Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعظم کریں گے آج نوشہرہ میں شیخ رشید کے ہمراہ اہم منصوبے کا افتتاح

    وزیراعظم کریں گے آج نوشہرہ میں شیخ رشید کے ہمراہ اہم منصوبے کا افتتاح

    وزیراعظم کریں گے آج نوشہرہ میں شیخ رشید کے ہمراہ اہم منصوبے کا افتتاح

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج نوشہرہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی شرکت کریں گے۔

    ڈرائی پورٹ کے ذریعے کراچی بندرگاہ سے سامان اندرون خیبرپختونخوا جبکہ افغانستان کو براستہ سڑک منتقلی آسانی کے ساتھ کی جاسکے گی.

    اپنے وزیروں کے خلاف مقدمے درج نہ کرنیوالی پنجاب پولیس کو وزیراعظم کی مبارکباد

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کے ذریعے اشیاءاورخام مال کی ملک کے طول و عرض میں نقل و حمل مزید موثر بنانے کے لئے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے، پاکستان ریلویز نے 507ملین روپے کی لاگت سے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا یہ پراجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچایا، جس کا افتتاح آج ہو گا، 28 ایکٹر پر محیط اضاخیل ڈرائی پورٹ پر مال برداری کی نقل و حمل، لوڈنگ اور اَن لوڈنگ کی جملہ جدید سہولیات دستیاب ہونگی، یہ ڈرائی پورٹ نوشہرہ شہر سے8کلو میٹر کی دوری پر مین جی ٹی روڈ پر واقع ہے اور اسے رنگ روڈ پشاورکے ساتھ براستہ سڑک رسائی بھی حاصل ہے۔

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ منصوبے کاکنٹریکٹ ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈکو اوپن ٹینڈرز کے ذریعے دیا گیا جو پاکستان ریلویز کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ پیر پیائی اضاخیل میں ریلوے کی کل اراضی 64,500 ایکڑ ہے۔ پلیٹ فارم کی لمبائی137000مربع فٹ جبکہ وے برج کی گنجائش150ٹن تک ہے۔ڈرائی پورٹ ایک سنگل ونڈو کسٹم کلیئرنس آفس کا بھی حامل ہے جو پاکستان کسٹمزکی جانب سے قائم کیا گیا ہے۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    حکومت پاکستان کی لاجسٹکس کو فروغ دینے کی پالیسی کے مطابق یہ اضاخیل ڈرائی پورٹ عوام اور تاجروں کی جملہ ضروریات کو پورا کرتے ہوئے قومی معیشت میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔ اضا خیل ڈرائی پورٹ کے ذریعے کراچی بندرگاہ سے فریٹ کی ملک میں نقل و حمل اور پھر اس سامان کی افغانستان کو براستہ سڑک منتقلی کی جاسکے گی۔ فی الوقت پاکستان ریلویز روزانہ 15مال بردار ٹرینیں چلا رہی ہے جو پاکستان ریلویز کی 72 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے اس کے باجود پاکستان میں مارکیٹ شیئر کا یہ حصہ 4 سے6 فیصد بنتا ہے۔

    اضاخیل ڈرائی پورٹ اور سی پیک کے تحت پشاور سے کراچی تک 1872کلو میٹر طویل ریل ٹریک کے قیام سے پاکستان ریلویز مارکیٹ شیئر کا 20 فیصد کی مال برداری کے قابل ہوجائے گا۔اس سے پاکستان ریلوے آنے والے پانچ چھ سالوں میں اپنے سالانہ خسارے پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا۔اس بے مثال منصوبے کے افتتاح کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

  • طیبہ تشدد کیس، سپریم کورٹ نے ملزمان کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

    طیبہ تشدد کیس، سپریم کورٹ نے ملزمان کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

    طیبہ تشدد کیس، سپریم کورٹ نے ملزمان کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے سابق جج راجہ خرم اور اہلیہ ماہین ظفر کی سزاوں میں اضافے کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے راجہ خرم اور ماہین ظفر کی ٹرائل کورٹ کی ایک ایک سال کی سزائیں بحال کردیں۔ سپریم کورٹ نے مئی دوہزار انیس میں کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے۔ عدالت نے سزاوں میں مزید اضافے کی حکومتی اپیل پر ملزمان کو نوٹس بھی جاری کردیئے۔

    اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویڑنل بنچ نے ملزمان کی سزا ایک سے 3 سال کی تھی جس پر ملزمان کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تھی۔

    لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

    واضح رہے کہ فیصل آباد کے قریبی گاوں سے تعلق رکھنے والی طیبہ کئی برسوں سے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان کے مکان پر ملازمہ تھیں اور ان کی اہلیہ نے اس بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملازمہ پر تشدد کا واقعہ دسمبر 2016 میں سامنے آیا تھا اور میڈیاو سوشل میڈیا پر واقعہ کے بارے میں تفصیلات وائرل ہوئیں جس کے بعد اسلام آباد کے تھانے آئی نائن میں اس واقع کی ایف آئی آر 29 دسمبر 2016 کو درج کی گئی تھی۔

    پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کمسن طیبہ پر تشدد کے واقع کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ بچی، اس کے والد اور ملزمہ کو چھ جنوری 2017 کو عدالت کے سامنے پیش کرے۔ چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد از خود نوٹس کی بنیاد پر پہلی عدالتی کارروائی کے لیے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے دو رکنی بینچ بھی تشکیل دیا تھا

    زینب الرٹ بل کی آج اسمبلی سے منظوری کا امکان

  • پولیس بارے عدالت نے کیے ایسے سوال کہ حکام ہوئے پریشان، چیف سیکرٹری اور آئی جی کی عدالت طلبی

    پولیس بارے عدالت نے کیے ایسے سوال کہ حکام ہوئے پریشان، چیف سیکرٹری اور آئی جی کی عدالت طلبی

    پولیس بارے عدالت نے کیے ایسے سوال کہ حکام ہوئے پریشان، چیف سیکرٹری اور آئی جی کی عدالت طلبی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست کے خلاف درخواستوں پرسماعت ہوئی،عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا،

    عدالت نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی یہ ہے کہ گھروں میں غیر قانونی چھاپےماررہی ہے ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پولیس کو اس طرح چھاپے مارنے کا اختیار ہے؟آپ نے ٹاپ ٹین کی لسٹ بنائی مگر نام 20 دے دیے،کیامیڈیا کو بلا کر پولیس کارکردگی سے متعلق پوچھا جائے ؟کیا پولیس شہریوں کو زندہ رہنے کا حق دے رہی ہے ؟

    عدالت نے کہا کہ کیا اس طرح کی فہرستیں شائع کی جا سکتی ہیں ؟کیا اس کارکردگی پر چیف سیکریٹری یا آئی جی پنجاب کو بلا لیا جائے ؟. عدالت کے حکم پر سرکاری وکیل نے رپورٹ پیش کر دی، سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ رپورٹ ہوم سیکریٹری پنجاب نے تیار کی تھی،

    عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا

     

    اپنے وزیروں کے خلاف مقدمے درج نہ کرنیوالی پنجاب پولیس کو وزیراعظم کی مبارکباد

  • پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکا، دو خواتین جاں بحق،متعدد زخمی

    پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکا، دو خواتین جاں بحق،متعدد زخمی

    پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکا، دو خواتین جاں بحق،متعدد زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں، واقعہ چارسدہ روڈ پر پیش آیا جب سی این جی سٹیشن میں فلنگ کے دوران دھماکا ہو گیا.

    پولیس کے مطابق دھماکا گاڑی کے سلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران پیش آیا، حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اطلاع پر سیکورٹی و ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے ،رسیکیو ادارے چھیپا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں موٹرکارمیں سوارمسماة رانیہ زوجہ طارق جان عمر26سال اور ماہ نوردختر طارق جان رہائش بخشی پل ریاض گڑھی موقع پرجاں بحق جبکہ تین افراد شدیدزخمی ہوئے.

    ریسکیو اداروں نے موقع پرپہنچ کر لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا.

  • ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کسانوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو نے جرائم اور کسانوں کی خودکشی سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جو مودی سرکار کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں 50 لاکھ 74 ہزار 634 جرائم کے واقعات ہوئے جو کہ 2017 کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 2018 میں قتل کے 29017 مقدمات درج کیے گئے جب کہ 2017 میں قتل کی تعداد 28653 تھی۔ یعنی اس میں 1.3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ 2018 میں اغوا کے 105734 کیس درج کیے گئے جو 2017 میں درج ہوئے 95893 کیس سے 10.3 فیصد زیادہ ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں زراعتی شعبہ سے جڑے کل 10349 لوگوں نے خودکشی کی ، سال 2017 میں ملک بھر میں 10655 کسان اور زراعتی مزدوروں نے خودکشی کی تھی۔ بھارت میں ایک سال میں 134516 خودکشی کے واقعات سامنے آئے۔ سال 2017 میں بھارت میں کل 129887 لوگوں نے خودکشی کی تھی۔

    مہاراشٹر میں کسانوں کی خود کشی پر بھارت سرکار پر جوں تک نہیں رینگتی کیونکہ گزشتہ برس یعنی سال 2018 میں بھی ابتدا کے چار ماہ میں 896 کسانوں نے خود کشی کی تھی.  بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ودربھ علاقے میں سب سے زیادہ کسانوں نے خودکشی کی۔ اپریل کے آخر تک اس علاقے میں 344 کسانوں نے خود کشی کی.پانی کے بحران کی وجہ سے مراٹھواڑا میں 269 کسانوں نے خودکشی کی۔ شمالی مہراشٹر میں 161، مغربی مہاراشٹر میں 34 کسانوں نے خودکشی کی۔ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی کسانون کی فصلیں تباہ ہوئیں ،

     

    ا نہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا لیکن مودی سرکار نے کسانون کی مدد نہ کی جس کی وجہ سے کسان خود کشیاں کر رہے ہیں. حکومت نے 2017 میں کسانوں کے قرض معافی کا اعلان کیا تھا مگر عملدرآمد نہ ہوا. کسانوں کا کہنا ہے کہ پانی کے بحران کی وجہ سے فصلیں تباہ ہوئیں تو ساتھ میں دودھ کی پیداوار بھی متاثر ہوئی کیونکہ جانورون کو دینے کے لئے چارہ نہیں ملتا .

    مہاراشٹر حکومت نے گذشتہ سالوں میں خودکشیوں کے اعدادوشمار بتائے ہیں۔ حکومت کے مطابق 2015 سے 2018 تک چار سالوں میں 12021 کسانوں نے خودکشی کی۔ 2013 میں 1296 کسانوں نے موت کو گلے لگایا جب کہ 2018 میں یہی تعداد2761 ہو گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق 2013 کے مقابلے میں 2018 میں کسانوں کی خودکشی کی تعداد دوگنا سے بھی زیادہ ہو گئی۔

    مقبوضہ جموں وکشمیر، بھارتی بارڈرپولیس کے افسرکی خودکشی

    صرف گذشتہ سال کے دوران ریاست میں روزانہ 7 کسانوں نے اپنی جان دی۔اگر گذشتہ چارسالوں میں خودکشی کی بات کی جائے تو 2015 میں کسانوں کی خودکشی کی تعداد3263 تھی۔ 2016ءمیں یہ تعداد 3080 ہو گئی جبکہ 2017 میں کل 2917 کسانوں اور 2018 میں 2761 کسانوں نے موت کو گلے لگا یا۔ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں پچھلے 4 سال میں روزانہ 8 کسانوں نے خودکشی کی ۔

    بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں کے دوران ریاستی حکومت نے کسانوں کو دیے جانے والے معاوضے کی تعداد کو گھٹا دیا ہے۔ سال 2014 میں حکومت کی جانب سے 1358 کسانوں جبکہ 2018 میں محض 1316 کسانوں کو معاوضے جاری کیے گئے۔

    بھارتی فوجی نے کتنے فوجیوں کو قتل کر کے خودکشی کی، مقبوضہ کشمیر سے بڑی خبر آگئی

    حکومتی اعدادوشمار کے مطابق رواں سال 2019 کے ابتدائی دو مہینوں میں مہاراشٹر میں کل 396 کسانوں نے خودکشی کی۔ اس سال کے ابتدائی دو ماہ میں روزانہ 6 کسانوں نے موت کو گلے لگا لیا۔

    بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

    بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

    واضح رہے کہ ایک کسان نے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ کسان نے بی جے پی کی ٹی شرٹ پہنی ہو ئی تھی۔ 38 سالہ راجو تلوڑے نامی کسان کی لاش درخت سے لٹکی ملی۔ راجو کی ٹی شرٹ پر بی جے پی کا کمل نشان چھپا ہوا تھا اور مراٹھی زبان میں لکھا ہوا تھا ’پنہا آنیو آپلے سرکار‘ یعنی ’پھر سے ہماری سرکار بنائیں‘۔

    یاد رہے کہ بھارتی طلبہ میں خودکشی کا رحجان بڑھ گیا، 26 ہزار سے زائد طلبہ نے موت کو گلے لگا لیا.

