Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت پر انکی بیٹی زینب نے کیا دبنگ اعلان

    امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت پر انکی بیٹی زینب نے کیا دبنگ اعلان

    امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت پر انکی بیٹی زینب نے کیا دبنگ اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی نے امریکی صدر ٹرمپ کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ والد کی موت پر امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔

    جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ کے موقع پر ان کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے اپنے والد کی موت پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو واضح پیغام دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زینب سلیمانی نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو جنرل سلیمانی کی موت پر ’سیاہ دن‘ دیکھنا پڑے گا۔

    انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیوانے ٹرمپ یہ مت سمجھنا کہ میرے والد کی موت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوگیا۔ٹرمپ حماقت کی علامت اور بین الاقوامی صہیونیوں کے ہاتھ میں ایک کھلونا ہیں،امریکی صدرکےایران، عراق کو جدا کرنے کی شیطانی منصوبے کی کوشش ناکام ہوگئی،

    اس موقع پر قدس فورس کے نئے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل اسماعیل قاآنی کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کے قتل کےبعد امریکا کو خطے سے نکالنا ان کا مقصد بن گیا۔ انہوں نے ایرانی عوام سے قاسم سلیمانی کے راستے پر چلنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے اب صرف ایک ہی مداوا ہے کہ امریکا کو خطے سے نکال باہر کیا جائے گا۔

    قبل ازیں جب صدر حسن روحانی قاسم سلیمانی کے گھر پنچے تعزیت کیلئے تو قاسم سلیمانی کی بیٹی نے صدر حسن روحانی سے سوال کیا کہ میرے والد کا بدلہ کون لے گا؟ میں چاہتی ہوں آپ میرے والد کے کا بدلہ لیں گے اور حسن روحانی نے جواب دیا: ہم آپ کے ابو کا بدلہ لے گا۔

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے

  • حمید گل کا ایران امریکہ بارے سوشل میڈیا پر جاری بیان پروپیگنڈہ، عبداللہ گل میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    حمید گل کا ایران امریکہ بارے سوشل میڈیا پر جاری بیان پروپیگنڈہ، عبداللہ گل میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    حمید گل کا ایران امریکہ بارے سوشل میڈیا پر جاری بیان پروپیگنڈہ، عبداللہ گل میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق آئی ایس آئی چیف جنرل ر حمید گل کے صاحبزادے محمد عبداللہ گل نے کہا ہے کہ مجاہد اسلام جنرل حمید گل رح سے منسوب سوشل میڈیا پر یہ من گھڑت اور جھوٹ بات چل رہی ہے کہ “اگر امریکہ ایران پر حملہ کر دے تو میری قبر پر آکر ۔۔۔کر دینا”

    عبداللہ گل کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا نہ ہی کوئی مستند حوالہ ہے اور نہ ہی جنرل صاحب ایسی غیر معیاری زبان استعمال کرتے تھے۔‏سوشل میڈیا پر جس نے بھی یہ بات کی ہے میں سختی سے مذمت کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ نجی ویب ٹی وی نے اس حوالہ سے اپنی ایک ویڈیو میں جنرل ر حمید گل کے حوالہ سے بیان نشر کیا تھا جس پر عبداللہ گل کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں، اور اگر حمید گل نے ایسی کوئی بات کی تو انکے دور میں تو امریکہ نے ایران پر حملہ نہیں کیا،

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے

  • پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کو پاکستان نے کیا مسترد

    پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کو پاکستان نے کیا مسترد

    پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کو پاکستان نے کیا مسترد
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دفترخارجہ نے پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پشاور اور ننکانہ صاحب کے واقعات کی مبینہ منفی تصویر کشی کررہا ہے،بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانا ہے،بھارت میں منصوبہ بندی کے تحت اقلیتوں سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے،پاکستان میں سکھوں سمیت تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کی تعظیم کی جاتی ہے

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گردوارہ ننکانہ صاحب پر کسی بھی حملے یا بے حرمتی کے الزامات مسترد کرتے ہیں،الزامات جھوٹ،آرایس ایس اور بی جے پی کی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں،وزیراعظم کی جانب سے کرتارپورراہداری کاافتتاح پاکستان کےوژن کاعکاس ہے،پاکستان میں سکھ،ہندو اور عیسائیوں سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں،

