Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • 22 سالہ حرا قتل میں اہم پیشرفت، پولیس نے کس کو گرفتار کر لیا؟ اہم خبر

    22 سالہ حرا قتل میں اہم پیشرفت، پولیس نے کس کو گرفتار کر لیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گلبرگ میں قتل ہونے والی 22 سالہ حرا کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے پولیس نے مقتولہ کا موبائل فون ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد دو قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا۔

    22 سالہ حرا کے قتل سے کچھ دیر قبل دونوں رشتہ داروں نے اس سے ٹیلی فون پر طویل گفتگو کی اور مسیجز بھی کئے۔ پولیس کو حراست میں لئے گئے افراد اور مقتولہ حرا کے موبائل فونز کے سائینٹفک تجزیئے کا انتظار ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ایک روز قبل حراست میں لئے گئے نوجوان کو رہا کر دیا

    حراست میں لیے گئے افراد سےمختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے،حرا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال جاری نہ کو سکی

    واضح رہے کہ گلبرگ کے علاقے میں مقتولہ حرا کو شادی سے 3 روز قبل گھر سے باہر بلا کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ پر 6 گولیاں چلائی گئیں، دماغ میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔مسلح افراد لڑکی کو گھر سے اٹھاکر لے گئے اور پھر تھوڑی دور لے جاکر قتل کردیا جب کہ مقتولہ نے تین روزبعد دلہن بننا تھا۔

    پولیس نے مقتولہ کے باپ کو شامل تفتیش کرکے لڑکی کو آخری کال کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ حرا کے والد ریاض حسین گزشتہ رات گھر پہنچے تو پتہ چلا کہ حرا گھر میں نہیں، وہ بیٹی کی تلاش میں گھر سے نکلے تو عقبی پارک میں حرا کی لاش مل گئی، نامعلوم افراد اسے گولیاں مار کر فرار ہو گئے تھے ۔

    ایف آئی آر کے مطابق حملہ آوروں نے مزاحمت کرنے پر حرا کے والد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزمان نے لڑکی کو 6 گولیاں ماریں۔پولیس نے مقتولہ کو آخری کال کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور محلے داروں کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

  • احسن اقبال کے پاس یو اے ای میں خاکروب کا اقامہ، یہ انکشاف کس نے کر دیا؟

    احسن اقبال کے پاس یو اے ای میں خاکروب کا اقامہ، یہ انکشاف کس نے کر دیا؟

    احسن اقبال کے پاس یو اے ای میں خاکروب کا اقامہ، یہ انکشاف کس نے کر دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر ،تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کاہنہ کاچھا کے سقراط احسن اقبال کے پاس یو اے ای میں خاکروب کا اقامہ ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی پلیٹیں ٹھیک کرتے کرتے اپنے چمچے چھوڑ گئے ہیں جو سارا دن پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہیں۔اپوزیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں رسوائی اور ناکامی ملے گی۔ حکومت کو ابتدا میں تمام بیماریاں لگ گئی تھیں لیکن اب سکون سے حکومت کریں گے،

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اب چائے کی پیالی میں طوفان اٹھا رہی ہے۔ مولانا کو آگے لگایا گیا، حلوہ پارٹیاں چلیں لیکن کچھ ہاتھ نہیں آیا، اب آل پاکستان لٹ کمپنی فارن فنڈنگ پر سیاست چمکا رہی ہے۔

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ 11 جماعتوں کی لوٹ مار ایسوسی ایشن اور حاصل چند ہزار لوگ ہیں،عمران خان صاحب نےمظاہرین کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا،2014 میں ہمارے خلاف دھرنے سے پہلے پکڑ دھکڑ کی گئی تھی،بلوچستان کے انتخابات میں اچکزئی صاحب مولانا فضل الرحمان کے امیدواروں سے ہارے تھے ،مولانا فضل الرحمان دھاندلی کا شکوہ کرتے ہیں اور اچکزئی صاحب ساتھ کھڑے ہوتے ہیں

  • لندن جا کر بھی چین نہ آیا،نوازشریف نے عدالت میں ایک اور درخواست دائر کر دی

    لندن جا کر بھی چین نہ آیا،نوازشریف نے عدالت میں ایک اور درخواست دائر کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق العزیزیہ ریفرنس فیصلے کیخلاف نوازشریف کی اپیل پر سماعت25 نومبر کو ہوگی،سابق وزیراعظم نوازشریف نے متفرق درخواست اسلام آبادہائیکورٹ میں دائر کردی ہے،نوازشریف نے 25 نومبر کی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار گیا ہے کہ علاج کی غرض سے لندن میں ہوں ،عدالت نے 8 ہفتوں کی ضمانت دے رکھی ہے ،

    نواز شریف کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 25 نومبر کی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے ۔

    واضح رہے کہ نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا2 رکنی بنچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔ نواز شریف نےجج ویڈیواسکینڈل کے تناظر میں اپیل پر پہلے فیصلہ کرنے کی استدعا کررکھی ہے،عدالت نے نیب کو جج ویڈیو کیس کے تناظر میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے.

    مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

    سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے تھے، تا ہم بیماری کے بعد انہیں ہسپتال اور پھر گھر منتقل کیا گیا بعد ازاں نواز شریف علاج کے لئے لندن روانہ ہو گئے اب انکا لندن گھر میں علاج جاری ہے. طبی بنیادوں پر نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ ہفتوں کے لئے ضمانت منظور کر رکھی ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

  • آصف زرداری کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر، کیا مطالبہ کیا؟

    آصف زرداری کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر، کیا مطالبہ کیا؟

    آصف زرداری کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر، کیا مطالبہ کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقدمےکی کراچی منتقلی کیلیے آصف زرداری اورفریال تالپورکی درخواست سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی،سپریم کورٹ میں آصف زرداری اورفریال تالپور کی درخواست پر سماعت 26 نومبر کو ہوگی،جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پرمشتمل دو رکنی بنچ سماعت کرے گا

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ان کی اپیلوں پر جلد سماعت کی جائے ،درخواست میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ کے مقدمے کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل مئی 2019 سے سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں درخواست سینئر وکیل فاروق نائیک کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔

    نواز شریف کے عدالتی فیصلے کے بعد آصف زرداری سے انتہائی اہم شخصیت کی ملاقات

    مئی میں سابق صدر آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر ہیں اور صدر پاکستان بھی رہے ہیں،آصف زرداری کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجاتا رہا ہے،وہ جیل میں بھی رہے ،دائر کی گئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ آصف زرداری من گھڑت اور جھوٹے مقدمات سے بری ہوئے ہیں ،ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا،آصف زرداری کوعبوری چالان میں ملزم نہیں بنایا گیا،

    سپریم کورٹ نےجعلی اکاؤنٹس معاملے کی جےآئی ٹی سےتحقیقات کرائیں .اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جھوٹے اور من گھڑت جعلی اکاؤنٹس کیس سے آصف زرداری کو الگ کیا جائے گا۔

    نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ برس 6 جولائی کو بینکنگ کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کا مقدمہ دائر کیا تھا آصف زرداری اور فریال تالپور نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت لے رکھی تھی .بعد ازاں احتساب عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں عدالت نے گرفتار کر لیا تھا، آصف زرداری کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا تھا تا ہم ان کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، فریال تالپور اڈیالہ جیل میں قید ہیں.

     

  • ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر بڑا الزام عائد کر دیا

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر بڑا الزام عائد کر دیا

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر بڑا الزام عائد کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فارن میں اکاؤنٹس، کاروبار اورعلاج کروانے والے اور انکے ہم نواء فارن فنڈنگ کیس میں بھی منہ کی کھائیں گے۔اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر فارم 45 اور آر ٹی ایس کے حوالے سے الزام عائد کرنے والے آج نئے بہروپ میں الیکشن کمیشن کو سیاسی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو سیاسی دھمکیاں دینا بند کریں۔سپریم کورٹ پرآپ نے حملہ کیا یا بریف کیسوں کی چمک آپ دکھاتے رہے۔آج نئے بھیس میں پھر قوم کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔احسن صاحب آپ جس مشن ٹوئنٹی ٹوئینٹی پر ہیں وہ پورا نہیں ہونے والا۔ عمران خان 2018 میں پانچ سالہ سیریزجیت چکے ہیں

