Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو،کب ہو گا اجلاس؟ اہم خبر

    مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو،کب ہو گا اجلاس؟ اہم خبر

    مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو،کب ہو گا اجلاس؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیر اعظم ہوں گے۔

    صدر مملکت عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیر اعظم ہوں گے جبکہ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزیر بین الصوبائی رابطہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر توانائی عمر ایوب ارکان میں شامل ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 23 دسمبر کو طلب کرلیا، مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے۔

     

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، مشیر خزانہ اور دیگر شرکت کریں گے، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو ایجنڈا کے مطابق شرکت کرنے کی ہدایت کردی گئی، وزیراعظم آفس نے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری کر دیئے۔

  • گرفتاری کا خدشہ، شرجیل میمن عدالت پہنچے تو کیا حکم ملا؟

    گرفتاری کا خدشہ، شرجیل میمن عدالت پہنچے تو کیا حکم ملا؟

    گرفتاری کا خدشہ، شرجیل میمن عدالت پہنچے تو کیا حکم ملا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے نیب انکوائریز میں گرفتاری سے بچنے کیلیےسندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا،سندھ ہائی کورٹ نے 24جنوری تک شرجیل میمن کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    شرجیل میمن کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ میرے خلاف پہلے ہی نیب میں 2ریفرنس زیر سماعت ہیں،معلوم ہوا ہے نیب میرے خلاف مزید خفیہ انکوائری کررہا ہے،خفیہ انکوائری میں گرفتاری کا خدشہ ہے، گرفتاری سے روکا جائے،

    عدالت نے سماعت کے بعد حکم دیا کہ درخواست گزار کو آئندہ سماعت تک خفیہ انکوائری میں گرفتار نہ کیا جائے،خفیہ انکوائری کے حوالے سے آئندہ سماعت پر آگاہ کیا جائے،

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان

    شرجیل میمن کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے وزرت اطلاعات و نشریات میں بطور وزیر محکمے کے افسران اور اشتہاری کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی مد میں رقوم جاری کر کے بد عنوانی  کی۔ جولائی 2013 سے جون 2015 تک ٹی وی اور ایف ایم چینلوں پر عوام میں آگہی کے لیے مہم چلائی گئی جس کی مد میں قومی خزانے کو تین ارب 27 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

  • فل کورٹ ریفرنس، پرویزمشرف فیصلہ بارے کس نے کھری کھری سنا دیں؟

    فل کورٹ ریفرنس، پرویزمشرف فیصلہ بارے کس نے کھری کھری سنا دیں؟

    فل کورٹ ریفرنس، پرویزمشرف فیصلہ بارے کس نے کھری کھری سنا دیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس جاری ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چھٹی پر اور اٹارنی جنرل انور منصور بیرون ملک ہونے کے باعث شریک نہ ہوسکے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے ججز، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، صدر سپریم کورٹ بار بھی شریک ہیں۔

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج رات 12 بجے ریٹائر ہو جائیں گے۔ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا، جسٹس گلزار احمد کل نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 18 جنوری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے دور میں کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا۔ انہوں نے بطور چیف جسٹس آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کی جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشروط ضمانت سے متعلق بھی فیصلہ دیا۔ چیف جسٹس آصف کھوسہ نے پاناما سکینڈل سمیت اہم مقدمات کی سماعت کی۔

    پرویز مشرف کو سزا، فاروق ستار کا جج کو چیلنج ،کیا مظاہرے کا اعلان،کس کس کو دعوت دے دی؟

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے فل کوٹ ریفرنس میں کہا کہ چیف جسٹس نےبطورجج55ہزارمقدمات کافیصلہ کیا،چیف جسٹس نے 10 ہزار سے زائد فوجداری مقدمات کے فیصلے کیے ،چیف جسٹس نےجھوٹی ضمانت،جھوٹی گواہی سےمتعلق اہم فیصلے کیے،

