Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • 120سال پرانے منصوبے پر کب شروع ہو رہا ہے کام؟ وزیراعظم کریں گے افتتاح

    120سال پرانے منصوبے پر کب شروع ہو رہا ہے کام؟ وزیراعظم کریں گے افتتاح

    120سال پرانے منصوبے پر کب شروع ہو رہا ہے کام؟ وزیراعظم کریں گے افتتاح

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 120سال پرانے منصوبے پر کل سے کام شروع ہوگا،وزیر اعظم عمران خان کل جہلم میں جلال پورایری گیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے،تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، جہانگیر ترین اور فواد چودھری شریک ہوں گے،وزیر اعظم عمران خان 115 کلومیٹر لمبی نہر کا افتتاح کریں گے

    دنیا کی بڑی مصنوعی نہر کی تکمیل 7سال میں ہوگی، 48 ارب روپےلاگت آئے گی،ایشیائی ترقیاتی بینک مصنوعی نہری منصوبے کی تکمیل کیلئےقرض فراہم کرے گا،مصنوعی نہر بنجر زمین کو ذرخیز بنانے کا ذریعہ بنے گی،سابق صدرایوب خان دور کے بعد انڈس ٹریٹی طرز کا یہ پہلا منصوبہ ہوگا،منصوبے کے تحت ایک لاکھ70ہزار ایکڑ رقبہ سیراب ہو گا، نہر سے جہلم، پنڈدادن خان اورخوشاب کے علاقے سیراب ہوں گے ،

    وزیراعظم البرونی کالج پنڈدادن خان کے گراؤنڈ میں 26 دسمبر کو جلسے سے خطاب کرینگے،جلسہ کی تیاریاں و انتظامات جاری ہیں، جلسہ میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوں گے.وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اس حوالہ سے متحرک ہیں،

  • مسلح افواج میں خدمات سمیت اقلیتیں پاکستان کی ترقی میں موثر انداز میں حصہ لے رہی ہیں،وزیراعظم

    مسلح افواج میں خدمات سمیت اقلیتیں پاکستان کی ترقی میں موثر انداز میں حصہ لے رہی ہیں،وزیراعظم

    مسلح افواج میں خدمات سمیت اقلیتیں پاکستان کی ترقی میں موثر انداز میں حصہ لے رہی ہیں،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت قومی ترقی کے لئے اقلیتوں کو با اختیار بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اقلیتوں سمیت ملک کے تمام شہریوں کو مساوی شہری سمجھتی ہے اور انہیں ان کی صلاحیتوں کے مطابق قومی ترقی کے لئے سماجی، معاشی اور سیاسی طور پر با اختیار بنا رہی ہے۔

    وزیراعظم نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسیحی بھائیوں کو کرسمس کے موقع دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کے پہلے دن سے ہی پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتوں کو مذہب، پیشے اور علاقائی تفریق کے بغیر مساوات، آزادی اور سیکورٹی کی پالیسی کا واضح اعلان کیا۔ ہ ہماری حکومت تمام پاکستانیوں بالخصوص اقلیتوں کو پر امن بقائے باہمی اور مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کرسمس وہ خاص موقع ہے جس سے حضرت عیسیٰ کے پیغام کا اظہار ہوتا ہے جو کہ پورا پیغام انسانیت سے محبت، امن، برداشت اور شفقت پر مبنی ہے، ہم مسلمان ہونے کی حیثیت سے حضرت عیسیٰ کا بہت احترام کرتے ہیں۔ انہیں بہت خوشی ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں ملک کی مسلح افواج میں خدمات سمیت کسی رکاوٹ کے بغیر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں موثر انداز میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس سے ملک کے طول و عرض میں تمام مذاہب کے درمیان معاشرتی ہم آہنگی کی عکاسی ہوتی ہے، یہ وہ عزم ہے جس سے ہم اپنی خوشیوں اور اقدار سے ایک خاندان کی طرح مل کر لطف اٹھاتے ہیں۔

