Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اسپیکر قومی اسمبلی کی ملک میں تعلیم کے لیے ایجوکیشن آرمی بنانے کی تجویز

    اسپیکر قومی اسمبلی کی ملک میں تعلیم کے لیے ایجوکیشن آرمی بنانے کی تجویز

    اسپیکر قومی اسمبلی کی ملک میں تعلیم کے لیے ایجوکیشن آرمی بنانے کی تجویز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی کے لیے ملک میں معیاری تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے۔ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہوتے ہیں۔ا آج کے بچوں نے ہی کل ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اس لیے انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔ موجودہ حکومت ملک میں معیار تعلیم اور شرح خواندگی میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھار ہی ہے ۔

    انہوں نے ان خیالات کا اظہار برٹش کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی "سالانہ علمی کانفرنس 2019 ” کےشرکاء سے پیر کے روز اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سانحہ آرمی پبلک کا ذکر کرتے ہوئے اسپیکر کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کو تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال قبل آج کے دن اے پی ایس پشاور میں انسانیت کے دشمنوں نے 132 معصوم بچوں جو علم کے حصول کے لیے گھروں سے نکلے تھے کو شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے شہدا ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ اسپیکر نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس ملک کے نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش تھی جسے پوری قوم نے ملکر ناکام بنایا ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اے پی ایس کے شہیدوں نے اپنے لہوسے علم کی جس شمع کو روشن کیا اس کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اُن کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور انہیں کسی بھی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

    خٹک صاحب مجھے پتہ نہیں تھا کہ آپ یہ …………….کام بھی کرتے ہیں، خواجہ آصف

    ہمیں قانون نہ سکھایا جائے،صبر کریں، اب تماشا نہیں چلے گا،پرویز خٹک کا اسمبلی میں دبنگ اعلان

    علی امین گنڈا پور کا مولانا کو الیکشن لڑنے کا چیلنج اسمبلی میں کس نے قبول کیا؟

    حلف پاکستان کا اور نوکری کسی اور کی، ایسے نہیں چلے گا،مراد سعید

    اسپیکر نے کہا کہ اس وقت ملک میں دوکروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں انہیں اسکولوں میں داخل کروانا ہماری آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 25-الف کے تحت بنیادی تعلیم کولازمی قرار دیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت 4 سالوں میں شرح خواندگی کو 70 فی صد تک لے جانے کے لیے پرعزم ہےتاہم تعلیم کی شرح میں اضافے کے لیے پوری قوم کو یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم سے محروم بچوں کو نہ صرف سکولوں میں داخل کروانا ضروری ہے بلکہ اس بات کویقینی بنانا ہےکہ وہ دوبارہ سکول چھوڑ کر نہ جائیں ۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 100 فیصد بچوں کوسکول میں لانے کے لیے پڑھے لکھے نوجوانوں پر مشتمل ایجوکیشن آرمی بنانےکی تجویز دی اور صوبائی حکومتوں کو اس کی سرپرستی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام علم دوستی کا مذہب ہے اور تعلیم کے حصول کی سخت تاکید کرتا ہےاور قرآن پاک میں جو پہلا حکم نازل ہوا وہ بھی پڑھنے کے بارے میں تھا ۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں تعلیم کو خصوصی اہمیت دینے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جنگ بدر میں پڑھے لکھے قیدی تھے انہیں فدیے کے بدلے بچوں کو تعلیم دینے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ انہوں نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے برٹش کونسل کی طرف سے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کو سراہا اور علمی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر اس کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کو ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے کہا۔

  • وفاقی وزیر مراد سعید کے والد کو گرفتار کر لیا گیا

    وفاقی وزیر مراد سعید کے والد کو گرفتار کر لیا گیا

    وفاقی وزیر مراد سعید کے والد کو گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے والد سعید اللہ کو آسٹریلیا میں ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مراد سعید کے والد سعید اللّہ پاکستان سے میلبرن آسٹریلیا پہنچے تھے، جہاں اُنہیں سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    میلبرن پولیس امیگریشن نے وفاقی وزیر مراد سعید کے والد سعید اللہ کو حراست میں لیا ہوا ہے،وفاقی وزیر کے والد ویزا دستاویزات کے حوالے سے آسٹریلوی امیگریشن حکام کو مطمئن نہیں کرسکے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے.

