Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پولیس کی کاروائی، بوس وکنار کرنیوالوں سمیت خطرناک ملزم گرفتار

    پولیس کی کاروائی، بوس وکنار کرنیوالوں سمیت خطرناک ملزم گرفتار

    پولیس کی کاروائی، بوس وکنار کرنیوالوں سمیت خطرناک ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تھانہ روات پولیس کی نازیبا حرکات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہے،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نازیبا حرکات اور بوس وکنار میں دوشیزہ سمیت 04 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،

    پولیس کے مطابق ملزمان سے نشہ آور اشیاء شراب کی بوتلیں ،شیشہ حقہ و فلیورز کو قبضہ میں لے لیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں زین العابدین، ولی محمد، یسین خان اور دوشیزہ سارہ کنول شامل ہیں،

    ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ روات پولیس کی ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے.

    علاوہ ازیں راولپنڈی پولیس نے ٹیررگینگزکےخلاف اہم کاروائی کی ہے، صادق آباد پولیس نے786سرکارگینگ کے سرغنہ ولی جان کے ساتھیوں کوبھی گرفتارکر لیا۔ گینگ سرغنہ ولی جان کوقبل ازیں گرفتارکیا جا چکا ہے جس سے انٹیروگیشن کے بعد اسکے ساتھیوں کوگرفتارکیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سے 3 کلاشنکوفیں,222 رائفل، ایمونیشن اورگاڑی برآمد کی گئی ہے،

    ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

  • مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل،کن ممالک نے عراق سے فوج نکالنے کا اعلان کر دیا؟

    مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل،کن ممالک نے عراق سے فوج نکالنے کا اعلان کر دیا؟

    مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل،کن ممالک نے عراق سے فوج نکالنے کا اعلان کر دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے، ایران نے امریکی اڈوں پر حملے کئے جن میں 80 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے، مشرق وسطیٰ میں جنگ کے منڈلاتے خطرات کے پیش نظر نیٹو سمیت کینیڈا، جرمنی اور رومانیا نے اپنے اہلکاروں کو عراق سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد نیٹو نے عراق سے اپنے اہلکاروں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیٹو کی جانب سے کہا گیا کہ امریکا اور ایران کشیدگی کے باعث اپنے چند اہلکاروں کو وقتی طور پر عراق سے کہیں اور بھیجا جارہا ہے۔

    ترجمان نیٹو کے مطابق چند اہلکاروں کو ان کی حفاظت کے پیش نظر عراقی دارالحکومت سے ملک کے اندر یا پھر دیگر ممالک بھیجا جائے گا تاہم نیٹو کی عراق میں موجودگی رہے گی اور حالات کے مطابق عراقی فوجیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری رہے گا جب کہ ٹریننگ آپریشن کو وقتی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

    جرمنی نے بھی عراق سے اپنے اہلکاروں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، جرمن حکومت کے ترجمان کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ عراق میں موجود 130 میں سے 30 اہلکاروں کو دیگر ممالک میں بھیجا جارہا ہے

    رومانیا نے بھی اپنے تمام 14 اہلکاروں کو عراق سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان اہلکاروں کو دیگر ممالک میں تعینات کیا جائے گا۔

    کینیڈین حکومت کی جانب سے بھی عراق میں فوجی مشن کو روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نیٹو میں شامل اپنے چند فوجی اہلکاروں کو عراق سے کویت بھیجا جارہا ہے۔

    برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ایسےخطرناک اور لاپرواحملوں کو نہ دہرائے،ایران پرزور دیتے ہیں کہ حالات معمول پر لانے کی کوشش کرے،مشرق وسطیٰ میں ایک جنگ دہشت گرد گروپوں کی مدد کرے گی،

    ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل حملے کیے گئے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکر کارروائی کی سربراہی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے۔

    پنٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کر دی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا

    ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ متناسب جواب دے دیا، اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل کو ہدف بنایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سیلف ڈیفنس میں کارروائی کی۔

