Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاک فضائیہ دفاع کے ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی آگے، شفقت محمود نے کیا اہم اعلان

    پاک فضائیہ دفاع کے ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی آگے، شفقت محمود نے کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن سٹی کامرہ میں ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ شفقت محمود، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان بھی اس موقع پر مو جود تھے۔ ملک امین اسلم، وزیر ِ اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی، پاک فضائیہ کے سابق سربراہان، اعلیٰ دفاعی اور سول افسران کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ائیر وائس مارشل (ریٹائرڈ) فائز امیر، وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی نے شرکاء کو اپنے خطبہ استقبالیہ میں اس کیمپس کی چیدہ چیدہ خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

    پاک فضائیہ کی درخشاں روایات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مہمان ِخصوصی نے کہا کہ پا ک فضائیہ ہمارے لئے باعثِ فخر ہے جو نہ صرف بہادری سے قوم کے دفاع کی خدمت سر انجام دے رہی ہے بلکہ اپنے شاندار تعلیمی اداروں اور تربیتی مراکز کے ذریعے بھی تعمیر ملت میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے ضلع اٹک میں ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کے قیام کے لئے پاک فضائیہ کی قیادت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بات کی امید ظاہر کی کہ یہ عظیم منصوبہ اس علاقے اور ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے ائیر یونیورسٹی کامرہ کیمپس اور ملتان کیمپس کوہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

    جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ نے ہمیشہ بھارتی دراندازی کا منہ توڑجواب دیا،وزیرخارجہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایوی ایشن ریسرچ انوویشن اینڈ ڈیویلپمنٹ (AVRID)،ایوی ایشن ڈیزائن انسٹیٹیوٹ (AVDI)،اور ایک جامع سرٹیفیکشن ایجنسی کے ایک جگہ پر ہونے سے اس کیمپس نے نیشنل ائیرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی شکل اختیار کر لی ہے۔ یہ حکمتِ عملی خود انحصاری کے پروگرام میں ہماری ضروریات اور ایوی ایشن کے شعبہ میں تحقیق و ترقی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے میں بین الاقوامی سکالرز اور طلبا کی ایک بڑی تعدادآئیگی جس سے پاکستان کے مثبت امیج اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

    قبل ازیں مہمانِ خصوصی نے ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔اس موقع پر انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ کے ساتھ مل کر کامرہ میں اس شاندار ادارے کی ترقی کے لیے دعا کی۔بعد ازاں انہوں نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔

  • ملائیشیا سمٹ میں پاکستان نے کیوں نہیں شرکت؟ سعودی عرب نے کیا کہا تھا؟ ترک صدر بول پڑے

    ملائیشیا سمٹ میں پاکستان نے کیوں نہیں شرکت؟ سعودی عرب نے کیا کہا تھا؟ ترک صدر بول پڑے

    ملائیشیا سمٹ میں پاکستان نے کیوں نہیں شرکت؟ سعودی عرب نے کیا کہا تھا؟ ترک صدر بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کے ’دباؤ‘ کے باعث ملائیشیا سمٹ میں شرکت نہیں کی۔ پاکستان کو معاشی دشواریوں کے باعث سعودی عرب کی خواہشات پر عمل کرنا پڑا۔ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی وجہ سے کوالالمپور سمٹ سے پیچھے ہٹا، سعودی عرب نے پاکستانی کو معاشی دھمکی دی تھی۔

    ترک صدر نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کے لیے پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مخصوص معاملات پر دباؤ ڈالا ہو۔ سعودی حکومت نے دھمکی دی کہ 40 لاکھ پاکستانی ورکرز کو واپس بھیج دیا جائے گا اور ان کی جگہ بنگلا دیش کے شہریوں کو ویزے دیئے جائیں گے۔ پاکستان کو معاشی دشواریوں کے باعث سعودی عرب کی خواہشات پر عمل کرنا پڑا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے حوالے سے بھی سعودی عرب کے کچھ وعدے ہیں، سعودی عرب پہلے بھی اس طرح کی حرکت کرتا رہا ہے۔

    انڈونیشیا کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے اردوان کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے ساتھ بھی اسی طرح کے معاملات ہیں۔