  • تحریک انصاف کے لوگ رابطے میں ،بات اب وزیراعظم سے ہو گی، احسن اقبال

    تحریک انصاف کے لوگ رابطے میں ،بات اب وزیراعظم سے ہو گی، احسن اقبال

    تحریک انصاف کے لوگ رابطے میں ،بات اب وزیراعظم سے ہو گی، احسن اقبال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے قانونی ماہرین تفصیلی فیصلے کا تفصیل سے جائزہ لیں گے،آرمی چیف کے معاملے کو قومی اتفاق رائے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے،حکومت اپوزیشن کے ساتھ ایک میز پر بیٹھنے کے ماحول کو بھی خراب کررہی ہے،تحریک انصاف کے چند لوگ رابطے میں ہیں،وزیراعظم کے علاوہ کسی سے بھی آرمی چیف کے معاملے پر بات نہیں ہوگی.

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

    بہت ہو گیا،اب ہو گی قانونی کاروائی، مگر کس کیخلاف، فروغ نسیم پھٹ پڑے

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع،وزیراعظم نے کیا کہا تھا؟ اٹارنی جنرل نے اندر کی بات بتا دی

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیس، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق کیس کات فیصلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق تفصیلی فیصلہ 43 صفحات پر مشتمل ہے،43صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا،چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نےاضافی نوٹ بھی لکھا

    اب معاملہ پاکستان کے منتخب نمائندوں کی طرف ہے،منتخب نمائندےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کریں،یہ یاد رکھیں کہ ادارے مضبوط ہوں گے تو قوم ترقی کرے گی، کیس کابنیادی سوال قانون کی بالادستی کاتھا،یہ معاملہ پاکستان کے منتخب نمائندوں کی طرف ہے،اگر وفاقی حکومت قانون سازی نہ کرسکی تو جنرل باجوہ کی مدت 29نومبر 2019سے ختم ہوجائے گی, جنرل باجوہ کی مدت ختم ہوگئی تو صدر وزیراعظم کے مشورے پر نیا آرمی چیف لگائیں گے،

  • زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک

    زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک

    زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجف مرزا نے ڈی جی نیب کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا،نجف مرزا نے نیب افسران سے تعارفی ملاقاتیں کیں،نئے ڈی جی نیب کراچی نے بڑے کیسز پر تحقیقات تیز کرنے کے احکامات دے دیئے،نیب کراچی میں نئے ڈی جی نیب کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا،جس کے بعد انہوں نے نیب افسران کا اجلاس طلب کیا۔

    اجلاس میں نیب افسران نے نئے ڈی جی نیب نجف مرزا کو زیر تحقیقات کیسز پر بریفنگ دی، نیب افسران نے ڈی جی نیب کو شرجیل انعام میمن، آغا سراج درانی، ڈاکٹر عاصم اور رکن قومی اسمبلی سکندر راہ پوتو کے خلاف تحقیقات سے بھی آگاہ کیا۔ڈی جی نیب کو ایس بی سی اے افسران کے خلاف تحقیقات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    نجف مرزا کوایف آئی اے سے نیب میں 3سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے ،جعلی اکاؤنٹس کیس میں نجف مرزاجےآئی ٹی کے سربراہ رہے ،نجف مرزاکی سربراہی میں بنی جے آئی ٹی نےآصف زرداری،فریال تالپورکوملوث قراردیاتھا,نجف مرزاکی تعیناتی سے جعلی اکاؤنٹس میں ملوث اہم شخصیات کے خلاف کاروائی متوقع ہے.

    سال 1999 سے 2013 تک پی پی اور نجف مرزا میں جنگ رہی ،سال مئی 1999 میں جب سابق صدر آصف زرداری کی زبان لاہور سے آنے والی سی آئی اے ٹيم نے مبينہ طور پرکاٹي تو سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نجف مرزا تھے جنہوں نے محکمہ داخلہ کے فیصلے پر آصف زرداری کو سی آئی اے کے حوالے کیا تھا۔ سال 2008 میں اقتدار میں آنے کے بعد پیپلز پارٹی نے نجف مرزا کو پوسٹگز سے دور رکھا لیکن 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے برسراقتدار آنے کے بعد پھر سے نجف مرزا کي قسمت جاگی۔ نجف مرزا کو ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ تعینات کيا گيا مگرپیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت سے ان کے تعلقات اچھے نہ ہوسکے جس کے بعد نجف مرزا کو تين سال تک پورٹ قاسم ميں تعينات کرديا گيا۔

    ڈاکٹر نجف مرزا کو ايک سال قبل دوبارہ ايف آئی اے ميں ايڈيشنل ڈائريکٹرجنرل ساؤتھ تعينات کیا گیا تھا ، نجف مرزا اپني ايمانداری اور ديانت داری کی وجہ سے اچھے افسر کے طور پرمشہور ہيں۔

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتارتھے تاہم عدالت نے انہیں رہا کر دیا،آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کوبھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے.

    نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

     

  • جنرل بپن روات کی ریٹائر منٹ کے بعد کون ہو گا نیا بھارتی آرمی چیف؟

    جنرل بپن روات کی ریٹائر منٹ کے بعد کون ہو گا نیا بھارتی آرمی چیف؟

    جنرل بپن روات کی ریٹائر منٹ کے بعد کون ہو گا نیا بھارتی آرمی چیف؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں نئے آرمی چیف کا فیصلہ ہو گیا،لیفٹیننٹ جنرل موکنڈ نروین بھارت کے نئے آرمی چیف ہوں گے،موجودہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کو ریٹائرمنٹ کے بعد پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنائے جانے کا امکان ہے،بھارت کے موجودہ آرمی چیف بپن روات 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہونگے۔ لیفٹیننٹ جنرل موکنڈ نروین وقت آرمی کے نائب چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    بھارتی آرمی چیف پاک فوج کی حکمت عملی سے خوفزدہ، اپنی فوج پر لگائی پابندی

    بھارتی فوج کے جرنیل آئی ایس پی آر کی صلاحیتوں کے گیت گانے لگے

    بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات پاک فوج کی انفارمیشن وار حکمت عملی سے خوفزدہ ہو چکے ہیں، بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کیا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کو انفارمیشن وار میں شکست دے دی ہے. بھارتی فوج کے سربراہ نے اپنی فوج کے موجودہ و سابقہ افسروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگا دی اور کہا کہ آپریشنل معلومات لیک ہوئیں وہ سوشل میڈیا کے ذرئعے لیک ہوئیں اس لئے اب بھارتی فوج میں سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگائی جا رہی ہے.

    کشمیر میں سوشل میڈیا کا ہتھیار کے طورپرپاکستان کر رہا ہے استعمال،بھارتی آرمی چیف کی دہائی

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی جھنڈوں کا لہرایا جانا عام سی بات ہے۔ کشمیری اپنے پیاروں کو پاکستانی جھنڈے میں ہی دفناتے ہیں۔ لیکن اب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی تصاویر کے ساتھ بہت سارے پوسٹرز اور ہینڈ بلز منظر عام پر آئے ہیں۔پوسٹروں میں تحریر لکھی گئی ہے کہ پاکستان آخری سپاہی اور گولی تک کشمیر کے لیے جنگ جاری رکھے گا۔

  • بھارت میں مسلم مخالف قانون انڈین سٹیزن ایکٹ کے خلاف پاکستان نے بڑا قدم اٹھا لیا

    بھارت میں مسلم مخالف قانون انڈین سٹیزن ایکٹ کے خلاف پاکستان نے بڑا قدم اٹھا لیا

    بھارت میں مسلم مخالف قانون انڈین سٹیزن ایکٹ کے خلاف پاکستان نے بڑا قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی نے بھارت میں مسلم مخالف قانون انڈین سٹیزن ایکٹ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد میں بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے متنازع قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی سپیکر کے زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ قرارداد وفاقی وزیر شفقت محمود نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے شہریت کے بھارتی قانون کو مسترد کرتا ہے۔ بھارت متنازع سٹیزن شپ ایکٹ فوری طور پر واپس لے۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان آسام کے بیس لاکھ مسلمانوں کی شہریت کے خاتمے کی مذمت اور کشمیر میں جاری کرفیو اٹھانےکا بھی مطالبہ کرتا ہے۔اس میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل تک کشمیریوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں بھارت کو امتیازی ایکٹ واپس لینے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر مجبور کریں

