Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاکستان قائداعظم کے تصورکے مطابق ترقی کی راہ پرگامزن ہے، صدر مملکت

    پاکستان قائداعظم کے تصورکے مطابق ترقی کی راہ پرگامزن ہے، صدر مملکت

    پاکستان قائداعظم کے تصورکے مطابق ترقی کی راہ پرگامزن ہے، صدر مملکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم قائد پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں خاص دن کے طور پر منایا جاتا ہے، آج کے دن ایک عظیم رہنما کی پیدائش ہوئی، عظیم رہنما نے براعظم کا جغرافیہ بدلا اورہمیں پاکستان عطا کیا، قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کی الگ شناخت اورسیاسی سمت کا تصوردیا،عظیم رہنما قائداعظم  محمدعلی جناح کوخراج عقیدت پیش کرتےہیں،

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان قائداعظم کے تصورکے مطابق ترقی کی راہ پرگامزن ہے، ہمیں متحد ہوکرقائداعظم کی تعلیمات پرقائم رہنے کےعزم کا اعادہ کرناہے، ترقی کے لیے اتحاد،ایمان،نظم وضبط کے اصولوں پرعمل پیرا  ہونا ہے،

  • پاکستان اقلیتوں کے لئے محفوظ ترین ملک کیوں ہے؟ قاسم سوری نے وجہ بتا دی

    پاکستان اقلیتوں کے لئے محفوظ ترین ملک کیوں ہے؟ قاسم سوری نے وجہ بتا دی

    پاکستان اقلیتوں کے لئے محفوظ ترین ملک کیوں ہے؟ قاسم سوری نے وجہ بتا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اسلام امن اور محبت کا دین ہے اور تمام مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ رواداری اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے، پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل حقوق اور تحفظ فراہم کرتا ہے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے رویے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

    منگل کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیراہتمام مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاسم خان سوری نے کہا کہ کرسمس کے پر مسرت موقع پر پاکستان میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ سمیت پوری مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  کرسمس خوشیوں اور روشنیوں کا تہوار ہے۔اسلام امن اور محبت کا دین ہے اور تمام مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ رواداری اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے۔

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    یوم قائد،سفیر کشمیر کشمیریوں کو نہ بھولے، بڑا اعلان کر دیا

    قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل حقوق اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو اپنے رسم و رواج کے مطابق اپنی مذہبی رسومات منانے کی آزادی حاصل ہے۔ ہمارا پڑوسی ملک بھارت میں اقلیتوں کو جس ظلم و ستم اور نا انصافی کا سامنا ہے دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے رویے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کی ملک کی تعمیر ترقی میں خدمات قابل ستائش ہیں

  • شہریت کا کالا قانون، بھارت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے

    شہریت کا کالا قانون، بھارت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے

    شہریت کا کالا قانون، بھارت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں منظور کیے گئے شہریت کے کالے قانون کے خلاف بھارت سے شروع ہونے والے مظاہرے دنیا بھر میں پھیلنے لگے۔ دبئی، ساؤتھ افریقا میں قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلم مخالف شہریت قانون پر احتجاج بھارت سے نکل کر دنیا بھر میں پھیلنے لگا، دبئی میں کالے قانون کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ عوام نے آرایس ایس اور مودی سرکارکے خلاف نعرے لگائے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں بھی شہری سٹیزن شپ ایکٹ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، جوہانسبرگ میں بھارتی قونصل خانے کے باہر احتجاج کیا گیا، پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کا مطالبہ کیا۔شہری فاطمہ لہر، اقبال جسات کا کہنا ہے کہ بھارت میں کالے قانون کے منظور کیے جانے کے خلاف عوام سے یکجہتی کے لیے نکلے ہیں، ہم نے دیکھا ہے طالبعلم احتجاج کر رہے ہیں، بھارتی وزیراعظم منظور کیے گئے کالے قانون کو واپس لیں۔

    رواں ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہرے مودی حکومت کےلیے بڑا چیلنج بن گئے، دہلی میں منڈی ہاؤس سے جنتر منتر تک احتجاجی مارچ کیا جارہا ہے جہاں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی، مغربی بنگال میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے متنازع قانون کے خلاف احتجاج میں شرکت کی۔ دہلی میں منڈی ہاؤس سےجنترمنترتک مارچ کے شرکاء نے احتجاجی بینرز تھامے مودی مخالف نعرے بازی کی۔ نئی دہلی کے کئی حصوں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی، مغربی بنگال میں طلباء نے گورنر جگدیپ دھان کھر کے قافلے کو روک دیا۔ جو جادیو پور یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کےلیے آئے تھے۔

