Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • العزیزیہ ریفرنس اپیل، نیب نے عدالت میں کس درخواست کی مخالفت کر دی؟

    العزیزیہ ریفرنس اپیل، نیب نے عدالت میں کس درخواست کی مخالفت کر دی؟

    العزیزیہ ریفرنس اپیل، نیب نے عدالت میں کس درخواست کی مخالفت کر دی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق العزیزیہ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کےخلاف اپیل پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونی ہے نیب نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے،نوازشریف کی ناصرجنجوعہ کوعدالتی گواہ بنانے کی درخواست کی نیب نے مخالفت کر دی، نیب نے جج ارشد ملک ویڈیوکو بطورشہادت پیش کرنےکی بھی مخالفت کر دی

    نیب نے کہا کہ ارشد ملک کی ویڈیوقانون شہادت کےمعیارپرپورانہیں اترتی، جج ارشد ملک کی ویڈیوشواہد نہیں،نوازشریف کی درخواست پرنیب نےجواب جمع کرادیا نیب نے 5 افرادکوگواہ بنانےکی مخالفت کردی نیب نے جواب میں کہا کہ پانچوں افراد کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں،اضافی شواہدپیش کرنے کی کوئی نظیرنہیں،فرانزک ماہرین کامعاملے سےکوئی تعلق نہیں بنتا ، ناصربٹ اس کیس میں فریق ہی نہیں،

    مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے تھے، تا ہم بیماری کے بعد انہیں ہسپتال اور پھر گھر منتقل کر دیا ہے، نواز شریف اب لندلن جا چکے ہیں، نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے. طبی بنیادوں پر نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ ہفتوں کے لئے ضمانت منظور کر رکھی ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

  • گلالئی کے والد کی درخواست ضمانت پر سماعت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    گلالئی کے والد کی درخواست ضمانت پر سماعت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    گلالئی کے والد کی درخواست ضمانت پر سماعت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے فرار ہونے والی گلالئی اسماعیل کے والد کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،پشاورہائی کورٹ نے پروفیسر اسماعیل کی مشروط ضمانت منظورکرلی،عدالت نے پروفیسراسماعیل کو مستقبل میں بیانات دینے میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی

    آزادی اظہار رائے لا محدود نہیں، پی ٹی ایم پر پابندی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس

    پی ٹی ایم کی طرف سے چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

    معلوم ہے پی ٹی ایم کی لیڈر شپ کا این ڈی ایس سے کیا تعلق ہے؟ فوج کو گالی دیکر اپنی نااہلی مت چھپائیں. مراد سعید

    عدالت نےاٹارنی جنرل کا نمائندہ پیش نہ ہونے پر جرمانہ عائد کردیا،جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس مقدمات میں دلچسپی نہیں لیتا،عدالت نے اٹارنی جنرل آفس پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا

    وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے گلالئی کے والد محمد اسمعیل کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا تھا،

    گلالئی کے والد کی گرفتاری پرقائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری امریکہ ایلس ویلز نے کہا تھا کہ ہمیں گلالئی اسماعیل اور انکے اہل خانہ کو مسلسل ہراساں کئے جانے اور آج اُن کے والد کی نظربندی کی اطلاعات پر تشویش ہے۔ ہم چاہیں گے کہ پاکستان شہریوں کے پر امن اجتماع، اظہار خیال اور مناسب عمل کے حقوق کو برقرار رکھے۔

     

  • فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو مسئلہ یہ ہے کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی میں مدد کیوں کر رہا ہے ،امریکہ کا جب مقصد ہو دوست بن جاتا ہے،فضل الرحمان تو استعفی لینے آئے تھے لیکن خالی ہاتھ گئے،فارن فنڈنگ کیس میں تمام پارٹیوں کا احتساب ہونا چاہیے،میاں صاحب جائیں کھائیں پئیں موج کریں