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسی عزم کو برقرار رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے کرتار پور راہداری قائم کی تاکہ سکھ برادری اپنے مقدس مزار پر آ سکے۔ اس سے ہماری دیگر مذاہب کے لوگوں اور اقلیتوں کے لئے اہمیت کا اظہار ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ملک میں تمام اقلیتیں بالخصوص مسیح برادری ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں بالعموم اور صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بالخصوص اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے ان کی ملک سے حب الوطنی اور خدمت سے سرشار اور مخلصانہ تعلق کو سراہا اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ مزید عزم اور حوصلے ملک کے امن اور ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

  • پاکستان میں شخصی آمریت، ہم یہ کام نہیں ہونے دیں گے، بلاول کا اعلان

    پاکستان میں شخصی آمریت، ہم یہ کام نہیں ہونے دیں گے، بلاول کا اعلان

    پاکستان میں شخصی آمریت، ہم یہ کام نہیں ہونے دیں گے، بلاول کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم قائد پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے سیاسی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے ایک ملک قائم کرکے تاریخ رقم کی، وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ قائداعظمؒ کے دو قومی نظریہ کی اہمیت و افادیت مزید کھل کر سامنے آرہی ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ جنوبی ایشیا کے ایک دور اندیش رہنما تھے، جنہوں نے مسلمانوں کیلئے ایک علحیدہ ملک کا خواب دیکھا، جہاں وہ آزدی اور امن کے ساتھ رہ سکیں۔

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ویژن کی حقیقی علمبردار ہے، کیونکہ کے اس کے دو قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے قائداعظم کے ویژن برائے جمہوری، پُرامن اور مضبوط پاکستان پر عملدرآمد کی جدوجہد کے دوران اپنی جانیں تک وار دیں۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے بانی اجداد کی جانب سے شروع کردہ تحریک آزادی ایک ختم نہ ہونے والی لڑائی ہے، کیونکہ ہمیں بھی استبدادیت کے ان بھوتوں کو نکال باہر پھینکنا ہے، جن کے باعث 1971ء میں مشرقی پاکستان کی علحیدگی جیسا نقصان اٹھانا پڑا۔ آمریتی قوتوں نے ون یونٹ کے تحت ملک کو مظبوط کرنے کے نام پر بہت پہلے ہی دولخت کر دیا تھا، لیکن پیپلز پارٹی اس امر کو یقینی بنائے گی کہ قومی اتحاد کی آڑ میں اسی عدم برابری کو دوبارہ تقویت دینے کی کھلی چھٹی نہیں دے گی۔

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں شخصی آمریت قائم کرنے کے خواہش رکھنے والی آمریتی قوتوں کی جانب سے پیدہ کردہ تمام تر مشکلاتوں، رکاوٹوں اور انتقامی کاروائیوں کے باوجود پیپلز پارٹی قائداعظم کا ادھورا مشن پورا کرنے کیلئے اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔

  • مسافر کوچ کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، دو بچوں سمیت 8  زخمی

    مسافر کوچ کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، دو بچوں سمیت 8 زخمی

    مسافر کوچ کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، دو بچوں سمیت 8 زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے ڈھرکی قومی شاہراہ نارو واہ پل کے مقام پر مسافر کوچ گنے کے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو بچوں اور خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    حادثے کے بعد ڈرائیور اور کلینر دونوں فرار ہو گئے، 2 افراد مشتاق احمد اور محمد نعیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ھو گئے، ان کا تعلق لیاقت پور سے ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کا تعلق رحیم یار خان، لیاقت پور، صادق آباد سے بتایا جا رہا ہے۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور اور کوچ ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا، مسافر بس کراچی سے صادق آباد جا رہی تھی، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جن کا علاج جاری ہے،. پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے،پولیس نے بس کو تحویل میں‌ لے لیا ہے.

  • مزار قائدؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    مزار قائدؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    مزار قائدؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر مزار قائدؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل محمدعلی تھے۔

    بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے ٘مہمان خصوصی پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل محمد علی تھے، انہوں نے گارڈز کا معائنہ کیا۔پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، سلامی بھی پیش کی۔ گارڈز میں خواتین کے دستے بھی شامل تھے، پروقار تقریب میں قومی نغموں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    تقریب کے مہمان خصوصی نے فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے، اس موقع پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ تقریب میں بانی پاکستان کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو جاری، کتنی فوج واپس جا رہی ہے؟ بھارت نے بتا دیا

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو جاری، کتنی فوج واپس جا رہی ہے؟ بھارت نے بتا دیا

    مقبوضہ کشمیر سے کتنی فوج واپس جا رہی ہے؟ بھارت نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے کہا کہ اس نے مقبوضہ کشمیر سے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی 72 کمپنیاں یعنی تقریبا سات ہزار فوجی واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، ایک کمپنی میں 100 کے قریب اہلکار ہوتے ہیں۔

    بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سی آر پی ایف کی چوبیس کمپنیوں ، بی ایس ایف ، آئی ٹی بی پی ، سی آئی ایس ایف اور ایس ایس بی میں سے ہر ایک کی بارہ کمپنیوں کو واپس لیا جائے گا،رواں ماہ دسمبر کے اوائل میں اس طرح کی تقریبا20 کمپنیاں واپس بلائی گئیں۔

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    بھارتی حکومت نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے فیصلے سے قبل اگست میں ہزاروں نیم فوجی دستوں کو جموں وکشمیر پہنچایا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کر دہ فوجی محاصر ہ منگل کے روزبھی جاری رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں اور لداخ خطوں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں نظام زندگی بدستور مفلوج رہا اور لوگ شدید مشکلات سے دوچارہیں۔ وادی کشمیر میں دفعہ 144کے تحت عائدسخت پابندیوں ، بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوںکی تعیناتی ، پری پیڈ موبائل فون، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ ایک دوسرے سے رابطہ بھی نہیں کرسکتے۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    حریت رہنما اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم میر کی زیر صدارت جموں میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے اجلاس میں بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے حال ہی میں مسلمان مخالف شہریت کے متنازعہ قانون کی منظور ی کے بعد پید ا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں ملک بدر کرنے کی بڑی سازش کاحصہ قرار دیا۔

  • محبوبہ کا دیدار کرنے کے لئے آنیوالے جوان کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا کہ جان کر ہوں حیران

    محبوبہ کا دیدار کرنے کے لئے آنیوالے جوان کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا کہ جان کر ہوں حیران

    محبوبہ کا دیدار کرنے کے لئے آنیوالے جوان کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا کہ جان کر ہوں حیران

    محبوبہ کا دیدار کرنے کیلئے آنیوالا نوجوان محلے داروں کے ہتھے چڑھ گیا ، محبوب کی ناک زمین پر لگوانے اور مرغا بنا کر تھپڑوں، مکوں کے ساتھ خاطر تواضع کی گئی،

    واقعہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا، گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ کے علاقہ میں نوجوان مبینہ طور پر اپنی محبوبہ کا دیدار کرنے کیلئے اسکی گلی کے چکر لگا رہا تھا کہ مشکوک نقل و حرکت پر محلے داروں نے اسے قابو کر کے پوچھ گچھ کی تو اس نے گھبراہٹ میں آکر سچ اگل دیا .

    سچ اگلنے کی دیر تھی کہ محلے داروں نے اپنی ہی عدالت لگا لی، محبوبہ کو ملنے کے لئے جانے والے جوان پر پہلے اسکی تھپڑوں اور مکوں سے ٹھکائی کی بعدازاں زمین پر ناک سے لکیریں نکلوانے کے ساتھ اسے مرغا بھی بنا ڈالا۔

    موقع پر موجود محلے دار اس سارے واقعہ کی موبائل پر ویڈیو بناتے رہے تاہم بعد ازاں نوجوان کو معافی مانگنے اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی پر چھوڑ دیا گیا۔

    دوسری جانب اس حوالے سے رابطہ کرنے پر پو لیس کا مؤقف تھا کہ انہیں قانونی کارروائی کیلئے کوئی تحریری درخواست نہیں دی گئی۔ اگر درخواست دی گئی تو کاروائی کریں گے پولیس از خود کاروائی نہیں کر سکتی.

  • متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں متنازعہ شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے پر اپوزیشن قائدین کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے احتجاج کرنے پر کانگریس صدر سونیا گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد اویسی اور بھارت کے نامور صحافی راویش کمار کے خلاف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس درخواست دائر کی گئی ہے،مقدمہ ایڈوکیٹ پردیپ گپتا کی مدعیت میں دائر کیا گیا ہے،عدالت نے درخواست پر سماعت کے لئے آج 24 جنوری کا دن مقرر کیا ہے.

    عام آدمی پارٹی سےاوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مقدمہ غازی آباد د تھانے میں درج کیا گیا ہے،غازی آباد پولیس کے مطابق امانت اللہ خان پرالزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا کےذریعہ سی اے اے کی مخالفت کرنے والوں کولالچ دیا۔ اس لالچ میں انہوں نے مالی مدد اور سرکاری نوکری جیسی باتیں کہیں،

    میرٹھ میں گزشتہ ہفتے ہونے پرتشدد احتجاج میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملنے کے لئے جانے والے کانگریس رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے منگل کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا، جس کے بعد وہ واپس دہلی لوٹ گئے ہیں۔ کانگریس لیڈروں نے الزام لگایا کہ راہل اور پرینکا گاندھی دونوں کو میرٹھ کے باہر پرتاپور سے ہی واپس لوٹا دیا گیا۔

    راہل گاندھی نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں کوئی حکم نہیں دکھایا گیا، لیکن انہیں واپس جانے کے لئے بول دیا گیا، انہوں نے کہا، "ہم نے پولیس سے کہا کہ ہم صرف تین لوگ جائیں گے، لیکن وہ راضی نہیں ہوئے”۔ راہل اور پرینکا گاندھی کے ساتھ سابق ایم پی پرمود تیواری بھی موجود تھے۔

    شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں مسلم طلبہ نے احتجاجی جلسہ کیا ،جلسہ میں تلنگانہ کی تمام یونیورسٹیوں کی طلبہ بشمول جے این یو کی طالبات عائشہ رینا اور لدیدا فرزانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام مظاہرین نے بی جے پی زیر قیادت حکومت کی جانب سے منظورہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مرکزی حکومت کی دوغلی پالیسی اور ہندو مسلم طبقات کو لڑانے کی ایک سازش قرار دیا۔ طلبہ نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھام کر مطالبہ کیا کہ این پی آر کو منسوخ کیا جائے۔

    رواں ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

  • متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نیو دہلی کی طالبہ نے بھارتی شہریت بل کے خلاف اپنی شادی کے دن احتجاج کیا ہے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جامعہ ملیہ کی ایک طالبہ نے اپنی شادی کے موقع پر متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کیا ہے، طالبہ نے دلہن کے لباس میں دولہا اور دیگر خاندان کے افراد کے ہمراہ متنازعہ شہریت بل کے خلاف پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا، اس احتجاج میں دولہا اور خاندان کے دیگر افراد بھی ساتھ تھے۔

    احتجاج کے موقع پر دلہن کا کہنا تھا کہ متنازعہ شہریت بل کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے اپنی شادی کے موقع کو بھی ایک پلیٹ فارم کی طرح استعمال کیا ہے ،ہم اس بل کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے.

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی معروف یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کا مرکز ہے اور اب طلبہ کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کی دیواریں بھی اس قانون پر نکتہ چینی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    رواں ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

  • احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے پر جرمنی کے طالب علم کو مودی سرکار نے بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی آئی ٹی مدراس میں زیر تعلیم جرمنی کے ایک طالب علم جیکب لنڈینتھل کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے پر بھارت سرکار نے بھارت سے نکلنے کا حکم دے دیا، ۔ طالب علم کا کہنا ہے کہ محکمہ امیگریشن کی جانب سے اسے طلب کیا گیا تھا اور اس کی رہائش کے حوالہ سے سوال کئے گئے بعد ازاں اسے کہا گیا کہ وہ فوری بھارت چھوڑ دے.