Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور ہونے پر زرتاج گل بھی خاموش نہ رہ سکیں، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور ہونے پر زرتاج گل بھی خاموش نہ رہ سکیں، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور ہونے پر زرتاج گل بھی خاموش نہ رہ سکیں، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو ضمانت ملی ہے، وہ منشیات کیس سے بری نہیں ہوئے۔ ہر مجرم کو ضمانت کا حق حاصل ہوتا ہے، پاکستان تحریک انصاف حکومت مکمل طور پر عدالتی فیصلوں کا احترام کرتی ہے۔

    اگر ہم ذاتیات پر اتر آتے تو رانا ثناء اللہ…………..شہریار آفریدی نے کیا کہہ دیا

    میرے سامنے کبھی کسی نے یہ "کام” نہیں کیا، رانا ثناء اللہ نے کیا کہہ دیا

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    وزیر مملکت زرتاج گل نے مزید کہا کہ رانا ثناءاللہ کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا، اینٹی نارکوٹکس فورس کے پاس ان کے خلاف بہت ثبوت موجود ہے ۔ شریف فیملی بڑے پیمانے پر ملک میں کرپشن میں ملوث رہی ہے، ملک میں بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنے پریس کانفرنس کی جس کی ملکیت سے وہ انکار کر رہے ہیں، پوری قوم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماﺅں کی کرپشن سے بخوبی آگاہ ہے۔

    منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے راناثنااللہ کو10لاکھ روپےکے2مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

  • اپوزیشن سن لے، حکومت یہ کام کر کے ہی رہے گی،سینیٹر فیصل جاوید نے کیا دبنگ اعلان

    اپوزیشن سن لے، حکومت یہ کام کر کے ہی رہے گی،سینیٹر فیصل جاوید نے کیا دبنگ اعلان

    اپوزیشن سن لے، حکومت یہ کام کر کے ہی رہے گی،سینیٹر فیصل جاوید نے کیا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکومت نیب سمیت کسی ادارے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی، لوٹ کھسوٹ، منی لانڈرنگ کرنے والوں اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف احتساب کا عمل جاری ہے، ملک کو آگے لیکر جانے کا واحد راستہ احتساب ہے، 2008ءسے 2018ءکے دوران پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک میں ریکارڈ کرپشن ہوئی ہے، حکومت ملک سے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

    فیصل جاوید نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات کا کیس سنگین ہے، غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ بغیر ثبوت کے گرفتاری کی گئی، رانا ثناءاللہ کے خلاف ثبوت موجود ہیں، وہ ضمانت پر رہا ہوئے ہیں، بری نہیں ہوئے۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے، ن لیگ کا مسئلہ یہ ہے کہ جب ان کے حق میں فیصلے آتے ہیں تو یہ مٹھائیاں تقسیم کرنا شروع کر دیتے ہیں، اگر عدالت کا فیصلہ ان کے خلاف آئے تو یہ عدالتوں پر الزام تراشیاں اور حملے کرنا شروع کر دیتے ہیں، ن لیگ ماضی میں عملی طور پر بھی عدالتوں پر حملے میں ملوث رہی ہے۔

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے اقتدار میں آ کر دونوں ہاتھوں سے قومی خزانے کو لوٹا، یہ لوگ امیر ہوئے، ان کے اثاثے اور بیرون ملک جائیدادیں اوپر گئیں اور دوسری جانب عوام غریب ہوئی لیکن پی ٹی آئی حکومت ملک سے منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ پی ٹی آئی اراکین پر کرپشن کے الزامات لگے تو انہوں نے عہدے چھوڑ کر خود کو احتساب کیلئے پیش کیا، عدالتوں سے کلیئر ہونے کے بعد انہیں دوبارہ حکومت کا حصہ بنایا گیا۔ ن لیگ اور پی پی پی کے قائدین اور رہنما جیل جاتے ہیں تو بیمار ہو جاتے ہیں، ضمانتیں ملتے ہی مکمل فٹ ہو جاتے ہیں۔

    کرپشن کیسز میں سزائے موت کیوں نہیں؟ بلاول کیوں بھول گئے، سینیٹر فیصل جاوید اپوزیشن پر برس پڑے

  • بنوں پولیس کی بروقت کاروائی، شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

    بنوں پولیس کی بروقت کاروائی، شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

    بنوں پولیس کی بروقت کاروائی، شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں کی پولیس نے بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا کر 3کلو وزنی خود ساختہ بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔ ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ نامعلوم شرپسندوں نے میرانشاہ روڈ پر باران پل کے قریب تباہی پھیلانے کیلئے بارودی مواد نصب کیا ہے.

    اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈی پی او بنوں نے ڈی ایس پی کینٹ مراد علی خان، ایس ایچ او تھانہ کینٹ طارق محمود خان اور انچارج بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ فوری کاروائی کا حکم صادر کیا پولیس پارٹی نے ہدایت پر فوری عمل کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر زمین میں نصب شدہ بم برآمد کرکے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا کر نامعلوم شرپسندوں کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کردی.

  • فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

    فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

    فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے 19سال کے بعد 8ویں متفقہ ویج ایوارڈ کا اعلان کر دیا ہے، صحافتی اداروں میں کم سے کم اجرت 17500، ایڈیٹر ،سپیشل گریڈ، میٹروپولٹین، ریجنل کیٹگریز کی تنخواہوں میں 300فیصد تک اضافہ مقرر کیا گیا ہے ،

    قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق منگل کی شام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ویج بورڈ کے چیئرمین جسٹس (ر) حسنات احمد خان، ویج بورڈ کے ممبران محمد نواز رضا، ناصر چشتی، خانزادہ شہزادہ ذوالفقار، شعیب الدین، بخت رضا یوسفزئی ، صحافتی تنظیموں کے عہدیداران کے ہمراہ 8ویں ویج ایوارڈکا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایڈیٹر گریڈ،سپیشل گریڈ کے ایک تا چارتک کے لئے 145فیصد اضافہ، میٹرو پولیٹن اے گریڈ گروپ 8 کے لئے تنخواہ میں 134فیصد، میٹرو پولیٹن بی گریڈ5 تا 8کے لئے بالترتیب 219،239، 240اور250فیصد، ریجنل اے گریڈ 5 تا 8کے لئے بالترتیب267،270 اور277 فیصد، ریجنل بی گریڈ 5تا 8تک کے لئے 359,361,363 اور 384فیصد، اے گریڈ 5 تا 8 کے لئے 144,146 ,147 اور 152 فیصداضافہ کیا گیا ہے جبکہ میٹروپولیٹن اے کو 25کروڑ سالانہ آمدن کے ساتھ جوڑا گیا ہے ۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج 19سال بعد 8ویں ویج ایوارڈ کے اعلان سے حکومت نے حق کے تحفظ کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا ہے، آپکا حق آپ تک پہنچانا حکومت کا فرض اور اولین ترجیح ہے، آج وہ خوشگوار لمحہ آگیا ہے کہ ویج ایوارڈ کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے جسٹس(ر) حسنات احمد خان نے اپنے 5ممبران کے ہمراہ دن رات محنت کر کے صحافتی تنظیموں کے ساتھ مشاورت کے لئے 130اجلاسوں کا انعقاد کیا جس میں پہلی مرتبہ 108گواہان کو سنا گیا ، 2001کا ویج ایوارڈ عدالتوں میں چیلنج رہا اور 2011ءمیں عمل ہوا تھا۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے 18سال سے ویج ایوارڈ کے لئے جدوجہد کرنے والی صحافتی تنظیموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی مرکزی ،صوبائی تنظیموں ، پریس کلبز، الیکٹرانک میڈیا تنظمیوں ، اے پی این ایس، سی پی این ای اور اس سے جڑی تنظیموں کی نیک نیتی اور پرعزم ہو کر آواز بلند کرنے کی جدوجہد کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔ یہ ذات کا نہیں میڈیا اور صحافت کے کاز کا ایشو تھا جو کہ حل ہو چکا ہے، سب مبارکباد کے مستحق ہیں، اس ایوارڈ کے اجراءمیں ممبران اور چیئرمین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ 8ویں ویج ایوارڈکے لئے جو ٹی او آر بنائے گئے اس میں کم سے کم ویج حکومت پاکستان کے کم سے کم ویج کے مساوی رکھا گیا ۔ ویج ایوارڈ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس میں ممبران اورتمام صحافتی تنظیمیں اکٹھی ہیں، انوکھا کام ہے، صحافتی برادری کو کریڈٹ جاتا ہے کہ الیکٹورل پراسیس میں ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑنے والے صحافتی برادری کے کاز پریکجا ہو کر ہم آواز ہوئے ہیں، یہ اسی اتفاق کا کمال ہے ۔

