Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کرنیوالا گرفتار،تعلق کس تنظیم سے؟

    دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کرنیوالا گرفتار،تعلق کس تنظیم سے؟

    دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کرنیوالا گرفتار،تعلق کس تنظیم سے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے ساڑھے 8 ارب روپے کے ہنڈی حوالے اور ٹیرر فنا نسنگ میں ملوث ملزم عمرہ خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو منگل کے روز عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

    شہر قائد کراچی میں ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے کارروائی کی اور حسن اسکوائر کے قریب سے ٹیرر فائنسنگ کا اہم ملزم گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم ٹیرر فائنسنگ، منی لانڈرنگ اور حوالہ اور ہنڈی میں ملوث ہے، ملزم کو کالعدم تنظیم بیرون ملک سے فنڈنگ کرتی رہی ہیں، ۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم 6 ارب روپے کی ٹیرر فائنسنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث تھا، ملزم کا آبائی تعلق سوات سے ہے، ملزم پر پہلے ہی مقدمہ درج تھا، ملزم نے پیسے کن تنظیموں اور دہشت گردوں کو دیئے تحقیقات جاری ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

    ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے علیحدہ یونٹ بھی قائم کر دیا ہے، جس کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نیا یونٹ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے اہداف کے حصول کے اقدامات کاجائزہ لے گا، ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کسی محکمے یا ادارے سے ریکارڈ لینے کا مجازہوگا۔ کمپلائنس یونٹ پورے ملک سے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے رپورٹس مرتب کرے گا۔

  • قصور کے بعد بچوں سے بد فعلی کے شہر قائد میں بڑھتے واقعات،ملزم کیا کام کرتا ہے؟

    قصور کے بعد بچوں سے بد فعلی کے شہر قائد میں بڑھتے واقعات،ملزم کیا کام کرتا ہے؟

    قصور کے بعد بچوں سے بد فعلی کے شہر قائد میں بڑھتے واقعات،ملزم کیا کام کرتا ہے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصور اور پتوکی کے بعد کراچی میں بھی مبینہ طورپر بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والا سامنے آگیا، ایک ہی محلے کے مبینہ طور چھ سے زائد بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنادیا گیا ،واقعہ کا مقدمہ بلال کالونی تھانے میں درج کر لیا گیا،

    بچوں سے زیادتی کیس کے ملزم کو سرکاری نوکری کیسے ملی؟ بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم رادلی عرف سہیل اپنے محلے کے بچے ،ارشد ،شیراز ،حماد جنید ،معاز اور سفیان کو بدفعلی کا نشانہ بنایا ،ابتداٙئی طورپردوسگے بھائیوں سمیت پانچ بچوں کے ساتھ بدفعلی کرکے ویڈیوبنائی گئی،

    انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ کے جرائم ٹریس ہونے میں اہم پیش رفت

    بچوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ بچوں سے بدفعلی کرکے ریدالی عرف سہیل نامی شخص نے ویڈیو بناکر بچوں کوخوفزدہ کیا،بچوں کوزیادتی کانشانہ بنانے والا ملزم گزشتہ پانچ روز سے فرار ہے ،

    پولیس کا کہنا ہے کہ کل واقعہ رپورٹ ہے ہوا ئے جس کی ایف آئی آردرج کردی ہے ،اہل محلہ کہتے ہیں کہ چار سے زائد بچوں بدفعلی کی ہے ،پولیس کے مطابق ملزم ساونڈ سسٹم کا کام کرتا ہے ، بچوں کا میڈیکل کروایا جائے گا ، ملزم واقعے کے بعد سے فرار جس کی تلاش جاری ہے ،

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں بس حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان میں بس حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان میں بس حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، رمک کےعلاقے میں مسافربس اورٹرالرمیں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8افرادجاں بحق اور 10زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا

    بس کراچی سے مردان جا رہی تھی،ریسکیو 1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جواد خلیل کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا.

    وزیراعظم عمران خان نے ڈی آئی خان بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور حادثے میں جاں‌بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی، وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں‌ کے بہترین علاج معالجہ کی بھی ہدایت کی.

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی بس حادثہ میں انسانی جانوں کےضیاع پرافسوس کااظہارکیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کےورثا سےاظہار تعزیت کیا اورزخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں دینے کی ہدایت کی

  • فارن فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن سے قبل کیس کی سماعت کہاں ہو گی؟ اہم خبر

    فارن فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن سے قبل کیس کی سماعت کہاں ہو گی؟ اہم خبر

    فارن فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن سے قبل کیس کی سماعت کہاں ہو گی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقررکر دیا گیا،چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا ، عمران خان نے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائرکررکھی ہے،الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی تھی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے غیرملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی کو کام سے روکنے کی استدعا کی ہے۔

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیاہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل مکمل نہ ہونے کے باعث 10 اکتوبر کے حکم کا کوئی قانونی جواز نہیں،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 10 اکتوبر کا آرڈر کاالعدم قرار دیا جائے۔

