Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیس، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیس، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیس، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق کیس کات فیصلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق تفصیلی فیصلہ 43 صفحات پر مشتمل ہے،43صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا،چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نےاضافی نوٹ بھی لکھا

    صدر مملکت بھی بہترین نشانہ باز،آرمی چیف کے ہمراہ نشانہ بازی مقابلوں میں لیا حصہ

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہمارےسامنےمقدمہ تھاکہ کیاآرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کی جاسکتی ہے,آرمی چیف کی تقرری،ریٹائرمنٹ اورتوسیع کی تاریخ موجودہے,پہلی باریہ معاملہ اعلیٰ عدلیہ میں آیا،سماعت کے پہلے روز درخواست گزارعدالت میں پیش نہیں ہوا،قانون کے تحت جنرل کے رینک کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمریا مدت ملازمت نہیں دی گئی،درخواست گزاراگلی سماعت میں عدالت میں حاضرہوا،ادارہ جاتی پریکٹس کےتحت ایک جنرل 3 سال کی مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائرڈہوتا ہے ,

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

    اب معاملہ پاکستان کے منتخب نمائندوں کی طرف ہے،منتخب نمائندےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کریں،یہ یاد رکھیں کہ ادارے مضبوط ہوں گے تو قوم ترقی کرے گی، کیس کابنیادی سوال قانون کی بالادستی کاتھا،یہ معاملہ پاکستان کے منتخب نمائندوں کی طرف ہے،اگر وفاقی حکومت قانون سازی نہ کرسکی تو جنرل باجوہ کی مدت 29نومبر 2019سے ختم ہوجائے گی, جنرل باجوہ کی مدت ختم ہوگئی تو صدر وزیراعظم کے مشورے پر نیا آرمی چیف لگائیں گے،

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلے کے آخر میں اضافی نوٹ لکھا،چیف جسٹس نے 1616میں چیف جسٹس آف انگلینڈ کے فیصلے کا ریفرنس دیا، چیف جسٹس نے لکھا کہ آرمی چیف کی ملازمت کے قواعد بنانے سے بہت سی تاریخی غلطیوں کو درست کیا جاسکتا ہے،قواعد بنانے سے عوام کے منتخب نمائندوں کا اقتدار اعلیٰ مضبوط ہوگا

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے، کیا کہا؟

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں سپریم کورٹ نے چھ ماہ توسیع کر دی ہے،چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت نے آرٹیکل 243 بی کا جائزہ لیا،حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع آرٹیکل 243 فور بی کے تحت کی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جمع کرایا گیا،ہمارے سامنے یہ سوال آیا کہ کیا توسیع دی جاسکتی ہے یا نہیں،آرمی ایکٹ اور اس کے رول کا جائزہ لیا،اٹارنی جنرل نے عدالتی سوالوں کا جواب دیا، دستاویزات کے مطابق پاک آرمی کا کنٹرول وفاقی حکومت سنبھالتی ہے،

    بہت ہو گیا،اب ہو گی قانونی کاروائی، مگر کس کیخلاف، فروغ نسیم پھٹ پڑے

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع،وزیراعظم نے کیا کہا تھا؟ اٹارنی جنرل نے اندر کی بات بتا دی

    عدالت نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کا تقرر صدر وزیراعظم کی مشاورت سے کرتا ہے،آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی کے حوالے سے قانون خاموش ہے،حکومت نے مسلح افواج سے متعلق قوانین میں ترامیم کیلئے6 ماہ کا وقت مانگا،ہم معاملہ پارلیمنٹ اور حکومت پر چھوڑتے ہیں،توسیع کےمعاملےکوقانون سازی مکمل ہونے کے بعد دیکھا جائے گا،

    سپریم کورٹ نے درخواست گزار حنیف راہی کی پٹیشن خارج کرتے ہوئے نمٹا دی.

    چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

  • سپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ کے اراکین پر مہربان، ن لیگ کو بڑی خوشخبری دے دی

    سپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ کے اراکین پر مہربان، ن لیگ کو بڑی خوشخبری دے دی

    سپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ کے اراکین پر مہربان، ن لیگ کو بڑی خوشخبری دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے مسلم لیگ ن کے گرفتار اراکین اسمبلی حمزہ شہباز  اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرجاری کردیئے،مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کی استدعا کی تھی، اسپیکرچودھری پرویزالہٰی نےمسلم لیگ ن کی استدعامنظورکرتےہوئے پروڈکشن آرڈرجاری کیے،حمزہ شہبازاورخواجہ سلمان رفیق 18 دسمبر سے پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں شریک ہوں گے.