    واضح رہے کہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں مسلم ممالک کے رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے جہاں دنیا بھر میں مسلمانوں کے مسائل اور دیگر امور پر غور کیا جارہا ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تحفظات کے سبب چار روزہ اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

    کوالالمپور سمٹ 2019 کو تصحیح شدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق پاکستان بھی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے کا حصہ ہوگا۔سمٹ کے ابتدائی اعلامیے میں پاکستان کا ذکر کیے بغیر لکھا گیا تھا ٹی وی چینل منصوبے میں ملائیشیا، ترکی اور قطر شامل ہوں گے۔

     

    واضح رہے کہ کانفرنس کے آغاز سے قبل سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کو ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلی فونک گفتگو میں ملائیشیا اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ مختلف شعبو ں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔

    سعودی خبررساں ادارے واس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہاتیر محمد سے گفتگو کے دوران زور دیا کہ مشترکہ اسلامی جدوجہد کا پلیٹ فارم اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی )ہے۔ یہ پلیٹ فارم بے حد اہم ہے۔ یہ امت مسلمہ کی دلچسپی کے تمام اسلامی مسائل پر غورو خوض کے لیے اتحاد بین المسلمین کا ضامن ہے۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کیا ،وزیراعظم نے مہاتیر محمد کو کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا،دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کی میزبانی میں متعدد مسلمان ممالک کے سربراہان کا ایک اجلاس ہونے جا رہا تھا جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شرکت کی تصدیق بھی کی گئی تھی تاہم بعد میں وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کو شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے.

    وزیراعظم پاکستان کے بعد وزیر خارجہ نے بھی دورہ ملائیشیا منسوخ کر دیا ۔ اس صورتحال کے حوالہ سے ملائیشین وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو فون کیا اور کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ملائشین وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کی جانب سے بروقت اطلاع دینے کو سراہا۔

    ملائشین وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کوالالمپور سمٹ او آئی سی کا متبادل نہیں بلکہ یہ غیر سرکاری تنظیم کا 5واں سالانہ اجلاس ہے جسے حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ صرف اس مخصوص سمٹ میں کچھ عالمی رہنماؤں کو دعوت دی گئی، تاہم ملائیشیا چاہتا تھا کہ تمام 56 اسلامی ممالک کو اس میں دعوت دی جاتی۔

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    ملائیشیا کی جانب سے وزیراعظم کے لئے گاڑی کا تحفہ، گاڑی پاکستان کے حوالے

  • اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں اس سے پہلے کہ…

    اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں اس سے پہلے کہ…

    اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں اس سے پہلے کہ…

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مالوئیر کے ذریعے وٹس ایپ صارفین کی معلومات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے،ہیکنگ سافٹ ویئر کے ذریعے وٹس ایپ صارفین کی معلومات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر پی ٹی اے نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے واٹس ایپ انتظامیہ سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

    پی ٹی اے حکام نے واٹس ایپ انتظامیہ کیساتھ یہ اہم معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مالوئیر کے ذریعے ہیکنگ سے صارفین کی معلومات چوری کی گئیں، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ہیکنگ سے متاثر ہونے والوں میں پاکستانی صارفین بھی شامل ہیں،

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

    پی ٹی اے حکام نے وٹس ایپ سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ اس حوالے سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن استعمال کریں جبکہ متاثر ہونیوالے پاکستانی صارفین پی ٹی اے کو شکایت درج کروائیں.

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

    ٹویٹر استعمال کرنے والوں کی لئے بری خبر، پاکستان میں ٹویٹر بند کرنیکی تجویز

    دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی انسٹینٹ میسیجنگ ایپ ‘واٹس ایپ’ میں ایک نئے کمال کے کال ویٹنگ فیچر کو شامل کر دیا گیا ہے ۔

    فیس بک کی دوستی، عاشق نے محبوبہ کی خاطر ہاتھ کاٹ ڈالا، محبوبہ کے ساتھ پھر کیا کیا؟ پڑھیے