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ خصوصی عدالت کےفیصلےمیں چیف جسٹس کےوضع کردہ قانونی اصولوں کومدنظرنہیں رکھا گیا،خصوصی عدالت کےجسٹس وقاراحمدسیٹھ کا فیصلہ تعصب اوربدلے کا اظہارکرتاہے،سزاپرعملدرآمد کاطریقہ غیر قانونی ،غیرانسانی،وحشیانہ اوربنیادی انسانی حقوق کےخلاف ہے،فیصلہ کرمنل جسٹس سسٹم کی روایات سے بھی متصادم ہے، بوجھل دل سے کہتاہوں چیف جسٹس نے صحافیوں سے گفتگو میں فیصلے کی حمایت کی،چیف جسٹس نے ایسے وقت میں فیصلے کی حمایت کی جب تفصیلی فیصلہ آنا باقی تھا،

  • وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی عدالت میں پیش، عدالت نے کیا حکم دے دیا؟ اہم خبر

    وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی عدالت میں پیش، عدالت نے کیا حکم دے دیا؟ اہم خبر

    وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی عدالت میں پیش، عدالت نے کیا حکم دے دیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کا بھانجا حسان احمد خان نیازی انسداددہشت گردی عدالت میں پیش ہو گیا،انسداددہشت گردی عدالت نے حسان نیازی کی درخواست ضمانت منظور کر لی,حسان خان نیازی کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی,عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ضمانت منظور کر لی

    حسان خان نیازی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے دوسرا چھاپہ مارا تا ہم اسے کامیابی نہ ہوئی ،دوسرے چھاپے کے دوران بھی حسان نیازی پولیس کو چقمہ دینے میں کامیاب ہو گیا،

    رائیونڈ پولیس نے حسان خان نیازی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا،پولیس کے مطابق چھاپہ حسان خان نیازی کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا تھا، چھاپے کے دوران حسان خان نیازی گرفتار نہ ہو سکے،قبل ازیں پولیس نے لاہور میں حسان خان نیازی کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا لیکن اس چھاپے میں بھی پولیس کو ناکامی ہوئی تھی،

    سوشل مڈیا پر احتجاج کے بعد پی آئی سی حملہ کیس ایف آئی آر میں حسان نیازی کو نامزد کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق حسان خان نیازی کو مقدمہ کی ضمنی میں نامزد کیا گیا ہےحسان نیازی کی گرفتاری کے لیے ابتک 5چھاپے مارےجا چکے ہیں

    لاہور میں پی آئی سی کے باہر وکلا کے پرتشدد احتجاج کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان خان نیازی بھی ساتھی وکلا کے ساتھ موجود تھے، حسان خان نیازی معروف تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے اس موقع پر دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں، حسان نیازی کی موجودگی پر مسلم لیگ ن بھی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم کا بھتیجا بھی سانحہ پی آئی سی میں ملوث ہے.

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں  مشتعل وکلا نے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا،صوبائی وزیر کو موقع پر موجود صحافیوں نے وکلا سے بچایا تھا،فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں وکلاء تشدد سے بچانے والے صحافی سرفراز خان اور دیگر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

  • معاملہ پرویز مشرف کی ذات کا نہیں بلکہ …..فواد چودھری نے دیا اہم بیان

    معاملہ پرویز مشرف کی ذات کا نہیں بلکہ …..فواد چودھری نے دیا اہم بیان

    معاملہ پرویز مشرف کی ذات کا نہیں بلکہ …..فواد چودھری نے دیا اہم بیان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ معاملہ پرویز مشرف کی ذات کا ہے ہی نہیں ایک خاص حکمت عملی کے ساتھ پاکستان فوج کو ٹارگٹ کیا گیا، پہلے لبیک دھرنا کیس میں فوج اور ISI کو ملوث کیا گیا، پھر آرمی چیف کے عہدے میں توسیع کو متنازع بنایا گیا اور اب ایک فوج کے مقبول سابق سربراہ کو بے عزت کیا گیا

    پرویز مشرف کو سزا، فاروق ستار کا جج کو چیلنج ،کیا مظاہرے کا اعلان،کس کس کو دعوت دے دی؟

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    فواد چودھری نے مزید کہا کہ واقعات کا تسلسل عدالتی اور قانونی معاملہ نہیں رہا اس سے بڑہ کر ہے۔ اگر ملک میں فوج کے ادارے کو تقسیم یا کمزور کر دیا گیا تو پھر انارکی سے نہیں بچا جا سکتا، جنرل باجوہ اور موجودہ فوجی سیٹ اپ نے جمہوری اداروں کا ساتھ دیا ہے، لیکن اس حمائیت کو نادانی میں کمزوری نہیں سمجھنا چاہئے.

