Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • صدر مملکت سے چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    صدر مملکت سے چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ملک کے دفاع کےلئے پیش کی گئی خدمات کی تعریف کی۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

    چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ

    چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان

    پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اورخارجی عوامل کارفرما ہیں،جنرل زبیر محمود حیات

    انہوں نے کہا کہ جنرل زبیر محمود حیات ایک سچے پیشہ ور سپاہی ہیں اور انہوں نے مسلح افواج کی مستعدی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے جنرل زبیر محمود حیات (نشان امتیاز ملٹری) کی آئندہ زندگی میں اچھی صحت، کامیابی اور خوشیوں کیلئے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا۔

    سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو ایک بار پھر بڑا عہدہ ملنے کا امکان

    وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی,

    لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اس وقت چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کررہے ہیں اور وہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو ہلال امتیاز ملٹری بھی مل چکا ہے۔

    خیال رہے کہ جنرل زبیر محمود حیات نے 28 نومبر 2016 کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے قبل یہ عہدہ جنرل راشد محمود کے پاس تھا۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر 2019 سے ہوگا۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی دوسری مدت کے لیے بطور آرمی چیف تقرری کا نوٹیفکیشن 19 اگست کو جاری ہوچکا ہے۔

  • آصف زرداری کے قریبی ساتھی کو نیب نے کہاں منتقل کر دیا؟ اہم خبر

    آصف زرداری کے قریبی ساتھی کو نیب نے کہاں منتقل کر دیا؟ اہم خبر

    آصف زرداری کے قریبی ساتھی کو نیب نے کہاں منتقل کر دیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعجاز ہارون کو گزشتہ روز نیب راولپنڈی نے کراچی سے گرفتار کیا تھا، انہیں اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، اعجاز ہارون کو کل ہفتے کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا، اعجاز ہارون نے اومنی گروپ کے لیے منی لانڈرنگ کی،

    نیب کے مطابق اعجاز ہارون پر کڈنی ہلز ہاؤسنگ سکیم سے پلاٹ دینے کا الزام ہے۔ انہوں نے اومنی گروپ کو 12 پلاٹ فرضی ناموں پر جاری کیے۔ان پلاٹوں کی الاٹمنٹ بھی غیر قانونی طریقے سے کی گئی۔ اعجاز ہارون سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور کو بھی گرفتار کر رکھا ہے، آصف زرداری اسوقت بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں ہیں، فریال تالپور اڈیالہ جیل میں قید ہے،

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

    سال2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں پلی بار گین کی درخواست بھی جمع کروائی گئی،ریکوری 8ملزمان سے پلی بار گین کی صورت میں کی گئی ،جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 42 ملزمان گرفتار ہیں ،ملزمان حماد شاہد،عبدالغنی، طارق بیگ،محمد اقبال سے ریکوری کی گئی ،پلی بارگین کرنے والوں میں محمد توصیف،عامراورسراج شاہد بھی شامل ہیں

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

  • سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو ایک بار پھر بڑا عہدہ ملنے کا امکان

    سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو ایک بار پھر بڑا عہدہ ملنے کا امکان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سدرن کور کی کمانڈ سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔ ان کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے جسے آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظور کر لیا جائے گا۔

    ان کی تعیناتی چار سال کے لیے ہوگی، عاصم سلیم باجوہ ڈی جی آئی ایس پی آر بھی رہ چکے ہیں، وہ بلوچستان میں تعینات رہے ہیں،

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا تھا کہ سی پیک اتھارٹی اور پاک چائنہ بزنس کونسل بنانے کا فیصلہ کیا ہے، سی پیک اہداف کے حصول کے لئے نجی شراکت ناگزیر ہے.

    چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سی پیک اتھارٹی کا اطلاق پورے پاکستان میں ہوگا ،وزیراعظم 4 سال کےلیے اتھارٹی کے چیئرپرسن ہوں گے ،سی پیک اتھارٹی 10ارکان پرمشتمل ہوگی

    سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

    قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس نہ ہونےپر سی پیک اتھارٹی آرڈیننس لایا گیا ،وزیراعظم ہی اتھارٹی کےایگزیکٹو ڈائریکٹرز اورارکان کی تعیناتی کریں گےاتھارٹی کاچیف ایگزیکٹو20 گریڈ کا سرکاری افسر ہوگا ،سی پیک سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اتھارٹی کے اکثریتی ارکان کی منظوری سے ہوگا

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی کی کمیٹی تجویز میں بنیادی نقائص تھے ،کمیٹی نے مسترد کر کے اتھارٹی آرڈننس میں اصلاحات کا کہا تھا،سینیٹ میں سی پیک اتھارٹی آرڈیننس مسترد کرنا پڑے گا،

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ سی پیک کو اتھارٹی کی نہیں بجٹ کی ضررت ہے کمیٹی نے مسترد کرکےاتھارٹی آرڈیننس میں اصلاحات کاکہا تھا،

  • فارن فنڈنگ کیس، سماعت سے قبل عمران خان نے بڑا اقدام اٹھا لیا

    فارن فنڈنگ کیس، سماعت سے قبل عمران خان نے بڑا اقدام اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ،اجلاس 24نومبر کو بنی گالہ میں طلب کیا گیا،اجلاس میں نوازشریف کی بیرون ملک روانگی، گورننس سمیت قومی نوعیت کے معاملات پر بات ہوگی

    جہاز کو دیکھ کر نواز ٹھیک ہو گیا،ڈاکوؤں کا مقابلہ کروں گا، خان کرسی کیلئے نہیں تبدیلی کیلئے آیا ہے، وزیراعظم

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت کی رپورٹس پر بھی بات ہوگی ،اجلاس میں پولیس ریفارمز، گورننس ریفارمز ،پارلیمانی سیاست پر بات ہوگی ،اجلاس میں چیرمین پی اے سی، الیکشن کمیشن کےممبران کی تقرری پرمشاورت ہوگی.

    باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں‌ جاری

    اجلاس میں فارن فنڈنگ کیس کے حوالہ سے بھی بات چیت ہو گی،26 نومبر سے تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر سماعت شروع ہونی ہے، فارن فنڈنگ کیس کی درخواست پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے الیکشن کمیشن میں دی تھی، روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے گزشتہ روز دی تھی جس کو الیکشن کمیشن نے قبول کر لیا,

    5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ انہی کے دور ملازمت میں ہو، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج مطالبہ کیا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے.

  • وزیراعظم نے آبائی حلقے میانوالی میں کون کونسے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا؟ اہم خبر

    وزیراعظم نے آبائی حلقے میانوالی میں کون کونسے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا؟ اہم خبر

    وزیراعظم نے آبائی حلقے میانوالی میں کون کونسے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا؟ اہم خبر

    وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو زچہ بچہ ہسپتال، سرگودھا میانوالی روڈ کو دو رویہ کرنے اور موجودہ سکولوں کو اپ گریڈ کرنے اور نئے سکولوں کی تعمیر، میانوالی میں واٹر سلائی سکیم کی بحالی، شہر اور دیہات میں سڑکوں کی بحالی اور کشادگی، خٹک بیلٹ اور عیسی خیل کے لئے بلک واٹر سپلائی سکیم سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور واٹر سپورٹس و ٹورازم کلب کا افتتاح کیا۔

    جہاز کو دیکھ کر نواز ٹھیک ہو گیا،ڈاکوؤں کا مقابلہ کروں گا، خان کرسی کیلئے نہیں تبدیلی کیلئے آیا ہے، وزیراعظم