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    جسمانی خواہشات پوری نہ کرنے پر ڈانسر کے کپڑے اتارکر…….

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    بھارت میں اعلٰی تعلیمی اداروں میں داخلے کی دوڑ اور بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بوجھ تلے دب کر طلبہ کی خودکشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ طلبہ کی خودکشی کے سب سے زیادہ واقعات 2016ء میں پیش آئے۔ اس کے دوران 9474 طلبہ، یعنی تقریباً ہر ایک گھنٹے میں ایک طالب علم نے اپنی زندگی کا خود اپنے ہاتھوں خاتمہ کر لیا۔ نریندر مودی حکومت نے چند ماہ قبل پارلیمان میں ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ 2014ء سے 2016ء کے درمیان 26.5ہزار سے زائد طلبہ نے خودکشی کرلی۔ 2016ء میں 9474، 2015ء میں 8934 اور 2014ء میں 8068 طلبہ نے پڑھائی اور بہتر کارکردگی کے بوجھ تلے دب کر خودکشی کی۔ ان اعداد و شمار سے واضح ہے کہ طلبہ میں خودکشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

  • جہاز میں کریں سفر ،وہ بھی صرف 995 روپے میں، محدود مدت کی آفر

    جہاز میں کریں سفر ،وہ بھی صرف 995 روپے میں، محدود مدت کی آفر

    جہاز میں کریں سفر ،وہ بھی صرف 995 روپے میں، محدود مدت کی آفر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ٹاٹا گروپ اور سنگاپور ایئر لائنز کی مشترکہ فضائی کمپنی وستارا نے آپریشن کے پانچ سال مکمل ہونے پر 48 گھنٹے کے لئے مسافروں کو آفر دی ہے جس کے تحت ائیر لائن کا کرایہ 995 روپے سے شروع ہو رہا ہے، اب مسافر اگلے 48 گھنٹے میں 995 روپے میں جہاز پر سفر کر سکتے ہیں.

    ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو چکی ہے جو آج جمعہ کو رات 12 بجے تک رہے گی، اس آفر سے ہر شہری فائدہ اٹھا سکتا ہے اور اس دوران شرط عائد کی گئی ہے کہ مسافر 25 جنوری سے 30 ستمبر تک کے سفر کے ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق بھارت میں اندروں ملک فضائی راستوں پر تمام ٹیکس اور چارج سمیت اکانومی کلاس کا کرایہ 995 روپے ، پریمیم اکنامی کلاس کرایہ 1995 روپے اور بزنس کلاس کا کرایہ 5555 روپے سے شروع کیا گیا ہے۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    کمپنی کی جانب سے آفر کے بعد بھارت میں بڑی تعداد میں شہریوں نے ایئر لائن کی بکنگ کروانا شروع کر دی ہے، ایئر لائن کے بکنگ مراکز کے باہر شدید رش دیکھنے میں آیا ہے.

  • بھارتی دارالحکومت سے داعش کے تین دہشت گرد گرفتار، کہاں حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے؟

    بھارتی دارالحکومت سے داعش کے تین دہشت گرد گرفتار، کہاں حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے؟

    بھارتی دارالحکومت سے داعش کے تین دہشت گرد گرفتار، کہاں حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر دہشت گردانہ حملہ کی منصوبہ بندی کے الزام میں دہلی سے داعش کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے.

    دہلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دہلی پولیس کے سپیشل سیل نے کاروائی کی ہے اور داعش سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن سے اسلحہ اور نقشہ جات برآمد کئے گئے ہیں، دہشت گرد 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر دشت گردی کا پروگرام بنا رہے تھے.

    پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ان کو گرفتار کیا گیا، داعش کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد بھارت میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے، سیکورٹی اداروں کو مزید چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے.

    دہلی پولیس نے دہشت گردوں کی گرفتاری کو بڑی کامیابی کہا ہے.