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس 18 دسمبرکو سہ پہر3 بجےطلب کیا گیا ہے.

    عمران خان 18بے نامی اکاوَنٹس استعمال کرتے ہیں، احسن اقبال کا دعویٰ

    احسن اقبال نے حکومت کےخلاف مہم کا اعلان کر دیا

    خواجہ سلمان رفیق کو نیب نے پیرا گون ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کر رکھا ہے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ، حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں  حمزہ شہباز سے رمضان شوگر ملز ،چودھری شوگر ملز کیس میں بھی تحقیقات جاری ہیں،

  • چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ، اعظم سواتی پھر میدان میں آ گئے

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ، اعظم سواتی پھر میدان میں آ گئے

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ، اعظم سواتی پھر میدان میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی سے وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹرعشرت حسین  کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں وفاقی کابینہ کے عوام کی فلاح کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا،

    اعظم سواتی نے کہا کہ جلد ہی مختلف محکموں اور شعبوں میں عوام کیلئے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی،سرکاری محکموں کا کام تیز اور بہتر بنانے کیلئے منصوبے پر کام شروع ہوگیا ہے،حکومت جلد الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ حل کرلے گی، چاہتے ہیں غیر جانبدار اور آزاد الیکشن کمیشن تشکیل دیا جاسکے،چیف الیکشن کمشنر پر سب کو اعتماد ہوگا

    اعظم سواتی نے مزید کہا کہ آج کا پاکستان انتہائی محفوظ اور دہشتگردی سے پاک ہے،بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کیلئے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے.

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ریفارمز کا ایجنڈا لیکر آئی ہے، گورننس کو بہتری کی طرف لیکر جا رہے ہیں، ہم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ حکومت نے زرعی شعبے کے لئے 100 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو حکومتی مداخلت کے بغیر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہا ہے، ہم ملک میں سب کیلئے بلاتفریق احتساب چاہتے ہیں، پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کا کوئی رکن قانون سے بالاتر نہیں، قانون سب کے لئے برابر ہے ۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات ہوئی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت ہوئی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے امریکی سینیٹر کی ملاقات کے دوران افغان امن عمل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا،لنزےگراہم نےخطے میں امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا،

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

    قبل ازیں بحرین جانے سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم نے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

    قبل ازیں امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم چار رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے، لِنڈسے گراہم خصوصی طیارے پر نور خان ایئر بیس پر پہنچے، امریکی سفیر پال جونز، دفتر خارجہ کے حکام نے امریکی سینیٹر کا استقبال کیا۔

  • سانحہ اے پی ایس،شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے اے پی ایس میں تقریب، کون ہوا شریک؟

    سانحہ اے پی ایس،شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے اے پی ایس میں تقریب، کون ہوا شریک؟

    سانحہ اے پی ایس،شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے اے پی ایس میں تقریب، کون ہوا شریک؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی پبلک سکول کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پشاور میں تقریب ہوئی،تقریب آرمی پبلک اسکول پشاور میں منعقد ہوئی,ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق تقریب کاآغازسانحہ اے پی ایس کے شہدا کیلئے خصوصی دعاوَں سے ہوا،پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمودنے یاد گار شہداپرپھولوں کی چادرچڑھائی،کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات کی ،آرمی پبلک اسکول کے بچوں نے شہدا کیلئے قرآن خوانی کی. تقریب میں شہداء کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی،