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے،

  • اپنے وزیروں کے خلاف مقدمے درج نہ کرنیوالی پنجاب پولیس کو وزیراعظم کی مبارکباد

    اپنے وزیروں کے خلاف مقدمے درج نہ کرنیوالی پنجاب پولیس کو وزیراعظم کی مبارکباد

    اپنے وزیروں کے خلاف مقدمے درج نہ کرنیوالی پنجاب پولیس کو وزیراعظم کی مبارکباد
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی سے مثبت پیغام سامنے آیا،وزیراعظم عمران خان نے سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی پرآئی جی پنجاب اورپولیس کومبارکباد دی.

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت ڈیڑھ سال میں متعدد بار آئی جی پنجاب تبدیل کر چکی ہے، اب آخر میں شعیب دستگیر کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا اور وزیراعظم نے انہیں تین ماہ میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کا ہدف دیا تھا،وزیراعظم عمران خان سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کی ملاقات ہوئی تھی، آئی جی پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو پولیس رویے میں بہتری کیلئے وژن سے آگاہ کیا،آئی جی نے صوبے میں امن وامان کی بہتری کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا تھا

    وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،وزیراعظم نے تھانہ کلچرکی تبدیلی کیلئے سفارشات کوحتمی شکل دینے کی ہدایات دیں،وزیراعظم عمران خان نے آئی جی،چیف سیکرٹری کودباؤسے بالاترہوکرکام کرنے کی ہدایت کی.

    پنجاب پولیس نے کیا کاروائیاں کیں کس کو پکڑا یہ تو سامنے نہیں آ سکا، امن و امان کی صورتحال یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر ڈکیتی ہو جاتی ہے، پی آئی سی پر وکلاء حملہ کرتے ہیں تو پولیس بے بس تماشائی ہوتی ہے، پنڈی میں پولیس اہلکاروں پر حملہ ہو جاتا ہے جس سے دو اہلکار شہید ہو جاتے ہیں، ڈکیتی کی وارداتوں میں پنجاب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی، پھر بھی وزیراعظم پولیس کو مبارکباد دے رہے ہیں.

    پنجاب پولیس مقدمات درج نہیں کر رہی، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے خلاف تھانے میں درخواست دی ہوئی ہے مگر ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو گا، تبدیلی سرکار کے گلو بٹ فواد چوھدری نے اپنے غنڈوں کے ہمراہ مبشر لقمان پر تشدد کیا تو اس کا بھی ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا، کیا وزیراعظم پولیس کو مقدمے درج نہ کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں؟

  • امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں پر برطانیہ نے کیا اہم اعلان

    امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں پر برطانیہ نے کیا اہم اعلان

    امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں پر برطانیہ نے کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کا حملہ خطرناک اور نتائج کی پروا کے بغیر تھا،ایران کی جانب سے عراقی فوجی اڈوں پرحملوں کی مذمت کرتےہیں،عراقی فوجی اڈوں میں برطانوی،امریکی اوراتحادی افواج کے ارکان مقیم ہیں،ہلاکتوں اور بیلسٹک میزائلوں کے استعمال کی اطلاعات پر تشویش ہے،

    برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ایسےخطرناک اور لاپرواحملوں کو نہ دہرائے،ایران پرزور دیتے ہیں کہ حالات معمول پر لانے کی کوشش کرے،مشرق وسطیٰ میں ایک جنگ دہشت گرد گروپوں کی مدد کرے گی،

    ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل حملے کیے گئے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکر کارروائی کی سربراہی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے۔

    پنٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کر دی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا

    ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ متناسب جواب دے دیا، اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل کو ہدف بنایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سیلف ڈیفنس میں کارروائی کی۔

