Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • باغی سپیشل،اپنے شہداء کو نہ بھولنے والی قوم شہداء سلالہ کو بھول گئی

    باغی سپیشل،اپنے شہداء کو نہ بھولنے والی قوم شہداء سلالہ کو بھول گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے شہداء کو نہ بھولنے والی قوم شہداء سلالہ کو بھول گئی، سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کو آٹھ برس بیت گئے، کسی تنظیم یا ادارے نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا کوئی بیان دیا نہ کوئی تقریب ہوئی ، سلالہ شہدا کا یوم شہادت خاموشی سے گذر گیا،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی وزیراعظم عمران خان کی صدارت دن میں دو مرتبہ ہوا لیکن اجلاس میں شہداء اسلالہ کے حوالہ سے کوئی بات نہ کی گئی، اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سے بھی مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوئی لیکن وہ الیکشن کروانے کا سب ملکر مطالبہ کرتے رہے شہداء سلالہ کے لئے ایک لفظ اپوزیشن رہنماؤں کے منہ سے نہ نکلا.

    پاکستان میں مختلف این جی اوز،اداراے مختلف ایام مناتے ہیں ،خواتین پر تشدد کا دن تو ہر سال منانا یاد رہتا ہے،ملالہ پر حملے سے تو ساری دنیا نے اسے مظلوم بنا دیا،ماؤں کا عالمی دن منایا جا سکتا ہے،اساتذہ کا بھی منایا جا سکتا ہے،مزدور ڈے پر بھی لوگ نکلتے ہیں،غرضیکہ کہ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جسدن کوئی عالمی دن نہ منایا جائے۔لیکن اس وطن کے لئے قربانیاں دینے والوں کے لئے ،اس ملک پر اپنی جان نچھاور کرنے والوں کے لئے،پاکستان کی حفاظت کے لئے ہر وقت دشمن سے مقابلہ کے لئے تیار رہنے والوں کو ہم کیوں بھول جاتے ہیں؟

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    ہمیں وہ عظیم لوگ کیوں یاد نہیں رہتے جنہوں نے اس ملک کی حفاظت کے لئے اپنا خون دیا۔جو خود تو کٹ گئے مگر اس ملک پر آنچ نہیں دی،جو امریکی گولوں کا نشانہ بنے۔ ان آٹھ برسوں میں کوئی ایک ایسی این جی او نظر نہیں آتی جس نے اس ملک کے لئے سلالہ چیک پوسٹ پر قربان ہونے والے کے گھروں میں جا کر انکے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہو؟انکے دکھوں کا مداوا کیا ہو؟کوئی نہیں ملے گا،انڈین فلموں میں کام کرنے والے اداکاروں کے نام تو ہمارے ہر نوجوان کو یاد ہوں گے مگر وطن عزیز کے لئے قربانیاں دینے والوں کے نام نہیں،

    واضح رہے کہ مہمند ایجنسی کی تحصیل بازئی میں قائم پاکستان فوج کی چیک پوسٹ سلالہ پر نیٹو حملے کے آٹھ سال مکمل ہوگئے ، 2011 میں نیٹو افواج کے ہیلی کاپٹروں نے پاک افغان بارڈر پر قائم پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں میجر مجاہد، کیپٹن عثمان سمیت 24اہل کاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا اور 12فوجی زخمی ہوئے تھے

    باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متحدہ جمعیت اہلحدیث کے رہنما شیخ نعیم بادشاہ کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع اور نیٹو فورسز کی دہشت گردی روکنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث پاکستان کی مشکلات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ حکمران امریکہ کی غلامی سے نکل آئیں۔ امریکہ سے ہماری کھلی جنگ ہے پاکستان سے امریکی جارحیت ختم ہونے تک قوم سے چین سے نہیں بیٹھے گی۔ سلالہ حملہ محب وطن حلقوں کی یادوں سے محو نہیں ہو سکتا نہ ہی زندہ قومیں قومی سانحات کو نظرانداز کرتی ہیں۔ افسوس کہ ہم اپنے شہدا کو بھول گئے،

  • چار صوبے، چار کمیٹیاں اور سب کا سربراہ زلفی بخاری، یہ ہے تبدیلی

    چار صوبے، چار کمیٹیاں اور سب کا سربراہ زلفی بخاری، یہ ہے تبدیلی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زلفی بخاری پر حکومت کی جانب سے نوازشات کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو پاکستان سٹیزن پورٹل پر پاکستانی تارکین وطن کی شکایات کی نگرانی اور موثر حل کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹیوں‌ جو صوبوں کے لحاظ سے بنائی گئی ہیں سب کا سربراہ بنا دیا گیا ہے.