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کے خلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

  • پاک بحریہ کے سربراہ کس برادر اسلامی ملک پہنچ گئے؟ اہم خبر

    پاک بحریہ کے سربراہ کس برادر اسلامی ملک پہنچ گئے؟ اہم خبر

    پاک بحریہ کے سربراہ کس برادر اسلامی ملک پہنچ گئے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا اور پہلے سعودی انٹرنیشنل میری ٹائم فورم میں شرکت کی،نیول چیف کو خصوصی طور پر فورم کے دوسرے سیشن کا مہمانِ اعزازی بنایا گیا اور امیرالبحر نے فورم سے خطاب بھی کیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق تین روزہ انٹرنیشنل فورم میں 13 ممالک کی بحری قیادت شرکت کر رہی ہے۔ فورم کے دوران علاقائی سمندری تحفظ، سمندری ماحول میں تبدیلی کے اثرات، میری ٹائم انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور ان کے تدارک کے لیے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

     

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق دورے کے دوران امیرالبحر کی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے خصوصی اور دیگر ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

  • پاک فوج میں اہم تقرریاں و تبادلے، کور کمانڈر منگلا و پشاور کس کو تعینات کیا گیا؟ اہم خبر

    پاک فوج میں اہم تقرریاں و تبادلے، کور کمانڈر منگلا و پشاور کس کو تعینات کیا گیا؟ اہم خبر

    پاک فوج میں اہم تقرریاں و تبادلے، کور کمانڈر منگلا و پشاور کس کو تعینات کیا گیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج میں اہم تقرریاں وتبادلے ہوئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈی جی ایس پی ڈی تعینات کیا گیا ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرکو کورکمانڈرمنگلا تعینات کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو کورکمانڈرپشاورتعینات کردیاگیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 2میجرجنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پرترقی ہوئی ہے ترقی پانے والوں میں میجرجنرل علی عامراعوان اورمیجرجنرل محمد سعید شامل ہیں

    ترقی پانے والے افسران لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کوصدراین ڈی یوتعینات کردیاگیا، لیفٹیننٹ جنرل علی عامراعوان کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کر دیا گیا

  • بلاول کے تھر پارکر میں رواں برس کتنے بچے جاں بحق ہوئے؟ حکومتی نااہلی کی بدترین مثال

    بلاول کے تھر پارکر میں رواں برس کتنے بچے جاں بحق ہوئے؟ حکومتی نااہلی کی بدترین مثال

    بلاول کے تھر پارکر میں رواں برس کتنے بچے جاں بحق ہوئے؟ حکومتی نااہلی کی بدترین مثال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھرپارکرمیں غذائی قلت اوردیگر وبائی امراض میں مبتلا مزید9 بچےانتقال کرگئے،ننگرپارکرمیں3،سول اسپتال مٹھی میں5اورچھاچھرومیں ایک بچہ دم توڑگیا ،رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 54ہوگئی ،جبکہ رواں برس یعنی اس سال میں 757 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں. سرکاری طبی مرکز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ادویات کی قلت ہے اور جو ادویات دستیاب ہیں وہ اس نوعیت کی نہیں کہ جلد اثر دکھا پائیں۔

    گزشتہ برس سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا تھا تاہم کمیشن کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کارکردگی سامنے نہیں آ سکی۔وزیراعظم عمران خان نے بھی سندھ کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے تھر پارکر کے باسیوں کے لئے صحت کارڈ کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک صحت کارڈ فراہم نہ کئے جا سکے. تھر پارکر میں بچوں کی اموات جاری ہیں.

    واضح رہے کہ تھر پارکر میں قحط سالی کے بعد فلاح انسانیت فائونڈیشن نے واٹر پروجیکٹ کے تحت تین ہزار سے زائد واٹر پروجیکٹ تھر پارکر میں مکمل کئے ہیں جن میں ہینڈ پمپ اور کنویں ہیں، فلاح انسانیت فائونڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالروف ہیں ، فلاح انسانیت فاونڈیشن کے رفاہی کاموں کے باوجود حکومت پاکستان نے ان پر پابندی لگا دی ہے. ایف آئی ایف تھرپارکر سندھ میں سولر سسٹم کے ذریعہ ٹیوب ویل چلا رہی ہے۔ جہاں ریت اڑتی تھی وہاں کھیت آباد اور فصلیں اگ رہی ہیں ،فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب سے تھر پارکر میں دوصحت کے مراکز پر بھی کام جاری تھا .

    سندھ کی حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کا کہنا ہے کہ تھرپارکر ایک دور دراز اور پسماندہ علاقہ ہے، جہاں زیادہ تر لوگ گاوٴں میں رہتے ہیں۔ اس علاقے میں غربت بہت ہے اور پانی، بجلی، تعلیم سمیت صحت کی سہولیات بہت کم ہیں۔

  • پرویز مشرف کی کونسی خواہش حکومت نے کر دی پوری ؟

    پرویز مشرف کی کونسی خواہش حکومت نے کر دی پوری ؟

    پرویز مشرف کی کونسی خواہش حکومت نے کر دی پوری ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف غداری کیس کا فیصلہ روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،وزارت داخلہ اور پرویز مشرف نے غداری کیس کا فیصلہ روکنے کیلئےدرخواستیں دائر کردیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو صفائی کا موقع ملنے تک خصوصی عدالت کو کارروائی سے روکا جائے،

    وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست مین کہا گیا ہے کہ نئی پراسیکیوشن ٹیم تعینات کرنے تک خصوصی عدالت کو کارروائی سے روکا جائے،خصوصی عدالت کا غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم نامہ معطل کیا جائے،

    سابق صدرپرویزمشرف کی جانب سےدرخواست دائرکی گئی ہے،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم

    درخواست میں پرویز مشرف نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کودوبارہ سماعت کے لئےشروع کیا جائے ،خصوصی عدالت کا فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم معطل کیا جائے،عدالت غداری کیس کی سماعت تندرست ہونے تک ملتوی کرنے کاحکم دے،

    خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، فیصلہ 28 نومبر کو سنایا جائے گا.

    پرویز مشرف نے لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر آج سماعت ہوئی اور وکیل کو مزید دلائل کے لئے کل منگل کو طلب کر لیا

  • وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان سے انتہائی اہم ترین شخصیت کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے،وزیراعظم عمران خان نے جنرل زبیرمحمود حیات کی ملک کےلیے خدمات کو سراہا ، وزیراعظم عمران خان نے جنرل زبیرمحمودحیات کےلیےنیک خواہشات کااظہارکیا

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ملک کے دفاع کےلئے پیش کی گئی خدمات کی تعریف کی۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

    چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ

    چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان

    پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اورخارجی عوامل کارفرما ہیں،جنرل زبیر محمود حیات

    انہوں نے کہا کہ جنرل زبیر محمود حیات ایک سچے پیشہ ور سپاہی ہیں اور انہوں نے مسلح افواج کی مستعدی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے جنرل زبیر محمود حیات (نشان امتیاز ملٹری) کی آئندہ زندگی میں اچھی صحت، کامیابی اور خوشیوں کیلئے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا۔

    سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو ایک بار پھر بڑا عہدہ ملنے کا امکان

    وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی,

    لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اس وقت چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کررہے ہیں اور وہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو ہلال امتیاز ملٹری بھی مل چکا ہے۔

    خیال رہے کہ جنرل زبیر محمود حیات نے 28 نومبر 2016 کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے قبل یہ عہدہ جنرل راشد محمود کے پاس تھا۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر 2019 سے ہوگا۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی دوسری مدت کے لیے بطور آرمی چیف تقرری کا نوٹیفکیشن 19 اگست کو جاری ہوچکا ہے۔

     

  • حکومت صرف پیسے لے رہی ہے یا کام بھی ہو رہا ہے؟ سپریم کورٹ نے ایسا کیوں کہا؟

    حکومت صرف پیسے لے رہی ہے یا کام بھی ہو رہا ہے؟ سپریم کورٹ نے ایسا کیوں کہا؟

    حکومت صرف پیسے لے رہی ہے یا کام بھی ہو رہا ہے؟ سپریم کورٹ نے ایسا کیوں کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ ایران پاکستان اور تاپی منصوبوں کی سالانہ رپورٹ پارلیمان کو پیش کی گئی یا نہیں؟ اگر منصوبوں کی سالانہ رپورٹس پارلیمان کو پیش نہیں کی گئیں تو وجوہات بتائی جائیں،

    جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ حکومت منصوبوں کی تکمیل کیلئے سنجیدہ ہے بھی یا نہیں؟ پاکستان ایران پائپ لائن اور تاپی منصوبے کہاں تک پہنچے؟ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آگاہ کیا جائے پاک ایران اور تاپی منصوبے کب مکمل ہوں گے،جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ عدالت نے منصوبوں کی تکمیل سے متعلق جامع رپورٹ مانگی تھی،حکومت نے 3 چار لائنیں لکھ کر کاغذ تھما دیئے،پہلے حکومت کہتی تھی جی آئی ڈی سی ٹیکس ہے اب کہتے ہیں فیس ہے،کیا حکومت صرف پیسے ہی لے رہی ہے یا کام بھی ہو رہا ہے؟

    چہیتوں کو نواز کرحکومت نے احتساب کے اپنے نعرے کو شرما دیا، جماعت اسلامی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ معاشی ٹیم اس معاملے پرمکمل تفصیل قوم کے سامنے رکھے، 208ارب روپے معاف کرنے سےمتعلق حقائق کوتوڑمروڑکرپیش کیاجارہاہے، گیس انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ سرچارج کے حوالے سے حقائق بتانا ضروری ہیں، قومی خزانےکی حفاظت کی ذمہ داری خودلی ہے،کسی کونہیں نوازا جائے گا،