    مغربی بنگال میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی بھی متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج میں شریک ہوئیں۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی نے مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی۔ متنازع شہریت قانون پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی یونیورسٹی کی طالبہ ربیعہ عبدالرحیم نے بھارتی صدر سے گولڈ میڈل لینے سے انکار کر دیا۔

    بھارتی صوبہ مغربی بنگال میں وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے ملک کے دیگر وزرائے اعلیٰ اور حزب اختلاف کے رہنمائوں کو ایک خط میں کہا ہے کہ وہ متحد ہوں اور شہریت کا متنازع قانون ماننے سے انکار کر دیں۔بینر جی نے اپنے خط میں حزب اختلاف کے رہنمائوں پر زور دیا ہے کہ جمہوریت بچانے کی خاطر ٹھوس لائحہ عمل وضع کرنے کیلئے اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے شہریت کے ترمیمی قانون یا ملک میں شہریوں کی قومی رجسٹریشن کیلئے ظالم مرکزی حکومت کی ناپاک کوششوں کے خلاف متحد ہو کر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔قبل ازیں آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی اپنے علاقے میں شہریت کا قانون نافذ کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔

    بھارت میں چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سفری انتباہ جاری کیا ہے اور بھارت میں حالیہ مظاہروں اور پر تشدد واقعات کے تناظر میں انہیں اپنے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چینی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جاری ایڈوائزری میں چینی سیاحوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اردگرد حالات سے باخبر رہیں ، سیکورٹی مضبوط کریں ، سفری تحفظ پر توجہ دیں اور مظاہروں والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    اسلامی دانشوروں کی عالمی تنظیم نے بھارت سے متنازع قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس سے مسلمانوں کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکے گی۔قطر میں قائم تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ اسے شہریت کے اس قانون کی منظوری پر گہری تشویش ہے اور اس کے بعد وہ بھارت میں مسلمانوں کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ اس قانون سازی سے مسلمانوں کو مختلف قسم کی پابندیوں اور دبائو کا سامنا کرنا پڑے گا۔تنظیم نے اقوام متحدہ اور اسلامی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس امتیازی قانون کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

  • یوم قائد،سفیر کشمیر، کشمیریوں کو نہ بھولے، بڑا اعلان کر دیا

    یوم قائد،سفیر کشمیر، کشمیریوں کو نہ بھولے، بڑا اعلان کر دیا

    یوم قائد،سفیر کشمیر کشمیریوں کو نہ بھولے، بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے رہنما اصولوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اتحاد، ایمان اور تنظیم کو اپنا کر نئے پاکستانکی منزل کو حاصل کر سکتے ہیں،آج کےدن ہمیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکومت کےہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے شکار مظلوم  عوام کو نہیں بھولنا چاہئے ،قائداعظم محمدعلی جناحؒ نے کشمیر کوپاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اورہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں.

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    یوم قائد کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یوم پیدائش جوش و جذبہ کے ساتھ منا رہی ہے، قائداعظم محمد علی جناحؒ عہد سازشخصیت، مثالی کردار، بے غرض اور مسلمانوں کے آزاد وطن کے مقصد کیلئے پرعزم تھے، مشکل وقت اور حالات کے دوران انہوں نے جنوبی ایشیاء کےمسلمانوں کو اپنے کرشمہ سے متاثر کیا، قائداعظم محمد علی جناحؒ 20ویں صدی کے ان عظیم اور دانشمند رہنماؤں میں شامل ہیں جن سے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے، قائداعظم کی جانب سے فیصلہ کن جدوجہد آزادی کی سربراہیان کی سیاسی بصارت اور غیر معمولی ذہانت کی مظہر ہے اسی طرح وہ اپنی آخری سانس تک مثالی جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے پرعزم رہے۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا کے سامنے بھارتی آئین کے نام نہاد سیکولر چہرے کانقاب اتر چکا ہے، شہریت ترمیمی بل 2019ءکی منظوری اور اس کے بعد اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف امتیازی اور ظالمانہ اقدامات کئے جا رہے ہیں،اس سے بھی قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یہ فرمان سچ ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کے انتہاءپسند ہندو کبھی بھی مسلمان اقلیت کو عزت و احترام سے رہنے کیاجازت نہیں دیں گے۔ آج کے دن ہمیں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ آر ایس ایس کے نظریات کی پیروکار بی جے پی کی حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے شکار مظلوم عوام کو نہیں بھولنا چاہئے، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اورآج کے دن ہم پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ متحد اور چٹان کیطرح کھڑے ہونے کا اعادہ کرتے ہیں۔

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اپنی آزادانہ ، سماجی، ثقافتی اور مذہبی شناخت کو برقرار رکھنے کے قابل بنایا، ہمیں اپنےبابائے قوم کے نظریات کو مکمل طور پر حقیقی شکل دینے اور ان کے مقاصد کے حصول کیلئے مزید کام کرنا ہے جس کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ہم بابائے قوم کی طرف سے دیئے گئےرہنما اصولوں پر عمل کرکے ان اہداف کو حاصل کر سکتے ہیں، قائداعظم کو انکے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے اصولوں اتحاد، ایمان اور تنظیم کو اپنائیں جو کہ ہمارے لئے نیا پاکستان بنانے کیلئے مینارہ نور ہیں جو کہ حقیقت میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کا پاکستان ہے۔

  • قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدرآزادجموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نجات دلا کر انہیں ایک الگ وطن دیا۔جہاں انہیں مذہبی آزادی کے ساتھ ساتھ معاشی وسماجی ترقی کے گراں قدر مواقع ملے۔قائد اعظم نے علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر مسلمانوں کو دی اور انہیں ایک ایسا آزاد ملک دیا جہاں ان کی آنے والی نسلیں آزاد فضائوں میں سانس لے سکیں گی۔

    صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعودخان نے مزید کہا کہ قائداعظم مسلمانوں کے عالمی راہنما، عظیم قانون دان اور تاریخ ساز شخصیت تھے۔ قائداعظم انگریز اور کانگرسی لیڈروںکی شاطرانہ چالوں سے بخوبی واقف تھے اور وہ سمجھتے تھے کہ یہ دونوں عناصر مسلمانان برصغیر کو ہمیشہ کیلئے غلامی کی زنجیر میں جکڑے رکھنا چاہتے ہیں۔ اسلیئے انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو دوقومی نظریہ سے روشناس کرایا اور 23مارچ1940کو قراردادپاکستان منظور کروا کر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کے حصول کیلئے بھرپور جدوجہد شروع کردی ۔

    صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعودخان کا مزید کہنا تھا کہ دشمنان پاکستان نے ہر ممکن کوشش کی کہ پاکستان کا حصول ناممکن ہو۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے حضرت قائداعظم کی راہ میں روڑے اٹکائے اور انہیں ہرطرح کا لالچ دیا لیکن بانی پاکستان نے ہر دشواری کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا،انہوں نے راست بازی، اصول پرستی اور لگن کے ساتھ انگریزوں اور ہندووں کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے قرارداد پاکستان منظور ہونے کے سات سال کے اندر دنیا کے نقشے پر سب سے بڑی اسلامی ریاست قائم کرکے سب کو ورطہء حیرت میں ڈال دیا۔

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعودخان کا مزید کہنا تھا کہ بابائے قوم کشمیر کو پاکستان کیلئے انتہائی ناگزیر سمجھتے تھے ۔اسی لئے انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ۔ انہوں نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کھلے لفظوں میں حمایت کی۔ انہوں نے مسئلہ کشمیرکو حل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کیں ان کی یہ دلی خواہش تھی کہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوکرپاکستان کا حصہ بنے ۔

  • قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر جاری کردہ اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے 1944میں دورہ سرینگر کے موقع پر کشمیری عوام نے قیام پاکستان سے قبل ہی مملکت خداداد سے جو رشتہ قائم کیا تھا کشمیری عوام نے ہزار ہا آزآمائشوں اور مصائب و الام برداشت کرنے کے باوجود اس میں لعزش نہیں آنے دی بلکہ اسکو اپنے خون جگر سے مضبوط تر کیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے اندر ہماری بہنیں،مائیں ،بیٹیاں ،بوڑھے ،جوان اور بچے قائد اعظم کے پاکستان کی تکمیل کیلئے اپنا تن من دھن دیوانہ وار قربان کررہے مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری ،قائد اعظم محمد علی جناح وہ عظیم رہنماء تھے جنہوں نے برصغیر کی تاریخ ہی نہیں جغرافیہ بھی بدلتے ہوئے دنیا کے سیاسی، معاشی اور اقتصادی نقشے پر ایک ایسی مملکت کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جس کیلئے قومیں صدیوں تک جدوجہد کرتی ہیں۔

    وزیر اعظم آزادکشمیر نے مزید کہا کہ گولیوں کی تڑاٹرہٹ،پیلٹ گنوںاور سنگینوں تلے تحریک تکمیل پاکستان کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیری عوام کی جدوجہد کو یوم قائد کے موقع پر سلام پیش کرتے ہیں ۔ قائداعظم نے ہمیشہ کشمیری عوام کی حمایت کی ،یہ ان کی کشمیری عوام سے محبت کا نتیجہ تھا و ہ کشمیرکے جس کونے میں بھی گئے کشمیری عوام دیوانہ وار ان پر فدا تھے اور آج بھی وہ کشمیریوں کے دلوں میں زندہ و جاوید ہیں ۔

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کی بہن محترمہ فاطمہ جناح کیلئے ان کی زندگی کے آخری ایام تک اور اس کے بعد بھی جس محبت اور عقیدت کا اظہار کیا وہ آج تک کسی اور رہنما کے نصیب میں نہیں آیا۔ کشمیریوں نے عہد کیا ہے کہ جب تک قائد اعظم کے پاکستان کی تکمیل نہیں ہوگی وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں ۔ایک پرامن جمہوری اور معاشی،سیاسی اور اقتصادی طور پر مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے ۔ آج بھی کشمیری عوام قائد اعظم کے پاکستا ن کو اپنی امیدوں اور امنگوں کا مرکز سمجھتے ہیں ۔

  • بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے قائد اعظم کے یوم ولادت کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بانی پاکستان قائد اعظم کے وژن کے مطابق نئے پاکستان کی تشکیل کے عملی مراحل میں ہے، ہم پاکستان کو صحیح معنوں میں امت مسلمہ کے ماضی کا ترجمان، حال کی شان اور مستقبل کی جان بنانا چاہتے ہیں، اس مجموعی جدوجہد میں تمام قومی اداروں اور عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ برصغیر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے علیحدہ ریاست کے قیام کے سلسلے میں قائداعظم کی والہانہ قیادت اور انتھک جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم کے اصولوں ایمان، اتحادا ورتنظیم کو اپنی زندگی کا شعار بنا کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج 72 سال گزرنے کے باوجود کشمیر ی عوام جس طرح بھارتی سرکارکے ظلم و ستم کا شکار ہیں،وہ نہایت ہی قابل مذمت ہے۔ کشمیری عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، جبکہ حق خودارادیت کی اس جنگ میں ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ جس طرح مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اپنی جدوجہد آزادی کیلئے بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں و ہ قابل تعریف ہے۔ انشاء اللہ ان کی جدوجہدضرور کامیاب ہو گی اوروہ امن اور خوشحالی کے ساتھ ایک نئی اور آزاد زندگی کا سفر شروع کریں گے۔ پی ٹی آئی نے ملک میں بدعنوان نظام کے خلاف جدوجہد شروع کی ہے اس کے ثمرات سامنے آرہے ہیں ،پختونخوا کے عوام نے پاکستان کی بقاء کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور جانی اور مالی قربانیاں دینے سے بھی دریغ نہیں کیا، پی ٹی آئی کی حکومت نے سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں اور غلط فیصلوں سے پیدا ہونے والے مسائل کے ازالے اور قومی وقار کی بحالی کا عزم کر رکھا ہے ، ہم نے ذاتی مفاد کو پس پشت ڈال کر قومی مفاد کو ترجیح دی ہے

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ ہمیں پورے ملک میں عوامی پزیرائی ملی ہے جس کی وجہ سے آج عمران خان ملک کے وزیراعظم ہیں۔ ترقی یافتہ اور خوش حال پاکستان ہماری منزل ہے، جس کیلئے کسی قسم کی بھی قربانی اور جدوجہد سے دریغ نہیں کیا جائیگا،

  • پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک ویژنری سٹیٹسمین تھے ۔قائداعظم محمد علی جناح جیسا لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے ۔قائداعظم محمد علی جناح نے اصولوں کی سیاست کر کے اپنا بلند مقام پیدا کیا۔ کوئی لالچ یاخوف قائداعظم کواپنے عظیم مقصد سے ہٹانہ سکا۔ برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیزقیاد ت میں الگ وطن کیلئے تاریخ ساز جدوجہد کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں کامیاب تحریک کی صورت میں مسلمانوں کو ایک آزاد ملک نصیب ہوا ۔اتحاد ، تنظیم اور ایمان قائد کا وہ پیغام ہے جو آج بھی پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے۔تحمل،برداشت اور رواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناح کا خواب تھا ۔قائد اعظم پاکستان کو روشن خیال ، اعتدال پسند اور جدید دنیا سے ہم آہنگ فلاحی اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے۔بدقسمتی سے ماضی میں قائداعظم کے پیغام کو فراموش کر کے ملک و قوم سے زیادتی کی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بانی پاکستان کے فرمودات کے مطابق ملک کوحقیقی معنوں میں فلاحی اسلامی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قائد کے پاکستان کو عملی تعبیر دیں گے۔ ایسا پاکستان جہاں سب کو یکساں سماجی و معاشی انصاف ملے گا۔ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب وزیراعظم عمران خان کے دور میں پورا ہوگا۔

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سیاسی اور ذاتی مفادات کو پس پشت رکھ کر بحیثیت قوم اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کی مثالی فضا پیدا کی جائےـہم پاکستان کو عظیم ملک بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کا رلانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

  • بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناحؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ آزاد مسلم ریاست حاصل کرنے کیلئے تحریک آزادی چلائی، اپنی انتھک محنت، ولولہ انگیز اور کرشمہ ساز قیادت کی بدولت کامیابی حاصل کی، جس کے نتیجے میں دنیا کے نقشے پر مسلمانوں کیلئے ایک آزاد مملکت پاکستان وجود میں آیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ایسے اصول چھوڑے ہیں کہ جن پر کاربند رہ کر پاکستان کو ترقی کی عظیم منزل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے افکار اور ملک و قوم کے مفادات کے مطابق کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، ہم اس کیلئے ماضی کی طرح قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا ا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم سب مل کر قائداعظم محمد علی جناحؒ کے زرین اصولوں اتحاد، تنظیم، یقین محکم پر کاربند رہ کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے والے سفر کو مزید مؤثر بنائیں۔

  • ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پچیس دسمبر کا روز دن ہمارے لئے انتہائی اہم ہے، بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے رہنماء اصولوں تنظیم، اتحاد اور یقین محکم پر عمل ہے اور یہی وہ اصول ہیں کہ جن کے ذریعے ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ دنیا میں وہی قومیں سربلند رہی ہیں، جو اپنے اسلاف کے کارناموں کو رہنماء رکھتے ہوئے منزل کی طرف گامزن رہیں۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کا جو پیغام لوگوں کی سمجھ نہیں آتا تھا، وہ آج ہر اُس مسلمان کو سمجھ آرہا ہوگا، جس نے پاکستان کی مخالفت کی اور ہندوستان کو اپنا وطن مان کے وہاں پر رہنا پسند کیا۔ دو قومی نظریہ آج پورے برصغیر کے مسلمانوں کی سمجھ میں اچھی طرح آگیا ہے، یہ ایک عظیم قائد کا وژن تھا، جس نے پہلے ہی سے پیشن گوئی کی تھی کہ تمام زندگی وہ مسلمان جو پاکستان کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں، وہ اپنی بقیہ تمام زندگی ہندوستانی ثابت کرنے میں گزاریں گے۔

    گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ جو ظلم و بربریت ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جا رہا ہے، وہ حرف بہ حرف وہ چیز ہے، جو قائداعظم محمد علی جناحؒ نے فرمایا تھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہے کہ ہم سب اپنے پیارے وطن میں آزادی سے سانس لے رہے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ہمیشہ باہمی اتحاد اور بھائی چارے کو عوام کے درمیان فروغ دینے پر زور دیا، آپ اس بات پر یقین رکھتے تھے، آیئے آج ہم یہ عہد کریں کہ اسلام کی سربلندی، پاکستان کی ترقی اور عالمی سطح پر قوم کا وقار بلند کرنے کیلئے کسی بھی مرحلے پر قربانی سے گریز نہیں کریں گے اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق آگے بڑھیں گے، اسی میں ہماری اور ہمارے ملک کی ترقی ہے۔