    دوسری جانب گورودوارہ جنم استھان کے باہر اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مرکزی ملزم عمران کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
    ملزم نے 4 روز قبل گورودوارہ جنم استھان کے سامنے احتجاج کے دوران اشتعال انگیز تقریر کی تھی، جسے بھارتی میڈیا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

    وزیراعظم نے ننکانہ صاحب واقعےکی وزیرداخلہ اور پنجاب حکومت سےرپورٹ طلب کرلی،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ننکانہ صاحب جیسے واقعات کسی صورت قبول نہیں،

    وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس لینے پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ ننکانہ صاحب پہنچے اور انہوں نے سکھ رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

    رات گئے مرکزی ملزم عمران کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم عمران نے ذاتی معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا تھا۔

    حکومت پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب میں احتجاج کرنے والے شخص کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت عمران کے نام سے کی گئی ہے، جب کہ فوکل پرسن کی جانب سے ملزم کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی ہے، جس میں وہ تھانے کی سلاخوں کے پیچھے کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔

    ننکانہ صاحب تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر میں پاکستان پینل کوڈ کے تحت سیکشن 295 اے، نقص امن، توہین مذہب، مذہبی منافرت پھیلانے سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ملزم کے خلاف دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، جو کے خلاف ضمانت حاصل نہیں کی جاسکتی۔

    ننکانہ صاحب کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ واقعہ پر کارروائی کا کہا تھا، کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں جمعے کو معمولی جھگڑے پر مشتعل ہجوم نے سکھوں کے مذہبی مقام گرودوارہ ننکانہ صاحب کے باہر تقریباً 4 گھنٹے تک مظاہرہ اور احتجاج کیا تھا

  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس،دالبندین اور چاغی میں ایل پی جی ائر مکس پلانٹس میں تاخیر پر سرزنش

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس،دالبندین اور چاغی میں ایل پی جی ائر مکس پلانٹس میں تاخیر پر سرزنش

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس، نوکنڈی، دالبندین اور چاغی میں ایل پی جی ائر مکس پلانٹس میں تاخیر پر سرزنش
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ہوا،چیرمین سینٹ کی ہدایت پر نوکنڈی، دالبندین اور چاغی میں ایل پی جی ائر مکس پلانٹس لگانے میں تاخیر کا معاملہ زیر غورآیا، کمیٹی کے پلانٹس لگانے میں چیرمین سینٹ کی ہدایت کے باوجود تاخیر کا نوٹس لیا گیا

    ارکان کمیٹی نے کہا کہ بلوچستان کو محروم رکھا جا رہا ہے، محرومیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے ایس ایس جی حکام کی سرزنش کر دی۔ سینیٹر محسن عزیز نے ای سی سی کا مراسلہ پڑھ کر سنایا۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ چیرمین سینٹ کی خصوصی کاوش سے مارچ 2019 میں ای سی سی نے ان پلانٹس کی منظوری دی۔ سینیٹرز یوسف بادینی ، شمیم آفریدی، کہدا بابر ، بہرامند تنگی، جہانزیب جمالدینی نے کمیٹی سے واک آوٹ کیا

    حکام نے کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دالبندین میں گورنمنٹ لینڈ جسکے لئے پیسے چاہئے تھے۔دو تین ماہ ہو گۓ ہیں مراسلہ بھیجا ہے ریونیو محکمہ کو۔ چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ لیٹر کب بھیجا تھا ۔جس پر ایس ایس جی سی حکام تاریخ بتانے میں ناکام ہوئے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کیوں سست روی سے کام لیا جا رہا ہے۔ جس پر ایس ایس جی سے حکام نے کہا کہ زمین صرف ہمیں دکھا ئی گئی تھی۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آپ غلط بیانی کر رہے ہیں۔ میرے پاس لیٹر ہے مارچ 2019کا ۔ چئرمین کمیٹی چئرمین کمیٹی نے ایس ایس جی سی کو ای سی سی کا مراسلہ پڑھ کر سنایا ۔ چیئرمین کمیٹی نے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کیوں تاخیر ہو رہی ہے۔ سینیٹر کہدا بابر نے کہا کہ اپ۔جہاں بولیں گے وہاں زمین الاٹ کر دی جائے گی لیکن تاخیر نہ ہو۔