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اصف غفور کے مطابق سانحہ اے پی ایس کی برسی کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اے پی ایس حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کو تختہ دار پرلٹکایا جاچکا ہے،سانحہ اے پی ایس کے شہدااوران کے اہلخانہ کوسلام پیش کرتےہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو ناکام بنانے کیلئے بطورقوم ہم نے طویل جدوجہد کی ، پاکستان میں دیرپاامن اورخوشحالی کیلئے متحد ہوکرآگے بڑھنا ہوگا،اے پی ایس پشاور میں ہونے والے قتل عام کوکبھی نہیں بھلایا جائےگا،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسی فوج کا چیف ہوں جسکے جوان ملک کی خاطر جان نچھاور کرنے کوتیار ہوتے ہیں،ملک کے باہرسے پاکستان کودھمکیاں دینے والوں کوپیغام ہےکوئی اس ملک کابال بیکا نہیں کر سکتا ،محمد علی اور انکی زوجہ پر فخر ہے جنہوں نے اپنے 3 بچوں کی قربانی دی،اب بھی یہ کہتے ہیں کہ ان کے باقی بچے بھی ملک کیلیے قربان ہونے کو تیار ہیں،آفرین ہیں ایسے والدین جو ملک کیلیے اپنا تن من سب کچھ نچھاور کرنے کو تیار ہیں

    اےپی ایس پشاورپرحملےمیں ملوث 4دہشتگردوں کو2دسمبر2015 کوتختہ دارپرلٹکایاگیا،آرمی پبلک اسکول پشاورحملے کے چاروں دہشت گردوں کوکوہاٹ جیل میں پھانسی دی گئی،دہشت گردوں میں عبدالسلام،حضرت علی،مجیب الرحمان اورسبیل عرف یحییٰ شامل تھے،اے پی ایس حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کوملٹری کورٹ نےسزائے موت سنائی تھی،دہشت گردتاج محمد مسلح افواج پرحملوں اورخودکش بمباروں کوپناہ دینےمیں ملوث تھا،دہشت گردتاج محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا،دہشت گرد تاج محمد آرمی پبلک اسکول پشاور پرحملے میں استعمال ہوا

  • سقوط ڈھاکہ میں سبق ،مجرم آزاد کیوں ہوتے ہیں،سوچنا چاہئے. چیف جسٹس کا تقریب سے خطاب

    سقوط ڈھاکہ میں سبق ،مجرم آزاد کیوں ہوتے ہیں،سوچنا چاہئے. چیف جسٹس کا تقریب سے خطاب

    سقوط ڈھاکہ میں سبق ہے،مجرم آزاد کیوں ہوتے ہیں؟ چیف جسٹس کا تقریب سے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے پولیس اصلاحات سے متعلق کمیٹی اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر سقوط ڈھاکا اور سانحہ اے پی ایس کی یاد دلاتا ہے، دو نوں سانحات میں ہمارے لئے سبق ہے، ریاست کو عوام کے حقوق کا ہر صورت خیال رکھنا چاہئے، انصاف کے شعبے میں بہتری آ رہی ہے۔

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ تہیہ کرلیں کسی سیاسی سفارش کو قبول نہیں کریں گے، آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ کسی سیاسی سفارش کو قبول نہیں کرنا، کسی نے ٹیلیفون پر سفارش کی ہے تو ڈیٹا شکایت کے ساتھ نیب کو بھیجیں، ایک دو شکایات کے بعد آپ کو ڈرامائی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی، سفارش کرنا مس کنڈکٹ ہے، کسی بھی ناظم، رکن اسمبلی یا سینیٹ کی سفارش آئے تو لکھ کر بتائیں، امید ہے کہ اس رپورٹ پر حکومت توجہ دے گی۔

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مزید کہا کہ پولیس ریفارمرز کمیٹی رپورٹ لائی ہے تا کہ پولیس کو مزید موثر کیا جائے، پولیس کی تربیت پر توجہ کی ضرورت ہے، اپنے حقوق کیلئے لڑیں، پولیس افسران کو تحقیقات سے متعلق کچھ نہیں سکھایا جاتا، کریمینل انوسیٹی گیشن پر توجہ دینا ہوگی، ہمارا نصب العین عوام کی خدمت ہے، ایس پی شکایات کو ہر ڈسٹرکٹ میں متعارف کرایا، پولیس کا کام چالان جمع کرانا اور مجرم کو سزا دلوانا ہے، مجرمان کیوں آزاد ہو جاتے ہیں، قانون میں اس خلا کا سوچنا چاہیئے۔

    چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ایس پی شکایات کے باعث پولیس کیخلاف درخواستوں میں 33 فیصد کمی آئی، پولیس کے خلاف رٹ پٹیشن میں بھی کمی آئی، کیسز میں کمی سے ججز پر بوجھ کم ہوا، پولیس کا کام عوام کی نگہبانی ہے، پراسیکیوشن نہیں۔ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔انصاف کے شعبے میں بہتری آ رہی ہے،پولیس کا کام پراسیکیوشن نہیں عوام کو تحفظ دینا ہے،بدقسمتی سےتاثررہا ہے پولیس تحفظ کے بجائےبنیادی حقوق سلب کرتی ہے،گورننس قانون کے مطابق ہونی چاہئے،قوم نے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلاٹ کو سپورٹ کیا،سانحہ اے پی ایس کے بعد قوم نے فیصلہ کیا اب بہت ہوگیا، آج کا دن ہمیں سقوط ڈھاکا اور سانحہ اے پی ایس کی یاد دلاتا ہے،آئین اور قانون کی حکمرانی شہریوں کے بنیادی حقوق کی ضامن ہے، سانحہ اے پی ایس کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، نیشنل ایکشن پلان کے تناظرمیں دیکھنا ہے ہم نے اب تک کیا کیا ؟۔پاکستان تحریک مشرقی بنگال سے شروع ہوئی،مشرقی بنگال والے ہم سے زیادہ پرُعزم تھے،سقوط ڈھاکہ میں سبق ہے ریاست اورشہریوں میں سوشل کانٹریکٹ کمزورہے،لوگ اس سوشل کانٹریکٹ کو توڑ دیتے ہیں، آرمی پبلک اسکول سانحے نے ہمیں جھنجھوڑ دیا،

  • پشاوردھماکے میں 11 افراد زخمی، ابتدائی رپورٹ آ گئی،سلنڈردھماکہ تھا یا بارودی؟ اہم خبر

    پشاوردھماکے میں 11 افراد زخمی، ابتدائی رپورٹ آ گئی،سلنڈردھماکہ تھا یا بارودی؟ اہم خبر

    پشاوردھماکے میں 11 افراد زخمی، ابتدائی رپورٹ آ گئی،سلنڈردھماکہ تھا یا بارودی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورہائیکورٹ کےقریب کارپارکنگ میں ہونیوالے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ آ گئی،سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے ،رکشے میں 12بج کر5منٹ پر دھماکہ ہوا،دھماکے میں بارودی مواد استعمال کرنے کا بھی امکان ہے،دھماکے کی نوعیت سے متعلق حتمی رائے بی ڈی یو ہی دے سکیں گے.

    سی سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کا انتظار ہے،

    سولہ دسمبر، پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکے کی اطلاع

    دوسری جانب بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھی اپنی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پشاورہائیکورٹ کار پارکنگ میں دھماکہ بارودی مواد کا تھا،رکشہ میں 4کلوگرام دیسی ساختہ بارودی موادنصب کیاگیاتھا،دھماکے کےاہم شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں،

    دھماکے سے قریبی کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے سے تین گاڑیوں اور ایک رکشے کو بھی نقصان پہنچا.

  • اپوزیشن کے پاس معلومات ہوتیں تو….فردوس عاشق اعوان نے کی کڑی تنقید

    اپوزیشن کے پاس معلومات ہوتیں تو….فردوس عاشق اعوان نے کی کڑی تنقید

    اپوزیشن کے پاس معلومات ہوتیں تو….فردوس عاشق اعوان نے کی کڑی تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  سانحہ اے پی ایس کی یادیں ہمارے ذہنوں پرنقش ہیں،معصوموں کا خون بہانے والے دہشتگرد انجام کوپہنچ چکے، پاکستان میں آج امن کی شمع روشن ہے، سیکیورٹی اداروں اورعوام نےمتحد ہو کردہشتگردی کوشکست دی،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ انفارمیشن کمیشن کے پاس اب تک 220درخواستیں آچکی ہیں،انفارمیشن کمیشن کو موصول 100 درخواستیں نمٹائی جاچکی ہیں،انفارمیشن کمیشن کیلئے7کروڑ  روپےکا بجٹ مختص کیا گیا ہے،پاکستان انفارمیشن کمیشن کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا جارہا ہے ،اپوزیشن رہنماوَں نے انفارمیشن کمشنر سے متعلق چند سوالات اٹھائے تھے ، اپوزیشن رہنماوَں کےپ اس معلومات ہوتیں تو پارلیمان کا وقت ضائع نہ ہوتا،کوشش ہوگی کہ اطلاعات کی رسائی تک کے عمل میں صحافی حصہ بنیں وزیراعظم نے تین انفارمیشن کمشنر تعینات کیے ہیں

