Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نئے پاکستان میں درخت نہیں بلکہ ایک ارب جھوٹ کا ریکارڈ بنے گا، مریم اورنگزیب

    نئے پاکستان میں درخت نہیں بلکہ ایک ارب جھوٹ کا ریکارڈ بنے گا، مریم اورنگزیب

    نئے پاکستان میں درخت نہیں بلکہ ایک ارب جھوٹ کا ریکارڈ بنے گا، مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ذہنی آلودگی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے وہ نئے پاکستان میں ایک ارب درخت تو نہیں لیکن ایک ارب جھوٹ کا ریکارڈ بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ایک ارب درخت بھی اسی نامعلوم سیارے پر ہیں جہاں پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دی جارہی ہیں۔

    کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح، ملکر نیا پاکستان بنائیں گے، وزیراعظم کا عزم

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے فروری دو ہزار سترہ میں گرین پاکستان پروگرام شروع کیاتھا۔،پانچ ارب مالیت کے اس پروگرام کے تحت آزادکشمیر، گلگت ‎بلتستان، فاٹا سمیت پورے ملک میں درخت لگانے کا ہدف تھا۔ نواز شریف‎ کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت نو فروری کو نیشنل گرین ڈے قرار دیا گیا‎ تھا جبکہ مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے تمام صوبوں کی مشاورت سے فاریسٹ پالیسی دوہزار سترہ میں منظور ہوئی ‎اس قانون سازی میں اہداف کے تعین کے ساتھ اقدامات طے کئے گئے تھےجنہیں عمران خان نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو نظریئے ہیں ذات کی زندگی کا دنیا کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، امیر ہونے کیا ہوس نے نقصان کیا، صفائی کا حکم نبی کریم کا حکم ہے ،آدھا ایمان صفائی ہے، میں چاہتا ہوں نوجوان حصہ لیں کلین گرین کا حصہ لیں ،ہرا پاکستان کو جو ہمارا خواب ہے اس میں نوجوان ممبر بنیں، گورنمنٹ کے پاس اب پیسہ آ رہا ہے، جیسے جیسے پیسہ آئے گا ہم نے اپنے لوگوں پر لگانا ہے دریا صاف کرنے ہیں ، دریاؤں میں گند ڈال کر خراب کیا گیا ہے یہ صاف بھی ہو سکتے ہیں سنگا پور پہلی بار گیا وہاں کا ایک ہی دریا ہے وہ سیوریج کا ڈمب بنا ہوا تھا آج وہ صاف ہے وہاں مچھلیاں ہیں، لندن میں دریا کو صاف کر دیا گیا اب وہاں ایسا نہیں ہے، ہم ملک کو اس سطح پر نہیں لے کر گئے ہم لے کر جائیں گے

  • پیپلز پارٹی ڈیل کی طرف جائیگی یا نہیں؟ قمرزمان کائرہ نے اندر کی بات بتا دی

    پیپلز پارٹی ڈیل کی طرف جائیگی یا نہیں؟ قمرزمان کائرہ نے اندر کی بات بتا دی

    پیپلز پارٹی ڈیل کی طرف جائیگی یا نہیں؟ قمرزمان کائرہ نے اندر کی بات بتا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی صحت ٹھیک نہیں،حوصلے بلند ہیں،پیپلزپارٹی نے مشکل حالات کا بہتری سے مقابلہ کیا،پی ٹی آئی حکومت ملک میں معاشی اور انتظامی بحران لے آئی،وزیراعظم صفائی کا عمل شروع کررہے ہیں،خود اس کا شکار ہوں گے،

    قمر الزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں پاکستان میں مزید بحران آنے والا ہے،عمران خان باربارکہہ رہےہیں ایک ارب درخت لگائے ،ہمیں دکھا تودیں ایک ارب درخت کہاں لگائے ہیں ،کیاخیبرپختونخوا میں اتنارقبہ ہے کہ ایک ارب درخت لگائے جا سکیں؟ ،

