Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے رابطہ کر لیا، حریم شاہ نے شیخ رشید کی کال ریکارڈ کر کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کر دی، شیخ رشید اور حریم شاہ کے مابین بات ہوتی ہے،حریم شاہ نے شیخ رشید سے کہا کہ لیکن آپ نے میرے ساتھ کیوں غلط کیا، جس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی میں تمہیں سمجھاتا ہوں اور بہتری کے لئے کرتا ہوں

    حریم شاہ نے شیخ رشید سے دوبارہ کہا کہ اچھا ٹھیک ہے میں یہ بات مانتی ہوں ،آپ نے میرے ساتھ لڑئی کیوں کی جس پر شیخ رشید نے کہا کہ لڑائی اس لئے کی کہ دیکھو آپ پر آدمی کے ساتھ ویڈیو لگا رہی ہوتی ہیں،

    کالز کی ریکارڈنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ حریم شاہ نے مکمل ریکارڈنگ شیئر نہیں کی،

    حریم شاہ نے ساتھ پیغام میں لکھا کہ شیخ رشید نے مجھے کال کی اور کہتے ہیں کہ لڑائی اس لئے کہ آپ دوسرے مردوں کے ساتھ ویڈیو بناتی ہیں، یہ کیا ہے؟

    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1211030516385927169

    ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دو روز قبل سوشل میڈ یا پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ویڈیو کال کی مبینہ ویڈیو شیئر کی اس ویڈیو میں اصل آڈیو کی بجائے گانا چل رہا تھا جس کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ حریم شاہ اور شیخ رشید کے درمیان کیا بات چیت ہوئی،ویڈیو کے حوالے سے حریم شاہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ رات کے پچھلے پہر ان کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال پر بات ہوئی، شیخ صاحب بڑے…. موڈ میں لگ رہے تھے، شیخ رشید بہت شرارتی ہیں.

    حریم شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ منسٹر صاحب لڑکیوں سے وڈیو کال کرتے ہیں، ٹرین حادثے ہورہے ہیں لوگ مر رہے ہیں، کام کرنا ہے نہیں بس رنگینیوں میں مصروف ہیں۔

    حریم شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ حریم شاہ آپ کے لیے جیسے بھی عورت ہو، لیکن کیا منسٹر سے سوال نہیں ہو گا؟ کہ وہ وڈیو کال پر کیا کررہے تھے؟ ہر بار تنقید کا نشانہ عورت ہی کیوں؟

    ویڈیو کے بعد ایک آڈیو بھی منظر عام پر آئی ۔ جس میں حریم شاہ نے شیخ رشید سے کہا میری بات سنیں، میں نے آج تک آپ کا کوئی راز فاش نہیں کیا، آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے ہیں، ڈرامے کیوں کر رہے ہیں۔ حریم شاہ کی اس بات پرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ کچھ نہیں کرنا جی اللہ مالک ہے، دیکھیں میں…………… ابھی شیخ رشید نے بات مکمل نہیں تھی کہ حریم شاہ نے کہا ’کیا اللہ مالک ہے؟ آپ ننگا ہو کے مجھے دکھاتے تھے، ویڈیو پر غلط غلط حرکتیں کرتے تھے اس وقت‘ اس سے پہلے کہ حریم شاہ کی جانب سے کوئی اور بات کی جاتی، شیخ رشید نے کال کاٹ دی.

    گزشتہ روز کی جاری ویڈیو کے بعد حریم شاہ ایک بار پھر میدان میں آئیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے پاس اتنا فضول وقت نہیں ،یہ سب آپ لوگوں کا ہی کام ہے کسی کی بھی عزت اچھالنا ،جو لوگ میر ے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں ،میرا پیچھا چھوڑ دیں ۔

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

    مبشرلقمان کےخلاف حکومتی شخصیت نےحریم شاہ اورصندل خٹک کےذریعےسازشی کھیل کھیلا، بھرپور مذمت کرتے ہیں ، رانا عظمیم ، شہزاد حسین بٹ ود یگر

    غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

    حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

    حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

    معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے.

    جو سب کی وڈیو لیک کرتی ہے، اب ہوگی اس کی اپنی ویڈیو لیک، حریم شاہ مشکل میں

  • این آر او نہیں دوں گا..اور عمران خان نے ایسا این آر او دیا کہ اپوزیشن مٹھائیاں تقسیم کرنے لگی

    این آر او نہیں دوں گا..اور عمران خان نے ایسا این آر او دیا کہ اپوزیشن مٹھائیاں تقسیم کرنے لگی

    این آر او نہیں دوں گا..اور عمران خان نے ایسا این آر او دیا کہ اپوزیشن مٹھائیاں تقسیم کرنے لگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسے مسترد کیا تا ہم اب آرڈیننس کی تفصیل سامنے آنے پر اپوزیشن جماعتوں نے اندرون خانہ مٹھائیاں بانٹنا شروع کر دی ہیں،نیب ترمیمی آرڈیننس نافذ ہو چکا اب بڑے بڑے کرپشن کیسز نیب اور احتساب عدالتوں سے دیگر اداروں اور اور کورٹس کو منتقل ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب آرڈیننس سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب، اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ان کے بیٹے حمزہ شہباز، سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان، سبطیین خان سمیت متعدد افراد کو فائدہ حاصل ہو گا.

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    گزشتہ روز نیب کے آرڈیننس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کر دیئے تھے جس کے بعد اسے وفاقی وزارت قانون کو بھیج دیا گیا تھا جس کا آج نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، یوسف رضاگیلانی مستفید ہو سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا جعلی بینک اکاؤنٹس کیس بھی ترمیمی آرڈیننس کے باعث غیر موثر ہونے کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، احد خان چیمہ، وسیم اجمل سمیت اہم بیورو کریٹس بھی مستفید ہوں گے۔

    ن لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور اپوزیشن جماعت نے نیب آرڈیننس کی مخالفت کر دی

    نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے اگلے روز سپریم کورٹ میں چیلنج

    نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم کس کو این آر او دینا چاہتے ہیں؟ مریم اورنگزیب کا انکشاف

    نیب ترمیمی آرڈیننس کیوں لایا گیا؟ سعید غنی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نیب آرڈیننس سے متروکہ وقف املاک بورڈ انوسٹمنٹ کیس میں آصف ہاشمی کے بھی مستفید ہونے کا امکان پیدا ہو گیا، آشیانہ اقبال، صاف پانی کرپشن کیس، پیراگون ریفرنس، پارک ویو سوسائٹی اور چنیوٹ کرپشن کیسز بھی منتقل ہونے کا امکان ہے۔ لاہور پارکنگ کمپنی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ، راولپنڈی ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے کیسز بھی منتقل ہونے کا امکان ہے، 56 کمپنیوں میں کرپشن کے کیسز بھی منتقل ہو جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق 2 ارب پان پتی کے کیسز سمیت 60 سے زائد ریفرنسز منتقل ہونے کا امکان ہے، کیسز نیب اور احتساب عدالتوں سے ایف آئی اے، کسٹمز، ایکسائز اور اینٹی سمگلنگ کورٹس کو منتقل ہوں گے۔  تمام سیاسی رہنماؤں کے خلاف نیب مقدمات بد نیتی کو بنیاد بنا کر بنائے گئے تھے تاہم جن مقدمات میں کرپشن کا عنصر ثبوت کے ساتھ موجود ہوگا وہ بدستور قائم رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب مقدمات میں ٹرائل کورٹ سے سزا پانے والے اعلیٰ عدالتوں میں ریلیف کےلیے اپیل کر سکیں گے۔

    نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس آرٹیکل 25 کےخلاف ہے، آرڈیننس وزرا،سرکاری افسران کی کرپشن کو تحفظ دینے کی کوشش ہے، آرٹیکل 25 کےمطابق تمام شہری قانون کی نظرمیں برابرہیں،

    درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب ترمیمی آرڈیننس فوری معطل کرنے کاحکم دے،درخواست میں وفاق ،چیئرمین نیب،وزارت قانون اوردیگرکو فریق بنایا گیا ہے.

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب آرڈیننس پر دستخط کردیے جس کے بعد اب نیا قانون نافذ العمل ہوگیا۔ صدر مملکت نے وفاقی حکومت کی سفارش پر نیب کے نئے قوانین پر دستخط کیے، آرڈیننس کے تحت اب قومی احتساب بیورو کو 50 کروڑ سے زائد کرپشن اور اسکینڈل پر ہی کارروائی کی اجازت ہوگی۔

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

    سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    مجوزہ آرڈیننس کے مطابق نیب محکمانہ نقائص پرسرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا،ان ملازمین کےخلاف کارروائی ہوگی جن کےخلاف نقائص سے فائد اٹھانے کے شواہد ہوں،سرکاری ملازم کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد نہیں کیا جا سکے گا،سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بیجا اضافے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کارروائی ہو سکے گی،نیب تحقیقات 3 ماہ میں مکمل نہ ہوں تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا،نیب 50 کروڑ روپےسے زائد کی کرپشن اور اسکینڈل پر کارروائی کرسکے گا،ٹیکس، اسٹاک ایکسچینج ،آئی پی اوز کے معاملات میں نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوجائے گا،صدر مملکت نے منظوری دی کہ حکومتی، سرکاری شخصیات کی کرپشن نیب کا دائرہ کار رہےگا۔

    بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

    نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

     

  • اسلام آباد کی معروف مارکیٹ دھماکے سے لرز اٹھی

    اسلام آباد کی معروف مارکیٹ دھماکے سے لرز اٹھی

    اسلام آباد کی معروف مارکیٹ دھماکے سے لرز اٹھی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکہ ہوا ہے ،دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، جس کے بعد سیکورٹی ادارے اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں.

    پولیس کے بعد جناح سپر مارکیٹ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں گیس لیکج دھماکہ ہوا ہے ،دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا،دھماکے کے بعد ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ کو بھی طلب کر لیا گیا،

    دھماکے سے ریسٹورینٹ کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس نے ابتدائی طور پر اسے سلنڈر دھماکا قرار دے دیا تا ہم سیکورٹی ادارے متحرک ہیں اور دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں. سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا

  • جو سب کی وڈیو لیک کرتی ہے، اب ہوگی اس کی اپنی ویڈیو لیک، حریم شاہ مشکل میں

    جو سب کی وڈیو لیک کرتی ہے، اب ہوگی اس کی اپنی ویڈیو لیک، حریم شاہ مشکل میں

    جو سب کی وڈیو لیک کرتی ہے، اب ہوگی اس کی اپنی ویڈیو لیک، حریم شاہ مشکل میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے حوالہ سے ویڈیو لیکس کی جا رہی تھیں اور انٹرویو بھی دیا گیا جس میں حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا یہ بات انہوں نے خود کہی اور میں گواہ ہوں ،حریم شاہ نے وزیراعظم کی ویڈیو بھی لیک کرنے کی دھمکی آمیز ٹویٹ کیا بعد میں ڈیلیٹ کر دیا تا ہم اب حریم شاہ کی ویڈیو لیک کرنے کی خبر نے ہر طرف ہلچل مچا دی، حریم شاہ بھی اس انتظار میں ہے کہ اس کی کونسی ویڈیو لیک کی جاتی ہے.

    سوشل میڈیا سٹار بھولا ریکارڈ نے ٹک ٹک سٹار حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کرنے کا اعلان کیا ہے،ایک رپورٹ کے مطابق بھولا ریکارڈ کو 2 سال قبل اس وقت شہرت ملی تھی جب انہوں نے ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی تھی۔ اس ویڈیو میں بھولا ریکارڈ نے کہا تھا کہ انہوں نے غیر ملکی خاتون کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے اپنی جائیدادیں بیچ دی ہیں، یہی وہ جملہ تھا جس کی وجہ سے بھولا ریکارڈ کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور وہ ’سوشل میڈیا سٹار‘ بن گئے۔

    بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے بعد سوشل میڈیا ویب فیس بک پر اپنے پیج پر لکھا کہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے کئی لیڈرز کے بعد ایک اور سکینڈل آنے والا ہے، حریم شاہ کا بھولا ریکارڈ کے ساتھ، کس کس کو ویڈیو چاہیے؟۔ بھولا ریکارڈ نے اس پوسٹ میں ٹک ٹاک حریم شاہ کے ساتھ ایک سیلفی بھی شیئر کی ہے جس میں حریم شاہ کو کرسی پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بھولا ریکارڈ سیلفی لے رہے ہیں.

    ایک اور پوسٹ میں بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کے ساتھ اپنی ایک اور سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا ’ جو سب کی وڈیو لیک کرتی ہے، اب ہوگی اس کی اپنی ویڈیو لیک۔‘

    گزشتہ روز ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی سوشل میڈیا ویب ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حریم شاہ نے دھمکی دی اور بعد ازاں ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا تا ہم اس ٹویٹ کے سکرین شاٹ صارفین نے محفوظ کر لئے، حریم شاہ کی دھمکی کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ٹویٹر پر حریم شاہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

    حریم شاہ کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنی اوقات میں رہیں، گالیاں نکال کر مجھے غصہ نہ دلائیں، یہ نہ ہو میں خان صاحب کی ویڈیو وائرل کر دوں۔ میں نے پہلے ہی خان صاحب کے کہنے پر معافی والی ویڈیو لگائی ہے۔ اس لیے پی ٹی آئی والوں سے کہہ رہی ہوں کہ بار بار گالیاں نکال کر غصہ نہ دلائیں مجھے، ورنہ خان صاحب کی ویڈیو وائرل کر دوں گی۔

    ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دو روز قبل سوشل میڈ یا پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ویڈیو کال کی مبینہ ویڈیو شیئر کی اس ویڈیو میں اصل آڈیو کی بجائے گانا چل رہا تھا جس کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ حریم شاہ اور شیخ رشید کے درمیان کیا بات چیت ہوئی،ویڈیو کے حوالے سے حریم شاہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ رات کے پچھلے پہر ان کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال پر بات ہوئی، شیخ صاحب بڑے…. موڈ میں لگ رہے تھے، شیخ رشید بہت شرارتی ہیں.

    حریم شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ منسٹر صاحب لڑکیوں سے وڈیو کال کرتے ہیں، ٹرین حادثے ہورہے ہیں لوگ مر رہے ہیں، کام کرنا ہے نہیں بس رنگینیوں میں مصروف ہیں۔

    حریم شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ حریم شاہ آپ کے لیے جیسے بھی عورت ہو، لیکن کیا منسٹر سے سوال نہیں ہو گا؟ کہ وہ وڈیو کال پر کیا کررہے تھے؟ ہر بار تنقید کا نشانہ عورت ہی کیوں؟

    ویڈیو کے بعد ایک آڈیو بھی منظر عام پر آئی ۔ جس میں حریم شاہ نے شیخ رشید سے کہا میری بات سنیں، میں نے آج تک آپ کا کوئی راز فاش نہیں کیا، آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے ہیں، ڈرامے کیوں کر رہے ہیں۔ حریم شاہ کی اس بات پرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ کچھ نہیں کرنا جی اللہ مالک ہے، دیکھیں میں…………… ابھی شیخ رشید نے بات مکمل نہیں تھی کہ حریم شاہ نے کہا ’کیا اللہ مالک ہے؟ آپ ننگا ہو کے مجھے دکھاتے تھے، ویڈیو پر غلط غلط حرکتیں کرتے تھے اس وقت‘ اس سے پہلے کہ حریم شاہ کی جانب سے کوئی اور بات کی جاتی، شیخ رشید نے کال کاٹ دی.

    گزشتہ روز کی جاری ویڈیو کے بعد حریم شاہ ایک بار پھر میدان میں آئیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے پاس اتنا فضول وقت نہیں ،یہ سب آپ لوگوں کا ہی کام ہے کسی کی بھی عزت اچھالنا ،جو لوگ میر ے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں ،میرا پیچھا چھوڑ دیں ۔

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

    مبشرلقمان کےخلاف حکومتی شخصیت نےحریم شاہ اورصندل خٹک کےذریعےسازشی کھیل کھیلا، بھرپور مذمت کرتے ہیں ، رانا عظمیم ، شہزاد حسین بٹ ود یگر

    غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

    حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

    حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

    معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے.

    شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

  • ن لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور اپوزیشن جماعت نے نیب آرڈیننس کی مخالفت کر دی

    ن لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور اپوزیشن جماعت نے نیب آرڈیننس کی مخالفت کر دی

    ن لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور اپوزیشن جماعت نے نیب آرڈیننس کی مخالفت کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے بھی حکومت کی طرف سے لائے گئے نیب ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کردیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اداروں، جمہوریت اور آئین کو نقصان پہچانے کی کوشش کر رہے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی نیب ترمیمی آرڈینس کو مسترد کرتی ہے۔

    زاہد خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے نیب آرڈینس میں اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے ترمیم کی ہے، پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس لانا پارلیمنٹ کی تضحیک ہے، وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو بے توقیر اور غیر فعال کر دیا ہے۔حکومت اگر نیب قانون میں ترمیم چاہتی ہے تو اسے پارلیمنٹ کے ذریعے کرے تاہم حکومت ایسا نیب قانون لائے جو شفاف اور سب کے لیے برابر ہو۔

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہا تھا ان کے کچھ دوست نیب کے دائرے میں ہیں،نیب قانون کی ہمیشہ مخالفت کی ،نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد اب وہ خوش ہوں گے،نیب نے ایک تماشہ لگایا ،کوئی پوچھنے والا نہیں نیب آرڈیننس میں ترمیم عمران خان اور ساتھیوں کو بچانے کیلیے ہے،لوگوں کی عزتیں اچھالی جاتی ہیں ،غیر قانونی حراست میں رکھتے ہیں

    نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے اگلے روز سپریم کورٹ میں چیلنج

    بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

  • وزیراعظم اپنے منصب کے تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام ہیں، سراج الحق کا دعویٰ

    وزیراعظم اپنے منصب کے تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام ہیں، سراج الحق کا دعویٰ

    وزیراعظم اپنے منصب کے تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام ہیں، سراج الحق کا دعویٰ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ثابت ہوگیا ہے کہ وزیراعظم ملک کو آئینی ، جمہوری ، پارلیمانی اقدار کے ساتھ چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے ۔ ملک اِس وقت ایک بحران سے نکلتاہے تو دوسرے بحران کا شکار ہو جاتا ہے۔حکومت نے غیر ذمہ دارانہ رویوں اور طرزِ حکمرانی سے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کو مفلوج کردیا ہے، قانون سازی کی بجائے آرڈی نینس کے ذریعے ایڈہاک ازم مستحکم ہورہاہے۔ ملک آئینی پارلیمانی بحران کا شکارکردیا گیا ہے۔ابھی تک الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تقرریاں نہیں ہوئیں، فوج کے سربراہ کی تقرری پر بھی حکومت نے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی انتہا کردی ہے۔ سابق فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت خصوصی عدالت کے فیصلہ پر بھی حکومت نے اداروں کے درمیان احترام کی تمام حدیں پامال کردی ہیں ۔ اگر حکومت پہلے سے یہی موقف رکھتی تھی تو خصوصی عدالت سے اپنی پٹیشن واپس لے لیتی مگر یہ کرنے کی جرا ت نہ کرسکی ۔ یہ حکومتی نااہلی اور بے عملی کا بین ثبوت ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شوریٰ کے اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کے صدور نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کیں۔

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    کشمیر کے حوالے سے حکومت کے کردار پر سراج الحق نے اٹھائے سوالات

    سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک اس وقت کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم اپنے منصب کے تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام ہیں۔ آئین کی حدود میں رہتے ہوئے قبل از وقت انتخابات یا لیڈر آف دی ہاوس کی تبدیلی قابلِ قبول ہوسکتی ہے۔ لیکن آئین سے ماوراء کوئی اقدام عوام کے لیے قابل قبول نہ ہوگا اور ہر غیر آئینی اقدام کی مزاحمت کی جائے گی۔قومی قیادت، حکومت اور اپوزیشن غیر سنجیدہ رویئے ترک کریں،ملک کودرپیش خطرات اور بحرانوں خصوصاً اقتصادی بدترین صورتحال اور عوام کی حالت زار کا ادراک کریں۔ قومی ترجیحات پر حکومت ، سیاست اور ریاست کا ازسرِ نومتفق ہونا قومی سلامتی کے لیے وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت نے دعویٰ کیاتھا کہ حکومت اور ریاست ایک پیج پر ہے جبکہ عملاً ریاستی اور آئینی اداروں میں غلط فہمی اور ٹکراو بڑھتا جارہاہے۔ تحریک انصاف نے ریاستی اداروں کو جس طرح متنازع بنایا ہے ماضی میں اِس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا معاشرے کی رہنمائی کے لیے کردار صفر ہے۔ وکلائ، ڈاکٹرز، عدلیہ، کے درمیان تناو کے خاتمہ کے لیے حکومت بروقت اقدامات کرنے میں بھی نااہل ثابت ہوئی ہے۔لاپتہ افراد کی بازیابی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا،

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ کی آزادی پر قدغن عائد کرنے کے خفیہ اعلانیہ اقدامات ، میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کے لیے ماحول نہ بنانا بھی حکومتی نا اہلی ہے عملاً یہ فاشزم کی طرف پیش رفت ہے۔ سیاسی جمہوری محاذ پر دوریاں اور تناو سے خطرہ بڑھتا جارہاہے۔ روز وعدے ، اعلانات اور پھر یوٹرن نے حکومت کو بے وقعت کردیاہے ۔ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیاہے ، حکومت کا ہر لفظ بے اعتبار ہوچکاہے ۔ بچے تعلیم سے بیمارعلاج سے اور مظلوم انصاف سے محروم ہے۔ اِس ساری صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہے

  • وزیراعظم کے اگلے سال کے پہلے غیرملکی دورے کا شیڈول آ گیا

    وزیراعظم کے اگلے سال کے پہلے غیرملکی دورے کا شیڈول آ گیا

    وزیراعظم کے اگلے سال کے پہلے غیرملکی دورے کا شیڈول آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا، ورلڈ اکنامک فورم 21 تا 24 جنوری ڈیوس سوئٹزرلینڈ میں ہوگا، وزیراعظم غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ ورلڈ اکنامک فورم میں 100 سےزائد مختلف ممالک کےنمائندہ وفود شریک ہوں گے،فورم آئندہ ماہ سوئزرلینڈ کے شہرڈیوس میں ہوگا، کئی ملکوں کےسربراہان شریک ہوں گے،

    وزیراعظم عمران خان اور مشیر خزانہ 20 جنوری کو سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔ ورلڈ اکنامک فورم 21 تا 24 جنوری 2020ء کو ڈیوس سوئٹزرلینڈ میں ہوگا۔ وزیراعظم غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ فورم کے موقع پر وزیراعظم عمران خان پاکستانی معیشت پر بات چیت کریں گے۔ جبکہ وزیراعظم فورم کی سائیڈلائن پرمختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے

    رواں برس ماہ اکتوبر میں دنیا بھر کی معیشت پر نظر رکھنے والے ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں 15 درجے بہتری آئی۔ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق عالمی مسابقت کے معاملے پر دنیا میں پاکستان کا درجہ 15 درجے بہتری کے بعد 52ویں نمبر پر آگیا۔

    عالمی مسابقتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پاکستان کادرجہ 67تھا، گورننس کے معاملے پر پاکستان کے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن دنیا کا ساتواں مؤثر ریگو لیٹر قرار دیا گیا۔ کاروبارشروع کرنےمیں پاکستان کی درجہ بندی میں6پوائنٹس کی بہتری ہوئی، گزشتہ برس رینکنگ میں پاکستان کا نمبر 96 تھا مگر اب بہتری کے بعد 90ویں نمبر ہوگیا۔ پاکستان کا شمار اُن چندممالک میں ہوتا ہے جہاں ایک ہی دن میں کمپنی رجسٹر ہوجاتی ہے، کاروباری لاگت سےمتعلق پاکستان کی رینکنگ گزشتہ سال کی پوزیشن پر مستحکم رہی۔مسابقتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس ای سی پی نےڈیجیٹلائزیشن سےمتعلق کئی اصلاحات متعارف کرائیں

    ورلڈ اکنامک فورم کے صدر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر معاون خصوصی نے ڈبلیو ای ایف کے صدر کو ملک میں توانائی کی کھپت اور قابل تجدید توانائی پر حکومت کی نئی پالیسی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ قابل تجدید توانائی میں 2025 تک 20 فیصد اور 2030 تک 30 فیصد اضافہ ہوگا۔

  • پاکستان کو ملی بڑی کامیابی، سعودی عرب نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کر دیا

    پاکستان کو ملی بڑی کامیابی، سعودی عرب نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کر دیا

    پاکستان کو ملی بڑی کامیابی، سعودی عرب نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، پاکستان اور سعود ی عرب نے او آئی سی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے او آئی سی کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی۔ او آئی سی کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں اور ماہ اپریل میں متوقع ہے،او آئی سی کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، ترکی، انڈونیشیا ودیگر ممالک شریک ہوں، او آئی سی اجلاس کا ایجنڈا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کشمیریوں پر مظالم اور بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ہوں گے.

    پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

    سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

    ترک صدرکے سعودی دھمکیوں کے بیان کی حقیقت کیا؟ سعودی عرب بھی میدان میں آ‌ گیا

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران

    پاکستانی پارلیمانی وفد کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود  نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے جو کہ قریبی دوستانہ و تاریخی تعلقات اور عوام کی سطح پر تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے فروری 2019ءمیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اسی حوالہ سے تھا، او آئی سی اجلاس کے حوالہ سے سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کی، سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ملکر او آئی سی کو متحرک کریں،وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے سالانہ اجلاس میں اس امر کا اظہار کیا تھا کہ او آئی سی کو فعال ہونا چاہئے

     

    کوالالمپورسمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت، ترک صدر کے بیان کے بعد سعودی سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کر دیا، سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کوسمٹ میں شرکت نہ کرنے پر مجبورکرنے کی خبربے بنیادہے، پاکستان کودھمکی دینے کی خبربھی مسترد کرتےہیں، پاک سعودی تعلقات میں دھمکیوں کی زبان استعمال نہیں ہوتی ،پاکستان پردباوَ اوردھمکی سے متعلق خبر یں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں،پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات دھمکی آمیز زبان سے بالاترہیں،دونوں ممالک میں برادرانہ،اعتماداورباہمی احترام پرمبنی تعلقات ہیں ،سعودی عرب ہرمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا اور رہے گا،

    ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کے ’دباؤ‘ کے باعث ملائیشیا سمٹ میں شرکت نہیں کی۔ پاکستان کو معاشی دشواریوں کے باعث سعودی عرب کی خواہشات پر عمل کرنا پڑا۔ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی وجہ سے کوالالمپور سمٹ سے پیچھے ہٹا، سعودی عرب نے پاکستانی کو معاشی دھمکی دی تھی

    واضح رہے کہ کانفرنس کے آغاز سے قبل سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کو ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلی فونک گفتگو میں ملائیشیا اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ مختلف شعبو ں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔

    سعودی خبررساں ادارے واس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہاتیر محمد سے گفتگو کے دوران زور دیا کہ مشترکہ اسلامی جدوجہد کا پلیٹ فارم اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی )ہے۔ یہ پلیٹ فارم بے حد اہم ہے۔ یہ امت مسلمہ کی دلچسپی کے تمام اسلامی مسائل پر غورو خوض کے لیے اتحاد بین المسلمین کا ضامن ہے۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کیا ،وزیراعظم نے مہاتیر محمد کو کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا،دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کی میزبانی میں متعدد مسلمان ممالک کے سربراہان کا ایک اجلاس ہونے جا رہا تھا جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شرکت کی تصدیق بھی کی گئی تھی تاہم بعد میں وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کو شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے.

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    وزیراعظم پاکستان کے بعد وزیر خارجہ نے بھی دورہ ملائیشیا منسوخ کر دیا ۔ اس صورتحال کے حوالہ سے ملائیشین وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو فون کیا اور کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ملائشین وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کی جانب سے بروقت اطلاع دینے کو سراہا۔

    ملائشین وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کوالالمپور سمٹ او آئی سی کا متبادل نہیں بلکہ یہ غیر سرکاری تنظیم کا 5واں سالانہ اجلاس ہے جسے حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ صرف اس مخصوص سمٹ میں کچھ عالمی رہنماؤں کو دعوت دی گئی، تاہم ملائیشیا چاہتا تھا کہ تمام 56 اسلامی ممالک کو اس میں دعوت دی جاتی۔

  • خطے میں امن اور سیکیورٹی کے فروغ کے لئے پاک بحریہ کے کردار کو صدر مملکت نے سراہا

    خطے میں امن اور سیکیورٹی کے فروغ کے لئے پاک بحریہ کے کردار کو صدر مملکت نے سراہا

    خطے میں امن اور سیکیورٹی کے فروغ کے لئے پاک بحریہ کے کردار کو صدر مملکت نے سراہا
    پاکستان بحریہ کی 112 ویں مڈ شپ مین اور 21 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں منعقد ہوئی۔ کمیشننگ ٹرم81 پاکستانی اور 53 دوست ممالک کے مڈ شپ مین اور شارٹ سروس کمیشن کے65 کیڈٹس بشمول 07 خواتین کیڈٹس پر مشتمل تھی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان نیول اکیڈمی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

    مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کمیشننگ ٹرم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں تاکید کی کہ وہ عصر حاضر کی جدید جنگی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہیں اور اپنے آباءکی شاندار روایات کی پاسداری کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھائیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو قائد اعظم کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہونے اور ملکی دفاع کے حوالے سے قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کوشاں رہنے کی بھی ہدایت کی۔ خطے میں امن اور سیکیورٹی کے فروغ کے لئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی میں برادر ممالک کے کیڈٹس کی تربیت نہ صرف ان ممالک سے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم ہے بلکہ میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کے لئے مشترکہ کاوشوں کے بارور ہونے میں بھی اہمیت کی حامل ہے۔

    مہمان خصوصی نے مسلح افواج کی کاوشوں اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے قوم کی مکمل حمایت کا وعدہ کیا اور مخالفین کی طرف سے درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف قومی خودمختاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے دنیا کے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان کی فاشسٹ حکومت کے خلاف کشمیری عوام کی منصفانہ اور حق پر مبنی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

    اس سے قبل اپنے استقبالیہ خطاب میں کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور عامر محمود نے افسران کی تربیت کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ بحرین ، اردن ، فلسطین ، قطر اور سعودی عرب کے کیڈٹس اس وقت پاکستان نیول اکیڈمی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ملک کی سا لمیت ، عزت اور مفاد کو اولین اور اہم رکھیں۔

    بعد ازاں مہمان خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس اور مڈشپ مین میں انعامات تقسیم کئے۔ 2011-A کے لیفٹیننٹ محمد سیاف پاشا،2012-B کے لیفٹیننٹ نصر اللہ اور 2013-A کے لیفٹیننٹ شامل علی خان نے قائد اعظم گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مڈشپ مین نوید احمد نے اعزازی شمشیرجبکہ مڈ شپ مین محمد عمر نے” اکیڈمی ڈرک”جیتی۔ آفیسر کیڈٹ عبدالرحمان نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل ، بحرین کے آفیسر کیڈٹ عیسی دواجی خلیفہ الموسی الدوسیری نے چیف آف دی نیول اسٹاف گولڈ میڈل اور شارٹ سروس کورس کی آفیسر کیڈٹ انشال جاوید نے کمانڈنٹ گولڈ میڈ ل جیتا جبکہ مین ٹاپ اسکارڈن پرافیشنسی بینر کا فاتح رہا۔

    تقریب میں وفاقی وزیر برائے دفاع جناب پرویز خٹک, سینئر فوجی افسران ، سفیروں ، دوست ممالک کے دفاعی اتاشیوں ،معززین ِشہر، مڈ شپ مین اور کیڈٹس کے والدین اور رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • کاشانہ سیکنڈل، رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش، افشاں لطیف کا ردعمل بھی آ گیا

    کاشانہ سیکنڈل، رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش، افشاں لطیف کا ردعمل بھی آ گیا

    کاشانہ سیکنڈل، رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش، افشاں لطیف کا ردعمل بھی آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاشانہ شیلٹر ہوم سکینڈل میں سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ کوکلین چٹ ملنے پر سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کاردعمل بھی آگیا۔انہوں نے وزیراعلیٰ کو پیش کی گئی رپورٹ کو حقائق کے منافی قراردے دیا۔

    افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر پرویز احمد خان نے کاشانہ کیس رپورٹ بنائی تھی،سی ایم آئی ٹی کی وجہ سے آج بھی کاشانہ کی فضا بچیوں کی آہ وپکارسے گونج رہی ہے۔جس رپورٹ میں اجمل چیمہ کو کلیئر قرار دیاگیا وہ رپورٹ میرے لئے نئی نہیں ہے۔

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    واضح رہے کہ کاشانہ سکینڈل میں سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ کو کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ کاشانہ سکینڈل میں انسپکشن ٹیم نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کسی بچی سے زیادتی یا بچیوں کو کہیں بھجوانے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔چیئرمین سی ایم آئی ٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے سابق صوبائی وزیر پر لگائے گئے کئی الزامات کی تحقیقات کی لیکن الزامات درست ثابت نہیں ہوئے.

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔ بعد ازاں افشاں لطیف کو رہا کر دیا گیا

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے حکم دیاہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    قبل ازیں افشاں لطیف نے کاشانہ معاملے پر مدد کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام بھی ایک خط لکھا تھا جس میں اپنے متعلق سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا،خط میں انہوں نے لکھا کہ یتیم بچیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو سامنے لانے کی سزا دی جارہی ہے اور مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ سارے الزامات واپس لوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری فیملی اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا فیملی اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