    وفاقی حکومت نے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر پاکستانی تارکین وطن کی شکایات کی نگرانی اور موثر حل کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کی سربراہی میں کمیٹی وفاقی دارالحکومت، آزاد کمشیر اور گلگت بلتستان سے تارکین وطن کی شکایات کا جائزہ اور ان کا حل کرے گی۔

    وزارت اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے لئے چیئرمین زلفی بخاری، سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امور، منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف، منیجنگ ڈائریکٹر او ای سی، ڈائریکٹر جنرل بی ای اینڈ او ای، چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر و گلگت بلتستان، آئی جی پولیس اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز، اس کے ممبر ہوں گے جبکہ اوورسیز پاکستانیز وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

    سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایت حل نہ ہونے پر افسران کی شامت آ گئی، وزیراعظم کا بڑا حکم

    صوبہ پنجاب کے لئے کمیٹی کے چیئرمین بھی زلفی بخاری ہوں گے جبکہ اس کمیٹی میں وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے علاوہ وفاقی وزارتوں سے متعلقہ وہی افسران اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے جو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے لئے قائم کی گئی ہے۔

    سٹیزن پورٹل پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنی شکایات درج کروائیں؟

    صوبہ سندھ کے لئے قائم کمیٹی کے چیئرمین بھی زلفی بخاری ہوں گے جبکہ چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی پولیس سندھ کے علاوہ پنجاب اور دیگر کمیٹیوں میں شامل وفاقی افسران اس کا حصہ ہوں گے۔

    خیبرپختونخوا کے لئے قائم کمیٹی کے چیئرمین بھی معاون خصوصی برائے وزیراعظم ہوں گے جبکہ کمیٹی میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کے علاوہ پنجاب اور وفاق کی کمیٹیوں میں شامل وفاقی افسران اس کے ممبر ہوں گے۔

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    بلوچستان کے لئے قائم کمیٹی کے چیئرمین بھی معاون خصوصی برائے وزیراعظم ہوں گے جبکہ کمیٹی میں چیف سیکرٹری بلوچستان، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کے علاوہ پنجاب اور وفاق کی کمیٹیوں میں شامل وفاقی افسران اس کے ممبر ہوں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنسز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں

    وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل سیل کے بارے میں بھی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ لوگوں کو سٹیزن پورٹل استعمال کرنے کے لیےشعور دیا جائے ،سٹیزن پورٹل ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں

    آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے شروع کیے جانے والے سٹیزن پورٹل کے لانچ کو 10 ماہ ہوچکے ہیں اور اس دوران اس پر 10 لاکھ لوگوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی جو لوگوں کے سٹیزن پورٹل کے شروع کئے گئے اس نظام اور اس کی افادیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں‌ نے کہاکہ یہ ایسا ذریعہ ہے کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے لوگوں تک پہنچنے کیلئے کسی بیورو کریٹ یا سیاسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ عوامی طاقت کی سچی ترجمانی اور نیا پاکستان ہے۔

    واضح‌ رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں‌ آیا ہے، مختلف لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں‌ شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے.

    وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے عوامی شکایات اور تجاویز براہ راست سننے کے لیے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔ اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویز (مشورے) براہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں ،گی اور قابل عمل تجاویز پر غور کیا جائے گا

  • صدر مملکت سے ملاقات میں ملکہ میکسیما نے کس کی تعریف کر دی؟ جان کر ہوں سب حیران

    صدر مملکت سے ملاقات میں ملکہ میکسیما نے کس کی تعریف کی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ہالینڈ کی ملکہ اور غریب و نادار طبقات کی مالی معاونت کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ ملکہ میکسیما نے ملاقات کی۔ صدرمملکت نے نادار طبقات کی مالی معاونت کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

    ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے مالی معاونت میں نمایاں پیش رفت کی ہے، اس دورے سے جاری اقدامات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ صدر مملکت نے ملکہ میکسیما کو 2023 تک ملک میں مالی معاونت خاص طور پر خواتین کی مالی معاونت کو مزید فروغ دینے کے لئے نیشنل فنانشل انکلوزن سٹریٹجی کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے مالی معاونت کو ایک موثر ذریعہ سمجھتا ہے۔ ملکہ میکسیما نے صدرمملکت کو اسلام آباد میں اپنی مصروفیات سے آگاہ کیا۔ ملکہ میکسیما نے پاکستان کی نادار طبقات اور خاص طور پر خواتین کی مالی معاونت کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی.

    خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کیا کرنا ہو گا؟ وزیراعظم کی موجودگی میں ملکہ میکسیما کی تجویز

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل کی ترقی کے بارے میں مالیاتی شمولیت کے بارے میں خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے ترقی میں مالیاتی شمولیت کے فروغ پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان سے مالیاتی شمولیت کے فروغ کے لئے حکومت کی جاری کوششوں کو مزید تقویت ملے گی

    نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما کی پاکستان آمد، کس نے کیا استقبال؟

    ۔وزیر اعظم نے ملکہ میکسیما کو حکومت کی جانب سے فلیگ شپ ”احسان پروگرام“ سمیت مختلف فلاحی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کے لئے معاشی شمولیت کو فروغ دینا ہے جس کا بنیادی مقصد غربت کا خاتمہ، معاشی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ ملکہ میکسیما نے وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ملک میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور غربت کے خاتمے اور جامع معاشی ترقی کے لئے پاکستان کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی مالی اعانت کے لئے خواتین تک رسائی کو ترجیح دینے اور حکومتی ادائیگیوں اور طریقہ کار کو ڈیجیٹائز کرنے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ملکہ نے مالیاتی شراکت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا

  • بحری سرحدوں کے دفاع کے ساتھ عوام کی خدمت، پاکستان نیوی نے عوام کے دل جیت لئے

    بحری سرحدوں کے دفاع کے ساتھ عوام کی خدمت، پاکستان نیوی نے عوام کے دل جیت لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں کے عوام کو بلا امتیاز بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت عامہ سے متعلق آگاہی کے لئے کیماڑی کے علاقے بُھٹہ ولیج اور ماڑی پور کے علاقے مبارک ولیج میں مفت آئی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ مفت میڈیکل کیمپ ساحل اور الفت ویلفیئر فاﺅنڈیشنز کے تعاون سے جبکہ آئی کیمپ آئی سائٹ ٹرسٹ کی معاونت سے قائم کیا گیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق دونوں میڈیکل کیمپس میں تجربہ کار ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیموں نے اپنی خدمات پیش کیں۔ ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف نے بھٹہ ویلیج ،مبارک ولیج او ر ان کے ملحقہ علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں۔ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو طبی معائنے اور بنیادی جراحی کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو حفظان صحت ، بچوں کی نگہداشت، غذائی کمی اور اس کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں ،امراض چشم اور رہائشی علاقوں کی صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق میڈیکل کیمپ میں مردوں، عورتوں اور بچوں سمیت 600سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

  • سمندری حیات کے تحفظ کے لئے پاکستان نیوی کا بڑا فیصلہ

    سمندری حیات کے تحفظ کے لئے پاکستان نیوی کا بڑا فیصلہ

    پاکستان نیوی سمندری حیات کے تحفظ کے لئے کونسی مشقیں کرے گی؟ ویڈیو جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ کیلئے منعقد کی جانے والی مشق بارہ کوڈا کی خصوصی ویڈیو جاری کردی ہے، پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے تعاون سے منعقدہ بارہ کوڈا مشق 2 سے 4 دسمبر تک جاری رہے گی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس مشق میں متعدد متعلقہ ملکی اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک بھی حصہ لیں گے۔ ویڈیو میں سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ اور انسانی ترقی کے لئے سمندر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    پاک بحریہ کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے سمندری ماحول کو آلودگی سے محفوظ بنانے کے سلسلے میں بھر پور تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بارہ کوڈا مشق کے دوران بحری جہازوں سے رسنے والے تیل سے سمندری آلودگی اور اس کے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ سمندری ماحول کی حفاظت کے سلسلے میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کردار قابل ستائش ہے۔

  • منشیات اور منی لانڈرنگ کے خلاف حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟ شہر یار آفریدی کا بڑا دعویٰ

    منشیات اور منی لانڈرنگ کے خلاف حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟ شہر یار آفریدی کا بڑا دعویٰ

    منشیات اور منی لانڈرنگ کے خلاف حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟ شہر یار آفریدی کا بڑا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق وزیر مملکت انسداد منشیات و سیفران شہریار خان آفریدی نے قائداعظم یونیورسٹی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرنجز کے استعمال کے باعث عام افراد کے علاوہ منشیات استعمال کرنے والے افراد میں ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس جیسے امراض پھیل رہے ہیں۔ وفاقی حکومت وائرل بیماریوں کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔

    رانا ثناء اللہ کا پانی بھی بند کردیا گیا، شہباز شریف

    جیل پہنچ کر رانا ثناء اللہ بھی ہوئے بیمار، مریم اورنگزیب کی دہائی

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    شہر یار آفریدی نے مزید کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور پاکستان دنیا کے ان چند خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں کل آبادی کا 65 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ نوجوانوں کو جدید فنون سے لیس کرکے پاکستان کی ترقی کے عمل میں شامل ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ وزارت انسداد منشیات نے منشیات کی روک تھام کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں جن میں منشیات کی بڑی تعداد میں ترسیل کو تحویل میں لینا اور پاکستان کا 2001ء سے پوپی فری سٹیٹس شامل ہیں۔

    ن لیگ پر ایک اور جمعہ بھاری،رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    شہر یار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ منشیات اور منی لانڈرنگ کے جرائم میں ملوث افراد کا دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا بینک بنایا ہے جس سے منشیات کی دنیا بھر میں ترسیل کی روک تھام میں بڑی مدد ملے گی اور عالمی برادری بھی اس ڈیٹا بینک سے مستفید ہو پائے گی۔ دشمن ہائبرڈ وار سے پاکستان کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈا سے غلط فہمیاں پھیلا کر نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی سازش میں ملوث ہے جس کو تحریک انصاف کی حکومت کو نوجوان نسل کے ساتھ مل کر ناکام بنائے گی۔

    قبل ازیں قائداعظم یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے مہمانوں کا خیرمقدم اور یونیورسٹی میں تمام پائیدار ترقیاتی اہداف پر عملدرآمد کے عزم کا اظہارکیا۔

  • وزیر خارجہ کو آج پھر کشمیر یاد آ گیا، کشمیر کے حوالہ سے اگلا لائحہ عمل قریشی نے بتا دیا

    وزیر خارجہ کو آج پھر کشمیر یاد آ گیا، کشمیر کے حوالہ سے اگلا لائحہ عمل قریشی نے بتا دیا

    وزیر خارجہ کو آج پھر کشمیر یاد آ گیا، کشمیر کے حوالہ سے اگلا لائحہ عمل قریشی نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سیّد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے اراکین کمیٹی کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور وزارت خارجہ کی طرف سے اب تک نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم کو بین الاقوامی  فورمز پر اجاگر کرنے کے لئے کی جانے والی کاوشوں اور صدر سیکورٹی کونسل، صدر جنرل اسمبلی اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو لکھے گئے اپنے حالیہ خطوط کی تفصیلات سے بھی اراکین کمیٹی کو آگاہ کیا۔

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اپنے سفارتخانوں کے ذریعے اب تک 400 روابط کر چکے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو بین الاقوامی سطح پر پہنچا رہے ہیں، اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران او آئی سی کنٹکٹ گروپ کے اجلاس میں بھرپور انداز میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک میں مقیم کشمیریوں کا کردار قابل تحسین ہے جنہوں نے اپنے روابط کے ذریعے ”اپنے حق، حق خودارادیت“ کی آواز امریکی کانگریس اور دیگر فورمز تک پہنچائی، آج مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال یورپی یونین، امریکی کانگریس، فرنچ پارلیمنٹ سمیت دنیا بھر میں زیر بحث ہے جو ہماری سفارتی کاوشوں کی مظہر ہے۔ برطانیہ میں الیکشن کمپین کے دوران کشمیر پر بات ہو رہی ہے جو بہت حوصلہ افزاءامر ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ دیا ہے

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور ہندوستان کے جھوٹے پروپیگنڈہ کو بے نقاب کرنے کےلئے ہر فورم پر جائیں گے، ہم نے ہندوستان کی طرف سے دراندازی کے جھوٹے الزامات کو بے نقاب کرنے کیلئے پوری ڈپلومیٹک کور کو ان جگہوں پر لے گئے جن کی طرف بھارت نے اشارہ کیا، ہم بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کر چکے ہیں جس میں ہم دنیا بھر سے ماہرین، ڈپلومیٹس کو مدعو کریں گے جس کے ذریعے ہم دنیا کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق اصل حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف ملائیشیا، ترکی اور قطر کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل طے کر رہے ہیں تاکہ اسلام کا اصل تشخیص دنیا کے سامنے لایا جا سکے، ہم خطہ میں قیام امن کیلئے سہولت کاری کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنے پر دنیا بھر کے 14 کروڑ سکھوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  • سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، کالعدم تنظیم کے کتنے دہشت گرد کئے گرفتار؟

    سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، کالعدم تنظیم کے کتنے دہشت گرد کئے گرفتار؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے لیہ میں کارروائی کی ہے اور کالعدم تنظیم کے3 دہشتگرد گرفتار کئے ہیں،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشتگردوں سے دھماکہ خیزمواد برآمد ہوا ہے. سی ٹی ڈی ڈی جی خان کی ٹیم نےکارروائی چوبارہ ڈگری کالج کےقریب کی،گرفتاردہشتگردوں میں محمدسلیم،محمدقاسم اورجمیل الرحمان شامل ہیں

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ،انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے.