    قمر الزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال میں مریضوں کو سہولیات نہیں مل رہیں،قوم کو بتائیں 200ارب کا دعویٰ کہاں گیا ؟آپ اور آپ کے ساتھی ایکسپوز ہوچکے ہیں،قوم بہت جلد آپ اور آپ کے ساتھیوں سے چھٹکارا حاصل کرلے گی ، آپ کہتے تھے حکومت میں آئیں گے تو لوگ لائن میں کھڑے ہوکر ٹیکس دیں گے،بتایا جائے کتنے لوگوں نے لائن میں کھڑے ہو کر ٹیکس دیا،

    قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کیلئے عدالتوں سے رجوع کیا ہے،آصف زرداری نے کہا ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں، آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں،ملاقات کیلئے عدالت سے اجازت لینی پڑتی ہے، بچوں کو ہفتے میں ایک دن ملاقات کی اجازت ہے،آصف زرداری کاکیس سندھ کااور ٹرائل راولپنڈی میں ہورہا ہے،اگر ٹرائل راولپنڈی میں ہی ہونا ہے تو پھر سندھ کی عدالتیں بند کردیں،سزا یافتہ قیدیوں کو بھی ملنے کی اجازت ہوتی ہے،جہاں کا مقدمہ ہے اسی صوبے میں سماعت ہونی چاہیے،پیپلزپارٹی کسی ڈیل یاکسی فارمولے میں نہیں جائے گی،آصف زرداری کے ذاتی معالج کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیاجائے،

  • چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کب تک ہو گی؟ اعظم سواتی نے بتا دیا

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کب تک ہو گی؟ اعظم سواتی نے بتا دیا

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کب تک ہو گی؟ اعظم سواتی نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے نئےچیف الیکشن کمشنرکےنام پرمشاورت شروع کردی، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ نئےچیف الیکشن کمشنرکافیصلہ 5دسمبر تک کرلیا جائے گا،الیکشن کمیشن کوغیرفعال نہیں ہونےدیاجائے گا،الیکشن کمیشن کے2ارکان کاتقرربھی اسی ہفتے ہوجائے گا،چیئرمین سینیٹ اوراسپیکراپوزیشن کوالیکشن کمیشن ارکان کےناموں پراعتمادمیں لیں گے

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ انہی کے دور ملازمت میں ہو، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج مطالبہ کیا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے.

    الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے مقررکیے گئے ارکان کا فیصلہ مسترد ہو چکا جس کے بعد ارکان کی تقرری کیلئے حکومت اوراپوزیشن سے نئے نام مانگ لیے گئے ،چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر  قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کوخط لکھا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ارکان کے لئے نئے نام مانگ لیے، خط میں 2ارکان کی تقرری کیلئے 3،3نام دینےکی درخواست کی گئی ہے.

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان بھر کی تمام 125 سیاسی جماعتوں کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے وہ اپنے منشور کو عوام کے سامنے لائیں، الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت تحریک انصاف سمیت مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم، ق لیگ، جے یو آئی (ف)،جماعت اسلامی،عوامی مسلم لیگ سمیت تمام پارلیمانی، غیر پارلیمانی جماعتوں کو مراسلے بھجوائے ہیں.

    حکمران جماعت کے خلاف الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر

    الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو مراسلہ میں کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی ویب سائٹس بنائیں، سیاسی جماعتیں ویب سائٹس پر پارٹی آئین جاری کریں۔الیکشن کمیشن نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ویب سائٹس پر پارٹی عہدیداروں کی تفصیلات جاری کریں، سیاسی جماعتیں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کی مکمل تفصیلات جاری کریں۔

     

  • پنجاب میں ایک بار پھر انتظامی تبدیلیوں کا امکان، وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کی ملاقات