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

     

    ٹویٹر استعمال کرنے والوں کی لئے بری خبر، پاکستان میں ٹویٹر بند کرنیکی تجویز

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 18سال کا سفر چند ماہ کے قلیل عرصے میں طے ہوا ہے یہ اس حکومت کا کریڈٹ اور پی ٹی آئی کے منشور کا بنیادی جزو ہے کہ حق حقدار تک پہنچایا جائے ۔ یہ بھی طے کرنا ہے کہ 8ویں ویج ایوارڈ میں جو بینچ مارک طے کیے گئے ہیں ان پر کیسے موثر عمل درآمد یقینی بنایاجاسکتا ہے ۔

    8ویں ویج بورڈ کے چیئرمین جسٹس (ر) حسنات احمد خان نے کہا کہ 8ویں ویج ایوراڈ کے لئے مالکان کی طرف سے کوئی دباﺅ نہیں تھا اورنہ کوئی دباﺅ ڈال سکتا ہے۔ 2001میں آخری ویج ایوارڈ تھا، سب سے پہلا ایوارڈ اتفاق رائے سے آیا اس کے بعد جتنے آئے اس میں اتفاق رائے نہیں تھا ،زیادہ تر مالکان کا بائیکاٹ ہوجاتا تھا ۔ صحافتی برادری کی تنخواہوں میں اضافہ توقعات کے مطابق نہیں ہے لیکن جتنا ممکن تھا اتنا کر دیا گیا ہے ۔ جب ویج ایوارڈ اتفاق رائے سے طے ہوتا ہے تو اس پر عمل درآمد کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں ۔عبوری ویج ایوارڈ پر بھی کہا تھا اور اب بھی یہ تجویز ہے کہ حکومت ان اخبارات کو سرکاری اشتہارات دیں جو 8ویں ویج ایوارڈ پر عملدرآمد کرتے ہیں ۔

    فیس بک کی دوستی، عاشق نے محبوبہ کی خاطر ہاتھ کاٹ ڈالا، محبوبہ کے ساتھ پھر کیا کیا؟ پڑھیے

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ 8ویں ویج ایوارڈ کی تیاری کے دوران شروع میں اخباری مالکان کے تحفظات تھے لیکن جب اکٹھے بیٹھے ہیں تو آخر تک مالکان ہمارے ساتھ چلے ہیں، ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے، اس ویج ایوارڈ کے لئے دن رات کی محنت شامل ہے108گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں، پہلی مرتبہ مالکان کی جانب سے مطالبہ آیا کہ ہمیں بھی موقع دیا جائے ،دونوں فریقین کو سننے کے بعد ہم نے اتفاق رائے سے 8واں ویج ایوارڈ طے کیا ہے ۔