    قبل ازیں رواں ماہ ایک ہفتہ قبل پنجاب کے ضلع چنیوٹ سے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتارکیا،،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ و دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی نے ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

    قبل ازیں پنجاب کے ضلع بہاولنگرسے کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے گئے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے، گرفتاردہشت گردوں میں سعید اکبراورحسیب جاوید شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    قبل ازیں سی ٹی ڈی نے 13 ستمبر کو جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا تھا.

  • نیب سکھر کی اسلام آباد میں بڑی کاروائی،8 افسران کو کیا گرفتار

    نیب سکھر کی اسلام آباد میں بڑی کاروائی،8 افسران کو کیا گرفتار

    نیب سکھر کی اسلام آباد میں بڑی کاروائی،8 افسران کو کیا گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب سکھرنے اسلام آباد میں کارروائی کی ہے،کروڑوں روپے کرپشن کے الزامات میں محکمہ انہار کے 8 افسران گرفتارکر لئے گئے، نیب نے انجینئرویسٹ ڈویژن ایازسومرو،ایس ڈی اوغلام نبی، سابقہ انجینئرشیروسیر،ایس ڈی اوعلی گل اور ٹھیکیدارغلام سرور کو گرفتار کیا ہے،سندھ ہائی کورٹ سکھربینچ نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست مستردکی تھی

    نیب کے مطابق ملزمان نےضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ،سپریم کورٹ سے ضمانتیں مسترد ہونے پرتمام افراد کوحراست میں لیا گیا ،گرفتارافراد کا راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا گیا،کل سکھرمنتقل کیا جائے گا،

  • پناہ گاہ، احساس، دسترخوان کے بعد وزیراعظم لا رہے ہیں غریبوں کے لئے شاندار پروگرم

    ریاست مدینہ کی جانب ایک قدم اور،پناہ گاہ، احساس، دسترخوان کے بعد وزیراعظم لا رہے ہیں ایسا پروگرام کہ اپوزیشن بھی ہوئی حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر، وزیر برائے فوڈ سیکورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِ نجکاری میاں محمد سومرو، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ توانائی عمر ایوب، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سیّد زبیر گیلانی، سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی و سینئر افسران شریک ہوئے۔

    کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے زور دیا کہ ایکسپورٹرز کے بقایاجات کی ادائیگی کے حوالہ سے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس ضمن میں کاروباری برادری کو کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ معیشت کی بہتری کےلئے ملکی برآمدات میں اضافہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے، اس ضمن میں ایکسپورٹرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا اور ان کو درپیش مسائل دور کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے اجلاس کو غیر سرکاری فلاحی تنظیم اخوت کی معاونت سے شروع کئے جانے والے ”فوڈ بنک“ پروگرام کے اجراءکے حوالہ سے آگاہ کیا۔ اس پروگرام کے تحت اخوت کی جانب سے مختلف گھروں، ہوٹلوں اور میرج ہالز سے اضافی کھانا اکٹھا کرکے مستحق لوگوں کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا۔ اس منصوبے کو ابتدائی طور پر لاہور سے شروع کیا جائے گا جس کےلئے ابتدائی طور پر ایک سو ریسٹورنٹس سے پارٹنرشپ کی گئی ہے۔ اکٹھی کی جانے والی خوارک اور کھانے کو کچی آبادیوں، مستحق افراد کے اندراج شدہ گھروں جن میں بیوائیں اور عمر رسیدہ نادار افراد مقیم ہوں اور دیگر مقامات مثلاً ریلوے، بس اڈوں، ہسپتالوں و دیگر جگہوں پر مفت فراہم کیا جائے گا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے تین ماہ میں 20 ہزار لوگوں تک یہ کھانا پہنچایا جائے گا، اس تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ وزیرِاعظم نے ”فوڈ بنک“ پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام حکومت کے وژن اور فلاحی سرگرمیوں سے مطابقت رکھتا ہے، اس لئے حکومت اس پروگرام کو شروع کرنے کےلئے مطلوبہ وسائل و ماہانہ اخراجات کی فراہمی میں تعاون کرے گی۔