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارتی اقلیتوں کیخلاف متنازع قانون اور ان پر ہونے والے ظلم پر آواز بلند کرتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انڈین وزیر داخلہ امیت شاہ اور اس کے ساتھیوں پر پابندی عائد کرے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ متنازع قانون نے بھارت میں آئینی بحران کو جنم دیا۔ دنیا مودی کا چہرہ دیکھ رہی ہے جبکہ کچھ نے ابھی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں لیکن ہم بھارتی مسلمانوں کے ساتھ کل بھی اور آج بھی کھڑے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلمان، دلت، سکھ اور عیسائی بھارت میں عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ علی گڑھ یونیورسٹی میں پرامن مظاہرہ کرنے والوں پر ظلم کیا گیا۔ گجرات میں اسی مودی نے ہزاروں مسلمانوں کو قتل کروایا تھا۔ آج وہی مودی یہ سب کچھ کر رہا ہے۔ایوان بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اقلیتی برادری پر ظلم کو بند کرے اور معصوم لوگوں کو رہا کیا جائے۔

    اس موقع پر سابق سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے، اسے دنیا دیکھ رہی ہے۔ پاکستان کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ہمیں بیرون ممالک کے دورے کرکے دنیا کو کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کرنا چاہیے۔ اب ہمارے پاس یہ موقع آیا ہے کہ ہم دنیا کو بھارتی مائنڈ سیٹ سے آگاہ کریں۔

    اس کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ میں ایاز صادق کے جذبات کا شکر گزار ہوں، میں ان کی تجویز سے متفق ہوں۔ ہم متنازع قانون کے خلاف متفقہ قرارداد پاس کروائیں گے جبکہ سپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے بیرون ممالک دوروں کے حوالے سے وفد بھیجنے کے لیے تجاویز مانگیں ہیں۔

  • ملائیشیا کی جانب سے وزیراعظم کے لئے گاڑی کا تحفہ، گاڑی پاکستان کے حوالے

    ملائیشیا کی جانب سے وزیراعظم کے لئے گاڑی کا تحفہ، گاڑی پاکستان کے حوالے

    ملائیشیا کی جانب سے وزیراعظم کے لئے گاڑی کا تحفہ، گاڑی پاکستان کے حوالے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی طرف سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو تحفہ کے طور پر دی جانے والی گاڑی پروٹن 70 حکومت پاکستان کے حوالہ کردی گئی۔ پیر کو حوالگی کی تقریب میں پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم، ڈائریکٹر آف انٹرنیشنل پروموشنز خالد یوسف، وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروٹن گاڑیوں کے پاکستان میں آفیشل ڈسٹری بیوٹر الحاج آٹوموٹو کے چیئرمین شاہ جی گل آفریدی بھی موجود تھے۔

    ملائیشن ہائی کمیشن کی جانب سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ملائیشیا واحد مسلم ملک ہے جو اپنے ملک میں کاریں تیار کر رہا ہے، امید ہے باہمی تعاون پاکستان میں بھی کار سازی کی صنعت کے فروغ کا باعث بنے گا، ملائشیا اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ مل رہا ہے اور امید ہے کہ اس میں مزید اضافہ ہوگا

    ملائشین ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم نے کہا کہ یہ گاڑی صرف تحفہ نہیں بلکہ ملائیشیاء کے وزیر اعظم کا پاکستان کے لیے جذبات کا اظہار ہے، آج کی تقریب گاڑی سپرد کرنے کی تقریب نہیں، یہ وزیر اعظم مہاتیر کا وزیر اعظم عمران خان کو تحفہ ہے۔

    ملائشیا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو تحفہ میں دی جانے والی گاڑی کی قیمت 98 ہزار 400 ملائشین رنگٹ (پاکستانی تقریبا 38 لاکھ) ہے،ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب میں دورہ پر آئے تو انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو پروٹن گاڑی بطور تحفہ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ملائیشیا کی طرف سے گاڑی حکومت پاکستان کے حوالہ کر دی گئی.

