Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • گورنر پنجاب کا اپوزیشن کو چیلنج، کہا خواب دیکھنا چھوڑیں ہمت ہے تو یہ کام کر کے دکھائیں

    گورنر پنجاب کا اپوزیشن کو چیلنج، کہا خواب دیکھنا چھوڑیں ہمت ہے تو یہ کام کر کے دکھائیں

    گورنر پنجاب کا اپوزیشن کو چیلنج، کہا خواب دیکھنا چھوڑیں ہمت ہے تو یہ کام کر کے دکھائیں ،حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایاہے اور اب حکومت معاشی مضبوطی کیلئے مشکل فیصلے بھی کر رہی ہے۔

    لاہور۔23 نومبر(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کسی کو یقین دہانی کروائی ہے اور نہ ہی وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دینگے،اسمبلیوں اور حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنے والے بس خواب ہی دیکھیں گے ، پاکستان میں ا قلیتیں مکمل محفوظ ہیں مگر بھارت اقلیتوں کیلئے قتل گاہ بن چکا ہے،ہم احساس پروگرام سمیت عوامی فلاح کے منصوبوں میں اقلیتوں کیلئے کوٹہ مختص کر نے کی پالیسی بنا رہے ہیں، حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایاہے اور اب حکومت معاشی مضبوطی کیلئے مشکل فیصلے بھی کر رہی ہے۔

    گورنر پنجاب کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت کس نے دی؟ سیاسی حلقوں میں کھلبلی

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟  شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    وہ ہفتہ کے روز ایوان اقبال لاہور میں” پاسٹر اینڈ چرچ لیڈرز کانفر نس ”اور ایکسپو سنٹر لاہور میں 11ویں انٹیرئیر زپاکستان نمائش کی اختتامی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ پاسٹر اینڈ چرچ لیڈرز کانفر نس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان بنانے میں بھی اقلیتوں کا اہم کردار ہے اور کرسچین لیڈرز نے ہمیشہ مشکل وقت میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے موقف کی بھر پور حمایت کی ہے اور موجودہ حکومت قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق اقلیتوں کو انکے حقوق فراہم کر رہی ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے جنگ لڑی ہے اور گور نر ہائوس میں بھی اقلیتوں کا بھائی موجود ہے اور میرے دروازے تمام اقلیتوں کیلئے کھلے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں گوجرہ اور جوزف کالونی سمیت بہت سے ایسے واقعات ہوئے جن میں اقلیتیں نشانہ بنیں مگر اسکے باوجود اقلیتیں پاکستان کیساتھ کھڑی ہیں اور میں انکو یقین دلاتاہوں کہ ہم اقلیتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، وفاقی اور پنجاب حکومت عوامی فلاح وبہبود کیلئے جو بھی پروگرام شروع کر یں گے انشاء اللہ ان میں کر سچین کیمونٹی سمیت تمام اقلیتوں کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کیا جائیگا

    بعد ازا ں پاکستان فرنیچر کونسل(پی ایف سی)کے زیر اہتمام یہاں ایکسپو سنٹر میں منعقدہ 3 روزہ 11 ویں انٹیریئرز پاکستان میگا نمائش کے آخری روز پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کے ہمراہ مختلف سٹالز کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھ سے بنی پاکستانی فرنیچر مصنوعات کی دنیا بھر میں بڑی مانگ ہے اور یہ اپنے بہترین اور جدید ڈیزائنوں کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں جگہ بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔حکومت فرنیچر انڈسٹری کو ہر طرح کا تعاون اور مدد فراہم کرے گی تاکہ اس کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے اور اس مقصد کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مارکیٹ کے حالات اور صنعت کے تقاضوں کے مطابق اس مخصوص شعبے کے ساتھ قریبی رابطہ استوار رکھے گی۔

    گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جتنی تیزی کیساتھ پاکستان میں معاشی شعبے میں ترقی ہو رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے بھی سر مایہ کار لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھرپور معاشی سر گرمیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تحر یک انصاف اقتدار میں آئی تو ہر کوئی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا دعویٰ کر رہا تھا مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے مشکل اور کامیاب پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کو معاشی بحران سے باہر نکال دیا لیکن اسکے باوجود آج بھی پاکستان کو معاشی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ اسمبلی میں قانون سازی کے لئے حکومت سے تعاون کرے ہم نے اپوزیشن کے مطالبے پر قومی اسمبلی میں آ رڈیننس بھی واپس لئے اس لئے اپوزیشن سے قانون سازی کے لئے تعاون کی توقع ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے اور ہم عوامی مینڈیٹ کے مطابق اپنی آئینی مدت کریں گے اگر اپوزیشن کو زیادہ شوق ہے تو 2023 کے انتخابات کا انتظار کرے پھر ہم سے مقابلہ کرلیں۔

  • ناروے واقعہ،سربراہ سنی تحریک نے کیا اہم اعلان، کیا کہا؟ اہم خبر

    ناروے واقعہ،سربراہ سنی تحریک نے کیا اہم اعلان، کیا کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مذہبوں میں ٹکراؤ آزادی اظہار نہیں کھلی دہشتگردی ہے، ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں،مغرب کی طرح مسلمانوں نے آزادی اظہار کیا تو مغرب کی چیخیں نکل جائینگی،ناروے حکومت اسلام دشمن اور مذاہب میں دہشتگردی کرنیوالوں کو لگام دے،قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے والے غازی اسلام الیاس کو سلام پیش کرتے ہیں،

    قرآن پاک کی بےحرمتی،ناقابل برداشت،مذمت کرتے ہیں،بدبختوں کولگام ڈالی جائے،پاکستان کا ناروے سےاحتجاج

    ناروے کی حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو آزادی اظہار نہیں مذاہب میں نفرت پھیلانے کھلی دہشتگردی پر گرفتار کرئے،قرآن پاک مقدس کتاب ہے قرآن پاک کی کھلے عام بے حرمتی کرنیوالے کو گرفتار کرکے بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے،یہود ونصاریٰ اسلام دشمنی میں ملوث قوتوں کو سپورٹ کرنے سے باز آجائیں،عوام ناروے کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرئے، مقدس کتاب قرآن پاک کی توہین کرنیوالے کو ناروے حکومت کا تحفظ اور آزادی اظہار کہنا مذاہب میں نفرتوں کو فروغ دینے کے مترادف ہے،

    ناروے میں قرآن کو جلانے کے واقعہ پرغیرت کا ثبوت دینے والے کوسلام پیش کرتے ہیں‌،

    حکومت پاکستان قرآن پاک کی بے حرمتی پر ناروئے کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک بدر کرئے،ہمارے دل افسردہ ہیں آزادی اظہار کے نام پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی اور مغرب خاموش تماشائی بن گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناروئے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا پر مبنی اشتعال انگیزی نفرت اور اشتعال انگیزی کو فروغ دیتی ہے،مجبور نہ کیا جائے مسلمان سروں پر کفن باندھ کر میدان میں نکل آئیں،اشتعال انگیزی نہیں چاہتے مگر کسی کو قرآن پاک کی بے حرمتی بھی کرنے نہیں دینگے،اسلام نے تمام مذاہب کا احترام کا درس دیا ہے،مذاہب میں نفرت پھیلانے والے دہشتگرد ہیں،پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں اس حساس مسئلے پر آواز حق بلند کیا۔

  • کراچی میں کیسا بلدیاتی نظام لانا چاہتے ہیں؟ خالد مقبول صدیقی کی بڑی خواہش

    کراچی میں کیسا بلدیاتی نظام لانا چاہتے ہیں؟ خالد مقبول صدیقی کی بڑی خواہش

    کراچی میں کیسا بلدیاتی نظام لانا چاہتے ہیں؟ خالد مقبول صدیقی کی بڑی خواہش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ہفتہ کے روز ایکسپو سینٹر کراچی میں دوروزہ انٹرنیشنل کنزیومرپروڈکٹ فیئرایکسپو2019میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ٹیکس ادا کرنے والوں کو انتہائی اہم شخص وی آئی پیزکا درجہ دیا جانا چاہئے کیونکہ یہ ہر مہذب معاشرے کا اصول ہے میڈیا سے مزید گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں معاشرے کے تمام طبقوں میں کاروبار ، صنعت  کار ، تاجر اور دکاندار شامل ہیں جس طرح سے انہوں نے پوری ذمہ داری کے ساتھ ٹیکس ادا کیا ہے انہیں وی آئی پی کا درجہ دینا چاہئے،

    ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ ان لوگوں کی وفاداری مشکوک ہے جو ٹیکس دہندگان کی وفاداری پر شبہ کرتے ہیں کیونکہ ٹیکس ادا کرنے والے اپنے ٹیکسوں سے ملک چلاتے ہیں، ہم سب کو اس شہر کے لئے دعا کرناچاہئے جس کی آبادی تقریبا 30 ملین ہے اور اس نے ملک کی کل آمدنی میں 65 سے 75 حصہ ڈالا ہے تمام شخصیات سال 2019 میں یہ ثابت کر رہی ہیں کہ کراچی کے عوام پوری ذمہ داری کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں،

    وزیراعظم کمیٹی پر کمیٹی بنانے کی بجائے کراچی کو 162 ارب دیں،سعید غنی بھی میدان میں آ گئے

    وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت بندرگاہی شہر "کراچی” کو اپنا حق ادا کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوسراانٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر ایکسپو 2019 ، زیادہ تر تاجروں اور سرمایہ کاروں اورغیر ملکی کاروباری افراد کو کراچی کی طرف راغب کریں گے جس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں آنے والی سرمایہ کاری مزیدمستحکم ہوگی ،انہوں نے ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام کو دوسرا بین الاقوامی کنزیومر پروڈکٹ فیئر ایکسپو 2019 کامیابی کے ساتھ منعقد ہونے پر مبارکباد پیش کی اور مزید کہا کہ اس طرح کے فیئر کی کامیابی کا مطلب زیادہ ٹیکسوں کی ادائیگی اور ملک کی معاشی ترقی میں زیادہ شراکت ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ اس طرح کے فیئر کے ذریعے پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا تک پہنچایا جاسکتا ہے

    کراچی کے مسائل،اراکین کے وزیراعظم کو شکوے،خود کراچی جاؤں گا ،وزیراعظم

    انہوں نے سندھ میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کروانے کے سوال پرکہاکہ بلدیاتی سرپرست پنجاب ہے ہم اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں پہلے ہی ترمیم پیش کرچکے ہیں اس طرح ہم نے اپنا کردار ادا کیا ہے اب اس کا انحصار پارلیمنٹ پرہے ، ہم پورے ملک میں یکساں بلدیاتی نظام کو ترجیح دیتے ہیں اور فیڈریشن کو یہ اختیار حاصل ہونا چاہئے کہ وہ پورے ملک کے لئے بلدیاتی نظام کا انتخاب کرے ، ہم پورے ملک میں یکساں بلدیاتی نظام کو ترجیح دیتے ہیں اورپورے ملک کے لئے بلدیاتی نظام کا انتخاب کرنا فیڈریشن کو اختیار حاصل ہونا چاہئے ، صوبوں کو نہیں .

    اس موقع پرای کامرس گیٹ وے کے صدرڈاکٹرخورشیدنظام ،نائب صدرعذیرنظام اوردیگرغیرملکی مندوبین بھی شریک تھے

  • الیکشن کمیشن ان ایکشن، حکمران جماعت سمیت 125 سیاسی جماعتوں کو ایسا حکم دیا کہ….

    الیکشن کمیشن ان ایکشن، حکمران جماعت سمیت 125 سیاسی جماعتوں کو ایسا حکم دیا کہ….

    الیکشن کمیشن ان ایکشن، حکمران جماعت سمیت 125 سیاسی جماعتوں کو ایسا حکم دیا کہ….

    باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان بھر کی تمام 125 سیاسی جماعتوں کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے وہ اپنے منشور کو عوام کے سامنے لائیں، الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت تحریک انصاف سمیت مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم، ق لیگ، جے یو آئی (ف)،جماعت اسلامی،عوامی مسلم لیگ سمیت تمام پارلیمانی، غیر پارلیمانی جماعتوں کو مراسلے بھجوائے ہیں.

    حکمران جماعت کے خلاف الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر

    الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو مراسلہ میں کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی ویب سائٹس بنائیں، سیاسی جماعتیں ویب سائٹس پر پارٹی آئین جاری کریں۔الیکشن کمیشن نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ویب سائٹس پر پارٹی عہدیداروں کی تفصیلات جاری کریں، سیاسی جماعتیں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کی مکمل تفصیلات جاری کریں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکش ایکٹ کے تحت تمام جماعتیں ویب سائٹس بنا کر پارٹی آئین، عہدیداروں کی تفصیلات جاری کرنے کی پابند ہیں۔

    واضح رہے کہ سیاسی جماعتیں الیکشن کے دنوں میں پارٹی منشور کا اعلان کرتی ہیں اس کے بعد انہیں پارٹی منشور کا معلوم ہی نہیں ہوتا، کسی کو پارٹی منشور یاد نہیں رہتا، اب الیکشن کمیشن نے منشور کو عوام کے سامنے لانے کے لئے پابند کر دیا ہے.

    باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں‌ جاری

    جہاز کو دیکھ کر نواز ٹھیک ہو گیا،ڈاکوؤں کا مقابلہ کروں گا، خان کرسی کیلئے نہیں تبدیلی کیلئے آیا ہے، وزیراعظم

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

    26 نومبر سے تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر سماعت شروع ہونی ہے، فارن فنڈنگ کیس کی درخواست پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے الیکشن کمیشن میں دی تھی، روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے گزشتہ روز دی تھی جس کو الیکشن کمیشن نے قبول کر لیا,

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ انہی کے دور ملازمت میں ہو، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج مطالبہ کیا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے.

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کے خلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا

  • بچوں سے زیادتی کیس کے ملزم کو سرکاری نوکری کیسے ملی؟ بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی

    بچوں سے زیادتی کیس کے ملزم کو سرکاری نوکری کیسے ملی؟ بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی

    بچوں سے زیادتی کیس کے ملزم کو سرکاری نوکری کیسے ملی؟ بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بچوں سے زیادتی کیس میں گرفتار سہیل ایاز کی سرکاری ملازمت کا اسکینڈل ،ملزم سہیل ایاز کو خیبر پختون خوا میں کیسے اور کس کی سفارش پر نوکری دی گئی؟سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے خیبرپختون خوا حکومت کے اعلی ٰحکام کو طلب کرلیا،چیف سیکریٹری خیبرپختون خوا اور سیکریٹری صحت 29 نومبر کو پارلیمنٹ ہاوَس طلب کر لیا گیا

    انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ کے جرائم ٹریس ہونے میں اہم پیش رفت

    سہیل ایاز کے ساتھ کام کرنے والے خیبرپختون خوا کے تمام افسران بھی طلب کر لئے گئے، انسانی حقوق کمیٹی نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختون خوا میں وزارت صحت میں ملازمت دینے کا طریقہ کار کیا ہے؟ سہیل ایاز کو کس کے کہنے اور کس طریقہ کار سے نوکری دی گئی؟ سہیل ایاز کو ملازمت دینے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے،

    پولیس کے مطابق ملزم سہیل ایاز پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور ڈارک ویب کے استعمال کا ماہر ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اگر زیادتی کا شکار بچوں کے والدین خوف یا بدنامی کے ڈر سے مقدمے میں مدعی نہ بنے تو پولیس ان وارداتوں کی مدعی بنے گی۔

    سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم اٹلی میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں عدالتی ٹرائل بھگت چکا ہے،انٹرنیشنل ڈارک ویب کےسرغنہ سہیل ایازکو برطانیہ سےاسی جرم میں ڈی پورٹ کیا گیا تھا،راولپنڈی میں ملزم نے قہوہ بیچنے والے محنت کش کے بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا،وڈیو بنائی،

  • حافظ حمداللہ پاکستانی شہری ہیں یا نہیں؟ نادرا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ مولانا حیران

    حافظ حمداللہ پاکستانی شہری ہیں یا نہیں؟ نادرا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ مولانا حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی کے حوالہ سے نادرا نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے، نادرا نے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہ ھافظ حمداللہ کی درخواست مسترد کی جائے، نادرار کی جانب سے ڈی جی آپریشنز نادرا کرنل ریٹائرڈ طاہر مقصود خان نے تحریری جواب میں کہا کہ ادارے کے ریکارڈ میں حافظ حمد اللہ اور ان کے خاندان کا لنک نہیں ملا۔

    اکرم درانی کے خلاف نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا، مولانا سمیت سب پریشان

    نادرا کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں مزید کہا گیا کہ درخواست کے متن میں درج ہے کہ 11 اکتوبر کو سیکیورٹی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا حافظ حمد اللہ کی دستاویزات جعلی ہیں، وزارت داخلہ نے حافظ حمد اللہ کی جانب سے دائر اپیل پر 30 اکتوبر کو نوٹس جاری کیا۔ 12 دسمبر 2018 کو سیکیورٹی ادارے کی جانب سے جےیو آئی رہنما کو افغان نیشنل قرار دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حافظ حمداللہ کی درخواست پر انکی شہریت بحال کر دی تھی، اور نادرا سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا تھا، عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ تا حکم ثانی حافظ حمداللہ کے خلاف مزید کوئی کاروائی نہ کی جائے.

    حافظ حمداللہ نے عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ وزارت داخلہ میں اپیل کی لیکن ایک ہفتے سے اُس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ نادرا کا اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے شناختی کارڈ واپس کرنے کی ہدایت کی جائے اور درخواست پر فیصلے تک وزارت داخلہ کو مزید کسی بھی کارروائی سے روکا جائے۔

    گالیاں بھی دیں اور مذاکرات بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا، اکرم درانی

    اکرم درانی مشکل میں، نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں

    حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ میراشناختی کارڈنادراکی جانب سےایک سال سےبلاک ہے،شناختی کارڈ 2018میں منسوخ ہوا،آگاہ مارچ 2019میں کیا گیا، انہوں نے شناختی کارڈ کی منسوخی پر وزارت داخلہ میں اپیل دائر کر دی ہے

    واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما سینیٹر حافظ حمداللہ کے کسی بھی چینل کے پروگرام میں آنے پر پابندی عائد کر دی گئی،اس ضمن میں پیمرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،

    حافظ حمداللہ کی عمر 51 برس ہے ، وہ جے یو آئی کے سینیٹر بھی رہے، پیمرا نے آج نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹی وی چینلز کو پابند کیا ہے کہ وہ حافظ حمداللہ کو کسی بھی ٹی وی چینل پر نہ بلائیں حافظ حمداللہ 2002 میں بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے ،وہ متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے ،حافظ حمداللہ 2002 سے 2005 تک صوبائی وزیر صحت بھی رہے ،

  • فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ایڈووکیٹ محمد فیضان نصیر چوہان اور طاہر مقصود بٹ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پرعدلیہ مخالف تقاریر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    درخواستگزار نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیراعظم نے عدلیہ کی کارکردگی پر تقریر کی اور اپوزیشن کے خلاف زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور ان کے فیصلے پر تنقید کرنا توہین عدالت زمرے میں آتا ہے، سپریم کورٹ نے 2013 میں بھی عمران خان کو عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

    فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدلیہ مخالف بیان دینے پر سپریم کورٹ نے طلال چوہدری اور نہال ہاشمی سمیت دیگر سیاست دانوں کو سزائے دی۔ عدلیہ مخالف بیان دینے پروزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیا جائے، وزیراعظم کے خلاف توہین کی کارروائی کا حکم دیا جائے اور وزیر اعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے وضاحت طلب کی جائے۔

    فردوس عاشق اعوان توہین عدالت کیس، فیصلہ کب سنایا جائے گا؟

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 18 نومبر کو اپنی تقریر میں عدلیہ اور ججوں کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں یکساں نظام انصاف کو یقینی بنایا جائے۔انھوں نے کہا ’میں اپنے جسٹس کھوسہ اور جسٹس گلزار کو کہنا چاہتا ہوں کہ حکومت پوری مدد کرے گی، جس طرح کی مدد ہمارے سے چاہیے۔ ہم آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرپہلے بھی ایک عدالت میں سماعت ہو چکی ہے، عمران خان خود پیش ہوئے اور معافی مانگی جس کے باعث توہین عدالت کی درخواست ختم کر دی گئی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر غلام سرور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو چکی ہے، عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوط کر دیا ہے.

  • سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمارا ٹرین کا نظام آہستہ آہستہ خراب ہوا،پاکستان کے بیرونی قرضے کی وجہ سے معیشت متاثر ہورہی ہے،خساروں کو پورا کرنے کے لیے قرضہ پر قرضہ لینا پڑا، بیرونی قرض کے بوجھ کی وجہ سے معاشی ترقی متاثر ہورہی ہے

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت پاکستان پر 4.9ارب ڈالر قرض ہے،74ارب ڈالر پاکستانی ٹیکس گزاروں نے غیر ملکی قرضہ ادا کرنا ہے،گردشی قرضے ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے،2سے3سال میں تجارتی قرضوں کی شرح میں واضح کمی آجائے گی،پاکستان کومنصوبے سے فنانسنگ اورانفراسٹرکچرمنصوبوں میں سرمایہ کاری ملی،معیشت پراس بوجھ کا تعلق سی پیک سے نہیں ہے ،سی پیک کا پہلافیزمکمل کیا گیا ہے،چین سےلیے گئے کمرشل قرضوں میں بھی کمی آئے گی،چین بہت تیزی سےٹیکنالوجی کی دنیامیں آگےبڑھ رہاہے،

    امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ایلس ویلز نے سی پیک پر کچھ خدشات کا اظہار کیا ہے، سی پیک ایڈ نہیں ٹریڈ ہے،پاکستان سی پیک پر اپنے موقف کااعادہ کرتاہے، ہم کسی اورکی کش مکش کا حصہ نہیں بنناچاہتے ،ہم نےتوسی پیک میں تھرڈپارٹی انویسٹمنٹ کی بات کی جس پرچین متفق ہوا،پاک چین دوستی کسی کیخلاف نہیں ہم تمام ممالک کیساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں،سی پیک کےاصل ثمرات تب ملیں گےجب پورے خطے میں امن ہوگا،

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کی وجہ سےدیگرمنصوبوں کوزیادہ تیزی سےمکمل کرسکیں گے،ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے تو ٹریڈ کرناہوگی،خصوصی اکنامک زون سےلاکھوں نوکریاں پیداہوں گی

    امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ چین مختلف ممالک کو ایسے معاہدے کرنے پر مجبور کررہا ہے جو ان کےمفاد میں نہیں۔ پاکستان کو چین سے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی شفافیت سمیت سخت سوالات کرنے ہوں گے۔ اگر چین اس بڑے منصوبے کو جاری رکھتا ہے تو اس سے پاکستان کی معیشت کو طویل مدتی نقصانات ہوں گے کیوں کہ اس منصوبے سے پاکستان کو کم چین کو زیادہ فائدہ ہے۔ سی پیک سے صرف بیجنگ کو فائدہ ہوگا، امریکا نے پاکستان کو اس سے بہتر ماڈل کی پیشکش کی تھی۔

    دوسری جانب پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے 5 ویں میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے امریکی بیان کو مسترد کردیا۔چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک میں‌مداخلت سے باز آنا چاہیے