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ رپورٹ کی روشنی میں نواز شریف کو علاج کی اجازت دی، نواز شریف بیرون ملک گئے تو ان کے بیمار چہرے کو بھی عوام نے دیکھ لیا، لیگی خاتون ترجمان میڈیا کی توجہ کیلئے نت نئے دعوے کرتی ہیں۔ جنہیں عوام نے مسترد کر دیا وہ حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں، اقتدار کے شکار کو جمہوریت اس وقت چاہیے جب یہ حکومت میں ہوں، مولانا فضل الرحمان اپنے مشن میں ناکام ہوگئے، ان کا منفی ایجنڈا ناکام ہوچکا ہے، مولانا فضل الرحمان کی سوچ ہمیشہ منفی رہی ہے۔

  • وزیراعظم بحرین پہنچ گئے. کس نے کیا استقبال؟ گارڈ آف آنر پیش

    وزیراعظم بحرین پہنچ گئے. کس نے کیا استقبال؟ گارڈ آف آنر پیش

    وزیراعظم بحرین پہنچ گئے. کس نے کیا استقبال؟ گارڈ آف آنر پیش
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بحرین پہنچ گئے، بحرین شاہ سلمان بن حماد بن عیسی الخلیفہ نے عمران خان کا استقبال کیا، وزیر اعظم کچھ دیر میں بحرین کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کوالغدیبیہ محل آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیاگیا

    وزیر اعظم کی شاہ بحرین سے بھی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور زلفی بخاری بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم کو بحرین کے اعلی ترین سویلین اعزاز سے نوازا جائے گا، عمران خان بحرین کے امیر حماد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ بحرین ہے.

  • ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمرتعیناتی کیس کا فیصلہ کب دیں گے؟ عدالت نے بتا دیا

    ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمرتعیناتی کیس کا فیصلہ کب دیں گے؟ عدالت نے بتا دیا

    ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمرتعیناتی کیس کا فیصلہ کب دیں گے؟ عدالت نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمرتعیناتی کیس کی سماعت ہوئی،ابرار الحق نے تحریری دلائل عدالت میں جمع کروا دیئے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ابرارالحق سےاستفسار کیا کہ کیا آپ اپنا کیس خود لڑیں گے؟ جس پر ابرارالحق نے کہا کہ میرے وکیل لاہور عدالت میں مصروف ہیں، تحریری دلائل قبول فرمالیں،

    ابرارالحق اور ڈاکٹر سعید الہٰی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے سماعت2 بجے تک موخر کردی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر وفاق کی جانب سے ابرار الحق کیس میں دلائل دیں گے۔

    عدالت نے کہا کہ اگر آپ مطمئن نہیں تو وکیل کو سننے کیلئےتاریخ رکھ لیتے ہیں،اگر آپ صرف تحریری دلائل پر انحصار کرتے ہیں تو فیصلہ آج ہی ہوگا،جس پر ابرارالحق نے کہا کہ میں آج ہی کیس پرفیصلے کیلئے تیار ہوں،

    سابق چیئرمین ریڈکریسنٹ سعیدالہٰی نےابرارالحق کی تعیناتی چیلنج کر دی عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ابرارالحق کو 3 سال کیلئے چیئرمین مقررکیا گیا ہے، بطورچیئرمین میری تعیناتی 3سال کیلئے کی گئی تھی، میری تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے،مدت 9 مارچ 2020  میں مکمل ہورہی ہے، تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے،

    ابرارالحق نے ایسا کیوں کیا۔۔عوام غم و غصے کا شکار

    ابرار الحق کے لئے بڑی مشکل، عدالت میں درخواست دائر

    واضح رہے کہ چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الٰہی کو عہدے سے ہٹا کر ابرارالحق کو تعینات کر دیا گیا ہے،

    ابرارالحق کو چیئرمین ہلال احمر تعینات کئے جانے پر عوامی حلقوں سے حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان میرٹ میرٹ کہا کرتے تھے اور اب انہوں نے ڈاکٹر سعید الہیٰ کو ہٹا کر ابرارالحق کو چیئرمین ہلال احمر لگا دیا