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے،

  • ایف اے ٹی ایف سوالنامہ کے جواب کب ہوں گے جمع؟ کون جائے گا اگلے اجلاس میں

    ایف اے ٹی ایف سوالنامہ کے جواب کب ہوں گے جمع؟ کون جائے گا اگلے اجلاس میں

    ایف اے ٹی ایف سوالنامہ کے جواب کب ہوں گے جمع؟ کون جائے گا اگلے اجلاس میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے 22نکات پر جواب آج بھیجے گا،تمام متعلقہ محکموں نے اپنے جوابات فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو ارسال کردیئے،ایف ایم یوآج بذریعہ ای میل پاکستان کاجواب ایف اے ٹی ایف کوارسال کرے گا،ایف ایم یونے ایف اے ٹی ایف کے 150 سوالات کے جوابات پر مبنی رپورٹ تیار کر لی

    ایف ایم یوپاکستان کی ایف اے ٹی ایف کوآرڈنیشن کمیٹی کی منظوری کے بعد رپورٹ ارسال کرے گا،ایف ایم یو کی رپورٹ متعلقہ محکموں سے موصول ہونے والے جوابات پر مبنی ہے،

    ایف اے ٹی ایف کے اگلے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر حماد اظہر کریں گےپاکستانی وفد کے دیگر ارکان کے ناموں کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا،چیئرمین ایف بی آر کا نام بھی پاکستانی وفد کے ممکنہ ارکان میں شامل ہے، پاکستانی وفد کے ممکنہ ارکان میں ڈی جی ایف ایم یو اورڈی جی نیکٹا بھی شامل ہوں گے،وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک بھی ممکنہ وفد کا حصہ ہوں گے.پنجاب اور خیبرپختونخواکےسی ٹی ڈی نمائندے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کا نام بھی ممکنہ فہرست میں شامل ہو گا.

    پاکستان کوایف اے ٹی ایف نے 150سوالات پرمشتمل سوال نامہ بھیجا تھا،سوال نامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئیں، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں،ایف اےٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کوسزادلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے،

    ایف اے ٹی ایف کی جانب سے سوال نامہ پاکستان کی3دسمبرکوجمع کرائی گئی رپورٹ کے جواب میں بھیجا گیا تھا،ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کوسوال نامہ20دسمبرکوارسال کیا تھا جو موصول ہو گیا،

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے 40 اہداف کے حصول پر پیشرفت کاجائزہ لینے کے بعد سوالنامہ بھیجا، پاکستان نے 40 اہداف میں سے 36 پرپیشرفت دکھائی، 4 اہداف کےحصول پرطریقہ کاروضع کردیا گیا،

    پاکستان نے مالیاتی اداروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کا ہدف پورا کیا، پاکستان نے 9 اہداف پر بڑی پیش رفت کی، بے نامی داروں کے خلاف کارروائی میں بھی بہتری کی گئی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے۔

    وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان 2020 میں گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بالخصوص  آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیشرفت کا اعتراف کیا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے،

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی محکمے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

    واضح رہے ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معانت کی روک تھام کے لیے بنائی گئی عالمی تنظیم ہے۔اس تنظیم نے 18 اکتوبر کو 4 ماہ کی مہلت دہتے ہوئے پاکستان پر زور دیا تھا کہ فروری 2020 تک ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرے کیونکہ اس وقت تک پاکستان ’گرے لسٹ‘ میں ہی موجود رہے گا۔ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ کن اجلاس جنوری میں ہوگا۔21 جنوری سے شروع ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی گرے لسٹ کے نکلنے کے بارے میں فیصلہ ہو گا۔

  • ہم یہاں کہانیاں سننے نہیں بیٹھے، کام نہیں کرنا تو عہدہ چھوڑیں، چیف جسٹس نے کس پر کیا اظہار برہمی؟

    ہم یہاں کہانیاں سننے نہیں بیٹھے، کام نہیں کرنا تو عہدہ چھوڑیں، چیف جسٹس نے کس پر کیا اظہار برہمی؟