  • پاکستان افغان امن و مصالحاتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا:وزیراعظم

    پاکستان افغان امن و مصالحاتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا:وزیراعظم

    پاکستان افغان امن و مصالحاتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا:وزیراعظم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان وسیع البنیاد اور دیرپا شراکت داری خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لئے اہم ہے، پاکستان افغان امن و مصالحاتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی سینٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

    قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکی سینیٹر پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو بالخصوص اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنا تے ہوئے آگے بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

    وزیر اعظم نے افغانستان میں امن و استحکام کی پاکستان کی ترقی کے لئے اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان امن و مصالحاتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے سینیٹر لنڈ سے گراہم کو بھارتی جموں کشمیر میں جاری مظالم کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور بھارتی حکومت کی اقلیتوں کے خلاف امتیازی پالیسیوں کی جانب ان کی توجہ دلائی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے خطے میں امن و استحکام کی صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لئے امریکا کو اس جانب توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟

    سینیٹر لنڈسے گراہم نے وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان کی جانب سے افغان امن عمل کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان وسیع دو طرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی تعاون اضافی مارکیٹ رسائی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کے ذریعے قبائلی علاقہ جات کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا اور سرحد پر باڑ لگانے کے اقدام کو سراہا۔

  • بلاول آئیں گے لاہور، مریم نواز سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    بلاول آئیں گے لاہور، مریم نواز سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    بلاول آئیں گے لاہور، مریم نواز سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاولزرداری کل لاہور پہنچیں گے، بلاول زرداری 18 دسمبر کو پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے،3 بجے ہونے والے ورکرزکنونشن میں بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے عہدیداروں سے حلف بھی لیں گے، ورکرز کنونشن سے بلاول زرداری،قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، حاجی عزیز الرحمن چن، امجد جٹ، راناجمیل منج اور دیگر خطاب کریں گے۔ورکرز کنونشن رائیونڈ ریلوے گراؤنڈ میں ہوگا.

    مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بلاول زرداری کی آمد پر کارکنان کی جانب سے بھرپور استقبال کیا جائے گا، اس حوالہ سے تیاریاں جاری ہیں ،بلاول کو قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ لے جانے کا امکان ہے،بلاول جلسہ سے خطاب کریں گے اور پارٹی کو پنجاب میں منظم کرنے کی ہدایات دیں گے.

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    بلاول اورمریم یہ کام کریں تو ہم ساتھ دیں گے…….عوامی نیشنل پارٹی نے نیا مطالبہ کر دیا

    آصف زرداری کی رہائی کے بعد بلاول زرداری کا یہ ٔپہلا پنجاب کا دورہ ہو گا، بلاول ممکنہ طور پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے ملاقات کے لئے بھی جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں رابطے کئے جا رہے ہیں بلاول زرداری اور مریم نواز کی ملاقات متوقع ہے. بلاول زرداری اور مریم نواز حکومت کے خلاف تحریک کے حوالہ سے ممکنہ طور پر مشاورت کریں گے.

  • فردوس عاشق اعوان کا توہین آمیز بیان، الیکشن کمیشن میں سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟

    فردوس عاشق اعوان کا توہین آمیز بیان، الیکشن کمیشن میں سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟

    فردوس عاشق اعوان کا توہین آمیز بیان، الیکشن کمیشن میں سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مبینہ توہین آمیزبیان کے معاملے پرالیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی،قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

    دوران سماعت درخواست گزار خالد محمود کی جانب سے ایڈووکیٹ شائستہ تبسم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئیں،درخواست گزارکے وکیل نے تقریرکے اخباری تراشے جمع کرائے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پیمراسے فردوس عاشق اعوان کی تقریرکی ویڈیو منگوائی جائے، قائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم نے کہا کہ پیمرا سے کچھ نہیں منگوائیں گے،پہلے ثابت کریں فردوس عاشق اعوان کے بیان سے توہین ہوئی۔

    جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وکلاکی ہڑتال کے باعث ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کراسکے،جس پر چیف الیکشن کمشنر نے موسم سرما کی چھٹیوں کے باعث سماعت نو جنوری تک ملتوی کردی.

    مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وکیل جہانگیر جدون نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست دائر کی‏،درخواست میں پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے‏

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت ممنوعہ اورغیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے، معاون خصوصی اطلاعات کی پریس کانفرنس الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے مترادف ہے، فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز اور نازیبا زبان استعمال کی ،

    اس عمل سے پہلے کبھی نہیں گزری، فردوس عاشق اعوان نے کس عمل کی بات کی؟

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ فردوس عاشق اعوان نے عدالت کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی ،فردوس عاشق اعوان نے الیکشن  کمیشن کے حوالے سے کہا دال میں کچھ کالا ہے، فردوس عاشق اعوان کو طلب کر کے انکے بیان کی وضاحت لی جائے،فردوس عاشق اعوان نے معزز کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش کی ،فردوس عاشق اعوان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے