Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • جج ویڈیو سیکنڈل، پرویز رشید ایف آئی اے میں پیش، کیا پوچھا گیا؟ خود بتا دیا

    جج ویڈیو سیکنڈل، پرویز رشید ایف آئی اے میں پیش، کیا پوچھا گیا؟ خود بتا دیا

    جج ویڈیو سیکنڈل، پرویز رشید ایف آئی اے میں پیش، کیا پوچھا گیا؟ خود بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جج ویڈیو سیکنڈل میں مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید ایف آئی اے میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

    ایف آئی اے میں پیشی کے بعد بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کاجو کام تھا وہ نہیں لیا جا رہا،ایف آئی اے سے بھی اسی طرح کام لیا جارہا ہے جیسے نیب سے لیا جارہا ہے،ایف آئی اے کا جو کام نہیں وہ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے ، اے این ایف حنیف عباسی اور رانا ثنااللہ کے کیس میں ناکام ہوئی۔آپ نے پاکستان سے کھلواڑ شروع کردیا ہے ،حکومتوں کا کام یہ ہے کہ اداروں کو ناکامی کے سرٹیفکیٹس دلوائے؟انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں لاہور سب کا پسندیدہ شہر تھا،شاہد خاقان عباسی نے ملک سے گیس کا بحران ختم کردیا تھا،خواہش ہے کہ 2020شروع ہونے سے پہلے ہی تبدیلی آجائے

    پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کا مذاق بنا دیا،مجھ سے پوچھا گیا وڈیو کس نے دی،سب کو پتا ہے وڈیو کس نے دی،پریس کانفرنس میں کون کون تھا سب کو پتا ہے،پوچھا گیا پریس کانفرنس میں کون لوگ تھے؟ ،یہ پوچھنے بلایا؟،ایسے سوال پوچھے گئے جن کا سر تھا نہ پیر۔ مجھ سے کہا دوبارہ بلواسکتے ہیں ،میں نے کہا جب بلائیں حاضر ہوں گا،

    پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بہتر نہیں، دعاوں کی ضرورت ہے،نواز شریف صحت مند ہونے پر وطن واپسی میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں کرینگے،

    جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

    ویڈیو سیکنڈل، جج کی ویڈیو کس نے بنائی ؟ آخر گرفتار ہو ہی گیا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا،او ایس ڈی بنانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دیا. سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

  • خواجہ سراؤں کی بھی سن لی گئی،وزیراعظم آج کریں گے خواجہ سراؤں کے لئے اہم اعلان

    خواجہ سراؤں کی بھی سن لی گئی،وزیراعظم آج کریں گے خواجہ سراؤں کے لئے اہم اعلان

    خواجہ سراؤں کی بھی سن لی گئی،وزیراعظم آج کریں گے خواجہ سراؤں کے لئے اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے خواجہ سراوَں کو صحت سہولت پروگرام میں شامل کرنے کافیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم عمران خان آج خواجہ سراوَں کیلئے صحت سہولت پروگرام کاآغازکریں گے.خواجہ سراؤں کو بھی صحت کارڈ فراہم کئے جائیں گے.

    واضح رہے کہ خواجہ سراؤں کے حقوق کے لئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری آواز بلند کرتی رہتی ہیں،

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے، یکساں حقوق کی فراہمی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

    انہوں نے خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں انکی بنیادی ضروریات اور حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی زمہ داری ہے اور حکومت انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا چاہتی ہے تاکہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

    خیبرپختونخواہ میں ایک اور خواجہ سرا قتل

    انہوں نے کہا کہ پہلے بھی خواجہ سراوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی گئی ہے آئندہ بھی جہاں ضرورت ہوگی قانون سازی کی جائے گی۔