    ہم یہاں کہانیاں سننے نہیں بیٹھے، کام نہیں کرنا تو عہدہ چھوڑیں، چیف جسٹس نے کس پر کیا اظہار برہمی؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں غیرقانونی ٹیکس ریفنڈکیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،ایف بی آرکی قائم مقام چیئرپرسن نوشین جاوید امجد عدالت میں پیش ہوئیں ،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ عدالت نے ٹیکس ریفنڈ میں بے قاعدگیوں کی انکوائری کا حکم دیا تھا،جس پر نوشین جاوید نے عدالت میں کہا کہ وزیراعظم آفس سے منظوری کے بعد انکوائری شروع ہوچکی ہے ،چیف جسٹس پاکستان نے قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کی سخت سرزنش کردی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بی بی ہم یہاں کہانیاں سننے نہیں بیٹھے ،تین ماہ کی عدالتی مہلت میں تحقیقات مکمل کیوں نہیں ہوئیں ؟ اربوں روپے لٹ گئے، سرکار کانقصان ہوا آپ کو پرواہ ہی نہیں۔ چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کو پرواہ نہیں تو اپنا عہدہ چھوڑ دیں، ایف بی آر دیگر کاموں میں مصروف ہے عدالتی احکامات پر توجہ نہیں ۔ چیئرپرسن صاحبہ !رقم آپ کی جیب سے گئی ہوتی توآپ ایک منٹ بھی گھرنہ بیٹھتی ،قوم کے پیسے سے کسی کو ہمدردی نہیں.

    سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

    ملک ریاض کیس پر کس نے بات کرنے سے منع کیا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    لندن میں بڑی کاروائی، پاکستانی شخصیت کی پراپرٹی منجمد، اثاثے ملیں گے پاکستان کو

    ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سب کا پیسہ پاکستان آنا چاہئے، ملک ریاض بول پڑے

    چیف جسٹس آف پاکستان نے دوران سماعت مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب ایسا نہیں ہوگا چیئرمین ایف بی آر بھی چھٹی پرچلے گئے ،چیئرپرسن ایف بی آر نے کہا کہ شبرزیدی بیمار اورہسپتال میں داخل ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ شبرزیدی کیوں اورکتنے بیمار ہیں سب معلوم ہے ،عدالت نے ایف بی آر کو 15 دن میں غیرقانونی ٹیکس ریفنڈز کی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیدیااورمزید سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

    اسلام آباد کو آدھا شہر اور آدھا دیہات بنا دیا گیا، سپریم کورٹ چیئرمین سی ڈی اے پر برہم

  • ایران نے کن میزائلوں سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا؟ اہم خبر

    ایران نے کن میزائلوں سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا؟ اہم خبر

    ایران نے کن میزائلوں سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے امریکی اڈوں پر میزائل حملے کئے ہیں، ایرانی میڈیا سے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں 80 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ان کا سازو سامان بھی تباہ ہوا ہے، امریکہ پر حملے کی ایرانی سپریم لیڈر نے خود براہ راست نگرانی کی.

    برطانوی اخبارڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد کو نشانہ بنانے کیلئے 15 بلیسٹک میزائل فائر کیے ، حملوں میں استعمال کیے جانے والے بلیسٹک میزائل کا نام ” فتح 110“ ہے جوکہ زمین سے زمین پر 300 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے بعد اپنے متعدد جنگی طیارے فضائی حدود کی نگرانی کرنے کیلئے تعینات کر دیئے ہیں جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو جوابی حملہ نہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے ۔

    ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل حملے کیے گئے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکر کارروائی کی سربراہی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے۔

    پنٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کر دی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا

    ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ متناسب جواب دے دیا، اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل کو ہدف بنایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سیلف ڈیفنس میں کارروائی کی۔

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے،

  • امریکی جارحیت پر اب کس ملک کو نشانہ بنایا جائے گا؟ ایرانی سپریم لیڈر کی دھمکی سے کھلبلی مچ گئی

    امریکی جارحیت پر اب کس ملک کو نشانہ بنایا جائے گا؟ ایرانی سپریم لیڈر کی دھمکی سے کھلبلی مچ گئی

    امریکی جارحیت پر اب کس ملک کو نشانہ بنایا جائے گا؟ ایرانی سپریم لیڈر کی دھمکی سے کھلبلی مچ گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد کہا ہے کہ ایران اس سے بڑاحملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،انہوں نے اعلان کیا کہ اب امریکی جارحیت پرمعاون ممالک کوبھی نشانہ بنایا جائے گا،غزہ کےلوگوں کی جدوجہد کاثمرہےکہ اسرائیل فائربندی پر راضی ہواامریکی سازش ہے کہ مسئلہ فلسطین پیچھے رہ جائے،اقاسم سلیمانی مغربی ایشیا میں امریکی سازشوں کے خلاف رکاوٹ تھے,سلیمانی کے قتل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کا انقلاب زندہ ہے,امریکہ اسرائیل کی مدد کیلئےلبنان سے حزب اللہ کو ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے,حزب اللہ لبنان میں ہاتھوں اور آنکھوں کی طرح کام کررہی ہے،جنرل قاسم سلیمانی میں منافقت نہیں تھی،ہم اپنے دفاع میں کسی بھی قسم کی کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے,آج کا ایرانی نوجوان ماضی کی نسبت انقلاب پر زیادہ اور کامل یقین رکھتا ہے

    ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل حملے کیے گئے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکر کارروائی کی سربراہی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے۔

    پنٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کر دی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا

    ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ متناسب جواب دے دیا، اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل کو ہدف بنایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سیلف ڈیفنس میں کارروائی کی۔

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے،

  • فواد چودھری کی مبشر لقمان سے بدتمیزی، اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان نے جواب دے دیا

    فواد چودھری کی مبشر لقمان سے بدتمیزی، اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان نے جواب دے دیا

    فواد چودھری کی مبشر لقمان سے بدتمیزی، اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان نے جواب دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ دو دن پہلے ہونے والا واقعہ کیا تھا ،فواد چوھدری اور میری لڑائی کیوں ہوئی اس حوالہ سے بتاؤں گا، محسن لغاری ہمارے کامن فرینڈ ہیں وہاں ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا،اور کسی کا گھر یا کسی کی محفل میں بدمزگی نہیں ہونی چاہئے بحرحال اللہ تعالیٰ محسن لغاری کے بچوں کو صحت اور خوشی کے ساتھ زندگی دے، آمین

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس پورے واقعہ میں تین حصے ہیں سب سے پہلے یہ کہ جب کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ گڑ بڑ ایک رات پہلے ہوئی ہے، گڑ بڑ نو مہینے پہلے ہوئی ہوتی ہے، یہ آج یا کل کی بات نہیں، جو چل رہا ہے، یہ ایک تاریخ ہے اور آج میں اس بارے بتاؤں گا،اور شواہد بھی دوں گا،دوسرا حصہ یہ ہے کہ اس میں ہوا کیا اور تیسرا یہ کہہ اب کیا کرنا ہے، میں نےکیا جواب دینا ہے؟

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ کھرا سچ کے ٹیم ابھی تک 4800 گھنٹے ٹی وی پر انویسٹی گیٹو شو کر چکی ہے، اللہ کا بڑا کرم ہے ہم جب سے آئے ،تہمتیں لگیں، الزامات لگے اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑا،تقریبا 53 مقدمات جن میں سے کئی ابھی بھی بھگت رہا ہوں اور اللہ عدالتوں میں سرخرو کر رہا ہے، ایسے بھی واقعات ہوئے جن میں مجھ پر فائرنگ بھی ہوئی،جب کوئی آدمی ملک میں کھل کر الطاف حسین کے خلاف بات کرنے کو تیار نہیں تھا میں نے دوستی خراب کی اور کھل کر بولا،اسوقت کم لوگ اسکے خلاف بولنے والے تھے میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں اکیلا تھا لیکن کم لوگ تھے، ہم نے بڑے بڑے مافیاز کو بے نقاب کیا یہ تو نہیں ہو سکتا کہ پہلی باری کوئی دھمکی ہوئی یا کسی نے ختم کرنے کی کوشش کی یا فائر مارنے کی کوشش کی، یا نوکری سے فارغ کرنے کی کوشش کی ،ایسا پہلی بار تو نہیں ہوا، اس کے باوجود دو چیزیں بڑی واضح ہیں کہ ہم نے ملک نہیں چھوڑا یہاں سے نہیں گئے، کہ یہاں سے جائیدادیں بیچیں اور جائیں میں اپنے فیملی اور ملک کو بدنام نہیں کر سکتا ،ایک دوست نے کہا کہ وفاقی وزیر نے حملہ کر دیا تو آپ کسی ملک کی نیشنلٹی کے لئے اپلائی کر سکتے ہو ،میں نے کہا نہیں،میں ایسا نہیں کر سکتا، میں یہیں رہوں‌گا، پہلے بھی کئی دفعہ موقع آیا اور آفرز بھی آئیں میں نے ایسا نہیں کیا.

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ اس واقعہ کے تین دن تک میں جو خاموش تھا اس کے پیچھے وجہ تھی،میں دیکھنا چاہ رہا تھا کہ لوگ کہتے کیا ہیں اور کیا کہہ رہے ہیں، بہت سے سوشل میڈیا گروپس ،واٹس ایپ گروپس کا ممبر ہوں، جس کا ممبر نہیں ہوں‌ وہاں کے سکرین شاٹ بھی آ رہے ہیں کہ کون کیا کہہ رہا ہے ، دوسرا یہ کہ لوگ اس کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں وہ بھی پتہ چلے تا کہ میں جب جواب دوں تو ایک ہی بار جواب دوں، اور سب کو سمجھ آ جائے،کہ میرا موقف ہے، بہت کم لوگ ہیں جنہوں نے میرا موقف لینے کی کوشش کی ان میں سے کچھ میرے دوست ہیں اور کچھ میرے دوست نہیں بھی، میں ان سب کا مشکور ہوں.

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ میں ان تمام صحافی تنظیموں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے پہلے دن ہی واقعہ کے چند گھنٹے بعد میرا ہاتھ مضبوط کیا، مذمتی بیان جاری کئے اور میرا ساتھ دیا،میں سب کا ذکر کروں تو میرے خیال میں مناسب نہیں ہو گا، میرے فون میں 28 سے زیادہ پریس کلب اور 1500 سے زائد لوگوں کے میسجز اور کالز کا ریکارڈ ہے جنہوں نے نہ صرف مذمت کی بلکہ یہ بھی پوچھا کہ اب کیا کرنا ہے، میں صرف چند ایک کے نام لوں اور باقی کے نہ لوں یہ زیادتی ہے، لیکن یوکے، جرمنی، ہالینڈ،بیلجیئم، آسٹریلیا، یو ایس، نیوزی لینڈ سے بھی لوگوں نے رابطہ کیا اور اس کی نہ صرف مذمت کی بلکہ کہا کہ ہمیں بتائیں کرنا کیا ہے؟ ایئر پورٹ پر جا کر کیا کرنا ہے اور پریس کانفرنس میں کیا کرنا ہے ،میں نے کہا کہ کچھ نہیں کرنا میں خود بتاؤں گا، میں مشکور ہوں ان سیاسی جماعتوں کا جنہوں نے نظریاتی اختلافات کے باوجود مجھے سپورٹ کیا، انہوں نے مجھے کالز اور میسج کئے اور کہا کہ بتائیں کیا کرنا چاہئے، میں مشکور ہیں ٹریڈ یونین، ڈاکٹرز، وکلاء کا جنہوں نے کہا کہ بتائیں ہم احتجاج کرنے کے لئے کہاں آئیں،.

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ میں الحمد للہ اس ملک میں لا بریکر نہیں بن سکتا،میں غیر قانونی حرکت کو قانونی طور پر ہی حل کرنے کا اعلان کرتا ہوں، مجھے آج صبح ایک بہت ہی اچھے دوست جو فواد چودھری اور میرے بھی دوست ہیں انہوں نے کہا کہ فواد چودھری آپ سے ہاتھ ملانا چاہتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ معاملہ ختم ہو جائے،تو میں نے انکار کر دیا کہا بالکل نہیں ہاتھ ملاؤں گا، میں قانونی راستے کو اختیار کروں گا، اس کا کیا لایحہ عمل ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لڑائی کوئی آج شروع نہیں ہوئی اس کو سات مہینے ہوئے ہیں اور آج تک مجھے پتہ چلا کہ ایک لوگوں نے کہا کہ آپ نے فواد چودھری یا اس کے پی اے کو کال کر کے غلط زبان استعمال کی جس پر میں نے کہا کہ ایک دو دن یا ایک ہفتے کو چھوڑ کر پچھلے سات مہینے میں کوئی کال دکھائیں جو میں نے انکو کی ہو، آپ کے پاس کال کا ریکارڈ نہیں ہو گا تو کال آنے کا ریکارڈ تو ہو گا، وہ تو ٹیلی فون کمپنی دے دی گی کہ اس نمبر سے کال آئی اور اسکا وقت کیا تھا ،یہ کوئی مشکل نہیں.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بہانہ بنایا جا رہا ہے ایک انٹرویو کا جو میں نے ایک صحافی کا کیا نیو ٹی وی کے اینکر کا،اور یوٹیوب پر کیا، جس میں انہوں نے بڑے بڑے کلیم کئے ،وہ ان کے اپنے کلیم ہیں ، خود ساختہ کلیم ہیں کیونکہ میں نہیں کہہ رہا،وہ ان دو لڑکیوں کے جن کا آج کل بڑا چرچا ہے حریم اور صندل ،ان دونوں کے بہت قریب ہیں،وہ ان کی بات سنتی ہیں، باتیں ایکسچینج کرتی ہیں ،یہ انہوں نے مجھے کہا ،میں نہیں کہہ رہا،دیکھیں اس میں ایک مسئلہ سمجھنے کی کوشش کریں .خواتین سے مسئلہ چار مہینے پہلے شروع ہوا اور فواد چودھری سے سات مہینے پہلے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چودھری سے جتنی میری دوستی رہی وہ بھی اوپن ہے میں نے کبھی چھپایا نہیں، ایک ٹائم آ یا کہ وزیر بننے کے بعد میرے اور فواد چودھری کے راستے جدا ہو گئے اسکی کئی وجوہات ہیں،بڑی وجہ یہ تھی کہ جب فواد چودھری نے مخالفت شروع کر دی جب انہوں نے ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کی، ارشد خان کو عمران خان نے خود ایم ڈی پی ٹی وی لگایا تھا ،فواد چودھری نے یونین کو اکسایا اورکہا کہ پی ٹی وی پر قبضہ کر لو،ارشد خان کو نہ آنے دو جس پر میں نے چینل پر کئی پروگرام کئے اور ان پر تنقید کی ، آڑے ہاتھوں لیا، موصوف کی اطلاعات و نشریات کی پالیسیز پر کڑی تنقید کی،فواد چودھری نے آتے ہی کہہ دیا تھا کہ نیوز چینل تو غلط ہیں، ہمیں انکی ضرورت ہی نہیں، ہمیں فلمی چینل شروع کرنے ہیں، پی ٹی آئی وہ پارٹی ہے جو میڈیا اور سوشل میڈیا کی وجہ سے اقتدار میں آئی انہیں سمجھ ہی نہیں آئی کہ پورے کا پورا میڈیا اور سوشل میڈیا ان کے خلاف کیوں ہو گیا.

    مبشر لقمان کے مزید انکشافات کے لئے ویڈیو ضرور دیکھیں،

    ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے ساتھ فواد چوھدری کی ویڈیو آنے کے ممکنہ انکشاف کے بعد فواد چوھدری نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان پر ایک نجی تقریب میں اپنے غنڈوں کے ساتھ تشدد کیا جس پر مقامی تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہے تا ہم فواد چودھری اس دوران جھوٹ بولتے نظر آئے.

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فواد چودھری کو وزارت سے ہٹایا جائے، صحافتی تنظیموں نے بھی اس واقعہ پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور فواد چوھدری کے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے،

    ایک صارف نے لکھا کہ مبشر لقمان نے ایٹ لیسٹ یہ سچ قوم کے سامنے لاکر بہت بڑا جھاد کیا ھے اسپر پوری قوم کو مبشر کا شکرگزار بھی ھونا چاھئیے اور فواد چودھری کی غنڈہ گردی کے خلاف اوز بھی اٹھانی چاہئیے

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    ایک اور صارف نے لکھا کہ فواد چودھری کو اینکرز پرغصہ دیکھانے کی بجائے اپنے اعمال پرنظرثانی کرنی چاہئیے، اگر کردار مضبوط ہوگا توکوئی انگلی نہیں اُٹھائیگا،PTIکو بدکردارلڑکی نے نشانہ بنایا ہے جو مریم نواز کی بھی دوست ہے،مریم نواز تو بھارتی کالی دیوی ہےاس سے رقم لےکر بدنام کیاگیا ہے،ویڈیوزکا ذکرمریم نےبھی کیاتھا.

    مختلف پارٹیاں بدلنے والے فواد چودھری جب سے حکومت میں آئے ہیں صحافیوں اور اپوزیشن کے خلاف بیانات ان کا وطیرہ بن چکا ہے یہاں تک کہ ایک نجی تقریب میں انہوں نے سینئر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا تھا,سمیع ابراہیم نے  کہا تھا کہ  ججز یکجہتی کے حوالہ سے تحریک شروع ہو رہی ہے جو حقیقت میں پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہے، اس تحریک کو انڈیا و امریکہ کی مدد حاصل ہو گی، اپوزیشن جماعتیں وکلاء کے ساتھ تحریک میں حصہہ لیں گی. ،سمیع ابراہیم نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف کے اندر سے لوگ تحریک انصاف کو چھوڑ دیں گے انہوں نے فواد چوہدری کے بارے میں کہا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں اور وہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی قیادت کریں گے.

    سینئر صحافی و واینکر پرسن سمیع ابراہیم کو فواد چودھری کی جانب سے تھپڑ مارے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سمیع ابراہیم سے رابطہ کیا تھا

    صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

    تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

    فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

    سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

    مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر

    وزیرِاعظم عمران خان نے فیصل آباد میں سینئر صحافی سمیع ابراہیم سے پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہارکیا ۔

  • ایران کا جوابی حملہ، پاکستان بھی میدان میں آ گیا، کیا کہا؟

    ایران کا جوابی حملہ، پاکستان بھی میدان میں آ گیا، کیا کہا؟

    ایران کا جوابی حملہ، پاکستان بھی میدان میں آ گیا، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی جنرل قاسم سیلمانی کی ہلاکت کے بعد امریکا ایران کشیدگی عروج پر ہے، ایران کے جوابی حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے سفری ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا ایڈوائزری خطےکی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر جاری کی گئی اور پاکستانیوں کو عراق کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عراق میں رہائش پذیر پاکستانی ہائی کمیشن بغدادسے رابطے میں رہیں۔