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عدنان واپس آئیں تو ان کا احتساب ہونا چاہیے،پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف باہر جا رہا ہے،دوردور تک الیکشن نہیں دیکھ رہا،چیئرمین نیب نےاچھی بات کی کہ احتساب سب کاہوناچاہیے،تحریک انصاف سرخرو اور 2پارٹیاں پھنس جائیں گی، میں کہہ رہا تھا نوازشریف کو جانے دیں،آصف زرداری کے خلاف5کیسز میں پلی بارگین ہوچکی ہے

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ حکومت میں جو کرپٹ ہوگا اس کو ڈبل سزا ہوگی،عمران خان نے کسی کو این آر او نہیں دیا، مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی، کہا تھا نواز شریف کو جانے دیں، لندن میں کفن سے منہ نکالیں گے، دوسرا بھی جانا چاہتا ہے تو اس کو بھی جانے دیں، وزیراعظم نہ گئے تو شیخ رشید دورہ کشمیر پر جائے گا، بھارت پاکستان کی سرحدوں کو نہیں چھیڑ سکتا، نیست و نابود ہو جائے گا۔

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا،پاکستان کو اندرونی طورپر نقصان ہوگا،نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ صاحب ہوں گے،عمران خان جلد مہنگائی پر قابو پالیں گے،

  • کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح، ملکر نیا پاکستان بنائیں گے، وزیراعظم کا عزم

    کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح، ملکر نیا پاکستان بنائیں گے، وزیراعظم کا عزم

    کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح، ملکر نیا پاکستان بنائیں گے، وزیراعظم کا عزم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو نظریئے ہیں ذات کی زندگی کا دنیا کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، امیر ہونے کیا ہوس نے نقصان کیا، صفائی کا حکم نبی کریم کا حکم ہے ،آدھا ایمان صفائی ہے، میں چاہتا ہوں نوجوان حصہ لیں کلین گرین کا حصہ لیں ،ہرا پاکستان کو جو ہمارا خواب ہے اس میں نوجوان ممبر بنیں، گورنمنٹ کے پاس اب پیسہ آ رہا ہے، جیسے جیسے پیسہ آئے گا ہم نے اپنے لوگوں پر لگانا ہے دریا صاف کرنے ہیں ، دریاؤں میں گند ڈال کر خراب کیا گیا ہے یہ صاف بھی ہو سکتے ہیں سنگا پور پہلی بار گیا وہاں کا ایک ہی دریا ہے وہ سیوریج کا ڈمب بنا ہوا تھا آج وہ صاف ہے وہاں مچھلیاں ہیں، لندن میں دریا کو صاف کر دیا گیا اب وہاں ایسا نہیں ہے، ہم ملک کو اس سطح پر نہیں لے کر گئے ہم لے کر جائیں گے

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ کے حکم پر نہ چلنے والی قومیں برباد ہوجاتی ہیں،جب قوم اپنی آنےوالی نسلوں کا نہیں سوچتی تو برباد ہوجاتی ہے،35،30سال پہلے لاہور بڑا صاف شہر تھا،ایسا کام کریں جس کے اثرات کئی سال تک رہیں،چند سالوں میں ملک کو ہرا کر دیں گے کے پی میں پانچ سالوں میں ایک ارب درخت لگائے ہم نے شہروں میں سب علاقے دیکھنے ہیں وہاں درخت لگانے ہیں، امین اسلم کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے زبردست پلان بنایا ہے، ہم ایک ارب درخت نہ لگا سکتے اگر عوام شرکت نہ کرتی اب بھی عوام کو ساتھ ملا کر پاکستان کو صاف کریں گے اور ہرا کریں گے.