    200 بستروں پر مشتمل زجہ بچہ ہسپتال کی تخمینہ لاگت 4 ارب 78 کروڑ 20 لاکھ، سکولوں کے قیام اور اپ گریڈیشن اور سہولیات کی فراہمی کا تخمینہ لاگت 3 ارب 10 کروڑ 40 لاکھ روپے، یونیورسٹی آف میانوالی کا فیز ون کا تخمینہ لاگت 30 کروڑ، ضلع میانوالی میں 62 واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی عیسی خیل ، داﺅد خیل اور کمر مشانی میں سیوریج و نکاسی آب کے منصوبوں کا تخمینہ لاگت ایک ارب 37 کروڑ 20 لاکھ، سرگودھا میانوالی روڈ (دو رویہ) فیز ون لمبائی 30.63 کلومیٹر کا تخمینہ لاگت 4 ارب 83 کروڑ، 236 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی کشادگی و بحالی اور تعمیر کا تخمینہ لاگت4 ارب 23 کروڑ، 10 کلومیٹر طویل ضلع میانوالی کی 7 میونسپل و اربن روڈز کی تعمیر، بحالی و کشادی کا تخمینہ لاگت 30 کروڑ روپے ہے۔ وزیر اعظم نے میانوالی میں واٹر سپورٹس و ٹورازم کلب کا بھی افتتاح کیا۔

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

    وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ مافیا رہ گیاتو اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان کرسی بچانے نہیں،تبدیلی کیلئے آیا ہے، حسن نواز 8ارب روپے کے گھر میں رہتاہے، عدالت میں دستاویزات دے کرلندن فلیٹ کا بتایا،ان کی ہر دستاویز جعلی نکلتی ہے،

    باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں‌ جاری

    الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری، خورشید شاہ کا قانونی کاروائی کا اعلان

    الیکشن کمیشن کی اراکین کی تقرری، مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی، مریم اورنگزیب کا بڑا اعلان

    افسوس، پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا گیا، رضا ربانی نے ایسا کیوں کہا؟

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مدرسوں کا تعلیمی نظام بہترکریں گے، جھوٹ بول کربچوں کو اسلام آباد بلایاگیا، فضل الرحمان کےہوتے ہوئے یہودیوں کوسازش کی کیا ضرورت ہے، جھوٹا منڈیلا شہبازشریف بھی کنٹینر پرپہنچ گیا، ان سے ڈیل اس ملک سےغداری ہوگی، ان ڈاکوؤں کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا،جب ایک سسٹم کرپٹ ہو جاتا ہے تو اداروں میں مافیا بیٹھ جاتا ہے جو پیسے بنانا شروع ہو جاتا ہے، جب تبدیلی لے کر آتے ہیں تو وہ مافیا سامنے کھڑا ہو جاتا ہے پھر مک مکا ہوتا ہے، جب مشرف نے احتساب شروع کیا تو ہم سب اسکے ساتھ تھے پھر ہم نے بتایا کہ کرسی خطرے میں ہو گی ،مشرف نے پھر احتساب ختم کیا اور شریفوں‌کو باہر بھجوا دیا، عمران خان اپنی کرسی بچانے کے لئے نہیں بلکہ تبدیلی لانے کے لئے آیا ہے، تبدیلی تب آئے گی جب مافیا کو شکست دیں گے.

     

  • امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

    امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

    امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کی اولین ترجیح ہے، حقیقت پر مبنی معلومات سے منفی پراپیگنڈے کا ازالہ کرنا ہے،سی پیک کا اگلا مرحلہ صنعتی تعاون کو فروغ دے گا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوپاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے 5 ویں میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی زونز کے قیام، تعلیم اور زراعت سمیت دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

    چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    چینی سفیر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورتوانائی سمیت شاہراہوں کی تعمیر پر توجہ دی گئی۔ چینی سفیر نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعاون سے یہ منصوبہ کامیابی کے راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت چینی اور پاکستانی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ممالک خصوصی طور پر اقتصادی تعاون کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر پیشرفت کے بارے میں دونوں ملکوں میں مکمل اتفاق رائے ہے۔ سی پیک کا مقصد پاکستان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ سی پیک کا اگلا مرحلہ صنعتی تعاون کو فروغ دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ایمیسیڈر ایلس ویلز کے بجلی ٹیرف کے زیادہ ہونے کے بیان کو سن کر حیرت ہوئی، سی پیک کے بارے میں کرپشن کی بات کرنا آسان ہے جب آپ کے پاس درست معلومات نہ ہوں، سی پیک کے منصوبوں کے حوالے سے نیب سمیت تمام نے چیک کیا ہے، کوئی کرپشن سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں میں مکمل شفافیت پائی گئی۔ ایلس ویلز نے ایم ایل ون پر بھی بات کی،ایم ایل ون ریلوے منصوبہ کی لاگت 9 ارب ڈالر ہے، یہ صرف ایک تخمینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ حکام کو ایم ایل ون کے تخمینے پر بات نہیں کرنی چاہئے تھی، یہ ان کے دفتر کے آداب کے خلاف ہے۔

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے ہیں، جاری 20 منصوبوں میں 75ہزار سے زائد پاکستانیوں کو روزگار فراہم کیا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ اور سی پیک مشترکہ فائدے کا منصوبہ ہے، 170 ممالک اس کا حصہ ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ سی پیک چین کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، میڈیا حقیقت دیکھے، اس کے فوائد دیکھے اور منفی پراپیگنڈے کو نظر انداز کرے۔

    سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے پاک چائنہ انسٹیٹوٹ سی پیک میڈیا فورم سے خطاب مین کہا کہ سی پیک امن اور استحکام کا منصوبہ ہے ،گوادر کی ڈویلپمنٹ خطے کی تقدیر بدل دے گی۔ گوادر کو ماڈل سمارٹ پورٹ سٹی بنائیں گے،گوادر موجودہ حکومت کی ترجیحات میں ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے

  • تیزگام حادثہ آزادانہ انکوائری کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    تیزگام حادثہ آزادانہ انکوائری کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے تیزگام ریلوے حادثے کی آزادانہ انکوائری کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تیزگام حادثے میں لوگوں کی جانیں گئی ہیں، حادثے کے شواہد کو ختم کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے کہا تبلیغی جماعت کے سلنڈر سے آگ لگی، ریلوے بوگی میں آگ بزنس کلاس میں لگی، ریلوے تھانے میں ایف آئی آر درج ہوئی، شفاف تحقیقات کیسے ہوگی۔ کوئی ایک دو نہیں بلکہ ہرآئے دن ریلوے حادثات ہو رہے ہیں، تیزگام کے متاثرین کو ابھی تک حادثے کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو ٹرین حادثے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

    ٹرین حادثے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، وزیرریلوے شیخ رشید اور دیگرکوفریق بنایا گیا ہے،

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرین حادثے میں 75 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوئے ہیں،شیخ رشید حادثات کی روک تھام میں ناکام ہوچکے،حادثے کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

    واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌ آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

    ریلوے حکام کے مطابق تین بوگیوں میں 209 مسافر سوار تھے،آگ 2 اکانومی اورایک بزنس کلاس کے ڈبے میں لگی ، اکانومی بوگیوں میں مجموعی طور پر 156مسافر سوار تھے،بزنس بوگی میں 50 سے زائدافراد سوار تھے، بوگیوں کی بکنگ امیرحسین کے نام سے ہوئی، امیرحسین نے حیدرآباد اسٹیشن سے بکنگ کرائی تھی ،

  • حادثے میں بیہوش ہونے والی لڑکی کے ساتھ ریسکیو اہلکاروں نے کیا کیا؟

    حادثے میں بیہوش ہونے والی لڑکی کے ساتھ ریسکیو اہلکاروں نے کیا کیا؟

    حادثے میں بیہوش ہونے والی لڑکی کے ساتھ ریسکیو اہلکاروں نے کیا کیا؟ جان کر سب حیران رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 مردان کے اہلکاروں نے ایمانداری کی روایت برقرار رکھتے ہوئے روڈ ٹریفک حادثے میں بےہوش ہونے والی لڑکی سے ملنے والی نقدی اور سامان لواحقین کے حوالے کر دیا..

    یہ ہے بدلتا پنجاب، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش،ڈاکٹرز کی بے حسی

    ریسکیو 1122 مردان کے ترجمان بلال جلال نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ ملتون چوک مردان میں بارہویں جماعت کی طالب علمہ مسماۃ (ا) سوزوکی پک اپ کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئی.ڈرائیور حادثے کے بعد مسماۃ (ا) کو نیم بے ہوشی کی حالت میں روڈ پر لاوارث چھوڑ کر بھاگ گیا.اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اس کا قیمتی سامان اور نقدی امانت کے طور پر اپنے قبضے میں لے لیا اور ایمبولینس میں شفٹ کر کے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا علاج شروع کر دیا.