    فواد چوہدری کا بے روزگار صحافیوں‌ کیلئے بڑا اعلان، مستقبل کیلئے دیے اہم مشورے

  • 2019 معاشی استحکام اور 2020 ترقی کا سال، وزیراعظم پر عزم، ذمہ داری بھی بتا دی

    2019 معاشی استحکام اور 2020 ترقی کا سال، وزیراعظم پر عزم، ذمہ داری بھی بتا دی

    2019 معاشی استحکام اور 2020 ترقی کا سال، وزیراعظم پر عزم، ذمہ داری بھی بتا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانونی طریقہ، بینکنگ چینل یا پاکستان پوسٹ کے ذریعے رقوم پاکستان بھیجنے والے تارکین وطن کو مراعات دیں گے، میرٹ پر مبنی نظام ہی کامیاب ہوتا ہے، پی آئی اے سمیت دیگر اداروں میں بہتری لانے کیلئے پرعزم ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان پوسٹ کے ذریعے ترسیلات زر بھجوانے کی سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت کی کمائی پاکستان بھیجتے ہیں، ان کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کا ہماری ملکی معیشت میں اہم کردار ہے، یہ تارکین وطن سال میں ایک، دو بار اپنے خاندانوں کو ملنے ملک واپس آتے ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہئے کیونکہ یہ ہمارا قیمتی ورثہ ہیں۔ تمام سفارتخانوں کو ہدایت کی ہے کہ بیرو ن ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل فوری حل کریں اور ان کا خیال رکھیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے آسانی پیدا کرنا ہماری ذمہ داری ہے، سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور ان کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان یہ ہے کہ ہم نے لوگوں کی زندگی میں آسانی لانا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری بھی ہے، جمہوریت اور بادشاہت میں فرق ہے، جمہوریت میں حکومت عوام کی خدمت کرتی ہے اور بادشاہت میں عوام بادشاہ کی خدمت کرتے ہیں، انگریز دور میں بھی یہی سوچ تھی، ماضی میں ہمارے دفاتر میں انگریز دور کی اس ذہنیت کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی، ہمیں اس سوچ کو تبدیل کرنا ہے، عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے، ہسپتالوں، سکولوں میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، عوامی خدمات کے مقام پر سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہر ہفتہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراءسے کہتا ہوں کہ وہ اپنی وزارت میں عوامی فلاح و بہبود سے متعلق کوئی ایک اقدام کریں، آئی جی پنجاب سے بھی کہا ہے کہ تھانوں میں عام شہریوں کی سہولت اور اعتماد سازی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، جب عوام میں یہ یقین پیدا ہو جائے گا کہ حکومت خدمت پر یقین رکھتی ہے تو وہ ہمارے شراکت دار بنیں گے۔ ریاست مدینہ ایک دن میں نہیں بنی، اس کیلئے پہلے سوچ بدلی اور پھر مسلمان چند سالوں میں عظیم قوم بن گئے۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میرٹ پر مبنی نظام ہی کامیاب ہوتا ہے، جمہوریت میں میرٹ ہوتا ہے اور بادشاہت میں وراثت ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ جمہوریت نے بادشاہت کو شکست دی، مسلمان جمہوریت سے بادشاہت اور مغرب بادشاہت سے جمہوریت کی طرف بڑھا۔ چین میرٹ کی بنیاد پر ترقی کر رہا ہے، ہم بھی اسی طرز کا میرٹ کا نظام لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، میرٹ پر اداروں کو ٹھیک کریں گے، قابل لوگوں کو اوپر لائیں گے۔ پی آئی اے سمیت دیگر اداروں میں بہتری لانے کیلئے پرعزم ہیں، گذشتہ سال مشکل سال تھا، معیشت کے حوالہ سے کئی چیلنجز درپیش تھے جن میں درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی شامل تھی، 2019ءمیں معاشی استحکام کیلئے کوششیں کیں، 2020ء میں پاکستان ترقی کرے گا، معیشت ترقی کرے گی، عوام کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، احساس پروگرام کے ذریعے غربت ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

     

  • سعودی تاجر نے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں کن شعبوں میں‌ سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر دی؟

    سعودی تاجر نے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں کن شعبوں میں‌ سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر دی؟

    سعودی تاجر نے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں کن شعبوں میں‌ سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر دی؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے التمیمی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شیخ طارق علی عبداﷲ التمیمی نے منگل کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے شیخ طارق علی عبداﷲ التمیمی کو خوش آمدید کہتے ہوئے حکومت کی جانب سے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے سے متعلق کئے گئے اقدامات اور باصلاحیت سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت سے متعلق آگاہ کیا۔

    پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

    سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں 12 موسم ہوتے ہیں جو زراعت، پھلوں، ڈیری اور فشریز کی پیداوار کیلئے موزوں ہیں۔ حکومت نجی سرمایہ کاروں کی مدد سے برآمدات اور پیداواریت میں اضافہ کیلئے ریسرچ اور ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ حکومت سیب، آڑو، آم اور لیموں سمیت مقامی سطح پر تیار ہونے والے دیگر پھلوں کی بین الاقوامی طلب کو پورا کرنے کیلئے معیارات پر مبنی برآمدات کیلئے کام کر رہی ہے کیونکہ ان پھلوں کی اپنے معیار اور ذائقہ کے باعث زیادہ طلب ہے۔

    ترک صدرکے سعودی دھمکیوں کے بیان کی حقیقت کیا؟ سعودی عرب بھی میدان میں آ‌ گیا

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران

    چیئرمین التمیمی گروپ آف کمپنیز نے معاشی استحکام اور ترقی کے حصول کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام غیر ملکی سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی کاروبار کو راغب کرنے کا اہم عنصر ہے اور اب تاجروں کیلئے فراہم کی گئی سہولیات اور شفافیت کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اعتماد بحال ہوا ہے۔ عالمی بینک جیسے بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کو دنیا کے 10 بڑے کاروبار کی بہتری کا ماحول فراہم کرنے والے ممالک میں شامل کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔ وزیراعظم نے التمیمی گروپ کی پاکستان میں فوڈ پراسیسنگ، ڈیری اینڈ لائیو سٹاک اور گوشت کی پراسیسنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔

    پاکستانی پارلیمانی وفد کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

  • پاکستان نے امریکی رپورٹ مسترد کر دی،دنیا کپتان کے رویے پر حیران

    پاکستان نے امریکی رپورٹ مسترد کر دی،دنیا کپتان کے رویے پر حیران

    پاکستان نے امریکی رپورٹ مسترد کر دی،دنیا کپتان کے رویے پر حیران

    باغی ٹی وی کی رہورٹ کے مطابق پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مستردکردی ،دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے نتائج اس کی شفافیت اورساکھ پرسوال اٹھارہے ہیں، رپورٹ کامذہبی آزادی کے فروغ کیلئے معاون ثابت نہ ہونے کاامکان ہے،امریکی رپورٹ میں مخصوص ممالک کونشانہ بنایا گیا ہے،

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کومکمل آزادی حاصل ہے،امریکی رپورٹ پاکستان کےزمینی حقائق کے برعکس ہے، پاکستان میں مذہبی آزادی کیلئے پارلیمنٹ،حکومت،عدلیہ نے اقدامات کیے، اعلیٰ عدلیہ نے اقلیتوں کے مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے فیصلے کیے،

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والاسب سےبڑاملک ہے،امریکی کانگریس نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پردومرتبہ اجلاس منعقد کیے،اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کمیشن نے بھی صورتحال پرتشویش کااظہارکیاامریکی رپورٹس غیر جانبدارانہ نہیں،بھارت کوشامل نہیں کیاگیا،

    واضح رہے کہ امریکہ نے ایک بار پھر برما، چین، اریٹریا، ایران، شمالی کوریا، پاکستان ، سعودی عرب، تاجکستان اور ترکمانستان کو خصوصی تشویش کے حامل ملکوں کی فہرست میں شامل کیا ہے، جہاں میسر مذہبی آزادی پر سوالیہ نشان اٹھائے جاتے ہیں۔یہ اقدام سال 1998ء کے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے، جس پر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے،امریکی محکمہ خارجہ نے 18 دسمبر 2019ء کو برما، چین، اریٹریا، ایران، شمالی کوریا، پاکستان، سعودی عرب، تاجکستان اور ترکمانستان کو ان ملکوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جو بین الاقوامی مذہبی آزادی کے 1998ء ایکٹ کی رو سے ان ممالک میں شامل ہیں جنھیں خصوصی تشویش کے حامل ملک قرار دیا گیا ہے۔ ان ملکوں میں ’’مذہبی آزادی کے معاملات میں منظم، جاری اور مختلف النوع قسم کی خلاف ورزیاں‘‘ نہ صرف جاری ہیں بلکہ انھیں برداشت کیا جا رہا ہے۔