  • آصف زرداری کے قریبی ساتھی کو نیب نے عدالت پیش کیوں نہیں کیا؟ اہم خبر

    آصف زرداری کے قریبی ساتھی کو نیب نے عدالت پیش کیوں نہیں کیا؟ اہم خبر

    آصف زرداری کے قریبی ساتھی کو نیب نے عدالت پیش کیوں نہیں کیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کو اعجاز ہارون کے جسمانی ریمانڈ کیلیے عدالت پیش کیاجائےگا،احتساب عدالت اسلام آباد میں چھٹی کے باعث پیر کے روز پیشی کا فیصلہ کیا گیا،اعجاز ہارون چار دن کے راہداری ریمانڈ پر ہیں، نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں اعجاز ہارون کو گرفتار کیا تھا

    نیب کے مطابق اعجاز ہارون پر غیرقانونی طور پر پلاٹس الاٹ کرنے کا الزام ہے،اعجاز ہارون نے 12 جعلی پلاٹس بنائے اور جعلی الاٹیوں کو الاٹ کیے،ملزم اعجاز نے 12جعلی پلاٹوں کی آڑ میں اومنی گروپ کیلیے144 ملین روپے بھی لانڈر کیے ،144ملین روپے دو جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے لانڈر کیے گئے،

    اعجاز ہارون سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور کو بھی گرفتار کر رکھا ہے، آصف زرداری اسوقت بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں ہیں، فریال تالپور اڈیالہ جیل میں قید ہے،

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

    سال2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں پلی بار گین کی درخواست بھی جمع کروائی گئی،ریکوری 8ملزمان سے پلی بار گین کی صورت میں کی گئی ،جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 42 ملزمان گرفتار ہیں ،ملزمان حماد شاہد،عبدالغنی، طارق بیگ،محمد اقبال سے ریکوری کی گئی ،پلی بارگین کرنے والوں میں محمد توصیف،عامراورسراج شاہد بھی شامل ہیں

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

  • پاکستان نیوی نے دیار غیر میں ایسا کیا کام کیا کہ شرکاء پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور

    پاکستان نیوی نے دیار غیر میں ایسا کیا کام کیا کہ شرکاء پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور

    پاکستان نیوی نے دیار غیر میں ایسا کیا کام کیا کہ شرکاء پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے دو جہازوں نے موریتانیہ کا دورہ کیا، مشن کمانڈر نے دورے میں اہم ملاقاتیں کیں، میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، موریتانی عوام نے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق موریتانیہ کی بندرگاہ نواکشوط میں میزبان بحریہ نے پاکستانی جہازوں معاون اور اصلت کا پُرتپاک استقبال کیا۔ مشن کمانڈر نے میزبان بحریہ اور سول حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور پاک بحریہ کے سمندری تحفظ کے اقدامات کو اجاگر کیا-مشن کمانڈر نے امیرالبحر کی جانب سے موریتانی عوام اور بحریہ کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت موریتانیہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 2000 سے زائد افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ موریتانین عوام نے پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے جہاز معاون پر عشایئے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ میں موریتانین بحریہ کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کا فروغ، دوطرفہ بحری تعاون کا مزید استحکام اور انسانی ہمدردی کے جزبے کو فروغ دینا ہے۔

  • راجہ پرویز اشرف کو عدالت سے کہاں جانے کی اجازت فوری مل گئی؟

    راجہ پرویز اشرف کو عدالت سے کہاں جانے کی اجازت فوری مل گئی؟

    راجہ پرویز اشرف کو عدالت سے کہاں جانے کی اجازت فوری مل گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش ہوئے،گیپگو سکینڈل کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،سابق وزیراعظم نے کہا کہ معززعدالت کے حکم پر پیش ہوا ہوں میں نے اجلاس میں جانا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ حاضری کے بعد مجھے اجلاس میں جانے کی جازت دی جائے، عدالت نے گیپگو سکینڈل کیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی اور راجہ پرویزاشرف کو جانے کی اجازت دیدی۔

    نندی پور ریفرنس، راجہ پرویز اشرف نے فرد جرم پرعدالت میں کیا کہا؟

    وفاداریاں تبدیل کرنے والوں نے نقصان پہنچایا، راجہ پرویز اشرف

    راجہ پرویز اشرف ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے متحرک

    احساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کے علاج کیلئے سپیشل میڈیکل بورڈبنایا جائے اور میڈیکل بورڈ میں سابق صدر کے ذاتی معالج کو بھی شامل کیا جائے ،بیمار کی بیماری کو چھپاکر رکھنا غلط بات ہے ۔

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری ہسپتال میں زیر علاج ہیں پیپلز پارٹی ان کے علاج کا مطالبہ کر رہی ہے اور میڈیکل بورڈ میں ذاتی ڈاکٹرز کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے لیکن حکومت نے ابھی تک آصف زرداری کی بات نہیں مانی.

  • خورشید شاہ کے ریمانڈ میں توسیع، نیب نے کونسی ذاتی قیمتی چیز تحویل میں لی؟ شاہ پریشان

    خورشید شاہ کے ریمانڈ میں توسیع، نیب نے کونسی ذاتی قیمتی چیز تحویل میں لی؟ شاہ پریشان

    خورشید شاہ کے ریمانڈ میں توسیع، نیب نے کونسی ذاتی قیمتی چیز تحویل میں لی؟ شاہ پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کو احتساب عدالت پیش کر دیا گیا،خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے عدالت لایا گیا، انہیں ایمبولینس کے ذریعے عدالت پہنچایا گیا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے باہر موجود تھی.

    عدالت نے پی پی رہنماخورشیدشاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزتوسیع کر دی، احتساب عدالت نے خورشیدشاہ کو 7 دسمبرکو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دیا، دوران سماعت خورشید شاہ کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ خورشید شاہ کا موبائل فون نیب کے پاس ہے،واپس دلوایا جائے ،نیب پراسکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ خورشیدشاہ کا موبائل فون فرانزک کیلئے بھیجاہے، فرانزک مکمل ہونے پرموبائل فون واپس کیا جائے گا،

    خورشیدشاہ کواحتساب عدالت میں گزشتہ پیشی پر14روزہ ریمانڈپرجیل کسٹڈی کیاتھا،خورشیدشاہ دل کی 3شریانیں بند ہونے کے باعث امراض قلب کےاسپتال میں زیرعلاج ہیں

    خورشید شاہ کو نیب سکھر نے گرفتار کیا ہے وہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، خورشید شاہ نے نیب سیل میں اسلامی اور سیاسی کتب منگوالیں .

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    قبل ازیں چند روز قبل سندھ ہائیکورٹ میں خورشیدشاہ کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے خورشید شاہ کی اہلیہ،بیٹےاوردامادکی ضمانت میں توسیع کردی ،عدالت نے نیب حکام کوانکوائری مکمل کرنے کیلیے 16جنوری تک مہلت دے دی ،صوبائی وزیراویس شاہ سمیت دیگرملزمان سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    آمدن سے زائد کیس میں مبینہ فرنٹ مین ڈاکٹر آفتاب سومرو نے بھی ضمانتیں لے لیں ،اویس قادرشاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان مہر نے بھی ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی ،چاروں افراد کی ضمانتیں 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظورہوئیں.

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

  • خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مزید کتنے کیسز سامنے آ گئے؟ اہم خبر

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مزید کتنے کیسز سامنے آ گئے؟ اہم خبر

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مزید کتنے کیسز سامنے آ گئے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیو کے 4 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، محکمہ صحت کے حکام کے مطابق نئے پولیو کیسزلکی مروت، بنوں، اپراور لوئر کوہستان سے رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 68 ہوگئی،

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہا کہ پشاور اور بنوں میں پولیو وائرس کی وجہ افغانستان سے لوگوں کا آنا اور جانا ہے،پولیو بھی ایک بہت بڑی دہشتگردی ہے،اسکے خاتمے کیلیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے،جو لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ان پر حکومت نظر رکھے ہوئے ہے .

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے ملک میں پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا,ملک میں پولیواورڈینگی کی تشویشناک صورتحال ہے،اس نااہل حکومت کوپورا ایک سال دیا ،حکومتی سطح پرپولیومہم اورصحت وتعلیم کا بیڑہ غرق کردیا گیا،اس وقت 65پولیو کے کیسز ہیں ،پولیو مہم کا بیڑا غرق ہوچکا ہے وفاق اورصوبائی حکومتوں کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں،

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنےدورمیں پولیو پروگرام میں شفافیت لائے،ہمارے دورمیں بھی پولیووائرس تھا لیکن ہم نے اس کومحدود رکھا،حکومت پولیواورڈینگی پربھی کمیشن بنائے اورذمہ داروں کا تعین کرے ، امید ہے وزیراعظم ہماری بات کا نوٹس لیں گے ،وزیراعظم کو ہرچیزکا ٹی وی سے پتہ چلتا ہے .