  • کسان اتحاد کا پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان،وزیراعظم کے اعلان کے باوجود کیا بڑا مطالبہ

    کسان اتحاد کا پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان،وزیراعظم کے اعلان کے باوجود کیا بڑا مطالبہ

    کسان اتحاد کا پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان،وزیراعظم کے اعلان کے باوجود کیا بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کیخلاف کسان اتحاد نے ٹھوکرنیازبیگ پراحتجاج شروع کر دیا ہے، مظاہرین نے ٹھوکرسے لاہورجانے والی شاہراہ بلاک کردی ،مظاہرے میں بڑی تعداد میں کسان شریک ہیں، سڑک بند کرنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مظاہری کا کہنا ہے کہ حکومت نے فی یونٹ بجلی 30 روپے کردی ، کھادوں کی قیمتوں میں اضافہ منظور نہیں،

    کسان اتحاد کے سربراہ چوہدری انور نے کہا ہے موجودہ حکومت نے زراعت کو تباہ کرکے کسان کو برباد کردیا ہے، کسانوں کا گلہ گھوٹنا ملکی معیشت کا گلا گھوٹنے کے متراف ہے، کسانوں کے مطالبات نہ تسلیم کئے گئے تو ملکی معیشت زمین بوس ہوجائے گی، اسمبلیوں اور تحریک انصاف میں بیٹھے ہوئے کسان دشمن مافیا کو یہ وارننگ دے رہے ہیں کہ وہ کسانوں کے مطالبات تسلیم کریں ورنہ وہ اسمبلیوں کا گھیراو کریں گے، حکومت کو شوگر ملز مافیا نے یرغمال بنا رکھا ہے، کسانوں کے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑنا چاہتے ہیں، کھیت اجڑ چکے ہیں اور کاشتکاروں کے گھروں میں فاقے شروع ہوگئے ہیں۔

    کسانوں نے اعلان کیا کہ پنجاب اسمبلی جائیں گے اور وہ مطالبات کے تسلیم ہونے تک پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری رکھیں گے۔

    حکومت کسان دوست اقدامات کر رہی ہے‘ مومنہ وحید

    مہاراشٹر میں بی جے پی دورمیں کتنے کسانوں نے خود کشی کی، خبر نے ہوش اڑا دیے

    بھارت میں خودکشی کا رحجان بڑھ گیا، تازہ ترین رپورٹ سامنے آگئی

    واضح رہے کہ کسانوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹونٹ میں کہا کہ آج کے دن اپنے چھوٹے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کا عزم کرتا ہوں۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ کسان کو فصل کی جائز قیمت اور منڈی تک رسائی دلائیں گے جبکہ احساس پروگرام کے تحت کسانوں کے لیے صحت کارڈ کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کے بچوں کو احساس پروگرام کے ذریعے سکالرشپس بھی دیں گے.

  • چیف جسٹس آج ہوں گے ریٹائرڈ، آخری مقدمے کی سماعت میں کیا کہا؟

    چیف جسٹس آج ہوں گے ریٹائرڈ، آخری مقدمے کی سماعت میں کیا کہا؟

    چیف جسٹس آج ہوں گے ریٹائرڈ، آخری مقدمے کی سماعت میں کیا کہا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ آج ریٹائر ہو جائیں گئ، انہوں نے آخری مقدمہ کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ میرے عدالتی کیریئرکا آخری مقدمہ ہے، سب کے لیے نیک خواہشات ہیں،

    چیف جسٹس نے مری میں خاتون پرفائرنگ سےمتعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ خاتون نے عدالت پیشی پرملزمان کی ضمانت سے اعتراض نہیں کیاتھا، بیان دینے سے پہلے سوچنا چاہیئےتھا، لگتا ہے ضمانت کے بعد معاملات خراب ہوئے،

    روس کیخلاف لڑنے والے افغان مجاہدین امریکی قابض فوج کیخلاف لڑے تو دہشت گرد قرار دیئے گئے، چیف جسٹس

    وکیل نے کہا کہ گولیوں کے چھرے تاحال جسم کے اندرہیں ،خاتون زیرعلاج ہے، ملزمان ساجد، راشد اور قدیر تینوں نے گھر میں جاکر فائرنگ کی،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وکیل صاحب سوچ لیں ،ضمانت کیخلاف آئے ہیں،معاملات خراب نہ ہو جائیں،معاملے پر کوئی رائے نہیں دے رہے کیونکہ ابھی ٹرائل چل رہا ہے،

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

     پاکستان کے 26ویں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج اپنے عہدے سے  ریٹائر جائیں گے۔چیف جسٹس  کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس ہوگا جس میں آصف سعید کھوسہ اپنا الوداعی خطاب کریں گے۔انہوں نے 18 جنوری 2019 کو عہدہ  سنبھالا تھا اور 65 سال عمر ہونے بعد وہ بحیثیت چیف جسٹس پاکستان ریٹائر ہو رہے ہیں۔

  • وزیراعظم کے خلاف توہین مذہب کی بنیاد پر نااہلی کی درخواست، عدالت نے سنایا بڑا فیصلہ

    وزیراعظم کے خلاف توہین مذہب کی بنیاد پر نااہلی کی درخواست، عدالت نے سنایا بڑا فیصلہ

    وزیراعظم کے خلاف توہین مذہب کی بنیاد پر نااہلی کی درخواست، عدالت نے سنایا بڑا فیصلہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو توہین مذہب کی بنیاد پر نااہل کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلیم اللہ خان ایڈووکیٹ کی درخواست خارج کردی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے محفوظ فیصلہ سنادیا

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دائر

    وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا، کیا فیصلہ آیا؟

    عدالت عالیہ کی جانب سے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،فیصلے میں کہا گیا کہ جب حقائق واضح ہوں تو کسی اجتماع میں غیر ارادی غلطی کوگستاخی کے طور پر نہیں لیا جاسکتا ،گستاخی کا الزام اس وقت بھی ٹھیک نہیں جب مکمل واضح ہو کہ متعلقہ شخص ایسا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا،ایمان اور یقین ہر شخص کا ذاتی معاملہ ہے دوسروں کو اس پر سوال نہیں اٹھانا چاہیے

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 62 ون ای کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کو عدالتی کاروائی کے ذریعے نہیں ماپا جاسکتا ، آرٹیکل 199 کے تحت کسی منتخب نمائندے کو اہل یا نااہل کرنے کے حوالے سے بھی انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے وزیراعظم عمران خان کے ایمان اور یقین پر سوال اٹھایا ہے، تسلیم شدہ حقیقت ہے وزیراعظم نے حلف اٹھایا ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی ہونے پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

     

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین مذہب کے الزام پر دائر نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔درخواست گزارسلیم اللہ ذاتی حیثیت میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر کیس کے مدعی نے مؤقف اپنایا کہ عدالت عالیہ نے توہین عدالت پر جس عمران خان کو آج معاف کیا وہ توہین مذہب بھی کرتے ہیں۔ عمران خان قرآن سے وہ باتیں منسوب کرتے ہیں جو اس میں موجود نہیں، جس پرعدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ درخواست پر فیصلے کا انتظار کریں۔ درخواست گزار نے جواب میں کہا کہ فیصلے کے انتظار کا مطلب درخواست مسترد ہی ہوتا ہے۔

    فاضل جج نے درخواست گزار کے رویے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ وکیل ہیں، عدالت کا احترام ملحوظ خاطررکھیں۔ جس پر درخواست گزار سلیم اللہ نے  کمرہ عدالت میں ہتھکڑی لہراتے ہوئے کہا کہ مجھے توہین عدالت میں گرفتار کرا دیں۔ اس موقع پر فاضل جج نے کہا کہ آپ عدالت میں معاملہ لائے ہیں، اس پر حکم جاری کیا جائے گا۔

  • سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں توسیع بارے حکومت کا بڑا فیصلہ

    سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں توسیع بارے حکومت کا بڑا فیصلہ

    سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں توسیع بارے حکومت کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں توسیع نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے، فیصلے کا مقصدنوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہے، عشرت حسین کی سربراہی میں کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم کو ارسال کر دی گئیں،

    سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر 60 سال برقراررکھنےکی سفارش کی گئی ہے، ریٹائرمنٹ کی عمرمیں اضافےسے متعلق قائم کمیٹی نے سفارشات دے دی ہیں، سفارشات میں تجویز دی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین 60 سال کی عمر میں ریٹائر کیے جائیں، وفاقی سیکریٹریزکی تعیناتی مدت 2 سال کرنےکی سفارش کی گئی ہے.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عشرت حسین کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی جس نے اپنی سفارشات منظوری کے لئے وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیں. وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کےدیگرارکان میں دفاع، خزانہ اوراسٹیبلشمنٹ کے سیکریٹریز شامل ہیں

    :سرکاری ملازمین فیس بک، یو ٹیوب اورواٹس ایپ میں مصروف رہیں یا نوکری کریں‌،ایک ہی کام ہوگا، نیشنل آئی ٹی بورڈ نے سرکاری اداروں میں فیس بک، یو ٹیوب کے استعمال پر پابندی کی تجویز دے دی، حکام کا کہنا ہے کہ ملازمین مستقبل میں واٹس ایپ کا استعمال بھی نہیں کر سکیں گے، سرکاری ملازمین کیلئے واٹس ایپ طرز پر سروس متعارف کرائی جائے گی۔

  • حکومت نا اہل، یہ کام نہیں کر سکتے تو چوڑیاں پہن لیں، عدالت نے ایسے ریمارکس کیوں دیئے؟ اہم خبر

    حکومت نا اہل، یہ کام نہیں کر سکتے تو چوڑیاں پہن لیں، عدالت نے ایسے ریمارکس کیوں دیئے؟ اہم خبر

    حکومت نا اہل، یہ کام نہیں کر سکتے تو چوڑیاں پہن لیں، عدالت نے ایسے ریمارکس کیوں دیئے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں شریف خاندان کے کیسز کی سماعت ہوئی،سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز اوریوسف عباس سےمتعلق کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کی،احتساب عدالت کے جج چودھری امیرخان نے ملزمان کوپیش نہ کرنےپراظہاربرہمی کیا،عدالت نے کہا کہ 7روزہو گئےملزمان کوجیلوں سےپیش نہیں کیاجارہا،حکومت اتنی نااہل ہےکہ ملزمان کوپیش نہیں کرواسکتی،

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    عالت نے استفسار کیا کہ یوسف عباس کوکیوں نہیں پیش کیا گیا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ نے عدالت میں کہا کہ اءاینڈآرڈرکی صورت حال ٹھیک نہیں ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیاوکلانےجوڈیشل تحویل کےملزمان کوپیش کرنےکاکہہ رکھا ہے؟ معافی کیوں نہیں مانگ لی جاتی؟معاملہ ختم کریں، ایڈوکیٹ سلمان نے کہا کہ ہائیکورٹ میں توروٹین کی کارروائی ہو رہی ہے

    عدالت نے کہا کہ اگرملزمان کوپیش نہیں کرسکتےتوچوڑیاں پہن کرگھربیٹھ جائیں،ملک میں جنگ نہیں لگی کہ ملزمان کوپیش نہیں کیا جاسکتا،عدالت نےڈی آئی جی اورسپرنٹنڈنٹ جیل کوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے کہا کہ اس سے بڑا اور کیاغیرقانونی اقدام ہوسکتا ہے؟تھانےاورعدالتیں بندکردیں اگرنظام نہیں چل سکتا،

    احتساب عدالت لاہورنےکیس کی سماعت3جنوری تک ملتوی کردی،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    چوہدری شوگرملز کیس میں نواز شریف اورمریم نواز کی ضمانت منظورکی جاچکی ہے،مریم نوازکی4 نومبر کولاہورہائیکورٹ سے ضمانت منظور کی گئی، مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