  • نیب میں پیش نہ ہونے کا بلاول کا بیان، حقیقت کیا ہے؟ بلاول نے نیب کو خط میں کیا لکھا؟

    نیب میں پیش نہ ہونے کا بلاول کا بیان، حقیقت کیا ہے؟ بلاول نے نیب کو خط میں کیا لکھا؟

    نیب میں پیش نہ ہونے کا بلاول کا بیان، حقیقت کیا ہے؟ بلاول نے نیب کو خط میں کیا لکھا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے نیب کو دھمکی اور نازیبا الفاظ قانونی عمل سے نہیں روک سکتے ،جعلی اکاؤنٹس کیس کے حوالے سے نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے اور 15 جنوری تک مہلت مانگ لی ہے۔ انہوں نے نیب کو خط لکھ کر 15 جنوری کے بعد پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    نیب اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان نیب کو لکھے گئے خط کے برخلاف ہے۔ نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لیے قانون کے مطابق کام کرنے والا ادارہ ہے۔ نیب تحقیقات کے لیے متعلقہ شخص کا بیان لینے پر یقین رکھتا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون کے مطابق بیان لینے پر یقین رکھتا ہے اور متعلقہ شخص کو قانونی حق سے محروم نہیں کرتا بلکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے پر یقین رکھتا ہے.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ 24 دسمبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں تمام سوالات کا جواب دے چکا ہوں، دستاویزات بھی سامنے ہیں، چھ ماہ گزرنے کے بعد طلبی کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟کراچی میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چوبیس دسمبر کو نیب نے مجھے طلب کیا گیا ہے، سب جانتے ہیں کہ ہم 27 دسمبر کو ہم کیا کرتے ہیں۔ ہم پہلے دباؤ میں آئے نہ اب آئیں گے

    پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو بھی نیب نے بلا لیا، بلاول زرداری کو 24 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے بلاول بھٹو کو جعلی اکاوئنٹس کیس میں نیب راولپنڈی میں 24 دسمبر کو بلایا ہے، بلاول کی کی طلبی کا سمن جاری کر دیا گیا ہے۔

    بلاول بھٹو کو اوپل جوائنٹ ونچر کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے، انہیں شیئر ہولڈر زرداری گروپ آف کمپنی طلب کیا گیا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو نیب کا نوٹس موصول ہو گیا ہے۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس بھری عدالت میں کہہ چکے کہ بلاول بے قصور ہیں، نوٹس ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔ حکومت مخالفین کو نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ نیب بتائے کہ اس نے حکومتی ارکان اور وزرا کو کتنے نوٹسز دئیے؟ نیب بتائے کہ حکومتی اراکین اور وزرا کے خلاف کرپشن کیسز کیوں زیر التوا ہیں؟ نیب صرف اپوزیشن کے اراکین کو نشانہ بنا رہی ہے۔

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

    سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول زرداری 29 مئی کو نیب میں پیش پہوئے تھے، آصفہ زرداری ، مرتضیٰ وہاب اورنیّر بخاری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے ،نیب ہیڈکوارٹرزکے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان موجود ہیں جنہوں نے شدید نعرے بازی کی ،پولیس نے پی پی کے کارکنان کو ڈی چوک پر روکا جہاں کارکنان نے پولیس والوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی ،پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا تھا. پولیس نے جیالوں کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا .

  • پرویز مشرف خصوصی عدالت فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فل بینچ تشکیل

    پرویز مشرف خصوصی عدالت فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فل بینچ تشکیل

    پرویز مشرف خصوصی عدالت فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فل بینچ تشکیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدرپرویزمشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردینے کیلئے فل بینچ تشکیل دے دیا گیا، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے فل بینچ تشکیل دیا جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی فل بینچ کی سربراہی کریں گے  فل بینچ میں جسٹس امیربھٹی اورجسٹس چودھری مسعود جہانگیرشامل ہیں.