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اس کے ذریعے اب واٹس ایپ پر کال کے دوران دیگر کال آنے پر صارف کو کال ویٹنگ نوٹیفکیشن ملنے لگے گا واٹس ایپ پر اب تک کال کے دوران آنے والی دوسری کال کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملتا تھا والي نئے کال ویٹنگ فیچر کو واٹس ایپ پر استعمال کرنے کیلئے یوزر کو گوگل پلے سٹور پر جاکر واٹس ایپ کو لیٹیسٹ ورژن 2.19.357 ميں ايڈٹ کرنا ہوگا۔

    یادرہےکہ واٹس ایپ مسلسل کئی دنوں اپنے پرانے فیچرزتبدیل کرکے نئے شامل کررہا ہے،یہی وجہ ہے کہ اس وقت سوشل میڈیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ذریعہ بھی واٹس ایپ بن گیا ہے

  • بلاول حاضر ہو، زرداری کی رہائی اور بلاول کی ہو گئی طلبی

    بلاول حاضر ہو، زرداری کی رہائی اور بلاول کی ہو گئی طلبی

    بلاول حاضر ہو، زرداری کی رہائی اور بلاول کی ہو گئی طلبی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو بھی نیب نے بلا لیا، بلاول زرداری کو 24 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے بلاول بھٹو کو جعلی اکاوئنٹس کیس میں نیب راولپنڈی میں 24 دسمبر کو بلایا ہے، بلاول کی کی طلبی کا سمن جاری کر دیا گیا ہے۔

    بلاول بھٹو کو اوپل جوائنٹ ونچر کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے، انہیں شیئر ہولڈر زرداری گروپ آف کمپنی طلب کیا گیا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو نیب کا نوٹس موصول ہو گیا ہے۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس بھری عدالت میں کہہ چکے کہ بلاول بے قصور ہیں، نوٹس ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔ حکومت مخالفین کو نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ نیب بتائے کہ اس نے حکومتی ارکان اور وزرا کو کتنے نوٹسز دئیے؟ نیب بتائے کہ حکومتی اراکین اور وزرا کے خلاف کرپشن کیسز کیوں زیر التوا ہیں؟ نیب صرف اپوزیشن کے اراکین کو نشانہ بنا رہی ہے۔

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

    سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول زرداری 29 مئی کو نیب میں پیش پہوئے تھے، آصفہ زرداری ، مرتضیٰ وہاب اورنیّر بخاری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے ،نیب ہیڈکوارٹرزکے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان موجود ہیں جنہوں نے شدید نعرے بازی کی ،پولیس نے پی پی کے کارکنان کو ڈی چوک پر روکا جہاں کارکنان نے پولیس والوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی ،پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا تھا. پولیس نے جیالوں کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا .

  • ایک اور مقدمے میں حافظ محمد سعید پر فرد جرم عائد

    ایک اور مقدمے میں حافظ محمد سعید پر فرد جرم عائد

    ایک اور مقدمے میں حافظ محمد سعید پر فرد جرم عائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے خلاف ایک اور مقدمہ میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔ یہ مقدمہ گوجرانوالہ سی ٹی ڈی کی طرف سے درج کیا گیا تھا۔جمعہ کے دن انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔

    حافظ محمد سعید کے وکیل نصیر الدین نیئر اور محمد عمران گل ایڈووکیٹ بار کونسل کی ہڑتال کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم اس موقع پر استغاثہ کی درخواست پرعدالت نے حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال پر فرد جرم عائدکرتے ہوئے کیس کی سماعت 21دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

    مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    71 سے بڑا سانحہ ہوا لیکن وزیرخارجہ حج پر،شاہ محمود قریشی کے استعفیٰ کا مطالبہ

    قبل ازیں 11دسمبر کو بھی سی ٹی ڈی لاہور کی طرف سے درج مقدمہ میں حافظ محمد سعید کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ محمد سعید کے خلاف کیس کے گواہان کو بھی شہادتوں کیلئے طلب کیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 21دسمبر کو ہو گی۔

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    واضح رہے کہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی قرارداد 1267کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف درج مقدمات الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جو ملک بھر میں مساجداور دینی ادارے تعمیر کرنے والا ادارہ ہے۔

  • نوجوانوں کو کس کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے؟ نیول چیف کا کیڈٹس سے خطاب

    نوجوانوں کو کس کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے؟ نیول چیف کا کیڈٹس سے خطاب

    نوجوانوں کو کس کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے؟ نیول چیف کا کیڈٹس سے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم والدین کی تقریب کیڈٹ کالج حسن ابدال میں منعقد ہوئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    تقریب کے شرکاء سے خطاب کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف جو کہ خود اس ادارے سے فارغ التحصیل بھی ہیں نے کیڈٹس کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور کردار سازی میں کیڈٹ کالج حسن ابدال کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کیڈٹ کالج حسن ابدال کو ملک کے ممتاز اداروں میں سے ایک بنانے میں اساتذہ کے اہم کردار کی تعریف کی۔ کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے ایڈمرل نے انہیں اللہ تعالیٰ پر یقین کامل، ا نتھک محنت اور اعلیٰ اخلاق اپنانے کی تلقین کی ۔ علاوہ ازیں، انہوں نے نوجوان کیڈٹس کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ علامہ اقبال کے فلسفہ جو قرآنی تعلیمات پر مبنی ہے پرمضبوطی سے قائم رہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمارے نوجوانوں کو اقبال کے پیغام کو سمجھنے اور اپنی زندگی میں شامل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔

    قبل ازیں پرنسپل بریگیڈیئر (ر) ناصر سعید خٹک نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور تعلیم، کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں کیڈٹس کی اہم کار کردگی کو اجاگر کیا۔

    بعدازاں چیف آف دی نیول اسٹاف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ عمر ونگ نے چیمپیئن ٹرافی اپنے نام کی، جبکہ اقبال ونگ نے دوسرا نمبر حاصل کیا۔ تقریب کے دوران کیڈٹس نے مارچ پاسٹ، جمناسٹکس اور گھڑ سواری کے شاندار مظاہرے پیش کئے۔

    تقریب میں سول وفوجی معززین، علاقہ کی مشہور شخصیات ، والدین اور مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • لاہور سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے، شہری خوف میں مبتلا

    لاہور سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے، شہری خوف میں مبتلا

    لاہور زلزلے سے لرز اٹھا، شہری خوف میں مبتلا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ کے جھٹکے 4:42 پر محسوس کئے گئے، جھٹکے اتنے خوفناک تھے کہ شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا.

    اسلام آباد میں زلزلے کے شد ید جھٹکے محسوس کئے گئے،پشاور، سوات اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.فیصل آباد، لاہور اورخوشاب، بالا کوٹ، مظفر آباد میں‌بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے.

    پشاور،بونیر، سوات،شانگلہ ،ڈی آئی خان،مردان ،کوہاٹ،مالاکنڈ،وانا،اور گلگت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،سرگودھا، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد،چکوال، میانوالی،گجرات، سیالکوٹ، سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • حکمران جماعت کے سابق رکن اسمبلی کو خاتون سے زیادتی کیس میں ملی سزا

    حکمران جماعت کے سابق رکن اسمبلی کو خاتون سے زیادتی کیس میں ملی سزا

    حکمران جماعت کے سابق رکن اسمبلی کو خاتون سے زیادتی کیس میں ملی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو خاتون کے ساتھ زیادتی کے جرم میں‌عدالت نے سزا سنا دی، واقعہ بھارت کا ہے،دہلی کی ضلعی عدالت نے 2017 میں انناو میں ایک خاتون کے اغوا اور زیادتی کے الزام میں مجرم بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو عمر قید کی سزا سنائی، مجرم کو سزا ضلعی جج دھرمیش شرما نے سنائی، عدالت نے کلدیپ سینگر کو ایک ماہ کے اندر 25 لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم بھئ دیا،جس میں عصمت دری سے بچ جانے والے بچی کو معاوضے کے طور پر 10 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ رقم جمع نہ کروانے کی صورت میں‌ مجرم کی جائیداد ضبط کر لی جائے گی.

    بھارتی سپریم کورٹ کی ہدایت پر لکھنؤ کی عدالت سے کیس دہلی منتقل ہوا تھا 5 اگست سے دہلی کی عدالت میں روزانہ کی بنیاد پرکیس کی سماعت کی جارہی تھی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک عوامی نمائندے نے لوگوں کے اعتماد کے ساتھ دھوکہ کیا کسی صورت رحم نہیں کیا جا سکتا.

    واضح رہے کہ انناؤ خاتون کو بی جے پی کے رکن اسمبلی سنگر نے 2017 میں اغوا کیا تھا اور اس کے ساتھ زیادتی کی تھی جب وہ نابالغ تھی , کلدیپ سنگھ کو 14 اپریل 2018 کوگرفتارکیا گیا تھا.

    اناؤ کے بانگر مئو سے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے حلقہ کی ایک 17 سالہ لڑکی 4 جون 2017 کو اس کے پاس نوکری مانگنے پہنچی تھی۔ لڑکی کو وہاں لے کر جانے والی خاتون کا نام ششی سنگھ تھا جوکہ سینگر کی قریبی تھی۔ پھر اچانک ایک دن لڑکی نے انکشاف کیا کہ رکن اسمبلی سینگر نے اس کی آبروریزی کی ہے۔ اس معاملے میں پہلے رکن اسمبلی سینگر کے بھائی اتل نے متاثرہ لڑکی کے والد پر تشدد کیا اور پھر جھوٹے مقدمات میں پھنسایا اور اسےگرفتار کروا دیا، بعد ازاں بی جے پی رکن اسمبلی کے بھائی نے لڑکی کے والد کو قتل کروا دیا،

    واضح رہے کہ حکومت کی حالیہ عرصے کے دوران کوششوں کے باجود بھارت میں پیچیدہ قوانین کی وجہ سے مقدمات کے فیصلے ہونے میں برسوں لگ جاتے ہیں۔بھارت میں اجتماعی زیادتی کے بعد خواتین کو قتل کرنے کے واقعات آئے روز پیش آتے رہتے ہیں اور اس حوالے سے بھارت کا شمار بدترین ممالک میں ہوتا ہے۔بھارتی حکام کی اپنی رپورٹ کے مطابق صرف 2017 میں 33 ہزار سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

  • خورشید شاہ کے خلاف دائر ریفرنس کی کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر

    خورشید شاہ کے خلاف دائر ریفرنس کی کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر

    خورشید شاہ کے خلاف دائر ریفرنس کی کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کیخلاف ایک ارب چوبیس کروڑ روپے کی کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کر دیا، جج نے نیب ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرلیا۔

    نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ، انکے دو بیٹوں، دو بیگمات اور صوبائی وزیر اویس قادر شاہ سمیت اٹھارہ ملزمان کے ایک ارب چوبیس کروڑ سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں تیار کیا گیا ریفرنس سکھر کی احتساب عدالت نے سماعت کیلئے منطور کرلیا۔ سماعت کیلئے احتساب عدالت کے جج امیر علی مھیسر نے 24 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی، آج عدالت میں نیب پراسیکیوٹر زبیر ملک اور رباط گھمرو نے ریفرنس پیش کیا۔

    دوسری جانب خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار کارڑا نے بھی احتساب عدالت میں پیش ہو کر خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کیلئے پچاس لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کر دیئے،

    قبل ازیں نیب نے خورشید شاہ کو رہا کرنے کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔نیب کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خورشید شاہ کو رہا کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، خورشید شاہ کی رہائی سے متعلق نیب سکھر عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    واضح رہے کہ احتساب عدالت سکھر نے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے آمدن سے زائد اثاثہ بنانے کے معاملے پر منگل کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔احتساب عدالت سکھر نے خورشید شاہ کو50لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.

    قبل ازیں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سمیت تمام اداروں سے تعاون کرتارہوں گا،ملک میں انصاف ہوتارہاتو ملک کوترقی ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا،32سالہ سیاسی زندگی متاثر ہوئی اب چاہتاہوں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے۔

  • سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس وزیراعظم کے ہم خیال نکلے،اب کھیل خوب جمے گا

    سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس وزیراعظم کے ہم خیال نکلے،اب کھیل خوب جمے گا

    سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس وزیراعظم کے ہم خیال نکلے،اب کھیل خوب جمے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کے اختیارات واضح ہیں،آئین میں درج بنیادی حقوق عوام کے تحفظ کےلیےہیں ،ریاست کو سول انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ریاست کے ہر ادارے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا ،کرپشن میں ملوث افراد کےساتھ سختی سے نمٹنا ہوگا ،کرپشن ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،

    نامزد چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہرادارے کو اپنا اپنا کام کرنا ہوگا، ماضی میں بھی سپریم کورٹ آزاد عدلیہ کے تحفظ کے لیے چیلنجز سے نبرد آزما ہوتی آئی ہے،آئین پاکستان میں مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کے اختیارات واضح ہیں

    جسٹس آصف سعید کھوسہ آج چیف جسٹس کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس گلزار کل عہدے کا حلف لیں گے،جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 18 جنوری کو چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا، جسٹس گلزار احمد کل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر تاثر دیا گیا کہ میں نے پرویز مشرف کیس فیصلے کی حمایت کی،یہ مجھے اور عدلیہ کو بدنام کرنے کی سازش ہے ،سچ سامنے آئے گا اور سچ کا بول بالا ہوگا،میرے اور عدلیہ کے خلاف گھناؤنی مہم شروع ہو چکی ہے،فیصلے کے بعد نہ صرف میرے خلاف بلکہ عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز مہم چلائی گئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بھی میڈیا سے ملاقات میں مشرف کیس میں رائے پر بات کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی کیس پر اثر انداز ہونے سے متعلق بات بے بنیاد اور تضحیک آمیز ہے،سچ ہمیشہ زندہ رہتا ہے

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے تقریر میں مجھ پر الزام لگایاکہ فیصلے پر اثر انداز ہوا، ہمیں اپنی حدود کا علم ہے،سچ کا بول بالاہوگا،میں نے صحافیوں سے ملاقات کر کے پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کی حمایت کی، جج کی حیثیت سے میرے لیے یہ اہم نہیں کہ دوسروں کا ردعمل یا نتائج کیا ہو سکتے ہیں، اپنے 22 سالہ کیرئیر کے دوران بلا خوف و خطر فیصلے کیے۔ میری اپروچ کو فہمیدہ ریاض کی نظم، تم اپنی کرنی کر گزرو، جو ہوگا دیکھا جائے گا، کچھ لوگ تمھیں سمجھائیں گے، وہ تم کو خوف دلائیں گے، میں خوبصورتی سے سمو دیاگیا ہے۔ نطم پر حال تالیوں سے گونج اٹھا۔

    وائس چیئرمین پاکستان بار امجد شاہ نے کہا مشرف کیخلاف فیصلہ آئین کی بالادستی اور قانون کی عملداری کا غماز ہے، سپریم کورٹ اس فیصلے کا قانونی جائزہ لینے کا اختیار رکھتی ہے، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تاریخ میں اپنا نام لکھوایا۔

    پرویز مشرف کو سزا، فاروق ستار کا جج کو چیلنج ،کیا مظاہرے کا اعلان،کس کس کو دعوت دے دی؟

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے فل کوٹ ریفرنس میں کہا کہ چیف جسٹس نےبطورجج55ہزارمقدمات کافیصلہ کیا،چیف جسٹس نے 10 ہزار سے زائد فوجداری مقدمات کے فیصلے کیے ،چیف جسٹس نےجھوٹی ضمانت،جھوٹی گواہی سےمتعلق اہم فیصلے کیے،

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ خصوصی عدالت کےفیصلےمیں چیف جسٹس کےوضع کردہ قانونی اصولوں کومدنظرنہیں رکھا گیا،خصوصی عدالت کےجسٹس وقاراحمدسیٹھ کا فیصلہ تعصب اوربدلے کا اظہارکرتاہے،سزاپرعملدرآمد کا طریقہ غیر قانونی ،غیرانسانی،وحشیانہ اوربنیادی انسانی حقوق کےخلاف ہے،فیصلہ کرمنل جسٹس سسٹم کی روایات سے بھی متصادم ہے، بوجھل دل سے کہتاہوں چیف جسٹس نے صحافیوں سے گفتگو میں فیصلے کی حمایت کی،چیف جسٹس نے ایسے وقت میں فیصلے کی حمایت کی جب تفصیلی فیصلہ آنا باقی تھا