  • طلبا کی بڑی خواہش پوری، سکول کھلنے کے بعد چھٹیوں میں ہوا مزید اضافہ

    طلبا کی بڑی خواہش پوری، سکول کھلنے کے بعد چھٹیوں میں ہوا مزید اضافہ

    طلبا کی بڑی خواہش پوری، سکول کھلنے کے بعد چھٹیوں میں ہوا مزید اضافہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا،پنجاب کےسرکاری اسکولوں کی تعطیلات میں 12 جنوری تک توسیع کر دی گئی ، چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ بارش اور سخت سردی کے باعث کیا گیا،

    موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے تھے،بارش میں بھی بچے سکول پہنچ گئے تا ہم حاضری کم رہی، شدید سردی کے باعث 20 دسمبر سے 5 جنوری تک تعطیلات ختم ہو گئیں، جس کے بعد سکول کھلے تا ہم اب دوبارہ تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے. پنجاب بھرمیں اسکولزکل سے بندرہیں گے، صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس کا کہنا ہے کہ 13 جنوری سےاسکول دوبارہ کھلیں گے،

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    گزشتہ روز ۔سکول ایجوکیشن پنجاب کے وزیر مراد راس سمیت محکمہ تعلیم کے حکام نے چھٹیوں میں مزید اضافے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے آج سے کھل جائیں گے اور تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع ہوجائیں گی۔

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والی ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ بارش کی وجہ سے سکولوں کی حاضری کم رہی، والدین نے چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ کیا لیکن پنجاب حکومت نے ماننے سے انکار کر دیا، سکولوں کی حاضری کم ہونے کی وجہ سے آج سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہوں گی. بارش کی وجہ سے کئی والدین یہ سمجھ بیٹھے کہ آج بھی سکول سے چھٹی ہو گی اس وجہ سے انہوں نے اپنے بچوں‌کو سکول نہیں بھیجا

  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے صاحبزادے کی وفات پر چیئرمین سینیٹ کا اظہار تعزیت

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے صاحبزادے کی وفات پر چیئرمین سینیٹ کا اظہار تعزیت

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے صاحبزادے کی وفات پر چیئرمین سینیٹ کا اظہار تعزیت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے صاحبزادے امیر مانڈوی والا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

    قائد ایوان سینیٹ سینیٹر شبلی فراز، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے صاحبزادے امیر مانڈوی والا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کے بیٹے عامر مانڈوی والا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے سلیم مانڈوی والا اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا.

    اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرنے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی.

  • احسن اقبال کے ریمانڈ میں‌ توسیع، وائی فائی نہ دیں لیکن یہ سہولت دے دیں، کیا مطالبہ کر دیا

    احسن اقبال کے ریمانڈ میں‌ توسیع، وائی فائی نہ دیں لیکن یہ سہولت دے دیں، کیا مطالبہ کر دیا

    احسن اقبال کے ریمانڈ میں‌ توسیع، وائی فائی نہ دیں لیکن یہ سہولت دے دیں، کیا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نارووال اسپورٹس سٹی کیس ،عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،احتساب عدالت اسلام آباد نے احسن اقبال کو13جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا،

    وکیل صفائی نے احسن اقبال کوجیل میں لیپ ٹاپ کی سہولت مہیا کرنےکی استدعا کی اور کہا کہ وائی فائی بے شک نہ دیں لیکن لیپ ٹاپ کی سہولت دی جائے،جس پر جج نے کہا کہ فیصلہ تو آنے دیں ممکن ہے جوڈیشل کر دیں،

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ پہلے یہ بتائیں مزید ریمانڈ آپ کو کیوں چاہیے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں تفتیش کی پیشرفت بھی بتاتا ہوں اور مزید ریمانڈ کی وجہ بھی،احسن اقبال کےخلاف بے شمار شواہد موجود ہیں، نارووال اسپورٹس سٹی کی لاگت میں 180 فیصد کا اضافہ ہوا، منصوبے کی منظوری میں قانونی خلاف ورزی کی گئی،سمری کی منظوری بھی متعلقہ فورم سے نہیں لی گئی ،

    عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ احسن اقبال کیس پر نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق ہوگا؟ جس پرنیب نے کہا کہ احسن اقبال کیس پر نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوگا،پہلے سے جاری نیب کیسز پر اطلاق نہیں ہوگا،احسن اقبال نے کہا کہ میں آرڈیننس کافائدہ نہیں لینا چاہتا،جن لوگوں کو نوازنے کے لیے لایا گیا انہیں ہی فائدہ دیں،

    مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت میں احسن اقبال کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے دلائل دیئے،اور کہا کہ گزشتہ سماعت پر ریمانڈ کی جو وجوہات بتائی گئیں، وہی آج بھی ہیں،اب تو نیب نے کِک بیکس اور اثاثوں کی چھان بین کی بات بھی شروع کردی ہے،یہ صرف اور صرف سیاسی انتقام ہے اور کچھ بھی نہیں،

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں  نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

  • مریم نواز ان ای سی ایل، درخواست پر کب ہو گی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت؟

    مریم نواز ان ای سی ایل، درخواست پر کب ہو گی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت؟

    مریم نواز ان ای سی ایل، درخواست پر کب ہو گی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواستوں پر سماعت 9 جنوری کوہوگی،مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے بھی عدالت سے رجوع کررکھا ہے ،جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوارالحق پنوں کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا،

    اس سے قبل مریم نواز نے 7 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں ایل سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست جمع کروائی تھی۔ جس کے بعد 9 دسمبر کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حکومت کی نظرثانی کمیٹی کو 7 روز میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظرثانی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی تھی۔

    مریم نواز نے اپنے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے لایور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے میمورنڈم کے منافی ہے۔

    لیگی رہنما مریم نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اُن کے والد نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں اور انہیں اپنے والد کی صحت کے بارے میں تشویش ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عدالت نے حکومت کو سات دن میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جو ختم ہوچکا ہے۔

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز نے درخواست میں کہا عدالتی مہلت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اُن کا نام ام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ اُن کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور انہیں والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے 6 ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں،  لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں اور اب وہ لندن جانا چاہتی ہیں

  • دنیا بھر کی موٹر ویز پر موٹرسائیکلیں چلتی ہیں، دوران سماعت سپریم کورٹ کے ریمارکس

    دنیا بھر کی موٹر ویز پر موٹرسائیکلیں چلتی ہیں، دوران سماعت سپریم کورٹ کے ریمارکس

    دنیا بھر کی موٹر ویز پر موٹرسائیکلیں چلتی ہیں، دوران سماعت سپریم کورٹ کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پر موٹرسائیکل چلانے کی اجازت کےخلاف حکومتی اپیل پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیا قانون میں موٹروے پر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس کے مطابق موٹروے پر موٹرسائیکل نہیں چل سکتی، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ قانون کے مطابق پابندی کا نوٹیفکیشن وجوہات کےساتھ جاری کرنا لازم ہے،دنیا بھر کی موٹر ویز پر موٹرسائیکلیں چلتی ہیں،اگر حکومت نے پابندی عائد کی ہے تو نوٹیفکیشن دکھائیں،

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پابندی کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہائی وے پر موٹرسائیکل زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ چین ،انڈونیشیااور فلپائن میں موٹرسائیکلز موٹروے پر لانے پر پابندی ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ حکومت کو اختیار ہے موٹروے پر موٹرسائیکلز کی آمد کو ریگولیٹ کرے،

  • احسن اقبال پر نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق ہو گا یا نہیں؟ نیب نے عدالت میں بتا دیا

    احسن اقبال پر نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق ہو گا یا نہیں؟ نیب نے عدالت میں بتا دیا

    احسن اقبال پر نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق ہو گا یا نہیں؟ نیب نے عدالت میں بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی،احسن اقبال کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کر دیا گیا،نیب نے احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی