Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مسافر طیارہ گر کر تباہ، کتنے مسافر جاں بحق ہو گئے؟ ہر طرف کہرام مچ گیا

    مسافر طیارہ گر کر تباہ، کتنے مسافر جاں بحق ہو گئے؟ ہر طرف کہرام مچ گیا

    مسافر طیارہ گر کر تباہ، کتنے مسافر جاں بحق ہو گئے؟ ہر طرف کہرام مچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قازقاستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 مسافر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ الماتی ایئرپورٹ سے اڑنے کے تھوڑی دیر بعد ہی گر گیا، طیارے میں 95 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔ حکام کے مطابق طیارہ شہر الماتے سے دارالحکومت نور سلطان جا رہا تھا، 14 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ امدادی کارکن فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے۔ حکام حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ رواں ماہ امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے

     

    بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 21 تباہ ہو گیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ تباہ ہوا ہے لیکن دونوں پائلٹ محفوظ ہیں،

    رواں ماہ 17 ستمبر کو بھارتی فوج کو مزید ایک ایئر کرافٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ، بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چھتراور میں بھارتی ایئر فورس کا ڈرون تباہ ہو گیا ہے، بھارت نے ڈرون کو آزمائشی بنیادوں پر اڑانے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ آزمائشی بنیادوں پر اڑنے والا ڈرون تباہ ہوا ہے. رستم 2 ڈرون کے تباہ ہونے سے بھارتی فضائیہ کا مورال ڈاؤن ہو چکا ہے

    حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ ڈرون کیوں تباہ ہوا ،ابھی آزمائشی پرواز کے دوران ڈرون گر گیا حکام نے اس پر سر پکڑ لئے

    بھارتی ائیر فورس کا طیارہ لاپتہ، 13 افراد سوار، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    رواں برس 20 اگست کو بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ مگ طیارے 44 سال پرانے ہو چکے ہیں،

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہم اب بھی مگ 21 طیارےاڑارہے ہیں، اتنی پرانی توکوئی گاڑیاں بھی نہیں چلاتا، بھارت کے ایک طیارے مگ21کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا تھا، پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا تھا،

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

    بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی دھمکی کےبعد بھارتی فضائیہ کتنی قابل ہے،سربراہ نےخود ہی بتادیا، واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیتےہوئے27فروری کودوطیارے مارگرائے تھے، اس سے قبل بھی ہندوستانی فوج اور فضائیہ کے سربراہان اپنی فوج اور فضائیہ کی ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے رہے ہیں. بھارت کے متعد مگ 21 طیارے پچھلے ایک سال میں مختلف حادثات میں تباہ ہو چکے ہیں،

  • بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں متنازعہ شہریت ایکٹ کے خلاف مسلمان احتجاج کر رہے ہیں تو دوسری جانب مودی سرکار اور بی جے پی کے مسلح دہشت گرد نہ صرف مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں انہیں ڈرا دھمکا رہے ہیں بلکہ تشدد کرنے کے ساتھ چادر و چاردیواری کا تقدس بھی پامال کر رہے ہیں.

    اسی حوالہ سے بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے مظفر نگر کے رہائشی 72 سالہ حاجی حامد حسن نے اپنی داستان میڈیا کو سنائی جس میں انہوں نے بتایا کہ تقریبا 30 بھارتی پولیس کے جوان جن میں سے کچھ سادہ لباس میں بھی تھے‘ جمعہ کے روز ان کی دو منزلہ عمارت میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ شرو ع کردی۔ پولیس والوں نے انہیں بندوق سے پیٹا جب مزاحمت کی تو لاٹھیوں سے مارا گیا،پولیس والوں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی‘ واش بسن توڑ دیا‘ باتھ روم کا ساز وسامان برباد کردیا‘ پلنگ، فرنیچر‘ فریج‘ واشنگ مشین اور تمام ضروری سامان تباہ کردیا۔

    حامد حسن جن کی داڑھی سفید ہے اور بھارتی پولیس کے تشدد کے نشان ان کے جسم پر واضح تھے کا کہنا تھا کہ میں نے رحم کی بھیک مانگی مگر وہ بڑے بے رحم ہوگئے تھے۔ بھارتی پولیس نے دوران تشدد مجھ سے کہا کہ مسلمانوں کے پاس دوہی مقام ہیں پاکستان یا قبرستان۔

    حاجی حامد حسن کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی پولیس کے غنڈوں نے گھر کی ہر چیز تباہ کرنے کے بعد پانچ لاکھ روپے نقدی، زیور لوٹ لئے، زیور میں نے اپنی دو بچیوں کی شادی کے لئے بنوا کر رکھے ہوئے تھے جو بی جے پی کے غنڈے لے گئے. پولیس اہلکار جب گھر میں آئے تو میں نے خواتین کو ایک کمرے میں بند کر دیا تا ہم پولیس نے اس کمرے کا تالہ توڑا اور خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، میرے بیٹے شاہد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کا قصور اتنا تھا کہ اسنے متازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا تھا.

    رواں ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

  • پیاز مہنگا کیا ہوا کہ شہری پیازلوٹنے پر مجبور، کتنے لاکھ کا پیاز شہریوں نے کیا چوری؟

    پیاز مہنگا کیا ہوا کہ شہری پیازلوٹنے پر مجبور، کتنے لاکھ کا پیاز شہریوں نے کیا چوری؟

    پیاز مہنگا کیا ہوا کہ شہری پیازلوٹنے پر مجبور، کتنے لاکھ کا پیاز شہریوں نے کیا چوری؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت میں پیاز اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ عوام پیاز لوٹنے پر مجبور ہو گئی، واقعہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے بوکارو ضلع میں پیش آیا جب گاؤں میں دیہاتیوں نے پچیس سو کیلو پیازلوٹ لی، گاؤں کے قریب پیاز لے جانے والی گاڑی الٹ گئی جس کا دیہاتیوں نے فائدہ اٹھایا اور پیاز لوٹ لئے، شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور جو جتنا پیاز لے جا سکتا تھا لے گیا.

    واقعہ کی رپورٹ مقامی تھانے میں درج کروا دی گئی جس کے بعد پولیس نے انکوائری تشکیل دے دی ہے،حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کو مقامی افراد نے اسے اسی حال میں چھوڑے رکھا اور پیازوں پر ہاتھ صاف کیا، پولیس کے مطابق لوٹے گئے پیازوں کی مالیت 2.5 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔

    چند روز قبل بھارتی لوک سبھا کے اجلاس میں اراکین نے پیاز کی بڑھتی قیمتوں پر وزیر خزانہ سے جواب مانگا تو نرملا سیتا رامن کا کہنا تھا کہ وہ پیاز اور لہسن زیادہ نہ کھاتیں، میرا تعلق اس خاندان سے ہے جہاں پیاز زیادہ نہیں کھائے جاتے۔

    بھارت میں پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ایسے میں بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو شادی میں ڈھائی کلو پیاز بطور تحفہ پیش کردی گئی۔بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دلہا کے چار دوستوں نے ڈھائی کلو پیاز گفٹ پیپر میں پیک کرکے بطور تحفہ پیش کیا اور گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ایک دوست کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک اسٹور سے ڈھائی کلو گرام پیاز 500 روپے میں خریدکر اسے نوبیاہتا جوڑے کے سامنے پیش کیا۔

    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیاز 150 سے لے کر 160 روپے کلو تک فروخت ہورہاہے اور دیگر شہروں میں ایک کلو پیاز کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔سوشل میڈیا پر دوستوں کی جانب سے پیاز بطور تحفہ پیش کیے جانے پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

    بھارت، ایک لاکھ روپے کا پیاز چوری

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران پیاز چوری کے 2مخنلف واقعات میں 9لاکھ روپے کا پیاز چرا لیا گیا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک لاکھ روپے مالیت جبکہ پٹنہ میں 8لاکھ روپے مالیت کا پیاز چوری کر لیا گیا۔

    پیازکی وجہ سے خواتین ہسپتال اور جیل پہنچ گئیں۔ کیسے؟

  • شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے گزشتہ روز سوشل میڈ یا پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ویڈیو کال کی مبینہ ویڈیو شیئر کی اس ویڈیو میں اصل آڈیو کی بجائے گانا چل رہا تھا جس کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ حریم شاہ اور شیخ رشید کے درمیان کیا بات چیت ہوئی،ویڈیو کے حوالے سے حریم شاہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ رات کے پچھلے پہر ان کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال پر بات ہوئی، شیخ صاحب بڑے…. موڈ میں لگ رہے تھے، شیخ رشید بہت شرارتی ہیں.

    حریم شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ منسٹر صاحب لڑکیوں سے وڈیو کال کرتے ہیں، ٹرین حادثے ہورہے ہیں لوگ مر رہے ہیں، کام کرنا ہے نہیں بس رنگینیوں میں مصروف ہیں۔

    حریم شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ حریم شاہ آپ کے لیے جیسے بھی عورت ہو، لیکن کیا منسٹر سے سوال نہیں ہو گا؟ کہ وہ وڈیو کال پر کیا کررہے تھے؟ ہر بار تنقید کا نشانہ عورت ہی کیوں؟

    ویڈیو کے بعد ایک آڈیو بھی منظر عام پر آئی ۔ جس میں حریم شاہ نے شیخ رشید سے کہا میری بات سنیں، میں نے آج تک آپ کا کوئی راز فاش نہیں کیا، آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے ہیں، ڈرامے کیوں کر رہے ہیں۔ حریم شاہ کی اس بات پرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ کچھ نہیں کرنا جی اللہ مالک ہے، دیکھیں میں…………… ابھی شیخ رشید نے بات مکمل نہیں تھی کہ حریم شاہ نے کہا ’کیا اللہ مالک ہے؟ آپ ننگا ہو کے مجھے دکھاتے تھے، ویڈیو پر غلط غلط حرکتیں کرتے تھے اس وقت‘ اس سے پہلے کہ حریم شاہ کی جانب سے کوئی اور بات کی جاتی، شیخ رشید نے کال کاٹ دی.

    گزشتہ روز کی جاری ویڈیو کے بعد حریم شاہ ایک بار پھر میدان میں آئیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے پاس اتنا فضول وقت نہیں ،یہ سب آپ لوگوں کا ہی کام ہے کسی کی بھی عزت اچھالنا ،جو لوگ میر ے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں ،میرا پیچھا چھوڑ دیں ۔

    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1210233805262458880

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

    مبشرلقمان کےخلاف حکومتی شخصیت نےحریم شاہ اورصندل خٹک کےذریعےسازشی کھیل کھیلا، بھرپور مذمت کرتے ہیں ، رانا عظمیم ، شہزاد حسین بٹ ود یگر

    غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

    حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

    حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

    معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے.

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

  • بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

    بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

    بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے 12 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی عوام اپنی اس بہادر قائد کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، جنہوں نے اپنا سب کچھ اِس ملک، اس کے پسماندہ اور ننگے پاوں والے لوگوں کے لئے قربان کردیا۔

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ ایک بیٹی کی حیثیت سے اُنہوں نے اپنے والد و عوام میں انتہائی مقبول رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کے اُن نظریات کے لئے جانفشانی سے مقابلہ کیا، جن کی خاطر اُن کے والد نے پھانسی کے پھندے کو گلے لگایا تھا۔ اُنہوں نے وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جیالوں کو متحد کرکے ضیا کی شکل میں موجود ایک سفاک آمر کے خلاف انتھک جدوجہد کی قیادت کی،بحالیِ جمہوریت کی جدوجہد کے دوران شہید بینظیر بھٹو کو قیدِ تنہائی اور جلاوطنی کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔

    بے نظیر کی برسی، جائے شہادت لیاقت باغ میں سجے گا میدان

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا اور انہیں انتھائی مجبوری کی حالت میں اقتدار سونپا گیا تھا، کیونکہ ضیا باقیات 1988 کے عام انتخابات کو مکمل طور پر ہائی جیک کرنے میں منہ کی کھانی پڑی تھی۔ انتخابات کے بعد، بطور وزیر اعظم انہوں نے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا اور ملک و عوام کی ترقی کے لئے ترقیاتی پروگرام شروع کیئے۔

    واضح رہے کہ بے نطیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہیں 27 دسمر 2007 کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد جلسہ گاہ سے باہرنکلتے ہوئے بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا .بے نظیر کی شہادت کے بعد ہونیوالے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تھی اور آصف زرداری صدر پاکستان بنے تھے. پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کے بعد بے نظیر قتل کی تحقیقات اپنے پرانے مطالبے کے مطابق اقوام متحدہ سے کروانے کے لیے درخواست دی جو اس نے قبول کر لی تھی۔ آصف علی زرداری نے بے نظیر کے قتل کی پہلی برسی پر دعویٰ کیا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ قاتل کون ہیں۔ لیکن صدر مملکت بن جانے کے بعد قتل کی دوسری برسی پر اپنی تقریر میں اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا .

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 سال8ماہ بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا .عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس افسران ، سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی سٹی خرم شہزاد کو مجموعی طور پر17، 17سال قید ، پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے5 ملزمان بری کردیے تھے .

  • بے نظیر کی برسی، لیاقت باغ میں سجے گا میدان

    بے نظیر کی برسی، لیاقت باغ میں سجے گا میدان

    بے نظیر کی برسی، جائے شہادت لیاقت باغ میں سجے گا میدان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی بارہویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے پہلی بار مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش کے بجائے جائے شہادت لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد کی جا رہی ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری برسی کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

    سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی بینظیر اپنے نام کی طرح بینظیر تھی، اپنے والد سولی چڑھتے ديکھا، 11 سال شوہر کی قيد کے دوران چھوٹے بچوں کی تنہاء ديکھ بھال کی اور سياست کا الم بھی گرنے نہ ديا، مشکلات کا ہر لمحے ڈٹ کر مقابلہ کرنیوالی خاتون سیاستدان کو چاروں صوبوں کی زنجیر کا خطاب ملا۔

    بینظیربھٹو نے 29 برس کی عمر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سنبھالی، ضیاء دور آمریت میں سخت جدوجہد کی، 1984ء میں جیل سے رہائی کے بعد برطانیہ ميں 2 سال جلاوطنی کی زندگی گزاری، 17 اگست 1988ء کو ضیاءالحق کی طیارہ حادثے میں وفات کے بعد بینظیر بھٹو وطن واپس آئيں اور اسی سال عام انتخابات میں کامیابی نے اُن کے قدم چومے۔

    پہلی بار 2 دسمبر 1988ء کو وزارت عظمیٰ کا تاج سجايا تاہم 2 سال بعد ہی صدر غلام اسحاق خان نے انہیں گھر بھيج ديا۔ 1993ء ميں ایک بار پھر اليکشن ميں کاميابی ملنے پر بینظير بھٹو نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی اور آئین کے آرٹیکل 58 ٹو بی سے بچنے کیلئے اپنے معتمد خاص فاروق احمد خان لغاری کو صدر بنایا مگر 3 سال بعد ہی ان کے اپنے ساتھی نے پیپلزپارٹی حکومت کا دھڑن تختہ کرديا۔

    مشرف دور میں بینظیر بھٹو نے طویل جلاوطنی کاٹی، ساڑھے 8 سال بعد 18 اکتوبر 2007ء کو وطن لوٹيں تو کراچی ايئرپورٹ سے گھر کے راستے ميں ہی اُن پر قاتلانہ حملہ کيا گيا، 2 خود کش بم دھماکوں میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے تاہم خوش قسمتی سے بینظیر محفوظ رہیں۔

    سابق صدر جنرل (ر) پرويز مشرف کی جانب سے ایمرجنسی لگانے پر بینظير بھٹو نے ججز کی بحالی کيلئے آمر حکومت کيخلاف تحریک شروع کی، 27 دسمبر کو الیکشن مہم کے سلسلے میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ کرکے باہر نکلیں تو ایک بار پھر خودکش حملہ کیا گیا، اس بار وہ محفوظ نہ رہیں اور شہید ہوگئیں۔

    بے نظیر کی برسی کے موقع پر راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پیپلز پارٹی کے جلسے کا آغاز دن ایک بجے ہو گا جس کے لیے دو سٹیج بنائے گئے ہیں۔ ایک پر بلاول زرداری اور مرکزی قیادت جبکہ دوسرے پر پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما موجود ہوں گے۔مرکزی سٹیج 100 فٹ اور 60 فٹ چوڑا ہے۔ سٹیج، جلسہ گاہ اور داخلی راستوں کے علاوہ مری روڈ کو خیر مقدمی بینروں سے سجا دیا گیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کے مطابق جلسہ گاہ میں 15 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔ برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے جیالوں نے جڑواں شہروں میں ڈیرے ڈال دئیے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں جائے شہادت کا جلسہ پیپلز پارٹی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔

    انتظامیہ کے مطابق جلسہ گاہ کے اندر اور باہر 3 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ مری روڈ کمیٹی چوک سے لے کر مریڑ چوک تک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔ اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے متبادل پلان جاری کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ بلاول زرداری نے اعلان کیا ہے کہ بے نظیر کی برسی کی مرکزی تقریب لیاقت باغ راولپنڈی میں ہو گی، کراچی میں بھی سندھ کی سطح پر مختلف تقریبات ہوں گی جن سے پیپلز پارٹی کے رہنما خطاب کریں گے. پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ بینظیربھٹوکی برسی راولپنڈی میں جائے شہادت پرمنانےکااعلان کیا ہے ،حکومت صرف ذاتیات کی بات کرتی ہے،پیپلزپارٹی نےکوئی رعایت نہیں مانگی،ہم کبھی ایکسٹینشن کے حق میں نہیں تھے حکومت نے جوطریقہ کاراپنایا اس کا تمسخربنا

    واضح رہے کہ بے نطیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہیں 27 دسمر 2007 کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد جلسہ گاہ سے باہرنکلتے ہوئے بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا .بے نظیر کی شہادت کے بعد ہونیوالے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تھی اور آصف زرداری صدر پاکستان بنے تھے. پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کے بعد بے نظیر قتل کی تحقیقات اپنے پرانے مطالبے کے مطابق اقوام متحدہ سے کروانے کے لیے درخواست دی جو اس نے قبول کر لی تھی۔ آصف علی زرداری نے بے نظیر کے قتل کی پہلی برسی پر دعویٰ کیا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ قاتل کون ہیں۔ لیکن صدر مملکت بن جانے کے بعد قتل کی دوسری برسی پر اپنی تقریر میں اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا .

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 سال8ماہ بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا .عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس افسران ، سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی سٹی خرم شہزاد کو مجموعی طور پر17، 17سال قید ، پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے5 ملزمان بری کردیے تھے .

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

  • نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ

    نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ

    نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے بیرون ملک سے اعلی پروفیشنلز اور تعلیم یافتہ لوگوں کو دعوت دے رہے ہیں، عوام نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بدعنوان عناصر کے خلاف احتسابی عمل جاری رکھنے کا مینڈیٹ دیا۔ موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی دولت لوٹنے والوں کو گرفت میں لائے۔

    زرتاج گل نے مزید کہا کہ سابقہ حکمرانو ں نے معاشی نظام کو بڑا نقصان پہنچایا جنہوں نے بھاری قرضے لے کر ملک کو قرضوں میں ڈبویا ۔ موجودہ حکومت نے ملک اور معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کئے۔ مختصر وقت میں قرضوں کی ایک بڑی رقم واپس کی ۔حکومت نے ملک کی تیز رفتار ترقی کے لئے میگا پراجیکٹس پر کام دوبارہ شروع کیا جن پر سابقہ ادوار میں کام رکا ہواتھا۔

    قبل ازیں عکس آرٹ گیلری میں ”پاکستان ماﺅنٹین فیسٹیول ایوارڈ تقریب “ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ کوہ پیمائی جفاکش اور محنتی لوگوں کا کام ہے، اللہ نے زمین کی مضبوطی کی خاطر پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑا ہے مگر بدقسمتی سے لوگ اپنے مفاد کی خاطر انہیں کاٹ کر کالونیاں بناتے ہیں، حکومت اس حوالے سے آئندہ چند دنوں میں قانون سازی کرنے جارہی ہے‘پہاڑوں اور جنگلات کی حفاظت کے لئے متعلقہ علاقوں کے نوجوانوں کی مدد سے اقدامات اٹھائیں گے۔

    ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل

    خواجہ صاحب مڑ کر دیکھیں تو رانا ثناء اللہ بھی کہیں اورنظر آئیں گے:زرتاج گل

    زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے حقیقی دنیا میں قدرتی مناظر دیکھنے کے لئے سیر وسیاحت کرنی چاہئے۔ پہاڑی لوگوں کو زندگی گزارنے کے لئے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس بات کا اندازہ سیرو سیاحت کے لئے جانے والے افراد بخوبی لگا سکتے ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں مقیم لوگ متبادل ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً درخت کاٹتے ہیں‘ موجودہ حکومت ان کی مشکلات کے حل کے لئے اور قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    حکومت کا ایک اور یوٹرن، زرتاج گل نے کی وضاحت

    زرتاج گل کی دیرینہ خواہش پوری کر دی گئی

    زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت ٹورازم پر اچھا کام کررہی ہے جبکہ موجودہ پنجاب حکومت بھی اس حوالے سے منصوبہ بندی کررہی ہے۔ ڈیرہ غازی خان سے ملحقہ خوبصورت مقام فورٹ منرو کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ پاکستان کے پہاڑ باقی دنیا سے زیادہ خوبصورت اور بلند ہیں۔

    ڈیرہ غازی خان سے اسلام آباد موٹروے پرسفر کے دوران زرتاج گل نے ایسا کیا دیکھ لیا کہ پریشان ہو گئیں

  • عمران خان شیخ رشید کو میسج کر کے کیا پیغام دیتے ہیں؟ پلوشہ خان کے انکشاف پر بلاول بھی حیران

    عمران خان شیخ رشید کو میسج کر کے کیا پیغام دیتے ہیں؟ پلوشہ خان کے انکشاف پر بلاول بھی حیران

    عمران خان شیخ رشید کو میسج کر کے کیا پیغام دیتے ہیں؟ پلوشہ خان کے انکشاف پر بلاول بھی حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کا معیار یہ ہے کہ وہ شیخ رشید کو میسج کرکے بلاول بھٹو کے خلاف بیان دلواتے ہیں۔ جب سے پی پی پی نے پنڈی میں جلسے کا اعلان کیا، عمران خان بوکھلائے ہوئے ہیں،

    ابو بچاؤ مہم اب کون چلا رہا ہے؟ بلاول نے ٹویٹر پر کس کو ٹیگ کر دیا؟

    کرپشن کیسز میں سزائے موت کیوں نہیں؟ بلاول کیوں بھول گئے، سینیٹر فیصل جاوید اپوزیشن پر برس پڑے

    پلوشہ خان نے مزید کہا کہ ستائس دسمبر کے جلسے کے اجازت نامے میں رکاوٹیں پیدا کرکے عمران خان نے اوچھی حرکت کی۔ستائس دسمبر سے تین دن پہلے عمران خان نے نیب کے ذریعے بلاول بھٹو کو نوٹس دے کر بلوایا۔ تمام حربے ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے شیخ رشید کو بلاول بھٹو کے خلاف بیان بازی کا ٹاسک دیا ہے۔

    بلاول سے کہتا ہوں ” بچے” ہوئے ہو تو” بچ "کے کھیلو، شیخ رشید کا مشورہ

    نیب میں پیش نہ ہونے کا بلاول کا بیان، حقیقت کیا ہے؟ بلاول نے نیب کو خط میں کیا لکھا؟

    بلاول کونسا "کام”کروانے والے ہیں؟ شیخ رشید نے کراچی بیٹھ کر لگایا سنگین الزام

    لاہور سے واہگہ شٹل ٹرین کا کیا شیخ رشید نے افتتاح، مزید شٹل ٹرین کہاں چلائیں گے، وفاقی وزیر نے بتا دیا