    پنجاب میں ایک بار پھر انتظامی تبدیلیوں کا امکان، وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے، پچھلے چوبیس گھنٹوں میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان سے دوسری بار ملاقات کی ہے ،ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال، بلدیاتی الیکشن ،پولیس ریفارمز پر بات چیت ہوئی،

    دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں صوبے میں انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزراکی کارکردگی پر سوال کیے، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے معاملات بہتر کرنے کی ہدایات دیں

    ایسا کیا ہوا کہ وزیراعلیٰ پنجاب افسران پر برہم ہو گئے، شدید غصہ، افسران منہ دیکھتے رہے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس اور وزیراعظم سے گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب کی ملاقات میں صوبے میں انتظامی تبدیلیوں کا معاملہ زیر غور آیا۔ پارٹی کی کور کمیٹی اور ارکان پنجاب اسمبلی بیورو کریسی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں، پنجاب میں اہم تبدیلیوں کے لئے وزیراعلی کی مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ وزیراعلی گزشتہ 15 روز میں ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کی سیریز کرچکے ہیں۔

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات میں بیور و کریسی کے خلاف شکایات کیں۔ ارکان کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی عوام مسائل کے حل کے لئے تعاون نہیں کر رہی۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر

    جعلی اکاؤنٹس کیس،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر

    جعلی اکاؤنٹس کیس،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی بینک اکاوَنٹس کیس،نیب راولپنڈی نے قائم علی شاہ کو طلب کر لیا،قائم علی شاہ کو 4 دسمبر کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کوروشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا ہے،قائم علی شاہ پر سولر لائٹس کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے،نیب راولپنڈی میں قائم علی شاہ کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا،

    ہائی کورٹ میں جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کی سماعت ماہ اگست میں ہوئی تھی ہوئی.عدالت نے قائم علی شاہ کی درخواست نمٹا دی دی تھی

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    نیب نے عدالت کو بتایا تھا کہ ہم نے اس کیس میں قائم علی شاہ کے وارنٹ جاری نہیں کئے ،اس کیس میں قائم علی شاہ کو شامل تفتیش ہی نہیں کیا،قائم علی شاہ کو اس کیس میں کبھی طلب بھی نہیں کیا،

    اب نیب نے قائم علی شاہ کو طلب کر لیا ہے،

    سوشل میڈیا پرتوہین آمیز مواد،کتنے افراد ہوئے گرفتار؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے دوران دادو اور ٹھٹھہ شوگرملز کی کم قیمت میں فروخت کے حوالے سے نیب کو مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ کے خلاف ٹھوس شواہد مل گئے۔ چیئرمین نیب نے ٹھٹہ اور دادو شوگر ملز انکوائری کو انوسٹی گیشن میں بدلنے کی منظوری دے دی ، اس حوالہ سے گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔ چئیرمین نیب نے تفتیش کی منظوری دے دی ہے. اومنی گروپ کے تمام عہدیداروں سے نیب تفتیش مکمل کر چکی ہے،. دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز اومنی گروپ کو فروخت کی گئ تھی.

  • عدالت سے معافی مل گئی پھر بھی فردوس عاشق اعوان کو سزا دینے کا مطالبہ کس نے کر دیا؟

    عدالت سے معافی مل گئی پھر بھی فردوس عاشق اعوان کو سزا دینے کا مطالبہ کس نے کر دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی،‏مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وکیل جہانگیر جدون نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست دائر کی‏،درخواست میں پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے‏

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت ممنوعہ اورغیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے، معاون خصوصی اطلاعات کی پریس کانفرنس الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے مترادف ہے، فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز اور نازیبا زبان استعمال کی ،

    اس عمل سے پہلے کبھی نہیں گزری، فردوس عاشق اعوان نے کس عمل کی بات کی؟

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ فردوس عاشق اعوان نے عدالت کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی ،فردوس عاشق اعوان نے الیکشن  کمیشن کے حوالے سے کہا دال میں کچھ کالا ہے، فردوس عاشق اعوان کو طلب کر کے انکے بیان کی وضاحت لی جائے،فردوس عاشق اعوان نے معزز کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش کی ،فردوس عاشق اعوان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ،

  • سراج درانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، عدالت کے نیب بارے اہم ریمارکس

    سراج درانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، عدالت کے نیب بارے اہم ریمارکس

     

    سراج درانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، عدالت کے نیب بارے اہم ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏سندھ ہائی کورٹ میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی ودیگرکی ضمانت کی درخواستوں  پرسماعت ہوئی، نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ آغاسراج اوراہل خانہ کےپاس صرف150ایکڑزرعی اراضی ہے،‏آغاسراج نے الیکشن کمیشن میں بھی 150 ایکڑزرعی زمین درج کرائی،ملزم نے7ہزارایکڑزمین کی کوئی دستاویزپیش نہیں کی،‏ایف بی آرودیگرریکارڈ کے مطابق بیشتر جائیداد 2008کے بعدبنائی گئی،

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مزید کہا کہ آغا سراج نے وزیر بلدیات بننے کے بعد سارے اثاثے بنائے،‏الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کو خاندانی اثاثوں کی تفصیل پیش نہیں کی گئی،

    تفتیشی افسر نے کہا کہ اگر آغا سراج کے اجداد کے اثاثے ہوتے تو ان کے نام منتقل ہوتے،جس پر جسٹس عمر سیال نے کہا کہ ایسے یہ نظام نہیں چلتا ہے بیشتر کھاتے منتقل نہیں ہوتے،کیا ہونا چاہئے یہ الگ بات ہے اور کیا ہوتا ہے یہ الگ ،نیب کی تفتیش انتہائی ناقص اور افسوسناک ہے

    جسٹس عمر سیال نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نےڈانٹا ہے تو صرف ملک اور نیب کی بہتری کیلئے ، شہریوں کا احترام بھی اہم ہے ، تفتیش میں کسی کی تضحیک نہیں ہونی چاہئے

    سندھ ہائی کورٹ میں آغا سراج درانی اور دیگرکی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    مولانا کا دھرنا کیسے کامیاب ہو سکتا ہے؟ سراج درانی بول پڑے

    سراج درانی کے گھر سے کتنا سونا ملا، نیب نے دائر ریفرنس میں بتا دیا

    واضح رہے کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، انہیں حراست میں لے کر کراچی منتقل کیا گیا تھا، سراج درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپے کے دوران نیب افسران نے ان کے گھر سے اہم فائلیں‌ قبضے میں‌ لی تھیں، ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب حکام سے بدتمیزی بھی کی تھی ۔

  • چوری نہیں کی تو پھر تلاشی دینے پر اتنا غصہ کیوں؟ ایاز صادق کی تنقید

    چوری نہیں کی تو پھر تلاشی دینے پر اتنا غصہ کیوں؟ ایاز صادق کی تنقید

    چوری نہیں کی تو پھر تلاشی دینے پر اتنا غصہ کیوں؟ ایاز صادق کی تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما سردار یا صادق نے فرخ حبیب کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری خرچ پر جھوٹ بولنے کے بجائے پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں رسیدیں جمع کرائے،مسلم لیگ (ن) اپنے تمام دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکی ہے،پی ٹی آئی اور اس کی قیادت فارن فنڈنگ مقدمے میں مفرور ہے،

    ایاز صادق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) پر جھوٹے الزامات لگا کر پی ٹی آئی اپنی چوری چھپا نہیں سکتی،چوری نہیں کی تو پھر تلاشی دینے پر اتنا غصہ کیوں؟

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے 5.8 فیصد شرح سے ترقی کرتا اورکم ترین 3 فیصد منہگائی کی شرح والا پاکستان حوالے کیا تھا،نالائق ٹولے نے اپنی نااہلی کی وجہ سے منہگائی کی اس شرح کو 14 فیصد پر پہنچادیا،ایک سال میں آپ نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا،ترقی کی شرح آج ڈھائی فیصد پر ہے ،ایشیاکی تیزترین ابھرتی معیشت کو15ماہ میں جنوبی ایشیاکی سست ترین معیشت میں ڈھالناپی ٹی آئی حکومت کاکارنامہ ہے

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایسا وار کر دیا کہ نواز و زرداری کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

    احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ مشیر خزانہ کو جتنی ٹماٹر کی قیمت معلوم ہے، اتنے ہی ان کے اعدادوشمار معتبر ہیں،الزام تراشیوں سے ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوا کرتے،بیڑہ غرق اور ستیاناس کا بیانیہ بول بول کر معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے،مشیر خزانہ ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں عالمی ریٹنگ ایجنسیز نے تسلیم کیاتھا کہ پاکستان6 فیصد ترقی کی شرح حاصل کرلے گا،

  • العزیزیہ ریفرنس اپیل، سماعت ملتوی،ممکن ہے دو ہفتے بعد یہ کام ہو جائے،عدالت

    العزیزیہ ریفرنس اپیل، سماعت ملتوی،ممکن ہے دو ہفتے بعد یہ کام ہو جائے،عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی،سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری سے اسثنی ٰکی درخواست منظور کر لی گئی،

    جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ خواجہ صاحب کو آنے دیں ان کا جواب بھی دیکھ لیں ،ممکن ہے کہ 2ہفتے بعد ڈویژن بنچ کی تشکیل تبدیل ہو جائے،ممکن ہے کہ 2ہفتے بعد ڈویژن بنچ کی ازسرنو تشکیل ہو جائے،آئندہ سماعت پر پہلے متفرق درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے گا،

    کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی.

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا تھا کہ علاج کے لئے لندن میں ہوں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ،عدالت نے نواز شریف کی درخواست منظور کر لی.

    نیب نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے،نوازشریف کی ناصرجنجوعہ کوعدالتی گواہ بنانے کی درخواست کی نیب نے مخالفت کر دی، نیب نے جج ارشد ملک ویڈیوکو بطورشہادت پیش کرنےکی بھی مخالفت کر دی

    نیب نے کہا کہ ارشد ملک کی ویڈیوقانون شہادت کےمعیارپرپورانہیں اترتی، جج ارشد ملک کی ویڈیوشواہد نہیں،نوازشریف کی درخواست پرنیب نےجواب جمع کرادیا نیب نے 5 افرادکوگواہ بنانےکی مخالفت کردی نیب نے جواب میں کہا کہ پانچوں افراد کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں،اضافی شواہدپیش کرنے کی کوئی نظیرنہیں،فرانزک ماہرین کامعاملے سےکوئی تعلق نہیں بنتا ، ناصربٹ اس کیس میں فریق ہی نہیں،

    مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے تھے، تا ہم بیماری کے بعد انہیں ہسپتال اور پھر گھر منتقل کر دیا ہے، نواز شریف اب لندلن جا چکے ہیں، نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے. طبی بنیادوں پر نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ ہفتوں کے لئے ضمانت منظور کر رکھی ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایسا وار کر دیا کہ نواز و زرداری کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

  • فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایسا وار کر دیا کہ نواز و زرداری کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

    فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایسا وار کر دیا کہ نواز و زرداری کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

    فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایسا وار کر دیا کہ نواز و زرداری کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پانامہ کیس میں منی ٹریل نہیں بلکہ قطری خط پیش کیا گیا، پیپلز پارٹی نے بھی راہ فرار اختیار کر چکی ہے، پیپلز پارٹی یو ایس میں رجسٹرڈ ہے، مارک سیگل بے نظیرکیس میں بھی خط لے کر آئے تھے، اس کو پی پی لاکھوں ڈالر پے کر چکی ہے وہ پی پی کے ایجنٹ ہیں اور آصف زرداری اس کمپنی کے پرنسپل ہیں، یہ دو تین دہائیوں سے پی پی نے ایجنٹ ہائر کئے ہوئے ہیں وہ لاکھوں ڈالر جو ان کو دیئے گئے وہ کس چینل سے گئے؟ آصف زرداری کو جو مشرف سے این آر او ملا تھا وہ ویسے نہیں ملا تھا، ایمبیسی آف پاکستان کے ذریعے جب شیری رحمان اور حسین حقانی ایمسڈر تھے اسوقت لاکھوں ڈالر بھجوائے گئے، ان سوالات کا جواب ان کو دینا ہے اور جو گڑھا پی ٹی آئی کے لئے کھود دے رہے تھے اس میں خود گرنے والے ہیں،آصف زرداری پیپلزپارٹی یو ایس اے کے لیگل سربراہ ہیں

    فرخ حبیب نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے چالیس ہزار ڈونرز کی لسٹ الیکشن کمیشن کو دی ہے، ہم ریاست مدینہ پر یقین رکھتے ہیں اور جوابدہ ہیں، جس بنیاد پر پی ٹی آئی کی تحقیقات ہو رہی ہے اسی بنیاد پر روزانہ کی بنیاد پر دیگر جماعتوں کی بھی ہونی چاہئے آپ عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، فارن فنڈنگ کیس کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی لکھا ہے کہ گورنمنٹ اس کو دیکھ سکتی ہے، ن لیگ سے سوال پوچھتا ہوں کہ 2103 سے 2018 تک حکومت کس کی تھی اگر ہمیں فارن فنڈنگ ہوئی تو آپ نے کیس کیوں نہیں کیا، آپ کو پتہ تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے سے پہلے بھی احتساب کروا چکے ، چالیس سالہ کمائی کا ریکارڈ پیش کیا، ساٹھ ریکارڈ عدالت میں پیش کئے،

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    فرخ حبیب نے مزید کہا تھا کہ 2011 میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو نے اثاثے ویب سائٹ پر ڈالے تھے لیکن دوسری جماعتوں نے ایسا نہین کیا، سکروٹنی کمیٹی سے امید ہے کہ آئینی ادارہ اپنے قانونی فرائض کو بھر پور طریقے سے نبھائے گا، پی پی اور مسلم لیگ ن کی بھی کل سماعت ہے، یو ایس اے ای ایل سی اور جن کی پی ایم ایل این یو کے رجسٹرڈ ہے ان کی تحقیقات کا اخیتار وفاقی حکومت کے پاس موجود ہے، ان کو رسیدیں دینا پڑیں گی، پانامہ کیس کی طرح ان کی حقیقت پارٹی سے عیاں ہو گی.مسلم لیگ ن یو کے پرائیویٹ لمیٹڈ کےطور پر رجسٹرڈ ہے،مسلم لیگ ن یو کے کسی بھی قسم کی تجارت کرسکتی ہے

    فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کےاکاوَنٹس کی جانچ پڑتال کی جائے،مسلم لیگ ن کےاکاوَنٹس میں بہت سی آن لائن منتقلی ہوئی،مسلم لیگ ن کےاکاوَنٹس میں رقم کی منتقلی کے ذرائع کا علم نہیں،خدشہ ہے مسلم لیگ ن کے اکاوَنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے،لیگی قیادت نے اپنے اکاوَنٹس کو خفیہ رکھا ہوا ہے اور جواب نہیں دہے رہے،نوازشریف نے پارٹی کو 10کروڑ روپے دیئے اور اگلے روز4کروڑ اپنے اکاوَنٹ میں جمع کرلیے،

    فرخ حبیب نے مزید کہا کہ عدالت میں درخواست جمع کروائی تھی کہ قیاس آرائیوں کی بنیاد پر خبریں نہیں آنی چاہیے، تحریک انصاف کے تمام اکاؤنٹس ڈکلیرڈ ہیں.