  • سال 2019 میں وزارت انسانی حقوق کی کارکردگی کیسی رہی؟ شیریں مزاری نے کی رپورٹ جاری

    سال 2019 میں وزارت انسانی حقوق کی کارکردگی کیسی رہی؟ شیریں مزاری نے کی رپورٹ جاری

    سال 2019 میں وزارت انسانی حقوق کی کارکردگی کیسی رہی؟ شیریں مزاری نے کی رپورٹ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں مرد و خواتین سمیت بچوں، خصوصی افراد اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے اہم قانون سازی کی، بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے ہیلپ لائن 1099 قائم کی گئی اور سکولوں کے ساتھ آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا۔ اسلام آباد میں بچوں اور عورتوں کےلئے خصوصی پولیس سٹیشن مختص کئے گئے۔ اس کے علاوہ بچوں کے حقوق کےلئے قانون سازی کے بھی اہم اقدامات کئے گئے، کریمنل لاءایکٹ 2016، اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری ایکٹ 2018، جوینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018ءمتعارف کرائے گئے۔

    قومی خبر رساں ادارے اے ہی پی کے مطابق وزارت انسانی حقوق کی جانب جاری رپورٹ کے مطابق زینب الرٹ، رسپانس اینڈ ریکوری بل 2019ءاور پروہیبیٹیشن آف کارپورل پنشمنٹ بل 2019ءپر قانون سازی کی گئی۔ اس کے علاوہ نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ، نیشنل ایکشن پلان آن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ابیوز پر بھی کام شروع کیا گیا۔ انٹر ایجنسی پروٹوکول فار چائلڈ ابیوز اور کنسلٹیٹیو کمیٹی آن چائلڈ ابیوز اینڈ بیگری کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ وزارت نے چائلڈ ابیوز، چائلڈ لیبر، چائلڈ پروٹیکشن اور ینگ اچیورز پر آگاہی مہم کا آغاز کیا۔

    رپورٹ کے مطابق سنگینی کے پیش نظر چائلڈ ابیوز کے کیسز پر بروقت ایکشن لئے گئے۔ وزارت انسانی حقوق نے معذور افراد کی فلاح کےلئے بھی اہم اقدامات کا آغاز کیا۔ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری رایٹس آف ڈس ابیلیٹی بل 2018ءمتعارف کرایا گیا۔ صوبائی حکومتوں میں کنونشن آن رائٹس آف پرسنز ود ڈس ایبیلیٹی اینڈ اینچوئن سٹریٹجی ورکشاپس کے انعقاد کے ساتھ پاکستان بیورو آف سٹیٹکس کے تحت معذور افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا گیا۔

    وزارت انسانی حقوق نے ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کےلئے بھی اقدامات اٹھائے۔ ٹرانس جینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس) ایکٹ اور ٹرانس جینڈر پرسنز ایکٹ کے ڈرافٹ کی تیاری کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے حقوق کےلئے ٹارچر، کسٹوڈین اینڈ ریپ( پریونشن اینڈ پنشمنٹ) بل 2018ءمتعارف کرایا گیا اور رحم کی اپیل کے طریقے کی اصلاح اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی کی گئی۔

    وزارت انسانی حقوق کی طرف سے اقلیتوں کے حقوق کےلئے کرسچین میریج اینڈ ڈایورس بل 2019ءکا ڈرافٹ تیار کیا گیا۔ مذہبی ہم آہنگی کیلئے ایکشن پلان کی تیاری اور ہندو اقلیتوں کے اغواءکے کیسوں کےلئے کمیشن کی تشکیل کی گئی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سینئر سٹیزن بل 2019ءکا ڈرافٹ بھی قانون سازی کے مرحلہ میں شامل ہے۔

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ زینب الرٹ بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ، وفاقی حکومت بچوں پر تشدد کی روک تھام اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ بین الاقوامی انسانی اور بچوں کے حقوق کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں بچوں پر تشدد کا معاملہ اٹھایا اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو صحت و تعلیم کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔

    شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جس میں بچوں کے اغواء سے متعلق شکایت درج کرائی جا سکتی ہے،بچوں پر تشدد کی روک تھام اور حقوق کے تحفظ کے قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، معاشرہ میں بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اس حوالہ سے ہمیں معاشرہ کی سوچ تبدیل کرنا ضروری ہے، بچے ہمارا مستقبل اور ملک کا اثاثہ ہیں۔

    لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

     

  • زینب الرٹ بل کی آج اسمبلی سے منظوری کا امکان

    زینب الرٹ بل کی آج اسمبلی سے منظوری کا امکان

    زینب الرٹ بل کی آج اسمبلی سے منظوری کا امکان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں جمعرات کو بچوں کے تحفظ کے لئے ”زینب الرٹ” بل پر قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ رپورٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ، چیئرمین قائمہ کمیٹی انسانی حقوق بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں حتمی شکل دی گئی ہے۔

    بل کی آج جمعہ کو قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے۔ اس بارے میں حکومت و اپوزیشن میں اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کے ایوان میں موجود نہ ہونے پر ان کی جگہ شازیہ مری نے گمشدہ اور اغواء شدہ بچوں کی جلد بازیابی کی وفاقی و صوبائی انتظام سے متعلق بل پیش کیا۔

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کو کافی عرصے تک طول دیا مگر اب بل قومی اسمبلی میں پیش ہونے جارہا ہے۔ اپوزیشن اس کی منظوری کیلئے بھی کردار ادا کرے گی

    واضح رہے کہ قائمہ کمیٹی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 9 اکتوبر 2019 کو ’زینب الرٹ بل‘ کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ یہ بل صرف اسلام آباد میں لاگو ہوگا۔ اسے ملک بھر میں نافذ کرنے کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں کو بھی ’زینب الرٹ بل‘ پاس کرنا چاہیے تاکہ بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

    زینب الرٹ جوابی ردعمل اور بازیابی بل 2019ء پر قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رپورٹ شازیہ مری نے پیش کی۔ اسلام آباد میں معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بھی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ زینب الرٹ بل کو بغیر کسی تاخیر کے منظور کیا جائے۔ جمعہ کو بل منظور کر کے سینیٹ کو بھجوا دیا جائے۔ پہلے ہی بہت تاخیرہو چکی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ فوری قانون سازی کا مرحلہ مکمل ہو جائے۔

    زینب الرٹ بل قصور کی ننھی بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بعد وقافی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے پیش کیا تھا۔ بل کا مقصد 18 سال سے کم عمر لاپتہ اور اغوا شدہ بچوں کے تحفظ کے لیے قوانین واضع کرنا ہے۔ بل کے مطابق اسلام آباد میں ’چلڈرن پروٹیکشن ایکٹ 2018‘ کے تحت ادارہ قائم کیا جائے گا جبکہ لاپتہ بچوں کی فوری بازیابی کیلئے ’زارا‘ یعنی زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی کا قیام بھی بل کا حصہ ہے۔

    زیب الرٹ بل کے تحت بچوں سے متعلق معلومات کے لیے پی ٹی اے، سوشل میڈیا اور دیگر اداروں کے تعاون سے ہیلپ لائن اور ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل قومی کمیشن برائے حقوق طفل متعلقہ ڈویژن کی مشاورت سے سپرنٹنڈنٹ پولیس کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے گا۔

    اس بل کے تحت گمشدہ بچوں کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کرنے میں تاخیر پر سرکاری افسروں کو ایک سال تک قید کی سزا بھی ہو سکے گی۔

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ زینب الرٹ بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ، وفاقی حکومت بچوں پر تشدد کی روک تھام اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ بین الاقوامی انسانی اور بچوں کے حقوق کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں بچوں پر تشدد کا معاملہ اٹھایا اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو صحت و تعلیم کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔

    شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جس میں بچوں کے اغواء سے متعلق شکایت درج کرائی جا سکتی ہے،بچوں پر تشدد کی روک تھام اور حقوق کے تحفظ کے قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، معاشرہ میں بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اس حوالہ سے ہمیں معاشرہ کی سوچ تبدیل کرنا ضروری ہے، بچے ہمارا مستقبل اور ملک کا اثاثہ ہیں۔

    لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری برائے انسانی حقوق رابعہ جویری آغا نے وزارت کی جانب سے بچوں پر تشدد کی روک تھام اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

  • نیب ترمیمی آرڈیننس، اپوزیشن نے حکومت کو ایک اور "یوٹرن” پر مجبور کر دیا

    نیب ترمیمی آرڈیننس، اپوزیشن نے حکومت کو ایک اور "یوٹرن” پر مجبور کر دیا

    نیب ترمیمی آرڈیننس، اپوزیشن نے حکومت کو ایک اور "یوٹرن” پر مجبور کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی و سینیٹ سے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل کی منظوری کے بعد حکومت اوراپوزیشن کے درمیان قانون سازی سے متعلق 9 آرڈیننس کا فارمولا طے پا گیا ،حکو مت نیب آرڈیننس واپس لینے پر بھی رضا مند ہو گئی حکومت اب دوسرا نیب آرڈیننس لا ئے گی جس میں اپوزیشن کی تجا ویز کو بھی شامل کیا جا ئے گا۔

    پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکراسد قیصرکے چیمبرمیں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان قانون سازی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان 9 آرڈیننس پر معاملات طے پا گئے 9 میں سے 3 آرڈیننس منظور تصورہوں گے جبکہ 6 میں سے 4 دوبارہ ایوان سے اتفاق رائے سے منظورکرائے جائیں گے، 2 بل قائمہ کمیٹی میں بھجوا کرترامیم کے ساتھ ایوان سے منظور کرایا جائے گا ۔ان آرڈیننس میں نیب کا ترمیمی بل بھی شامل ہے جوگزشتہ سال دسمبر میں لا یا گیا تھا

    اپوزیشن کی مشاورت کے بعد اب حکومت ایک نیا ترمیمی آرڈیننس لا ئے گی جس میں اپو زیشن کی تجا ویز ت کو شامل کیا جا ئے گا اس سے پہلے آرڈیننس میں 5 کروڑ سے زائد کرپشن کے ملزمان کے لیے جیل میں بی کے بجائے سی کلاس کر دی گئی تھی جبکہ دوسرے ترمیمی آرڈیننس میں تاجروں اور سرکاری افسران کو چھوٹ دی گئی تھی۔

    نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی،فرخ نواز بھٹی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا نیب آرڈیننس قانون کی حکمرانی کے منافی ہے، آرڈیننس کے ذریعے کرپٹ عناصر کو تحفظ دیا گیا ہے، ٹیکس اتھارٹیز اور کاروباری شخصیات کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہیں۔

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    درخوست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نیب کو حکم دے کہ تمام کارباری شخصیات کے اعداد و شمار عدالت میں پیش کریں۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم، ایف بی آر، نیب اور ایس ای سی پی کو فریق بنایا گیا ہے.

    قبل ازیں تین روز قبل بھی نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی ، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس آرٹیکل 25 کےخلاف ہے، آرڈیننس وزرا،سرکاری افسران کی کرپشن کو تحفظ دینے کی کوشش ہے، آرٹیکل 25 کےمطابق تمام شہری قانون کی نظرمیں برابرہیں،

    درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب ترمیمی آرڈیننس فوری معطل کرنے کاحکم دے،درخواست میں وفاق ،چیئرمین نیب،وزارت قانون اوردیگرکو فریق بنایا گیا ہے.

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب آرڈیننس پر دستخط کردیے جس کے بعد اب نیا قانون نافذ العمل ہوگیا۔ صدر مملکت نے وفاقی حکومت کی سفارش پر نیب کے نئے قوانین پر دستخط کیے، آرڈیننس کے تحت اب قومی احتساب بیورو کو 50 کروڑ سے زائد کرپشن اور اسکینڈل پر ہی کارروائی کی اجازت ہوگی۔

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

    سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    مجوزہ آرڈیننس کے مطابق نیب محکمانہ نقائص پرسرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا،ان ملازمین کےخلاف کارروائی ہوگی جن کےخلاف نقائص سے فائد اٹھانے کے شواہد ہوں،سرکاری ملازم کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد نہیں کیا جا سکے گا،سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بیجا اضافے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کارروائی ہو سکے گی،نیب تحقیقات 3 ماہ میں مکمل نہ ہوں تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا،نیب 50 کروڑ روپےسے زائد کی کرپشن اور اسکینڈل پر کارروائی کرسکے گا،ٹیکس، اسٹاک ایکسچینج ،آئی پی اوز کے معاملات میں نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوجائے گا،