  • طالبہ سے اجتماعی زیادتی، والد اندراج مقدمہ کیلئے تھانے پہنچا تو ایس ایچ او نے کیا شرمناک حرکت کی؟

    طالبہ سے اجتماعی زیادتی، والد اندراج مقدمہ کیلئے تھانے پہنچا تو ایس ایچ او نے کیا شرمناک حرکت کی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیروزوالا کے علاقہ ونڈالہ دیال شاہ کی آبادی شفیع پارک میں پانچویں جماعت کی طالبہ سے 5اوباشوں نے اجتماعی زیادتی کی،ملزمان زیادتی کے دوران طالبہ کی ویڈیو بھی بناتے رھے متاثرہ بچی کے والد نے تھانہ فیروزوالہ میں مبینہ ملزم دانش اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دے دی

    ونڈالہ دیال شاہ کی آبادی شفیع پارک میں دانش نامی اوباش ورغلا کر 13 سالہ طالبہ سعدیہ کو اپنے گھر لے گیا جہاں اس کے مبینہ دوستوں ۔ مانی ۔کاکا۔احمد۔ وغیرہ نے گن پوائنٹ پر اس سے اجتماعی زیادتی کی اور خفیہ موبائل سے ویڈیو بناتے رہے اوباشوں نے طالبہ کو پستول دکھا کر خاموش رھنےکی دھمکیاں دی اور موبائل ویڈیو کو انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کی دھمکی دیکر دوبارہ ملنے کے لئے بلیک میل کرنا شروع کردیا .

    متاثرہ بچی سعدیہ نے خوف زدہ ہو کر سکول جانا چھوڑ دیا سکول نہ جانے کی وجہ پوچھنے پر بچی نے دلبرداشتہ ہو کر گھر والوں کو سارا واقع بتادیا متاثرہ بچی کا والد انصاف کے لئے درخواست لیکر تھانہ فیروزوالہ پہنچ گیا تو ایس ایچ او نے دادرسی کی بجائے اس گالیاں دیتے ہیں ھوئے کمرہ سے نکال دیا .

    طالبہ سعدیہ کے والد محمد نذیر نے وزیراعلی پنجاب اور آئی پنجاب سے واقع کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    پنجاب میں زیادتی کے واقعات میں جہاں اضافہ دیکھنے میں آیا وہیں اجتماعی زیادتی کے واقعات اور پھر بلیک میلنگ کے کیس بھی سامنے آ رہے ہیں، ماہ اکتوبر میں خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے علاقے کورائی بلوچ میں رات کو گھر سے 2 لڑکیوں کو اغوا کرکے 3 روز تک اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں وسیم، علمدار اور قیصر سمیت دیگر 2 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا

    رواں برس ماہ جون میں سرگودھا کے علاقے تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود چک83 جنوبی میں بااثر افراد نےگونگی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کر ڈالی . متاثرہ بائیس سالہ انعم کو گھر میں اکیلا دیکھ کر اوباش لڑکوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا دونوں ملزمان نے لڑکی کو گن پوائینٹ پر چار پائی سے باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا ملزمان مبشر اور حمزہ زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے.

    رواں برس ماہ جون میں ہی فیصل آباد میں دو روز کی دلہن کو سسرال میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے.

     

  • باجوڑ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خود کش حملہ آوراپنے انجام کو پہنچ گیا

    باجوڑ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خود کش حملہ آوراپنے انجام کو پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باجوڑ ہیڈکواٹر خار میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، حساس ادارے اور ایف سی کی بروقت کاروائی کے باعث خودکش حملہ آور کو ہلاک کر دیا، تحصیل خار علاقہ شنڈئی موڑ میں سیکورٹی فورسز کی بروقت کاوائی سے خود کش حملہ آور انجام کو پہنچ گیا.

    خودکش حملہ آور مبینہ طور پر ہیڈکواٹر خار میں داخل ہونے والا تھا، واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے.

    خود کش حملہ آور کی شناخت نہیں ہوئی تا ہم حساس اداروں نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات کرنا شروع کر دی ہیں