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ لاہور میں پھیپھڑوں کی بیماریاں بڑھتی جارہی ہیں،لاہورمیں 10سال کےدوران70فیصددرخت کاٹے گئے،آلودگی سے سب کی زندگیوں کو خطرہ ہے،ماضی میں لاہور کے شہری نہروں سے پانی پیا کرتے تھے،آج لاہور کی نہریں نالے میں تبدیل ہوگئی ہیں،لوگوں کو علم نہیں پاکستان کتنی بڑی نعمت ہے،پاکستان میں 12قسم کے موسم ہیں، ذرخیز زمین ہے،پاکستان کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے،پاکستان کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا سب سےبہترین بلدیاتی نظام لارہے ہیں،سندھ بھی بلدیاتی نظام کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا،سندھ کو بھی بلدیاتی نظام سے متعلق بتائیں گے،بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے،مل کرنیاپاکستان بنائیں گے،نئے پاکستان کے نظریے کو سمجھنے کی ضرورت ہے،نیا پاکستان پہلے ذہن میں آئےگا، تبدیلی ذہن میں آتی ہے،دوسروں کیلئے کیے جانے والا کام اللہ کیلئے ہوتا ہے،ایسا پاکستان بنائیں گے جو دنیا کیلئے مثال ہوگا،

    وزیراعظم عمران خان کے خطاب سے قبل مشیر ماحولیات امین اسلم کا کہنا تھا اسلام آباد میں کلین اینڈ گرین مہم کامیابی سے جاری ہے، الیکٹرک گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے، ہزاروں گیلن پانی سمندر میں ضائع ہو جاتا ہے، پانی کا ضیاع روکنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، 19 شہروں میں مختلف انڈیکیٹرز پر کام جاری ہے، مضر صحت پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے گا۔

  • آصف زرداری کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، نیب  نے بڑا قدم اٹھا لیا

    آصف زرداری کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

    آصف زرداری کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کے خلاف کرپشن کیسز میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا ،ریفرنس میں اومنی گروپ اورزرداری گروپ کی کمپنیاں بھی شامل ہیں.جعلی بینک اکاوَنٹس کیس ریفرنس میں فریال تالپور بھی نامزد ہیں

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ سوال پرزرداری نے کیا جواب دیا،اہم خبر

    نیب کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورپرسمٹ بینک میں خوردبردکا الزام ہے،ملزمان پرمختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طور  پر فنڈز جاری کرنے کا بھی الزام ہے، ریفرنس میں 24 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے.ملزمان پر 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کاالزام ہے

    جعلی بینک اکاونٹس کیس کے بارے میں تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر شروع ہوئیں. ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دو ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ چھ ریفرنسز میں تحقیقات چل رہی ہیں. نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز جاری ہیں۔

  • سینما گھروں سے کونسا ٹیکس نہیں لیا جا رہا؟ عدالت کا برہمی کا اظہار

    سینما گھروں سے کونسا ٹیکس نہیں لیا جا رہا؟ عدالت کا برہمی کا اظہار

    سینما گھروں سے کونسا ٹیکس نہیں لیا جا رہا؟ عدالت کا برہمی کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قانون کے باوجود سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصولی نہ کرنے خلا ف درخواست پر سماعت ہوئی، جواب داخل نہ کروانے پر عدالت نے ایکسائز آفسران پر برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے سیکرٹری ، ڈی جی ایکسائز اور محکمہ کے تمام ڈیریکٹرز کو جواب داخل کروانے کی آخری مہلت دے دی

    عدالت نے کہا کہ محکمہ پابند ہے کہ یکم جنوری 20107 سنیما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول کرے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران کی درخواست پر سماعت کی .

    سینما گھروں کے خلاف ٹیکس، عدالت نے سینما مالکان کو حکم دے دیا..

    درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ قانون کے مطابق ڈی جی ایکسائز یکم جنوری 2017 سے سنیما گھروں سے تفریحی کرنے کا پابند ہے ،محکمہ ایکسائز کے ڈیریکٹرز تحریری طور پر قبول کر چکے ہیں کہ سنیما گھروں سے ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا،تفریحی ٹیکس وصول نہ کرنے سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے،

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سینما گھروں سے قانون کے مطابق تفریحی ٹیکس وصول کرنے کا حکم صادر فرمائے، عدالت قانون کی دانستا” خلاف ورزی کرنے والے ایکسائز اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کر ے۔

  • ایک زرداری سب پر بھاری ..مگر اپنی بہن کو مشکل میں پھنسا گیا

    ایک زرداری سب پر بھاری ..مگر اپنی بہن کو مشکل میں پھنسا گیا

    ایک زرداری سب پر بھاری ..مگر اپنی بہن کو مشکل میں پھنسا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن نے نااہلی کی درخواست پرفریال تالپور سے 9دسمبر تک جواب طلب کر لیا

    رکن کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ ایسی ہی ایک درخواست ہائی کورٹ میں بھی دائر ہے، جس پر تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ ہماری درخواست کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہ کرنے کی ہے،

    فریال تالپور کے خلاف درخواست تحریک انصاف کی رکن اسمبلی ارسلان تاج نے الیکشن کمیشن میں دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ فریال تالپور نے سالانہ گوشوراے جمع کروائے تو اس میں اپنی جائیدادیں نہیں لکھیں، اسے نااہل کیا جائے

    فریال تالپور کو ہم یہ چیز نہیں دے سکتے، جیل حکام نے کیا انکار

    واضح رہے کہ فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور اڈیالہ جیل میں ہیں، عدالت نے انکے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے، آصف زرداری بھی جیل میں ہیں، ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے.

    فریال تالپور نے جیل سے باہر جانے کے لئے کیا عدالت سے رجوع

    پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کے لیے سندھ اسمبلی میں درخواست جمع کروادی ہے. ان پر الزام ہے کہ وہ اربوں‌ روپے کے اثاثوں‌ کی مالک ہیں جبکہ انہوں‌ نے اپنے یہ اثاثے ظاہر نہیں‌ کئے بلکہ انہیں‌ چھپا کر رکھا اس لئے انہیں‌ نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

  • کب تک تبدیلی کا یقین دلایا گیا تھا؟ مولانا فضل الرحمان نے اندر کی بات بتا دی

    کب تک تبدیلی کا یقین دلایا گیا تھا؟ مولانا فضل الرحمان نے اندر کی بات بتا دی

    کب تک تبدیلی کا یقین دلایا گیا تھا؟ مولانا فضل الرحمان نے اندر کی بات بتا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ دسمبر تک تبدیلی آئے گی۔آئندہ 3 ماہ کے اندر نئے انتخابات کی یقین دہانی کرائی گئی، حکومت جائے گی یا ان ہاؤس تبدیلی آئے گی ؟ اس کا انتظار کرنا ہوگا، نئے سال کے آغاز میں انتخابات ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا مارچ کے مقاصد حاصل ہو رہے ہیں، انتظار کرنا چاہیئے، تمام طبقات متفق ہیں حکومت نہیں چل سکتی، کل اے پی سی بلائی ہے، لائحہ عمل پر غور ہوگا، شہباز شریف بیرون ملک ہیں، اعلیٰ لیگی وفد اے پی سی میں شریک ہوگا۔

    آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    اکرم درانی کے خلاف نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا، مولانا سمیت سب پریشان

    حافظ حمداللہ پاکستانی شہری ہیں یا نہیں؟ نادرا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ مولانا حیران

    گالیاں بھی دیں اور مذاکرات بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا، اکرم درانی

    اکرم درانی مشکل میں، نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں

    دوسری جانب اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے لئے مولانا فضل الرحمن نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے رابطے مکمل کر لئے۔ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی، ن لیگ، اے این پی، قومی وطن پارٹی، نیشنل پارٹی، جے یو پی، جمعیت اہلحدیث، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی قیادت کو دعوت دے دی، آل پارٹیز کانفرنس کل منگل کو اسلام آباد میں ہوگی۔

    مسلم لیگ ن نے اے پی سی میں شرکت کے لئے 4 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دیا ہے، وفد میں سینیٹر راجہ ظفر الحق، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور امیر مقام شامل ہیں۔

    مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    کتنا بزدل کھلاڑی ہے، اپنے اوپر آتی ہے تو راہ فرار اختیار کرتا ہے،مولانا فضل الرحمان

    مولانا فضل الرحمان نے  کہا کہ آزادی مارچ کامطالبہ تھا کہ ناجائز حکومت کا خاتمہ کیا جائے،پوری قوم اور کارکنوں کا شکار گزار ہوں ،قوم نےسردی کوبرداشت کیا مگر حوصلے پست نہ ہوئے،

  • اس عمل سے پہلے کبھی نہیں گزری، فردوس عاشق اعوان نے کس عمل کی بات کی؟

    اس عمل سے پہلے کبھی نہیں گزری، فردوس عاشق اعوان نے کس عمل کی بات کی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے توہین عدالت کیس کا فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس عدالتی عمل سے پہلے کبھی نہیں گزری،عدالتی نظام سے جڑے حقائق سے آگاہی ملنے کا موقع ملا،اسلام آباد ہائیکورٹ کووسائل کی کمی کا سامنا ہے،اللہ کے شکرگزار ہیں عدالتوں سے سرخرو ہوئے،عدالت کو بہترین انفرااسٹرکچر کی ضرورت ہے،

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایسا تاثر دینے کی کوشش کی گئی جیسے عدلیہ کو ٹارگٹ کیاجارہاہے،وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی اس حوالے سے اقدامات کررہی ہے،

    قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نےفردوس عاشق اعوان اورغلام سرورکی غیرمشروط معافی منظورکر لی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ دونوں کابینہ کے ذمہ دار عہدے داران ہیں ،غلام سرور خان کے بیان کی تعریف کروں گا،انہوں نے کہا کہ وہ بیان سیاسی تھا کسی کو عدالتی کارروائی پراثراندازہونے کی اجازت نہیں دےسکتے،ہم توہین عدالت کے نوٹس جاری کرکےخوش نہیں ہوتے،آپ دونوں کے بیانات سےعوام کااعتمادعدالت سےمتزلزل ہوا،

  • عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری، حکومت لا رہی ہے شاندار حج پالیسی

    عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری، حکومت لا رہی ہے شاندار حج پالیسی

    عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری، حکومت لا رہی ہے شاندار حج پالیسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حج پر جانے والوں کے لئے حکومت نے نئی حج پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق عازمین حج سے رقم قسطوں میں لینے کی تجویزدی گئی ہے،حج کیلئے دوسال کیلئے قرعہ اندازی کی بھی تجویز دی گئی ہے،قرعہ اندازی میں دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے.

    حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم

    آئندہ سال حج میں پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہو گی

    حج کیلئے قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے،حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کیےجانے کا امکان ہے ،کابینہ نے منظوری دی تو3سال کیلئے پالیسی کی مشروط منظوری دی جائے گی،نئی حج پالیسی کی منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگی،کابینہ کی منظوری کےبعد سپریم کور ٹ سے اجازت لی جائے گی

    پی ٹی ائی حکومت انڈونیشیا طرز پر حج پالیسی مرتب کرنے پر غور کررہی ہے،پالیسی کے تحت حج انتظامات بھی پیشگی تین سال کے لئے کئے جائیں گے،وزارت مذہبی امور کا حج 2020 کے لئے فارم میں بھی تبدیلی کرنے پر غورہوا ہے ،نئے حج فارم کو آسان اور عام فہم بنانے کی تجاویز دی گئی ہیں،

    واضح رہے کہ  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور مشیرشہزاد ارباب نے شرکت کی ، شہزاد ارباب نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی.وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حج سے پہلےاوربعد کے انتظامات حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، ایک لاکھ 23 ہزار 316حاجیوں کا کوٹہ سرکاری کمپنیوں کو دیا گیا،76 ہزار 684 حاجیوں کاکوٹہ نجی کمپینوں کو دیا گیا،بریفنگ میں وزیراعظم عمران خان کو مزید بتایا گیا کہ حجاج کےلیے2اسپتال، 11ڈسپنسریاں اور 14چھوٹی ڈسپنسریاں قائم کی گئی تھیں .