     ریسکیو 1122 کے اہلکار عوامی خدمت جاری رکھیں،

    عمران خان 18بے نامی اکاوَنٹس استعمال کرتے ہیں، احسن اقبال کا دعویٰ

    احسن اقبال نے حکومت کےخلاف مہم کا اعلان کر دیا

    ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے مسماۃ (ا) کے لواحقین سے رابطہ کر کے موقع سے ملنے والا سارا سامان اور نقدی ان کے حوالے کر دیا.لواحقین نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا.

    ڈیل یا ڈھیل،مریم نواز کے بعد حمزہ شہباز کی بھی خواہش پوری ہونے کا امکان

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسر کمال شاہ نے کہا کہ حادثات کے دوران شہریوں کو بروقت خدمات فراہم کرنا اور ساتھ میں ان کی امانتیں باحفاظت لواحقین تک پہنچانا ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے.انہوں نے بہترین انداز میں خدمات فراہم کرنے اور ایمانداری اور دیانتداری کا عملی مظاہرہ کرنے پر سٹیشن انچارج شوکت علی، میڈیکل ٹیکنیشن امجد اور ایمبولینس ڈرائیور آصف رضا کو تعریفی اسناد دیتے ہوئے ان کے اس احسن اقدام کو بے حد سراہا.

  • سموگ کو کیسے ختم کیا جائے؟ حکام نے سر جوڑ لئے، کتنے کروڑ خرچ ہوں گے؟ اہم خبر

    سموگ کو کیسے ختم کیا جائے؟ حکام نے سر جوڑ لئے، کتنے کروڑ خرچ ہوں گے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کی روک تھام کیلئے کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی نے مصنوعی بارش کے حوالے سے سمری سیکرٹری فنانس کو بھجوا دی ۔شہر میں مصنوعی بارش کرنے پر 35کروڑ روپے خرچ کا تخمینہ بھجوایا گیا ہے۔

    کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش کے حوالہ سے سیکر ٹری خزانہ کو سمری بھجوا ئی ہے ، راکٹ فائر کے ذریعے کلائوڈ سیڈنگ کا عمل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اجازت سے مشروط ہے ۔اگر اجازت مل گئی تو شہر کے سموگ زدہ مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کروائی جائے گی، محکمہ موسمیات اور محکمہ ماحولیات کے احکامات پر بادل بنانے کیلئے راکٹ فائر کئے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور اور گرد و نواح میں سموگ میں اچانک اضافے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سموگ کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں -سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے-

    انہوں نے کہا کہ سموگ میں اچانک اضافے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے -شہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے متعلقہ محکمے فوری اقدامات اٹھائیں – وزیر اعلی نے کہا کہ محکمہ زراعت فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائے اور آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ نے ٹائر جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے فعال اور متحرک انداز میں کام کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ لاہور کی فضا بدترین سموگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آنکھوں کی شدید جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

  • نیا چیف جسٹس کون؟ نامزدگی کی سمری ارسال

    نیا چیف جسٹس کون؟ نامزدگی کی سمری ارسال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے،وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس کی نامزدگی سمری وزیراعظم کو بھجوادی

    جسٹس گلزاراحمد کو نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کیا گیا ہے، وزیراعظم سمری صدرمملکت کو ارسال کریں گے، صدرمملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نوٹیفکیشن جاری کرے گا

    جسٹس گلزاراحمد 26ستمبرکوصبح 9بجے قائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھائیں گے، جسٹس گلزار احمد سپریم کورٹ میں سینئر ترین جج ہیں،

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم31 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے اور یکم جنوری 2020 کو سینئر ترین جج جسٹس مامون الرشید شیخ گورنر ہاﺅس لاہور میں حلف اٹھائیں گے، ان کے ساتھ دوسرے جج جسٹس شاہد مبین بھی31 دسمبر کو ہی ریٹائر ہوںگے،