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

    پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب! 27 دسمبر کو عوام کی تعداد دیکھ کر آپ کے ہاتھوں کے طوطے بھی اڑجائیں گے۔شیخ رشید اور عمران خان جیسے سیاست دانوں کا ملک میں کوئی مستقبل نہیں۔ستائس دسمبر کو پنڈی میں عوام کا سمندر بلاول بھٹو کی جدوجہد کی تائید کرے گا، ہو کر محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ عہد وفا کی تجدید کیجے. شیخ رشید ملک کے تمام سیاست دانوں کو کٹھ پتلی اس لئے سمجھتے ہیں کہ خود ایسے ہیں،شیخ رشید کی مثال اس چور کی طرح ہے کہ جو بھانڈہ پھوٹنے پر شور مچاکر کہے کہ پوری دنیا چور ہے،  آج کل شیخ رشید ملک کے ہر سیاست دان کو اپنی طرح لانچ کیا ہوا کٹھ پتلی قرار دے کر اپنا احساس محرومی ظاہر کررہے ہیں،آصف علی زرداری جمہوریت کے علمبردار ہیں ، شیخ رشید کو سیاسی طور زندہ رہنے کیلئے آصف زرداری کا نام لینا پڑتا ہے ، سیاست میں سلیکٹرز کے خاتمے سے شیخ رشید جیسے یتیم ہو جائیں گے

    مراد سعید کو "بلایا” تو وہ "بھاگ” گئے، پلوشہ خان نے لگایا شرمناک الزام

  • نیب پہلے بدنام، ذلیل اور پھر کیا کرتا ہے؟ سراج الحق نے کیا نیا انکشاف

    نیب پہلے بدنام، ذلیل اور پھر کیا کرتا ہے؟ سراج الحق نے کیا نیا انکشاف

    نیب پہلے بدنام، ذلیل اور پھر کیا کرتا ہے؟ سراج الحق نے کیا نیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خطابات سے نہیں،اقدامات سے چلتی ہے۔ دعوئوں کے باوجود حکومت معیشت کو ٹھیک نہیں کر سکی ۔جو احتساب ہورہاہے ، عام شہری اس کو شفاف نہیں سمجھتے ۔ نیب لوگوں کو پہلے بدنام اور ذلیل اور بعد میں تحقیقات کرتاہے ۔معاشی، تعلیمی ، داخلہ اور خارجہ پالیسیاں بیرونی طاقتوں کے تابع بنادی گئی ہیں ۔ ہمارے فیصلے اسلام آباد میں نہیں ،واشنگٹن میں ہورہے ہیں ۔

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان عدم اعتماد اور چپقلش سے عام آدمی متاثر ہو رہاہے ۔عام آدمی انصاف اور بڑے طاقت کا حصول چاہتے ہیں ۔ ملک پر استحصالی نظام مسلط ہے ۔ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور لوٹ کھسوٹ کے کلچر نے غربت میں اضافہ کیاہے ۔ صنعت کار مزدوروں اور جاگیردار کسانوں کا استحصال کررہے ہیں ۔ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے لیکن حکمرانوں نے جادوئی چشمہ لگا رکھاہے جس میں سب اچھا دکھائی دیتاہے ۔  حکومت کا یہ دعویٰ سراسر غلط اور گمراہ کن ہے کہ درآمدات میں کمی ہوگئی ہے ۔74 ء سے پہلے قوم برطانیہ کی غلام تھی اور اب حکمرانوں نے اسے امریکی غلامی میں دیدیا ۔

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    کشمیر کے حوالے سے حکومت کے کردار پر سراج الحق نے اٹھائے سوالات

  • ڈاکٹر عبدالقدیر کی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف درخواست پرکیا اعتراض عائد ہوئے؟

    ڈاکٹر عبدالقدیر کی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف درخواست پرکیا اعتراض عائد ہوئے؟

    ڈاکٹر عبدالقدیر کی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف درخواست پرکیا اعتراض عائد ہوئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی سائنس دان ڈاکڑ عبدالقدیرخان کی جانب سے ان کی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف دائر کی گئی درخواست سپریم کورٹ کے رجسٹرارنے اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست کے ساتھ لاہور ہائی کورٹ کا حبس بے جا میں رکھنے سے متعلق فیصلے کی نقل منسلک نہیں کی گئی اور متعلقہ سرٹیفکیٹ بھی درست نہیں بنایا گیا۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی درخواست پر ایک اعتراض یہ کہ درخواست کے ساتھ لگائے گئے انڈیکس میں تاریخوں کا اندراج بھی درست نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک بھر میں آزادانہ نقل و حرکت سمیت ان کے بنیادی حقوق پر عمل درآمد کے لیے 23 دسمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرلیا تھا۔ ایڈووکیٹ زبیر افضل رانا کے توسط سے عدالت عظمی میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ آزادانہ نقل و حرکت سمیت بنیادی حقوق، معقول پابندیوں کی آڑ میں کسی کی پسند یا ناپسند پر کم  یا سلب نہیں کیے جاسکتے۔

    ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے لاہور ہائی کورٹ کے 25 ستمبر 2019 کے اس فیصلے کے خلاف عدالت عظمی میں اپیل دائر کی تھی جس میں ان کی اسی طرح کی ایک درخواست کو اس بنیاد پر مسترد کردیا گیا تھا کہ ان کے تحفظ کے لیے ریاست کی جانب سے خصوصی سیکیورٹی اقدامات کا معاملہ ان کے دائرہ کار میں نہیں۔

    ڈاکٹر عبد القدیر خان نے اپیل میں کہا کہ میری 84 سال عمر ہے اور اکثر بیمار رہتا ہوں، میرے ساتھ جو سلوک کیا جارہاہے وہ کے آر ایل کے کسی سائنسدان کے ساتھ نہیں کیا گیا، قانون کے مطابق ہر شہری کو آزادانہ نقل وحرکت ،اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔

    یوم تکبیر، پاکستان تیس منٹ‌ میں تمام بھارتی شہروں‌ کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے. ڈاکٹر عبدالقدیر خاں

    ایٹمی سائنس دان نے کہا ہے کہ مجھے کینسر کے مرض کی تشخیص ہو چکی ہے ایسی حالت میں پابندیاں جان لیوا ہو سکتی ہیں، حکومتی ادارے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ میری جان کو خطرہ ہے ، ایک عمر رسیدہ شخص کو اسکول کالج اور یونیورسٹیوں میں کیا خطرہ پیش آسکتا ہے، میری سکیورٹی کا یہ مطلب ہرگز نہیں نقل وحرکت پر پابندی عائد کر دی جائے۔

     

    قبل ازیں رواں‌برس ماہ جولائی میں پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا حکومت کے نام خط لکھا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے چند غیرقانونی اور بلاجواز رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ حسب معمول حکومت کی طرف سے جھوٹ کا پلندہ پیش کیا جا رہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مجھے کیا خطرہ پیش آ سکتا ہے؟ جب میں نیوکلیئر پروگرام اور ایٹم بم بنانے میں مصروف تھا اس وقت دنیا کے اخبارات میں میری تصاویر شائع ہو رہی تھیں، میرے فوٹو شائع کیے جا رہے تھے، فلمیں بنائی جا رہی تھیں۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ میں اس وقت انگلینڈ، فرانس، جرمنی، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، مصر، سوڈان، نائجیریا، مالی (ٹمبکٹو)، تھائی لینڈ، جاپان، روس، ازبکستان، قازقستان، مراکو، کینیا، شام وغیرہ کے سفر کر رہا تھا۔ اس وقت ان کو میری جان کی فکر نہ تھی اور نہ ہی کسی نے مجھے مارا۔ نہ ہندوستانیوں نے، نہ امریکنوں نے اور نہ ہی اسرائیلیوں نے، اس وقت میرے ساتھ میرے رفقائے کار ہوتے تھے نہ گارڈ، نہ بندوقیں، نہ فوجی، نہ رینجرز۔ ایٹمی دھماکوں کے 6 برس بعد تک میں دنیا میں سفر کرتا رہا، اس وقت سب کو علم تھا کہ میں کون ہوں.

    ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ اب جبکہ میں 83 سال سے زیادہ عمررسیدہ ہو چکا ہوں، چلنا پھرنا مشکل ہے، ملک میں ہی ہوں اور باہر جانے کا قطعی کوئی ارادہ نہیں ہے تو اس دروغ گوئی سے مجھے پریشان کیا جا رہا ہے۔ درحقیقت ان کو اپنی بدمعاشیوں کے راز فاش ہونے کا خطرہ ہے مگر میں محب وطن پاکستانی ہوں، میں نے اور میری بیوی بچوں نے ملک کی خاطر خاندانی زندگی قربان کر دی ہے۔ میں جان دے دوں گا ملک سے کبھی غداری نہ کروں گا۔ میں ایک عام انسان کی طرح اپنی بقیہ زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔

    ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر نے اپنے انتقال کی خبروں کی تردید کردی