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    فل بینچ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے قیام کیخلاف سماعت کرے گا سابق صدر پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کوچیلنج کررکھا ہے.

    درخواست گزار نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کے استغاثہ کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے،پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی، خصوصی عدالت کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سمیت کوئی عمل قانون کے مطابق نہیں کیا گیا،

    لاہور ہائی کورٹ میں  سابق صدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

    درخواست میں پرویز مشرف نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کودوبارہ سماعت کے لئےشروع کیا جائے ،

  • پاکستانی پارلیمانی وفد کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    پاکستانی پارلیمانی وفد کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    پاکستانی پارلیمانی وفد کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکراسد قیصرکی سربراہی میں پاکستانی پارلیمانی وفدکی سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی ہے،پارلیمانی وفدمیں حکومتی اوراپوزیشن ارکان شامل ہیں، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورمسلم امہ سےمتعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا.

    پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

    سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

    ملاقات کے دوران ، انہوں نے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی امورمیں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں شوریٰ کونسل کے اسپیکر ڈاکٹر شیخ عبداللہ بن محمد الشیخ؛ وزیر مملکت ، کابینہ کے ممبر اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی؛ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔

    ترک صدرکے سعودی دھمکیوں کے بیان کی حقیقت کیا؟ سعودی عرب بھی میدان میں آ‌ گیا

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران

    قبل ازیں گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی عرب میں سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین سے ملاقات کی جس میں سعودی شوریٰ کونسل اور قومی اسمبلی کے درمیان پارلیمانی روابط کے فروغ اور مسئلہ کشمیر کے حل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں قومی اسمبلی کے حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں عالم اسلام کو درپیش چیلنجز تبادلہ خیال کیاگیا اور سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ اور سپیکر کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عالم اسلام میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہمیں مغرب میں اسلامو فوبیا جیسے بڑھتے ہوئے رحجان کا مل کر مقابلہ کرنا چاہئے۔

    سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ خطہ میں تمام تنازعات کا پرامن حل نکلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر جنوب ایشیاءکے امن کےلئے کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب کو بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں چیرہ دستیوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور کہا کہ بھارتی حکومت کے حالیہ اقدامات نے تمام بھارتی اقلیتوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ او آئی سی کو مسئلہ کشمیر کے حل اور مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا جیسے رحجان کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

    عمرہ کرنے والوں کو سعودی حکومت نے سنائی خوشخبری، پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا

    تیل تنصیبات حملوں میں ایران ملوث ،سعودی عرب نے دکھائے ثبوت

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے سعودی ہم منصب کو آئندہ سال کے اوائل میں عالمی کشمیر کانفرنس کے اسلام آباد میں انعقاد کے حوالہ سے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا اور کانفرنس کے انعقاد کے حوالہ سے سعودی عرب کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے ذریعے عالمی برادری کو بھارت کی جانب سے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم سے بھی آگاہ کرنے کا موقع ملے گا۔

    سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ محمد ابراہیم الشیخ نے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت اور شوریٰ کونسل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بھارت کو کشمیر میں اپنی چیرہ دستیاں بند کر دینی چاہئے اور کشمیریوں کو ان کا آئینی حق دینا چاہئے۔

    واضح رہے کہ سعودی شوریٰ کونسل کے سربراہ نے چند روز قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران اسد قیصر نے کشمیر پر بین الپارلیمانی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز دی تھی جسکی سعودی عرب نے تائید کی تھی، کشمیر پر بین الپارلیمانی کانفرنس اگلے برس 2020 کے ابتدائی ماہ میں ہو گی جس میں مختلف ممالک کے اراکین پارلیمنٹ شرکت کریں گے، پاکستان اور سعودی عرب ملکر کشمیر کے حوالہ سے کانفرنس کی تیاریاں کر رہے ہیں، اسی ضمن میں اسد قیصر نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے