Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • میرے کپڑے اتار دیئے گئے، کیا میری کوئی اوقات نہیں…..وزیراعظم کے بھانجے نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

    میرے کپڑے اتار دیئے گئے، کیا میری کوئی اوقات نہیں…..وزیراعظم کے بھانجے نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

    میرے کپڑے اتار دیئے گئے، کیا میری کوئی اوقات نہیں…..وزیراعظم کے بھانجے نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پاس میرے خلاف کچھ نہیں ،میں کسی کیس میں نامزد نہیں،میرا میڈیا ٹرائل کیا گیا ، نئے پاکستان میں 2قانون ہیں،میں نے گاڑی جلائی ہے تو مجھے دکھائیں،میرا سوال ہے میں نے گاڑی جلائی ہو کوئی اشتعال انگیزی کی ہو تو بتائیں،

    حسان نیازی پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ مجھے بھگوڑا کہا جارہاہے،میری تصویروں پر دائرے لگا لگا کر دکھایا گیا،پولیس نے پر امن احتجاج کی اجازت دی تھی،میں اس پر امن احتجاج کا حصہ بنا،میں چاہتا ہوں وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹروں اور وکیلوں کا مسئلہ حکمت کے تحت حل کروائیں،میں سینئر وکلا کےموقف کے ساتھ کھڑا ہوں،انصاف برابری کی سطح پر ہوتا ہے،پی آئی سی واقعے میں جو ملوث ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،حکومت پنجاب کی ایڈمنسٹریشن غلطی کومیرے سے منسلک کیاجارہاہے،صلاح الدین کاکیس لڑا،میں بھگوڑانہیں،

    حسان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی سی حملے میں ڈنڈا یا لڑائی کرتا نظر نہیں آیا،وکلا کمیونٹی نے واقعے پر شرمندگی کا اظہار کیا ،مریضہ کے چہرے سے ماسک اتارنے کی فوٹیج سامنے لائی جائے ،ساری دنیا کے سامنے میرے کپڑے اتاردیے گئے،کیا میری اپنی کوئی اوقات نہیں،عمران خان کا بیٹا ہو یا بھانجا سب قانون سے نیچے ہیں،پولیس نے مجھے نامزد کرنے میں دو تین دن لگائے.عمران خان کا بھانجا ہونے کے باعث عزت کوتارتارکیا گیا،پولیس کے پاس خود جاؤں گا،میڈیاٹرائل میں سزا بھی سنادی گئی،میں وزیراعظم کو خود بھی رپورٹ کروں گا پی آئی سی کے واقعے پر سیاست کی جاتی رہی میری ویڈیو کاٹ کاٹ کر دکھائی گئی ،میڈیا کا کام ہے کہ پوری فوٹیج چلائے ،کسی بھی گناہ میں شامل کرنے سے پہلے کچھ ثابت تو کریں .

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    وزیر اعظم کا بھانجا حسان احمد خان نیازی انسداددہشت گردی عدالت میں پیش ہو گیا،انسداددہشت گردی عدالت نے حسان نیازی کی درخواست ضمانت منظور کر لی,حسان خان نیازی کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی,عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ضمانت منظور کر لی

  • فاروق ستار کے بعد خالد مقبول صدیقی بھی میدان میں، کب ہوگا مشرف فیصلے کے خلاف احتجاج؟

    فاروق ستار کے بعد خالد مقبول صدیقی بھی میدان میں، کب ہوگا مشرف فیصلے کے خلاف احتجاج؟

    فاروق ستار کے بعد خالد مقبول صدیقی بھی میدان میں، کب ہوگا مشرف فیصلے کے خلاف احتجاج؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گزشتہ روز سنگین غداری کیس کے تفصیلی فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اس فیصلے میں جو زبان استعمال کی گئی ہے اس نے اس مقدمے کی میرٹ پر بہت سے سوال کھڑے کر دیئے ہیں بدقسمتی سے جو الفاظ اس فیصلے میں استعمال کیئے گئے وہ انتہائی قابل افسوس اور تکلیف دہ ہیں جس عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ایسی عدالتوں کوو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کینگرو کورٹ سے تعبیر کرتی رہی ہیں عدالتوں کے فیصلے سے اگر تعصب جھلکنے لگے تو اس کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد پر سینئر ڈپٹی عامر خان،ڈپٹی کنوینرز ،نسرین جلیل،کنور نوید جمیل،مئیر کراچی وسیم اختر و اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے سے پاکستان بھر کے محب وطن عوام کے جذبات مجروع ہوئے ہیں ہم عدالتوں کا بہت احترام کرتے ہیں اور آج بھی ہم اعلیٰ عدالتوں سے ہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس فیصلے کا جائزہ لیں گے عدالتی فیصلے قوموں کی تقدیر بنتے ہیں اور اگر فیصلوں کی زبان اس طرح کی ہو تو پھر کیا رائے قائم کی جا سکتی ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ فیصلے کی زبان سے جو حساسیت عوام میں پائی جاتی ہے اس پر بھی ہمیں شدید تحفظات ہیں اور ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ فیصلہ اور اس میں استعمال کی جانے والی زبان اداروں کی مابین کشیدگی کا باعث بنے گی.

    پرویز مشرف کو سزا، فاروق ستار کا جج کو چیلنج ،کیا مظاہرے کا اعلان،کس کس کو دعوت دے دی؟

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان جمہوریت کو ہی واحد راستہ سمجھتی ہے جس پر چل کر پاکستان اپنی منزل حاصل کر سکتا ہے اور چیف جسٹس پاکستان ہی اس مسئلہ میں فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں اور وہ جنر ل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف آنے والے فیصلے کے پیچھے چھپے اسباب اور مذموم مقاصد کو بے نقاب کریں گے اس پس منظر میں ایم کیو ایم پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار کو روز لیاقت آباد فلائی اوور پر جمع ہونگے اور اس فیصلے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اس ضمن میں ہم تمام طبقہ آبادی تاجروں،کاروباری حضرات،اہل دانش اور صحافیوں سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس اجتماع کا حصہ بن کر انصاف کیلئے اپنی آواز بلند کریں یہ اجتماع دوپہر 2بجے رکھا گیا ہے اور اس میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

  • کرپشن کے مجرموں کے خلاف حکومت کا بڑا اقدام،مراسلہ جاری

    کرپشن کے مجرموں کے خلاف حکومت کا بڑا اقدام،مراسلہ جاری

    کرپشن کے مجرموں کے خلاف حکومت کا بڑا اقدام،مراسلہ جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں 5 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کے ملزمان کو "سی کلاس” دینے کے احکامات پر عمل شروع کر دیا گیا،پنجاب حکومت نے قوانین پر عملدرآمد کرنے کے احکامات دے دیئے،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے جیل سپرنٹنڈنٹس کو نئی ہدایات کا مراسلہ جاری کردیا

    مراسلے میں کہا گیا کہ سی کلاس میں ایک تہہ والا کمبل اور چٹائی دستیاب ہوگی،سی کلاس میں تکیہ بستر اور ٹیلی ویژن کی سہولیات میسر نہیں ہوگی،جنوبی پنجاب میں مقید نیب زدگان کو "سی کلاس "میں منتقل کردیا گیا

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے

    کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

    وفاقی وزیراعظم سواتی نے کہا تھا کہ ہم بڑے چور کو پکڑیں گے، یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم جیل میں سی کلاس کیوں دی جا رہی ہے، ہمیں سہولیات فراہم کریں، اب اس قانون میں ہم نے تبدیلی کی ہے، جو بھی 5 کروڑ روپے سے زیادہ کرپشن میں پکڑا جائے گا اسے سی کلاس دی جائے گی، ان کے کھانے گھروں سے آ رہے ہیں، یہ قومی مجرم ہیں، ان کو سی کلاس ہی ملے گی

  • پاکستان کوسٹ گارڈزکی بلوچستان میں بڑی کاروائی،پہاڑوں میں چھپائی منشیات برآمد،مالیت کتنی؟

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی بلوچستان میں بڑی کاروائی،پہاڑوں میں چھپائی منشیات برآمد،مالیت کتنی؟

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی بلوچستان میں بڑی کاروائی،پہاڑوں میں چھپائی منشیات برآمد،مالیت کتنی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

    سمگلنگ کی روک تھام،اینٹی اسمگلنگ پالیسی تیار، وزیراعظم کا بڑا حکم

    پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی موبائل گشت کے دوران پسنی سے تقریباً 40کلو میٹر دور شادی کورکے مقام پر پہاڑوں میں چھپائی گئی 3,250 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً /-5037.5ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

    گٹکا بنانےاورفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی،عدالت نے کب تک مہلت دیدی؟

    واضح رہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی برآمدگی پاکستان کوسٹ گارڈز کی بہتر منصوبہ بندی اور ذمے داری کے علاقے بشمول ساحلی پٹی اور سمندری حدود کی مستقل نگرانی کا نتیجہ ہے۔

    ن لیگ پر ایک اور جمعہ بھاری،رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    پاک بحریہ اوراینٹی نارکوٹکس فورس کامنشیات کے خلاف پسنی کے قریب سمندری آپریشن کیا جس کے دوران 1200 کلو گرام حشیش برآمد کر لی گئی، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پسنی کے قریب سمندرمیں آپریشن خفیہ معلومات پرکیا گیا،منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے،منشیات قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی

     

  • ڈاکٹر نے بچے کی انگلی کاٹ دی، کٹی انگلی کی کتنی قیمت لگی؟ جان کر ہوں حیران

    ڈاکٹر نے بچے کی انگلی کاٹ دی، کٹی انگلی کی کتنی قیمت لگی؟ جان کر ہوں حیران

    ڈاکٹر نے بچے کی انگلی کاٹ دی، کٹی انگلی کی کتنی قیمت لگی؟ جان کر ہوں حیران
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں ڈاکٹرز کی ایک اور غفلت سامنے آ‌گئی، ڈاکٹر نے چھ ماہ کے بچے کی انگلی کاٹ دی، والد کے احتجاج پر معاملہ طے پا گیا،چھ ماہ کے بچے منہاج کو اس کے والدین بیمار ہونے پر اسپتال لائے تھے، بچے کو کینولہ لگایا گیا تھا، جسے سپورٹ دینے کے لیے ایک اسٹک ہاتھ پر باندھی گئی تھی۔

    بچے کے والد کا کہنا تھا کہ بچہ ڈسچارج ہونے لگا تو ڈاکٹر اس کے ہاتھ پر بندھی پٹی کاٹ کر ہٹانے لگی، اس دوران ڈاکٹر نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کی انگلی ہی کاٹ ڈالی۔ ڈاکٹر نے ہمیں بتایا بھی نہیں، ہمیں بعد میں پتا چلا، انھوں نے کٹی انگلی بھی پھینک دی تھی۔

    نجی ٹی وی چینل کے مطابق سولجر بازار میں واقع نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت سے بچے کی انگلی کٹنے کا معاملہ بچے کے والد اور اسپتال انتظامیہ کے درمیان 4 لاکھ روپے میں طے ہو گیا۔ 6 ماہ کے بچے منہاج کی گزشتہ رات پٹی کاٹنے کے دوران ڈاکٹر نے انگلی ہی کاٹ دی تھی، بچے کے والد نے اسپتال اور تھانے کے باہر سخت احتجاج بھی کیا تھا، آج اسپتال انتظامیہ اور بچے کے والد کے درمیان مبینہ طور پر معاملہ 4 لاکھ روپے میں طے ہو گیا۔

    ہسپتال اور متاثرہ فیملی میں بھاری رقم کے عوض معاملہ طے پایا ہے، معاوضے کے علاوہ زندگی بھر مفت علاج کی سہولت کا بھی وعدہ کیا گیا۔ دوسری طرف متاثرہ بچے کو علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں علاج جاری ہے.

  • پرویز مشرف فیصلہ، جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا

    پرویز مشرف فیصلہ، جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا

    پرویز مشرف فیصلہ، جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے میں جج صاحب کو اس طرح کے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں، تفصیلی فیصلہ دیکھ کر حیرانی اور بہت دکھ ہوا۔ اٹارنی جنرل اور وکلا کی مشاورت سے اپیل کا فیصلہ ہوگا،ہم نہیں چاہتے کہ ریاستی اداروں میں ٹکراؤ ہو، مشرف کے تفصیلی فیصلے پر پوری قوم کو بہت دکھ ہوا ہے۔ یہ عدالتی فیصلہ ہے اس سے زیادہ ہم کچھ نہیں کہہ سکتے

    پرویز مشرف کو سزا، فاروق ستار کا جج کو چیلنج ،کیا مظاہرے کا اعلان،کس کس کو دعوت دے دی؟

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کا وعدہ جلد پورا کریں گے۔ آئین میں سخت شرائط ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے سیاسی طور پر کوششیں کر رہے ہیں۔ گزشتہ حکومتوں نے ملک پر قرضے چڑھا دیے، جو فصل آج ہم کاٹ رہے ہیں وہ بوئی کسی اور نے تھی۔ جنہوں نے یہ فصل بوئی وہ آج پاکستان سے بھاگ رہے ہیں۔ جنہوں نے غریب عوام کا پیسہ لوٹا انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

     

  • شہباز شریف کے خلاف نیب کا بڑ اقدام، کونسا گھر سیل کر دیا؟ اہم خبر

    شہباز شریف کے خلاف نیب کا بڑ اقدام، کونسا گھر سیل کر دیا؟ اہم خبر

    شہباز شریف کے خلاف نیب کا بڑ اقدام، کونسا گھر سیل کر دیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا ڈونگا گلی میں واقع 9 کنال ایک مرلہ پر مشتمل گھر سیل کر دیا گیا، نیب نے اثاثہ جات کیس میں گھر سربمہر کرنے کا حکم دیا تھا۔گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیب کے حکم پر شہباز شریف کی ڈونگا گلی کی 9 کنال ایک مرلہ گھر منجمد کرتے ہوئے سیل کر دیا۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے حکم پر جائیداد منجمد کرنے کے بعد سیل کی گئی۔ شہباز شریف کا نشاط لاجز کے نام پر گھر ڈونگا گلی میں تعمیر کیا گیا تھا،شہباز شریف کے نو کنال ایک مرلے گھر پر مشتمل جائیداد جی ڈی اے نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے حکم پر سیل کی ہے۔

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا، تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ شریف فیملی بیرون ملک سے منتقل ہونے والی رقوم پر مطمئن نہیں کر سکی ہے، عدالت قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیتی ہے

    نیب کی جانب سے عدالت میں شہباز شریف فیملی کے 15 اثاثوں کا ریکارڈ پیش کیا گیا تھا، جن میں ماڈل ٹاؤن میں 96 اور87 ایچ کی 10 کنال کی رہایش گاہیں، چنیوٹ میں 180 اور 209 کنال زمین، ایبٹ آباد، ڈونگا گلی میں 9 کنال 1 مرلے کے نشاط لاجز، ڈی ایچ اے کے فیز 5 میں 10،10 مرلے کے 2 گھروں کی جائیداد، پیر سوہاوہ میں 3 جائیدادیں، جوہر ٹاؤن اور جوڈیشل کالونی میں پلاٹس جب کہ نو کمپنیوں میں شئیرز شامل ہیں۔

    نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف فیملی 15 اثاثے منجمد کرنے کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں، درخواست میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف، ان کی اہلیہ اور بیٹوں کے تمام اثاثے منجمد کیے جائیں کیوں کہ وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئی ہیں اور اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

  • ہمیں اپنی حدود کا علم ہے،عدلیہ کیخلاف مہم شروع ہو چکی، سچ کو بول بالا ہو گا، چیف جسٹس

    ہمیں اپنی حدود کا علم ہے،عدلیہ کیخلاف مہم شروع ہو چکی، سچ کو بول بالا ہو گا، چیف جسٹس

    ہمیں اپنی حدود کا علم ہے،عدلیہ کیخلاف مہم شروع ہو چکی، سچ کو بول بالا ہو گا، چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر تاثر دیا گیا کہ میں نے پرویز مشرف کیس فیصلے کی حمایت کی،یہ مجھے اور عدلیہ کو بدنام کرنے کی سازش ہے ،سچ سامنے آئے گا اور سچ کا بول بالا ہوگا،میرے اور عدلیہ کے خلاف گھناؤنی مہم شروع ہو چکی ہے،فیصلے کے بعد نہ صرف میرے خلاف بلکہ عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز مہم چلائی گئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بھی میڈیا سے ملاقات میں مشرف کیس میں رائے پر بات کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی کیس پر اثر انداز ہونے سے متعلق بات بے بنیاد اور تضحیک آمیز ہے،سچ ہمیشہ زندہ رہتا ہے

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے تقریر میں مجھ پر الزام لگایاکہ فیصلے پر اثر انداز ہوا، ہمیں اپنی حدود کا علم ہے،سچ کا بول بالاہوگا،

    وائس چیئرمین پاکستان بار امجد شاہ نے کہا مشرف کیخلاف فیصلہ آئین کی بالادستی اور قانون کی عملداری کا غماز ہے، سپریم کورٹ اس فیصلے کا قانونی جائزہ لینے کا اختیار رکھتی ہے، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تاریخ میں اپنا نام لکھوایا۔

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج رات 12 بجے ریٹائر ہو جائیں گے۔ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا، جسٹس گلزار احمد کل نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 18 جنوری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے دور میں کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا۔ انہوں نے بطور چیف جسٹس آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کی جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشروط ضمانت سے متعلق بھی فیصلہ دیا۔ چیف جسٹس آصف کھوسہ نے پاناما سکینڈل سمیت اہم مقدمات کی سماعت کی۔

    پرویز مشرف کو سزا، فاروق ستار کا جج کو چیلنج ،کیا مظاہرے کا اعلان،کس کس کو دعوت دے دی؟

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے فل کوٹ ریفرنس میں کہا کہ چیف جسٹس نےبطورجج55ہزارمقدمات کافیصلہ کیا،چیف جسٹس نے 10 ہزار سے زائد فوجداری مقدمات کے فیصلے کیے ،چیف جسٹس نےجھوٹی ضمانت،جھوٹی گواہی سےمتعلق اہم فیصلے کیے،

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ خصوصی عدالت کےفیصلےمیں چیف جسٹس کےوضع کردہ قانونی اصولوں کومدنظرنہیں رکھا گیا،خصوصی عدالت کےجسٹس وقاراحمدسیٹھ کا فیصلہ تعصب اوربدلے کا اظہارکرتاہے،سزاپرعملدرآمد کاطریقہ غیر قانونی ،غیرانسانی،وحشیانہ اوربنیادی انسانی حقوق کےخلاف ہے،فیصلہ کرمنل جسٹس سسٹم کی روایات سے بھی متصادم ہے، بوجھل دل سے کہتاہوں چیف جسٹس نے صحافیوں سے گفتگو میں فیصلے کی حمایت کی،چیف جسٹس نے ایسے وقت میں فیصلے کی حمایت کی جب تفصیلی فیصلہ آنا باقی تھا،

  • مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف میڈیا ٹاک کرنے کا معاملہ ،پنجاب حکومت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخی کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخی پر نوٹس جاری کر دئیے ،عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جنوری کو جواب طلب کرلیا

    جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی ،ڈپٹی پراسیکوٹر محمد اخلاق سلہری پیش ہوئے ،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ کیپٹن ر صفدر نے سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف میڈیا ٹاک کی ۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی میڈیا ٹاک قابل اعتراض اور مواد غداری کے زمرے میں آتا یے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف درج مقدمے میں دفعہ 124 اے لگائی گئی جو قابل ضمانت نہیں ۔ملزم کے خلاف جرم کی نوعیت سزا سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے ۔ملزم کی گفتگو کا متن انتہائی سنگین اور اہمیت کا حامل ہے ۔

    سرکاری وکیل نے کہا کہ سیشن کورٹ نے حکومتی مؤقف کو نظرانداز کرکے ملزم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کی ۔عدالت سیشن کورٹ کے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے .

    نوازشریف سزا معطلی کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد پر الزام ہے کہ نواز شریف کی صحت کی خرابی پر اشتعال انگیز تقریر کی اور لوگوں کو بھڑکاتے رہے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے،سیشن عدالت نے اُنہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے اُنہیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکےجمع کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    واضح رہے کہ لاہور پولیس نے محمد صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گرفتاری کے اگلے روز جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے ان پر مزید دو مقدمات درج کرلیے تھے۔

    نواز کی ضمانت، ہسپتال میں مریم نواز کو کس نے دیا بوسہ؟

     

  • بھارت خطے میں کیا کرنا چاہتا ہے؟ شہباز شریف نے دیا بڑا بیان

    بھارت خطے میں کیا کرنا چاہتا ہے؟ شہباز شریف نے دیا بڑا بیان

    بھارت خطے میں کیا کرنا چاہتا ہے؟ شہباز شریف نے دیا بڑا بیان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لنڈی کوتل میں کنڈاوسرکے قریب دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پرباڑلگاتے ہوئے ہمارے جوانوں کونشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے،شہید لانس نائک علی تقدیر علی اورکزئی کو عظیم قربانی پر خراج عیقدت پیش کرتے ہیں.ارض پاک پر جان قربان کرنے والے بیٹوں پر فخر ہے، ان کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ،شہداءاور غازیوں کی قربانیاں لازوال ہیں، ان کی قربانیوں کو قرض نہیں اتارا جا سکتا،اللہ تعالی شہداءکے درجات کو بلند فرمائے، اہلخانہ کو صبر جمیل دے ،شہازشریف نے چار زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی.

    علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایل او سی پر بلاجواز بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں شہادت پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہارکرتا ہوں ایل اوسی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے جرائم چھپا نہیں سکتی ،ایل او سی پر فائرنگ کا مقصد بھارت کے اندر عوامی احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے ،نفرت، تعصب اور انسانیت دشمنی پر مبنی بھارتی جنونی رویوں سے دنیا کا امن خطرے سے دوچار ہے ،نریندر مودی حکومت انسانیت دشمنی کا سیاہ باب معصوموں کے خون سے لکھ رہی ہے، دنیا نوٹس لے،دنیا کے انصاف پسند اور مہذب لوگ اس ظلم وبربریت کے خلاف نہ اٹھے تو دنیا جل کر خاک ہوجائے گی ،ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہادتوں پراقوام متحدہ، سلامتی کونسل، فوجی مبصر گروپ کارروائی کرے.

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت جنوبی ایشیاءاور دنیا کے امن کے لئے کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں ،بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،بھارتی آرمی چیف کا بیان عکاس ہے کہ بھارت خطرناک عزائم کے ساتھ خطے میں آگ دہکانا چاہتا ہے