجنسی قائم کی جائے گی۔ بچے کو منقولہ جائیداد ہتھیانے کے لئے اغوا پر چودہ سال قید دس لاکھ جرمانہ ہوسکے گا۔تاوان کے لئے اغوا کرنے والے کسی بھی شخص کو عمر قید اور دس سال جرمانہ ہوگا۔

    وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ایوان میں اپنے خطاب میں کہا کہ زینب الرٹ بل کی منظوری پر وہ اسد عمر اور ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا کہ آج قصور کی بچی زینب کی دوسری برسی ہے اور یہ بل منظور ہونا بڑا پیغام ہے

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    آج قومی اسمبلی میں زینب الرٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا . امید ہے سینیٹ میں بھی اس قانون کو جلد منظور کرلیا جائے گا معصوم بچوں کی حفاظت حکومت کی اوّلین زمہ داری ہونی چاہیے امید ہے اس قانون اور نظام سے آئندہ ہمارے معصوم بچوں کی حفاظت میں مدد ملے گی.

     

  • خورشید شاہ کیس، انکوائری کے لئے جے آئی ٹی تشکیل،کون ہو گا سربراہ؟

    خورشید شاہ کیس، انکوائری کے لئے جے آئی ٹی تشکیل،کون ہو گا سربراہ؟

    خورشید شاہ کیس، انکوائری کے لئے جے آئی ٹی تشکیل،کون ہو گا سربراہ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں پی پی رہنما خورشید شاہ اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، خورشید شاہ کیس کی انکوائری کے لیے 5رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی،ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمان جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے،ٹیم میں ایف بی آر سے عبد الحفیظ،ایس ای سی پی کے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون شامل ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد مصطفی ٰباجوہ جے آئی ٹی کاحصہ ہیں،جے آئی ٹی میں خورشید شاہ کیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عبادالحسن کاشان کا نام بھی شامل ہے.

    نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے.

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی رہائی کا حکم 16 جنوری تک معطل کر دیا گیا،سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں خورشیدشاہ کی رہائی کےخلاف دائرنیب کی درخواست پرسماعت ہوئی،سندھ ہائیکورٹ سکھربینچ نےوکلا کےمختصر دلائل کے بعد سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ نیب سکھر نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر رکھا ہے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، خورشید شاہ کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں،گزشتہ سماعت پر خورشید شاہ کو ایمبولینس پر عدالت میں پیس کیا گیا تھا.