    یاد رہےکہ وزیراعظم کے صحت کارڈ کے ذریعے صحت انصاف کارڈ کے اجراءسے ہر غریب خاندان کو علاج کیلئے 7 لاکھ 20 ہزار روپے ملیں گے تاکہ اس ملک کے غریب پیسے کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہیں.مستحق و غریب اور بے سہارا خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے جو پہلے ہی مالی معاونت فراہم کرنے والے اداروں سے امداد حاصل کر رہے ہیں۔ متعلقہ افراد موبائل فون کے ذریعے 8500 نمبرپر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کرکے اپنی صحت انصاف کارڈ کی اہلیت کے بارے میں تصدیق حاصل کرسکتے ہیں۔ میسج کے جواب میں متعلقہ شخص کو بتایا جائے گا کہ اسے صحت انصاف کارڈ کس جگہ سے جاری ہوگا اس طرح مستحق افراد مقرر ہ جگہ پر جاکر بآسانی کارڈ جاری کرواسکتے ہیں

  • جامی آزاد فلم میکر سے کس نے کی جنسی زیادتی؟ ایسی خبر آئی کہ میڈیا میں بھی کھلبلی مچ گئی

    جامی آزاد فلم میکر سے کس نے کی جنسی زیادتی؟ ایسی خبر آئی کہ میڈیا میں بھی کھلبلی مچ گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جامی آزاد فلم میکر نے نیوز گروپ کے سی ای او حمید ہارون پر ریپ کا الزام لگا دیا ، اور اپنی ٹویٹس میں کہا کہ ہارون حمید کے دوستوں نے بجائے میری بات پر یقین کرنے کے میرا مزاق اڑایا، ڈان اخبار نے میرا ساتھ دینے کی بجائے اس پر پردہ ڈالا،اب یہ خونی لبرلز کا امتحان ہے کہ اپنے بیچ شامل کالی بھیڑوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں یا نہیں.

    فلم ساز جمشید رضا المعروف جامی مور نے آخرکار باقاعدہ بتایا کہ اُس سے مبینہ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کا نام ‘حمید ہارون’ ہے جو سی ای او ڈان میڈیا گروپ ہیں ،

    https://twitter.com/azadjami1/status/1210932945277599744?s=20

    فلمساز جمشید محمود رضا المعروف جامی مور نے کہا ہے کہ اُن سے 13 سال قبل کراچی میں جنسی زیادتی ڈان میڈیا گروپ کے سی ای او حمید ہارون نے کی –فلمساز جامی مور نے@AzadJami1 کے نام سے ٹوئٹ ہینڈل کے زریعے ٹوئٹ کیا جس میں لکھا، ‘ ہاں مجھ سے ریپ سی ای او ڈان میڈیا گروپ حمید ہارون نے کیا’

    اس ٹوئٹ کے چھے گھنٹے بعد جامی مور نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے کہا کہ چھے گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کسی نے ڈان میڈیا گروپ کے سی ای او کے حوالہ سے میرے انکشاف کو شائع نہیں کیا

    فلمساز جامی مور نے 29 دسمبر کورات بارہ بجے تک ٹویٹ کی ایک سیریزجاری کی جس میں انھوں نے مین سٹریم میڈیا کے ایک سیکشن خاص طور پرجنگ-جیو میڈیا گروپ، ڈان میڈیا گروپ کو باقاعدہ ٹیگ کرکے یہ کہا کہ ‘جن کواسٹبلشمنٹ چُپ نہ کراسکی وہ میرے بارے
    میں چُپ کیوں ہیں؟ سچ بولنے کے دعوے دار میرے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی بارے خبر چھاپنے کی شرط یہ رکھتے تھے کہ میں ریپ کرنے والے کا نام ظاہر کرون اوراب جب نام دیا ہے تو کوئی بھی اس بارے خبر نہ تو چھاپ رہا ہے اور نہ نشر کررہا ہے.

    جامی مور نے تین ماہ پہلے اپنے جس ٹوئٹ ہینڈل سے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کا انکشاف کیا تھا وہ جامی مور کے بقول ہیک ہوچُکا ہے جس کی وجہ سے انھیں نیا ٹوئٹ ہینڈل بنانا پڑا-اُس ٹوئٹ ہینڈل پر جامی مور نے اپنے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کا نام تو ظاہر نہیں کیا تھا لیکن انہوں نے اشارے ضرور دئے تھے-

  • لڑکی کا اغوا، والد نے لگایا تفتیشی افسر پر عدالت میں سنگین الزام

    لڑکی کا اغوا، والد نے لگایا تفتیشی افسر پر عدالت میں سنگین الزام

    لڑکی کا اغوا، والد نے لگایا تفتیشی افسر پر عدالت میں سنگین الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مبینہ اغوا لڑکی کی عدم بازیابی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لڑکی کے والد اورتفتیشی افسر سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،لڑکی کے والد نے تفتیشی افسر پر اغوا کا الزام عائدکردیا،عدالت نے ڈی آئی جی ویسٹ کونئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا،

    تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ لڑکی نےپسندکی شادی کی ہے اب وہ اٹک بھاگ گئی ،یہ ہمارے ساتھ چلیں ہم لڑکی کو بازیاب کرواتے ہیں،لڑکی کے اہلخانہ نے پولیس کے ساتھ اٹک جانے سے انکارکر دیا،والد نے کہا کہ جس تفتیشی افسر نے ہماری بیٹی کواغوا کیا اس کے ساتھ کیسے جائیں؟

    عدالت نے ڈی آئی جی ویسٹ کو تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کروانے کا حکم دے دیا.

  • حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

    حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید 5روزہ دورے پربیرون ملک روانہ ہو گئے،شیخ رشید اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے سعودی عرب روانہ ہوئے، وہ سعودی عرب میں سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور عمرہ بھی ادا کریں گے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد عمرہ کی ادائیگی کے بعد چین روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی حکام سے ملاقاتیں کریں اور ایم ایل ون کے حوالہ سے بات چیت کریں گے.

    واضح رہے کہ شیخ رشید اور حریم شاہ اس وقت خبروں میں ہیں، حریم شاہ نے شیخ رشید کے حوالہ سے الزامات عائد کئے ہیں‌ تا ہم ابھی تک شیخ رشید نے جواب نہیں دیا، شیخ رشید نے ریلوے کے حوالہ سے ویڈیو پیغام دیا لیکن حریم شاہ کے الزامات پر کوئی بات نہیں کی، اب شیخ رشید عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں اور وہ پانچ دن بعد پاکستان واپس آئیں گے

    ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے رابطہ کر لیا، حریم شاہ نے شیخ رشید کی کال ریکارڈ کر کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کر دی، شیخ رشید اور حریم شاہ کے مابین بات ہوتی ہے،حریم شاہ نے شیخ رشید سے کہا کہ لیکن آپ نے میرے ساتھ کیوں غلط کیا، جس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی میں تمہیں سمجھاتا ہوں اور بہتری کے لئے کرتا ہوں

    حریم شاہ نے شیخ رشید سے دوبارہ کہا کہ اچھا ٹھیک ہے میں یہ بات مانتی ہوں ،آپ نے میرے ساتھ لڑئی کیوں کی جس پر شیخ رشید نے کہا کہ لڑائی اس لئے کی کہ دیکھو آپ پر آدمی کے ساتھ ویڈیو لگا رہی ہوتی ہیں،

    کالز کی ریکارڈنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ حریم شاہ نے مکمل ریکارڈنگ شیئر نہیں کی،

    حریم شاہ نے ساتھ پیغام میں لکھا کہ شیخ رشید نے مجھے کال کی اور کہتے ہیں کہ لڑائی اس لئے کہ آپ دوسرے مردوں کے ساتھ ویڈیو بناتی ہیں، یہ کیا ہے؟

    ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دو روز قبل سوشل میڈ یا پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ویڈیو کال کی مبینہ ویڈیو شیئر کی اس ویڈیو میں اصل آڈیو کی بجائے گانا چل رہا تھا جس کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ حریم شاہ اور شیخ رشید کے درمیان کیا بات چیت ہوئی،ویڈیو کے حوالے سے حریم شاہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ رات کے پچھلے پہر ان کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال پر بات ہوئی، شیخ صاحب بڑے…. موڈ میں لگ رہے تھے، شیخ رشید بہت شرارتی ہیں.

    حریم شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ منسٹر صاحب لڑکیوں سے وڈیو کال کرتے ہیں، ٹرین حادثے ہورہے ہیں لوگ مر رہے ہیں، کام کرنا ہے نہیں بس رنگینیوں میں مصروف ہیں۔

    حریم شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ حریم شاہ آپ کے لیے جیسے بھی عورت ہو، لیکن کیا منسٹر سے سوال نہیں ہو گا؟ کہ وہ وڈیو کال پر کیا کررہے تھے؟ ہر بار تنقید کا نشانہ عورت ہی کیوں؟

    ویڈیو کے بعد ایک آڈیو بھی منظر عام پر آئی ۔ جس میں حریم شاہ نے شیخ رشید سے کہا میری بات سنیں، میں نے آج تک آپ کا کوئی راز فاش نہیں کیا، آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے ہیں، ڈرامے کیوں کر رہے ہیں۔ حریم شاہ کی اس بات پرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ کچھ نہیں کرنا جی اللہ مالک ہے، دیکھیں میں…………… ابھی شیخ رشید نے بات مکمل نہیں تھی کہ حریم شاہ نے کہا ’کیا اللہ مالک ہے؟ آپ ننگا ہو کے مجھے دکھاتے تھے، ویڈیو پر غلط غلط حرکتیں کرتے تھے اس وقت‘ اس سے پہلے کہ حریم شاہ کی جانب سے کوئی اور بات کی جاتی، شیخ رشید نے کال کاٹ دی.

    گزشتہ روز کی جاری ویڈیو کے بعد حریم شاہ ایک بار پھر میدان میں آئیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے پاس اتنا فضول وقت نہیں ،یہ سب آپ لوگوں کا ہی کام ہے کسی کی بھی عزت اچھالنا ،جو لوگ میر ے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں ،میرا پیچھا چھوڑ دیں ۔

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

    مبشرلقمان کےخلاف حکومتی شخصیت نےحریم شاہ اورصندل خٹک کےذریعےسازشی کھیل کھیلا، بھرپور مذمت کرتے ہیں ، رانا عظمیم ، شہزاد حسین بٹ ود یگر

    غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

    حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

    حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

    معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے.

  • نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

    نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

    نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیب آرڈیننس سے متعلق اہم مشاورت کے لئے میڈیا سٹریٹجی اجلاس آج بلا لیا، اجلاس میں حکومتی بیانیہ پر غور ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں قانونی ٹیم اور حکومتی رہنما شریک ہوں گے، نیب آرڈیننس سے متعلق معاملے پر مشاورت ہوگی، موجودہ صورتحال پر حکومتی بیانیے پر غور ہوگا۔

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    اجلاس میں حکومتی و پارٹی ترجمان بھی شریک ہوں گے،وزیراعظم سیاسی اور عدالتی معاملات پر میڈیا گائیڈ لائنز بھی دیں گے، عمران خان مختلف امور پر حکومتی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے،

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا،کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غوروخوض کیا جائے گا، وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں تمام وفاقی وزراء و مشیر شریک ہوں گے.

    کابینہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاس میں‌ کابینہ اسٹیٹ بینک کی سالانہ پبلیکیشن جاری کرنے کی منظوری دے گی،نیشنل کالج فار آرٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈرافٹ بل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے،کابینہ نارویجن شہری محمد اویس کو ناروےکےحوالے کرنے کی منظوری دے گی،شہری سہیل احمد کو برطانیہ کےحوالےکرنےکی منظوری بھی کابینہ ایجنڈےکاحصہ ہے،وفاقی کابینہ سمیڈا کے سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی دے گی.

    وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی، نواز شریف کی وطن واپسی ،پرویز مشرف کی سزا کے عدالتی فیصلے اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے درخواستوں پر بھی مشاورت کی جائے گی

  • دسمبر ختم، اب مولانا کیا کریں؟ شیخ رشید نے دیا مولانا کو مشورہ

    دسمبر ختم، اب مولانا کیا کریں؟ شیخ رشید نے دیا مولانا کو مشورہ

    دسمبر ختم، اب مولانا کیا کریں؟ شیخ رشید نے دیا مولانا کو مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم اپنے وسائل سے ریلوےکے1 تا 16 گریڈ ملازمین کا ایک اسکیل بڑھانا چاہتے ہیں ،وزیراعظم سے گریڈ 1تا16کے اسکیل بڑھانے کیلیےدرخواست کی ہے،عدالتی فیصلہ آنےپرریلوے کے تمام ڈی ایل اے ملازمین کوکنفرم کردیا جائے گا،شدید دھند میں بھی روزانہ 138ٹرینیں چل کر مسافروں کے معیار پر پورا اتر رہی ہیں،

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ کرسمس اسپیشل ٹرین 10جنوری تک جاری رکھنےکافیصلہ کیاہے،سڑکوں پر دھند کی وجہ سے ریلوے پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے، ہم مسافروں کی امیدوں پر پورا اتر رہے ہیں، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے، دسمبر ختم ہو رہا ہے اب مولانا اگلے دسمبر کا انتظار کریں.

  • نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف عدالت میں کب ہو گی سماعت؟ رجسٹرار نے بتا دیا

    نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف عدالت میں کب ہو گی سماعت؟ رجسٹرار نے بتا دیا

    نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف عدالت میں کب ہو گی سماعت؟ رجسٹرار نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست پر فوری سماعت کےلیے معذرت کر لی،رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد درخواست پر سماعت ہو سکے گی،

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس آئین اور قانون کے منافی ہے،آرڈیننس سے کرپشن کیسوں میں نیب کی تفتیش کا اختیار ختم کیا گیا،نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعےکرپشن کو فروغ ملے گا،صدارتی آرڈیننس کو بدنیتی پر مبنی اور کالعدم قرار دیا جائے،

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہا تھا ان کے کچھ دوست نیب کے دائرے میں ہیں،نیب قانون کی ہمیشہ مخالفت کی ،نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد اب وہ خوش ہوں گے،نیب نے ایک تماشہ لگایا ،کوئی پوچھنے والا نہیں نیب آرڈیننس میں ترمیم عمران خان اور ساتھیوں کو بچانے کیلیے ہے،لوگوں کی عزتیں اچھالی جاتی ہیں ،غیر قانونی حراست میں رکھتے ہیں

    نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے اگلے روز سپریم کورٹ میں چیلنج

    بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

  • وفاقی کابینہ اجلاس طلب،ایجنڈہ جاری، وزیراعظم کریں گے اہم فیصلے

    وفاقی کابینہ اجلاس طلب،ایجنڈہ جاری، وزیراعظم کریں گے اہم فیصلے

    وفاقی کابینہ اجلاس طلب،ایجنڈہ جاری، وزیراعظم کریں گے اہم فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا،کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غوروخوض کیا جائے گا، وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں تمام وفاقی وزراء و مشیر شریک ہوں گے.

    کابینہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاس میں‌ کابینہ اسٹیٹ بینک کی سالانہ پبلیکیشن جاری کرنے کی منظوری دے گی،نیشنل کالج فار آرٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈرافٹ بل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے،کابینہ نارویجن شہری محمد اویس کو ناروےکےحوالے کرنے کی منظوری دے گی،شہری سہیل احمد کو برطانیہ کےحوالےکرنےکی منظوری بھی کابینہ ایجنڈےکاحصہ ہے،وفاقی کابینہ سمیڈا کے سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی دے گی.

    وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی، نواز شریف کی وطن واپسی ،پرویز مشرف کی سزا کے عدالتی فیصلے اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے درخواستوں پر بھی مشاورت کی جائے گی

  • جج ویڈیو سیکنڈل، ن لیگ کی عظمیٰ بخاری ایف آئی اے میں پیش ہوں گی یا نہیں؟

    جج ویڈیو سیکنڈل، ن لیگ کی عظمیٰ بخاری ایف آئی اے میں پیش ہوں گی یا نہیں؟

    جج ویڈیو سیکنڈل، ن لیگ کی عظمیٰ بخاری ایف آئی اے میں پیش ہوں گی یا نہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیگی رہنماعظمیٰ بخاری اورپرویز رشیدکی ایف آئی اےطلبی کامعاملہ،عظمیٰ بخاری کےوکیل نے ایف آئی اےکواگلی تاریخ کیلئےدرخواست دے دی،درخواست میں کہا گیا کہ عظمیٰ بخاری بیرون ملک ہونے کےباعث پیش نہیں ہو سکتیں،عظمیٰ بخاری اور پرویزرشید کو جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات میں طلب کیا گیا

    ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کو طلب کرلیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کو جج ویڈیو اسکینڈل میں 30 دسمبر پیر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے۔

    ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عظمیٰ بخاری ایف آئی اے زونل آفس لاہور میں 4 بجے پیش ہوں۔